آرمی ایکٹ کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

July 20, 2012,
اسلام آباد (سی ایم لنکس) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سزا کی وجوہات نہ بتانے کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی۔ سماعت اگست کے آخری ہفتے میں ہو گی۔ فوجی عدالتوں میں سزا کی وجوہات نہ بتانے کے خلاف دائر درخواست میں سپریم کورٹ نے اہم آئینی نکات کی وضاحت کیلئے اٹارنی جنرل کو بھی طلب کر لیا۔ جیگ برانچ کے نمائندے میجر شاہ جہاں کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق ملزمان کو اپیل کا حق ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وجوہات نہیں بتائی جاتیں تو اپیل کیسے کی جائے گی۔ سول عدالتیں تو قتل کے جرم میں بھی سزا کی وجوہات بتاتی ہیں۔ فوجی عدالت صرف دو لفظ کہتی ہے کہ جرم ثابت ہو گیا۔ جسٹس ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ وجوہات کا علم نہیں ہو گا تو فئیر ٹرائل نہیں ہو سکتا۔ آئین کے تحت فیئر ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔