Saturday, July 7, 2012

آج سے ملک بھر میں بجلی کی فراہمی معمول پر آجائیگی، احمد مختار



لاہور(سی ایم لنکس)  وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار نے دعویٰ کیا ہے کہ آج سے ملک بھر میں بجلی کی فراہمی کی صورت حال معمول پر آجائے گی۔وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار کا کہنا تھا کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں جس کے نتیجے میں رات کو بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی نے تو یہ بھی دعویٰ کیا کہ صدر مملکت کی ہدایت پر رمضان المبارک میں بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔دوسری جانب بجلی کا شارٹ فال کم ہونے کے باوجود لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔لاہور میں ہر گھنٹے بعد بجلی بند کی جا رہی ہے، جس کے باعث گنجان آباد علاقوں میں رہنے والے راتیں جاگ کر گزار رہے ہیں۔ طویل لوڈشیڈنگ سے واٹر پمپس بند ہو گئے ہیں، لوگ کولر اور بوتلیں ہاتھوں میں لے کر پینے کا پانی ڈھونڈتے پھر رہے ہیں۔ فیصل آباد،ملتان، گوجرانوالہ، میانوالی، منڈی بہاوٴالدین، شیخوپورہ اور سرگودھا سمیت پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں بجلی کی طویل بندش سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد بیروزگار ہو رہے ہیں اور کاروبار بھی شدید متاثر ہر رہا ہے۔ شارٹ فال میں کمی کے باوجود صوبے کے دور دراز علاقوں میں بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

1 comments:

download-software-search نے لکھا ہے

وفاقی حکومت پنجاب پنجاب سے امیتازی سلو ک کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری رکھے ہوئے ہےوفاقی وزیر احمد مختار کی طرف سے لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کے دعوے ٹھس ہیں عوام ان نااہل حکمرانوں سے عاجزآ چکے ہیں اگر حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت لوگوں میں تقسیم کیے جانے والا پیسہ بجلی بنانے والی کمپنیوں کو دے تو صورت فورآ بہتر ہوسکتی ہے لیکن وفاقی حکومت تو ہزار روپیہ ماہانہ لوگوں میںتقسیم کرکے اپنے ووٹ خرید رہی ہے،انہیں عوام الناس سے کوئی سروکار نہیں ۔منجانب اطہر اقبال مانگٹ

July 10, 2012 at 12:53 AM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!