جعلی ادویات کیس، فارماسسٹ کے نام ای سی ایل ڈالنے پر جواب طلب
July 19, 2012,
لاہور(سی ایم لنکس) لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی سی جعلی
ادویات کیس میں فارماسسٹ کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی امیگریشن سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار پانچ فارماسسٹ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پی آئی سی جعلی ادویات کیس میں ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے، اس کے باوجود ان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، جنہیں خارج کرنے کا حکم صادر کیا جائے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی امیگریشن سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے۔

0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔