رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا


 July 20, 2012
کراچی(سی ایم لنکس) پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا، پہلا روزہ اکیس جولائی بروز ہفتہ ہو گا۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔ اجلاس کے بعد رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر آنے کی شہادیں ملنے کا بتاتے ہوئے باقاعدہ اعلان کیا کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔ بنوں میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا جبکہ اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف علاقوں میں مطلع ابرآلود ہونے کے باعث چاند نظر نہیں آسکا۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

پاکستان میں غریب ہونا 302 سے بڑا جرم بن گیا ہے،جسٹس خلجی


پشاور(سی ایم لنکس)عظمیٰ ایوب کیس کی سماعت کے دوران جسٹس خلجی عارف نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان میں غریب ہونا تین سو دو سے بڑا جرم بن گیا ہے ۔ غریب ہو کر بولنا اس سے بھی بڑا جرم ہے ۔عظمیٰ ایوب قتل کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔ عظمی ایوب کے وکیل انیس جیلانی نے دلائل میں کہا کہ عظمی ایوب کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پولیس موجودگی میں ان کے بھائی کو قتل کردیا گیا۔ ملزمان کا ابھی تک ٹرائل شروع نہیں ہوسکا جبکہ پشاور ہائی کورٹ نے ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا۔ جسٹس خلجی عارف حسین نے ریمارکس میں کہا کہ پاکستان میں غریب ہو نا تین سو دو سے بھی بڑا جرم بن گیا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ عظمی ایوب اور اس کے ورثہ کو ایف آئی آر کے اندران کے لیے در بدر کی ٹھو کریں کھانا پڑی ۔ ملزمان کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ عظمی ایوب کا زیادتی کا الزام میڈیکل رپورٹ کے بعد ثابت نہیں ہوسکا۔ مقدمہ کی مزید سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی ۔


مکمل تحریر اور تبصرے >>>

ابراہیم ضیاء نےآزاد کشمیر کے نئے چیف جسٹس کاعہدہ سنبھال لیا


 

July 20, 2012,
اسلام آباد (سی ایم لنکس) جسٹس چودھری ابراہیم ضیاء آزاد جموں وکشمیر نے نئے چیف جسٹس کاعہدہ سنبھالنے کے لئے حلف اٹھا لیا۔ آزاد جموں وکشمیر کے صدر حاجی سردار یعقوب خان نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے سینئر موسٹ جج جسٹس محمد ابراہیم ضیاء سے سپریم کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا ۔اس موقع پر سیکرٹری قانون محمد ادریس تبسم نے قائمقام چیف جسٹس کی تقرری کا نوٹیفیکیشن پڑھ کر سنایا۔ تقریب حلف برداری میں چیف جسٹس ہائی کورٹ غلام مصطفی سپریم کورٹ کے جج جسٹس راجہ سعید اکرم،سینئر کورٹ کے جسٹس عبدالرشید نے شرکت کی۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

آرمی ایکٹ کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور


 

July 20, 2012,
اسلام آباد (سی ایم لنکس) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سزا کی وجوہات نہ بتانے کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی۔ سماعت اگست کے آخری ہفتے میں ہو گی۔ فوجی عدالتوں میں سزا کی وجوہات نہ بتانے کے خلاف دائر درخواست میں سپریم کورٹ نے اہم آئینی نکات کی وضاحت کیلئے اٹارنی جنرل کو بھی طلب کر لیا۔ جیگ برانچ کے نمائندے میجر شاہ جہاں کا کہنا تھا کہ عدالتی  فیصلے کے مطابق ملزمان کو  اپیل کا حق ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وجوہات نہیں بتائی جاتیں تو اپیل کیسے کی جائے گی۔ سول عدالتیں تو قتل کے جرم میں بھی سزا کی وجوہات بتاتی ہیں۔ فوجی عدالت صرف دو لفظ کہتی ہے کہ جرم ثابت ہو گیا۔ جسٹس ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ وجوہات کا علم نہیں ہو گا تو فئیر ٹرائل نہیں ہو سکتا۔ آئین کے تحت فیئر ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

پشاور ہائیکورٹ کے 4 نئے ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھا لیا



July 20, 2012, 
پشاور(سی ایم لنکس) پشاور ہائی کورٹ کے چار نئے ایڈیشنل ججوں نے عہدے کاحلف اٹھا لیا، نئے ججوں کے حلف کے بعد پشاور ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد چودہ ہو گئی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے چارنئے ایڈیشنل ججوں کی حلف برداری کی تقریب ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے ججوں سے حلف لیا۔ نئے ججوں میں جسٹس مسز ارشاد قیصر، جسٹس شاہ جہاں خان، جسٹس اخونزادہ روح الامین خان اور جسٹس اسد اللہ خان چکمنی شامل ہیں۔ جبکہ ایک خاتون جج بھی شامل ہیں۔ نئے ججوں کے حلف کے بعد پشاور ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد چودہ ہو گئی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں اب بھی چھ ججز کی کمی ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

کراچی سی آئی ڈی نے 11 افراد کی گرفتاری ظاہر کر دی

July 20, 2012,
کراچی(سی ایم لنکس)  کراچی سی آئی ڈی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رکن اور ایک ٹارگٹ کلر سمیت گیارہ افراد کی گرفتاری ظاہر کردی ادھر یونیورسٹی روڈ سے برآمد ہونے والے بم کو ناکارہ بنا کر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے رپورٹ ارسال کردی۔ سی آئی ڈی کی مخصوص ٹیموں نے شہر کے تین مختلف علاقوں میں کارروائی کی جہاں سے مجموعی طور پر گیارہ افراد گرفتار کئے گئے جن کے قبضے سے چھ ٹی ٹی پستول، چھ نائن ایم ایم پستول اور بڑی تعداد میں کارتوس برآمد ہوئے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی محمد اسلم خان کے مطابق گرفتار ملزمان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ایک رکن نصیب اللہ عرف موسٰی بھی شامل ہے جب کہ ایک کارروائی میں محبوب علی نامی شخص گرفتار ہوا جس نے دوران تفتیش پندرہ افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ ان کے علاوہ گرفتار نو افراد ایسے ہیں جو ڈکیتی، رہزنی، اسٹریٹ کرائم سمیت اور جرائم کی دیگر وارداتوں ملوث رہے ہیں۔ ادھر یونیورسٹی روڈ سے برآمد ہونے والے بم کو ناکارہ بنا کر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔پندرہ کلو گرام وزنی بم صفورہ چورنگی کے قریب یونیورسٹی روڈ پر واقع نجی اسکول کی بیرونی دیوار کے ساتھ نصب تھا۔ جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کیا اور بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرلیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر بم کا مکمل جائزہ لیا اور انتہائی مہارت کے ساتھ اسے ناکارہ بنادیا۔ بم کو پھاڑنے کے لئے دو ڈیٹونیٹر نصب کئے گئے تھے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بتایا کہ صفورہ سے برآمد ہونے والا بم چہلم دھماکے کے بعد جناح اسپتال اور گزشتہ دنوں سچل رینجرز کے ہیڈ کواٹر سے برآمد ہونے والے بموں سے مماثلت رکھتا ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

بلوچستان: بجلی بحران سنگین، 16 اضلاع میں 3 روز سے تاریکی



July 20, 2012,  
کوئٹہ(سی ایم لنکس)  بلوچستان میں بجلی کا بحران بدستور جاری صوبے کے سولہ اضلاع گذشتہ تین دنوں سے تاریکی میں ڈوبے ہیں۔ بحران کے باعث کوئٹہ میں اٹھارہ سے بیس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ ساٹھ میگا واٹ بجلی شہر کے مختلف فیڈز کو باری باری دی جارہی ہے۔ کیسکو حکام کے مطابق کوئٹہ میں موجود نجی پاور ہاؤس کو بھی چلایا جارہا ہے جس کے بعد سو میگا واٹ بجلی کوئٹہ کے لیئے دستیاب ہوجائے گی۔ کیسکو حکام نے دعویٰ کیاہے کہ آج شام تک اوچ پاور ہاؤس مکمل طور پر کام شروع کردے گا جس کے بعد معول کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔ دو روز قبل اوچ پاور ہاؤس میں فنی خرابی کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سولہ اضلاع بجلی سے محروم ہوگئے تھے۔ کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے متاثرہ تمام اضلاع کو تاحال بجلی سپلائی نہیں کی جاسکی۔ بجلی کی قلت سے کوئٹہ میں کاروبار زندگی معطل اور پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ واسا نے بھی بجلی کا بحران ختم ہونے کے بعد کوئٹہ میں پانی کی سپلائی بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

پاکستان، افغانستان اور برطانیہ کا قیام امن کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق


کابل (سی ایم لنکس) پاکستان، افغانستان اور برطانیہ نے خطے میں قیام امن کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ برطانیہ نے پاکستان اور افغانستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ملحقہ سرحدی علاقوں میں شرپسند عناصر کے خلاف مشترکہ کارروائی کریں۔افغان صدر حامد کرزئی، پاکستانی وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے درمیان سہ فریقی ملاقات بھی ہوئی جس میں تینوں رہنماﺅں نے افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کےلئے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا عزم ظاہر کیا۔ تینوں ملکوں کے اعلیٰ حکام کے درمیان باہمی ملاقات کے ایجنڈے میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کے واقعات اور التواء کے شکار افغان امن عمل کی بحالی جیسے معاملات سرفہرست تھے۔ اس سے قبل برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور افغان صدر حامد کرزئی کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گرد جو افغانستان کو نقصان پہنچاتے ہیں وہی دہشت گرد ہیں جو پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ ہمیں اس مشترکہ جنگ میں مل کر حصہ لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس جانب پیشرفت کررہے ہیں اور یہ اسی طرح ہماری لڑائی ہے جس طرح یہ افغانستان اور پاکستان کی جنگ ہے۔ ڈیوڈ کیمرون نے طالبان کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا کہ عالمی برادری 2014ء میں نیٹو فورسز کے انخلاء کے بعد افغان حکومت کی حمایت جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شکاگو میں نیٹو کانفرنس میں لیا گیا فیصلہ طالبان کیلئے ایک واضح پیغام ہے کہ ہم 2014ء کے بعد بھی افغانستان کے پختہ دوست اور اتحادی رہیں گے۔ اافغانستان سے فوجی انخلاء کے حوالے سے کیمرون کا کہنا تھا کہ جونہی افغان فورسز مکمل طور پر تیار ہونگی ہم فوج میں کمی لانے کے قابل ہونگے اور یہ اقدام سوچ سمجھ کر اٹھایا جائے گا۔ اس سے قبل وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور افغان صدر درمیان ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم کے ترجمان اکرم شہیدی نے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم نے افغان حکومت پر سرحد پار شدت پسندوں کے حملے روکنے کے اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مصالحتی بات چیت کی حمایت کرتا ہے تاہم اس سے ملک پر تشویش ناک اثرات مرتب نہیں ہونے چاہیں۔ برطانوی وزیراعظم سے ملاقات اور بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ پاکستان افغانستان اور برطانوی قیادت کے درمیان بات چیت کی یہ تجویز ڈیوڈ کیمرون نے پیش کی تھی اور اس سے قبل تینوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی کرزئی نے کہا کہ آج پہلا موقع ہے کہ تینوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت مل بیٹھ کر دہشتگردوں سے نمٹنے کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کرنے پر غور کیلئے اکٹھی ہوئی۔

مکمل تحریر اور تبصرے >>>

پاکستان کی سلامتی وبقاء پر خطرات منڈلارہے ہیں،الطاف حسین


کراچی(سی ایم لنکس) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کی سلامتی وبقاء پر خطرات منڈلارہے ہیں، پاکستان کا وجود، اس کی سالمیت اور خودمختاری داوٴ پر لگی ہوئی ہے لیکن بدقسمتی سے اس نازک وقت میں بھی ہمارے سیاستداں ،پاکستان کی بقاء کی فکر کرنے کے بجائے اقتدار کی رسہ کشی میں مصروف ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں انتہائی فکرانگیز لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حال ہی میں امریکی کانگریس اور سینیٹ نے ایک عسکری تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قراردیکر اس کے خلاف پاکستان سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، اگر خدانخواستہ اس تنظیم کا کوئی رہنما پاکستان سے باہر کسی قسم کی منفی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا یا غیرملکی قوتوں کو اسامہ بن لادن کی طرح پاکستان سے برآمد ہو اتو اس کی بنیاد پرامریکہ کی جانب سے پاکستان کو دہشت گرد ملک قراردیا جاسکتا ہے اوراگر ایسا ہوا تو یہ پاکستان کے مستقبل کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔الطاف حسین نے کہاکہ کل کے تمام عالمی رسائل وجرائد میں یہ خبر ہے کہ پاکستان کی سمندری حدود کے قریب بحیرہ عرب میں متعدد امریکی بحری بیڑے پہنچ چکے ہیں جن پر جدید میزائل اور توپوں سے لیس جنگی جہاز موجود ہیں ۔ میں اس سے قبل بھی اپنے خطابات میں اشارہ دے چکا ہوں کہ بلوچستان کے ساحل پر امریکی بحیریہ کے بیڑے پہنچ چکے ہیں مگرکسی نے اس پر توجہ نہں دی۔انہوں نے عالمی رسائل وجرائد میں آنے والے دفاعی تجزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ مستقبل میں خطے میں جنگ کا آغاز افغانستان سے ہوگا اور افغانستان ،پاکستان پر حملہ کرے گا جہاں نیٹو افواج پہلے ہی موجود ہیں ۔ اس نازک صورتحال سے نمٹنے اور پاکستان کو بچانے کیلئے ضروری ہے کہ ملک وقوم کو اندرونی طورپر مضبوط ومستحکم کیا جائے ، حکومت، عدلیہ، عسکری اداروں اوراپوزیشن کے مابین محاذ آرائی کا خاتمہ کیا جائے ، پاکستان کی سلامتی وبقاء کو یقینی بنانے کیلئے گول میز کانفرنس طلب کی جائے اور اس کانفرنس میں عسکری قیادت ، سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماوٴں اور دانشوروں کو مدعو کیا جائے اورموجودہ حالات کے تناظر میں اس کانفرنس میں ٹھوس فیصلے کیے جائیں الطاف حسین نے کہاکہ موجودہ نازک ترین حالات میں پاکستان کو بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک سے دوستانہ تعلقات قائم کرنے چاہئیں اوربھارت کو بھی چاہئے کہ وہ خطے میں قیام امن اورخطے کے تمام ممالک کے درمیان دوستی کی راہ ہموار کرنے میں مثبت کردار ادا کرے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مسئلہ کے حل کیلئے بلوچ عوام کوان کے حقوق دینا ہونگے اوراگران کی بعض کڑی شرائط ماننے سے پاکستان کی سلامتی یقینی بنائی جاسکے تو ان شرائط کو مان لینا چاہئے کیونکہ قومی سلامتی کویقینی بنانے کیلئے بسااوقات کڑوے گھونٹ بھی پئے جاتے ہیں۔

  
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

مفاد پرست ٹولہ ملک کی تباہی کا ذمہ دار ہے، نواز شریف


 

July 19, 2012,
کراچی(سی ایم لنکس) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ  میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مفاد پرست لوگ اکٹھے بیٹھے ہیں اور یہی ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، اگر ملک میں آئین و  قانون کی بالادستی ہوتی تو آج وطن عزیز کو ایسے سنگین بحرانوں کا سامنا نہ کرنا پڑتا، نواز لیگ میثاق جمہوریت پر آج بھی قائم ہے، گالی گلوچ اورکیچڑ اچھالنے کی سیاست اب ختم ہونی چاہیے، ملک کو بے داغ قیادت اور صرف ستھرے لوگوں کی ضرورت ہے، عوام اب ماورائے آئین کوئی اقدام قبول نہیں کرینگے، نواز لیگ سندھ کی تقسیم کی حامی نہیں اور نہ ہی  ایسے اقدام کی حمایت کریگی، سندھ  یونائیٹڈ پارٹی سے میثاق سندھ پر دستخط کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم کبھی بھی مفاد پرستی کی سیاست کے حامی نہیں رہے، ہم نے ہمیشہ ایسی سیاست کا ساتھ دیا جس کے ذریعے پاکستان ترقی کرے،  گالیوں کی سیاست سے ہمیں پرہیز کرنا چاہیے، ہمیں چاہیے کہ ہم ایشوز  پر بات کریں، آج  ہم جب صدر زرداری کی سیاست پر بات کرتے ہیں تو ایشوز پر بات کرتے ہیں ان پر کیچڑ نہیں اچھالتے لیکن آج سیاست میں لوگ اپنا مقام بنانے کے لیے  ایک دوسرے پر کیچڑ  اچھالتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مجھے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے،بہت اچھا لگا کوئی شرم نہیں آئی، ہم مکمل طور پر اس پر کام کرینگے۔  ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں مفاد پرستی کی سیاست نہ ہو لیکن یہاں ڈکٹیٹروں نے آکر پاکستان کو تباہ کردیا،  اگر ڈکٹیٹر نہ آتے تو آج پاکستان بلندیوں کو چھو رہا ہوتا، ہم سمجھتے ہیں کہ اگر پاکستان کو دستور کے مطابق چلنے دیا جاتا تو پاکستان آج دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہوتا لیکن افسوس کہ اب بہت دیر ہوگئی ہے،  بہت کچھ آگے چلا گیا ہے۔   نواز شریف نے کہا کہ جب صوبوں کو تسلیم کرنے کی بات کی جارہی تھی تو سب سے پہلے میں نے کہا کہ نئے صوبوں کے خلاف نہیں لیکن سندھ کی تقسیم برداشت نہیں کرینگے، میں سمجھتا ہوں کہ پارٹی وہ ہے جو ملک کو ایک نظر سے دیکھے، تفریق نہ کرے اور عوام کو دھوکہ نہ دے۔  ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو ملک کی حالت کی ہے وہ انتہائی  افسوسناک ہے، کرپشن نے ملک کے ادارے کھوکھلے کردیئے ہیں، قتل و غارت عروج پر ہے، اسلام آباد میں سب مفاد پرستی کی سیاست کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

ملتان : ضمنی انتخاب ،عبدالقادر گیلانی کامیاب،غیر سرکاری نتائج

July 19, 2012,
ملتان(سی ایم لنکس) ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو اکاون پر ضمنی انتخابات میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قرار دے دیئے گئے ۔ ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو اکاون پر ضمنی انتخابات میں پولنگ آج صبح شروع ہوئی، حلقے میں دو سو پینتالیس پولنگ اسٹیشن اور سات سو بارہ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ۔ حلقے میں تین لاکھ سات ہزار آٹھ سو اکہتر رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو اکاون پر ضمنی انتخابات میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کامیاب ہوگئے ہیں ۔انہوں نے چونسٹھ ہزار چھ سو ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل شوکت حیات بوسن نے ساٹھ ہزار پانچ سو تیس ووٹ حاصل کیے۔ پولنگ کے دوران سیاسی کارکنوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔پولنگ کے دوران بند بوسن کے علاقے میں ایک پولنگ اسٹیشن پر سیاسی کارکنوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی،جبکہ نواب پور روڈ کی پولنگ اسٹیشن پر ووٹر پرچیاں نہ ملنے پر الیکشن کمیشن کے عملے اور ووٹرز کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے دیے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی بھی اطلاعات موصول ہو ئیں۔پولنگ کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

ملک میں کوئی آئینی بحران نہیں ،زرداری

کراچی(سی ایم لنکس)  صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی آئینی بحران نہیں، سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔کراچی میں بلاول ہاوس صدر آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں نے ملاقات کی جس میں صدر زرداری نے کہا کہ جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلزپارٹی نے دیں ،سیاست میں مقابلہ جمہوری طریقے سے ہوتا ہے آئندہ انتخابات اتحادیوں سے مل کر لڑیں گے، صدر زرداری نے کہا کہ ان کے پاس مینڈیٹ ہے اس لیے قانون سازی کرتے رہیں گے،صدرزرداری نے ملاقات مین شریک سندھ سے تعلق رکھنے والے صوبائی اراکین اسمبلی ،وزراء مشیروں اور دیگر رہنماوٴں کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

  
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

چیف الیکشن کمشنر کی حلف برداری کی تقریب تئیس جولائی کو ہوگی


 

July 19, 2012,
اسلام آباد (سی ایم لنکس) چيف اليکشن کمشنر فخرالدين جی ابراہيم کی تقريب حلف برداری تئیس جولائی کو ہوگی۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نو تعینات شدہ چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔حلف برادی کی یہ تقریب پہلے بیس جولائی کو ہونا تھی۔ تاہم فخرالدين جی ابراہيم کی درخواست پر  پروگرام تبديل کيا گيا
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

جعلی ادویات کیس، فارماسسٹ کے نام ای سی ایل ڈالنے پر جواب طلب

July 19, 2012,
لاہور(سی ایم لنکس)  لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی سی جعلی ادویات کیس میں فارماسسٹ کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی امیگریشن سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار پانچ فارماسسٹ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پی آئی سی جعلی ادویات کیس میں ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے، اس کے باوجود ان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، جنہیں خارج کرنے کا حکم صادر کیا جائے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی امیگریشن سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے۔
  
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

پہلے ایٹمی دھماکا کیا، اب اقتدار میں آکر اقتصادی دھماکا بھی کرینگے، نواز شریف


 

July 19, 2012,
کراچی (سی ایم لنکس) ن لیگ کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اب کی بار اقتدار میں آکر معاشی دھماکا کریں گے۔ ساری دنیا جانتی ہے کہ ان کے خاندان کے خلاف ریفرنس کس کی ایماء پر کھولے جارہے ہیں۔میاں نواز شریف کراچی پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ لائونج سے باہر آئے تو صحافیوں کا ہجوم سوالات کے لیئے تیار تھا۔ سندھ آمد کے سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ پورے ملک کی طرح سندھ کے عوام بھی معاشی انقلاب چاہتے ہیں۔ گزشتہ دور حکومت میں بھی انقلابی فیصلے کئے تھے اور اب کی بار موقع ملا تو معاشی دھماکا کریں گے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی ن لیگ میں شمولیت کے امکان پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ شیخ صاحب کی کچھ باتیں اچھی ہوتی ہیں۔ جب نواز شریف سے ان کے خلاف میڈیا کمپین اور نیب ریفرنس کھولے جانے کے بارے میں پوچھا گیا تو براہ راست جواب دینے سے گریز کیا ۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

لاہور ہائیکورٹ :پولیو ویکسین کیخلاف درخواستیں نمٹا دی گئیں

July 19, 2012,
لاہور (سی ایم لنکس)  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ناقص پولیو ویکسین کیخلاف تمام دائر درخواستیں نمٹا تے ہوئے قرار دیا ہے کہ پولیو کے خاتمہ کیلئے محکمہ صحت تمام تر وسائل بروئے کار لائے۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عمرعطابندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو محکمہ صحت کے وکیل کاشف حسین نے عدالت کے روبرو پولیو ویکسین کو محفوظ رکھنے کیلئے باکس پیش کئے اور بتایا کہ پولیو ویکسین سے متعلق تمام انتظامات مکمل ہیں اور ویکسین کو محفوظ جگہ پر رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کو ٹرینینگ بھی دی گئی ہے۔چیف جسٹس نے قرار دیا پولیو کے مریضوں کی تعداد زیرو کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔ چیف جسٹس نے ناقص پولیو ویکسین کیخلاف درخواستیں نمٹادیں۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

علی بابا چالیس چوروں کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بحران ہے،شہبا زشریف



July 19, 2012,
لاہور (سی ایم لنکس) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ علی بابا چالیس چوروں کی کالی کرتوتوں کی وجہ سے ملک میں بجلی کا شدید بحران ہے،جب تک پنجاب کے ساتھ اس ظلم کا خاتمہ نہیں ہوتا،آواز بلند کرتے رہیں گے۔شاہدرہ لاہور میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرائے کے بجلی گھروں کے نام پر قوم کے اربوں روپے لوٹ لئے گئے،جبکہ پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کی پوری گنجائش موجود ہے،حکمرانوں کو لوٹ مار کے سوا کسی چیز سے غرض نہیں،انہوں نے کہا کہ عوام کا دکھ درد بانٹنے اور ان سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی کیمپ لگائے گئے ہیں۔محنت،دیانت اور امانت سے ملک کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے، پاکستان کے حالات ضرور بدلیں گے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

بیرون ملک پاکستانیوں کی بغیر ویزا وطن آمد کیلئے کارڈ کا اجرا 14 اگست کو ہوگا


 

July 19, 2012,
اسلام آباد(سی ایم لنکس) نادرا نے بيرون ملک مقيم 25 لاکھ پاکستانيوں کو ترجیحی سفري، سيکيورٹي اور بينکنگ سميت بغير ويزا پاکستان داخلے ہونے کي سہوليات فراہم کرنے کيلئے جديد سيکيورٹي خصوصيات اور تھرڈ جنريشن چپ کا حامل نائيکوپ کارڈ تيار کرليا جو 14 اگست پر جاري ہوگا. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چيئرمين نادرا طارق ملک نے کہاکہ نادرا نے سمندر پار پاکستانيوں کيلئے نيا اسمارٹ آئيڈينٹٹي کارڈ تيار کرليا ہے جس کي تياري ميں کئي ماہ کا عرصہ لگا، اس کارڈ ميں 26 طبعي سيکيورٹي خصوصيات اور جديد انکرپشن کوڈ استعمال کيا گيا ہے اور يہ عالمي معيار کا بہترين کارڈ ہے. بيرون ممالک مقيم پاکستانيوں کو يہ کارڈ جاري کرنے کيلئے لندن، برمنگھم، مانچسٹر، بريڈ فورڈ اور گلاسگو ميں نئے دفاتر قائم کرنے کا فيصلہ کيا گيا ہے. چيئرمين نادرا کا کہنا تھا کہ کارڈ کے اجراء کي حکومت پاکستان نے منظوري دے دي ہے جس کي تياري صرف اسلام آباد ہيڈ کوارٹر ميں ہوگي اور 14 اگست سے اس کا اجراء کيا جائے گا.
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

توہین عدالت قانون کالعدم قرار دینے پر بحران کا خدشہ ہے ،عرفان قادر



  July 19, 2012,
اسلام آباد(سی ایم لنکس)  اٹارنی جنرل عرفان قادر کہتے ہیں عدالت نے توہین عدالت کے نئے قانون کو کالعدم قراردیا تو بحران پیدا ہو جائے گا،پارلیمنٹ عدالتی تجاویز پر غور کرسکتی ہے لیکن سپریم کورٹ کا خلاف آئین فیصلہ قابل عمل نہیں ہوگا۔سپریم کورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا کہ توہین عدالت مقدمات سے عدالت کی عزت میں اضافہ نہیں ہوتا، بلکہ غلط فیصلوں سے عدلیہ کی تضحیک ہوتی ہوتی ہے ،انہوں نے کہا کہ توہین عدالت کے نئے قانون کے حوالے سے عدالت اچھی تجاویز دے سکتی ہے، جس پر پارلیمنٹ غور کرے گی، عدالت کی تجاویز تسلیم کرنا یا نہ کرنا پارلیمنٹ کی صوابدید ہے، انہوں نے کہا کہ عدالتیں آئین اور قانون سے بالاتر نہیں اور عدالت کا خلاف آئین فیصلہ قابل عمل نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ موجودہ قانون سے پہلے توہین عدالت کا کوئی قانون نہیں تھا،توہین عدالت کا قانون کالعدم قرار دیا گیا تو بحران پیدا ہو جائے گا،عرفان قادر نے کہا کہ مقدمے کا فیصلہ اینا چاہئے جس سے تمام فریق مطمئن ہوں،تمام اداروں کے مابین ہم ایہنگی سے ہی نظام چل سکتا ہے۔
  
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم


 

July 19, 2012, 
اسلام آباد (سی ایم لنکس) نائب وزیراعظم پرویز الہی کے بیٹے مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی کارروائی ختم کر دی گئی۔ ایف آئی اے سراغ نہ لگا سکی کہ ان کے بیرون ملک اکاؤنٹ میں ساڑھے گیارہ لاکھ پاؤنڈ کہاں سے آئے۔ چيف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اين آئي سي ايل کيس کی سماعت کی ۔ ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مونس الہي کے برطانیہ کے اکاؤنٹ ميں گیارہ لاکھ اڑتیس ہزار  پاؤنڈ موجود ہيں۔ ايف آئي اے کو علم نہيں ہو سکا کہ يہ رقم پاکستان کے کس اکاؤنٹ سے منتقل کی گئ۔ اسی طرح ان کی اہلیہ تحریم الٰہی کے لاہور کے  اکاؤنٹ میں دبئی سے نو کروڑ روپے منتقل ہوئے۔ چيف جسٹس نے کہا يہ ثابت کرنا ايف آئي اے کا کام ہے کہ رقم ناجائز ذرائع سے حاصل کی گئی۔ عدالت نے مونس الہٰی کے خلاف مني لانڈرنگ کيس کي کارروائي ختم کرتے ہوئے قرار دیا کہ اس حوالے سے مذيد کسي کارروائي کي ضرورت نہيں۔

مکمل تحریر اور تبصرے >>>

حج کرپشن کیس: آئی جی گلگت بلتستان معطل


 

July 19, 2012,
اسلام آباد(سی ایم لنکس) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی گلگت بلتستان حسین اصغر کو معطل کر دیا ہے۔ نوٹی فیکیشن سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کا تین رکنی بینچ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ چیف جسٹس نے حسین اصغر کو دوبارہ حج کرپشن کیس کی تفتیش پر واپس آنے کیلئے ایک دن کی مہلت دی تھی۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے عدالتی حکم کی مسلسل خلاف ورزی پر حسین اصغر کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جس پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے حسین اصغر کو معطل کر دیا۔ معطلی کا نوٹی فیکیشن تین رکنی بینچ کے سامنے پیش کیا گیا جس کے بعد حج کرپشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے حج کرپشن کیس کی تفتیش واپس حسین اصغر کو دینے کے احکامات جاری کیے تھے لیکن حسین اصغر مسلسل عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ گزشتہ روز  سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا تھا کہ ایک اور مزید دن دیا جاتا ہے اگر حسین اصغر واپس نہ آئے تو ان کو ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کر دیے جائیں گے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انہیں معطل کر دیا ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

پشاور سے دو بوری بند لاشیں برآمد


 

July 19, 2012,
پشاور(سی ایم لنکس) یونیورسٹی روڈ تہکال میں پولیس کو بوری میں بند دو لاشیں ملی ہیں جس سے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزموں نے دونوں کو پہلے کہیں اور قتل کیا اور بعداذاں ان کی لاشیں تہکال کے گلے بابا قبرستان میں پھینک کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے جس کی باقاعدہ رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہیں۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

سپریم کورٹ :کائرہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست



July 19, 2012, 
اسلام آباد(سی ایم لنکس)  سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی محمود اختر نقوی نے قمر زمان کائرہ کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے،درخواست میں وفاقی وزیر اطلاعات اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزار نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ وزیر اطلاعات نے اپنے بیانات اور تقریروں میں عدالت عظمٰی پر تنقید کی،وزیر اطلاعات آرٹیکل پینسٹھ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں ،لہٰذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

لاہور ہائیکورٹ :وی آئی پیز ،لیسکو اور پیپکو سے جواب طلب

July 19, 2012,
لاہور(سی ایم لنکس) لاہور ہائیکورٹ نے وی آئی پی کلچر کے خلاف پٹیشن کی سماعت تئیس جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے لیسکو اور پیپکو سے جواب طلب کر لیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں مقامی وکیل کی جانب سے دائر پٹیشن میں وی وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ کیس میں متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام اور پاکستان کا قانون تمام شہریوں کو برابر کا حق دیتا ہے لیکن حکومت نے وی وی آئی پیز کو لوڈشیڈنگ سے بھی استثنٰی قرار دے رکھا ہے جبکہ عوام بجلی کی بندش کے باعث روزگار سے بھی محروم ہو رہے ہیں، عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے لیسکو اور پیپکو سے تئیس جولائی کو جواب طلب کر لیا ہے۔
  
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

توہین عدالت کیس ، نیب سے عملدرآمد کی رپورٹ طلب

July 19, 2012, 
اسلام آباد(سی ایم لنکس) سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے خلاف توہین عدالت کیس میں نیب سے عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی ہے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے ریکوری کیلئے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا، جس پر سپریم کورٹ نے نیب سے عدالتی حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے چیئرمین نیب اور سیکریٹری کیبنٹ ڈویڑن کو نوٹسز جاری کر دئے ہیں،کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیئے ملتوی کردی گئی ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

حج کرپشن کیس : حسین اصغر کی معطلی کا نوٹیفکیشن پیش،سماعت ملتوی



July 19, 2012, 
اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے پر حکومت نے آئی جی گلگت بلتستان اور حج کرپشن کیس کے سابق تفتیشی افسر حسین اصغر کو معطل کرکے نوٹیفیکیشن عدالت میں پیش کردیا ہے۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی،اٹارنی جنرل عرفان قادر نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے تفتیشی افسر حسین اصغر کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے اور ان کو معطل کردیا گیا ہے، انہوں نے حسین اصغر کی معطلی کا نوٹیفیکیشن عدالت میں پیش کردیا،مختصر کارروائی کے بعد عدالت عظمٰی نے حج کرپشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی،،سپریم کورٹ نے گزشتہ روز حسین اصغر کے حاضر نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا اور اٹارنی جنرل کو ہدایت کی تھی کہ حسین اصغر اگر حکم نہیں مانتا تو اسے ملازمت سے فارغ کردیا جائے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

چترال : سیکورٹی فورسز کی کارروائی ، چھ افغان عسکریت پسند ہلاک


چترال(سی ایم لنکس)  چترال میں پاک افغان سرحدی علاقے ارندومیں دومختلف مقامات پرافغان عسکریت پسندوں کا حملہ،سیکورٹی فورسزکی جوابی کاروائی میں چھہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔سیکورٹی زرائع کے مطابق چترال کے جنوب میں واقع پاک افغان سرحدی علاقے ارندوکے قریب لنگوربٹ اورگریتارکے مقامات پرافغان عسکریت پسندوں نے حملہ کردیا، جس پرسیکورٹی فورسزنے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چھہ افغان عسکریت پسند ہلاک کردیئے۔ زرائع کے مطابق افغان عسکریت پسند لاشیں چھوڑ کرفرارہوگئے، جنہیں سیکورٹی فورسزنے تحویل میں لے لیا۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

سوشل میڈیا کو قانون کے دائرہ کار میں لانے کی ضرورت ہے، عبدالرحمن ملک



  اتوار, 15 جولائی 2012 20:57 کراچی(سی ایم لنکس) وزیر اعظم کے مشیر داخلہ عبدالرحمن ملک نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت ایک دوسرے پر الزام تراشی کا کھیل ختم کریں ، بھارت کے 5 بم دھماکوں میں وہیں کے انتہا پسند ملوث تھے، سوشل میڈیا سے آلودگی بھی پھیل رہی ہے ،اپنا احتساب کر کیاسے دور کیاجا سکتاہے۔پاک بھارت سوشل میڈیا فورم کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مشیر داخلہ عبدالرحمن ملک نے کہ گلوبل ولیج پر میڈیا کے مثبت اور منفی پہلو ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو سائبر کرائم کا سامنا ہے، دہشت گرد آپس میں رابطوں کے لیے انٹرنیٹ استعمال کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سے آلودگی بھی پھیل رہی ہے ،اپنا احتساب کر کیاسے دور کیاجا سکتا ہے، سوشل میڈیا کو اخلاقیات کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔عبدالرحمن ملک نے اپیل کی کہ صحافی سوشل میڈیا سے مثبت چیزوں کو فروغ دیں، عبدالرحمن ملک نے کہا کہ انتہا پسندی موجودہ دور کا بڑا مسئلہ ہے سوشل میڈیا کو قانون کے دائرہ کار میں لانے کی ضرورت ہے۔ عبدالرحمن ملک نے بتایا کہ بھارتی وزیر داخلہ چدم برم نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے، عبدالرحمن ملک نے کہا کہ ممبئی حملوں کے ملزموں نے پاکستان بھارت کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی ، پاکستان بھارت ایک دوسرے پر الزام تراشی کا کھیل ختم کریں ، انھوں نے کہا کہ بھارت کے 5 بم دھماکوں میں وہیں کے انتہا پسند ملوث تھے ۔

مکمل تحریر اور تبصرے >>>

تمام پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ


 

اتوار, 15 جولائی 2012 20:57 اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزارت خزانہ نے پیٹرول  ڈیزل اورسی این جی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔ وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لیٹرتک اضافے کی منظوری دی۔ سی این جی کے نرخوں میں بھی ایک روپیہ انتیس پیسے اضافہ ہوگا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ اکتالیس پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت پچاسی روپے نوے پیسے فی لیٹر ہوگی ۔ ہائی آکٹین پانچ روپے چونسٹھ پیسہ فی لیٹر اضافے کے بعد ایک سو بارہ روپے باون پیسے میں فروخت ہو گا۔مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپیہ چورانوے پیسے اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت اٹھاسی روپے انیس پیسے ہوگی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ باسٹھ پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت ستانوے روپے اکیس پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ وزارت خزانہ نے سی این جی کے نرخوں میں بھی ایک روپیہ انتیس پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے، ریجن ون کے علاقوں خیبپختونخوا، پوٹھوہار اور بلوچستان میں سی این جی کی نئی قیمت اٹہتر روپے پسینٹھ، جب کہ ریجن ٹو کے علاقوں سندھ اور پنجاب میں سی این جی کی نئی قیمت اکہتر روپے باونے پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن آج جاری کرے گا۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

پاکستانی ڈپٹی اٹارنی جنرل کو شوکاز نوٹس جاری


 

  اتوار, 15 جولائی 2012 20:57 
اسلام آباد(سی ایم لنکس) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ڈپٹی اٹارنی جنرل خورشیدخان سے بھارت میں جوتیاں پالش کرنے کے اقدام پر وضاحت طلب کر لی ہے۔ سپریم کورٹ بار کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں خورشیدخان سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ کیوں نہ ان کے خلاف پاکستان کا ملکی وقار اور تشخص مجروح کرنے پر کارروائی کی جائے اور انہوں نے کیوں بھارت میں گردوارا میں لوگوں کی جوتیاں پالش کیں۔ یہ شوکاز نوٹس پشاور ہائیکورٹ بار پر جاری کیا گیا ہے کیونکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل پشاور کے رہنے والے تھے۔ سپریم کورٹ بار کے صدر یاسین آزاد نے کہا ہے کہ خورشید شاہ نے گردوارہ کے باہر بیٹھ کر جوتے صاف کر کے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

چلاس، دریا پر لگی لفٹ ٹوٹنے سے 8 افراد بہہ گئے


 

اتوار, 15 جولائی 2012 20:57 
چلاس(سی ایم لنکس) دریائے سندھ میں لگی چیئر لفٹ ٹوٹنے سے 8 افراد دریا میں بہہ گئے۔ صدر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا اور رپورٹ بھی طلب کر لی۔ اتوار کی صبح چلاس میں دریائے سندھ پر لگی چیئر لفٹ مسافروں کو لیکر دریا کے دوسری جانب جا رہی تھی کہ اچانک لفٹ ٹوٹنے سے 8 افراد دریا میں گر گئے۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ڈوبنے والے افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔ واقعے کی خبر پر صدر آصف علی زرداری نے فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا اور فوری تحقیقات کا حکم دیدیا اور رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مکمل تحریر اور تبصرے >>>

فخرالدین جی ابراہیم لٹیروں کے ساتھ نہیں چل سکتے ،عمران خان



اتوار, 15 جولائی 2012 20:57  
لاہور (سی ایم لنکس) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خدشہ ہے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم الیکشن سے پہلے مستعفی نہ ہوجائیں۔ فخرالدین شریف آدمی ہیں اور لٹیروں کے ساتھ نہیں چل سکتے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عبوری حکومت کے لئے جن لوگوں کے نام سامنے آ رہے ہیں وہ حیران کن ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا کام اب کرپشن اور چوری چھپانا رہ گیا ہے،کرپشن اور چوری بچانے کیلئے نظام تباہ کردیا گیا،عمران خان کا کہنا تھا کہ فخرالدین جی ابراہیم کو چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنا اچھا اقدام ہے لیکن وہ لٹیروں کے ساتھ نہیں چل سکیں گے۔عمران خان نے کہا کہ ستمبر کے آخر میں ایک لاکھ افراد کا سونامی مارچ لیکر وزیرستان جائیں گے۔ بین الاقوامی انسانی حقوق اور میڈیا کی تنظیموں کو بھی وزیرستان جانے کی دعوت دی جائے گی تاکہ دنیا کو بتا سکیں کہ کتنے معصوم امریکی بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں میں مرنے والوں کے نام حکومت سامنے نہیں لا رہی لیکن تحریک انصاف دنیا کو بتائے گی کہ امریکی کرائم وار میں کتنے لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ چمن پہنچ کر ختم

اتوار, 15 جولائی 2012 20:57 چمن(سی ایم لنکس) دفاع پاکستان کونسل کا کوئٹہ سے شروع ہونے والے لانگ مارچ میں شامل ہزاروں افرادکا چمن پہنچ کر حکومت کی جانب سے نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف زبردست احتجاج اور امریکہ و نیٹو مخالف شدید نعرے بازی کی گئی‘جبکہ دفاع پاکستان کونسل کے قائدین نے چمن میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی عدالت نے نیٹو سپلائی بحالی کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے‘لاہور سے اسلام آباد اور کوئٹہ سے چمن تک لانگ مارچ ابتداءہے‘ سپلائی بحالی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو لاہور سے اسلام آباد اور کوئٹہ سے چمن کی طرح کراچی سے حیدرآباد، ملتان سے ڈیرہ غازیخان، سرگودھا سے میانوالی، راولپنڈی سے تلہ گنگ اور فیصل آباد سے سرگودھا، خوشاب کے راستے اسلام آباد تک لانگ مارچ کئے جائیں گے‘نیٹو سپلائی بحالی کے معاہدے پر دستخط افغان مسلمانوں کے قتل عام کا پروانہ ہے پاکستانی ایک غیرتمند قوم ہیں انہوں نے لانگ مارچ اور ان معاہدوں کے خلاف احتجاج میں بھرپور انداز میں شرکت کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ امریکی اور پاکستانی حکمرانوں کی غلام پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں۔ قبل ازیںدفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ چیئرمین مولانا سمیع الحق، مولانا امیر حمزہ، مولانا عبدالقادر لونی، قاری محمد یعقوب شیخ‘ مولانا اورنگزیب فاروقی‘عبدالمتین اخونزادہ و دیگر رہنماﺅں کی قیادت میں پاک افغان سرحد پر واقع شہر چمن پہنچا توسرحدی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے لانگ مارچ کے شرکاءکابھرپور استقبال کیا اور دفاع پاکستان کونسل کے قائدین سے پرجوش انداز میں یکجہتی کا اظہار کیا۔دوسری جانب دفاع پاکستان کونسل کے لانگ مارچ کی وجہ سے چمن کے راستے دوسرے روز بھی نیٹو فورسز کو سپلائی بند رہی۔ ہفتہ کے روزکوئٹہ سے سینکڑوںبسوں‘کاروں‘موٹر سائیکلوںاور ویگنوں پر سوار ہزاروں افرادپرمشتمل شروع ہونے والے لانگ مارچ کے شرکاءنے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب یارومیں قیام کے بعد طے شدہ پروگرام سے ایک گھنٹہ قبل صبح سات بجے چمن سرحدجانب روانہ ہوئے اورسرنان‘جنگل پیر علی زئی‘مئی زئی اڈا ‘قلعہ عبداللہ میں احتجاجی جلسے کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ جب کوزک غر سے چمن داخل ہوا تو کئی کلو میٹر تک جماعت الدعوة اور دیگرجماعتوں کے ہزاروں کارکنان نے شرکاءلانگ مارچ کا بھرپور استقبال کیا۔اس موقع پر زبردست جذباتی کیفیت دیکھنے میں آئی ‘شرکاءنے ہاتھوں میں کلمہ طیبہ والے پرچم تھام رکھے تھے استقبالیہ کیمپ پر موجود افراد کی بڑی تعداد نے قائدین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اورامریکہ و نیٹو فورسز کےخلاف شدید نعرے بازی کی۔


مکمل تحریر اور تبصرے >>>

پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے رابطہ، ن لیگ کا انتخابات کا مطالبہ

اتوار, 15 جولائی 2012 20:57 
اسلام آباد(سی ایم لنکس) حکمران جماعت پیپلزپارٹی نے موجودہ سیاسی بحران سے نکلنے کے لئے مسلم لیگ ن سے رابطے کئے ہیں جبکہ ن لیگ نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماؤں خورشید شاہ، فاروق ایچ نائیک اور رضاربانی نے ن لیگ کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار سے رابطہ کیا جس میں ملک میں موجود سیاسی بحران پر بات چیت کی گئی۔ پیپلزپارٹی نے ن لیگ پر واضح کیا ہے کہ سوئس حکام کو خط نہیں لکھا جاسکتا۔ جس پر ن لیگ نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اس معاملے پر اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا ہے۔ جبکہ احتساب بل اور دہری شہریت کے بارے میں ن لیگ کی تجاویز پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

عوام نیٹو سپلائی کے راستے بند کردیں ، سید منور حسن


اتوار, 15 جولائی 2012 20:57  کراچی(سی ایم لنکس) جماعت اسلامی نے کراچی میں نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، سید منور حسن نے اعلان کیا ہے کہ نیٹو کو سپلائی روکی جائے گی، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نیٹو سپلائی کے راستے بند کر دیں۔ احتجاجی ریلی کا آغاز میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے ہوا جس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی ایم اے جناح روڈ اورتین ہٹی پل سے گزرتی ہوئی کیماڑی پہنچی جہاں سے نیٹو کنٹینرز لوڈ کر کے افغانستان کے لئے روانہ کیے جاتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام امریکہ کی غلامی کرنے والے حکمرانوں کے خلاف اٹھہ کھڑے ہیں۔ اب امریکہ کی ڈکٹیشن کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ ریلی کے شرکا نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف سراپا احتجاج تھے۔ انھوں نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی کی جذباتی تقریر پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اسلامی نظام کے نفاذ کے لیئے اپنی جانیں بھی قربان کر دیں گے۔ رہنمائوں نے کہا کہ نیٹوسپلائی کی بحالی امریکہ کے دبائو پر کی گئی یہ فیصلہ کسی بھی طورقابل قبول نہیں۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

بینظیر قتل کیس، ملزم اعتزاز شاہ کے ٹرائل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اتوار, 15 جولائی 2012 20:57 
راولپنڈی(سی ایم لنکس) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں کم عمر ملزم اعتزاز شاہ کا ٹرائل جووینائل کورٹ میں کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ملزم اعتزاز شاہ کے وکیل نصیر تنولی نے راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک میں اپنے موٴکل کا ٹرائل جووینائل کورٹ میں کرنے کی درخواست دی۔ نصیر تنولی نے دلائل دیتے ہوئے موٴقف اختیار کیا کہ جب اعتزاز شاہ کو گرفتار کیا گیا تو اس کی عمر اٹھارہ سال سے کم تھی جبکہ جووینائل کورٹ کے ملزموں کا ٹرائل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں کرنے کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس بھی اْس وقت جاری نہیں ہوا تھا،انہوں نے استدعا کی کہ ملزم اعتزاز شاہ کا ٹرائل واپس جووینائل کورٹ منتقل کر دیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو اکیس جولائی کو سنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جوینائل ٹرائل سے متعلق تیس مئی دو ہزار بارہ کو جاری کیا گیا صدارتی آرڈیننس پیش کیا تھا۔ آرڈیننس کے مطابق اٹھارہ سال سے کم عمر ملزم کا انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت خصوصی عدالتی ٹرائل کر سکتی ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

پاک بحریہ بلوچستان میں امدادی کاموں میں سرگرم عمل


 

اتوار, 15 جولائی 2012 20:57 
بلوچستان(سی ایم لنکس) پاک بحریہ وطن عزیز کی بحری سرحدوں کے بھرپور دفاع کے ساتھ ساتھ فلاحی سر گرمیوں میں بھرپور حصہ ادا کر رہی ہے۔ پاک بحریہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر بلوچستان کے ساحلی شہروں بالخصوص گوادر اور اور مارہ کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ پاکستان نیوی نے اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے فوری طور پر 2 جہاز پی این ایس معاون اور پی این ایس مدد گار کو تقریبا 1100 ٹن پینے کے صاف پانی کے ساتھ گوادر روانہ کیا۔ یہ پانی مقامی انتظامیہ کے تعاون سے شہریوں میں تقسیم کیا گیا۔ پاکستان نیوی نے مزید پانی کی فراہمی کے لئے بھی جہاز متعین کر دیئے۔ کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے امدادی کارروائی کی نگرانی کی
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

توہين عدالت قانون کيخلاف درخواستوں کي 23جولائي کو سماعت


 

ہفتہ, 14 جولائی 2012 09:22 اسلام آباد(سی ایم لنکس) سپريم کورٹ نے توہين عدالت ايکٹ کيخلاف آئيني درخواستوں پرنوٹس جاري کرديے، درخواستوں کي سماعت23 جولائي کوہوگي ترجمان سپريم کورٹ کے مطابق سپريم کورٹ نے توہين عدالت ايکٹ کيخلاف آئيني درخواستوں پرنوٹس جاري کرديے ہيں، توہين عدالت ايکٹ کے خلاف تمام درخواستيں يکجا کردي گئيں ہيں اورنوٹس وزير اعظم، چيئرمين سينيٹ، اسپيکر قومي اسمبلي کو نوٹس جاري کئے گئے وفاقي وزير قانون اور سيکريٹري کيبنٹ ڈويژن کو بھي نوٹس جاري کردئےگئے ہيں
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

آج سے ملک بھر میں بجلی کی فراہمی معمول پر آجائیگی، احمد مختار



لاہور(سی ایم لنکس)  وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار نے دعویٰ کیا ہے کہ آج سے ملک بھر میں بجلی کی فراہمی کی صورت حال معمول پر آجائے گی۔وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار کا کہنا تھا کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں جس کے نتیجے میں رات کو بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی نے تو یہ بھی دعویٰ کیا کہ صدر مملکت کی ہدایت پر رمضان المبارک میں بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔دوسری جانب بجلی کا شارٹ فال کم ہونے کے باوجود لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔لاہور میں ہر گھنٹے بعد بجلی بند کی جا رہی ہے، جس کے باعث گنجان آباد علاقوں میں رہنے والے راتیں جاگ کر گزار رہے ہیں۔ طویل لوڈشیڈنگ سے واٹر پمپس بند ہو گئے ہیں، لوگ کولر اور بوتلیں ہاتھوں میں لے کر پینے کا پانی ڈھونڈتے پھر رہے ہیں۔ فیصل آباد،ملتان، گوجرانوالہ، میانوالی، منڈی بہاوٴالدین، شیخوپورہ اور سرگودھا سمیت پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں بجلی کی طویل بندش سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد بیروزگار ہو رہے ہیں اور کاروبار بھی شدید متاثر ہر رہا ہے۔ شارٹ فال میں کمی کے باوجود صوبے کے دور دراز علاقوں میں بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!