خبرنمبر01۔۔ ۔20/07/2012
رمضان کی آمد سے قبل پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے
کراچی(سی ایم لنکس) مہنگائی تو ویسے بھی کچھ کم نہ تھی لیکن ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی پھلوں کی قیمتوں کو تو جیسے پر ہی لگ گئے۔ہونا تو یہ چاہیے کہ رمضان کے مبارک مہینے میں عوام کے لیے سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خورونوش کی مناسب قیمت پر دست یابی کو یقین بنایا جائے لیکن مملکت خداداد پاکستان کے رنگ ہی نرالے ہیں۔ رمضان کی آمدکے ساتھ ہی منہ کو میٹھا کرنے والے پھلوں کی قیمتیں جان کر غریب عوام کے مزاج میٹھے ہونے کے بجائے کڑوے ہی ہوجائیں گے۔ ہول سیل مارکیٹ میں آڑو 60 سے بڑھ کر 75، سندر خانی انگور 90 سے بڑھ کر 110 روپے فی کلو ہوگئے ہیں۔ قیمتوں کی اس دوڑ میں کیلے اور خوبانی بھلا کیوں پیچھے رہتے۔کیلے 60 روپے سے بڑھ کر 80 روپے جب کہ خوبانی 70 روپے سے لمبی چھلانگ لگا کر سو روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ پھلوں کی قیمتوں میں تیزی کے مزاج کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اب غریب عوام انھیں صرف بازاروں اور ٹھیلوں پر دیکھ کر ہی خوش ہوجایا کریں گے۔
خبرنمبر02۔۔۔20/07/2012
ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں پاکستان کا ساتواں نمبر
کراچی(سی ایم لنکس) غیر ملکی پاکستانیوں کی جانب سے گزشتہ مالی سال 13 ارب ڈالر سے زائد رقوم ملک بھیجے جانے کے باعث پاکستان کا نمبر دنیا میں سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں ساتویں نمبر پر آگیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے سستے لیبر کی فراہمی کے باعث ترسیلات زر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ ترسیلات زرحاصل کرنے والے ممالک میں چین پہلے نمبر پر ہے جہاں ترسیلات زر کا حجم 51 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے ۔ اس کے علاوہ خطے میں آزادانہ تجارت کے حوالے سے سب سے زیادہ پیش رفت کرنے والے ممالک میں پاکستان اور بھارت سر فہرست ہیں پاکستان دیگر ممالک سے اب تک 9 آزادنہ تجارتی معاہدے کرچکا ہے۔
خبرنمبر03۔۔۔20/07/2012
سٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ میں 292 ارب روپے فراہم کر دیے
کراچی(سی ایم لنکس)مالی سال تو ختم ہو گیا مگر منی مارکیٹ سے سرمائے کی قلت ختم نہ ہو سکی۔ سٹیٹ بینک کو مزید 292 ارب روپے فراہم کرنا پڑے۔مرکزی بینک نے سرمائے کی فراہمی اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے ٹریڑری بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈ خرید کر کی۔ سات روز کے لیے خریدے گئے بلز اور بانڈز پر بینک گیارہ اعشاریہ چھ چھ فیصد سالانہ کی شرح سے سود بھی ادا کرے گا۔ منی مارکیٹ ڈیلرز نے تین سو پندرہ ارب نوے کروڑ روپے کے بلز اور بانڈز فروخت کرنے کی پیشکش کی تھی۔
خبرنمبر04۔۔۔20/07/2012
ایکواڈور، ایران سے 400 ارب ڈالر کا تیل خریدے گا
ایکواڈور(سی ایم لنکس) ایکواڈور نے یورپی یونین اور امریکہ کی پابندیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ایران سے چار سو ملین ڈالر مالیت کا تیل خریدنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایکواڈور کے مرکزی بینک کے صدر پیڈرو یلکادو نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ تیل کی خریداری کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکواڈور ایک خود مختار ملک ہے اور اسکے دنیا بھر میں کسی بھی ملک کے ساتھ تعلقات ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں اور کسی بھی ملک کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ بھی خود کرینگے۔
مائیکرو سافٹ کو 50 کروڑ ڈالر نقصان
کیلیفورنا(سی ایم لنکس)کمپیوٹر سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ نے پہلی بار ایک سہ ماہی میں تقریباً پانچ سو ملین ڈالر کے نقصان کا اعلان کیا ہے۔مائیکروسافٹ نے پبلک کمپنی بننے کے بعد چھبیس برسوں میں پہلی بار خسارہ دکھایا ہے گزشتہ برس اسی سہ ماہی میں اس نے چھ ارب ڈالر منافع دکھایا تھا۔مائیکروسافٹ کا کہنا ہے اس نقصان کی وجہ آن لائن اشتہاری کمپنی "اے کوانٹِیو" تھی جو اس نے دو ہزار سات میں چھ ارب ڈالر سے زیادہ میں خریدی تھی۔ کمپنی نے کہا کہ اس اشتہاری کمپنی کو خریدنے کا انہیں متوقع فائدہ نہیں ہوا۔
کولیشن سپورٹ فنڈز، پاکستان کو ایک ارب ڈالرملیں گے
واشنگٹن(سی ایم لنکس)امریکا تیئس جولائی تک دہشت گردی کے خلاف جنگ پر آنےو الے اخراجات کی مد میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کے فنڈ فراہم کردے گا۔نیٹو سپلائی کھولنے کے بعدکولیشن سپورٹ فنڈ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ امریکہ نے دو اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر پاکستان کو ادا کرنا ہیں اس میں مسلسل التوا ہو تا رہا لیکن نیٹو سپلائی کھلنے کے بعد سے اب رقم ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔ رقم ملنے سے پاکستان کی مالی حالت اور زر مبادلہ کی ذخائر میں بہتری آ جائے گی۔
عالمی بینک پاکستان کو 50 لاکھ ڈالرز کی امداد دے گا
نیویارک(سی ایم لنکس)عالمی بینک نے پاکستان کے لئے پچاس لاکھ ڈالر زکی امداد کی منظوری دے دی۔ عالمی بینک کے اعلامیےکے مطابق یہ رقم بلوچستان ، فاٹا اور خیبر پختون خواہ کے لیے قائم ملٹی ڈونر ٹرسٹ فنڈ کو دی جائے گی یہ امداد دونوں صوبوں اور قبائلی علاقہ جات میں سیلاب، سمندری طوفان اور دہشت گردی سے متاثرہ لوگوں کی بحالی پر خرچ ہوگی بیان میں کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں بحالی کے کام کی اشد ضرورت ہے اور کافی منصوبے فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے التوا کا شکار ہیں۔عالمی بینک یہ رقم صوبوں کو وفاق کے ذریعے فراہم کرے گی۔تا ہم اس رقم کا زیادہ ترحصہ بلوچستان کے لئے استعمال ہو گا۔
جرمن پارلیمان نے ہسپانوی بینکوں کے لیے امدادی پیکج منظور کر لیا ہے
برلن(سی ایم لنکس)جرمن پارلیمان نے ہسپانوی بینکوں کے لیے امدادی پیکج کو منظور کر لیا ہے۔ اس موقع پر جرمن وزیر خزانہ وولفگانگ شوئبلے نے کہا کہ اس بیل آو¿ٹ پیکج کی اشد ضرورت ہے کیونکہ مالیاتی منڈیوں کو ’ہنگامی‘ صورتحال کا سامنا ہے۔ ووٹنگ سے قبل شوئبلے نے حکومتی وضاحتی بیان میں کہا کہ اسپین کے بینکنگ نظام کو درپیش مشکلات سے پورے یورو زون کا اقتصادی شعبہ غیر مستحکم ہو سکتا ہے۔ یورپی یونین کے اس پیکج کے حق میں 473 ارکان نے ووٹ دیے، 97 ووٹ اس کے خلاف تھے جبکہ 13 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ اسپین کو سو ارب مالیت کے اس بیل آو¿ٹ پیکج کی رقم 18ماہ کے دوران مختلف اقساط میں فراہم کی جائے گی۔ اس میں جرمنی کا حصہ تقریباً 29 فیصد ہے۔
حکومت کے نئے بچتی اقدامات کے خلاف اسپین میں مظاہرے
میڈرڈ(سی ایم لنکس)اسپین میں حکومت کے اعلان شدہ نئے بچتی اقدامات کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرہ کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت میڈرڈ اور بارسلونا میں ہونے والے احتجاج میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ اس دوران مظاہرین نے وزیر اعظم ماریانو راخوئے کی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں کا استعمال کیا۔ اسپین کی بڑی مزدور تنظیموں نے ملک کے 80 سے زائد شہروں میں احتجاج کی کال دی تھی۔
خبرنمبر01۔۔۔06/05/2012
خام تیل کی قیمت100ڈالر فی بیرل سے کم ہوگئی
کراچی(سی ایم لنکس )پیڑول کی ہوشرباقیمتوں سے گبھرائے ہوئے عوام کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی فی بیرل قیمت سو ڈالر سے بھی نیچے آگئی ہے۔ مگر اس کمی کا فائدہ عوام تک پہنچے گا یا نہیں یہ ابھی سوالیہ نشان ہے۔عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت گزشتہ ہفتے ڈھائی فیصد گر کر اٹھانوے ڈالر انسٹھ سینٹ کی سطح پر آگئی۔ تاہم پاکستان میں لوگوں سے پیڑول کی قمیت ایک سو چوبیس ڈالر فی بیرل کے حساب سے وصول کی جارہی ہے جس نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ہونے والی حالیہ کمی نومبر دو ہزار گیارہ کے بعدہونے والی کم ترین قیمت ہے۔۔جس کے بعد اب یہ امید کی جاسکتی ہے کہ حکومت پاکستان کے شہریوں کو بھی تیل کی قیمت میں کمی کا ریلیف دے گی۔
خبرنمبر02۔۔۔06/05/2012
بی آئی ایس پی غریبوں کے بجائے سیاسی حلیفوں کی خدمت کر رہا ہے
ادارے کے دعوے ایک دھوکہ ہیں، غربت کی کمی میں کوئی کردار نہیں
معیار زندگی خیرات سے نہیں بلکہ گڈ کورنس معاشی ترقی سے بہتر ہوتا ہے
اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے فنڈز غریبوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے بجائے سیاسی وفاداریاں خریدنے کے لئے استعمال کئے جا رہے ہیں۔اس ادارے کی پالیسیاں اور دعوے ایک دھوکہ ہیں اور یہ غربت کی کمی میں کوئی کردار ادا نہیں کر رہا ۔غربت میں کمی خیرات سے نہیں بلکہ گڈ کورنس اور معیشت کو ترقی دینے سے آتی ہے جس کی صلاحیت سے حکمران عاری ہیں۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ2008میں قائم ہونے والے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر اپوزیشن کے علاوہ حکومت کے حلیف بھی تنقید کرتے رہتے ہیںجو غریبوں کے نام پر ملنے والی رقم میرٹ کے بجائے سیاسی بنیادوں پر تقسیم کر رہا ہے۔ اس کی تمام ترتوجہ کا مرکز پیپلز پارٹی کا گڑھ سندھ، ملتا ن اور اہم حلیفوں کے حلقہ انتخاب ہیں جبکہ اسے پنجاب میں کوئی غریب نظر نہیں آتا۔حکومت سیاسی وفاداریاں خریدنے کے لئے پاکستان بیت المال کے فنڈ بھی بی آئی ایس پی منتقل کر دیتی ہے جو عوام سے زیادتی ہے۔ڈاکٹر مغل نے کہا کہ غربت میں کمی صرف زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے ہو سکتی ہے کیونکہ امداد سے غربت کے اسباب ختم نہیں ہوتے۔حکومت کو چائیے کہ بنیادی تعلیم، صحت، پینے کے پانی، انصاف تک رسائی، مساوی مواقع، وسائل کی تقسیم، کرپشن کنٹرول کرنے اور اسلوب حکمرانی کو بہتربنانے پر توجہ دے تاکہ عوام کا معیازندگی بہتر بنایا جاسکے۔
خبرنمبر03۔۔۔06/05/2012
کراچی اسٹاک میں اس ہفتے تیزی رہی
کراچی(سی ایم لنکس )کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے تیزی کا تسلسل برقرار رہا۔ ہنڈرڈ انڈیکس ہفتے کے اختتام پر ساڑھے چار سال کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ ملک میں جاری سیایسی ہلچل کے باوجود کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے مثبت رجحان رہا۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر خریداری کے باعث بیشتر اسٹاکس میں ایکٹیوٹی دیکھی گئی۔ ساتھ ہی بلیو چپ کمپنیون کی جانب سے اچھے مالی نتائج اور ملکی معیشت کے حوالے سے مظبوط اعدادو شمار پر مارکیٹ سینٹی مینٹ بہتر ہوا۔ اور انڈیکس بھی دو ہزار آٹھ کے بعد چودہ ہزار چھ سو کی حد عبور کر گیا۔ اس طرح ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پانچ سو ستر پوائنٹس بڑھ کر چودہ ہزار چھ سو بارہ پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ کے اوسط یومیہ کاروباری حجم میں معمولی اضافہ ہوا۔ اور یہ پچیس کروڑ ننانوے لاکھ شیئرز رہا،۔ ساتھ ہی مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ انتالیس ارب اکہتر کروڑ ڈالر سے بڑھ کر چالیس ارب سولہ کروڑ ڈالرز پر آگیا۔ اس ہفتے بینکس اور فنانشنل سروسز اور کیمیکل سیکٹر میں کاروباری سرگرمیاں نمایاں رہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غیہر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر خریداری نکی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، تاہم موجودہ سطح پر مارکیٹ کسی ٹھوس مثبت خبر کی منتظر ہے، جس کی وجہ سے آئندہ ہفتے محدود پیمانے پر کنسولیڈیشن دیکھی جاسکتی ہے۔
خبرنمبر04۔۔۔06/05/2012
رواں ہفتے مہنگائی کی شرح 9.3 فیصد تک بڑھ گئی
کراچی(سی ایم لنکس )رواں ہفتے مہنگائی کی شرح نو اعشاریہ تین فیصد تک بڑھ گئی، روز مرہ استعمال کی سترہ اشیا کے دام بڑھ گئے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق تین مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی اشیاءکی قیمتوں میں گذشتہ سال اس عرصے کے مقابلے میں نو اعشاریہ تین فیصد اضافہ تاہم گذشتہ ہفتے کی نسبت اعشاریہ ایک دو فیصد کمی ہوئی۔ قیمتوں کے حساس اشاریئے میں شامل روزمرہ استعمال کی ترپن اشیاءمیں سے سترہ کی قیمتوں میں اضافہ، دس میں کمی اور چھبیس کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس ہفتے دان چنا نو روپے فی کلو مہنگی ہوگئی، فی درجن انڈے پانچ روپے، سرخ مرچ تین روپے، کیلے فی درجن تین روپے اور آلو ایک روپیہ فی کلو مہنگے ہوگئے۔ تاہم ٹماٹر، زندہ مرغی اور ایل پی جی کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔
خبرنمبر05۔۔۔06/05/2012
سیالکوٹ: دس ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر
سیالکوٹ(سی ایم لنکس )محکمہ خوراک نے ضلع سیالکوٹ میں دس ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے جس کے لئے کاشتکاروں میں باردانہ کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔ محکمہ خوراک نے ضلع سیالکوٹ میں گندم کی خریداری کیلئے سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور، سمبڑیال، چونڈہ، سیدپور، پورب، کوٹلی باوا اور سرانوالی میں مراکز قائم کردیئے ہیں جہاں باردانہ کی تقسیم کا کام شروع کر دیا ہے۔ ان مقامات پر محکمہ زراعت اور مال کے مختلف کاو¿نٹرز بنائے گئے ہیں اور سپروائزری کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ محکمہ خوراک کے ترجمان کے مطابق حکومت کی طرف سے دولاکھ باردانہ اور ایک لاکھ بوریاں فراہم کی گئی ہیں۔ خریداری مراکز میں پینے کے پانی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث کسانوں اور کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے خوراک منشااللہ بٹ کا کہنا ہے کہ محکمے کو ہدایت کردی گئی ہے کہ خریداری مراکز میں کسانوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔
06/01/2012
زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 91 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے
کراچی(سی ایم لنکس )ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر چودہ کروڑ اناسی لاکھ ڈالر اضافے سے سولہ ارب اکیانوے کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق تئیس دسمبرتک زرمبادلہ کے زخائر کی مالیت سولہ ارب چھہتر کروڑ ڈالر تھی، جو تیس جنوری تک سولہ ارب اکیانوے کروڑ اکہتر لاکھ ڈالرہوگئی۔ اس طرح ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران چودہ کروڑ اناسی لاکھ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ زرمبادلہ کے موجودہ ذخائرمیں اسٹیٹ بینک کے ذخائربارہ ارب ستاسی کروڑ ڈالراور کمرشل بینکوں کے چار ارب چار کروڑ ڈالرزشامل ہیں۔
تھرکول منصوبے کی تکمیل کیلئے ڈھائی ارب روپے کے فنڈز منظور
اسلام آباد(سی ایم لنکس )وزیراعظم نے تھر کول فیلڈز میں کوئلے سے گیس کی پیداوارکے کامیاب تجربے کے بعد منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے فوری طورپر ڈھائی ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی مشیر برائے ٹیکسٹائل ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے آج نیوز کے پروگرام آج مارکیٹس میں بتایا کہ وزیراعظم نے ملک میں جاری توانائی کے بحران کے حل کے لئے تھرکول فیلڈز بلاک فائیو میں کوئلے سے توانائی کے پیداواری منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے فوری فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔ اختیار بیگ نے کہا کہ بجلی اور گیس کے موجودہ بحران سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو اب تک اسی ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔
گیس بندش: اپٹما اور وفاقی وزیر پٹرولیم کے درمیان مذاکرات
لاہور(سی ایم لنکس )صنعتی سیکٹر کے لئے غیر معینہ مدت کی گیس بندش ختم کرانے کے لئے آل پاکستان ٹیکسٹایل ملز ایسوسی ایشن اور وفاقی وزیر پٹرولیم کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔گیس بندش کے خلاف اپٹما نے ایک روز قبل احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور سوئی ناردرن گیس پایپ لاینز کے ہیڈ آفس کے سامنے دھرنا بھی دیا اس دھرنے میں گورنر پنجاب نے صدر پاکستان کے حکم پر مظاہرین سے بات چیت کی اور آج وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم سے مذاکرات کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی جس پر آج سہ پہر گورنر ہاو¿س میں اپٹما اور وفاقی وزیر پٹرولیم کے مزاکرات ہوں گے اپٹما کی جانب سے جلد از جلد غیر معینہ مدت کی گیس بندش ختم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
ڈالر 90 روپے 65 پیسے کی نئی بلندی پر پہنچ گیا
کراچی(سی ایم لنکس ) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید پچیس پیسے اضافے سے نوے روپے پینسٹھ پیسے کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔ ڈیلرز کے مطابق نئے سال کے آغاز سے ہی روپے کی قدر میں کمی کا رجحان ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مزید پچیس پیسے گر گئی، جس سے ڈالر نوے روپے پینسٹھ پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے درآمدی بل اور دیگر ادائیگیوں کے باعث ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے۔ اور ساتھ ہی فارورڈ بائینگ کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
سندھ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا کوئی جواز نہیں، ایسوسی ایشن
حیدرآباد(سی ایم لنکس )سندھ سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بہتر فیصد گیس سندھ پیدا کرتا ہے لہذا سندھ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا کوئی جواز نہیں۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کرنل ریٹائرڈ دوست محمد چانڈیو اور دیگر رہنماوں نے کہا کہ سی این جی سیکٹر ملکی گیس کا صرف سات فیصد استعمال کرتا ہے لیکن اس کے باوجود گیس کے بحران کو جواز بناکر سی این جی اسٹیشن کو گیس کی فراہمی بند کی جارہی ہے۔ جس سے سب سے زیادہ غریب عوام متاثر ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ بہتر فیصد گیس پیدا کرتا ہے اور استعمال صرف تینتیس فیصد ہے ایسوسی ایشن کے رہنماوں نے الزام عائد کیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے افسران کی ملی بھگت سے گیس کی چوری ہورہی ہے اگر صرف چوری کو کنٹرول کرلیا جائے تو گیس کے بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
نئے سیلز ٹیکس رجسٹریشن پلان دو ہزار بارہ کا مسودہ تیار
اسلام آباد(سی ایم لنکس ) ایف بی آر نے نیا سیلز ٹیکس رجسٹریشن پلان دو ہزار بارہ کا مسودہ تیارکرلیا، پلان کا نفاز رواں ماہ سے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وینڈرز، سپلائیرز، ملازمین اور بڑے پیمانے پرقابل ٹیکس اشیا اور خدمات فراہم کرنے والے ایجنٹس کی ڈاکومینٹیشن کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے نیا سیلز ٹیکس رجسٹریشن پلان دو ہزار بارہ تیار کر لیا ہے ، جوجلد ہی لارج ٹیکس پیئر یونٹس اور ریجنل ٹیکس آفسز کو جاری کردیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت بے شمار ایسے ملازمین ، سپلائیرز ، وینڈرز اور ایجنٹس موجود ہیں جو ٹیکس ریٹرنز اور اسٹیٹمنٹس جمع کرائے بغیر بڑے پیمانے پر قابل ٹیکس اشیا یا خدمات کی فراہمی کر رہے ہیں جنہیں ٹیکس نیٹ میں لا کر کثیرتعداد میں محاصل جمع کئے جاسکتے ہیں۔
رواں سال کینو کی برآمد کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکے گا
کراچی(سی ایم لنکس )برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ رواں سال تیس کروڑ ٹن کینو کی برآمد کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکے گا۔ آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹر، امپورٹر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے شریک چیئرمین نے بتایاکہ کسٹم حکام کی جانب سے کنسائنمنٹس کی مکمل چیکنگ کے باعث شپمنٹس میں تاخیر سے بیشتر کنسائنمنٹ جہاز بغیر کارگو کے روانہ ہوگئے، جس کی وجہ سے کینو کے برآمد کنندگان کو ایک کروڑ ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان ہارٹی کلچر اور وزارت تجارت کو شش کرے تو پاکستانی کینو کے لئے جاپان دوسری بڑی منڈی ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی پیداوار میں کمی کی وجہ سے گزشتہ سال جاپان میں سٹرس کی درآمد دوگنا ہوگئی ہے اور یہ بارہ ماہ کے دوران دس ہزار سات سو ستانوے ٹن سے بڑھ کر اکیس ہزار چار سو چھ ٹن پر پہنچ گئی ہے۔
ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان
ٹوکیو(سی ایم لنکس )یورپ میں جاری قرضوں کا بحران شدید ہوجانے کے خدشات کی وجہ سے آج ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان ہے۔ امریکا میں بیروزگاری کی شرح میں کمی کا بھی کوئی اثر نہ ہوا۔ٹوکیو میں مورگن اسٹینلے ایشیا پیسفک انڈیکس ایک اعشاریہ دو فیصد جبکہ نکی انڈٰیکس ڈیرھ فیصد گرگیا۔ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں اعشاریہ تین فیصد کی کمی ہوئی۔ یورو پچھلے پندرہ ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔ ماہرین کے مطابق سرمایہ کار یورپ کی صورتحال کو تشویش کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔
دوہزار گیارہ کے دوران حکومت نے 275 ارب روپے قرض لیا
اسلام آباد(سی ایم لنکس )اکتوبر2011 تک پاکستان کے ذمے 10 ہزار 984ارب روپے سے زائد کے قرضے ہیں۔ گزشتہ سال کے دوران حکومت نے 275 ارب روپے کے ملکی اور غیر ملکی قرضے حاصل کیے۔وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے قومی اسمبلی میں اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے ذمے ملکی قرضوں کی مالیت 6 ہزار 232 ارب روپے جبکہ غیر ملکی قرضے 4 ہزار 751 ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔
05/01/2012
تھر کے کوئلے سے گیس کا بحران ختم کیا جا سکتا ہے، ثمر مبارک
اسلام آباد(سی ایم لنکس ) ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ تھر میں موجود کوئلے سے گیس کی قلت پر ایک سال میں قابو پایا جاسکتا ہے، اسلام آباد میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں کوئلے کے وسیع ذخائر ہیں، جن سے یومیہ پچاس سے ساٹھ ملین کیوبک فیٹ گیس پیدا کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی پیداوار کے لئے منصوبہ بندی کمیشن کو پندرہ لاکھ ڈالر درکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تین سے چار گیس فیلڈ سے ہنگامی بنیادوں پر پیداوار شروع کر کے گیس کے بدترین بحران کو دور کیا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر مبارک نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار کمرشل بنیادوں پر کوئلے سے گیس کی پیداوار کا تجربہ کیا گیا ہے، جس سے سستی بجلی بھی دستیاب ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے سے تیس سال کے لئے دس ہزار میگاواٹ بجلی اور دس کروڑ بیرل ڈیزل یومیہ پیدا کیا جا سکتا ہے۔
لاہور، سی این جی اسٹیشنز64 گھنٹے بعد کھل گئے
لاہور(سی ایم لنکس )لاہور ریجن کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی چونسٹھ گھنٹے کے بعد بحال کردی گئی ہے۔ گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت سی این جی اسٹیشنز کو تین روز کیلئے بند کیا جاتا تھا جس سے لاہور ،ساہیوال اور شیخوپورہ ریجن کے فلنگ اسٹیشنز پر گیس کی سپلائی سوموار کی صبح چھ بجے سے جمعرات کی صبح چھ بجے تک بند کردی جاتی تھی۔وزارت پٹرولیم اور سی این جی ایسوسی ایشن میں مذاکرات کے بعد اب سی این جی اسٹیشنز کو آٹھ گھنٹے پہلے کھو دیا گیا مگر گیس کا پریشر نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو شدید سردی میں لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر سی این جی گاڑیوں میں بھروانا پڑرہی ہے جس سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
یکم سے پندرہ جنوری کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مقرر
کراچی(سی ایم لنکس )ڈپٹی کمشنر کراچی نے یکم سے پندرہ جنوری کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مقرر کر دیں، ریٹیل مارکیٹ میں ایک کلو آٹا بتیس روپے اور چینی اکیاون روپے میں ملے گی۔ اشیائے صرف کی قیمتوں سے متعلق نئی فہرست کے مطابق دال مسور اکسٹھ روپے، دال مونگ ایک سو نو روپے، دال ماش پچانوے روپے، دال چنا پینسٹھ روپے، چاول کرنل باسمتی اول چھیانوے روپے، چینی اکیاون روپے، چائے دانے دار درجہ اول چار سو تیئیس روپے، گڑ اول پچپن روپے، خشک دودھ فل کریم تین سو تریسٹھ روپے فی کلو گرام فروخت کیا جائے گا، جبکہ لال مرچ پاو¿ڈر انتالیس روپے فی سو گرام فروخت ہوگا۔ کمشنر کراچی نے دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قیمتوں کی فہرست نمایاں جگہ آویزاں کریں اور مقررہ قیمت سے زیادہ پر اشیا فروخت نہ کریں اور جب ہول سیل میں قیمتیں کم ہوں تو ریٹیل میں بھی اسی مناسبت سے قیمتیں کم کی جائیں۔
سندھ میں سی این جی اسٹیشنز جمعہ کی صبح 7 بجے تک کیلئے بند
کراچی(سی ایم لنکس ) سندھ کے سی این جی اسٹیشنز جمعہ کی صبح سات بجے تک بند رہیں گے۔ یہ اقدام سوئی سدرن گیس کمپنی نے لوڈ منیجمنٹ پلان میں تبدیلی کے بعد کیا گیا۔ حکومت نے گیس کی کمی دور کرنے کیلئے ہفتہ میں چار دن رات آٹھ سے صبح سات بجے تک سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا اعلان کیا تھا۔ لیکن گیس کمپنی نے اب لوڈ شیڈنگ کا شیڈول تبدیل کردیا ہے۔ شیڈول تبدیل کرنے کی وجہ گیس پائپ لائن میں دھماکا بتائی گئی ہے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون کے چیئرمین سلیمان سلمان کا کہنا ہے کہ گیس بندش کا جواز سمجھ سے بالا تر ہے۔
سندھ حکومت رواں سال 13 لاکھ ٹن گندم خریدے گی
کراچی(سی ایم لنکس ) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رواں سال گندم کے زیر کاشت رقبے میں کمی کا خدشہ ہے، سندھ حکومت موجودہ فصل میں سے تیرہ لاکھ ٹن گندم خریدے گی۔ وزیراعلیٰ ہاو¿س میں ایک اجلاس سے خطاب میں انہوں نے سال دوہزار بارہ میں گندم کی خریداری اور موجودہ ذخیرے کے استعمال سے متعلق احکامات جاری کئے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی مشکلات میں کمی اور مالی معاونت کے لئے اقدامات کر رہی ہے، انھوں نے کہا کہ موجودہ فصل میں سے تیرہ لاکھ ٹن گندم حکومت سندھ خریدے گی، اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ خوراک کے پاس ساڑھے تین لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے، وزیراعلیٰ نے گندم کا ذخیرہ دو ہزار دو سو پچاس روپے فی ساٹھ کلو گرام کے حساب سے فلور ملز کو فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
بھارت کا سستا چاول: پاکستان کے ہاتھ سے ایرانی منڈی نکلنے کا خطرہ
کراچی(سی ایم لنکس )بھارت کے سستے چاول کے باعث پاکستان کے ہاتھ سے ایرانی منڈی نکلنے کا خطرہ سنگین ہوگیا۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بھارت کا چاول پاکستان کے مقابلے میں سستا ہے، جبکہ ایران حکومت نے پاکستانی چاول کی درآمد پر ڈیوٹی میں اضافہ بھی کر دیا ہے، جس کے باعث خدشہ ہے کہ پاکستانی برآمدکنندگان ایران کی زرخیز منڈی سے محروم ہو جائیں گے۔ گزشتہ سال بھارت نے ایران کو نو لاکھ ٹن چاول برآمد کیا، جو چاول کی مجموعی برآمد کا تیس فیصد ہے۔ ریپ کے سابق چیئرمین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں بھارتی چاول کی آمد سے قبل پاکستان کے لئے کافی سازگار حالات تھے، اور ایران پاکستان سے باسمتی سمیت سالانہ تیس لاکھ ٹن چاول درامد کر رہا تھا، ایران سالانہ اسی لاکھ سے ایک کروڑ میٹرک ٹن چاول کا درامدکنندہ ہے، جس میں سے بڑا حصہ پاکستان، بھارت، ویت نام اور یوراگوئے سے خریدتا ہے۔
ٹیکسٹائل کو گیس لوڈشیڈنگ کے باعث80ارب کا نقصان
فیصل آباد(سی ایم لنکس )پاکستان میں برسراقتدار آنیوالی ہر حکومت کا منظور نظر رہنے والا ٹیکسٹائل انڈسٹری کا بااثر طبقہ شدید سردی کے باوجود بدھ کو شام تک لاہور مانگا منڈی روڈ پر احتجاج میں مصروف نظر آیا۔ اس طبقے کا مو قف تھا کہ اس شعبے میں استعمال ہونیوالی 7 ارب مالیت کی 30فیصد گیس روک دینے سے 80ارب روپے کا نقصان ہوگا۔ان حالات کا مزہ چکھتے ہوئے جس کا ایک عام آدمی کو روزمرہ کی زندگی میں سامنا رہتا ہے یہ صاحب ثروت مالکان اپنے عملے کے کندھے سے کندھا ملائے احتجاج کرتے نظر آئے اور یہ منظر کم ہی دکھائی دیتا ہے۔ ان مل مالکان کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری سے براہ راست یا بالواسطہ ڈیڑھ کروڑ لوگوں کا روزگار وابستہ ہے گیس کی بندش سے نہ صرف یہ لوگ متاثر ہوں گے بلکہ آئندہ چھ ماہ کے دوران 7 ارب روپے کا درآمدی آرڈر بھی پورا کرنا ممکن نہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بینکوں کے سود اور عالمی کساد بازاری میں پہلے ہی بری طرح جکڑے ہوئے ہیں گیس کی بندش سے ان کی سرمایہ کاری ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ ٹیکسٹائل صنعت کے مالکان گزشتہ روز احتجاج پر نکلے تھے۔ چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے گوہر اعجاز اور احسن بشیر کی قیادت میں آل پاکستان ٹیکسائل ملز ایسوسی ایشن (آپٹما) کی چھتری تلے احتجاج کر رہے ہیں جسکے نتیجے میں آپٹما ملک کی سب سے بڑی تجارتی ایسوسی ایشن کے طور پر ابھری ہے کیونکہ یہ تنظیم 396بڑی ٹیکسٹائل انڈسٹریز کی نمائندہ ہے۔ اور ان ملوں میں مجموعی طور پر 96لاکھ 60ہزار اسپنڈل نصب ہیں اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق یہ شعبہ ملکی برآمدات کا 55فیصد یعنی 10ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے۔ملک کی مجموعی لیبر فورس کا 40فیصد اس شعبے سے وابستہ ہے ا ور مجموعی ملکی پیداوار میں اس کا حصہ 9فیصد اور اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری 5فیصد ہے۔
فیصل آباد:صنعتوں کو گیس کی فراہمی 11ویں روز بھی بند
فیصل آباد(سی ایم لنکس )فیصل آباد کی صنعتوں کے لئے گیس کی سپلائی مسلسل گیارہوں روز بھی بند رہی جس سے لاکھوں مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔سوئی گیس حکام کی جانب سے فیکٹریوں کو غیر معینہ مدت کے لئے گیس کی سپلائی بند کئے جانے کے بعد فیصل آباد میں صنعتی زندگی جام ہو چکی ہے۔ ٹیکسٹائل فیکٹریوں کے ساتھ صابن ساز ادارے، فونڈری اور دیگر شعبے بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ ٹیکسٹائل ایکپسورٹرز ایسو سی ایشن کے مطابق صرف فیصل آباد کی صنعتوں کو دس دن کی گیس بندش سے اب تک ایک ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ ملکی برآمدات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
پاکستان،افغانستان اور بھارت میں تجارت ہونی چاہیے،ششی تھرور
اسلام آباد(سی ایم لنکس ) سابق بھارتی وزیر مملکت خارجہ امور اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ششی تھرور نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت تجارتی اور ویزا پالیسی میں تبدیلی کر رہی ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان اوربھارت تعاون یا جھگڑا کے موضوع پر پالیسی مباحثے میں انہوں نے کہا کہ دنیا کو آج توانائی، ماحولیات، دہشت گردی اورغیر جمہوری اقدار جیسے مسائل کاسامنا ہے،،ششی تھرور کا کہنا تھا کہ پاکستان ، افغانستان اور بھارت کے درمیان تجارت ہونی چاہیے۔ افغانستان میں امن خطے کے مفاد میں ہے۔ سابق بھارتی وزیرمملکت خارجہ امور نے کہا کہ وہ پرامن اور مضبوط پاکستان چاہتے ہیں۔
صارف توقعات سروے مانیٹری پالیسی بنانے میں مدد گار ہوگا : یاسین انور
کراچی(سی ایم لنکس )گورنر سٹیٹ بینک یاسین انور نے کہا ہے کہ صارفین کی توقعات کے بارے میں سروے سے مستقبل سے ہم آہنگ مانیٹری پالیسی وضع کرنے کے طریقے میں سہولت ملے گی۔گورنر سٹیٹ بینک یاسین انور نے کراچی میں سینٹر فار سروے ریسرچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صارف توقعات سروے گھرانوں کی گرانی اور مستقبل کے معاشی حالات کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا یہ سروے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ملکوں میں مانیٹری پالیسی وضع کرنے میں خاصی اہمیت رکھتے ہیں۔ تاحال صارف سروے کو نہ ہی قومی یا نجی ادارہ جمع کررہا ہے۔ اس لئے مرکزی بینک نے اس سلسلے میں معلومات کا حصول شروع کردیا ہے۔ شروع روپئے سال میں چھ مرتبہ جاری کی جائے گی۔
وفاقی حکومت50کروڑ ڈالر مالیت کے غیرملکی بانڈز جاری کرے گی
کراچی (سی ایم لنکس ) وفاقی حکومت رواں مالی سال 50 کروڑ ڈالر مالیت کے غیر ملکی بانڈز جاری کرے گی۔سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا کہ حکومت رواں سال 50 کروڑ ڈالرر مالیت کے غیر ملکی بانڈز جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر 2011 تک حکومت نے بینکوں سے 648 ارب روپے قرض حاصل کیا جبکہ حکومت نے زیر گردش قرضوں کے خاتمے کے لیے 391 ارب روپے ادا کیے ہیں۔ وقار مسعود نے بتایا کہ اس وقت ملک کے غیر ملکی قرضے61 ارب 50 کروڑ ڈالر تک جاپہنچے ہیں۔ جبکہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 17 ارب ڈالر کے ہیں۔
سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج رات 11 بجے کھولنے کا فیصلہ
کراچی(سی ایم لنکس )سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج رات 11 بجے کھولنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔صوبے میں سی این جی اسٹیشنز جمعے کی صبح 8 بجے کے بجائے اب آج رات کو کھولے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیئرمین ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے جیو نیوز کو بتایاکہ ایس ایس جی سی انتظامیہ اور سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کے بعد یہ طے پایا ہے کہ سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشنز 36 کے بجائے اب 15 گھنٹوں میں کھول دیئے جائیں گے۔ کل رات سے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی اور سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب
کراچی(سی ایم لنکس )سوئی سدرن گیس کمپنی اور سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد سندھ میں سی این جی اسٹیشن بندش کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا۔سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشن آج رات گیارہ بجے کھول دئیے جائیں گے۔ سی این جی ایسوسی ایشن اور ایس ایس جی سی میں کامیاب مذاکرات اور عوام کی مشکلات کے پیش نظر سی این جی اسٹیشن گیارہ بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز بلوچستان کے مقام پٹ فیڈر پر دھماکے سے تباہ ہونے والی اٹھارہ انچ قطر گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام بھی چھتیس گھنٹے قبل مکمل کر لیا گیا ہے۔ گیس پائپ لائن میں دھماکے کے باعث سی این جی اسٹیشن جمعے کی صبح سات بجے کھولے جانے تھے۔دوسری جانب سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہی۔ جسکے باعث ایمبولینس سروس اور صبح آفس اور دیگر اداروں میں جانے والے افراد اور طلباءکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑاہے۔
04/01/2012
ایف بی آر کسی بھی بینک کھاتے کی تفصیلات حاصل کر سکے گا
کراچی(سی ایم لنکس ) ٹیکس چور ہوشیار ہوجائیں ، ایف بی آر اب بینکوں میں چھپائی رقوم کی تفصیلات حاصل کرسکے گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو ذرائع کے مطابق ایف بی آر اب کسی بھی بینک کھاتے کی تفصیلات حاصل کرسکے گا گزشتہ سال مئی سے شروع کی جانے والی جانچ پڑتا ل سے اب تک ہزاروں ایسے کھاتا داروں کا معلوم ہوا ہے جن کے ایک سے زیادہ بینک آکاونٹ ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر قومی شناختی کارڈ نمبر کے زر یعے بینکوں سے کھاتوں کی تفصیلات طلب کریں گے اور اس حوالے سے پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کو تعاون یقین دہانی بھی کرادی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے اس اقدام کا مقصد معیشت کو دستاویز کرنا ہے تاکہ ٹیکس چوری کو کم کرکے محصولات کے حجم میں اضافہ کیا جاسکے۔
پنجاب بھر میں گیس لوڈ شیڈنگ کیخلاف فیکٹریوں میں ہڑتال
لاہور(سی ایم لنکس ) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی اسیشن کی اپیل پر پنجاب بھر میں گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف آج فیکٹریوں میں ہڑتال ہے۔ گزشتہ روزلاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپٹماکے رہنماو¿ں گوہراعجاز اور احسن بشیر نے کہا کہ پنجاب کی صنعت سے زیادتی ہورہی ہے گیس کی بندش سیلاکھوں مزدور بیروز گار ہو چکے ہیں۔ اب احتجاج کے علاوہ کوئی او چارہ نہیں۔ پہلے مرحلے میں آج جی ٹی روڈ مانگا منڈی بائی پاس پر ہزاروں مزدوروں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ اپٹما کا کہنا ہے کہ مظاہروں کا سلسلہ فیکٹریوں کی گیس بحال ہونے تک جاری رہے گا۔ گیس نہ ملنے سے ایک ماہ میں ایک ارب ڈالر کی برآمدات متاثرہو گی۔
سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے
کراچی(سی ایم لنکس )کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز ایک رات بند رہنے کے بعد آج صبح دوبارہ کھول دیئے گئے۔ کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز شیڈیول کے مطابق گذشتہ شب آٹھ بجے سے صبح سات بجے تک کے لئے بند کئے گئے تھے۔ سی این جی اسٹیشنز پر گیس کے حصول کے لئے علی الصبح گاڑیوں کی لمبی قطاریں جمع ہونا شروع ہو گئیں تھیں تاکہ اسٹیشنز کھلتے ہی گاڑیوں میں جلد از جلد گیس بھروائی جاسکے۔ اس سے قبل گذشتہ شام بھی تمام سی این جی اسٹینشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں مقررہ وقت سے قبل دیکھنے میں آئیں، عوام کی کوشش تھی کہ سی این جی اسٹیشنز بند ہونے سے قبل گاڑیوں میں گیس بھروائی جائے۔
اگست تا دسمبر: سندھ ریونیو بورڈ نے 10 ارب روپے ٹیکس وصول کیا
کراچی(سی ایم لنکس )سندھ ریونیو بورڈ نے اگست سے دسمبر دوہزار گیارہ کے دوران خدمات پر سیلز ٹیکس کی مد میں دس ارب روپے وصول کئے۔ جوایف بی آر کی جانب سے گزشتہ سال اسی مد میں فراہم کی جانے والی رقم سے ساٹھ فیصد زائد ہے۔ سندھ ریونیو بورڈ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال ایف بی آر کی جانب سے سیلز ٹیکس کی مد میں ماہانہ اوسط ایک ارب پچیس کروڑ روپے فراہم کئے گئے تھے۔ جبکہ صوبائی سطح پرسیلز ٹیکس کلکشن کاقانون پاس ہونے کے بعد سندھ ریونیو بورڈ نے اگست سے دسمبر دوہزار گیارہ کے دوران دس ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کمپوزٹ چالان کے ستر کروڑ روپے اورجولائی دوہزار گیارہ کے خدمات پرسیلز ٹیکس وصولی کے ایک ارب پچیس کروڑ روپے بھی ایس آر بی کو ادا کرے گا۔ توقع ہے کہ چھ ماہ کے عرصے میں سندھ ریونیو بورڈ کی وصولیاں بارہ ارب روپے تک پہنچ جائیں گی۔ جبکہ گزشتہ مالی سال مرکز نے سندھ کو خدمات پر سیلز ٹیکس وصولی کی مد میں صرف پندرہ ارب روپے ادا کئے تھے۔
ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
ڈیرہ بگٹی(سی ایم لنکس )پاکستان کی سب سے بڑی آئل اینڈ ایکسپلوریشن کمپنی اوجی ڈی سی نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے ہیں۔ یہ ذخائر ڈسٹرکٹ ڈیرہ بگٹی میں زن ون میں کھدائی میں دریافت ہوئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ان ذخائر سے پانچ اعشاریہ چار آٹھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور بڑی مقدار میں تیل حاصل ہوسکے گا۔ اس گیس فیلڈ میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کا پچیانوے فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگزپرائیویٹ لمیٹڈ کا پانچ فیصد ورکنگ انٹرسٹ ہے۔
آج رات 8 بجے سے 36 گھنٹے کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے
کراچی(سی ایم لنکس )گیس لوڈ مینجمنٹ پلان میں تبدیلی، سندھ اور بلوچستان میں رات آٹھ بجے سے چھتیس گھنٹے کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سندھ اور بلوچستان میں آج رات آٹھ بجے سے جمعے کی صبح سات بجے تک فلنگ اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ سوئی سدرن حکام اور ایسوسی ایشن کے درمیان ہفتے میں چار روز رات کے اوقات میں گیس اسٹیشنز بند رکھنے پر اتفاق ہوا تھا اور اس شیڈول کے تحت سندھ اور بلوچستان میں گزشتہ رات آٹھ بجے سے صبح سات بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رہے۔ تاہم سوئی سدرن کمپنی کے حکام نے آج نیا شیڈول جاری کردیا۔ نئے شیڈول کے تحت اب سندھ اور بلوچستان میں آج رات آٹھ بجے سے گیارہ گھنٹے کے بجائے چھتیس گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
نیویارک(سی ایم لنکس )عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں چار فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ اس کی وجہ ایران کی جانب سے رسد بند کیے جانے کے خدشے کے ساتھ ساتھ امریکہ اور چین کے مستحکم اقتصادی اعدادوشمار کو قرار دیا جا رہا ہے۔ منگل کو خام تیل کی فی بیرل قیمت میں پانچ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ برس مجموعی طور پر تیل کی قیمتوں میں تیرہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ نیویارک میں اگین کیپیٹل ایل ایل سی کے ماہر جان کِلڈَف نے تازہ اضافے کی وجہ جیوپولیٹیکل خدشات کو بھی قرار دیا ہے۔
روس نے افغانستان کو تین ہزار ٹن آٹا فراہم کیا
ماسکو(سی ایم لنکس )روس افغانستان کو تین ہزار ٹن آٹے کی فراہمی کا عمل مکمل کر دیا ہے۔ اب افغانستان کو روسی ساخت کی چالیس "کاماز" گاڑیاں اور مرمت کا ایک متحرک مرکز فراہم کی جائیں گے۔ یہ اطلاع روس کی وزارت برائے ہنگامی حالات کے ذرائع نے دی ہے۔ افغانستان کو انسان دوست امداد روس اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کے درمیان کئے گئے سمجھوتے کے مطابق مہیا کی جا رہی ہے۔
شوگر ملوں سے مزید ایک لاکھ 76 ہزار ٹن چینی خریدنے کی منظوری
اسلام آباد(سی ایم لنکس )اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شوگر ملوں سے مزید ایک لاکھ چھہتر ہزار ٹن چینی خریدنے اور ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کیلئے مالی مشیر کی تقرری کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ چینی برآمد کرنے کی فی الحال اجازت نہیں دی جائے گی۔کمیٹی نے شوگر ملوں سے مزید چینی خریدنے کی منظوری دی ہے جو ٹی سی پی کے ذریعے پینتالیس روپے پچیس پیسے فی کلو گرام کے حساب سے خریدی جائے گی۔ای سی سی نے اس سےپہلے بھی شوگر ملوں سے دو لاکھ ٹن چینی خریدنے کی منظوری دی تھی۔کمیٹی نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کیلئے مالیاتی مشیر کے تقرر اور منصوبے کیلئے بیس کروڑ ڈالر کی ایکوٹی ضمانت فراہم کرنے کی بھی منظوری دی ،،ای سی سی نے سیلاب سے متاثرہ سندھ اور بلوچستان کے چاول کے کاشتکاروں کے قرض کا 50 فیصد معاف کرنےکا بھی فیصلہ کیا ہے۔
فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ میں بڑے پیمانے پرغبن،کئی حکام کی گرفتاری
کراچی(سی ایم لنکس )وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت، بشارت راجا نے نیشنل فرٹیلائزرمارکیٹنگ لمیٹڈ میں بڑے پیمانے پرغبن اورکئی حکام کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ اسکینڈل میں وزارت صنعت کے دو سابق وزراءکا نام لیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت بشارت راجا کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور نیب کی حتمی رپورٹ آنے کے بعد غبن میں ملوث حکام کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صنعت زائد قیمت پر کھاد فروخت کرنے پر دو سو ڈیلرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کے لائسنس معطل کرچکی ہے۔ توانائی کے موجودہ بحران پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یوریا کی سالانہ پیداواری صلاحیت انہتر لاکھ ٹن، جبکہ طلب پینسٹھ لاکھ ٹن ہے۔ اگر فرٹیلائزر کمپنیوں کو بلاتعطل گیس فراہم کی جائے تو فاضل یوریا برآمد کرکے کثیر زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔
سیمنٹ بلاکس بنانیوالے یونٹس کو سیلز ٹیکس رجیم میں شامل کرنیکی ہداہت
اسلام آباد(سی ایم لنکس ) ایف بی آر نے سیمنٹ بلاکس بنانے والے یونٹس کو سیلز ٹیکس رجیم میں شامل کرنے کی ہداہت کردی، ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ریجنل ٹیکس آفسز کے چیف کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ تمام ریڈی مکس کنکریٹ اور ریڈی مکس کنکریٹ بلاکس سمیت عمارتوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والی سیمنٹ کے بلاکس تیار کرنے والے یونٹس سے سیلز ٹیکس وصول کریں۔ ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس ایکٹ انیس سو نوے کے تحت چار جون تک ریڈی مکس کنکریٹ بلاکس سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ تھے ، تاہم فنانس بل دو ہزار گیارہ کے ذریعے چار جون سے ریڈی مکس کنکریٹ بلاکس سیلز ٹیکس نیٹ میں شامل ہوگئے ہیں اس لئے ایف بی آر نے تمام آر ٹی اوز کو ریڈی مکس کنکریٹ، ریڈی مکس کنکریٹ بلاکس اور سیمنٹ بلاکس تیار کرنے والے یونٹس سے سیلز ٹیکس وصولی کی ہدایت کردی ہے۔
ڈیزل کی درآمد کیلئے پاک بھارت مذاکرات رواں ماہ ہوں گے
اسلام آباد(سی ایم لنکس ) بھارت سے ڈیزل کی درآمد کے لئے پاک بھارت مذاکرات رواں ماہ ہوں گے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق رواں سال پاکستان اور بھارت، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی تجارت کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، جس کے تحت بھارت پاکستان کو ڈیزل برآمد کرے گا، اس سلسلے میں بات چیت جنوری کے دوسرے ہفتے میں شروع ہوگی، اخبار کا کہنا ہے کہ بھٹنڈا ریفائنری سے دو سو کلو میٹر پائپ لائن کے ذریعے ڈیزل برآمد کیا جائے گا۔ اور پائپ لائن پر آنے والے اخراجات ہندوستان پٹرولیم برداشت کرے گی، اخبار کا کہنا ہے کہ چند ہفتوں میں منصوبے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔
وزارت پانی و بجلی کے پاس تیل کی خریداری کیلئے پیسے ختم
اسلام آباد(سی ایم لنکس )وزارت پانی اور بجلی کے پاس تیل کی خریداری کیلئے پیسے ختم ہوگئے۔ صورتحال بجلی کے نئے بحران کی طرف بڑھنے لگی۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے نئے بحران سے بچنے کیلئے وزارت خزانہ سے فوری طور پر 70 ارب روپے مانگے گئے ہیں اگر مطلوبہ رقم نہ ملی تو تیل کی فراہمی مکمل طور پر بند ہو سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس او تھرمل پاور پلانٹس کو پچاس فیصد تیل کی فراہمی پہلے ہی بند کر چکا ہے جس کے بعد پاور پلانٹس کو 32 ہزارمیں سے 18 ہزار ٹن تیل فراہم کیا جا رہا ہے۔ بجلی کی پیداوار صرف 7 ہزارمیگاواٹ رہ گئی ہے جبکہ آنے والے دنوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے سے تجاوز کر جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او کا سرکولرڈیٹ چار کھرب کی سنگین سطح پر پہنچ گیا۔ واپڈا ، حبکو اورکیپکو پی ایس او کے ایک کھرب 58 ارب کے نادہندہ ہیں ۔
پشاور : ایل پی جی کے قیمتوں میں دوہفتوں میں15روپے کا اضافہ
پشاور(سی ایم لنکس) مائع پیٹرولیم گیس کی قیمتوں میں دو روپے فی کلوگرام اضافہ کردیاگیاہے اس طرح گزشتہ دوہفتوں میں ایل پی جی فی کلوگرام کی قیمت میں پندرہ روپے ہوگیاہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق مائع پیٹرولیم گیس کی قیمتوں میں مزید دوروپے فی کلو اضافہ ہوا ہے اس ایل پی جی کی قیمت ایک سو پچاس روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔گزشتہ دوہفتوں میں اس کی قیمتوں میں پندرہ روپے فی کلو گرام اضافہ ہوگیاہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے سے ایل پی جی صارفین کی شرح میں 20 سے 30 فیصد کمی ہوگئی ہے۔ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اگلے ہفتے لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ایسوسی ایشن خیبرپختونخواکے صدر بحت منیرکے مطابق مسلسل اضافے سے درجنوں ڈسٹری بیوٹرزکا روزگار داو¿ پر لگ گیا ہے۔
03/01/2012
انٹربینک مارکیٹ : روپے کے مقابلے میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
کراچی(سی ایم لنکس) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ منگل کو کاروبار کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا۔ ڈالر 89 روپے 95 پیسے سے بڑھ کر 90 روپے 15 پیسے کا ہو گیا۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی یہ قدر تاریخ کی بلند ترین ہے۔ اس کے علاوہ دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں بھی روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔
خیبرپختونخوا میں دوسرے روز بھی سی این جی اسٹیشنز بند
پشاور(سی ایم لنکس) خیبرپختونخواہ میں آج سی این جی اسٹیشنز کی ہڑتال جاری ہے۔ صوبہ کے علاقوں مانسہرہ ،ہری پور اور ایبٹ آباد میں سی این جی اسٹیشنز آج دوسرے روز بھی ہڑتال کے سبب بند رہیں گے۔نوشہرہ میں بھی سی این جی اسٹیشنزغیر معینہ مدت کے لئے بند کردئیے گئے ہیں۔ ادھر گیس لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان ریجن کے ڈیڑھ سو سے زائد سی این جی اسٹیشن تین دن تک گیس کی سپلائی بند رہنے کے بعد دوبارہ جمعرات کی صبح چھ بجے کھل جائیں گے۔
سوزوکی موٹر کمپنی نے کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
کراچی(سی ایم لنکس)سوزوکی موٹر کمپنی نے نئے سال کے آغاز سے کاروں کی قیمت میں بیس ہزار روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔ ڈیلرز کے مطابق سوزوکی موٹر کمپنی نے مختلف ماڈلز پر فی یونٹ بیس ہزار روپے اضافہ کیا ہے۔ کمپنی نے روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث انجن اور پرزہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔ بجلی کے لوڈشیڈنگ سے جنریٹرز میں ڈیزل کے اخراجات بڑھنے سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جس سے کاروں کی قیمت میں اضافہ نا گزیر ہوگیا۔
اسلامی ترقیاتی بینک بنگلہ دیش کوتیل کی خریداری کیلئے قرضہ دے گا
ڈھاکہ(سی ایم لنکس)بنگلہ دیش کو عالمی مارکیٹ سے تیل خریدنے کیلئے اسلامی ترقیاتی بینک دو ارب ڈالر کا قرضہ دے گا۔ بنگلہ دیش کی پٹرولیم کارپوریشن کے چیئرمین محمد ابوبکر صدیقی کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک نے 2012ءمیں بنگلہ دیش کو عالمی مارکیٹ سے تیل خریدنے کیلئے دو ارب ڈالر کا قرضہ دینے کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے۔ بینک پہلی قسط کے طور پر 30ملین ڈالر جلد ہی بنگلہ دیش کو فراہم کرے گا۔ بی پی سی جو کہ بنگلہ دیش میں پٹرولیم اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمد اور تقسیم کرنے والا واحد ادارہ ہے رواں سال 6.7 ملین ٹن ایندھن خریدے گا۔ گذشتہ سال بنگلہ دیش نے 4.8 ملین ٹن تیل کی خریداری کی۔ بنگلہ دیش 2013ءتک ایندھن سے چلنے والے 49 پاور پلانٹس شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو 5319 میگاواٹس بجلی مہیا کریں گے۔ آئی ڈی بی سالانہ بنیادوں پر بنگلہ دیش کو ایک ارب ڈالر قرضہ دیتا ہے تاہم بی پی سی کی درخواست پر اس حجم کو اس سال دوگنا کیا گیا ہے۔ آئی ڈی بی نے بنگلہ دیش کیلئے قرضوں پر شرح سود 5.3فیصد سے کم ککے 5 فیصد کی ہے۔ بی پی سی کو گذشتہ سال 1.4 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا رہا ہے۔
سندھ، بلوچستان: رات 8 سے صبح 7 بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے
کراچی(سی ایم لنکس)سندھ اور بلوچستان میں آج سے چار روز کے لئے رات آٹھ بجے سے صبح سات بجے تک سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ کی رات کے اسٹیشنز کے لئے گیس بند کی جائے گی۔ اور رات آٹھ بجے سے صبح سات بجے تک گیارہ گھنٹے کے لئے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔
چاول کی امدادی قیمت نو سو روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ
لاڑکانہ(سی ایم لنکس) لاڑکانہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے وزیراعظم سے چاول کی امدادی قیمت نو سو روپے فی چالیس کلو گرام مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ چیمبر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو پابند کریں کہ وہ کاشت کاروں سے نو سو روپے فی چالیس کلو گرام قیمت پر چاول خریدے۔ پیداواری اخراجات میں اضافے کے باوجود حکومت کاشت کاروں سے سات سو پچاس روپے فی چالیس کلو گرام قیمت پر چاول خرید رہی ہے، لیکن گزشتہ سال مارکیٹ میں چاول نو سو پچاس روپے فی چالیس کلو گرام قیمت پر فروخت کیا گیا، چیمبر کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے قیمت نو سو روپے سے کم رکھی تو کاشت کاروں کو سخت مالی نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔
ایک روز میں ایرانی ریال کی قیمت میں 12 فیصد کمی ریکارڈ
تہران(سی ایم لنکس) ایران پر نئی امریکی اقتصادی پابندیوں کے باعث صرف ایک روز میں ایرانی ریال کی قیمت میں بارہ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ امریکا کی جانب سے جوہری منصوبے کو جواز بنا کر ایران کے مالیاتی شعبے اور مرکزی بینک پر مزید پابندیاں عائد کردی گئی ہیں، جس کے بعد ایرانی ریال ڈالر کے مقابلے میں شدید دباو¿ کا شکار ہے، تہران میں ایک ڈالر کی قیمت سترہ ہزار آٹھ سو ریال پر پہنچ گئی، اس سے قبل ڈالر کی قیمت پندرہ ہزار پانچ سو ریال تھی۔ صرف ایک دن میں ریال کی قدر میں بارہ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ سال ریال کی قیمت میں چھیاسٹھ فیصد کمی دیکھی گئی تھی۔ دوسری جانب مغربی ممالک کی جانب سے پابندیوں کے باعث خام تیل کی سپلائی روکنے کی ایرانی دھمکی کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی قیمت ایک سو آٹھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ سونے کی قیمت میں بھی غیرمعمولی اضافے کا امکان ہے۔
ترکی میں برآمدات میں ایک نیا ریکارڈ
انقرہ(سی ایم لنکس )ترکی نے سن 2011 میں سر انجام پانے والی 134 ارب 600 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ جمہوریہ ترکی کی تاریخ کا ریکارڈ توڑا ہے۔وزیر اقتصادیات ظفر چاعلیان کا کہنا ہے کہ"سن 2002 میں 36 ارب ڈالر کی سطح پر ہونے والی برآمدات کو عالمی مالی بحران کے باوجود کو ہم نے 3ئ7 فیصد کا اضافہ کرتے ہوئے 134 ارب ڈالر تک بڑھا دیا ہے۔دنیا کے پھٹنے والے کسی بم کی طرح ہونے والے اس دور میں اس قدر اہم سطح کی برآمدات سر انجام دیا جانا، ترکی کی برآمدات کے متحرک ہونے کا واضح ترین ثبوت پیش کرتا ہے۔برآمدات میں سر ِ فہرست موٹر گاڑیوں کا شعبہ ہے تو ضلع غازی این تپ نے 37 فیصد کے اضافے کے ساتھ گزشتہ برس ترکی میں سب سے زیادہ برآمدات کی ہیں۔دوسری جانب برآمدات کی منڈی کو ہر گزرتے برس مزید آگے بڑھانے والے ترکی کی افریقی ممالک کو برآمدات میں سو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
02/01/2012
خیبر پختونخواہ میں ایسوی ایشن کی ہڑتال سی این جی اسٹیشنزبند
پشاور (سی ایم لنکس ) خیبر پختونخواہ میں سی این جی ایسوی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے سبب سی این جی اسٹیشنزبند ہیں جبکہ ملتان ریجن میں آج صبح چھ بجے سے جمعرت کی صبح 6 بجے تک سی این جی اسٹیشنز بندرہیں گے۔پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے شہری اب سی این جی اسٹیشنز کی بندش برداشت کرنے پرمجبورہیں۔گیس قیمتوں میں اضافے کے خلاف سی این جی ایسوسی ایشن نے آج سے ہڑتال کی کال دی ہے ،مگر اتوار کی شب نو بجے ہی سے پشاور کے بیشتر سی این جی اسٹیشن بند ہونا شروع ہوگئے۔جس سے ان لوگوں کو بھی دردر کی ٹھوکریں کھانا پڑیں جو ہڑتال شروع ہونے سے پہلے گاڑی میں ایندھن ڈلوانے پہنچے تھے۔ہفتے کو آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی اپیل پرپنجاب اور بلوچستان بھر میں سی ان جی اسٹیشن بندرہے تھے۔گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت ملتان ریجن میں آج صبح چھ بجے سے جمعرت کی صبح 6 بجے تک سی این جی اسٹیشنز پر سی این جی کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔ مختلف علاقوں میں سی این جی نہ ملنے کے باعث صارفین کو مشکلات کاسامناہے۔سی این جی اسٹیشن کی بندش کاآغاز سندھ سے کیا گیا،جب کراچی سمیت سندھ بھرمیں عوام کوٹرانسپورٹرزکے من مانے کرایے دینے پرمجبورکردیاگیاتھا۔ عوام کاکہناہے کہ رقم دینے کے باوجودسی این جی کی عدم فراہمی حکومتی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔
گیس لوڈ مینجمنٹ:ملتان میں سی این جی اسٹیشنز 3 روز کے لئے بند
ملتان(سی ایم لنکس ) گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت آج سے ملتان میں سی۔ این۔ جی اسٹیشنز کو تین روز کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ ملتان ریجن کے سی این جی اسٹیشنز سوموار ، منگل اور بدھ تک بند رہنے کے بعد جمعرات کی صبح صارفین کے لئے کھول دئیے جائیں گے تاہم اس ہفتے سی۔ این۔ جی کی قیمتوں میں اضافہ اور پنجاب کی ہفتہ وار 3 روز تک سی۔ این۔ جی کو بند رکھنے پر آل پاکستان سی۔ این۔ جی ایسویسی ایشن کی کال پر اتوار کے روز بھی ملتان ریجن کے تمام شہروں ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، لیہ ، خانیوال ، وہاڑی اور چیچہ وطنی میں سی این جی بند رہی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت عوام پر ترس نہیں کھاتی اور پھر آئے روز ہڑتالوں نے انہیں تنگ کر رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ اس ہفتے صرف 3 روز کے لئے انہیں سی۔ این۔ جی میسر آئے گی۔
سال 2011 ملکی صنعتی شعبے و تجارت کیلئے بدترین قرار
کراچی(سی ایم لنکس) صنعتکاروں اور تجارتی تنظیموں نے سال دو ہزار گیارہ کو ملکی صنعتی شعبے اور تجارت کے لئے بدترین سال قرار دے دیا۔ ملک میں جاری توانائی کے شدید بحران، پیٹرولیم مصنوعات، بجلی و گیس کے نرخوں میں بارہا اضافہ، بلند شرح سود، صنعتوں اور تجارت کے حوالے سے ناقص پالیسیز اور حکومت کی جانب سے ان مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوششوں کے فقدان نے معیشت کو سارا سال یرغمال بنائے رکھا، جس سے نہ صرف صنعتی پہیہ جام ہوا بلکہ معیشت بھی جمود کا شکار ہوگئی۔ ملک میں جاری بحرانوں کے ساتھ، امن و امان ، سکیورٹی خدشات اور سیاسی غیریقینی صورتحال نے معاشی بدحالی کو مزید ہوا دی، جس کا واضح ثبوت معاشی شرح نمو چار فیصد کے ہدف کے مقابلے میں صرف دو اعشاریہ چار فیصد کی صورت میں سامنے آیا۔ موجودہ صورتحال میں صنعتیں بند، بے روزگاری میں اضافہ اور مہنگائی میں روز بہ روز اضافے کا سامنا ہے۔ اگر ابھی بھی حکومت نے صنعتوں کی بحالی کے لئے جامع حکمت عملی تیار نہ کی تو نیا سال بھی صنعتی شعبے کے لئے کوئی نوید نہ لا سکے گا۔
رواں سال 20 لاکھ ٹن گندم ضائع ہونے کا خدشہ
کراچی(سی ایم لنکس)رواں سال ربیع کی فصل بدستور خشک موسم رہنے اور جنوری میں بھی بارش نہ ہونے کی صورت میں پندرہ سے بیس لاکھ ٹن گندم ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق فرٹیلائزر کی قیمت میں بیش بہا اضافے کی وجہ سے کھاد کے استعمال میں تیس فیصد کمی اور دسمبر میں سرف گندم بلکہ چنا، کنولہ، سرسوں، آلو، دالیں اور بیشتر پھل اور سبزیوں کی پیداوار بھی متاثر ہوسکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کنولہ کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ پانی نہ ہونے کے باعث رواں سال سورج مکھی کی بوائی بھی نہیں ہوسکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک موسم اور بارش نہ ہونے کے باعث ربیع کی فصل میں سو ارب روپے خسارے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب کاشتکاروں کو فرٹیلائزر، کیڑے مار ادویات، فارم مشینری اور ٹریکٹرز کی خریداری میں ساٹھ ارب روپے جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں ادا کرنا ہوگا۔
سال 2011 میں آئل اینڈ گیس سیکٹرکی کارکردگی جمود کا شکار
کراچی(سی ایم لنکس)سال دوہزار گیارہ میں آئل اینڈ گیس سیکٹرکی کارکردگی جمود کا شکار رہی۔ پورے سال تیل و گیس کے ذخائرکی کوئی قابل ذکر دریافت نہیں ہوسکی۔ وزارت پیٹرولیم بارہا دعووں کے باوجود دریافت شدہ سترکروڑ کیوبک فیٹ گیس سسٹم میں شامل نہ کرسکی اورحکومت عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاو¿ اوربد انتظامی کے باعث بڑھتے ہوئے اخراجات پورے کرنے کیلئے باربار پیٹرولیم مصنوعات، قدرتی گیس اور ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کرتی رہی۔ دوہزار گیارہ کے اختتام تک مختلف سیکٹر کیلئے گیس کے نرخ میں چودہ سے دوسوسات فیصد اضافہ کیا گیا۔ یکم جنوری دوہزار بارہ سے گھریلو، کمرشل، سیمنٹ انڈسٹری، واپڈا اورکے ای ایس سی کیلئے تیرہ اعشاریہ نو آٹھ فیصد اور صنعتی شعبے کیلئے گیس کی قیمت میں سولہ اعشاریہ نو پانچ فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ پانچ سیکٹرز پر گیس انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سرچارج بھی عائد کیا جاچکا ہے جس سے ستاون ارب روپے کے محاصل جمع ہوں گے۔ گھریلو اور کمرشل صارفین جی آئی ڈی ایس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ حکومت نے سوئی، کنر پساکی اور کندھ کوٹ فیلڈز سیتیس کروڑ کیوبک فیٹ گیس سسٹم میں شامل کرنا تھی لیکن اس جانب بھی کوئی مثبت پیش رفت نہ ہوسکی۔ تاہم سوا ارب ڈالر مالیت کے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل اور دوہزار چودہ میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کی سربراہی میں ایک کنسورشیم ضرور بنادیا ہے جو منصوبے کیلئے سرمایہ کاری کا انتظام کرے گا۔ سال دوہزار گیارہ میں حکومت اور امپورٹرز کے درمیان ساورن گارنٹی کا مسئلہ حل نہ ہونے کی وجہ سے یومیہ ایک ارب چار کروڑ کیوبک فیٹ ایل این جی درآمد کا منصوبی بھی مکمل نہ ہوسکا اورنہ ہی وزارت پیٹرولیم نئی ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی متعارف کروا سکی۔
سال دو ہزار بارہ عالمی معیشت کیلئے مزید سخت ثابت ہوگا
اسلام آباد(سی ایم لنکس) یورپی رہنماو¿ں نے خبردار کیا ہے کہ سال دو ہزار بارہ عالمی معیشت بالخصوص یورو زون کے لئے مزید سخت ثابت ہوگا، یورو زون کی مشترکہ کرنسی یورو کے اجراءکی دسویں سالانہ تقریب کے موقع پر جرمنی اور فرانس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یورو زون کے قرضوں کے بحران امریکا اور ترقی یافتہ ممالک میں معاشی سرگرمیوں میں کمی، جبکہ ترقی پذیر ممالک میں بے روزگاری اور قیمتوں میں اضافے کے باعث دو ہزار بارہ میں عالمی معاشی بحالی کی رفتار سست اور مبہم رہے گی۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے قرضوں کے بحران کے حل کی اب تک کوئی واضح صورت سامنے نہیں آئی جس نے تمام معاشی ماہرین کو تشویش میں ڈال رکھا ہے۔ فرانس کے صدر نکولس سرکوزی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال عالمی سطح پر معاشی کارکردگی سے ثابت ہوتا ہے کہ نیاسال خطرات، خدشات اور ممکنات سے بھرپور ہوگا۔
ایل پی جی کی قیمت میں ساڑھے 9 سے ساڑھے 10 روپے فی کلو اضافہ
کراچی(سی ایم لنکس)کراچی سمیت ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں ساڑھے نوسے ساڑھے دس روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ لیوی کے نفاذ کے نتیجے میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں مزید 11سے 12روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔چیئرمین آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عبدالہادی خان کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی ٹن ایل پی جی کی سعودی آرمکو کنٹریکٹ پرائس 87 ڈالرز اضافے سے 892 ڈالرز ہوگئی ہے جس کے بعد مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے فی کلو ایل پی جی کی قیمت ساڑھے نو سے ساڑھے دس روپے بڑھادی گئی ہے۔ کراچی سمیت ملک بھرگیارہ اعشاریہ آٹھ کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 105 سے 120 روپے تک اور پینتالیس اعشاریہ چار کلو گرام سلینڈرکی قیمت میں 330 سے 340 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔
براہ راست غیر ملکی سر مایہ کاری میں کمی
کراچی(سی ایم لنکس )رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں گذشتہ سال کے مقابلے میں چھبیس فیصد کمی ہوئی، تاہم بیرونی سرمایہ کاروں کی طرف سے باہر بھجوایا جانے والا منافع پہلے کے مقابلے میں چھپن فیصد زیادہ رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پانچ ماہ کے دوران منافع کی مد میں چالیس ارب ستائیس کروڑ روپے باہر بھجوائے گئے۔ پچھلے سال پچیس ارب تریسٹھ کروڑ روپے بھیجے گئے تھے۔ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے سب سے زیادہ رقم سات ارب چونتیس کروڑ روپے بیرون ملک بھجوائی۔
01/01/2012
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سی این جی اسٹیشن بند
کوئٹہ(سی ایم لنکس )سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سی این جی اسٹیشن بند ہیں، سی این جی اسٹیشن بند ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔آل بلوچستان سی این جی اسٹیشنز ایسوسی ایشن نے گذشتہ روز سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ایسوسی ایشن کے صدر قیام الدین نے جیو نیوز کو بتایا کہ بلوچستان بھر میں سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ سی این جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے باعث کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سی این جی کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ کردیاگیا ہے جو کہ قابل قبول نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ آج تک کے لئے کیاگیا ہے، دوسری جانب سی این جی اسٹیشنز بند ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اس وقت کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں تیرہ سی این جی اسٹیشنز کام کررہے ہیں۔
سی این جی کی بندش کے خلاف آج پنجاب بھر میں ہڑتال
ملتان(سی ایم لنکس )آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے اور آئے روز سی این جی کی بندش کے خلاف آج پنجاب بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی اپیل پر ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے سی این جی اسٹیشنز آج صبح 6 بجے سے ایک روز کے لئے بند کردئے گئے ہیں، سی این جی ایسوسی ایشن حکام کا کہنا ہے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا، اگر حکومت نے اس اضافے کو واپس نہ لیا تو پورے پاکستان کے سی این جی اسٹیشنز بند کر دئے جائیں گے، صورتحال کے باعث ملتان ریجن کے تمام اضلاع میں سی این جی کے صارفین کو سخت مشکلات درپیش ہیں، جنہیں آج آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی اپیل پر ہڑتال کی وجہ سے سی این جی نہیں مل سکے گی ، جبکہ کل سے گیس لوڈمنیجمنٹ شیڈول کے تحت جمعرت کی صبح 6 بجے تک سی این جی اسٹیشنز پر سی این جی کی فراہمی معطل رہے گی۔
سال نوکی آمد،عوام کیلئے حکومتی تحفہ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد(سی ایم لنکس )نئے سال پر عوام کے لئے حکومت نے شہریوں کو تحفہ تو دیا ہے مگر مہنگائی کا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے تیرہ پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ پیٹرول اور ہائی آکٹین کے نرخ تاریخ میں بلند ترین سطح پر آگئے ہیں۔سال بھر بحرانوں میں گھرے رہنے کے بعد عوام دو ہزار بارہ میں بھی مہنگائی کی چکی میں پستے رہیں گے۔ سال نو کے آغاز کے ساتھ ہی پیٹرول کے نرخوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اوگرا کے اعلامیہ کے مطابق پیٹرول ایک روپے پینسٹھ پیسے اور ہائی آکٹین پانچ روپے تیرہ پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ لائٹ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ وزارت خزانہ نے پیٹرول ، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر لیوی بڑھانے کی منظوری دی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت نواسی روپے چون پیسے، ہائی آکٹین کی قیمت ایک سو گیارہ روپے اکانوے پیسے ہوگئی ہے۔ جو ملکی تاریخ میں ریکارڈ سطح ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت نواسی روپے بیاسی پیسے، لائٹ ڈیزل چھیاسی روپے اٹھتر پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت نواسی روپے بیالیس پیسے فی لیٹر کی سطح پر برقرار ہے۔ سی این جی قیمت بھی خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پوٹھوہار میں فی کلو چوہتر روپے تیس پیسے اور سندھ اور پنجاب میں انہتر روپے باسٹھ بیسے فی کلو ہوگئی ہے۔
بنگلہ دیش مزید25ہزار ٹن چینی درآمد کرے گا
ڈھاکہ(سی ایم لنکس )بنگلہ دیش مزید 25ہزار ٹن چینی درآمد کرے گا۔ بنگلہ دیش کی شوگر اینڈ فوڈ انڈسٹری کارپوریشن نے 25ہزار ٹن چینی کی درآمد کیلئے عالمی ٹینڈر جاری کر دیئے ہیں جن کے لئے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ گیارہ فروری دی گئی ہے۔ کارپوریشن کے مطابق عالمی ٹینڈرز بھی اسی گیارہ فروری کو کھولے جائیں گے۔ بنگلہ دیش کی شوگر اینڈ فوڈ انڈسٹری کارپوریشن نے اس سے قبل بھی 25ہز ار ٹن ریفائن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈرز جاری کئے تھے جن کی پیشکش وصول کرنے کی آخری تاریخ28جنوری مقرر کی گئی ہے جبکہ چینی کی درآمد کا ایک اور ٹینڈر 7جنوری کو کھولا جا رہا ہے۔ بنگلہ دیش نے آخری مرتبہ مئی 2011ءمیں فرانس سے 50ہزار ٹن درآمد کی تھی۔
کم پریشر: سی این جی سٹیشنز روزانہ 6 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ
لاہور(سی ایم لنکس )گیس کے کم پریشرکی شکایت پرمعمول کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ سی این جی سٹیشنزروزانہ چھ گھنٹے بند رکھنے کے نوٹسز بھی جاری کردیے گئے۔سی این جی سٹیشنزمالکان کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ معمول کی ہفتہ وار تین روزہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ دیگر دنوں میں بھی صبح چھ سے نو جبکہ شام کو پانچ سے آٹھ بجے تک سی این جی سٹیشنزبند رکھے جائیں۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ گھریلو صارفین کو کم پریشر کی شکایت پرکیا گیا ہے اورپہلے مرحلے میں شیخوپورہ ،شرقپورروڈ ،شاہدرہ ،کالج روڈ اور کینٹ لاہور کے علاقوں میں یہ نوٹسزجاری کیے گئے ہیں۔
گیس کی بندش،ملتان، فیصل آباد میں رکشہ اورویگن والے سڑکوں پر
فیصل آباد/ملتان(سی ایم لنکس )گیس کی قیمتوں میں اضافے اور کمرشل گاڑیوں کے لیے سی این جی کی پابندی کے خلاف فیصل آباد اور ملتان میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔پنجاب میں نئے سال کاپہلادن احتجاجی مظاہروں سے شروع ہوا۔کہیں ڈھول بجاکراورکہیں ڈنڈے اٹھا کر احتجاج کر نے والے فیصل آباد کے شہری ہیں۔جی ٹی ایس چوک پر سی این جی اسٹیشن مالکان اکھٹے ہوئے تو ملازمین بھی آگئے، اورپھر ویگن ایسوسی ایشن اور رکشہ ڈرائیور بھی ان کے ساتھ ہولیے سب کا ایک ہی نعرہ تھا۔گیس کی قیمتوں میں اضافہ اورپبلک ٹرانسپورٹ کے لیے گیس کی بندش نامنطور،نامنطور۔!یہی صدائیں گونج رہی تھیں۔ ملتان کے وہاڑی چوک پر جہاں گیس کی قیمتوں میں اضافے اور کمرشل گاڑیوں میں سی این جی کی پابندی پرویگن اونرایسوسی ایشن نے چاروں طرف گاڑیاں کھڑی کرکے ٹریفک معطل کردیا۔بہاول پورمیں رکشہ ڈرائیوروں نے چوک سرائیکی پراحتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ رحیم یارخان میں چوک بہادر نیشنل ہائی وے پر سی این جی اسٹیشن مالکان نے احتجاج کیااور ٹائرجلا کرٹریفک بلاک کردیا۔
دوہزار گیارہ : ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم
کراچی(سی ایم لنکس )سال دوہزار گیارہ کے دوران ڈالر اورین کے مقابلے میں روپے کی قدر کم ہوئی تاہم بھارت اوربنگلہ دیش کےمقابلے میں پاکستانی کرنسی مہنگی ہوگئی۔سال کے دوران روپے کی شرح تبادلہ جاپانی ین کےمقابلے میں دس فیصد، چائینیزیوآن کے مقابلے میں نواعشاریہ آٹھ سات فیصد، کویتی دینار کے مقابلے میں پانچ اعشاریہ آٹھ چارفیصد کم ہوئی جبکہ ڈالر، یورواورپاونڈ سٹرلنگ کے مقابلے میں بالترتیب چاراعشاریہ نو پانچ ،ایک اعشاریہ نو دو اور چاراعشاریہ پانچ آٹھ فیصد کم ہوئی جبکہ روپے کی شرح تبادلہ ساو¿تھ افریقا کے رینڈ کے مقابلے میں چودہ فیصد،انڈین روپے کے مقابلے میں گیارہ اعشاریہ نوچھ جبکہ بنگلہ دیشی ٹکا کے مقابلے میں نواعشاریہ چھ ایک فیصد بڑھ گئی۔
حکومت ملک کو پتھر کے دور میں دھکیل رہی ہے
سی این جی کی بندش سے کروڑوں افراد متاثر ۔کاروباری سرگرمیاں متاثر،غربت میں اضافہ ہو گا
ملک میں توانائی کی کمی نہیں۔گیس پراشرافیہ کا حق تسلیم ،بجلی کی چوری کل پیداوار کا چوبیس فیصد
پٹرولیم و قدرتی وسائل کی وزارت کو ہسپتال کی طرح چلایا جا رہا ہے ۔حکمرانوں نے عوام دوستی کی حد کر دی
اسلام آباد(سی ایم لنکس)اسلام آبادوومن چیمبر کی بانی صدرثمینہ فاضل نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کا بحران حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور ملک کو پتھر کے دور میں دھکیلا جا رہا ہے۔2011میں صنعت و تجارت کا جنازہ نکل گیا اورعوام کو مصائب کے سوا کچھ نہیں ملا۔سی این جی کی بندش سے کروڑوں افراد متاثر ہونگے کاروباری سرگرمیاں متاثراورغربت میں اضافہ ہو گا۔سپریم کورٹ عوام کو زیادتی سے بچائے۔ثمینہ فاضل نے کاروباری خواتین کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی سمیت حکومت کے تقریباً تمام فیصلے ذاتی مفادات کے حصول پر مبنی تھے جس سے انکی نا اہلی واضع اور عوام کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔گزشتہ سال عوام کواوسطاًآٹھ گھنٹے کی ریکارڈ لوڈ شیدنگ، گرمیوں میں بھی سی این جی کی بندش، سیاسی ابتری،صنعتی و کاروباری تباہی ،مجموعی قومی پیداوار میں تین فیصد کمی اور ڈالر کی قیمت میں ہوشرباءاضافے ،نا اہل کابینہ، کرپشن کے نہ ختم ہونے والے سلسلے اور بین الاقوامی بدنامی کے تحفے ملے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں نہ تو سی این جی کی کوئی کمی ہے نہ بجلی کی، کمی صرف پر خلوص اور دور اندیش قیادت کی ہے۔ گیس پرعوام کے بجائے اشرافیہ کا حق تسلیم کر لیا گیا ہے جبکہ بجلی کی چوری کل پیداوار کے چوبیس فیصد تک پہنچ چکی ہے۔کرائے کے بجلی گھروں سمیت متعدد معاملات میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی اور اب سی این جی سیکٹر کو رشوت نہ دینے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ثمینہ فاضل نے کہا کہ پٹرولیم و قدرتی وسائل کی وزارت کو ہسپتال کی طرح چلایا جا رہا ہے ۔ ملک میں غربت، بے روزگاری اور جرائم تیزی سے بڑھ رہے ہیں مگرعوام کے سرمائے پر شہزادوں کی سی زندگی گزارنے والے حکمران جو گوشواروںمیں اپنی گاڑی تک سے محروم ہیںکے کان پر جون تک نہیں رینگتی کو انکی عوام دوستی کا ثبوت ہے۔2012میں بھی بہتری کی کوئی امید نہیں۔دیگر ممبران نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامیوں اور کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے عوام کو ہراساں کر رہی ہے۔
نیاسال عوام کے مصائب میں مزید اضافہ کرے گا‘معیشت کی بہتری کا کوئی امکان نہیں۔حکمران ساری توجہ سیاست کو دینگے
شرح نمو میں تین ،زرعی پیداوار میں سات فیصد کمی، افراط زر، ڈالر ، خوراک کی قیمت میںاضافہ
حکومت نوٹ چھاپتی رہے گی، روپیہ گرتا رہے گا، تجارتی خسارہ بڑھتا جائے گا، مقامی قرضہ 1.5کھرب
اسلام آباد( سی ایم لنکس) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ نیاسال عوام کے مصائب میں مزید اضافہ کرے گا۔عوام سے لا تعلق حکمران 2012میں بھی معیشت کی بہتری کا کوئی انتظام اورٹھوس اقدامات کرنے کے بجائے ساری توجہ اقتداربرقرار رکھنے پر مرکوز کریں گے۔سیاست انکی سوچ کا محور اور معیشت ایک لایعنی موضوع رہے گا۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ 2012 میں شرح نمو میں تین سے چار فیصد کمی، زرعی پیداوار میں سات سے آٹھ فیصد کمی، افراط زر اور ڈالر کی قدرمیں اضافہ، جبکہ روپے جو امسال پانچ فیصد گرا ہے کی قدر میں کمی ہو گی۔انھوں نے کہا کہ حکومت نوٹ چھاپتی رہے گی، روپیہ گرتا رہے گااور تجارتی خسارہ بڑھتا جائے گاجس کا مداوا کشکول کے سوا کچھ نہیں۔ڈاکٹر مغل نے کہا کہ حکومت اشرافیہ کو خوش رکھنے کے لئے ٹیکس نیٹ نہیں پھیلائے گی اور نہ ہی سالانہ چار سو ارب کا نقصان کرنے والی کارپوریشنوں کی اصلاح کی جائے گی جہاں تھوک کے حساب سے سیاسی کارکنوں کی بھرتیاں جاری ہیں۔1952ارب روپے کے محاصل کا ٹارگٹ بھی پورا نہیں ہو سکے گا جس سے تجارتی خسارہ سات فیصد تک پہنچ جائے گاجبکہ سالانہ حکومتی قرضے ڈیڑھ کھرب روپے ہو جائیں گے۔۔عوام، صنعت و تجارت کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا ہو گا اور تیل و گیس سمیت تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔انھوں نے کہا کہ چار سو ارب کے سرکلر قرضہ کا کوئی حل نہیں نکلے گااور خراب صورتحال کے سبب کاروبارو عوام عدم استحکام کا شکار رہیں گے جبکہ شرح نمو کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکیں گے۔
سٹاک مارکیٹ:غیر ملکی سرمایہ کاروں نے19 ارب روپے نکا ل لیے
کراچی(سی ایم لنکس )رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی سٹاک مارکیٹ اورسیکورٹیزسے مجموعی طور پرانیس ارب سولہ کروڑروپے کا سرمایہ نکالا۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے دسمبرتک بیرونی سرمایہ کاروں نے سیکورٹیزاورایکویٹی مارکیٹ میں مجموعی طور پراٹھارہ ارب سات کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جبکہ اس عرصے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے سینتیس ارب تئیس کروڑ روپے کے شئیرز،ٹی بلزاور انویسٹمنٹ بانڈزفروخت کیے گئے۔
31/12/2011
سندھ میں سی این جی اسٹیشنز بند، کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے مشکلات
کراچی(سی ایم لنکس ) گیس لوڈ مینجمنٹ کے خلاف سی این جی اسٹیشن اونر ایسوسی ایشن اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے خلاف سی این جی اسٹیشن اونر ایسوسی ایشن نے کراچی سمیت صوبے بھر میں آج سی این جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کیا ہے۔ جس کے باعث صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز بند ہیں۔ سی این جی اسٹیشن کی بندش کے خلاف کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی آج ہڑتال کی ہے اور شہر میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ میں دو بار سی این جی اسٹیشن کی بندش کے باعث کاروبار شدید متاثر ہو رہا۔ انھوں نے کہا کہ ہڑتال کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ ارشاد بخاری نے بتایا کہ ہڑتال کے موقع پر منی بسیں اور کوچیں سڑکوں پر نہیں لائیں گے۔
پاکستانی معیشت 2011 میں شرح نمو کے اہداف پورے نہیں کرسکی
کراچی(سی ایم لنکس )دو ہزار گیارہ کے دوران پاکستانی معیشت شرح نمو کے اہداف پورے نہیں کرسکی اور ڈالر کے مقابلے میں، روپے کی قدر میں کمی انتہا کو پہنچ گئی۔روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرپاکستانی معیشت کےلیے انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔۔ 1960 کی دہائی تک ایک امریکی ڈالر پونے پانچ روپے میں دستیاب تھا۔۔ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد ڈالر ایک عرصہ تک دس روپے کا رہا۔ 1985 میں 16 روپے 28 پیسے۔ 1990 میں 21 روپے 41 پیسے ، سن 2000 میں 51 روپے 64 پیسے ، 2005 میں 59 روپے 86 پیسے اور دسمبر 2011 میں ڈالر کی قیمت 90 روپے سے بھی زیادہ ہو گئی۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگر ملک کی معیشت کو سہارا نہ ملا تو روپے کی تنزلی کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔تاجر اور صنعتکار روپے کی بڑھتی بے توقیری سے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر کم کرنے سے برآمدات اتنی نہیں بڑھیں جتنی درآمدات کی لاگت بڑھی ہے۔مبصرین کے مطابق حکومت کی جانب سے نئے نوٹ چھاپنے کی روایت روپے کی بے قدری کا باعث بن رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملکی کرنسی کو مستحکم کرنے کےلیے شرح نمو بڑھانے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا۔
اوگرا بم: گیس 13 سے 207 فیصد تک مہنگی
اسلام آباد(سی ایم لنکس) سی این جی کی قلت سے پریشان عوام پر اوگرا نے گیس بم بھی گرا دیا۔ یکم جنوری سے گیس تیرہ سے دو سو سات فیصد تک مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔ تاہم وزارت پٹرولیم نے ایک گھنٹے کے اندر ہی انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سرچارج چالیس فیصد کم کرنے کا اعلان کر دیا۔غربت کی چَکی میں ِپِستی عوام پرکبھی بجلی گرائی جا رہی ہے تو کبھی پیٹرول بم۔ جبکہ رہی سہی کسر،، گیس کے نرخوں میں اضافے سے نکال دی گئی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ گیس کے نرخوں میں اضافہ کرکے ان کی کمر توڑ دی گئی ہے۔یکم جنوری سے گیس مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج شامل نہیں کیا گیا۔ پانچ سیکٹرز پر گیس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سرچارج کا نوٹیفکیشن وزارت پٹرولیم نے جاری کیا۔ جس کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس 13.98 فیصد ، صنعتی سیکٹر16.97 فیصد، فرٹیلائزر سیکٹر 207.10 فیصد، آئی پی پیز 34.57 فیصد، سیمنٹ 13.98 فیصد، سی این جی 23.25 فیصد، واپڈ اور کے ای ایس سی کےلئے گیس 13.58 فیصد مہنگی ہوگئی ہے۔صنعتی سیکٹر پر انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سرچارج 13روپے، واپڈا اور کے ای ایس سی 27روپے، آئی پی پیز 70روپے ، سی این جی ریجن ون پر 141 سے کم کرکے 84.06 روپے اور ریجن ٹو پر 79روپے سے کم کرکے 47.04 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سرچارج عائد کیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پوٹھوہار ریجن میں سی این جی کی قیمت 74.30روپے، پنجاب اور سندھ میں سی این جی کی نئی قیمت 69.62 روپے فی کلو مقررکردی گئی ہے۔ تمام صارفین کےلئے گیس کے نئی قیمت کا اطلاق یکم جنوری 2012 سے کیا جائے گا۔
چینی کمپنی کی جانب سے ونڈ پاور پروجیکٹ پر کام شروع
اسلام آباد(سی ایم لنکس )چین کی ایک کمپنی نے پاکستان میں ونڈ پاور پر تیرہ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے اس منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔چینی کمپنیاں آئندہ پانچ سالوں میں مزید پچاس میگا واٹ کے بیس پلانٹ نصب کریں گی۔اسلام آباد میں الٹر نیٹیو ڈیولپمنٹ بورڈ کی تقریب میں چینی کمپنی نے معاہدہ سائن کیا اور منصوبے پر کام شروع کردیا۔ اس مو قع پر چیئرمین الٹر نیٹیو ڈیولپمنٹ بورڈ عارف الٰہ دین بتایا کہ چینی کمپنی پاکستان میں ونڈ پاور پر13 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی پچاس میگا واٹ کے مزید بیس پلانٹ آئندہ پانچ سالوں میں نصب کرے گی۔ اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں سرمایہ جاری رکھے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نوید قمر کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت توانا ئی کا بحران جاری ہے جس کے باعث ملکی ترقی کی شرح متاثر ہورہی ہے
ملکی صنعت داو¿ پر لگا کر بھارت سے معاہدے قبول نہیں، تاجر برادری
لاہور(سی ایم لنکس )حکومت پاکستانی صنعت کے مفاد ات کو داو¿ پر لگا کر بھارت سے کوئی بھی معاہدہ نہ کرے کیونکہ مقامی صنعتوں کو پہلے ہی توانائی کے انتہائی سنگین بحران، افراط زر کی بڑھتی شرح اور وسیع پیمانے پر پھیلی بدعنوانی جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے۔ یہ بات لاہور چیمبر آف کامرس میں بھارت کو پسندیدہ قوم کا درجہ دینے کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مختلف ماہرین نے کہی۔ سیمینار کا اہتمام لاہور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فارماسیوٹیکل نے کیا تھا۔
بینک 2 جنوری کو عام لین دین کیلئے بند رہیں گے
کراچی(سی ایم لنکس )اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام دفاتر پیر 2 جنوری 2012 کو بینک تعطیل کے باعث عام لین دین کے لئے بند رہیں گے۔ اسی طرح تمام بینک/ ترقیاتی مالیاتی ادارے بھی مندرجہ بالا تاریخ کو عام لین دین کیلئے بند رہیں گے۔ تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان، ایس بی پی بینکنگ سروسزکارپوریشن، بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں کے تمام افسران و ملازمین حسب معمول دفاتر میں حاضر ہو کر اپنے فرائض منصبی انجام دیں گے۔
لاہور: مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
لاہور(سی ایم لنکس )مرغی کے گوشت کی قیمت 190 روپے فی کلو گرام اور انڈے کی فی درجن قیمت ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔لاہور میں کھانے پینے کی مختلف اشیاءمیں اضافے کا عمل مسلسل جاری ہے جس پر قابو پانے میں حکومت ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ لاہور میں مرغی کےگوشت کی قیمت 30 روپے کے اضافے کےساتھ ایک سو ساٹھ سے ایک سو نوے روپے کلو تک پہنچ گئیجبکہ انڈے ایک سو پانچ روپے درجن میں فروخت ہورہے ہیں۔ مونگ پھلی کی قیمت دو سو سے دوسو اسی روپے کلو تک پہنچ گئی جبکہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سبزی، آلو تیس سے پچاس روپے میں فروخت ہورہا ہے۔فروٹر ساٹھ سے ایک سو بیس روپے درجن اور سیب ایک سو بیس سے ایک سو ساٹھ روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔
گیس مہنگی: کل پنجاب میں سی این جی سٹیشنز بند
لاہور(سی ایم لنکس )سی این جی ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں اضافے کے خلاف کل پنجاب میں سی این جی سٹیشنزبند رکھنے کا اعلان کیاہے۔ایسوسی ایشن کے صدرغیاث پراچہ کاکہناہےکہ سی این جی کی قیمتوں میں اضافے سے جہاں ان کے کاروبارپرفرق پڑے گاوہیں عوام کوسستاایندھن بھی نہیں ملے گا۔ایسوسی ایشن کے اس اعلان کے بعد فیصل آباد اوربہاولپورکے علاوہ پنجاب میں مجموعی طورپرچاردن سی این جی نہیں ملے گی کیونکہ پیر سے بدھ تک تین روز کے لئے حکومت کی طرف سے سی این جی سپلائی بند ہوتی ہے۔
کراچی(سی ایم لنکس ) گیس لوڈ مینجمنٹ کے خلاف سی این جی اسٹیشن اونر ایسوسی ایشن اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے خلاف سی این جی اسٹیشن اونر ایسوسی ایشن نے کراچی سمیت صوبے بھر میں آج سی این جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کیا ہے۔ جس کے باعث صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز بند ہیں۔ سی این جی اسٹیشن کی بندش کے خلاف کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی آج ہڑتال کی ہے اور شہر میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ میں دو بار سی این جی اسٹیشن کی بندش کے باعث کاروبار شدید متاثر ہو رہا۔ انھوں نے کہا کہ ہڑتال کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ ارشاد بخاری نے بتایا کہ ہڑتال کے موقع پر منی بسیں اور کوچیں سڑکوں پر نہیں لائیں گے۔
پاکستانی معیشت 2011 میں شرح نمو کے اہداف پورے نہیں کرسکی
کراچی(سی ایم لنکس )دو ہزار گیارہ کے دوران پاکستانی معیشت شرح نمو کے اہداف پورے نہیں کرسکی اور ڈالر کے مقابلے میں، روپے کی قدر میں کمی انتہا کو پہنچ گئی۔روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرپاکستانی معیشت کےلیے انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔۔ 1960 کی دہائی تک ایک امریکی ڈالر پونے پانچ روپے میں دستیاب تھا۔۔ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد ڈالر ایک عرصہ تک دس روپے کا رہا۔ 1985 میں 16 روپے 28 پیسے۔ 1990 میں 21 روپے 41 پیسے ، سن 2000 میں 51 روپے 64 پیسے ، 2005 میں 59 روپے 86 پیسے اور دسمبر 2011 میں ڈالر کی قیمت 90 روپے سے بھی زیادہ ہو گئی۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگر ملک کی معیشت کو سہارا نہ ملا تو روپے کی تنزلی کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔تاجر اور صنعتکار روپے کی بڑھتی بے توقیری سے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر کم کرنے سے برآمدات اتنی نہیں بڑھیں جتنی درآمدات کی لاگت بڑھی ہے۔مبصرین کے مطابق حکومت کی جانب سے نئے نوٹ چھاپنے کی روایت روپے کی بے قدری کا باعث بن رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملکی کرنسی کو مستحکم کرنے کےلیے شرح نمو بڑھانے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا۔
اوگرا بم: گیس 13 سے 207 فیصد تک مہنگی
اسلام آباد(سی ایم لنکس) سی این جی کی قلت سے پریشان عوام پر اوگرا نے گیس بم بھی گرا دیا۔ یکم جنوری سے گیس تیرہ سے دو سو سات فیصد تک مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔ تاہم وزارت پٹرولیم نے ایک گھنٹے کے اندر ہی انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سرچارج چالیس فیصد کم کرنے کا اعلان کر دیا۔غربت کی چَکی میں ِپِستی عوام پرکبھی بجلی گرائی جا رہی ہے تو کبھی پیٹرول بم۔ جبکہ رہی سہی کسر،، گیس کے نرخوں میں اضافے سے نکال دی گئی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ گیس کے نرخوں میں اضافہ کرکے ان کی کمر توڑ دی گئی ہے۔یکم جنوری سے گیس مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج شامل نہیں کیا گیا۔ پانچ سیکٹرز پر گیس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سرچارج کا نوٹیفکیشن وزارت پٹرولیم نے جاری کیا۔ جس کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس 13.98 فیصد ، صنعتی سیکٹر16.97 فیصد، فرٹیلائزر سیکٹر 207.10 فیصد، آئی پی پیز 34.57 فیصد، سیمنٹ 13.98 فیصد، سی این جی 23.25 فیصد، واپڈ اور کے ای ایس سی کےلئے گیس 13.58 فیصد مہنگی ہوگئی ہے۔صنعتی سیکٹر پر انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سرچارج 13روپے، واپڈا اور کے ای ایس سی 27روپے، آئی پی پیز 70روپے ، سی این جی ریجن ون پر 141 سے کم کرکے 84.06 روپے اور ریجن ٹو پر 79روپے سے کم کرکے 47.04 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سرچارج عائد کیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پوٹھوہار ریجن میں سی این جی کی قیمت 74.30روپے، پنجاب اور سندھ میں سی این جی کی نئی قیمت 69.62 روپے فی کلو مقررکردی گئی ہے۔ تمام صارفین کےلئے گیس کے نئی قیمت کا اطلاق یکم جنوری 2012 سے کیا جائے گا۔
چینی کمپنی کی جانب سے ونڈ پاور پروجیکٹ پر کام شروع
اسلام آباد(سی ایم لنکس )چین کی ایک کمپنی نے پاکستان میں ونڈ پاور پر تیرہ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے اس منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔چینی کمپنیاں آئندہ پانچ سالوں میں مزید پچاس میگا واٹ کے بیس پلانٹ نصب کریں گی۔اسلام آباد میں الٹر نیٹیو ڈیولپمنٹ بورڈ کی تقریب میں چینی کمپنی نے معاہدہ سائن کیا اور منصوبے پر کام شروع کردیا۔ اس مو قع پر چیئرمین الٹر نیٹیو ڈیولپمنٹ بورڈ عارف الٰہ دین بتایا کہ چینی کمپنی پاکستان میں ونڈ پاور پر13 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی پچاس میگا واٹ کے مزید بیس پلانٹ آئندہ پانچ سالوں میں نصب کرے گی۔ اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں سرمایہ جاری رکھے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نوید قمر کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت توانا ئی کا بحران جاری ہے جس کے باعث ملکی ترقی کی شرح متاثر ہورہی ہے
ملکی صنعت داو¿ پر لگا کر بھارت سے معاہدے قبول نہیں، تاجر برادری
لاہور(سی ایم لنکس )حکومت پاکستانی صنعت کے مفاد ات کو داو¿ پر لگا کر بھارت سے کوئی بھی معاہدہ نہ کرے کیونکہ مقامی صنعتوں کو پہلے ہی توانائی کے انتہائی سنگین بحران، افراط زر کی بڑھتی شرح اور وسیع پیمانے پر پھیلی بدعنوانی جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے۔ یہ بات لاہور چیمبر آف کامرس میں بھارت کو پسندیدہ قوم کا درجہ دینے کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مختلف ماہرین نے کہی۔ سیمینار کا اہتمام لاہور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فارماسیوٹیکل نے کیا تھا۔
بینک 2 جنوری کو عام لین دین کیلئے بند رہیں گے
کراچی(سی ایم لنکس )اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام دفاتر پیر 2 جنوری 2012 کو بینک تعطیل کے باعث عام لین دین کے لئے بند رہیں گے۔ اسی طرح تمام بینک/ ترقیاتی مالیاتی ادارے بھی مندرجہ بالا تاریخ کو عام لین دین کیلئے بند رہیں گے۔ تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان، ایس بی پی بینکنگ سروسزکارپوریشن، بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں کے تمام افسران و ملازمین حسب معمول دفاتر میں حاضر ہو کر اپنے فرائض منصبی انجام دیں گے۔
لاہور: مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
لاہور(سی ایم لنکس )مرغی کے گوشت کی قیمت 190 روپے فی کلو گرام اور انڈے کی فی درجن قیمت ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔لاہور میں کھانے پینے کی مختلف اشیاءمیں اضافے کا عمل مسلسل جاری ہے جس پر قابو پانے میں حکومت ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ لاہور میں مرغی کےگوشت کی قیمت 30 روپے کے اضافے کےساتھ ایک سو ساٹھ سے ایک سو نوے روپے کلو تک پہنچ گئیجبکہ انڈے ایک سو پانچ روپے درجن میں فروخت ہورہے ہیں۔ مونگ پھلی کی قیمت دو سو سے دوسو اسی روپے کلو تک پہنچ گئی جبکہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سبزی، آلو تیس سے پچاس روپے میں فروخت ہورہا ہے۔فروٹر ساٹھ سے ایک سو بیس روپے درجن اور سیب ایک سو بیس سے ایک سو ساٹھ روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔
گیس مہنگی: کل پنجاب میں سی این جی سٹیشنز بند
لاہور(سی ایم لنکس )سی این جی ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں اضافے کے خلاف کل پنجاب میں سی این جی سٹیشنزبند رکھنے کا اعلان کیاہے۔ایسوسی ایشن کے صدرغیاث پراچہ کاکہناہےکہ سی این جی کی قیمتوں میں اضافے سے جہاں ان کے کاروبارپرفرق پڑے گاوہیں عوام کوسستاایندھن بھی نہیں ملے گا۔ایسوسی ایشن کے اس اعلان کے بعد فیصل آباد اوربہاولپورکے علاوہ پنجاب میں مجموعی طورپرچاردن سی این جی نہیں ملے گی کیونکہ پیر سے بدھ تک تین روز کے لئے حکومت کی طرف سے سی این جی سپلائی بند ہوتی ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔