تمام پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ

اتوار, 15 جولائی 2012 20:57 اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزارت خزانہ نے پیٹرول ڈیزل اورسی این جی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔ وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لیٹرتک اضافے کی منظوری دی۔ سی این جی کے نرخوں میں بھی ایک روپیہ انتیس پیسے اضافہ ہوگا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ اکتالیس پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت پچاسی روپے نوے پیسے فی لیٹر ہوگی ۔ ہائی آکٹین پانچ روپے چونسٹھ پیسہ فی لیٹر اضافے کے بعد ایک سو بارہ روپے باون پیسے میں فروخت ہو گا۔مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپیہ چورانوے پیسے اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت اٹھاسی روپے انیس پیسے ہوگی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ باسٹھ پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت ستانوے روپے اکیس پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ وزارت خزانہ نے سی این جی کے نرخوں میں بھی ایک روپیہ انتیس پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے، ریجن ون کے علاقوں خیبپختونخوا، پوٹھوہار اور بلوچستان میں سی این جی کی نئی قیمت اٹہتر روپے پسینٹھ، جب کہ ریجن ٹو کے علاقوں سندھ اور پنجاب میں سی این جی کی نئی قیمت اکہتر روپے باونے پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن آج جاری کرے گا۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔