نیشنل نیوز۔۔ 20/07/2012                                

خبرنمبر01۔۔ ۔20/07/2012
 توہین عدالت ایکٹ میں ترمیم کے خلاف سماعت23جولائی کو ہوگی
اسلام آباد(سی ایم لنکس) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے خلاف نئے قانون کو چیلنج کرنے کیلئے دائر آئینی درخواستوں کی آئندہ ہفتے سماعت کی خاطرچیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے ۔ چیف جسٹس افتخارچودھری نے گزشتہ ہفتے کوئٹہ رجسٹری میں موجود ہوتے ہوئے توہین عدالت قانون کے خلاف دائر پٹیشن پر ابتدائی سماعت کی تھی ، اس پر عدالت نے فریق بنائے گئے وفاق، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکرقومی اسمبلی ، وزیرقانون،اٹارنی جنرل، کیبنٹ ڈویڑن کو نوٹس جاری کردیئے تھے جبکہ سماعت 23 جولائی کو اسلام آباد میں کرنے کا فیصلہ کیا تھا،توہین عدالت کے اس نئے قانون کے خلاف 18 مختلف آئینی درخواستیں دائر کی گئی ہیں، اب عدالت نے اس مقدمہ کی سماعت کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ بھی تشکیل دے دیا ہے، عدالتی بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شاکراللہ جان، جسٹس تصدق جیلانی، جسٹس جوادخواجہ اور جسٹس خلجی عارف شامل ہیں۔
خبرنمبر02۔۔۔20/07/2012
 سپریم کورٹ ،خاتون کی سنگساری سے ہلاکت کے ازخود نوٹس کی سماعت
اسلام آباد(سی ایم لنکس) سپریم کورٹ نے ضلع خانیوال میں ایک عورت کی سنگساری سے ہلاکت کے ازخود نوٹس کیس میں آئی جی پنجاب پولیس پر کڑی نکتہ چینی کی ہے ، عدالت نے عدالت نے پنجاب میں جرائم کی شرح سے متعلق بھی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ضلع خانیوال کے علاقہ کچا کھوہ کے چک نمبر 15 میں خاتون کی سنگساری سے ہلاکت کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل نے بتایاکہ مقتولہ مریم نے کسی دوسری کی جگہ سے گھاس کاٹی جس پر تنازع ہوا، پنچائیت کو اسکے قتل کیلئے نہیں بلکہ صلح کیلئے بلایاگیا تھا، متوفیہ کا خاوند بھی لاپتا ہوا جو کچھ دیر پہلے ہی بازیاب ہوگیا ہے، خاتون کے قتل کیس میں ملوث افراد میں سے 3 کو گرفتار کرلیاگیاہے، چیف جسٹس نے کہاکہ یہ کیسے ہوگیا کہ عدالت نے کیس سنا اور ادھر کچا کھوہ میں مغوی شوہر بازیاب ہوگیا، تین دن سے یہ آئی جی کیا کررہا تھا، کیا یہ ملک میں کہیں اور تعینات ہونے کے قابل ہے ، پانچ بچوں کی ماں مرگئی، باقی ملزم گرفتار نہ ہوئے تو آئی جی کو معطل کرنے کا کہیں گے، پنجاب کے خادم اعلی کو اس واقعہ کو علم نہیں تو پھر کیا علم ہے، ایڈووکیٹ جنرل نے وقفہ کے بعد عدالت کو بتایاکہ وزیراعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیکر ملزموں کی 48 گھنٹوں میں گرفتاری کا حکم دے دیاہے، جسٹس جواد خواجہ نے ریمارکس میں کہاکہ ملک کے غریبوں کو ختم کردیں، غریب رہیں گے نہ ہی غربت، ایئرکنڈیشنڈ کمرے میں بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں لیکن غریب کی نہیں سنتے،چیف جسٹس نے کہاکہ سنگساری کی شہادت ختم کرنے کیلئے عینی شاہد سرفراز کو اٹھایاگیا ہوگا، پنجاب اتنا بڑا صوبہ ہے اور اس میں امن و امان کی یہ صورت حال ہے، کوئی ناگزیر نہیں ہوتا، قبرستان ایسے لوگوں سے بھرا پڑا ہے۔
خبرنمبر03۔۔۔20/07/2012
 آرمی ایکٹ رول 13کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور
اسلام آباد(سی ایم لنکس) سپریم کورٹ نے کورٹ مارشل میں بغیر وجوہ بتائے سزا دینے سے متعلق آرمی ایکٹ کے رول نمبر تیرہ کے خلاف کئی برس پرانی دائر آئینی درخواست کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وزارت دفاع اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردئے ہیں ۔ کرنل ریٹائر ڈ اکرام الحق نے سپریم کورٹ میں 1999ءکو آئینی درخواست دائر کی تھی جس میں آرمی ایکٹ کے رول 13 کو آئین سے متصادم کہتے ہوئے چیلنج کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے آج ایک بار پھر اس کی ابتدائی نوعیت کی سماعت کی، عدالت نے درخواست گزار وکیل کے دلائل سننے کے بعد اس پر وزارت دفاع اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ، اس سے پہلے چیف جسٹس اور بنچ کے رکن جسٹس جواد خواجہ نے ریمارکس میں کہاکہ 18ویں ترمیم سے پہلے آئین کا آرٹیکل 4 اور اب 10 اے ، فیئر ٹرائل کا حق دیتے ہیں، ایک عدالتی فیصلہ بھی موجود ہے کہ کورٹ مارشل میں دی گئی سزا کی وجوہات بتانا چاہیئں، ججز نے کہاکہ سزا دیتے ہوئے اس کی وجوہات بھی بتائی جانی چاہیئں۔
خبرنمبر04۔۔۔20/07/2012
 رحمن ملک کے اپنی ہی خالی سینیٹ نشست پر کاغذات نامزدگی داخل
کراچی(سی ایم لنکس)مشیر داخلہ رحمان ملک نے سینیٹ کی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں رحمان ملک نے علماء اور ٹیکنو کریٹس کی نشست پر تین فارم جمع کرائے ۔ یہ نشست رحمان ملک کے استعفیی دینے کے بعد خالی ہوئی تھی ۔ خالی نشست پر کاغذات جمع کرانے کی تاریخ 19 اور 20 جولائی دی گئی تھی ، 23 اور 24 جولائی کو کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی ، 30 جولائی تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں جبکہ اس نشست پر انتخاب 8 اگست کو ہوگا۔ رحمان ملک کاغذات جمع کرانے الیکشن کمشین پہنچے تو صغیر احمد ، رضا ہارون ، وزیر اعلی سندھ اور پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی اور وزراءبھی ان کے ساتھ موجود تھے۔رحمان ملک کے تجویز اور تائید کنندہ میں ایاز سومرو، مظفر شجرہ دوسرے فارم میں تجویز اور تائید کنندہ نرگس این ڈی خان ، اور غلام مجدد اسران شامل ہین۔رحمان ملک نے دہری شہریت ترک کرنے کا حلف نامہ بھی الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرایا۔
ملک ریاض آج جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے
اسلام آباد(سی ایم لنکس)ملک ریاض حسین نیب ہیڈ کواٹرز میں آج ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو ہوں گے۔ اس سے قبل ملک ریاض حسین کو سولہ جو لائی کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے بیان دینے اور ابتدائی تفتیش میں شامل ہونا تھا تاہم سپریم کورٹ میں کیس کے باعث ملک ریاض حسین پیش نہ ہو سکے۔جسکے بعد انہیں انیس جولائی کو طلب کیا گیا تھا تاہم گذشتہ روز سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث وہ ایک مرتبہ پھر جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہو سکے نیب نے انہیں آج طلب کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر وہ آج بھی پیش نہ ہوئے تو انکے خلاف یکطرفہ کاروائی کی جائے گی۔
 یہاں غریب ہونا 302سے بڑا جرم ہے، سپریم کورٹ
اسلام آباد(سی ایم لنکس) عظمی ایوب کے بھائی کے قتل کیس کی سماعت کے دوران جسٹس خلجی عارف نے ریمارکس دئے ہیں کہ یہاں غریب ہونا 302 سے بڑا جرم ہے،اور غریب ہوکر بولنا اس سے بھی بڑا جرم ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کرک میں اجتماعی زیادتی کی شکارعظمی ایوب کے بھائی کے قتل کیس میں ملزموں کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیل کی سماعت کی. عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو حکم دیا کہ ملزم ابراہیم کی 8 ماہ سے گرفتاری نہ ہونے کا معاملہ، آئی جی خیبرپختونخوا کے نوٹس میں لایا جائے۔ملزموں کے وکیل راجہ عامر نے بتایاکہ عظمی کا مقتول بھائی علاقے کے ڈان کا ساتھی تھا،اس کے خلاف کئی مقدمات بھی تھے۔عظمی ایوب نے کہاکہ اس کا بھائی بڑا ملزم تھا تو کیسے رہا ہوگیا،اس کے ساتھ انصاف نہ ہوا تو وہ اپنی جان بھی دیدی گی۔ مقدمے کی مزیدسماعت 23 جولائی کو کی جائیگی۔

خبرنمبر01۔۔ ۔20/07/2012
 پشاور ہائیکورٹ کے چار نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
پشاور (سی ایم لنکس) پشاور ہائی کورٹ چارنئے ایڈیشنل ججوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا جس کے بعد پشاورہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے نئے ایڈیشنل ججوں سے حلف لیا۔ نئے ایڈیشنل ججوں میں جسٹس اسد اللہ چمکنی، جسٹس روح الامین، جسٹس اخوند زادہ شاہ جہان اور اور خاتون جسٹس ارشاد قیصر شامل ہیں۔ نئے ججوں کے بعد پشاورہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد 13 ہوگئی، جن میں پانچ مستقل اور 8 ایڈیشنل ججز ہیں۔ اسد اللہ چمکنی خیبرپختون خوا کے ایڈوکیٹ جنرل کے عہدے پر تعینات تھے اور اسد اللہ چمکنی کے جج بننے سے خالی ہوگئی ہے۔ جسٹس ارشاد قیصر پشاور ہائی کورٹ کی دوسری خاتون جج بن گئی ہیں۔
خبرنمبر02۔۔۔20/07/2012
 بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی، شہباز شریف
لاہور(سی ایم لنکس) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ وفاقی حکومت نہ جانے پنجاب کے عوام سے کس بات کا انتقام لے رہی ہے۔ ٹینٹ آفس لاہور میں شہریوں کے وفد سے گفت گو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں، پنجاب کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا منافع دیگر صوبوں کی کمپنیوں کے نقصانات کو پورا کرنے پر صرف ہو رہا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کی کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لئے حکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔ وزیراعلیی نے لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے اجلاس کی بھی صدات کی جس میں کرول گھاٹی اور پہنی روڈ پر 2 انڈرپاسز تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
خبرنمبر03۔۔۔20/07/2012
 عبدالقادر گیلانی 64,340ووٹ لے کر کامیاب ،سرکاری نتائج
ملتان(سی ایم لنکس)حلقہ این اے 151 فور کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے عبدالقادر گیلانی 64 ہزار 340 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان مقابل آزاد امیدوار شوکت حیات بوسن نے 60 ہزار 761 ووٹ لیے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق 307871 رجسٹرڈ ووٹوں میں سے 127777 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں درست ووٹوں کی تعداد 126233 رہی جبکہ 1544 ووٹ مسترد ہوئے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 151 فور میں ٹرن آویٹ41۔50 فیصد رہا۔
خبرنمبر04۔۔۔20/07/2012
 جمہوریت کی چھتری میں کرپشن کی کولیشن چلائی جارہی ہے،عمران خان
لندن(سی ایم لنکس)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ جمہوریت کی چھتری کے سائے میں کرپشن کی کوالیشن چلائی جارہی ہے۔عمران خان نے یہ بات لندن میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ عد لیہ انصاف کابول بالاکرنا چاہتی ہے توحکمراں جمہوریت پرضربکی باتیں شروع کردیتے ہیں۔تحریک انصاف کے سربراہ نے کہاکہ وہ ایک لاکھ افرادکولیکر وزیرستان جائیں گے تاکہ ڈرون حملوں میں مارے گئے افرادسے متعلق حقائق سامنے آسکیں۔وزیراعظم راجاپرویزاشرف سے متعلق ان کاکہناتھاکہ صدرزرداری نیانہیں ڈھال بنایاہواہے۔عشائیہ کے منتظمین نے نمل کیلئے عمران خان کو چالیس ہزارپاونڈ کاچیک بھی پیش کیا۔
شکیل آفریدی نے پولیو مہم کو نقصان پہنچایا، عالمی ادارہ صحت
پشاور(سی ایم لنکس)عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں انسداد پولیو مہم کو پہنچنے والے نقصان کی بڑی وجہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی غلط بیانی کو قرار دے دیا۔ صحت کے عالمی ادارے ڈبلیو ایچ او نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے اسامہ کے قتل میں امریکا کی مدد کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پولیو مہم سے جوڑا جا رہا ہے جس نے پاکستان میں انسداد پولیو مہم کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے اسامہ بن لادن کو ڈھونڈنے کیلئے ایبٹ آباد میں کبھی انسداد پولیو مہم نہیں چلائی گئی۔ نہ ہی ڈاکٹر آفریدی ایسی کسی مہم کا حصہ رہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اس سلسلے میں مقامی اور عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹنگ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا غیرذمے دارانہ رپورٹنگ سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو دھچکہ پہنچا ہے۔ڈبلیو ایچ او نے واضح کیا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ برس سے کم عمر کے بچوں کو صرف دو قطرے پلائے جاتے ہیں،، اس دوران خون کا کوئی نمونہ حاصل نہیں کیا جاتا۔ اعلامیہ میں پہلی بار اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کی تلاش کیلئے مبینہ طور پر ہیپاٹائٹس مہم چلائی گئی تھی جس میں خون کے نمونے بھی حاصل کئے گئے۔ عالمی ادارہ صحت نے والدین پر زور دیا ہے وہ پانچ برس سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔
سندھ: 15محکموں کے سیکرٹریز تبدیل
کراچی(سی ایم لنکس)سندھ حکومت نے سول بیوری کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی ہے۔پندرہ محکموں کے سیکرٹریوں کو تبدیل کردیاگیا۔محکمہ سروسز کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صدیق میمن سیکریٹری وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ ، آغا جان اختر سیکریٹری زراعت ، اعجاز علی خان سیکریٹری اپلیمینٹیشن اینڈکوآرڈینیشن ، رضوان احمد رپورٹ ٹو ایس این جی ڈی ، عارف الہی سیکریٹری لیبر، رضوان میمن سیکریٹری تھرکول اینڈ انرجی ڈویلپمنٹ ، سہیل راجپوت ڈی جی پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ، لالا فضل الرحمان سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ، علم الدین بلو سیکریٹری تعلیم، ڈاکٹر عطا پنہور سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز ، شاہد گلزار سیکریٹری اوقاف زکوات و عشر، عابد شاہ سیکریٹری لائیو اسٹاک ، عبدالرحیم سومرو سیکریٹری سوشل ویلفیئر، اور کامران فضل ڈی آئی جی سی آئی ڈی تعینات کیا گیا ہے۔
 اعلیٰ شخصیات کیخلاف مقدمہ درج کرنے پر او ایس ڈی بنادیاگیا
لاہور(سی ایم لنکس)لاہور میں 4 اعلیٰ حکومتی افسروں کے خلاف لاپتہ شخص کے اغوا کا مقدمہ درج کرنے پر ایس پی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ افسران کے خلاف ایف آئی آر کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کر لی۔ کالعدم تنظیم کے ترجمان نوید بٹ کی اہلیہ نے تھانہ لیاقت آباد میں اپنے شوہر کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا، ایف آئی آر سیل کر دی گئی تاہم اس کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کر لی۔ مقدمہ درج کرنے پر متعلقہ ڈویڑن کے ایس پی اطہر وحید کو او ایس ڈی بنا کر پولیس ہیڈ کوارٹر بھجوا دیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر درج ہونے کی کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی اور نہ ہی اس کی کاپی کسی متعلقہ دفتر پہنچائی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس پی اطہروحید نے عدلیہ بچاوی مہم میں گوجرانولہ میں سیاسی کارکن گرفتار کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ جبکہ ان کی ایک مرتبہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے سیکیورٹی اہلکاروں سے بھی تکرار ہوئی تھی۔
 توہین عدالت نوٹس کا جائزہ لیا جارہا ہے، اسپیکر فہمیدہ مرزا
اسلام آباد(سی ایم لنکس) قومی اسمبلی کی اسپیکر فہمیدہ مرزا نے کہاہے کہ توہین عدالت کے خلاف نئے قانون کے مقدمہ میں سپریم کورٹ کی طرف سے انہیں بھیجے گئے نوٹس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے اسلام آباد میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کاکہناتھاکہ توہین عدالت قانون کیس میں سپریم کورٹ کا نوٹس ان کے آفس کو مل گیا ہے، اس عدالتی نوٹس کا جائزہ لیکر مزید فیصلہ کیا جائے گا۔

خبرنمبر01۔۔ ۔20/07/2012
پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے اختیارات محدود نہیں کرسکتی: خلیل رمدے
لاہور(سی ایم لنکس)جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے نے کہا ہے کہ عدلیہ کسی سے بالاتر نہیں وہ صرف آئین کی پابند ہے۔پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے اختیارات محدود نہیں کر سکتی۔ سیاسی نعروں سے قوم کو گمراہ نہ کیا جائے۔ایوان عدل لاہور میں تقریب سے خطاب میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس خلیل الرحمان رمدے نے کہا کہ افراد اہم نہیں قانون بڑا ہوتا ہے۔ مسئلہ بالادستی کا نہیں ، آئین کی پابندی کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق پارلیمنٹ کوئی ایسا قانون نہیں بناسکتی جو عوام کے حقوق کے منافی ہو۔جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے نے کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش میں ایک سے زیادہ ترامیم کو کالعدم قرار دیا جا چکا ہے۔
خبرنمبر02۔۔۔20/07/2012
 لاہور، آئینی استثنیٰ کالعدم قرار دینے کے لئے درخواست دائر
لاہور(سی ایم لنکس) صدر ، وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات کو استثنیٰ کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 248 کو کالعدم قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی. درخواست میں توہین عدالت ایکٹ 2012 کو بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست گزار محمد جمیل ایڈووکیٹ نے وفاق پاکستان کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پارلیمنٹ صرف عوام کی فلاح و بہبود کے لئے قانون سازی کا اختیار رکھتی ہے۔پارلیمنٹ کو یہ اختیار نہیں کہ وہ صرف اپنی ذاتی خواہشات کی تکمیل کے لئے قانون سازی کرے ، مگر پارلیمنٹ نے ذاتی مفادات کے لئے قانون سازی کی۔ اسلام، قرآن اور سنت کی روشنی میں کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اعلیٰ شخصیات کو استثنیٰ دینے سے متعلق آئین کے آرٹیکل 248 کو قرآن و سنت سے متصادم قرار دیا جائے۔
خبرنمبر03۔۔۔20/07/2012
 کراچی،بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
کراچی(سی ایم لنکس) وزیر اعلی سندھ اور وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک کے درمیان ملاقات میں بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک نے وزیر اعلی ہاویس میں کی وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقا ت کی ملاقات میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ملاقات میں بھتہ خوروں،ٹارگٹ کلر اور دوکانداروں کو پرچی بھیجنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پولیس کو مجرموں سے مقا بلے کے لیے خصوصی ٹریننگ اور جدید اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کے لیے 25 سے 30 ہزار کی نفری نا کافی ہے مزید 10 ہزار پولیس اہلکاروں کا جلد اضافہ کیا جارہاہے، انھوں نے کہا رمضان شریف میں مجرموں کی کارروائیاں حکو مت اور قانون نافذ کر نے والوں کے لیے چیلنج ہے اور حکومت ان کے خلاف موثر کارروائی کریگی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ علاقے میں واردات کا ذمہ دار ایس ایچ او ہوگا۔ملاقات میں رحمان ملک نے کہ اکہ بھتہ کی پرچیاں بھیجنے والوں اور ان کے سرپرستوں کیخلاف تھانوں میں پرچیاں درج کی جائیں گی.
خبرنمبر04۔۔۔20/07/2012
پولیس کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران سیکورٹی کا خصوصی پلان ترتیب دے دیا
لاہور(سی ایم لنکس )لاہور میں محکمہ پولیس کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران سیکورٹی کا خصوصی پلان ترتیب دے دیا گیا۔سی سی پی او لاہور کی جانب سے سیکورٹی پلان تشکیل دیتے ہوئے ڈیوٹی شیڈول کو متاثر کئے بغیر تمام تبادلوں پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔۔ رمضان المبارک کو دوران شہر بھر میں چار ہزار تین سو سے زائد پولیس اہلکار اور قومی رضاکار مختلف مساجد، عبادتگاہوں اور حساس مقامات پر سیکورٹی کی ڈیوٹیز سرانجام دیں گے۔۔ اسی طرح ایک سو چھیالیس موبائل وینز، ٹائیگر اور ایلیٹ فورسز سکواڈ بھی شہر بھر میں گشت کرتے رہیں گے۔۔ سی سی پی او اسلم ترین کے مطابق نماز تراویح اور جمعہ کی نماز میں خصوصی طور پر مساجد اور بارگاہوں میں داخل ہونے والے افراد کی چیکنگ کی جائے گی جس کیلئے میٹل ڈٹیکٹرز، سی سی ٹی وی کیمراز اور واک تھرو گیٹس بھی نصب کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ڈویڑنل ایس پی اور ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے علاقوں میں سیکورٹی امور کی نگرانی اور ڈیوٹی سٹاف کی چیکنگ کیلئے پیٹرولنگ کریں گے
نواز شریف کا جلال محمود شاہ سے اتحادپاکستان مخالف قوتوں سے اتحاد ہے، احمد رضا قصوری
جلال محمودشاہ جی ایم سید کے پوتے ہیں جو پاکستان مخالف تھے‘نواز شریف اقتدار کی ہوس میں ہمیشہ سے اندھے ہیں۔ مرکزی سینئر نائب صدر
 لاہور(سی ایم لنکس) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اقتدار کی ہوس میں ہمیشہ سے اندھے ہیں۔ جلال محمود شاہ سے اتحاد پاکستان مخالف قوتوں سے اتحاد کے مترادف ہے، نواز شریف کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے۔وہ اب جس بھیس میں بھی سامنے آئیں گے لوگ انھیں پہچانتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار احمد رضا قصوری نے گزشتہ آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ورکرز اجلاس سے خطاب میں کیا۔ احمد رضا قصوری نے کہا کہ میاں نواز شریف کے جلال محمود شاہ سے اتحاد نے ان کی پاکستان سے محبت کے دعوے کے قلعی کھول دی ہے۔ اس سے عیاں ہوگیا ہے کہ وہ اقتدار حاصل کرنے کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔جلال محمودشاہ جی ایم سید کے پوتے ہیں جو پاکستان مخالف تھے۔ احمد رضا قصوری نے کہا کہ نواز شریف کا جلال محمود شاہ سے اتحادمعنی خیز ہے۔ جلال محمود شاہ جی ایم سید کے فلسفے پر عمل پیرا ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اب کسی بھی بھیس میں عوام کے سامنے آئیں، عوام ان کا چہرہ اچھی طرح پہچانتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی سا لمیت، عظمت اور استحکام حل صرف اور صرف پرویز مشرف کے فلسفے سب سے پہلے پاکستان پر عمل کرنے میں ہی مضمر ہے۔
ملک ریاض آج پیش نہ ہوئے تو یکطرفہ کارروائی ہو گی ، ترجمان نیب
اسلام آباد(سی ایم لنکس) نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ملک ریاض کو آج پیش ہونے کا حکم دے دیا، بصورت دیگر یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات کرنے والی نیب کی مشترکہ ٹیم نے ملک ریاض کی تئیس جولائی تک پیش ہونے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملک ریاض کو آج طلب کیا ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ آج پیش نہ ہونے کی صورت میں ملک ریاض کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔
کراچی :مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
کراچی(سی ایم لنکس) پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا چاند آج شام نظر آنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ اکیس جولائی کو ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ساحلی علاقوں میں آج مطلع صاف رہے گا۔ لاڑکانہ، نصیر آباد، خضدار، پسنی، جیوانی، گوادر اور کراچی میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں ،، ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں موسم ابر آلود ہونے کے باعث چاند نظر آنے کی توقع کم ہے۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام کراچی میں جبکہ زونل کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہو گا۔


خبرنمبر01۔۔ ۔20/07/2012
لاہور(سی ایم لنکس )امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے کہاہے کہ امریکہ نے پاکستان کو باجگزار ریاست سمجھتے ہوئے سپلائی لائن بندرکھنے پر 65 کروڑ ڈالر جرمانہ کیاہے ۔ غیر ت و حمیت سے عاری پاکستانی حکمرانوں سے امریکہ ”سوری“ نہ بھی کرتا تو وہ نیٹو سپلائی کھولنے کو تیار تھے ۔ امریکہ کو سوری تک لانے میں عوام کے دباﺅ کا عمل دخل ہے ۔ حکمرانوں کی امریکہ نواز پالیسیوں نے پاکستان کا مستقبل تاریک کر دیاہے ۔اسلام کے متوالوں کے لیے دشمن کی تعداد اور جدید جنگی ہتھیار کوئی اہمیت نہیں رکھتے ۔ تاریخ نے بار بار یہ نظارہ کیاہے کہ بظاہر فقر و فاقہ کے مارے اور نہتے لوگو ں نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو بدترین شکست سے دوچار کیا ۔ اس کی اولین مثال غزوہ ¿ بدر ہے اس کے بعد بارہا ایسا ہوا کہ مسلمان دشمن کے مقابلے میں تعداد میں کم تھے لیکن فتح مسلمانوں کے حصے میں آئی۔ افغانستان دنیا میں خود کو سپر پاورسمجھنے والی جارح قوتوں کا غرور خاک میں ملانے والے ملک کے طور پر اپنی پہچان قائم کر چکاہے ۔ برطانیہ ، روس اور اب 44 ممالک کے ہمراہ آنے والے امریکہ کو وہاں بدترین ہزیمت کا سامناہے لیکن ہمارے بزدل حکمران اب بھی امریکی خوف سے تھر تھر کاپنتے ہوئے اس کے حکم پر ملکی سلامتی و خود مختار ی کو داﺅ پر لگا کر نیٹو سپلائی بحال کر چکے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید منورحسن نے کہاکہ جب تک قرآن و سنت کی حاکمیت کو تسلیم نہیں کر لیا جاتا، کرپشن اور لوٹ کھسوٹ سے جان نہیں چھوٹ سکتی ۔ رمضان میںعامة الناس کی پریشانیوں سے آگاہی کے بعد ان کے تدارک کے لیے جدوجہد کی جائے ۔عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے اور ان کے زخموں پر پھاہا رکھنے کے لیے دینی قیادت آگے بڑھے ۔ لوگ تبدیلی کے لیے دینی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ عوام نے جلسے جلوسوں میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کر کے انقلاب کی راہ ہموار کر دی ہے اب دینی قیادت کا فرض ہے کہ وہ قوم کی رہنمائی کا فریضہ ادا کریں ۔انہوں نے کہاکہ عام آدمی کو زندگی گزارنے کی بنیادی ضروریات میسر نہیں ۔ غربت ، مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ لوگو ں کے لیے سحری و افطاری کا انتظام کرنا مشکل ہوچکاہے ۔ سید منورحسن نے کہاکہ رمضان المبارک باہمی ہمدردی اور غمخواری کا مہینہ ہے ۔اہل ثروت اپنے ارد گرد موجود محروم و مجبورلوگوںکی پریشانیوں اور مصیبتوں کو کم کرنے کی کوشش کریں ۔ انہوں نے کہاکہ بے حس اور ظالم حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے اب تو سفید پوشی کا بھرم رکھنا بھی مشکل ہو گیاہے ۔ ملک پر مسلط بددیانت ٹولہ عوام سے روٹی کاآخری نوالہ بھی چھین لینا چاہتاہے ۔ انہو ںنے کہاکہ رمضان المبارک کے شروع ہونے سے قبل ہی اشیائے صرف کو مارکیٹوں سے غائب کر کے ذخیرہ اندوزوں نے غربت کے ستائے لوگوں کو لوٹنے کا بندوبست کر لیاہے لیکن حکمران اندھے اور بہرے ہو چکے ہیں جنہیں عوام کی چیخ و پکار اور آہیں سنائی نہیں دیتیں ۔ انہوںنے کہاکہ قوم نے اسلام کے لیے بے حد قربانیاں دی ہیں ۔ وہ آج بھی تمام تر کوتاہیوں کے باوجود اسلام کی خاطر مرمٹنے کا جذبہ رکھتی ہے ۔ نیٹو سپلائی بحالی کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور جلوسوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے دینی قیادت کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے ۔ لوگ بے ایمان اور ظالم لوگوں سے نجات کے ساتھ ساتھ ملک میں پائیدار تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں ، اب دینی قیادت کا فرض ہے کہ وہ اپنے کردار سے لوگوں کے دلوں کی دھڑکن بنیں۔
خبرنمبر02۔۔۔20/07/2012
ابراہیم ضیاءنے آزاد کشمیر کے نئے چیف جسٹس کاعہدہ سنبھال لیا
اسلام آباد(سی ایم لنکس)جسٹس چودھری ابراہیم ضیاءآزاد جموں وکشمیر نے نئے چیف جسٹس کاعہدہ سنبھالنے کے لئے حلف اٹھا لیا۔ آزاد جموں وکشمیر کے صدر حاجی سردار یعقوب خان نے کشمیر ہاو¿س اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے سینئر موسٹ جج جسٹس محمد ابراہیم ضیاءسے سپریم کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔اس موقع پر سیکرٹری قانون محمد ادریس تبسم نے قائمقام چیف جسٹس کی تقرری کا نوٹیفیکیشن پڑھ کر سنایا۔ تقریب حلف برداری میں چیف جسٹس ہائی کورٹ غلام مصطفی سپریم کورٹ کے جج جسٹس راجہ سعید اکرم،سینئر کورٹ کے جسٹس عبدالرشید نے شرکت کی۔
خبرنمبر03۔۔۔20/07/2012
اسلام آباد،سانحہ اوجڑی کیمپ کے دوران گرنے والا24سال پرانامیزائل برآمد
اسلام آباد (سی ایم لنکس) اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں کھدائی کے دوران میزائل برآمد کر لیا گیا۔ جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اسے فوری ناکارہ بنا دیا۔سیکٹر ایچ نائن میں زیر تعمیر عمارت کے قریب کھدائی کی رہی تھی۔اس دوران ایک میزائل ملا تو بم ڈسپوزل سکواڈ کو اطلاع دی گئی جنہوں نے فوری پہنچ کر اسے ناکارہ بنا دیا۔ماہرین کے مطابق چوبیس سال پرانا ہے۔ برآمد ہونے والے میزائل کی لمبائی چارفٹ کے قریب ہے اور یہ سانحہ اوجڑی کیمپ کے دوران یہاں گرا تھا۔
خبرنمبر04۔۔۔20/07/2012
سرگودھا: کار سواروں کی فائرنگ سے 2 ہلاک
سرگودہا(سی ایم لنکس)سرگودھا میں کار سواروں کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کے بعد بس جلا دی۔نواحی علاقہ دودھا میں کار کی ٹکر سے نوجوان معمولی زخمی ہوگیا جس پر تکرار ہوگئی۔ کار سوار افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے دو افراد جاں بحق اور پانچ شدید زخمی ہوگئے۔ لوگوں نے دو ملزموں کو پکڑ لیا جبکہ دو فرار ہوگئے۔ مقتولین کے ورثا نے ٹائر جلاکر لاہور روڈ کو بلاک کردیا جس سے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مشتعل مظاہرین نے توڑ پھوڑ کے بعد بس کو آگ لگا دی۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
لاہور رنگ روڈ پر 2 انڈرپاس بنائے جائیں گے: وزیراعلی پنجاب
 وزیراعلی نے رنگ روڈ پر گدھا گاڑیوں، تانگوں اور مویشیوں کی آمد فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا
رنگ روڈ پر وے برجز بنائے جائیں، ہیوی ٹریفک کو سروس لین پر چلانے کی منصوبہ بندی کی جائے
رنگ روڈ پولیس فورس کے لئے بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں.... وزیراعلی کی ہدایت
لاہور(سی ایم لنکس)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور رنگ روڈ پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، اس کی دیکھ بھال اور حفاظت ہماری ذمہ داری ہے- لاہور رنگ روڈ اتھارٹی رنگ روڈ کو صاف ستھرا رکھنے کا بندوبست کرے- اتھارٹی فنانشل ماڈل بنائے اور اپنے وسائل خود پیدا کرے- رنگ روڈ کے ساتھ خالی جگہوں کی نشاندہی کرکے وہاں تجارتی سرگرمیاں شروع کی جائیں- رنگ روڈ پر خوبصورت بل بورڈ لگا کر بھی آمدن حاصل کی جاسکتی ہے-وہ آج یہاں ٹینٹ آفس میں رنگ روڈ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں اراکین اسمبلی میاں مرغوب احمد، میاں نصیر احمد، چوہدری شہبازاحمد، سپیشل سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر و ڈی سی او لاہور، ایم ڈی سالڈویسٹ مینجمنٹ، سی ٹی او ، این ایل سی اور نیسپاک کے حکام نے شرکت کی- اجلاس میں رنگ روڈ کے حوالے سے متعدد اہم فیصلے بھی کئے گئے-وزیراعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری اور جدید انفراسٹرکچر معاشی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کا ذریعہ بنتا ہے، پنجاب حکومت انفراسٹرکچر کی بہتری پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے- صوبے بھر میں سڑکوں، پلوں، فلائی اوورز اور انڈرپاسز کا جال بچھایا جا رہاہے- انہوں نے کہا کہ لاہور رنگ روڈ کا ناردرن حصہ مکمل ہوچکا ہے جبکہ سدرن لوپ پر جلد کام شروع کیا جائے گا- رنگ روڈ کا شمالی حصہ فن تعمیر کا شاہکار ہے اسی طرح جنوبی حصہ بھی معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہوگا- انہوں نے کہا کہ لاہور رنگ روڈ پر کرول گھاٹی اور بھینی روڈ پر 2انڈرپاس بنائے جائیں گے اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے جدید ٹریفک کا نظام لایا جائے گا- انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ پر گدھا گاڑیوں، تانگوں اور مویشیوں کی آمد کو مکمل طور پر روکا جائے- عوام کی سہولت کے لئے رنگ روڈ پر پیدل چلنے والوں کے لئے جتنے پل بنانے کی ضرورت ہے بنائے جائیں- انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ پر وے برجز (Weigh Bridges) فوری طور پر بنائے جائیں جبکہ موبائل وے برج بھی حاصل کیا جائے- وزیراعلی پنجاب نے ہدایت کی کہ رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے اور اردگرد کی دیواروں پر خاردار تار لگانے کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے-انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ پر ہیوی ٹریفک کو سروس لین پر چلانے کی منصوبہ بندی کی جائے- انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اور جنہوں نے لوٹ مار کی وہ دندناتے پھر رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کا پیسہ لوٹنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اورمفاد عامہ کے منصوبوں کی جلد تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا- وزیراعلی نے ہدایت کی کہ رنگ روڈ پولیس فورس کی اسامیوں کے لئے بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائے اور نئی پولیس فورس کی تربیت کا موٹروے پولیس اکیڈمی سے اہتمام کرایا جائے-اجلاس کو بتایا گیا کہ رنگ روڈ کے لئے علیحدہ پولیس فورس کی تشکیل تک عارضی بنیادوں پر ٹریفک پولیس تعینات کردی گئی ہے- محمود بوٹی انٹرچینج پر ریسکیو 1122 کی چوکی بنا دی گئی ہے اور 2ایمبولینسیں بھی فراہم کردی گئی ہیں- رنگ روڈ کو فیروز پور روڈ سے ملانے والی خیرا ڈسٹری بیوٹری کے ساتھ 3.1 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے-

خبرنمبر01۔۔ ۔20/07/2012
سندھ پولیس میں مزید 10 ہزار کانسٹیبلز بھرتی کرنے کا فیصلہ
کراچی(سی ایم لنکس )وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ :ٹارگٹ کلرز اور پرچی بھیجنے والوں اور ان کی آشیر باد کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔وزیر اعلٰی ہاو¿س کراچی میں وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک نے وزیر اعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی اس مو قع پر کراچی میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔بھتہ خوری، ٹارگٹ کلرز اور تاجروں و دکاندارون کو پرچی بھیجنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کافیصلہ کی گیا اور اس ضمن میں پولیس، رینجرز قانون نافذ کرنیوالے ادارون، تمام ایس ایچ اوز کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں اور کہا گیا کہ جس علاقے میں بھی واردات یا جرم ہوگا علاقہ ایس ایچ او ذمہ دار ہوگا۔ اس مو قع پر کہا گیا کہ :پرچی مافیا کاروبار میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرکے ایم پیاو کے تحت فوری کارروائی کی جائے گی۔ مشیر داکلہ رحمان ملک نے کہا کہ وفاق کی تمام ایجینسیاں امن و امان کے صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلرز اور پرچی بھیجنے والوں اور ان کی آشیر باد کرنے والوں کے خلاف تھانوں مین مقدمات درج کئے جائیں گے۔وزیر اعلٰی سید قائم علی شاہ نے کہاکہ پولیس کو مجرموں سے مقابلے کے لئے خصوصی ٹریننگ اور جدید اسلحہ فراہم کیا جارہاہے۔ انتی بڑی آبادی کے شہر کے لئے25 سے30 ہزار پولیس کی نفری ناکافی ہے۔ مزید دس ہزار پولیس کانسٹیبلز کا جلد اضافہ کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ رمضان شریف میں مجرموں کی کارروائیاں حکومت اور قانون نافذ کرنے والوں کے لئے چیلنج ہے، حکومت ان کے خلاف کارروائی کرے گی۔
خبرنمبر02۔۔۔20/07/2012
 پر ویز مشرف نے عورت کو سیاسی ،معاشی اور سماجی تحفظ دیا۔آسیہ اسحاق
عورت فاﺅنڈیشن کی رپورٹ پورے معاشرے کیلئے لمحہ فکریہ ہے ایک اسلامی ریاست میںخواتےن کے ساتھ اس قسم کا بدترین سلوک روا رکھا گیا ہے۔اے پی ایم ایل
 لاہور(سی ایم لنکس )آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات آسیہ اسحاق نے کہا ہے کہ عورت کو مستحکم کرنے کے دعوے تو سب کر رہے ہیںلیکن عورت کو سیاسی ،معاشی اور سماجی تحفظ پر ویز مشرف نے دیا ۔پاکستان میںعورت کومستحکم کرنے میں پرویز مشرف نے اہم کردار کیا ہے،جو قومیں اپنی خواتےن کے تقدس کا تحفظ نہیں سکتےں وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتےں ،عورت فاﺅنڈیشن کی رپورٹ پورے معاشرے کیلئے لمحہ فکریہ ہے ایک اسلامی ریاست میںخواتےن کے ساتھ اس قسم کا بدترین سلوک روا رکھا گیا ہے۔جس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ جمعہ کو اے پی ایم ایل سنٹرل انفارمیشن سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں آسیہ اسحاق نے کہا کہ جمہوری حلقوں کی علمبردار سیاسی پارٹی جس کی اپنی لیڈر پاکستان کی وزیراعظم رہی ہے نہ وہ اپنے پچھلے ادوار میں نہ موجودہ دور میں عورتوں کی بھلائی تودرکنار انے تحفظ کیلئے بھی کچھ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ عورت فاﺅنڈیشن کی موجودہ رپورٹ مرکزی اور صوبائی حکومتوں بالخصوص پنجاب حکومت کے منہ پر تمانچہ ہے ،کیونکہ پاکستان میں عورتوں پر تشدد کے 8ہزار539واقعات ہوئے ہیں جو رپورٹ ہوئے ہیں اورجن کے مقدمات درج ہوئے ہیں وہ6ہزار 745واقعات ہیں،ان میں سے 5ہزار290واقعات پنجاب میں پیش آئے ہیں اگران کا تناسب نکالا جائے تو5گنا زیادہ تشدد پنجاب کی عورتوں پر ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو فوری طور پر اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہئے کیونکہ وہ پنجاب میں گڈگورننس کا راگ الاپتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نظام کی تبدیلی باتوں نعروں اور تقریوںسے نہیںبلکہ عملی اقدامات سے آئے گی ،جیسا کہ پرویز مشرف نے اپنے دور حکومت میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ حکومت میں آکر ہر وہ قدم اٹھائے گی جس سے خواتےن کو عزت ، تحفظ ،اختےارات اوربرابری کا احساس ملے گاانہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے یہ کام پہلے بھی کیا ہے اور اب بھی ان کے علاوہ یہ کام کوئی ہیں کر سکتا۔
خبرنمبر03۔۔۔20/07/2012
وزیراعلی محمد شہباز شریف سے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی کی ملاقات
ملاقات کے دوران صوبہ پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار کے حوالے سے تبادلہ خیال
پنجاب حکومت ترقیاتی منصوبوں کی شفاف اور جلد تکمیل کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے: وزیراعلی پنجاب
 وزیراعلی کے ترقیاتی وژن کو سراہتے ہیں، ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے حوالے سے ہرممکن تعاون کیا جائے گا: لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی
لاہور(سی ایم لنکس)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے آج کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی نے ملاقات کی- ملاقات کے دوران صوبہ پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا- ملاقات میں ڈی جی این ایل سی ، پراجیکٹ ڈائریکٹر این ایل سی ، کمانڈر انجینئرنگ این ایل سی،لاہور اورگوجرانوالہ ڈویژن کے کمشنرز،ٹرانسپورٹ اور منصوبہ بندی و ترقیات کے سیکرٹریز، سپیشل سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، ایل ڈی اے اور پی ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈی سی او فیصل آباد بھی موجود تھے-وزیراعلی محمد شہباز شریف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ترقیاتی منصوبو ںکی شفاف اور جلد تکمیل کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے-ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے دوران معیار پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، 28 ارب روپے کی لاگت سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹرانسپورٹ کا منصوبہ میٹرو بس سروس شروع کیا گیا ہے- انہو ںنے کہا کہ بڑے شہروں میں عوام کی سہولت کے لئے اوورہیڈ برج اور انڈر پاس تعمیر کئے جا رہے ہیں- ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل پنجاب حکومت کا نصب العین ہے- اس موقع پرلیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی نے کہا کہ ہم وزیراعلی پنجاب کے ترقیاتی وژن کو سراہتے ہیں اور پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے حوالے سے ہرممکن تعاون کریں گے-
خبرنمبر04۔۔۔20/07/2012
زرداری ٹولے کو عوامی مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں، وفاقی حکمرانوں کے ضمیر مردہ ہوچکے ہیں: وزیراعلی محمد شہباز شریف
بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پنجاب سے زیادتی کی جا رہی ہے، ٹینٹ آفس کے سادہ ماحول میں رہ کر بھی عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے
ڈسپنسری فعال نہ ہونے پر لوگوں کی شکایات کا فوری نوٹس، ای ڈی او ہیلتھ معطل، برے وقت میں ساتھ دینے والے کارکنوںکو ان کا حق دیا جائے گا
 ٹینٹ آفس میں میاں میر، گڑھی شاہو اور دھرم پورہ کے وفود اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے گفتگو
لاہور(سی ایم لنکس)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرداری ٹولے کی کرپشن نے قوم کو گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران غربت، مہنگائی، بیروزگاری اور توانائی کے بحران جیسے سنگین مسائل کے تحفے دیئے ہیں- بجلی کی قلت سے صنعتیں بند ہونے سے لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں- غریب کے لئے جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو رہاہے- اسلام آباد کے حکمرانوں کو عوام کے مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں- ہم نے وفاقی حکمرانوں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی پوری کوشش کی لیکن لالچ اور حرص کی بنا پر ان کے ضمیر مردہ ہوچکے ہیں اوران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی- یہ لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانتے- ہم نے پنجاب کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں غیرمنصفانہ سلوک کے خلاف ٹینٹ آفس قائم کر رکھا ہے جس کی وجہ سے اسلام آباد کے حکمرانوں پر بہت زیادہ دباﺅ پڑا ہے- اس ٹینٹ آفس کا ایک سبق یہ بھی ہے کہ انتہائی سادہ ماحول میں بھی عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے-وہ آج ٹینٹ آفس میں گڑھی شاہو، دھرم پورہ اور میاں میر کے وفود اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے بات چیت کر رہے تھے- ممبر صوبائی اسمبلی محسن لطیف، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی سی او لاہور، ایم ڈی واسا، ڈی جی پی ایچ اے اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے-وزیراعلی محمد شہباز شریف نے شہریوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پنجاب کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے- نہ جانے وفاقی حکمران پنجاب کے عوام سے کس بات کا انتقام لے رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ پنجاب کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (DISCOS) کا منافع دیگر صوبوں کی کمپنیوں کے نقصانات پورا کرنے پر صرف ہو رہا ہے- انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیدا ہونے والی 650 میگاواٹ بجلیصوبےسے باہر بھجوائی جا رہی ہے جو پنجاب کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے- انہو ںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لئے حکمت عملی طے کرلی ہے جس پر جلد عملدرآمد شروع کردیا جائے گا- انہوں نے کہا کہ سادگی کو فروغ دے کر بچائے گئے وسائل بھی عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر صرف کئے جا رہے ہیں- انہوں نے شہریوں کی شکایت پر ڈی جی ایل ڈی اے کو ہدایت کی کہ وہ آج (جمعہ )ہی گڑھی شاہو ریلوے پل کا دورہ کریں اور اسے بہتر بنانے کا جائزہ لیں-انہو ں نے میاں میر بارہ دری میں بچوں کے پارک کو فوری طور پر بحال کرنے اور اسے بہتر بنانے کے لئے آج ہی کام شروع کرنے کا حکم دیا- وزیراعلی نے اجلاس میں موجود پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ علاقے سے جرائم کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کریں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کریں- انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ تھانوں میں اچھے اور ایماندار افسر لگائے جائیں-وزیراعلی نے علاقے میں ڈسپنسری فعال نہ ہونے پر شہریوں کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ عوامی خدمت کے منصوبوں میں دلچسپی نہ لینے والے افسران کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں- وزیراعلی نے علامہ اقبال روڈ کے نامکمل تعمیراتی کام کو فوری مکمل کرنے جبکہ قبرستان میں کئے گئے قبضہ کو فوری واگزار کرانے کے لئے ہدایات جاری کیں- انہوں نے شہریوں کی شکایت پر ایک سکول کی چھتوں کی فوری مرمت اورلڑکوں کے لئے علیحدہ سکول کی عمارت بھی فراہم کرنے کا حکم دیا- انہوں نے علامہ اقبال روڈ سے دھرم پورہ تک سڑک کی فوری تعمیر کی ہدایات دیں- وزیراعلی شہباز شریف نے پانی کی عدم فراہمی اور گھروں میں سیوریج پانی کے داخلے کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی واسا کو مسائل فوری حل کرنے کے بارے میں ہدایات جاری کیں- انہو ںنے کہا کہ برے وقتوں میں ساتھ دینے والے کارکنوں کو ان کا حق دیا جائے گا- ڈنڈے کھانے والے کارکنوں کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا- وزیراعلی نے کارکنوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا-اہل علاقہ نے عوامی خدمت کے منصوبوں اور ترقیاتی کاموں پر شہباز شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے حکمران ہیں جو عوام کے ساتھ بیٹھ کر ان کے دکھ درد بانٹ رہے ہیں- انہو ںنے کہا کہ وزیراعلی نے صوبے بھر میں ایسے ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی- انہو ںنے کہا کہ وزیراعلی کے عوامی خدمت کے منصوبوں پر لوگ انہیں دعائیں دے رہے ہیں-



خبرنمبر01۔۔ ۔13/06/2012
 چیف جسٹس نے ارسلان کے وکیل کے مقدمات ہٹانے کی درخواست منظور کرلی
اسلام آباد(سی ایم لنکس) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخارمحمدچودھری نے اپنے بیٹے ڈاکٹرارسلان کے وکیل کے دیگر مقدمات کو اپنی عدالت سے ہٹانے کی درخواست منظور کرلی ہے۔ ڈاکٹرارسلان افتخار کے وکیل سردار اسحاق، آج ایک اور مقدمہ کی پیروی کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی والے تین رکنی بنچ میں پیش ہونے، انہوں نے عدالت کو درخواست پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ چیف جسٹس کے بیٹے کے وکیل ہیں، اس لئے اس بنچ میں ان کے مقدمات کی سماعت نہ کی جائے۔ چیف جسٹس نے سردار اسحاق کی درخواست منظور کرنے کا آرڈر جاری کردیا۔
خبرنمبر02۔۔۔13/06/2012
عدلیہ پر ساری مصیبت بحریہ ٹاﺅن گارڈ قتل کیس کی وجہ سے آئی
اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کے سابق ڈی جی جاوید اقبال اور موجودہ ڈی جی فیاض لغاری کو مل کر بحریہ ٹاو¿ن کے سیکیورٹی گارڈ کے قتل کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ہے، چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا کہنا ہے کہ عدلیہ پر ساری مصیبت اس کیس کی وجہ سے آئی ہے۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بحریہ ٹاو¿ن کے سیکیورٹی گارڈ کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ڈی جی ایف آئی اے فیاض لغاری عدالت پیش ہوئے اور رپورٹ پیش کرنے کےلیے وقت مانگا۔ چیف جسٹس نےریمارکس دیے کہ پوری عدلیہ پر اس کیس کی وجہ سے مصیبت آئی اور آپ وقت مانگ رہے ہیں۔ تحقیقات کریں قتل کے پیچھے کون ہے۔ قتل میں جو بھی ملوث ہے اسے گرفتار کریں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ یہ کیس اچانک سنا جارہا ہے۔ یہ کیس اپنے وقت پر سنا جا رہا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے فیاض لغاری نے کہا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے جاوید اقبال نے 7 اپریل کو جو رپورٹ پیش کی اس میں لکھا کہ یہ کیس چار سال پرانا ہے جس کے حتمی نتیجے پر پہنچنا مشکل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنے عرصے بعد یہ پتا چلانا مشکل ہے کہ گارڈ فیاض کو کس کی گولی لگی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ خون کبھی چھپتا نہیں ایک صدی بعد بھی پتا چل جاتا ہے کہ قاتل کون ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں نو تفتیشی افسر تبدیل کیے گئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس کے ذمہ دار آئی جی پولیس ہیں۔ ایف آئی اے کی عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ فیاض کی بیوہ نے معاوضے کے طور پر دو کروڑسے زائد رقم وصول کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ اہم بات ہے کہ دو کروڑ روپے معاوضہ کس نے ادا کیا۔ اگر ایمان داری کے ساتھ چلتے تو یہ کیس حل ہو چکا ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کلچر کب آئے گا جب چھوٹے اور بڑے میں فرق ختم ہو جائے گا۔ تاریخ میں بڑے بڑے بزرگان کے خلاف کئی باتیں منسوب کی گئیں۔ بی بی عائشہ کے بارے میں طرح طرح کی باتیں کی گئیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ اے اور فوج سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ عدالت نے بحریہ ٹاو¿ن کے وکیل حامد خان کو نوٹس جاری کر دیے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے حامد خان کو اس کیس سے دستبردار نہیں کیا۔ سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کے سابق ڈی جی جاوید اقبال اور موجودہ ڈی جی فیاض لغاری کو مل کر بحریہ ٹاو¿ن کے سیکیورٹی گارڈ کے قتل کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی آئندہ سماعت 22 جون کو ہوگی۔
خبرنمبر03۔۔۔13/06/2012
صدر زرداری نے سیاسی عہدہ نہیں چھوڑا: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
لاہور(سی ایم لنکس)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ کیا اس بات کا تصور بھی کیا جا سکتا ہے کہ ملک کا صدر قانون اور آئین کی خلاف ورزی کرے۔عدالت عالیہ میں صدر زرداری کے دو عہدوں کے حوالے سے توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایک بات تو صاف ہے کہ صدر نے سیاسی عہدہ نہیں چھوڑا تاہم یہ بات واضح نہیں ہے کہ ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان عام شخص نہیں اور یہ عہدہ قابل احترام ہے اور یہ احترام ملحوظ رہنا چاہئیے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدلیہ کا کام صرف فیصلے دینا ہے۔عمل کرانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہےاورصدر پاکستان نے دو عہدوں کے کیس میں عدالتی فیصلے کا احترام کیا اور اسے چیلنج نہیں کیا۔ چیف جسٹس نے کیس کی سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی۔
خبرنمبر04۔۔۔13/06/2012
 دوسرے ملک کی شہریت کا سوچ بھی نہیں سکتی، انوشہ رحمن    
اسلام آباد(سی ایم لنکس) سپریم کورٹ میں دوہری شہریت سے متعلق مقدمے کی سماعت جاری ہے اور چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ مقدمے کی سماعت کر رہا ہے۔سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کی رہنما انوشہ رحمن نے دہری شہریت سے متعلق اپنے اوپر لگائے گئے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہری ہوں اور اسی کے لئے جینا مرنا ہے۔انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کے خلاف جھوٹی درخواست دائر کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے رحمان ملک کی سینیٹ کی رکنیت معطل کر دی تھی اور سماعت کے دوران مبینہ طور پر دوہری شہریت رکھنے والے 14 ارکان پارلے منٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج طلب کیا تھا۔
 برطانیہ کے اعلیٰ سطح کے کاروباری وفد کی نواز شریف سے ملاقات
اسلام آباد(سی ایم لنکس) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانیہ کے اعلی سطح کے کاروباری وفد نے اسلام آباد میں مسلم لیگ نون کی قیادت سے ملاقات کی ہے۔ برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ کی قیادت میں بزنس وفد کے ارکان نے صدر مسلم لیگ نون نوازشریف سے ملاقات کی ، اس موقع پر وزیراعلی پنجاب ، اپوزیشن لیڈر چودھری نثار اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ، اسحاق ڈار اور برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامپسن بھی موجود تھے، ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات سے متعلق امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 ارسلان کیس میں تعلق ثابت ہوجائے سیاست چھوڑ دونگا، رحمن ملک
اسلام آباد(سی ایم لنکس) وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ارسلان افتخار کیس میں ان کا یا حکومت کا کوئی کردار نہیں ،اگر اس مقدمے سے ان کا یا ان کی وزارت کے کسی ماتحت ادارے کا تعلق ثابت ہو جائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن اینکرز نے اس کیس میں ان کا نام لیا ہے انہیں وہ تین ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں رحمان ملک نے کہا کہ بعض اینکرز ریٹنگ بڑھانے کیلئے ان کا نام گھسیٹتے ہیں، ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے اپنے وکلاءکو ہدایت کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ارسلان افتخار کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے،اس پر وہ تبصرہ نہیں کریں گے،اگر سپریم کورٹ اس کیس پر ان کا بیان لینا چاہے تو وہ حاضر ہیں۔مشیر داخلہ نے اس بات کی تردید کی کہ ملک ریاض کو سپریم کورٹ پیشی پر وئی آئی پی سیکیورٹی فراہم کی گئی،انہوں نے کہا کہ کچھ شرپسند عناصر کی جانب سے شاہراہ دستور پر حکومت اور سپریم کورٹ کے خلاف احتجاج کی اطلاع ملی تھی،اس لئے انہوں نے کسی ناخوش گوار صورت حال سے بچنے کے لئے ملک ریاض اور ارسلان افتخار دونوں کو یکساں سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔رحمان ملک نے کہا کہ چیف جسٹس سمیت وی آئی پیز کے بچے دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں ،اور وہ رجسٹرار سپریم کورٹ کے توسط سے ارسلان افتخار سے کہتے ہیں کہ وہ کسی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں تاکہ انہیں سیکیورٹی فراہم کی جا سکے۔
 ڈنمارک کے وزیرخارجہ کی وزیراعظم گیلانی سے ملاقات
اسلام آباد(سی ایم لنکس) ڈنمارک کاکہناہے کہ پاکستان میں پر امن انتقال اقتدار نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے لئے بھی اہمیت رکھتاہے۔ ڈنمارک کے وزیرخارجہ Villy Sovndal نے پرائم منسٹرہاوس میں وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تجارت،توانائی،مواصلات،تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پربات چیت کی گئی۔ ڈینش وزیرخارجہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکی تعریف کرتے ہوئے امیدظاہرکی کہ یورپی یونین کونسل کے جمعہ کو منعقدہ اجلاس میں پاکستان کے لئے خود مختار تجارتی پیکج سے متعلق مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

خبرنمبر01۔۔ ۔13/06/2012
 بلدیاتی انتخابات کیلئے دیگر جماعتوں سے مشاورت کرینگے، جے یو آئی
پشاور(سی ایم لنکس) جمعیت علمائے اسلام ف کے راہ نما سینیٹر حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے جے یو آئی دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گی۔پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینٹر غلام علی کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام بلدیاتی انتخابات میں ضلع بھر سے اپنے امیدوار کھڑا کرے گی ۔اس سلسلے میں پارٹی قیادت نے چار رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔حاجی غلام علی کے مطابق ضلعی امیر کی سربراہی میں قائم کی جانے والی کمیٹی دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گی اور اگر ضروری ہوا۔تو بعض مقامات پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کی جائے گی۔
خبرنمبر02۔۔۔13/06/2012
 ملتان:ملک ریاض کی پریس کانفرنس کیخلاف وکلاءکی ریلی
ملتان(سی ایم لنکس) ملتان میں وکلاءنے ملک ریاض کی پریس کانفرنس کے رد عمل میں عدالت کا بائیکاٹ کیا ریلی نکالی اور اہم حکومتی شخصیات کے پتلے بھی نذر آتش کئے۔ ملتان میں ہائی کورٹ بار سے وکلاءنے ایس پی چوک تک ہائی کورٹ بار کے صدر محمود اشرف خان کی قیادت میں ریلی نکالی جہاں وکلاءنے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور اہم حکومتی شخصیات کے پتلے بھی نذر آتش کئے ۔ اس سے پہلے ہائی کورٹ بار میں جنرل باڈی کا اجلاس منعقد کیا گیا جہاں عدلیہ کے وقار کے لئے تحریک دوبارہ شروع کرنے کا عزم کیا گیا اس موقع پر وکلاءرہنماو¿ںکا کہنا تھا کہ حکومت عدلیہ کے وقار کو مجروح کرنے کے لئے گھناوینا کھیل کھیل رہی ہے 14 جون کو اسلام آباد میں وکلاءرہنماو¿ں کے اجلاس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا آج ہائی کورٹ بار میں وکلاءنے مکمل ہڑتال کی اور عدالتوں کا بائیکاٹ بھی کیا۔
خبرنمبر03۔۔۔13/06/2012
 سپریم کورٹ نے ملک ریاض کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ طلب کرلیا
اسلام آباد(سی ایم لنکس) سپریم کورٹ رجسٹرار کو ملک ریاض کی گذشتہ روز کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ منگوانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آج عدالتی کارروائی کے سے قبل تمام ججز چیف جسٹس کے چیمبر میں جمع ہوئے جہاں ایک گھنٹہ میٹنگ جاری رہی جہاں ملک ریاض کی جانب سے عدلیہ پر لگائے گئے الزامات کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ان کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ طلب کیا جائے۔ واضح رہے کہ ملک ریاض نے ارسلان ازخود نوٹس کیس میں گذشتہ روز پیشی کے بعد ایک پریس کانفرنس میں سپریم کورٹ بالخصوص چیف جسٹس کی ذات پر الزامات عائد کئے تھے اور یہاں تک کہا تھا کہ عدلیہ چیف جسٹس کے بیٹے ’ارسلان ڈان‘ کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے۔
خبرنمبر04۔۔۔13/06/2012
 بادی النظرمیں صدر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نہیں بنتی،عدالت
لاہور(سی ایم لنکس) لاہورہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمرعطابندیال نے صدر کے 2 عہدوں کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ یہ بات تصور میں بھی نہیں آتی کہ ملک کاسربراہ آئین کی خلاف ورزی کرسکتاہے، بادیء النظر میں صدر کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست نہیں بنتی۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے ایوانِ صدر میں سیاسی سرگرمیوں کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے،جس میں مویقف اختیارکیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود ایوانِ صدر میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں ،توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے سیاسی سرگرمیاں روکنے کی توقع کی تھی، حکم نہیں دیاتھا۔ فریقِ مقدمہ ملک کاصدر ہے، درخواست میں احترام ملحوظ خاطررکھنا چاہئے،عدالت نے استفسار کیاکہ کیا یہ بنتاہے کہ جوشخصیت ڈیکلریشن آف لاء ہو،اس کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔عدالت نے قرار دیاکہ صدر کااحترام اس کی ذات کی وجہ سے نہیں، عہدے کی وجہ سے ہوتاہے۔صدرزرداری نے2عہدوں کے فیصلے کیخلاف اپیل نہ کرکے عدالتی فیصلے کااحترام کیا۔عدالت نے مزید کارروائی 19جون تک ملتوی کر دی۔
 سوات میں فائرنگ،ن لیگ کے رہنما افضل خان جاں بحق
سوات(سی ایم لنکس) سوات میں کانجو کے علاقے دمغارمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ (ن)کے مقامی رہ نما افضل خان جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا ہے کہ افضل خان گھر سے نکلے ہی تھے کہ نا معلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ افضل خان کو سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
 چیف جسٹس نے 15جون کو فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد (سی ایم لنکس)چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے 15جون کو فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا.ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات اور انتظامی امور پر غور کیا جائے گاجس کے لئے چیف جسٹس نے15 جون کو فل کورٹ اجلاس طلب کیا ہے.
 شہریوں کے جان و مال کاتحفظ یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (سی ایم لنکس)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شا ہ نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے.وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اور رینجرز حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز شہرکی صورتحال کنٹرول کریں۔پولیس اور رینجرز کے گشت میں اضافہ کیا جائے،شرپسندعناصرپرکڑی نظررکھی جائے اور شہریوں کے جان و مال کاتحفظ یقینی بنایا جائے۔
ملک ریاض سے رقم لینے والے اینکرز کا نام سامنے آنا چاہیئے: رانا ثنا
لاہور(سی ایم لنکس )پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بی ایم ڈبلیو اینکرز، سیاستدانوں اور جر نیلوں کے نام بھی سامنے آنے چاہیئں۔لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کہ ملک ریاض کی سازش کے پیچھے صدر زرداری ، حکومت اور ایجنسیوں کا پورا عمل دخل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ارسلان افتخار سمیت جن جن سیاستدانوں، جر نیلوں ، صحافیوں اور بیورو کریٹس پر ملک ریاض نے انوسٹمنٹ کی ہے ان کی لسٹ شائع ہو نی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک ریاض کے بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ اس نے سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونے کے لیے ایک سازش کی جس میں ناکامی کا اس نے خود اعتراف کر لیا ہے۔ اسے ملک ریاض کو گرفتار کر کے مکمل تفتیش کی جائے۔
قرآن اٹھا نے کو تیارہوں،ملک ریاض سے کوئی رقم نہیں لی: عمران
لاہور(سی ایم لنکس )تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ قران اٹھانے کو تیار ہیں کہ ملک ریاض سے کو ئی پیسہ نہیں لیا۔جب کہ میمو کیس میں زرداری براہ راست ملوث ہیں اور حسین حقانی صیح معنوں میں غدار ہے۔لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے کہا کہ ارسلان کو پیسے دینے والے پہلے کیوں نہیں بولے، اب چیف جسٹس کا کیس فیصلہ کرے گا کہ ملک کہاں جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے پہلی دفعہ بڑی شخصیات پر ہاتھ ڈالا ہے اور ہم کبھی آزاد عدلیہ کو گرنے نہیں دئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جموریت کے نام پر لوٹ مار ہو رہی ہے،اور صدر زرداری کی موجودگی میں شفاف انتخابات ممکن نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ صرف سیاسی مذاکرات سے ہی دہشت گردی ختم ہوسکتی ہے۔

خبرنمبر01۔۔ ۔13/06/2012
 ملک کے چند علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان
کراچی(سی ایم لنکس) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ چند ایک مقامات پر آلود ہوائیں اور آندھی کے ساتھ چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،گوجرانولہ،ڈی جی خان،کوہاٹ ،ڈی آئی خان ڑوب ،حیدر آباد سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کے ساتھ چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش نور پور تھل میں 08 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، بہاولپور 05،ڑوب 03 ،پارا چنار ،میانوالی ،جہلم 02 جبکہ راولپنڈی، منگلا اور جھنگ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
خبرنمبر02۔۔۔13/06/2012
 مظفر گڑھ ،علی پور میں ٹریفک حادثہ، 5افراد جاں بحق
مظفر گڑھ(سی ایم لنکس) مظفر گڑھ کے علاقے تحصیل علی پور میں چوک پرمٹ کے قریب سڑک کنارے بچے کو بچاتے ہوئے تیز رفتار بس الٹ گئی۔ حادثے میں 5افراد جاں بحق اور10زخمی ہوگئے۔علی پور سے ملتان جانے والی بس چوک پرمٹ کے قریب سڑک میں کھیلنے والے بچے کو بچاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے باعث 4مسافر اور ایک راہگیر خاتون جاں بحق اور 10افراد زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
خبرنمبر03۔۔۔13/06/2012
 مردان ، گجرات سے خودکش جیکٹ اور دھماکا خیز مواد برآمد
مردان (سی ایم لنکس) مردان کے نواحی علاقہ گجرات میں پولیس نے پولیس چوکی کے قریب خودکش جیکٹ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق بوری بند خودکش جیکٹ اور دھماکا خیز مواد گجرات پولیس چوکی کے قریب واقع خالی گھر میں ریت کے ڈھیرمیں چھپایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق بوری سے تین کلوگرام خودکش جیکٹ کے علاوہ ڈیڑھ کلوگرام بال بیرنگ، 10 کلوگرام خودساختہ بم، پانچ ڈیٹونیٹر، 2 گز فیوز اور 6 گز پرائما کارڈ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ نے خودکش جیکٹ اور دھماکا خیز مواد ناکارہ بنادیا۔
خبرنمبر04۔۔۔13/06/2012
کراچی میں ہڑتال: ٹریفک کم، پٹرول پمپ بھی بند،امتحانات ملتوی
کراچی(سی ایم لنکس )کراچی میں تاجروں ٹرانسپورٹرز اور دیگر سیاسی جماعتوں کی کال پر ہڑتال کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ معمول سے کم ہے اور سی این جی اورپیٹرول پمپ بند ہیں۔شہر کی شاہراہو¿ں پر پبلک ٹرانسپورٹ معمول سے کم ہے جس سے دفاتر جانے والوں کو مشکلات کا سا منا ہے۔ مختلف چوراہوں اور شاہراہو¿ں پر رینجرز اور پولیس کی نفری تعینات ہے۔ ہڑتال کے اعلان کے بعد شہر میں جلاو¿ گھیراو¿ کا ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ ایمپریس مارکیٹ، طارق روڈ ، صرافہ بازار، جوڑیا بازار اور صدر میں دکانیں جزوی طور پر بند ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں سی این جی اور پیٹرول پمپ بند بھی ہیں۔ سکول اور جامعات بند ہیں اور آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔
 لاہورمیں ایک اور پلازے میں آتشزدگی،لاکھوں روپے کا نقصان
لاہور (سی ایم لنکس)لاہور میں ایک پلازے میں آگ گئی جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا،ڈی سی او لاہور کا کہنا ہے بجلی کے بار آنے اور جانے کی وجہ سے آتش ذدگی کے واقعات ہورہے ہیں.لاہور کے علاقے گڑھی شاہو کے ایک پلازے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پلازے کے دوسرے فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا.فائربریگیڈ اور ریسکیو کے عملہ نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا.اس موقع پر ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد پتہ چلے گا کہ آگ لگنے کی کیا وجہ ہے.ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بجلی کے بار بار آنے اور جانے سے بجلی کے کنکشن ڈھیلے ہو جاتے ہیں جو آتشزدگی کا باعث بنتے ہیں۔
 کراچی:میمن گوٹھ سے2 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی (سی ایم لنکس)کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سے دو افراد کی لاشیں ملیں،جنھیں اغواءکرنے کے بعد قتل کیا گیا.پولیس کے مطابق ملیر میمن گوٹھ کے علاقے داد محمد جوکھیوسے دو افراد کی لاشیں ملیں،جنھیں اغواءکرنے کے بعد جیپ سے اتار کر گولیاں مارنے کے بعد قتل کیا گیا ہے.عینی شاہدین کے مطابق ملزمان دونوں افراد کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے.پولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لینے کے بعد ضروری کاروائی شروع کردی ہے۔
سیلاب متاثرہ علاقوں میں 333.81 ایکڑ اراضی پر ماڈل ویلجز تعمیر کئے گئے ہیں
 ماڈل دیہاتوں میں 1885 جدید گھر تعمیر ہو چکے ہیں -مجاہد شیر دل
رواں سال کے اختتام تک ماڈل ویلجز کی فراہمی کا کام پایہ تکمیل ہو جائے گا
لاہور (سی ایم لنکس)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مجاہد شیر دل نے آج سیلاب متاثرہ افراد کو ماڈل ویلجز میں گھروں کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماڈل ویلجز 333.81 ایکڑ اراضی پر تعمیر کئے گئے ہیں جہاں 22 ماڈل دیہاتوں میں 1885 جدید گھر تعمیر ہو چکے ہیں جہاں متاثرین کو مختلف مرحلوں میں الاٹ کئے جا رہے ہیں -انہوںنے کہا کہ رواں سال کے اختتام تک ماڈل ویلجز کی فراہمی کا کام پایہ تکمیل ہو جائے گا -مجاہد شیر دل نے کہا کہ ان ماڈل ویلجز میں زندگی سے وابستہ ہر قسم کی بنیادی سہولیات مہیا کی گئی ہیں -انہوںنے کہا کہ ان ماڈل ویلجز میں 471 بائیو گیس پلانٹس، 943 سولر انرجی پلانٹ، 6 کمیونٹی سنٹرز ، 26 خوبصورت پارکس، 18 لائیوسٹاک اور وٹرنری ڈسپنسریاں ، 14 ٹیوٹا سنٹر ،18 ڈسپنسریاں اور 15 سکول بھی تعمیر کئے گئے ہیں -انہوںنے کہا کہ ان ماڈل ویلجز میں تعمیر کئے گئے گھر حکومت کی بہترین حکمت عملی اور کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جنہیں1.55 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے -

خبرنمبر01۔۔ ۔13/06/2012
 پریس کانفرنس ملک ریاض کا ذاتی دکھڑا تھی،وکیل زاہد بخاری
لاہور(سی ایم لنکس) ڈاکٹرارسلان افتخارکے کیس میں ملک ریاض کے وکیل زاہدبخاری نے کہاہے کہ ملک ریاض نے اسلام آباد میں جوپریس کانفرنس کی وہ ملک ریاض کاذاتی دکھڑاتھاجوانہیں نے رویااس میں میری کوئی مشاورت شامل نہ تھی. لاہور ہائی کورٹ میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے زاہد بخاری نے کہاکہ میں ارسلان کیس میں سپریم کورٹ کی حدتک ملک ریاض کاوکیل ہوں اورمیرے ہی ذریعے جواب اورقانونی نکات عدالت میں پیش کئے گئے. انہوں نے کہاکہ کاش سپریم کورٹ اس معاملے میں سوموٹونہ لیتی اب ہم نے تین چارراستے بتادئیے ہیں جس کاسپریم کورٹ کل فیصلہ کرے گی.انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرارسلان کیس اداروں کاٹکراوی نہیں.انہوں نے کہاکہ بطوروکیل اپنے پیشہ وارانہ حدود اوراخلاقیات پر سختی سے کاربندرہوں گا. ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کی ممکنہ کارروائی پر زاہد بخاری نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا.
خبرنمبر02۔۔۔13/06/2012
شکیل آفریدی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی، جمیل آفریدی
پشاور(سی ایم لنکس) ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بھائی جمیل آفریدی نے جیل میں بھائی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی خلاف وزری قراردیاہے.نجی ٹی وی سے گفتگو میں جمیل آفریدی کا کہناتھا کہ انھوں نے سنٹرل جیل میں قید ڈاکٹر شکیل سے ملاقات کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو درخواست دے رکھی ہے.تاہم اسے ٹرخایا جارہا ہے اور ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی.جمیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بھائی سے ملاقات اسکا حق ہے جس سے اسے محروم کرکے انسانی حقوق کی خلاف وزری کی جارہی ہے.
خبرنمبر03۔۔۔13/06/2012
 توانائی بحران پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، کابینہ توانائی کی قلت کے یک نکاتی ایجنڈے پرغور کرے گی۔اجلاس کا مقصد غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ پر قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔
خبرنمبر04۔۔۔13/06/2012
 قصور میں مبینہ پولیس مقابلہ ،ڈاکو ہلاک
قصور (سی ایم لنکس)قصور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،پولیس کے مطابق 3 نامعلوم مسلح ڈاکوویں نے مصطفی آباد کے قریب ایک شخص سے موٹر سائیکل چھینی اور فرار ہو گئے.اطلاع ملنے پر پولیس نے ڈاکوویں کا پیچھا کیا اور قادرآباد کے قریب پولیس اور ڈاکوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر دونوں فرار ہونے والے ڈاکوویں کی تلاش شروع کر دی۔
 کوہاٹ میں بوائز پرائمری اسکول دھماکہ خیز مواد سے تباہ
کوہاٹ (سی ایم لنکس) کوہاٹ میں نامعلوم افراد نے بوائز پرائمری اسکول کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا.پولیس کے مطابق کوہاٹ کے علاقے شاہ پور میں واقع بوائز پرائمری اسکول میں نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کرکے دھماکہ کیا.دھماکے کے نتیجے میں اسکول کی بیرونی دیوار اور دو کمروں کو شدید نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق دھماکے میں چھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا.ضلع کوہاٹ میں اب تک 7 اسکول دھماکے سے تباہ کئے جاچکے ہیں۔
وزیر اعلی کا علامہ اقبال روڈ کے توسیعی منصوبے کامعائنہ
سٹرک پر ریفلیکٹر ،سائن بورڈ اور پھولدار پودے لگانے کی ہدایت،پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ نے وزیر اعلی سے آٹو گراف لیا
لاہور(سی ایم لنکس )وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے آج علی الصبح علامہ اقبال روڈ کے توسیعی منصوبے کا معائنہ کیا- اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میاں محسن لطیف، کمشنر و ڈی سی او لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے، ایم ڈی واسا، نیسپاک، این ایل سی اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے- کمشنر لاہور ڈویژن جواد رفیق ملک نے علامہ اقبال روڈ کے توسیعی منصوبے پر پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ اس روڈ کی کشادگی کا کام جلد مکمل کیا جا سکے-وزیراعلی شہباز شریف نے ہدایت کی کہ علامہ اقبال روڈ کو ایک بہترین شاہراہ کے طور پر تیار کیا جائے اور سڑک پر لین مارکنگ اور ریفلیکٹرز کے علاوہ سائن بورڈز بھی لگائے جائیں- انہوںنے مزید ہدایت کی کہ سڑک پرپھولدار پودے لگا کر اسے مزید خوبصورت بنایا جائے تاکہ مسافروں کو دوران سفر بہترین قدرتی ماحول ملے- انہوں نے کہا کہ دھرم پورہ چوک پر ریلوے اوورہیڈ برج کو رنگ و روغن کے ذریعے دیدہ زیب بنایا جائے-وزیراعلی کے علامہ اقبال روڈ کے معائنہ کے دوران جامعہ پنجاب کی طالبہ فضہ نے وہاں سے گزرتے وقت اپنی گاڑی رکوا کر وزیراعلی شہباز شریف سے آٹو گراف لیا اور طالب علموں کو لیپ ٹاپ مہیا کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا-
ڈرون حملے پاک امریکا آپس کا معاملہ ہے، تبصرہ نہیں کرونگا: وزیر خارجہ ڈنمارک
اسلام آباد(سی ایم لنکس )وزیرخارجہ حناربانی کھرنے کہا ہے کہ نیٹوسپلائی کھولنے کیلیے پاکستان کی شرائط ڈھکی چھپی نہیں۔ امریکا کو بھی ان شرائط کا علم ہے جبکہ ڈنمارک کے وزیرخارجہ ولی سیندل کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان اور امریکا کا آپس کا معاملہ ہے وہ اس پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔دفترخارجہ اسلام آباد میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ڈنمارک کے وزیرخارجہ ولی سیندل نے کہا کہ نیٹوسپلائی لائن کی بندش کے باعث ڈنمارک کے فوجی آلات کی ترسیل ممکن نہیں۔ امید ہے پاکستان اور امریکا سپلائی بحالی کا معاملہ بات چیت سے حل کرلیں گے۔ وزیرخارجہ حناربانی کھر نے کہا کہ نیٹوسپلائی کی بحالی کیلیے پاکستان کی شرائط ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ حناربانی کھرنے کہا کہ پاکستان مسلمان ملک ہے، ہمارا مذہب ہمیں تمام مذاہب، انکی مقدس کتب اور شخصیات کا احترام سکھاتا ہے۔ ڈنمارک میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے متعلق سوال کے جواب میں ولی سیندل نے کہا کہ انکی حکومت تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے۔ حناربانی کھرنے بتایا کہ وزرائے خارجہ ملاقات میں دونوں ممالک میں تجارت کے فروغ سمیت مختلف شعبوں، افغانستان کی صورتحال اور پاک یورپی یونین تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

خبرنمبر01۔۔ ۔13/06/2012
پاکستان کو موروثی سیاسی جماعتوں کے شکنجہ سے آزاد کرانا ہوگا۔
جب عوام کرپٹ افراد کو منتخب کریں گے تو ملک میں لوٹ مار اور کرپشن میں ہی اضافہ ہوگا۔
جماعت اسلامی برسر اقتدار آکر10لاکھ روز گار کے مواقع پیدا کرے گی۔امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر کی مختلف وفود سے گفتگو
لاہور(سی ایم لنکس) امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کے نظام کو موروثی سیاسی جماعتوں کے شکنجہ سے آزاد کرانا ہوگا۔ پےپلز پارٹی کی چار سالہ دور حکومت میں غیر ملکی قرضے 36 ارب ڈالر سے بڑھ کر 60 ارب ڈالر ہوگئے ہیں مگر ان قرضوں کا عام آدمی کی زندگی پر کوئی مثبت اثر نہیں پڑا ، البتہ زرداری ، گیلانی اور اُن کے اتحادیوں کی حالت ضروربہتر ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم گیلانی اور ان کے حواری کرپشن اور لوٹ مار کی دولت کو ہضم کرنے کیلئے عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔ جب عوام چور، لٹیروں کو ووٹ دے کر اقتدار کے ایوانوں میں بھیجے گی تو یہی کچھ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تبدیلی کے تین نشان اللہ، محمد اور قرآن کا نعرہ لے کر اُٹھی ہے یہی تبدیلی کا اصل اور حقیقی ذریعہ ہے۔جماعت اسلامی بر سر اقتدار آکر ٹیکسوں کا غیر منصفانہ ، ظالمانہ نظام کا خاتمہ کرکے زکوة کا نظام قائم کرے گی ۔ سودی معیشت ختم ہو گی ۔ 10لاکھ روز گار کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔6 ماہ کے اندر ہر قسم کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کےا جائے گا ۔ ہر ایک کو انصاف فراہم کرے گی۔ عدالتوں میں قر آن و سنت کے مطابق فیصلے ہونگے۔ بیواﺅں، یتیموں اور غرباءکو مکان کی تعمیر کے لئے مفت زمین ملے گی ۔ بلا سود قرضے دیئے جائیں گے۔ جماعت اسلامی کی دیانتدار ، با صلاحیت قیادت سے ہی اسلامی انقلاب لے آئےگا ۔ تاجر حضرات جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلامانہ پالیسیوں آئی ایم ایف ، ورلڈ بنک اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے دباﺅ پر ٹیکس کا ظالمانہ اور غیر منصفانہ نظام بجلی ، گیس ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشر با اضافے اور لوڈ شیڈنگ نے تجارت ، صنعت و زراعت کو تباہ کردیا ہے۔ بے روزگاری ، مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے جس نے گھروںکے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں قوم مایوسی کا شکار ہے ۔ حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ تاجر برادری سمیت عام آدمی عدم تحفظ کا شکار ہے ۔حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں اور لوٹ مار سے فرصت نہیں۔انہوں نے مزےد کہا کہ پیرا میڈیکل سٹاف کا سروس سٹرکچر کا نوٹیفکیشن وعدے کے مطابق جاری کیا جائے۔ غریب عوام بھوک اور افلاس کی زندگی گزار رہے ہیں اور حکمرانوں کی حالت یہ ہے کہ آڈیٹر جنرل کی اپنی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ہاﺅس کا روزانہ کا خرچہ16 لاکھ روپے ہے ۔ صدارتی محل کے صرف کچن کی تزئین و آرائش پر 3 کروڑ 67لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے لاہور میں5 گھروںپر مشتمل اراضی کوسرکاری رہائش کادرجہ حاصل ہے ایک گھر کا روزانہ لاکھوں روپے کا خرچہ ہے۔ طلبہ میں تقسیم کئے جانے والے لیپ ٹاپ کی قیمت سے زیادہ اپنی ذاتی تشہیر کیلئے اشتہارات پر خرچ کےاجارہاہے۔
خبرنمبر02۔۔۔13/06/2012
دہری شہریت :پنجاب کے دو ، سندھ کے ایک رکن اسمبلی کی رکنیت معطل
اسلام آباد(سی ایم لنکس) سپریم کورٹ نے پارلیمنٹنز کی دہری شہریت کیس میں پنجاب کے دو اور سندھ کے ایک رکن صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی ہے جبکہ ارکان قومی اسمبلی خواجہ آصف، انوشے رحمان اور افتخارنذیر کے خلاف الزام واپس لے لیاگیا ہے . چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پارلیمنٹرینز کی دہری شہریت کے مقدمہ کی سماعت کی. عدالت نے رحما ن ملک کے برطانوی شہریت نہ ہونے سے متعلق سوالات کئے تو انکے وکیل اظہر چودھری نے کہاکہ وہ اپنے موکل سے بات کرکے ہی بتاسکتے ہیں، ججز نے اس پر تنقیدی ریمارکس دیئے ، عدالت کی طلبی کے باوجود فرح ناز اصفہانی کے وکیل پیش نہ ہوئے تو چیف جسٹس نے کہاکہ جو نہیں آتا نہ آئے، ایم این اے افتخارنذیر کے وکیل نے دلائل اور ثبوت دیئے تو درخواست گزار وکیل ایم اے نقوی نے معذرت کرلی، مسلم لیگ نون کے ایم پی اے محمد اخلاق نے اپنی امریکی شہریت بھی ہونے کا اعتراف کیا، مسلم لیگ نون کے ایم این ایز خواجہ آصف اور انوشے رحمن نے اپنی شہریت کے دہرے ہونے الزام کی سختی سے تردید کی. اس پرمخالف درخواست گزار وکیل وحیدانجم نے غیرمشروط معافی مانگ لی، چیف جسٹس نے کہاکہ ہم روز کہتے ہیں کہ پگڑیاں اچھالنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے. بعد میں نے عدالت نے ارکان پنجاب اسمبلی محمد اخلاق اور آمنہ بٹر اور رکن سندھ اسمبلی احمد علی شاہ کی رکنیت معطل کردی.
خبرنمبر03۔۔۔13/06/2012
 سپریم کورٹ کیخلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، نواز شریف
لاہور(سی ایم لنکس) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے اپنے بیٹے کو کٹہرے میں کھڑا کر کے درست روایت قائم کی ،عدلیہ کے خلاف سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا. اپنے ایک بیان میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ قوم سپریم کورٹ کیخلاف سازشوں کے محرکات سے پوری طرح آگاہ ہے، سیاسی حکمران اپنی اولاد کی اربوں روپے کی بدعنوانیوں کے باوجود اسے قانون سے بچانے کیلئے آخری حد تک جانے کیلئے تیار رہتے ہیں لیکن وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے . انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ، سول سوسائٹی ، دانشور اور عوام چیف جسٹس اور آزاد عدلیہ کیساتھ ہیں. مسلم لیگ ن کی ڈوگر عدالتوں کے خاتمے اور آزاد عدلیہ کی بحالی کیلئے جدوجہد تاریخ کا حصہ ہے ، اس کے ثمرات کو کسی کے ذاتی مفادات کی نذر نہیں ہونے دیا جائیگا.
خبرنمبر04۔۔۔13/06/2012
چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا شہنشاہ غزل مہدی حسن کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور (سی ایم لنکس) پاکستان مسلم لےگ کے صدر سےنےٹر چودھری شجاعت حسےن اور سینئر مرکزی رہنما و سینئر وفاقی وزیر چودھری پرویزالٰہی نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہدی حسن کے انتقال سے غزل کی گائیکی کا ایک شاندار باب ختم ہو گیا۔ انہوں نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیر اعلی محمد شہباز شریف کا مہدی حسن کی وفات پر اظہارتعزیت
لاہور(سی ایم لنکس )وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے نامورگلوکار مہدی حسن کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے -وزیر اعلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں مہدی حسن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزل گائیکی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ تھے جن کی وفات سے پاکستان اور شائقین موسیقی ایک قیمتی اثاثے سے محروم ہو گئے ہیں -انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے-
 
واک کا مقصد لوگوں کو خون کے عطیات دینے پر آمادہ کرنا اور خون دینے کے متعلق لوگوں میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا ہےملک اسلم
٭٭٭لاہور(سی ایم لنکس )ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب ملک اسلم نے کہا ہے کہ خون کا عطیہ دینے کے عالمی دن کے موقع پر کل صبح8بجے مینٹل ہسپتال سے،جیلانی پارک، جیل روڈ لاہورتک آگاہی واک منعقدکی جائے گی۔آج یہاں ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک اسلم نے کہا کہ اس واک میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ، فلاحی تنظیمیں اور محکمہ کے افسران شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس واک کا مقصد لوگوں کو خون کے عطیات دینے پر آمادہ کرنا اور خون دینے کے متعلق لوگوں میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے۔ اجلاس میں ضلعی سوشل ویلفیئر افسر شیخ تنویر احمد نے واک کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

















 


05/01/2012


بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت ملتوی: بابر اعوان کو اظہار وجوہ کا ایک اور نوٹس
اسلام آباد (سی ایم لنکس ) سپریم کورٹ نے گزشتہ روز کی میڈیا سے گفتگو پر بابر اعوان کو اظہار وجوہ کا ایک اور نوٹس جاری کر دیا، نو جنوری تک وضاحت طلب کر لی گئی۔ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ "کیوں نہ بابر اعوان کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے"۔!! چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں گیارہ رکنی لارجر بنچ نے بھٹو ریفرنس کی سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر ہی چیف جسٹس نے بابر اعوان کی گزشتہ روز ہونے والی میڈیا سے گفتگو کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ جب تک ادارے کی عزت نہیں ہو گی، آگے نہیں بڑھیں گے۔ چیف جسٹس کے حکم پر بابر اعوان کی میڈیا بات چیت کی فوٹیج بھی عدالت میں دکھائی گئی۔ فوٹیج دیکھنے کے بعد چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا یہ عدلیہ کی عزت ہے؟؟ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ ہم چھتیس سال سے اس شعبے میں ہیں، کیا یہ عزت دی جا رہی ہیں،!! تنقید کی جائے لیکن اداروں کو بے توقیر نہ کیا جائے، یہ معاملہ فوری عدالتی کارروائی کا تقاضا کرتا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدلیہ کی عزت نہیں کی جا رہی، کوئی کارروائی کرنا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی چینلز کی نشریات ایک سو بتیس ممالک میں دیکھی جاتی ہیں، سپریم کورٹ کی یہ عزت افزائی ہو رہی ہے؟؟ انہوں نے بابر اعوان سے استفسار کیا کہ آپ کی سپریم کورٹ میں انرولمنٹ کب ہوئی جس پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ انہیں تاریخ یاد نہیں۔ عدالت کے حکم پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے بابر اعوان کی سپریم کورٹ میں انرولمنٹ کا ریکارڈ پیش کیا۔ عدالت نے بابر اعوان کو اظہار وجوہ کا ایک اور نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ " کیوں نہ آپ کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے"۔ عدالت نے بابر اعوان کو ہدایت کی ہے کہ وہ نو جنوری تک وضاحت پیش کر سکتے ہیں۔ کمرہ عدالت میں فوٹیج دکھانے سے پہلے چند سینئر وکلاءنے چیف جسٹس سے چیمبر میں ملاقات کی استدعا بھی کی جسے مسترد کر دیا گیا۔ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین لطیف آفریدی کا کہنا تھا کہ بابر اعوان نے غلط الفاظ استعمال کئے، اس معاملے پر ہم عدالت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھٹو ریفرنس کی مزید سماعت نو جنوری کو ہو گی۔

 نئے صوبوں کے معاملے پر ایک پارٹی ڈرامے کر رہی ہے،نثار
اسلام آباد(سی ایم لنکس ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ن لیگ نئے صوبوں کے حق میں ہے تاہم ہلڑ بازی اور ڈرامے بازی سے نئے صوبے نہیں بنیں گئے، اس حساس مسئلے پر ایک پارٹی ڈرامے کر رہی ہے۔ پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ ہزارہ اور سرائیکی صوبوں کے بنانے کے حق میں ہے تاہم صوبے اس طرح بنائے جائیں کہ وفاق مضبوط ہو اور اس کے لئے درج طریقہ کار پر عمل کیا جائے، اگر زبان کی بنیاد پر صوبے بننے لگے تو ملک کا خدا حافظ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے صوبے بنانے کیلئے کمیشن بنایا جائے۔ جس جماعت کی دیگر صوبوں میں نمائندگی نہیں اسے اس معاملے میں مداخلت کا بھی حق حاصل نہیں، یہ حساس مسئلہ ہے اس پر سیاست نہ کی جائے۔چوہدری نثار نے کہا کہ نئے صوبوں سے متعلق قرارداد در اصل گیس، کرپشن اور دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے ہے، حکمران طبقہ مفلوج ہوچکا، گلی گلی مظاہرے ہورہے ہیں، زرداری اور گیلانی نے ملک میں مسائل کے انبار لگا دیئے۔

ایران پر پابندیوں سے گیس لائن منصوبہ متاثر نہیں ہوگا، حنا ربانی
اسلام آباد(سی ایم لنکس ) وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ایران پر عالمی پابندیوں کے باوجود پاک ایران گیس پائپ لائن متاثر نہیں ہوگی، نیٹو حملوں کے بعد وزیراعظم نے خارجہ پالیسی کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ نیٹو سپلائی لائن بند کرنے کا فیصلہ موجودہ جمہوری حکومت کا ہے، ہماری جگہ کوئی اور حکومت ہوتی تو نیٹو سپلائی لائن بند کرنے کا فیصلہ نہ کرتی۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی لائن کی بحالی اور نئی شرائط کے حوالے سے امریکا سے تعلقات کا فیصلہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کرے گی۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی مکمل آزاد اور خود مختار ہے۔

جاوید ہاشمی سمیت چھ اراکین اسمبلی کے استعفے منظور
اسلام آباد(سی ایم لنکس ) اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدا مرزا نے مخدوم جاوید ہاشمی اور شاہ محمود قریشی سمیت چھ اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منطور کرلیئے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے میمونہ ہاشمی، خواجہ محمد خان ہوتی، جہانگیر خان ترین، سردار آصف احمد علی کے استعفے منظور کئے ہیں یہ اراکین قومی اسمبلی پہلے ہی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔ اسپیکر نے مزید کاروائی کے لیئے استعفے الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیئے ہیں۔ قانون کے مطابق کسی رکنِ اسمبلی کی نشست خالی ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن ساٹھ روز کے اندر ضمنی انتخاب کرانے کا پابند ہے۔

قطر میں پاک امریکا سیکیورٹی حکام میں خاص ملاقات نہیں ہوئی، منٹر
اسلام آباد(سی ایم لنکس) امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کی پارلیمنٹ کی طرف سے پاک امریکا تعلقات کانئے سرے سے جائزہ لینے کے عمل کااحترام کرتاہے۔ان کاکہناہے کہ میموگیٹ کے سلسلے میں جنرل جیمز جون پاکستان نہیں آرہے۔اسلام آباد میں ایک کانفرنس میں شرکت کے بعدمیڈیا سے بات چیت میں امریکی سفیر کیمرون منٹرکاکہناتھاکہ گزشتہ سال دوطرفہ تعلقات میں دشواریاں پیش آئیں۔ امریکا پاکستان کی پارلیمنٹ کے جائزے کو تعلقات کے حوالے سے ایک نئی ابتداکے طورپردیکھتاہے جوخلوص، باہمی مفادات اورقدروں کے احترام پرمبنی ہوں۔ وہ 2012 کو پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے باہمی، حقیقی، محتاط اور آزادانہ تعاون کے سال کو طور پر دیکھتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں امریکی سفیرکاکہناتھاکہ قطر میں افغانستان کے حوالے سے پاک امریکا سیکورٹی حکام کے درمیان کوئی خاص ملاقات نہیں ہوئی۔ نیٹو سپلائی کھلنے کا دارومدار پاکستانی حکام اور پارلیمانی فیصلے پر ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

چیف جسٹس نے بابر اعوان کی میڈیا سے گفتگو کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد(سی ایم لنکس) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے وفاق کے وکیل بابر اعوان کی گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کا نوٹس لے لیا ہے اور متعلقہ اخبارات کے تراشے اور ویڈیوز منگوالیں ہیں۔ بھٹو ریفرنس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بابر اعوان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ جب تک عدلیہ کی عزت نہیں ہوگی کام نہیں چلے گا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ اس بیان سے متعلق اخبارات کے تراشے اور ویڈیو منگوا کر اس کی سماعت کرینگے۔وفاق کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ آ پ مجھے سنے بغیر یک طرفہ فیصلہ نہیں کرسکتے،آپ شعر کے ایک حصے کو نہ دیکھیں۔

نواز شریف نے میری مخالفت کے باوجود فوجی عدالتیں بنائیں: جاوید ہاشمی
ملتان(سی ایم لنکس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ نوا زشریف کو کہا تھا کہ فوجی عدالتیں نہ بنائیں۔ اللہ کا شکر ہے سپریم کورٹ نے ان فوجی عدالتوں کو ختم کردیا۔ ورنہ یہ ہی عدالتیں انہیں بھی پھانسی پر چڑھا دیتیں اور لوگ کہتے خود ہی یہ عدالتیں بنائی تھیں۔ملتان میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ نواز کے ساتھ گزارے کچھ لمحات سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کراچی میں فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کی تھی لیکن نوازشریف نے کہا انہوں نے کوئی گناہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لاہور آتے تو نواز اور شہباز شریف ائرپورٹ پر موجود ہوتے اور ان کی گاڑی بھی ڈرائیو کرتے۔ جاوید ہاشمی نے کہا انہیں بولنے کی عادت ہے۔ اس لئے اس مقام پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا آنے والی نسلوں کو بھی قرضوں میں پھنسا دیا گیا۔

 قومی اسمبلی : نئے صوبوں کے معاملے پر ہنگامہ،این پی کا واک آو¿ٹ
اسلام آباد(سی ایم لنکس ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں نئے صوبوں سے متعلق بحث شروع ہونے پرشدیدہنگامہ آرائی ہوئی جبکہ اے این پی کے ارکان واک آوٹ کرگئے تاہم اجلاس بیس منٹ کیلئے ملتوی کئے جانے کے بعدشروع ہواتوایم کیوایم کی قراردادپربحث کاآغازہوگیا۔ قومی اسمبلی کااجلاس شروع ہونے پرڈاکٹر فاروق ستار نے نئے صوبوں کے حوالے سے بحث کا آغاز کردیا۔ جس پرمسلم لیگ ن اوراے این پی نے شدیداحتجاج کیااورکہاکہ آج کے ایجنڈے میں نئے صوبوں پربحث کراناشامل نہیں تاہم پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دودن قبل اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ جمعرات سے نئے صوبوں کے حوالے سے بحث کاآغازکیاجائیگا۔اس دوران ایوان میں شورشرابے کے باعث ڈپٹی اسپیکرفیصل کریم کنڈی نے اجلاس کی کارروائی بیس منٹ کیلئے روک دی۔ اجلاس دوبارہ شروع ہونے پر قومی اسمبلی میں نئے صوبوں کے قیام پر بحث کا آغاز کیاگیا۔ فاروق ستارکاکہناتھاکہ سرائیکی اور ہزارا کے عوام کو جدوجہد کا ثمر ملنے والا ہے۔ مسلم لیگ ن کے اکثر ارکان بھی قرارداد کی حمایت کریں گے اورہزارا اور سرائیکی صوبے کی قرارداد واضح اکثریت سے منظور ہو گی۔

 چوہدری برادران کی وزیراعظم گیلانی سے ملاقات
اسلام آباد(سی ایم لنکس ) چودھری شجاعت اورچودھری پرویزالٰہی نے وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم ہاوس سے جاری اعلامیے کے مطابق صدرمسلم لیگ قاف چودھری شجاعت اوررہنماپرویزالٰہی نے پرائم منسٹرہاوس میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔اس موقع پرملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

حکومت غلط رپورٹس جمع کراکر عدالت کو گمراہ کر رہی ہے، آفاق احمد
کراچی(سی ایم لنکس ) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی ازخود نوٹس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد کے بجائے حکومت غلط رپورٹس جمع کراکر عدالت کو گمراہ کر رہی ہے۔ کراچی از خود نوٹس کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے پر آفاق احمد نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شہرمیں نوگوایریازختم کرنے کے حکومتی دعوے جھوٹ پرمبنی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت کی حلیف جماعت نے شہر بھر میں ان کی پارٹی کیلئے نوگوایریاز بنا رکھے ہیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ عدلیہ آزاد ہے سیاسی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے عدالتوں سے رجوع کرینگے۔ اس سے پہلے آفاق احمد اغواءبرائے تاوان کے مقدمے کی سماعت کیلئے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے جہاں جج کی عدم موجودگی کے باعث سماعت بارہ جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

متحدہ نے ہمیشہ حکومتوں کو بلیک میل کیا: میاں افتخار
پشاور(سی ایم لنکس )صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ایک بلیک میلر جماعت ہے اسی بلیک میلنگ سے وہ جماعت کو دو حصوں میں تقسیم کر چکی ہے۔ شاور میں ٹرانسپورٹ ڈیٹا کے لئے کمپیوٹرائز سسٹم کے افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ اقتدار میں رہ کر حکومتوں کو بلیک میل کیا .اب بھی ایسا کر رہی ہے. حقیقی متحدہ کا وجود اس بات کا ثبوت ہیں کہ خود ایم کیو ایم کے کارکن بھی ان سے نالاں ہیں انھوں نے کہا کہ ملک میں نئے صوبوں کے حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کا موقف واضح ہے جو بھی آئین اور قانون کے مطابق نئے صوبے کا قیام کا منصوبہ لائے گا انہیں سپورٹ کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم تین اضلاع پر مشتمل ہزارہ صوبے کے لئے صوبائی اسمبلی کی بجائے قومی اسمبلی میں قرارداد لا کر غیر آئینی راستہ اختیار کر کے ایک بار پھر بلیک میلنگ کر رہی ہے جس کی ایے این پی مذمت کرتی ہے اور ایم کیو ایم کو اس پر معافی مانگنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہزارہ صوبے کے قیام سے پہلے کراچی میں ہزارہ کے لوگوں کو لاشیں بھجوانا بند کر دیں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا اگر طالبان ہتھیارر رکھ دیں تواب بھی مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں اس موقع پر انھوں نے ٹانک سے اغوائ اور شہید کیے جانے والے ایف سی کے اہلکاروں کے لئے دعائے مغفرت کی اور واقعے کی مذمت کی۔

صحافی کے مشرف کے کراچی میں جلسے کے سوال پر قائم علی شاہ برہم
کراچی(سی ایم لنکس )وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سابق صدر پرویز مشرف کے کراچی میں جلسہ سے متعلق سوال پر تو خفا ہوگئے لیکن سندھ میں فوجی عدالتوں سے متعلق نوازشریف کے بیان پر تنقید کرڈالی۔وزیراعلیٰ ہاو¿س کراچی میں پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقارعلی بھٹو کے چوراسی ویں یوم ولادت کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب میں قائم علی شاہ نے کہا کہ بھٹو کی حکومت پانچ سال رہتی تو ملک میں ہمیشہ کیلئے جمہوریت اور عوامی راج قائم ہوجاتا اور جو عناصر عوام کا مینڈیٹ ختم کرنا چاہتے ہیں انہیں ہمیشہ کیلئے جواب مل جاتا۔ پرویز مشرف کے آٹھ جنوری کو کراچی میں جلسہ پر قائم علی شاہ خفا ہوگئے۔

بابر اعوان کا عدالتی قتل ہوا تو وہ بھٹو کی طرح زندہ رہیں گے: راجہ ریاض
لاہور(سی ایم لنکس )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے بابر اعوان کے قتل کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عدالتی قتل ہوا تو بابر اعوان بھٹو کی طرح زندہ رہیں گے۔ لاہور پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ تمام اداروں کو آئین کی حدود میں رہ کر کام کر نا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا فوجی عدالتوں کا بیان بوکھلاہٹ اور پریشانی کا اظہار ہے۔ وہ آمر کے پیروں میں بیٹھ کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کے تین ہفتے قبل بابر اعوان کی گرفتاری بیان کا نوٹس لیا جائے اور معلوم کیا جائے کہ ان کے بیان کی کڑیاں کہاں جہاں کر مل رہی ہیں۔

صوبے تقسیم کرانے والوں کا ٹارگٹ پورا نہیں ہونے دینگے، اسفندیار
اسلام آباد(سی ایم لنکس ) اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ صوبے تقسیم کرانے والوں کا ٹارگٹ پورا نہیں ہونے دینگے۔ پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ صوبوں کی تقسیم کے خلاف نہیں، آئین میں طریقہ کار دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں سے متعلق قرارداد غیر آئینی تھی، مسئلہ جب حل ہوگا جب صوبائی اسمبلیاں 2تہائی اکثریت سے قراردادپاس کریں۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے مطابق صوبوں کو خود مختاری دی گئی ہے اور صوبے بنانے کے آئینی طریقے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کے عزائم سے واقف ہیں جو صوبوں کی تقسیم چاہتے ہیں، انکا ٹارگٹ پورا نہیں ہونا دینگے۔

لاہور(سی ایم لنکس)پاکستان مسلم لےگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمردےاسمےن رانا نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری جمہورےت کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہےں ،اےک بےان مےں انہوں نے کہاکہ پورا ملک ان سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کررہا ہے مگر وہ اپنے مفادات کی خاطر اقتدار سے چمٹے ہوئے ہےں ،جمہورےت کو سب سے زےادہ نقصان پےپلز پارٹی کے اس دورمےں پہنچا ہے اور اب مسلم لےگ ق بھی پےپلزپارٹی کے ساتھ مل گئی ہے ، دونوں جماعتےں لوٹ مار کے لئے اکٹھی ہوچکی ہےں ،آصف علی زرداری سےاستدان نہےں ہےں اور حالات کا ادراک نہےں ہے اچھی سےاسی قےادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے ،پےپلزپاٹی کے پاس کوئی اےسا لےڈر نہےں ہے جو عوام کے مسائل حل کرسکے ،ےہ جماعت ہر طرف ماےوسی پھےلا رہی ہے

ترقیاتی کام کروانے پراہل علاقہ نے خواجہ سعد رفیق اور یسین سوہل ایم پی اے کی خدمات کو سراہا
 لاہور(سی ایم لنکس )شاہین کالونی والٹن روڈ،صدر بازار لال کرتی،آر اے بازار نشاط کالونی ،میاں میر کالونی ،نادر آباد ،گلشن علی کالونی اور علی پارک( ایکسٹینشن)میں ترقیاتی کام کروانے پر ہم جناب خواجہ سعد رفیق ایم این اے ،چوہدری محمد یسین سوہل صاحب اور رانا تنویر کوارڈینٹر لاہور کینٹ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں -ان خیالات کا اظہار جوائنٹ ایکشن کمیٹی علی پارک( ایکسٹینشن)بیدیاں روڈ لاہور کینٹ کے صدر جناب عبدالمجید بٹر اور جنرل سیکرٹری عمران کیانی نے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا-اجلاس میں کمیٹی کے دیگر ممبران جن میں اطہر رضا نقوی ،عبدالرحمن،ایم اے قریشی،محمد ریاض ،محمد زمان ،خلیل کیانی اور محمد اکرم بھٹی نے شرکت کی-انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن)پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی اور میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ہی وہ لیڈر ہیں جو ملک کو درپیش مسائل سے چھٹکار ا دلا سکتے ہیں۔
ا
یشیائی ترقیاتی بنک نے خانکی بیراج منصوبے کیلئے 270ملین امریکی ڈالر آسان شرائط پر فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ہے: عرفان الہٰی
لاہور(سی ایم لنکس )سیکرٹری آبپاشی عرفان الہٰی نے کہا ہے کہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک نے خانکی ہیڈ ورکس کی تعمیر نو کیلئے 270ملین ڈالر کا قرضہ نہایت آسان شرائط پر منظور کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہیڈ ورکس اپنی طبعی عمر پوری کر چکا ہے اور اب یہ 11ہزارکیوسک منظور شدہ پانی گزارنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے اور اگر 120سالہ پرانے ڈھانچے کی ناکامی کی صورت میں زمینوں کیلئے نہری پانی کی فراہمی بند ہو جائے گی۔ عرفان الہٰی نے بتایا کہ موجودہ ہیڈ ورکس سال 1889-92میں دریائے چناب وزیرآباد کے جنوب مغرب میں الیگزینڈر ریلوے پل سے 10میل نیچے کی جانب تعمیر کیا گیا تھا ۔یہ لوئر چناب کینال کی آبپاشی کیلئے تعمیر ہو ا جو کہ پنجاب کی آبپاشی ذراعت میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے جو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ پراجیکٹ ڈیزائن کے لحاظ سے جدید تیکنیکی کا شاہکار ہے اور ایشیائی ترقیاتی بنک کی ہدایات کے مطابق عالمی ماہرین کی زیر نگرانی تعمیر کا منصوبہ ہے۔ جوفریبلٹی اور مفصل ڈیزائن رپورٹس کی بنیاد پر نیو خانکی بیراج، موجودہ ہیڈ ورکس سے 900فٹ نیچے کی جانب تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس پر 23.442ملین روپے لاگت آئے گی اور اسے 2009میں منظور کیا گیا اور ستمبر2012میں 5سال کے عرصے میں مکمل ہوگا۔سیکرٹری نے بتایا کہ اس منصوبے کی تعمیر سے اگلے 100سالوں کیلئے کمانڈ ایریا میں پانی کی فراہمی یقینی ہوجائے گی جو صوبے میں غربت کو دور کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

 ذوالفقار علی بھٹو کی84 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے
کراچی (سی ایم لنکس ) پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی84 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔5 جنوری 1928 کو سر شاہنواز بھٹو کے گھر لاڑکانہ میں پیدا ہونے والا ذوالفقار علی بھٹو کے بارے میں کون جانتا تھا کہ وہ ملک کی قدآور سیاسی شخصیت کے روپ میں ابھر کر سامنے آئے گا۔ 1970 کے انتخابات کے بعد ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی پہلی حکومت تشکیل دی اور وزیر اعظم بنے۔ اس حکومت نے پانچ سالہ مدت پوری کی۔ ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 میں ملک کو پہلا متفقہ آئین دیا۔ یہی نہیں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کو بھی آج تک ان کی بڑی کامیابی قرار دیا جاتا ہے۔ جبکہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام شروع کرنے کا سہرا بھی ذوالفقار علی بھٹو کے سر جاتا ہے۔ اپنی مدت پوری کرنے کے بعد مارچ 1977 میں ہونے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے بھاری اکثریت لیتے ہوئے 155 نشستیں حاصل کیں جبکہ نو جماعتوں پر مشتمل پاکستان قومی اتحاد کے حصے میں صرف 36 نشستیں آئیں۔لیکن پی این اے نے انتخابی نتائج قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ اس دوران ذوالفقار علی بھٹو اور پی این اے کے رہ نما مفتی محمود کے درمیان دو اور تین جولائی کو مذاکرات ہوئے جنہیں نتیجہ خیز بھی قرار دیا جاتا رہا۔ لیکن پھر چار جولائی کو اس وقت کے آرمی چیف جنرل ضیاءالحق نے مارشل نافذ کر کے 90 دن میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا۔ذوالفقار علی بھٹو کو دو بار نظر بند کر کے رہا کر دیا گیا تاہم انہیں تیسری بار حراست میں لے قتل میں اعانت کا مقدمہ چلایا گیا۔ اور پھر اس مقدمے میں 4 اپریل 1979 کو ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دیدی گئی۔یوں تو پاکستان میں چار جرنیلوں نے بزور قوت حکومت کی مگر اپنے پیش رو حکمران کا تختہ الٹ کر قتل کے سیاسی مقدمے میں پھانسی دینے کے واقعہ 34 سال گزرنے کے بعد آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔ جبکہ ان کی جماعت پیپلز پارٹی آج بھی ذوالفقار علی بھٹو کے دئیے گئے منشور پر حکومت کر رہی ہے۔

 چترال ،لوئر اور اپر دیر کے علاقے میں شدید برف باری
چترال(سی ایم لنکس ) چترال ،لوئر اور اپر دیر کے علاقے میں شدید برف باری سے رابطہ سڑکوں پر آمدورفت معطل ہوگئی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ چترال میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ لواری ٹاپ پر 6 فٹ اور لواری ٹنل کے قریب 2 فٹ برف پڑی ہے برف باری کی وجہ سڑکیں بند ہوگئیں اورسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ لوئر اور اپر دیر کے پہاڑوں پر شدید برف باری کا سلسلہ رات سے جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ شاہی اوربن شاہی کو ملانے والی رابطہ سڑکوں پر آمدورفت معطل ہوگئی اس کے علاوہ اپر دیر کے علاقے براول کا برف باری کے باعث شہری علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

 کراچی: مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش،موسم خوشگوار ہوگیا
کراچی (سی ایم لنکس ) کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ ہی موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔فیڈرل بی ایریا، نیوٹاو¿ن ، اسٹیڈیم روڈ، ائیرپورٹ، نیوکراچی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسم سرما کی پہلی بارش شروع ہوئی۔ رات گئے تیز ہوائیں کے ساتھ موسم سرما کی شروع ہونے والی پہلی بارش سے شہر میں موسم سرد ہوگیا ہے۔بارش کے باعث شہر کی سڑکیں گیلی ہونے کے باعث پھسلن میں اضافہ ہوگیا ہے جو کسی ممکنہ حادثے کا باعث بند سکتا ہے۔

ملتان: تھیٹر میں فری پاسز نہ دینے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ،بکنگ کلرک ہلاک
ملتان(سی ایم لنکس )ملتان کے ایک تھیٹر میں فری پاسز نہ دینے پرسادہ کپڑوں میں ملبوس مبینہ پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے بکنگ کلرک کو ہلاک کردیا اورفرار ہوگیا۔تھیٹر انتظامیہ اورعینی شاہدین کے مطابق ایک شخص جو سادہ کپڑوں میں ملبوس تھا تھیٹر کیبکنگ آفیس میں آیا اور اپنے آپ کوپولیس ملازم کی حیثیت سے متعارف کرایا ،اس نے بکنگ کلرک محمود احمد سے4 فری پاسز مانگے،بکنگ کلرک کے انکار پر مبینہ پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے محمد احمد کو شدید زخمی کردیا اورفرار ہو گیا ،زخمی بکنگ کلرک کو نشتر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جاں بحق ہوگیا، پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ وہ واقعی پولیس اہلکار تھا یا ظاہر کررہا تھا۔

اوتھل اور حب میں آتشزدگی ،ایک شخص جاں بحق ،2 زخمی
اوتھل(سی ایم لنکس )اوتھل شہر اور حب میں آتشزدگی کے دو واقعات میں آگ سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اوتھل شہر میں واقع ایک پٹرول پمپ کے کیبن میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کرجاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ،جنہیں علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا ہے،اس کے علاوہ حب کے محلہ الہٰ باد ٹاو¿ن کے علاقے میں ایک مکان میں آگ بھڑک اٹھی جس سے گھر کا تمام سامان جل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پاکستان طالبان نے 15ایف سی اہلکار قتل کر دیئے
میرانشاہ(سی ایم لنکس ) شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے قریب اسپین ٹل سے 15ایف سی اہلکاروں کی لاشیں ملی ہیں۔ کالعدم تحریک طالبان نے ان اہلکاروں کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کے مطابق ان اہلکاروں کو لنڈی کوتل میں طالبان کے خلاف ہونے والی کارروائی کے رد عمل میں قتل کیا گیا اور مزید حملے جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ ان اہلکاروں کو ٹانک کے قریب ملازئی سے دو ہفتے قبل اغواءکیا گیا تھا۔

پیر پگارا علاج کے لئے لندن روانہ
کراچی(سی ایم لنکس )حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا کو علاج کے لئے ایئر ایمبولنس کے ذریعے لندن روانہ کردیا گیا۔ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث چوبیس نومبر سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، مزید علاج کے لئے پیر پگارا کو لندن لے جایا جارہا ہے، اس سلسلے میں گذشتہ رات دبئی سے ایئر ایمبولنس کراچی ایئرپورٹ پہنچی جو جدید طبی آلات سے لیس ہے۔ ڈاکٹروں نے پیر پگارا کی طبعیت بہتر ہونے کے بعد سفر کی اجازت دی ہے۔ پیر پگارا کے ساتھ ان کی اہلیہ، صاحبزادے صبغت اللہ راشدی اور تین ڈاکٹر لندن جارہے ہیں، ایئر ایمبولنس براستہ استنبول لندن پہنچے گی۔ کراچی ائیر پورٹ پر پیر پگارا کے مریدوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 لاہور میں خواتین کیلئے پنک بس سروس متعارف کرا دی گئی
لاہور(سی ایم لنکس ) لاہور میں پہلی بار خواتین کے لیے الگ بس سروس متعارف کرادی گئی ہے، جس کا نام پنک بس سروس رکھا گیا ہے۔ خوشی سے نہال مسافرخواتین کا کہنا ہے کہ اب وہ بلاجھجھک سفر کر سکیں گی۔ لاہورٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے تین روٹس پر گلابی بسیں چلائی جارہی ہیں جن میں گرین ٹاو¿ن سے ریلوے اسٹیشن،ٹھوکر سے جلوموڑ اور آراے بازار سے ساندہ کے روٹ شامل ہیں،ان بسوں میں ٹکٹ کولیکٹر بھی خواتین ہیں ،جن کا کہنا ہے کہ انہیں خواتین کے ساتھ کام کرنا اچھا لگے گا۔ مسافر خواتین گلابی بس سروس کے اجراء پر بہت خوش ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ وہ ان بسوں میں سفر سے انہیں زیادہ تحفظ محسوس ہوگا۔ پنک بس سروس کے ا فتتاح کے موقع پر ایم این اے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ یہ بسیں سی این جی کے علاوہ ڈیزل پر بھی چل سکتی ہیں۔ گلابی بسیں صبح سے شام تک لاہورکی سڑکوں پر رواں دواں رہیں گے۔لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے مطابق اگریہ تجربہ کامیاب رہا تو ان بسوں کی تعداد بڑھادی جائیگی۔

 بولان : نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ(سی ایم لنکس ) بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کیمطابق بولان کے علاقے کالرا گاوں سے پیک اپ گاڑی بھاگ شہر کی طرف آرہی تھی کہ بھاگ کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے،فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے لیویزفورس نے موقع پر پہنچ کے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مزید کاروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

صوبوں کے مسئلے پر سیاست نہیں چلے گی :فاروق ستار
اسلام آباد(سی ایم لنکس )متحدہ قومی موومنٹ کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز فاروق ستار نے کہا کہ ہے کہ نئے صوبوں کے حوالے سے جن جماعتوں کو اختلاف ہے وہ کھل کر سامنے آئیں۔ ایم کیو ایم علاقے نہیں پورے پاکستان کی جماعت ہے۔پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ جتنا پاکستان ن لیگ ہے اتنا ہی ہمارا ہے۔ جنوبی پنجاب کو وسائل نہ دے کر زیادتی کی جارہی ہے۔ صوبوں سے متعلق صرف بات ہی نہیں کی عملی اقدام بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے مسئلے پر سیاست نہیں چلے گی۔ملکی مسائل ایم کیو ایم نے سب سے زیادہ آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی اکثریت ہمارے قرارداد کو منظور کرائے گی۔ ہم نے ہزارہ صوبے کی بات بھی کی ہے۔ آج قومی اسمبلی نے تاریخ رقم کی ہے۔

پنجاب اسمبلی: وزرا کی عدم موجودگی پر اپوزیشن کا شدید احتجاج
لاہور(سی ایم لنکس )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے ہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی عدم موجودگی پر امن و امان کی بحث میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ،متعلقہ وزیر کی عدم موجودگی کی وجہ سے پنجاب اسمبلی میں پہلی مر تبہ وقفہ سوالات نہیں ہوا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہونے کے بعد وزیر خزانہ کامران مائیکل کی جانب سے فیکس موصول ہوا کہ وہ آج اجلاس میں نہیں آسکتے جس پر سپیکر کو اپوزیشن کی مشاورت کے بعد وقفہ سوالات اور دوسری سرکاری کاروائی کو معطل کرنا پڑا۔ امن و امان پر بحث شروع ہوئی تو اپوزیشن لیڈر نے ہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی عدم موجودگی پر اعتراض کرتے ہوئے بحث میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔ تھوڑی بعد اجلاس میں موجود واحد وزیر رانا ثناء اللہ بھی ایوان سے باہر گئے تو سپیکر نے وزرا کی ایوان میں عدم موجودگی کا نوٹس لے لیا اور ہدایات جاری کیں کہ آئندہ سے وزرا انھیں اپنے روزانہ کے شیڈول سے آگاہ کریں۔ اپوزیشن نے بھی وزرا کی عدم موجودگی پر شدید احتجاج کیا۔ عطامانیکا نے کورم کی نشاندہی کی اور اجلاس کو ملتوی کرنا پڑا۔ اجلاس کے دوران اقلتیی رکن پرویز رفیق نے سنی اتحاد کونسل کی اجلاس میں اس پستول کو جس سے سابق گورنر سلمان تاثیر کو قتل کیا گیا۔ دس کروڑ میں خریدنے کی خواہش پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اس بیان کا از خود نوٹس لے کیونکہ ایسے بیانات سے ملک میں اسی لاکھ اقلیتی ارکان کی جان کو خطرہ ہے۔

ایم کیو ایم ہزارہ وال سمیت تمام مظلوموں کیلئے جدوجہد کریگی،الطاف حسین
کراچی(سی ایم لنکس ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم 65 سال سے ہزارہ وال سمیت ملک بھرکے مظلوم عوام کے ساتھ جاری ایک ایک ناانصافی کاازالہ کرے گی اور ان کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ایم کیو ایم کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ا لطاف حسین نے یہ بات ایبٹ آبادزونل کمیٹی کے ارکان اور ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ اور سرائیکی صوبہ کے حوالہ سے ایم کیوایم کی قرارداد بحث کیلئے اکثریت سے منظور ہونے پر ہزارہ وال کے ایک ایک بزرگ، ماں ، بہن، بیٹی ،طلبا اور طالبات کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایم کیوایم ، حقیقت پسندی اور عملیت پسندی کے فکروفلسفہ پر یقین رکھتی ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ آج ایبٹ آباد کے ساتھیوں کے سر فخر سے بلند ہوگئے ہونگے کہ وہ جس جماعت میں شامل ہیں وہ جماعت واقعتا مظلوموں کی ہمدرداور اصل خیرخواہ ہے۔انہوں نے کہ ہزاروال کے عوام سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم کیوایم جو کہتی ہے وہ کرکے دکھاتی ہے۔الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم ایبٹ آباد کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اتحاد کو برقرار رکھیں ،غروروتکبراورانا پرستی جیسی برائیوں سے دوررہیں۔

پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا ایوان صدر میں اجلاس
اسلام آباد(سی ایم لنکس )پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ایوان صدر میں آج ہو رہا ہے۔ اجلاس کی صدارت صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کریں گے جس کچھ وفاقی وزرا اور پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما شرکت کریں گے۔اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، میمو کیس، عدالتی معاملات اور سینٹ انتخابات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

فوجی عدالتوں سے متعلق نوازشریف کابیان جمہوریت کیخلاف ہے،قائم علی شاہ
کراچی(سی ایم لنکس )وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹوکی حکومت کو ختم نہ کیا جاتا تو آج ملک میں صرف عوام کا راج ہوتا۔نوازشریف کا فوجی عدالتیں لگانے کا بیان جموریت اورانسانی حقوق کے خلاف ہے۔وزیراعلیٰ ہاوس کراچی میں ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹونے قوم کو وڑن دیا اوراگران کی حکومت برقراررہتی توملک میں عوام راج کررہے ہوتے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوازشریف کا فوجی عدالتیں قائم کرنے کا بیان جمہوریت اورانسانی حقوق کے خلاف ہے۔اب ان کے اپنے ساتھی بھی اس بیان کے خلاف بات کررہے ہیں۔ وزیراعلی سندھ سے جب کراچی میں سابق صدر پرویزمشرف کے جلسے سے متعلق سوال کیا گیا تووہ برہم ہوگئے اور میڈیا سے گفتگو ختم کر کے چلے گئے۔

امیرسمیت4دہشتگردگرفتار
کراچی(سی ایم لنکس )کراچی کے علاقے منگھوپیر سے کالعدم تحریک طالبان کے امیر عبدالقیوم محسود سمیت چاردہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔سی آئی ڈی پولیس کے ایڈیشنل آئی جی شبیرشیخ نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ گرفتاردہشت گردوں میں عبدالقیوم محسود کے علاوہ شریف مہمند ، حبیب محسود اورعثمان محسود شامل ہیں۔دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش حملے کی جیکٹ، دو میزائل، دو راکٹ ،دو کلاشنکوف اور چار پستول کے علاوہ سیکڑوں گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔ ملزمان بیس سے زائد افراد کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔

04/01/2012



 بھٹو ریفرنس:صدر ایک جماعت کا نہیں سب کا ہوتا ہے، چیف جسٹس 
اسلا م آباد(سی ایم لنکس) سندھ کے ایڈدوکیٹ جنرل نے سپریم کورٹ میں بھٹوریفرنس کی سماعت کرکے دوبارہ فیصلہ دینے کے حق میں دلائل دیئے ہیں، چیف جسٹس افتخارچودھری نے ریمارکس میں کہاہے کہ صدرمملکت کسی ایک جماعت کا نہیں سب کا ہوتا ہے، جن کو سزائیں ہوگئیں کیا وہ مقدمات کھولنے کا نہیں کہیں گے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے گیار رکنی بنچ نے بھٹو ریفرنس کی سماعت کی، سندھ کے ایڈووکیٹ جنرل فتح ملک نے کہاکہ آئین کے بانی کو تختہ دار پر لٹکایاگیا، یہ کیس انصاف کا تقاضا کرتا ہے ،بھٹو عام آدمی نہیں تھا، فیئرٹرائل اور غیرجانبدرانہ سماعت بھی قانونی معاملہ ہے ،جسٹ سرمد جلال نے کہاکہ بھٹو کیس ، تاریخ کا انوکھا کیس ہے دیکھنا یہ ہے کہ حتمی طے پاجانے والے کیس پر کیا دوبارہ فیصلہ دیاجاسکتا ہے،آئین کا آرٹیکل 186 عوامی اہمیت کے قانونی سوال سے متعلق ہے،کیا اس ریفرنس میں کوئی قانونی سوال اٹھایاگیا ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیس کو جذبات سے نہ دیکھا جائے، آئین اور قانون کے مطابق معاونت کی جائے،جوبھی فیصلہ ہوا وہ مثال کی حیثیت رکھے گا، انہوں نے کہاکہ صدر وفاق کی علامت ہوتا ہے، صدر تو عمر،بکر،زید سب کا ہوتا ہے، وہ جھگی میں رہنے والا کا بھی صدر ہوتا ہے، اللہ دتہ اور خیردین اتنے ہی اہم ہیں جتنے عمر، بکر اور زید، سزائے موت کے 300 قیدی ہیں، وہ بھی صدر کو کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے ریفرنس بھیجیں، وفاق کے وکیل بابراعوان نے کہاکہ آئین ، عدالت کو پابند کرتا ہے کہ صدر کے بھیجے گئے سوال کی سماعت کرے،یہ طے شدہ قانون ہے کہ صدر کوئی سوال آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت بھیجتا ہے،بعد مین سماعت کے دوران وقفہ کردیاگیا۔ 


 متنازع پریس کانفرنس:بابراعوا ن سمیت دیگر افراد کوتوہین عدالت کے نوٹس جاری 
اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپریم کورٹ نے میمو کیس کے حوالے سے بابر اعوان سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رزہنماو¿ں کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں،عدالت نے یکم دسمبرکو بابراعوان اور دیگر حکومتی شخصیات کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس کا نوٹس لیا تھا۔آج جب کارروائی شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل نے مذکورہ پریس کانفرنس کے حوالے سے وزیر اعظم کا چھبیس دسمبر کا جواب پڑھ کرسنایا ہے، جسٹس اطہر سعید نے ریمارکس دیئے کہ عدلیہ کی غیر جانبداری اور آزادی کو چیلنج کرنا کیا تضحیک نہیں؟دیگر جن راہنماو¿ں کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں ا±ن میں وفاقی وزیرخورشید شاہ،فردوس اعوان اورفاروق اعوان شامل ہیں۔سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ یکم دسمبر کی پریس کانفرنس میں کئی تضحیک آمیز پہلو نکلتے ہیں۔تمام افراد کو 13جنوری کے لئے نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ 


 فوجی عدالتوں کا راستہ بند کردیا، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، چیف جسٹس 
اسلام آباد(سی ایم لنکس ) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بھٹو صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیئے، فوجی عدالتوں کا راستہ بند کر دیا ہے۔ مسلم لیگ نون کے صدر نوازشریف کی طرف سے دو روز قبل دورہ سندھ میں فوجی عدالتوں سے متعلق مبینہ بیان پر تنقیدی صدائے بازگشت ، پارلیمانی ایوانوں کے بعد آج عدالت عظمی میں بھی سنائی دی گئی۔ فوجی عدالتوں سے متعلق نوازشریف سے منسوب بیان پر گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بھی تنقید ہوئی تھی ، چیف جسٹس افتخارچودھری نے آج گیارہ رکنی بنچ کی سربراہی کرتے ہوئے بھٹو ریفرنس کی سماعت میں ایک موقع پر فوجی عدالتوں سے متعلق ریمارکس دئے، چیف جسٹس نے کہاکہ اس ملک میں کیا پہلے کم مہم جو آئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں کا راستہ بند کیا جاچکا ہے اور اس بارے میں کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیئے۔ 


 لاہور ہائیکورٹ: وزیرا عظم کے خلاف آئین سے روگردانی کا مقدمہ 
لاہور(سی ایم لنکس)وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف آئین سے روگردانی کرنے کے خلاف کارروائی اور نااہلی کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے لئے لاہور ہائی کورٹ کا فل بنچ تشکیل دے دیا گیا۔ فل بنچ کی سربراہی لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس شیخ عظمت سعید کریں گے جبکہ دیگر دو ارکان میں جسٹس ناصر سعید شیخ اور جسٹس چوہدری شاہد سعید شامل ہوں گے۔ لاہور ہائی کورٹ میں مقامی وکیل اللہ بخش گوندل نے درخواست دائر کررکھی ہے کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں پریا تو عمل درآمد نہیں کرتے یا ان پر عمل درآمد کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں اور انہیں تاخیر کا شکار کرتے ہیں۔ وزیر اعظم کا یہ اقدام ان کے حلف کی خلاف ورزی اور آئین سے انحراف کے مترادف ہے لہذا عدالت اس کا نوٹس لے اور وزیر اعظم کے خلاف آئین سے روگردانی کرنے کے الزام میں کارروائی کرے اور انہیں وزارت عظمٰی کے عہدے سے نااہل قرار دے۔ 


حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کا نفسیاتی ٹیسٹ لازمی قراردے دیا گیا
اسلام آباد(سی ایم لنکس )سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیرکے قتل کے بعد اہم شخصیات کی حفاظت پرماموراسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا نفسیاتی ٹیسٹ لازمی قراردے دیا گیا ہے۔حکومتی دعووں کے باوجود کچھ ارکان پارلیمنٹ سیکیورٹی اہلکاروں کی سکریننگ کے طریقہ کارسے مطمئن نہیں ہیں۔اسلام اباد پولیس کی کل تعداد دس ہزار ہے،چھ ہزاراہلکارسیکورٹی ڈویڑن میں تعینات ہیں۔ان اہلکاروں کی بڑی تعداد اہم شخصیات کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اورریڈ زون میں فرائض انجام دے رہی ہے۔گورنرسلمان تاثیر کو ایک سال قبل انکے اپنے ہی محافظ پولیس ایلیٹ فورس کے اہلکارنے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔حکومتی اوراپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے واقعے کوسیکیورٹی کی ناکامی قراردیا تھا۔دوسری جانب وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ وی وی آئی پی سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کی مکمل سکریننگ کی جارہی ہے اور نفسیاتی ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد ہی کسی اہلکارکوحفاظتی ڈیوٹی پرلگایا جاتا ہے۔مسلم لیگ قاف سے تعلق رکھنے والے وزیر مملکت شیخ وقاص اکرم کے مطابق ان کی سیکیورٹی پردو ایسے اہلکاروں کوتعینات کی گیا جن کا تعلق آبائی علاقے میں ان کے مخالف گروپ سے ہے۔مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغرکا مو¿قف ہے کہ اہم شخصیات کی سیکورٹی پر تعینات افراد کی سکریننگ محض ایک رسمی کارروائی ہے کوئی کسی کے دل کا حال نہیں بتا سکتا۔ 


جمہوری عمل کوپٹڑی سے اتارنےوالوں کومایوسی ہوگی ، وزیراعظم گیلانی
اسلام آباد(سی ایم لنکس )وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جمہوری عمل کے ارتقاءکو پٹڑی سے اتارنے کی کوششیں کرنے والوں کو مایوسی ہوگی۔پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں اپنے چیمبر میں اراکین سینٹ و قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت قائم رہے گی اور جو لوگ ملک میں جمہوری عمل کے ارتقاءکو پٹڑی سے اتارنے کی کوششیں کررہے ہیں انہیں مایوسی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت عوام کی آواز ہے اور جمہوری حکومت عوام کو بااختیار بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی جو ان کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سمجھدار ہیں اور جانتے ہیں کہ کون ان کا دوست اور کون دشمن ہے۔ اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ نے کراچی میں فوجی عدالتوں کے قیام کے متعلق مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں نواز شریف کی تجویز کی مخالفت پر وزیراعظم کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ 


بے نظیر کے قتل کی ایف آئی آر دوبارہ درج کرنیکی درخواست، سماعت ملتوی
اسلام آباد(سی ایم لنکس )سپریم کورٹ نے بے نظیر بھٹو قتل کی ایف آئی آر دوبارہ درج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت کےلیے ملتوی کردی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی خصوصی بینچ نے بے نظیر بھٹو قتل کی ایف آئی آر دوبارہ درج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔بے نظیربھٹوکے پروٹوکول آفیسر چودھری اسلم کے وکیل رشید اے رضوی عدالت میں حاضرنہ ہوسکے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ وہ یہ کیس ہائی کورٹ میں نہیں سن سکے کیونکہ اس وقت ان کے بھائی طارق کھوسہ بطور ڈی جی ایف آئی اے بے نظیرقتل کیس کی تفیش کررہے تھے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ اب وہ اس کی سماعت کریں تو انہیں کوئی اعتراض تو نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا اعتراض جسٹس اعجاز چودھری پر بھی ہوسکتا ہے۔ چودھری اسلم نے اعتراضات سے متعلق درخواست واپس لیتے ہوئے کہا کہ انہیں بینچ پر اعتماد ہے۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کےلیے ملتوی کر دی۔ چودھری اسلم نے درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ بے نظیرقتل کی نئی ایف آئی آر میں بابراعوان ، رحمان ملک، پرویزالہی سمیت دیگر کو نامزد کر کے ان سے تفتیش کی جائے۔ 


اسلام آباد :پولیو ویکسین کنٹینر غائب ہونے کا نوٹس
اسلام آباد(سی ایم لنکس )وفاقی حکومت نے پولیو ویکسین کنٹینر غائب ہونے کے بارے میں شائع ہونے والی رپورٹوں کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ نے چیف سیکرٹری بلوچستان احمد بخش لہڑی سے پولیو کنٹینر غائب ہونے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔ بلوچستان حکومت کو لکھے گئے خط میں میڈیا میں شائع ہونیوالی رپورٹوں کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔خط میں بلوچستان حکومت کو خبر دار کیا گیا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک پولیو ویکسین کا کوئی نیا کنٹینر بلوچستان حکو مت کو فراہم نہیں کیا جائیگا۔ تحقیقات سات روز میں مکمل کر کے وفاقی حکومت کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


سرکاری ملازمین کیلئے اثاثے ظاہر کرنا لازمی قرار
اسلام آباد(سی ایم لنکس )وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے لیے اثاثے ظاہرکرنا لازمی قرار دیدیا۔ کابینہ کی طرف سے فوجی عدالتوں کے بارے میں چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بیان کا خیر مقدم کیا گیا۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی طرح سرکاری ملازمین اور قومی خزانے سے تنخواہ ، الاو¿نسز اور دوسری مراعات لینے والا ہر شخص بھی اثاثے ظاہر کرنے کا پابند ہوگا۔ کابینہ ارکان نے چیف جسٹس کی جانب سے فوجی عدالتوں کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند ہونے کے ریمارکس کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ کابینہ نے وزارت قانون کو احتساب بل پر کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔ بل پہلے سے ہی پارلیمنٹ میں زیرالتوا ہے۔ توانائی کمیٹی نے کابینہ کو بجلی اور گیس بحران پر بریفنگ دی ہے۔ کابینہ گیس اور بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ 


ملک بھر میں سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان کیا جائیگا ،عمران
اسلام آباد(سی ایم لنکس) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ آئندہ ماہ حکومت کیخلاف ملک گیر سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان کیا جائیگا۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں مرکزی آفس میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی مینڈیٹ اور اخلاقی جواز کھوبیٹھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گیس لوڈ شیڈنگ سے پنجاب میں چالیس لاکھ لوگ بے روز گار ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں تمام بحرانوں کے ذمے دار این آر او زدہ حکمران ہیں ،بے نظیر اور مشرف میں ڈیل کروانے والے امریکا نے ہی این آر او زدہ حکمرانوں کا الیکشن کروایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کرپشن کے ثبوت میڈیا کے سامنے لائے جائیں گے۔اس موقعے پر انہوں نے جوبائیڈن سے ملاقات کی بھی تردید کی۔ 


حکومت عوامی مسائل سے غافل نہیں، صدر زرداری
کراچی(سی ایم لنکس)صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل کے غافل نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاو¿س میں پی پی کراچی ڈویڑن کے رہنماو¿ں سے ملاقات کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے پر عزم ہے۔انہوں نے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ عوام سے رابطے بڑھائیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں۔ذرائع کے مطابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے صدر زرداری کو سیاسی صورتحال ،پی پی کراچی ڈویڑن کے تنظیمی امور اور دیگر معاملات پر بھی بریفنگ دی۔اس موقعے پر صدر نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی مفاہمتی پالیسی کے باعث جمہوریت پروان چڑھی۔ان کا کہنا تھا کہ تمام جمہوری ادارے مضبوط ہیں اور حکومت کا کسی ادارے سے کوئی ٹکراو¿ نہیں ہے۔ 

کچھ بھی ہو، قائد عوام کو انصاف دلانے کیلئے لڑتا رہونگا، بابر اعوان 
اسلام آباد(سی ایم لنکس ) پیپلز پارٹی کے راہ نما بابر اعوان نے کہا ہے کہ وہ قائد عوام زوالفقار علی بھٹو کے وکیل ہیں اور ان کو انصاف دلانے کے لئے وہ لڑتے رہیں گے۔ سپریم کورٹ میں بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ جب وہ بے نظیر بھٹو کے وکیل تھے تو پر دہشت گردی کا مقدمہ بنا کر عدالت میں بھیجا گیا اور جب وہ صدر زرداری کے وکیل بنے تو ان پر ڈکیتی اور اغوا کے مقدمات بنا ئے گئے۔ ا نھوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک شعر بھی پڑھا”نوٹس ملیا، کھکھ نہ ہلیا، کیوں سوہنے دا گلہ کراں ، میں لکھ واری بسم اللہ کراں"۔ 

وزیر اعظم ہاو¿س سے باہر نکلا تو قتل کر دیا جاو¿ں گا، حسین حقانی 
اسلام آباد(سی ایم لنکس ) پاکستان کے سابق سفیر برائے امریکا حسین حقانی نے کہا ہے کہ اگر وہ وزیر اعظم ہاو¿س سے باہر آتے ہیں تو انہیں قتل کر دیا جائے گا۔ ایک غیر ملکی اخبار کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہیں واشنگٹن نواز اور غدار سمجھا جا رہا ہے ،اس لئے انہیں ڈر ہے کہ اگر وہ وزیر اعظم ہاو¿س سے باہر نکلے تو سلمان تاثیر کی طرح انہیں قتل کر دیا جائے گا۔ 


 پیر پگارا کی علاج کیلئے آئندہ 36 گھنٹوں میں لندن روانگی متوقع 
کراچی(سی ایم لنکس ) حروں کیروحانی پیشوااورمسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرصاحب پگارا کی آئندہ 36 گھنٹوں میں پیر صاحب پگاراکی خصوصی میڈیکل طیارے کے ذریعے لندن روانگی متوقع ہے۔ کراچی کے نجی اسپتال اور کنگری ہاو¿س میں پیرصاحب پگارا کی صحت یابی کے لئے ان کے مرید دعاکررہے ہیں جبکہ مریدوں کو ان کادیدار بھی کرایا گیا۔ڈاکٹرزنے پیرپگارا کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق پیرصاحب کے صاحبزادے پیرصدرالدین شاہ لندن روانہ ہوگئے ہیں ، جہاں وہ اپنے والد کے علاج کے انتظامات کاجائزہ لیں گے اور آئندہ 36 گھنٹوں میں پیر صاحب پگاراکی خصوصی میڈیکل طیارے کے ذریعے لندن روانگی متوقع ہے۔پیرپگارا کو 26جنوری کو جگر اور گردوں کے عارضے کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 


بھٹو ریفرنس کیس،سماعت کل تک کے لیئے ملتوی 
اسلام آباد(سی ایم لنکس )چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کا راستہ بند کردیا گیا ہے۔ جب تک عدلیہ آئین کے مطابق کام کرتی رہے گی کسی کو غیرآئینی اقدام کی جرات نہیں ہوگی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے گیارہ رکنی بینچ نےسماعت شروع کی تو ایڈووکیٹ جنرل سندھ فتح محمد ملک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی سوالیہ نشان ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت کو صدارتی ریفرنس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرنا ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ صدرمملکت کو ماضی کے معاملات پر ریفرنس بھجوانے کا اختیار ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ کسی کی مخالف نہیں مگر دیکھنا یہ ہے کہ یہ گتھی کیسے سلجھانی ہے۔ عدالتی معاونین فخر الدین ابراہیم کو حفیظ پیرزادہ نے کہا کہ ریفرنس کو واپس بھجوایا تو آزاد عدلیہ کے لیے دی گئی قربانیاں رائیگاں جائیں گی۔ سماعت کل بھی جاری رہے گی۔


پیر پگاڑا کا علالت کے دوران مریدوں کو پہلا دیدار 
کراچی(سی ایم لنکس )حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگاڑا نے بدھ کی دوپہر علالت کے دوران اپنے مریدوں کو پہلا دیدارکرایا۔ وہ پچھلے 41 دنوں سے کراچی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انہیں پھیپھڑوں کا انفیکشن ہے جس پر کنٹرول کی غرض سے انہیں لندن منتقل کئے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔صحت یابی کی غرض سے بدھ کی صبح پیر صاحب پگاڑا کو وہیل چیئر پر اسپتال کے احاطے میں کچھ دیر کے لئے لایا گیا۔ اس دوران ان کے درجنوں مرید اسپتال میں موجود تھے۔ ادھر سندھ بھر میں ان کی صحت یابی کے لئے ناصرف دعائے صحت کی گئی بلکہ قرآن خوانی بھی کی گئی۔پیر صاحب پگاڑا سندھ میں آباد ہزاروں حروں کے روحانی پیشوا ہونے کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ بھی ہیں۔ انہیں ملک کی تمام سیاسی جماعتیں سینئر ترین اور منجھے ہوئے بزرگ سیاستدان تصور کرتی ہیں۔ شاید ہی کوئی سیاسی جماعت اور اس کا سربراہ ایسا ہو جو پیر صاحب پگاڑا سے ملنے کبھی کراچی نہ آیا ہو۔ پیر صاحب کراچی میں مقیم ہیں اور ان کے گھر کنگری ہاو¿س کو سیاست خاص کر سندھ کی سیاست کا مرکز خیال کیا جاتا ہے۔


پاکستان، افغانستان کا دو طرفہ تعلقات دوبارہ فعال بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد(سی ایم لنکس ) پاکستان اور افغانستان نے دو طرفہ تعلقات دوبارہ فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں مشترکہ اقتصادی کمیشن کا ایئندہ اجلاس رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہوگا۔ پاک افغان دوطرفہ تعلقات کے بارے میں یہ فیصلہ منگل کے روز افغان سفیر عمر داودزئی کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے ساتھ ملاقات میں کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پاک افغان مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے۔ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں یہ اجلاس اسلام ایباد میں بلانے پر اتفاق ہوا۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ ایزادانہ طور پر مضبوط دوطرفہ تعلقات چاہتا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اپنے ہمسایوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر گامزن ہیں۔ ملاقات میں دوطرفہ طور اعلی سطحی وفود کے تبادلوں پر بھی اتفاق کیا۔ 


پاکستان نے تین ایرانی گارڈز کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا
اسلام آباد(سی ایم لنکس ) پاکستان نے تین ایرانی گارڈز کے خلاف پاکستانی شہری کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا جب کہ ایران نے ملزمان کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کے سرحدی ضلع واشک کے پولیس افسر کے مطابق ایرانی بارڈر گارڈز کے خلاف مقدمہ مقتول نوجوان کے والد کی تحریری درخواست پر درج کیا گیا ہے اور ملزمان کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق ملزمان ایف سی کی تحویل میں ہیں اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کی غرض سے پولیس کے حوالے کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی گارڈز نے دونوں پاکستانیوں کو ایران لے جانے کی کوشش کی تھی اور فائرنگ سے کار میں سوار ایک شخص ہلاک اور اس کا بھائی زخمی ہوا۔ دوسری جانب ایرانی جنرل حسین ذوالفقار نے پاکستان سے گرفتار شدگان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستانی حکام سے بات چیت ہوئی ہے اور مزید بات ہوگی۔ جنرل ذوالفقار کا کہنا ہے کہ ایرانی گارڈز غیر ارادی طور پر رات کے وقت پاکستانی حدود میں داخل ہوگئے تھے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرحدی علاقوں میں اس طرح کے واقعات ہوجاتے ہیں اور یہ مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کرلیا جائے گا۔ 


تنگوانی:بارودی سرنگ کا دھماکا،ایک شخص ہلاک،دوسرا زخمی 
کراچی(سی ایم لنکس )سندھ بلوچستان سرحد پر تنگوانی کے قریب گاو¿ں میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق اور اسکا ساتھی زخمی ہوگیا۔بارودی سرنگ کے دھماکےسے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو سوئی اسپتال منتقل کردیا گیا،دھماکہ کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بگٹی قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ شروع ہوگئی ،ڈی ایس پی تنگوانی محمد صادق اوڈھو کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکہ بلوچستان کے علاقے کے میں ہوا ہے۔

کشمور: بھٹائی کالونی میں دھماکا اور فائرنگ 
کشمور(سی ایم لنکس ) سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے کشمور میں واقع بھٹائی کالونی میں دھماکا ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے پہلے پولیس چوکی کے قریب دھماکا کیا اور بعد ازاں پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ دھماکے اور فائرنگ کے آوازوں سے علاقہ گونج اٹھا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ 

پنجاب میں شمسی توانائی کی فراہمی کیلئے سرکاری اسپتالوں کی فہرست طلب 
لاہور(سی ایم لنکس) محکمہ انرجی پنجاب نے سولر انرجی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ضلعی حکومتوں سے سرکاری اسپتالوں کی فہرستیں طلب کر لیں۔سیکرٹری انرجی پنجاب نے صوبے کے تمام ڈویڑنز کے کمشنروں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے ہر ڈویڑن اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر کی 5 پانچ عمارتوں میں بھی سولر انرجی کی سہولت دی جائے گی۔ سولر انرجی کے آلات کی خریداری کو وزیراعلٰی پنجاب کی بچت پالیسی سے مستثنٰی قرار دیا گیا ہے۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمشنروں اور ڈی سی اوز کے تحت افسروں میں ایک افسر سولر انرجی سسٹم کی تربیت کے لئے نامزد کیا جائے اور ضلعی حکومتیں اپنے بجٹ میں سولر انرجی کے لئے معقول رقم بھی مختص کریں۔ 

ملک میں سردی کی نئی لہر، وادی نیلم کی پر کشن گنگا جھیل منجمد ہوگئی 
مظفر آباد(سی ایم لنکس) وادی کشمیر،سوات ،شمالی بلوچستان ،چترال سمیت مری میں نئے سال کی پہلی برفباری کے بعد موسم مزید سرد ہوگیاہے۔ مختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔ مظفرآباد اور بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی مزید بڑھ گئی ہے جبکہ وادی نیلم ،لیپہ اوردیگر بالائی علاقوں میں بھی برفباری وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ادھر وادی نیلم کے مقام پر کشن گنگا جھیل منجمد ہوگئی ہے۔ سوات کے بالائی علاقوں کالام ،مالم جبہ اور چترال شہر میں بھی سال کی پہلی برفباری شروع ہوگئی ہے۔ بالائی علاقوں میں لکڑی کی قیمتوں میں اضافے ،پانی منجمد ہونے اورگیس نایاب ہونے سے سردی کا مقابلہ کرنے میں شہریوں کو مشکلات ہیں۔ مری میں سال نو کی پہلی برفباری سے وادی نے سفید چادر اوڑھ لی ہے اور وادی کے حسن میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ہزارہ ڈویڑن میں ایبٹ آباد،مانسہرہ ،نتھیاگلی میں موسم ابرآلود ہے ،اسکردو میں درجہ حرارت منفی سات ریکارڈ کیاگیا، گلگت میں گلیوں میں جمع پانی بھی جم گیاہے۔ شمالی بلوچستان میں طویل خشک سردی کے بعد گذشتہ رات سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے،زیارت ،کوڑک ٹاپ، کان مہترزئی سمیت بالائی اورپہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری جاری ہے۔ 


 کوئٹہ: ریلوے کے ابتر حالت کے خلاف ملازمین کا احتجاج 
کوئٹہ (سی ایم لنکس ) کوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین ریلوے کی ابتر حالت اور تنخواہیں چیکوں کے ذریعے دینے پر سراپا احتجاج ہوگئے چیرمین ریلوے کا پتلا بھی نظر آتش کردیا۔ ریل مزدور اتحاد کی مرکزی اپیل پرکوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کی قیادت اتحاد کے صوبائی صدر امین رئیسانی نے کی۔مزدوروں نے اپنے ہاتھوں میں ریل مزدور اتحاد اور سیاہ پرچم اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے امین رئیسانی نے کہا کہ ریلوے کے افیسران نے ریلوے کی حالت ابتر بنائی ہوئی ہے اوپر سے نیچے تک کرپشن ہورہی ہے جس کی وجہ سے ریلوے کا پہیہ روک رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ریلوے ملازمیں کو تنخواہیں چیک کے ذریعے دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملازمین چیک لیکر بنکوں کے چکر کاٹیں یا اپنی ڈیوٹی کریں۔۔ اس موقع پرمشتعل ریلوے ملازمین نے چیرمین ریلوے کا پتلا بھی نذرآتش کردیا۔ 


عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد میں تا خیر جمہوریت کی نفی ہے : رانا ثنا
لاہور(سی ایم لنکس )پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد اور تاخیر جمہوریت اور عدلیہ دونوں کی نفی ہے۔ لاہور میں پنجاب اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے این آر او سمیت عدلیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فوج آئنیی ادارہ ہے اور ایمرجنسی کے حالات میں فوج سے مدد لی جا سکتی ہے۔کراچی کے بھتہ خور اور ٹارگٹ کلر اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے پنجاب پر تنقید کرتے ہیں جو غلط ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سی این جی اور گیس کے مسئلوں پر صوبوں کے درمیان تفریق پیدا نہیں کرنے دیں گے۔ پنجاب حکومت پارلیمنٹ سمیت اعلٰی عدلیہ سے بھی رجوع کر سکتی ہے۔ 


لنڈی کوتل میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم ، 6 افراد ہلاک
لنڈی کوتل(سی ایم لنکس )خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں دوگروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کرم ایجنسی میں گھر کے باہر نصب بم پھٹنے سے 6 بچے زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے صدہ شہر کے سماجی راہ نما ملک سلیم خان کے گھر کے گیٹ پربم نصب کیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا چار زخمی بچوں کو سول ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ دو بچوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر پشاور منتقل کردیا گیا ہے ، جائے وقوعہ کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے رکھا ہے اور مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے ، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔علاقہ مکینوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ 


حیدرآباد میں بھی لوڈشیڈنگ کا عذاب
حیدرآباد(سی ایم لنکس )حیدرآباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔ شہری تو گھنٹوں بجلی بندش کا عذاب جھیل رہے ہیں لیکن پولیس ہیڈکوارٹر میں صرف آدھا گھنٹہ بجلی بند کی جا رہی ہے۔شدید سرد موسم میں بجلی کی طلب کم ہونے کے باوجود حیدرآباد کے شہری بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں۔ کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔کہیں خراد مشین والا تو کہیں فوٹو اسٹیٹ مشین والا اور کہیں کپڑے استری کرنے والا بجلی کے انتظار میں ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھا ہے۔ اور انتظار ہے کہ طویل سے طویل تر ہوتا جا رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بغیر کسی شیڈول کے طویل لوڈشیڈنگ نے مشکلات بڑھا دیں۔ بارہ گھنٹے سے زائد بجلی غائب رہنے کے باوجود بل کم نہیں آتے۔ جو سمجھ سے بالاتر ہے۔دوسری جانب پولیس والے خوش ہیں کہ ہیڈکوارٹر میں صرف آدھے گھنٹے کے لیے بجلی غائب ہوتی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے جینا مشکل کر رکھا ہے تو گرمیوں میں کیا حال ہوگا۔ ارباب اختیار لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرانے کے لیے اقدامات کریں۔


پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار
کراچی(سی ایم لنکس )قومی ائیر لائن کی آنے اور جانےوالی بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جس سے مسافروں اور ان کے عزیزواقارب کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔پی آئی اے حکام کے مطابق ایمسٹرڈیم سے لاہور آنے والی پی کے 738 ساڑھے پانچ گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہے۔پرواز نے صبح پونے پانچ روانہ پہنچنا تھا جو اب دن دس بج کر بیس منٹ پر پہنچنے کا امکان ہے۔ اسی طرح پیرس سے آنےوالی پی کے 734 بھی ساڑھے سات گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی پرواز نے صبح چھ بجے پہنچنا تھا جو اب ڈیڈھ بجے دن پہنچے گی ، جب کہ ٹورنٹو سے آنےوالی پرواز بھی ساڑھے تین گھنٹے ، اور دوبئی جانےوالی پرواز پی کے 203 ڈیڈھ گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوگی ،پرواز نے دن دس بجے روانہ ہونا تھا جو اب ساڑھے گیارہ بجے جائے گی ،جب کہ اوسلو جانےوالی پی کے 751 ساڑھے تین گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہو گی ،پرواز نے دن گیارہ بجے جا نا تھا جو تاخیر کے باعث اڑھائی بجے جائے گی۔ 


کارکردگی رپورٹ:عوامی مسائل کے حل کے دعویدار 274 ارکان اسمبلی سال بھر خاموش رہے
اسلام آباد(سی ایم لنکس )قومی اسمبلی میں 342 اراکین میں سے 274 اراکین نے سال 2011 میں خاموشی کا ریکارڈ بنایا‘جس میں سے صرف 168 اراکین نے کارروائی میں حصہ لیا جن میں خواتین اراکین نمایاں رہیں۔قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق ملک میں قانون سازی کرنے والی قومی اسمبلی کی سال 2011 میں کارگردگی تسلی بخش نہیں رہی جب کہ ایوان میں موجود عوامی مسائل حل کرنے کے بیشتر ذمہ داران سال بھر ڈیسکیں بجانے کے سوا کچھ نہ کرسکے جب کئی وزراءسمیت کئی ممبران اکثراجلاسوں ہی سے غیر حاضررہے۔ قومی اسمبلی کے 324 اراکین میں سے ملکی مسائل حل کیلئے قانون سازی سمیت اہم عوامی اشوزاور دیگر مباحثوں میں حصہ لینے والے 168 اراکین میں سے 127 مرد اور 41 خواتین ممبر تھی۔سال 2011 میں مجموعی طور پر مرد اراکین کے مقابلے میں خواتین اراکین کی کارکردگی بہتر رہی،77 خواتین اراکین میں سے 53 فیصد خواتین نے اجلاس کی کارروائی میں حصہ لیا جب کہ24 خواتین اراکان سمیت 274 اراکین اسمبلی سال بھر گونگے بنے رہے اور خاموش رہنے کاریکارڈ بنادیا۔ مجموعی طور پر سال 2011 میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں حاضری کا تناسب 63 سے 73 فیصد رہا،قومی اسمبلی کی کارروائی میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں میں ایم کیوایم 88 فیصد کے ساتھ نمایاں جب کہ 66 فیصد کے ساتھ ن لیگ دوسرے، 54 فیصد کے ساتھ اے این پی تیسرے، 50 فیصد کے ساتھ جے یو آئی چوتھے، 41 فیصد کے ساتھ پی پی پانچویں، 33 فیصد کے ساتھ ق لیگ چھٹے اور 20 فیصد کے ساتھ فنکشنل لیگ ساتویں نمبر پر رہی۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایک اجلاس کےسوا تمام اجلاسوں میں شرکت کرکے حاضری کا ریکارڈ بناڈالا جب کہ اپوزیشن لیڈر چوہدری نثارکم سے کم 16 اجلاسوں میں غیر حاضررہے مگر ایوان میں بیانات دینے کے باعث توجہ کا مرکز بنے رہے۔قومی اسمبلی کی اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے مجموعی طور پر ایک سال کے دوران اسمبلی کو صرف اور صرف 19 فیصد وقت دیا جب کہ ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی نے 45 فیصد وقت اسمبلی کے نام کیا، قومی اسمبلی کے 35 فیصد اجلاس اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے بغیر مختلف صدر نشینوں کی صدارت میں ہوئے۔گزشتہ برس عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کی حاضری بھی مایوس کن رہی جب کہ نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ مرتضیٰ جتوئی صرف اور صرف 9 اجلاسوں میں شریک ہوئے، سال بھر میں 35 اجلاسوں میں قانون سازی اور عوامی مسائل کو حل کیا گیا ۔حیران کن بات یہ ہے کہ سال بھر میں اسمبلی کا 32 فیصد وقت بے مقصد پوائنٹ آف آرڈر میں گزرا جب کہ پورا سال ایوان مچھلی مارکیٹ اور میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا، سال بھر میں 9 سے زائد توجہ دلاو¿ نوٹس پر بحث کی گئی جب کہ 9 سے بار حزب اختلاف نے اچانک اجلاس سے واک آو¿ٹ کیا‘جب کہ عوامی مسائل کی 20 سے زائد تحریکوں پر کوئی بات کرنا بھی پسند نہیں کی گئی۔

آرمی چیف جنرل کیانی 5روزہ دورے پر چین روانہ 
راولپنڈی(سی ایم لنکس ) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی 5 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل کیانی چین کی سیاسی و فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ان کے دورہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں مزید تعاون سے متعلق امور پر بات کی جائے گی۔ 


تعلیمی اداروں میں موبائل کے استعمال پر پابندی
لاہور(سی ایم لنکس ) پنجاب اسمبلی نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل اور فوری پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور کی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں مفاد عامہ کی پانچ قرار دادیں اتفاق رائے سے منظور کی گئیں۔ رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں قرارداد پیش کی کہ صوبے کہ تمام اسکولوں اور گرلز و بوائز کالجز میں موبائل فون کے استعمال پر فوری پابندی لگائی جائے۔ جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔ جس کے بعد صوبے میں موجود تمام سکولوں اور کالجوں میں موبائل فون کے استعمال کو ممانت ہوگی۔ رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین کا کہنا ہے کہ موبائل فون کا استعمال اچھی بات ہے لیکن اس کے بے جا استعمال سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موبائل استعمال کرنے سے بچے سکول میں پڑھائی پرپوری توجہ نہیں دیتے اور سکول میں اپنے دوستوں سے فون اور ایس ایم ایس میں مصروف رہتے ہیں۔ جس سے انکی پڑھائی متاثر ہوتی ہے۔


مسلم لیگی قائدین انتخابی اتحاد کیلئے فکر مند، ملاقاتوں و مشوروں میں تیزی
لاہور(سی ایم لنکس )مسلم لیگ کے مختلف دھڑے انتخابی اتحاد کیلئے سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ ہمایوں اختر خان نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ انتخابات سے پہلے تمام لیگی دھڑے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوجائیں گے۔ لاہور میں عوامی مسلم لیگ، مسلم لیگ ضیا، فنکشنل اور چٹھہ گروپس کا اجلاس ہوا جس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا انہیں امید ہے کہ آئندہ انتخابات سے پہلے مسلم لیگوں کا اتحاد ہو جائے گا۔ آج کے اجلاس میں موجود جماعتیں لیگیوں کے اتحاد پر متفق ہیں لیکن کوئی جماعت ضم نہیں ہوگی۔اعجاز الحق نے صحافیوں کو بتایا چوہدری شجاعت حسین نے مثبت بات کی تھی۔ میاں نواز شریف تاخیر نہ کرتے تو مسلم لیگ کب کی متحد ہوگئی ہوتی۔




03/01/2012



سپریم کورٹ کا این آر او فیصلے پر عملدرآمد کےلئے حکومت کو آخری موقع اسلام آباد (سی ایم لنکس )این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ این آر او پر فیصلے پر عملدر آمد کا آخری موقع دے رہے ہیں،اب احکامات پر عملدرآمد نہ ہوا تو جتنی بڑی اتھارٹی ہوئی ایکشن لیں گے۔تمام متعلقہ افراد کو این آر او فیصلے پر عملدرآمد کے لیے10جنوری تک کی مہلت دی جار رہی ہے این آر او عملدر آمدکیس کی سماعت جسٹس آصف کھوسہ کی سربر اہی میں 5رکنی خصوصی بنچ کی،سماعت کے دوران جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ کیا میٹرک پاس کو ایم ڈی او جی ڈی سی ایل تعینات کرنا اختیارات کا غلط استعمال نہیں،ان کا کہنا ہے کہ نیب سے سزا یا فتہ عدنان خواجہ اور احمد ریاض شیخ کا تقرر کیسے کیا گیا؟جسٹس آصف کھوسہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نیب سے سزا یا فتہ عدنان خواجہ اور احمد ریاض شیخ کا تقرر کیسے کیا گیا، عدنان خواجہ کو ایم ڈی او جی ڈی سی ایل بنا نے کی تفتیش نیب کر ے گا ، پراسیکیوٹر جنرل نیب کے کے آغا کا کہنا تھا کہ نیب صرف اٹھارٹی کے غلط استعمال والے کیسزدیکھتا ہے،کے کے آغا کا مزید کہنا تھا کہ نیب تو میگا اسکینڈلز کی بھی تحقیقات کر رہا ہے،جسٹس آصف نے کے کے آغا سے استفسار کیا سوئس عدالت کو خط لکھنے کے لیے نئی سمری بھجوائی؟ کے کے آغا نے جواب دیا کہ سمری لکھنے کا معا ملہ نظر ثانی کیس کی وجہ سے تعطل کا شکار تھا ،جسٹس آصف نے پوچھا کہ نظر ثانی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد کیا ہوا،جس پر پراسیکیوٹر کا موقف تھا کہ سیکریٹری قانون آئیں گے تو معلوم کر کے بتا و¿ ں گا۔ سیکریٹری قانون بیرون ملک گئے ہو ئے ہیں۔

 سپریم کورٹ کا نیب کو عدنان خواجہ کے تقرر کے خلاف تحقیقات کا حکم
اسلام آباد(سی ایم لنکس) سپریم کورٹ نے نیب کو عدنان خواجہ کے تقرر کے خلاف تحقیقات کا حکمدے دیا ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5رکنی بینچ این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس آصف سعید نے استفسار کیا کہ نیب سے سزا یافتہ عدنان خواجہ اور احمد ریاض کا تقرر کیسے کیا گیا، او جی ڈی سی ایل میں سزا یافتہ اور کم تعلیم یافتہ افراد لگاگئے گئے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سرکاری عہدے پر غلط تقرر کے خلاف نیب کی تحقیقات نہ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔

 میمو کمیشن، فریقین کی طلبی کیلئے اخبار میں اشتہار جاری کر دیا گیا
اسلام آباد(سی ایم لنکس) میموگیٹ کمیشن کی ہدایت پر متعلقہ فریقین کو کمیشن کے سامنے نو جنوری کو پیش ہونے کیلئے اخباری اشتہار بھی جاری کردیاگیا ہے۔ میموگیٹ کمیشن کے پہلے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی، حسین حقانی سمیت بعض فریقین نہیں آئے تھے ، کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس بلوچستان جسٹس فائرعیسی کی ہدایت پر سیکریٹری کمیشن سیشن جج جواد عباس کی طرف سے اخبارات میں اشتہار شائع کیا گیا ہے، اشتہار میں تمام متعلقہ فریقین کو کہاگیاہے کہ وہ کمیشن کے نو جنوری کو ہونے والے اجلاس میں صبح نو بجے پیش ہوں۔

 وزیراعظم سیکریٹریٹ پر قومی پرچم الٹا لہرادیاگیا
اسلام آباد (سی ایم لنکس) اسلام آباد میں وزیراعظم سیکریٹریٹ کی عالیشان عمارت پر آج قومی پرچم الٹا لہرادیاگیا۔ شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ آف پاکستان سے ملحقہ پی ایم سیکریٹریٹ کی عمارت کی چھت پر یہ قومی پرچم صبح سے ہی الٹا لہرا رہا تھا۔ نیوز چینلز پر جب اسکی خبر نشر ہوئی تو کچھ دیر بعد اسے اتار کر درست طریقے سے لہرا یا گیا۔

سینٹ اور عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے، امین فہیم
اسلام آباد(سی ایم لنکس) وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ سینٹ اور عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے، سیاسی جماعتیں اور تمام ادارے ایک ہی سمت میں چلیں تو ملک کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم امین فہیم نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، اگر حکومت کو پورا وقت ملے گا تو پھر اس سے جمہوریت بھی مضبوط ہو گی اور عوام آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کے ذریعے جو فیصلہ کریں گے وہ سب کو قابل قبول ہو گا۔ سینٹ اور عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کے حل کیلئے سیاسی لوگ اور تمام ادارے ایک ہی سمت میں چلیں تو ملک کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کیخلاف کئی برسوں سے پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جو لوگ ان کیخلاف پراپیگنڈہ کر رہے ہیں انہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا اور وہ ناکام رہیں گے۔

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، ملکی سلامتی پر گفتگو
اسلام آباد(سی ایم لنکس )وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے درمیان انتہائی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں تقریب کے دوران ہونے والی ملاقات میں ملکی سلامتی اور دفاع سے متعلق امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور ائیر چیف راو¿ قمر سلیمان بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ہونے والی ملاقات انتہائی اہم ہے۔

صدارتی بھٹو ریفرنس :کیس کو ری وزٹ نہیں ،صرف رائے دے سکتے ہیں،چیف جسٹس
اسلام آباد(سی ایم لنکس)بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالت کسی ریفرنس کیس پر رائے دے سکتی ہے ،از سر نوجائزہ نہیں لے سکتی ،بھٹو ریفرنس کیس میں سپریم کورٹ کی ذمہ داری محدود ہے۔بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بھٹو ریفرنس کیس میں جو غلط ہو اہے تو اسے ٹھیک کرنا چاہتے ہیں،ہم اس کیس میں ری وزٹ کے بجائے صرف رائے دے سکتے ہیں،اگر ہم اس کیس کو ری وزٹ کرتے ہیں تو اس کے کیا اثرات ہونگے؟سپریم کورٹ میں بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 11 رکنی بینچ نے کی،چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ صدراتی ریفرنس پر کئی اعتراضات آئے،صدارتی ریفرنس کے حوالے سے ہمارے اختیارات محدود ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ ری وزٹ کے لیے کسی ملک کے سربراہ کو بھجوائے گئے ریفرنس کا حوالہ دیں، ایسا حوالہ دیں جس میںصدراتی ریفرنس کے زریعے کیس ری وزٹ ہوا ہو،اگر صدر نے بھٹو کے داماد کے طور پر معاملہ اٹھایا تو بات دوسری ہے،سماعت کے دوران جسٹس جواد نے کہا کہ آئین نظرثانی شدہ کیس پر دوبارہ نظر ثانی کی اجازت نہیں دیتا ،سماعت کے دوران وفاق کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ آسمان بھی گر پڑے تو عدالتوں کو انصاف کرنا چاہیے،ملک میں جمہوریت کی عمر کم ہے میں اس کے حق میں نہیں ہوں،جبکہ جسٹس ثاقب نثارکا کہنا تھا کہ آرٹیکل 186 کے تحت کیس پر از سرنو غور کی گنجائش نہیں،جسٹس ثاقب نے بابر اعوان سے استفسار کیا ،کیاصدر اصلاحاتی اختیار رکھتا ہے؟بابر اعوان کا کہناتھا کہ کیس میں آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ظاہر ہے،جس پر چیف جسٹس نے کہا کیا صرف ایک کیس پر نظرثانی کریں،نظرثانی شدہ کیس پر دوبارہ نظر ثانی نہیں کر سکتے،صدر کے عہدے کا بہت احترام ہے،لیکن قانون دیکھنا ہوگا،چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ 300 سے زائد سزائے موت کے کیسز کی نظر ثانی کی درخواستیںصدر کے پاس ہیں،صدر پورے ملک کے صدر ہیں،ایک درخواست ری وزٹ کرنے سے تمام درخواستیں ہمارے پاس آجائیں گی۔سماعت کے دوران صدر زرداری کے وکیل بابر اعوان نے اپنے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میںعدالتی فیصلے پارلیمنٹ میں لانے کی مثالیں موجود ہیں،پارلیمنٹ نے ان فیصلوں کو غلط ہونے کی وجہ سے ختم کیا،پاکستان میں ایسی کوئی مثال قائم نہیں کرنا چاہتے ،ہم چاہتے ہیں کہ عدالت اپنی غلطی کی خود اصلاح کرے،جس پر عدالت نے کہا کہ آرٹیکل186 پر عدالتی معاونین ،دیگر کا موقف سننے کے بعد آپکو دوبارہ سنیں گے۔

 اقوام متحدہ میں سابق بھارتی سفیرششی تھرور لاہور پہنچ گئے
لاہور(سی ایم لنکس) اقوام متحدہ میں سابق بھارتی سفیرششی تھرور نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ نہیں ہونی چاہیے ، دونوں ملکوں کے عوام امن چاہتے ہیں۔ اقوام متحدہ میں سابق بھارتی سفیر ششی تھرور نے یہ باتیں اپنی اہلیہ سنندا کے ہمراہ دبئی سے لاہورائیرپورٹ پہنچنے پر نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست تجارت ہونی چاہیے کیونکہ دوسرے ممالک کے راستے تجارت سے ٹیکس بڑھ جاتے ہیں، بھارتی تاجروں کو اپنا مال پہلے دبئی بھجوانا پڑتا ہے ،ششی تھرور کی اہلیہ سنندا ششی کاکہنا تھا کہ وہ کشمیری ہیں اور ان کا تعلق لاہور سے ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ وہ اپنے شوہر کو لاہور کے بارے میں بتاتی رہتی ہیں،انہیں یہاں کے تاریخی مقامات دکھائیں گی ،کشمیری چائے بھی پلائیں گی۔

پاکستان کو امریکی ایف 16 طیاروں کی فراہمی معطل
 اسلام آباد(سی ایم لنکس) امریکا نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی روک دی ہے۔ اس بات کا انکشاف ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کیا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت امریکا نے رواں سال پاکستان کو چھ ایف سولہ طیارے فراہم کرنا تھا۔ دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد امریکا نے طیاروں کی ترسیل روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چند روز پہلے امریکی کانگریس میں منظور کیے جانے والے نئے امریکی دفاعی بِل کے تحت پاکستان کو دی جانے والی امداد میں سے ستّر کروڑ ڈالر کی رقم بھی منجمد کی جاچکی ہے۔ پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے دو روز پہلے ہی بتایا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے امریکا نے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ہونے والے تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر اخراجات کے ضمن میں کوئی ادائیگی نہیں کی۔ پروگرام کے شرکاءکا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں فی الحال بہتری کے کوئی امکانات نظر نہیں آرہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ پاکستان پر دباﺅ بڑھانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

 جسٹس شیخ احمد فاروق کا دوست محمد کھوسہ کیخلاف کیس کی سماعت سے انکار
لاہور(سی ایم لنکس) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شیخ احمد فاروق نے اداکارہ سپنا کی بازیابی اورمبینہ قتل کے حوالے سے سابق وزیراعلی دوست محمد کھوسہ کے خلاف کیس کی سماعت سے انکار کردیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شیخ احمد فاروق نے کیس کے حوالے سے درخواستیں چیف جسٹس کوبھجواتے ہوئے سفارش کی کہ درخواستیں کسی اوربنچ میں پیش کی جائیں ،انہوں نے موقف اختیارکیا کہ وہ بعض ذاتی وجوہات کی بناءپرسابق وزیراعلی دوست کھوسہ کیخلاف کیس کی سماعت نہیں کرسکتے۔ اداکارہ سپنا خان کے باپ مثل خان نے بیٹی کی بازیابی اور دوست کھوسہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے رجوع کررکھا ہے۔

کراچی میں فوجی عدالتوں کے قیام کی بات افسوسناک ہے،وزیر اعظم
اسلام آباد(سی ایم لنکس )وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبے کی مخالفت کرنے والے کو عوام مسترد کر دینگے، سرائیکی علاقے سے وزیراعظم ہونے کے باوجود اگر انہیں صوبہ نہیں ملے گا تو پھر کب ملے گا، ہم پاکستان بنانے والوں میں سے ہیں ملک توڑنے والوں میں سے نہیں، کراچی میں فوجی عدالتوں کے قیام کی بات افسوسناک ہے، پاکستان میں آمریت نہیں ہے اس حوالے سے دوہرا معیار نہیں ہونا چاہئے، جمہوری ادوار میں فوج صرف سویلین معاونت کیلئے طلب کی جاتی ہے، سرائیکی صوبہ آج کی بات نہیں بلکہ یہ سندھ اور ہند کے دور کا ہے، ہماری پانچ ہزار سال پرانی روایات ہیں۔ منگل کو قومی اسمبلی میں سرائیکی اور ہزارہ صوبہ کے حوالے سے قرارداد پر سردار مہتاب احمد خان کی طرف سے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دو ٹوک الفاظ میں اعلان کیا کہ وہ سرائیکی صوبے کی حمایت کرتے ہیں، یہ انتہائی اہم مسئلہ ہے، پیپلز پارٹی ایک وفاقی جماعت ہے یہ جماعت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، فاٹا اور آزاد کشمیر میں موجود ہے، سرائیکی صوبہ بنانے کے حوالے سے جو تاثر دیا جا رہا ہے کہ اس سے ملک توڑنے کی طرف جا رہے ہیں یہ درست نہیں ہے، ہم ملک بنانے والوں میں سے ہیں ملک توڑنے والوں میں سے نہیں۔ ہمارے بزرگوں نے قائداعظم کے ساتھ ملکر قیام پاکستان کیلئے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا دارالحکومت ملتان تھا اور ہمارے جدامجد وہاں کے گورنر تھے، ہماری پانچ ہزار سال پرانی روایات ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو جب پاکستان کے وزیراعظم بنے تو انہوں نے پنجاب کا گورنر اور وزیراعلیٰ سرائیکی علاقے سے بنایا، بینظیر بھٹو کے دور میں صدر مملکت سرائیکی علاقے سے تھا اور ان کے دور میںا سپیکر بھی سرائیکی علاقے سے تھا جو پیپلز پارٹی کی سرائیکی عوام کے ساتھ محبت کا کھلا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ بتایا جائے کہ نان بھٹو اور نان سندھی کیسے ملک کا وزیراعظم بن گیا، یہ پی پی پی کی سرائیکی دوستی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز بات کی گئی ہے کہ میں اپنے بیٹے کو وزیراعلیٰ بنانے کیلئے سرائیکی صوبہ بنانا چاہتا ہوں میں ملک کا وزیراعظم ہوں مجھے اس کی کیا ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبہ ایک فطری بات ہے اگر کوئی اس کی مخالفت کرتا ہے تو سب اس کو مسترد کر دینگے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگر ہم گلگت بلتستان اور فاٹا کے عوام کو اختیارات اور خیبر پختونخوا کے عوام کو ان کی شناخت دے رہے ہیں تو ہم کیسے اپنے علاقے کے لوگوں کو یہ حق نہیں دینگے۔ انہوں نے بتایا کہ ہزارہ کا وفد ان کے پاس آیا جس پر انہوں نے اسفندیار ولی سے بات کی کہ ہزارہ صوبہ کے مسئلے کو کس طرح حل کیا جائے جس پر انہوں نے کہا کہ آپ اپنی پارٹی میں اتفاق رائے پیدا کریں، اس کیلئے ایوان میں دو تہائی اکثریت ضروری ہو گی اس کے فوری بعد میں نے یہ معاملہ اپنی پارٹی کی منشور کمیٹی کے حوالے کر دیا تاکہ اس پر اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔ اس پر کسی کو یہ اعتراض نہیں ہونا چاہئے کہ ہم ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے 1973ءکا متفقہ آئین دیا جو پاکستان کے تحفظ کی ضمانت ہے، یہ آئین پاکستان کی سلامتی کی ضمانت ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم

ایم کیو ایم اور اے ین پی کے درمیان تلخی
اسلام آباد (سی ایم لنکس ) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم اور اے این پی کے ار اکین پارلیمنٹ کے درمیان نئے صوبوں کے معا ملے پر گرما گرمی اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کیلئے ہما ری قرار داد کو زیر بحث لا یا جا ئے جبکہ وفاقی وزیر غلام احمد بلورکہتے ہیں کہ میرا صوبہ تقسیم کرنے کا کسی کو حق نہیں ، صوبوں سے اختیار چھینا جا رہا ہے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اے این پی اور ایم کیو ایم کے درمیان نئے صوبوں کے معا ملے پر گرما گرمی کے دوران ایم کیو ایم اور اے این پی کے اراکین نشستوں سے کھڑے ہو گئے۔ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے لیے ہما ری قرار داد کو زیر بحث لا یا جا ئے ،نئے صوبے کے قیام کی بحث کرانا ہما را حق ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بنا کر رہیں گے۔انکا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ہر ایشو کوزیر بحث لایا جا سکتا ہے ،ایم کیو ایم کا مطا لبہ ہے کہ نئے صوبوں کے معاملے سے متعلق ایوان میں بحث کرا ئی جائے جبکہ وفاقی وزیر غلام بلورکا کہنا تھا کہ میرا صوبہ تقسیم کرنے کا کسی کو حق نہیں ہے ،صوبوں سے اختیار چھینا جا رہا ہے قومی اسمبلی کے اجلاس میںوفاقی وزیر غلام احمد بلورنے کہا کہ ایوان میں بحث نہیں ہونے دیں گے ،بحث صوبائی اسمبلی میں ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی نے بھی آج معاملے پر بحث کرانے کی مخالفت کی ہے۔

تربیلا پشاور ٹرانسمیشن لائن دھماکے سے تباہ
 رسالپور(سی ایم لنکس) رسالپور میں نامعلوم شدت پسندوں نے تربیلا سے پشاور جانے والی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے پول کو یکے بعد دیگرے چار بم دھماکوں سے اڑا دیا۔ تفصیلات کے مطابق رسالپور کے علاقے بابا جی کلے کے مقام پر نامعلوم شدت پسندوں نے واپڈا کی بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کو یکے بعد دیگرے چار بم دھماکوں سے اڑا دیا۔ پولیس تھانہ رسالپور کے مطابق بم دھماکہ کی آواز آنے کے بعد پولیس اور ایلیٹ فورس جائے وقوع پر پہنچ گئی ٹرانسمینش لائن کا پول دھماکہ سے بری طرح متاثر ہوا اور گر گیا جس کی وجہ سے بجلی کی سپلائی بند ہو گئی ہے بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق چاروں دھماکہ دیسی ساخت کے بم کے ذریعے کئے گئے بم ہائی ٹرانسمیشن لائن کے چاروں اطراف میں نصب کئے گئے تھے جو گھی کے ڈبوں رکھے گئے تھے۔ فی بم پانچ کلو گرام وزنی تھا جس میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس نصب تھی۔ شواہد کے مطابق سکول میں بم دھماکے اور اس بم دھماکوں میں ایک جیسی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ واپڈا کے ذرائع کے مطابق لیسکو اور واپڈا کی ٹیمیں پشاور اور تربیلا سے مرمت کے لیے روانہ ہوچکی ہیں۔ ہائی ٹرانسمیشن لائن اڑنے سے پشاو اور حیات آباد میں بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہوگئی ہے۔ تھانہ رسالپور میں نامعلوم شدت پسندوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

گیس بحال نہ ہوسکی، فیکٹری مالکان کا لاہور میں دھرنے کا اعلان
فیصل آباد(سی ایم لنکس )فیصل آباد میں ٹیکسٹائل فیکٹریوں کو دس روز بعد بھی گیس کی سپلائی بحال نہ ہو سکی۔ فیکٹری مالکان نے گیس حکام سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد سات جنوری کو لاہور میں وزیر اعظم کے کیمپ آفس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔مزدور کل ریلیاں نکالیں گے۔پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں آفتاب کے مطابق گیس حکام سے مذاکرات کے دو دور ہوئے مگر کوئی حل نہیں نکل سکا۔ صنعتی تنظیموں کے عہدیداروں کے مطابق پنجاب کی صنعتوں کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا گیا اور اربوں روپے کی مشینری کباڑ بننا شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کی ساڑھے چار سو صنعتوں کو مسلسل دس دن سے گیس کی سپلائی بند ہے اور پانچ لاکھ مزدور بے روزگار ہیں۔ مزدور کل پھر شہر کے صنعتی علاقوں سے ریلیاں نکالیں گے۔ گیس بحران کی وجہ سے فیصل آباد ریجن کے ساڑھے تین سو سی این جی اسٹیشن بھی مسلسل چھ دن سے بند ہیں۔ دوسری طرف فیصل آباد میں ٹیکسٹائل فیکٹریوں کو دس روز بعد بھی گیس کی سپلائی بحال نہ ہوسکی۔ فیکٹری مالکان نے گیس حکام سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد سات جنوری کو

لاہور میں وزیر اعظم کے کیمپ آفس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد،راولپنڈی(سی ایم لنکس) ممتازقادری کی اسیری کاایک سال مکمل ہونے پرسنی تحریک آج 4جنوری کو"یوم ممتاز قادری" کے طورپرمنائے گی۔ ممتازقادری سے اظہاریکجہتی کیلئے راولپنڈی اسلام آباد،لاہور،کراچی،کوئٹہ ،پشاور،گلگت اور مظفرآباد سمیت ملک گیر احتجاجی مظاہرے ،ریلیاں اور سیمینار منعقدکیے جائیں گے ۔سنی تحریک کے لیڈیزونگ کے زیراہتمام ممتاز قادری کی عدم رہائی کیخلاف آج مورخہ 4جنوری دن 12 بجے آبپارہ چوک اسلام آباد میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گاجس میں ملک ممتازقادری کی اہلیہ خصوصی شرکت کریں گی۔ان خیالات کااظہارسنی تحریک کے ترجمان نے میڈیاسیل کے عہدیداروں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یوم ممتازقادری کے حوالے سے تمام احتجاجی پروگراموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور سکیورٹی سمیت دیگرامورکیلئے رضاکاروںکی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ترجمان کاکہناتھاکہ احتجاجی پروگراموں میں کسی طرح کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔اگرہمارے پرامن احتجاج کو سپوتارکرنے کی کوشش کی گئی تو بھرملک بھرمیں دمادم مست قلندرہوگا۔ سنی تحریک حسب روایت انتظامیہ کے ساتھ بھرپورتعاون کرے گی اورکسی بھی شرپسند ٹولے کی بھرپورحوصلہ شکنی کی جائے گی اوراسے حوالہ¿ پولیس کیاجائے گا۔انہوں نے کارکنان سے بھی اپیل کی کی وہ پرامن احتجاج کوکامیاب بنانے کیلئے انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں اورشرپسندعناصرپرنظررکھیں۔

کراچی(سی ایم لنکس)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر و مسلم لیگ (ق) کے صوبائی جنرل سیکرٹری حلیم عادل شیخ نے صوبائی عہدیداروں کے ہمراہ اسلام آباد میںمسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اورمسلم لیگی رہنماءو سینئر وفاقی وزیر چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سندھ کے تنطیمی معاملات اور کارکنوں کے مسائل سے مرکزی قیادت کو آگاہ کیا۔چوہدری پرویز الٰہی نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگی کارکن ہمارا سرمایہ ہیں۔ کارکن خود کو تنہا محسوس نہ کریں ۔جس انداز میں اپوزیشن کے دوران سندھ کے مسلم لیگی کارکنوں نے ہمت اور تحمل کا مظاہرہ کر کے پارٹی کو نا مساعد حالات میں متحرک رکھنے اور پارٹی جھنڈا بلند رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا وہ قابل تحسین ہے۔ جسے ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ مسلم لیگی عہدیداران و کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں۔انشاءاللہ مستقبل مسلم لیگ کا ہے۔ کارکنوں کے مسائل کا ہمیں اندازہ ہے ۔ چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ عنقریب مرکزی قیادت سندھ بھر کا دورہ کرے گی۔کارکنوں کے مسائل نہ صرف سنیں گے بلکہ ان کے حل کیلئے عملی اقدامات بھی فوری اٹھائے جائیں گے۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری حلیم عادل شیخ نے سندھ میں مسلم لیگ کے تنظیمی امور اورکارکنوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ملاقات میں مسلم لیگ یوتھ ونگ سندھ کے صدر خان بہادر شر، رکن الدین میرانی، فیاض علی لغاری و دیگر بھی موجود تھے۔
سندھ کی سڑکوں اور شاہراہوں پر کار اور موٹر سائیکل ریس پر پابندی عائد
کراچی(سی ایم لنکس )سندھ کی سڑکوں اور شاہراہوں پر کار اور موٹر سائیکل ریس منعقد کرنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے۔اس پابندی کا اعلان سندھ کے وزیر داخلہ منظور وسان نے منگل کو سندھ اسمبلی میں اتفاق رائے سے منظور کردہ ایک قرارداد کے تناظر میں کیا۔یہ قرارداد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی خاتون رکن بلقیس مختار نے پیش کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ سڑکوں اور شاہراہوں پر کار اور موٹر سائیکل ریس کا انعقاد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دفعہ 144 کے تحت ایسی ریس کے انعقاد پر پابندی کا اعلان کرتا ہوںاس ضمن میں سندھ پولیس اور ٹریفک پولیس کو بھی احکامات جاری کیے جائیں گے۔قومی شاہراہوں پر ایسی ریس نہ ہونے کے لئے وفاقی حکومت سے بھی بات کی جائے گی۔قرارداد کی محرک کے علاوہ دیگر ارکان ڈاکٹر محمد علی شاہ، نصرت سحر عباسی، شمیم آراء پنہور، فرزانہ بلوچ، رزاق راہموں اور امداد پتافی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ نوجوان چند ہزار روپے کی خاطر سڑکوں اور شاہراہوں پر ریس لگاتے ہیں۔ان سے خطرناک حادثات ہوتے ہیں، جن میں لوگوں کی نہ صرف جانیں چلی جاتی ہیں بلکہ کچھ لوگ زندگی بھر معذور بھی ہوجاتے ہیں۔ ریس ٹریک پر ہونی چاہیے،شاہراہوں پر ریس پر پابندی ضروری ہے۔

جعلی دواو¿ں کےخلاف سندھ اسمبلی میںقرارداد متفقہ طور پر منظور
کراچی(سی ایم لنکس ) جعلی دواو¿ں کے خلاف منگل کو سندھ اسمبلی نے ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، جس میں حکومت سندھ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جعلی ادویات کی تیاری، انہیں ذخیرہ کرنے، ان کی فروخت اور استعمال کو روکنے کے لیے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔یہ جعلی دوائیں انسانی صحت اور زندگیوں کے لیے خطرہ ہیں۔ حکومت اس غیر قانونی کام میں ملوث لوگوں کو سزا دے۔یہ قرارداد مسلم لیگ (فنکنشنل) کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی کی طرف سے پیش کی گئی تھی۔نصرت سحر عباسی نے کہا کہ صوبے میں بڑے پیمانے پر جعلی دوائیں بیچی جارہی ہیں۔انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے ان کا تدارک ضروری ہے۔پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی سندھ کے صدر جام تماچی انڑ نے کہا کہ جعلی دواو¿ں کی تیاری اور فروخت میں حکومت سندھ کے اہلکار بھی ملوث ہیں۔بعد ازاں میعاد اور نقلی دوائیں خریدی جاتی ہیں۔ دواو¿ں کی خرید کے لیے ڈاکٹروں کی ایک کمیٹی بنائی جائے۔وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کہا کہ جعلی دواو¿ں کے ساتھ ساتھ جعلی آکسیجن سلنڈرز بھی تیار ہورہے ہیں۔ یہ بہت بڑا جرم ہے۔دیگر ارکان نے اپنے خطاب میں جعلی دوائیں بنانے والی فیکٹریوں کو بند کرنے اور اس کاروبار میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

پنجاب اسمبلی:اسکولوں، کالجوں میں موبائل فون پر پابندی، قرارداد منظور
لاہور(سی ایم لنکس) پنجاب اسمبلی نے اسکولوں اور کالجوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی سمیت پانچ قراردادیں متفقہ طور پر منطور کر لیں،اپوزیشن نے صوبے میں جرائم کی صورت حال پر احتجاج کرتے ہوئے واک آو¿ٹ کیا ،پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر رانا محمد اقبال کی صدارت میں ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا ،اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے صوبے میں جرائم کی صورتحال پراظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کی تاریخ میں اتنے جرائم کبھی نہیں ہوئے، وزیراعلیٰ کہیں سو رہے ہیں،پولیس کا کہیں کنٹرول نہیں،تھانوں میں رشوت کا ریٹ بڑھ گیا ہے،وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اپوزیشن والوں نے ملک کو لوٹا ہے ، رشوت کا ریٹ کہاں 10فیصد بڑھا اور کہاں 100فیصد،وہ سب بتائیں گے، اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آو?ٹ کیا ،ایوان میں مفاد عامہ کی پانچ قراردادیں منظور کی گئیں،جن میں اسکولز اور کالجز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی ،خوشاب میں کارڈیالوجی سینٹر کا قیام ،بوریوالہ میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب اورسرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی قراردادیں شامل ہیں،اسپیکر نے اجلاس بدھ کی صبح 10 بجے تک ملتو ی کر دیا۔

 30/12/2011
میمو کیس: نہ کسی کیخلاف ہیں نہ کسی کیخلاف فیصلہ کر رہے ہیں،چیف جسٹس
اسلام آباد(سی ایم لنکس) سپریم کورٹ میں میمو کیس کی سماعت جاری ہے اور نواز شریف کے وکیل رشید اے رضوی جوابی دلائل دے رہے ہیں۔ میمو کیس سے متعلق 11 درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق 9 رکنی بینچ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ آج جب سماعت شروع ہوئی تو رشید اے رضوی نے اپنے دلائل میں کہا کہ میری درخواست کسی ایک شخص کے خلاف نہیں،آرٹیکل 184تھری کے تحت کارروائی کسی مجسٹریٹ ، کمیشن یا کمیٹی سے بہتر ہوگی، میمو کیس سے درخواست گذار سمیت پوری قوم کا بنیادی حق متاثر ہوا، بنیادی حق ہوتا ہے کہ خودمختار اور آزاد ملک میں رہا جائے۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آرٹیکل 184 تھری مخالفانہ کارروائی ہے یا حقائق جاننے کی کوشش، بنیادی حقوق ریاست نافذ کرتی ہے، ریاست بنیادی حقوق سلب کرے تو عدالت اسے ہدایت دے سکتی ہے۔چیف جسٹس نے اپنے مزید ریمارکس میں مزید کہا کہہم نہ کسی کے خلاف ہیں اور نہ کسی کے خلاف فیصلہ کر رہے ہیں،عدالت یہاں کسی پر ذمہ داری فکس نہیں کررہی۔

 قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، میمو کیس اور ایساف معاہدوں پر غور
اسلام آباد(سی ایم لنکس ) قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر رضا ربانی کی زیر صدارت جاری ہے جس میں نیٹو حملے، میمو گیٹ اسکینڈل کو زیر غور لایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ 24دسمبر کو وزارت دفاع نے امریکا کے ساتھ کئے گئے 9معاہدوں کا ریکارڈ قومی سلامتی کمیٹی کے سامنے پیش کیا۔ کمیٹی نے وزارت خزانہ کے حکام کو بھی اجلاس میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں غور کیا جائے گا کہ نیٹو سپلائی معطل کئے جانے کے بعد پیدا ہونے والے اقتصادی اثرات سے کیسے نمٹا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے سیشن میں کمیٹی سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو حملے کے معاملے کو زیر بحث لائے گی جبکہ دوسرے سیشن میں میمو گیٹ اسکینڈل کو زیر بحث لایا جائے گا۔ کمیٹی دفتر خارجہ میں ہونے والے پاکستانی سفیروں کے اجلاس میں طے پانی والی سفارشات پر بھی غور کرے گی۔

دادو میں سیلاب متاثرین کیلئے پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری
دادو (سی ایم لنکس) پاک فوج کے جوان ملک کی سرحدوں کی حفاظت کا فریضہ انجام دینے کے ساتھ ساتھ اندرون سندھ کے سیلاب متاثرین کی مشکلات کم کرنے کیلئے بھی کوشاں ہیں۔ دادو کی مختلف تحصیلوں میں فوج نے شاندارخدمات انجام دی ہیں۔مون سون کی غیرمعمولی بارشوں اور سیلاب نے ضلع دادو میں خوفناک تباہی مچائی، ہزاروں گھر بہہ گئے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئیں اور شہری دربدر بھٹکنے پر مجبور ہوگئے۔متاثرین کی مدد کے لیے حکومت اور سماجی اداروں کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جوانوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔تحصیل میہڑ کے گوٹھ گہرام کھوسو میں فوج کے جوانوں نے 21 گھر، دو اسکول اور مسجد تعمیر کی اور انہیں متاثرین کے سپرد کر دیئے جس پر متاثرین نے بھرپور مسرت کا اظہار کیا۔فوجی جوانوں نے جوہی اور خیرپور میں بھی کئی ماڈل ویلیج بنائے ہیں۔ جہاں مسجد، اسکول، پارک اور بہتریں گلیاں بنائی گئی ہیں۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ضلع دادو میں 50 ملین روپے سے 155 گھر تعمیر کیے گئے ہیں۔فوج کی جانب سے اسکول کے بچوں میں کتابیں اور تحائف بھی تفسیم کیے گئے۔متاثرین نے پاک فوج کی حمایت میں نعرے بازی کرتے ہوئے تشکر کا اظہار کیا۔متاثرین کا کہنا ہے کہ حکومت اور فوج کے اقدامات قابل ستائش ہیں لیکن بڑی تعداد میں شہری تاحال امداد کے منتظر ہیں۔ اس لیے امدادی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

عوام کو دو وقت کی روٹی دستیاب نہیں ، چوہدری نثار
اسلام آباد(سی ایم لنکس )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عوام کو گیس میسر نہیں۔ عوام کو دو وقت کی روٹی دستیاب نہیں۔ ایسے حالات میں ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دیں گے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب اپوزیشن کا احتجاج شدت اختیار کرے گا۔ ملک کے موجودہ حالات میں اب ایوان میں بیٹھنے کی ضرورت نہیں۔ چوہدری نثار علی خان نےکہا کہ وزیرپٹرولیم نے جنوری میں ملک بھر کے گیس اسٹیشن بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کیا انہیں معلوم نہیں تھا کہ ملک میں گیس نہیں۔ اس کے علاوہ بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔ حکومت نااہلی کا شکار ہے۔

 میمو کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپریم کورٹ نے میموگیٹ کیخلاف آئینی پٹیشنز کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ آج تین بجے تک کیلئے محفوظ کرلیاہے،چیف جسٹس افتخارچودھری نے ریمارکس میں کہاکہ عدالت ، پارلیمانی کمیٹی کو تحقیقات سے نہیں روک سکتی،جسٹس جوادخواجہ نے کہاکہ یہ پتہ تو چلنا چاہیے کہ آخر میمو کس نے لکھا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں نو رکنی بنچ نے میموکیس کی سماعت کی تو نوازشریف کے وکیل رشیدایرضوی نے جوابی دلائل دیئے، انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 184 تھری کے تحت کارروائی کسی مجسٹریٹ،کمیشن یا کمیٹی سے زیادہ بہتر ہوگی، یہ درخواست کسی ایک شخص کے خلاف نہیں ہے ، چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت کسی کے خلاف ہے نہ کسی کے خلاف فیصلہ کیاجارہاہے، ریاست بنیادی حقوق سلب کرے تو عدالت اسے ہدایت دے سکتی ہے، جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ کیا آرٹیکل 184 تھری کی کوئی حدود بھی ہیں ،زندگی کے حق کو عدالت کس حد تک توسیع دے سکتی ہے، رشیداے رضوی نے ووٹرلسٹوں سے متعلق بینظیربھٹو کے زیر سماعت مقدمہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ضروری نہیں کہ درخواست گزار برارہ راست متاثر ہو، انہوں نے کہاکہ عدالت نے رحمان ملک کا وہ بیان شامل کیا جس میں کہاگیاتھاکہ منصوراعجاز اور حسین حقانی میں پیغام رسانی ہوئی، اس بیان کی کسی نے تردید بھی نہیں کی، حضرت علی ؓ کا قول ہے کہ یہ مت دیکھو کون کہہ رہا ہے، یہ دیکھو کیا کہہ رہاہے، جسٹس جوادخواجہ نے ریمارکس دئے کہ میمومعاملہ کی تحقیقات ہوجائیں تو کوئی حرج نہیں ہے، کچھ نہ نکلا تب بھی پتہ چل جائے گا اور کچھ نکلا تو بھی پتہ چل جائے گا،انہوں نے کہاکہ قوم کا وقار نہ رہا تو بات 1947ءسے پہلے والی ہوجائے گی، قوم غلامی میں پڑی رہے گی اسحق ڈار نے قابل سماعت ہونے پر رشیداے رضوی کے دلائل اپنائے جبکہ قومی سلامتی کمیٹی کے معاملے پر گزارشات پیش کیں، انہوں نے کہاکہ حکومت نے اس پر سینیٹ میں کارروائی نہیں ہونے دی ، حقانی نے استفعی میں لکھا ہے کہ وہ وزیراعظم کی ہدایت پر ایسا کررہے ہیں،وفاق نے عدالت کو گمراہ کیا گیا، قومی سلامتی کمیٹی کا 25 نومبر کو اجلاس ہوا ہی نہیں، اس پر جسٹس جواد خواجہ نے کہاکہ کیا آپ کہ رہے ہیں کہ اٹارنی جنرل نے جھوٹ بولا، بعد میں عدالت نے ابتدائی سماعت مکمل کرلینے کا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی:سیکریٹریز کی غیر حاضری پر ڈپٹی اسپیکربرہم
اسلام آباد(سی ایم لنکس )قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی سیکریٹریوں کی غیر حاضری پر ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری اسٹبلشمنٹ کو ہدایت کی سیکرٹریوں کی غیر حاضر ی سے متعلق پیر تک رپورٹ پیش کی جائے۔وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ غیر حاضر وفاقی سیکرٹریوں کو برطرف کرنے کی سفارش کر ے۔ وقفہ سوالات کے دوران سیکرٹریوں کی غیر حاضری قابل قبول نہیں سوالوں کے وقفے میں وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر نے ایوان کو بتایا کہ ایران کے اشتراک سے پانچ ہزار میگا واٹ بجلی کیلئے پاور پلانٹ لگانے کا منصوبہ زیر غور ہے جس سے پور ے ملک کی بجلی پوری ہو گی۔انھوں نے کہا کہ گیس کی کمی کے باعث بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے ،، پاور پلانٹس کو فرنس آئل پر منتقل کر رہے ہیں جس سے آئند تین روز میں صورتحال میں بہتری آجائے گی۔

پارلیمنٹ پر انگلی اٹھانے کا مطلب آئین اور اداروں پر انگلی اٹھانا ہے‘شازیہ مری
کراچی(سی ایم لنکس)ملک میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والے گندے انڈوں کو جمع کرکے سیاست اور ملک کے ساتھ بھونڈا مذاق کیا جارہا ہے۔ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ پر انگلی اٹھانے کا مطلب آئین اور اداروں پر انگلی اٹھانا ہے۔پیپلز میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و بجلی سندھ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان کی تقریر پر تنقید کرنے والے سستی شہرت اور اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔پیپلز پارٹی کی پالیسی کسی سے لڑنا نہیں بلکہ مفاہمت ہے۔ تحریک انصاف کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ تمام بھگوڑے اور گندے انڈے تحریک انصاف میں جمع ہوکر سیاست کے ساتھ بھونڈا مذاق کررہے ہیں لیکن عوام ان ناکام اور بھگوڑے سیاستدانوں کو بخوبی جان چکے ہیں۔صدر زرداری کا اپنے خطاب میں ٹاک شوز پر تنقید کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر ٹاک شوز مسائل کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔ صرف سیاستدانوں کو لڑانے یا شور شرابہ کرانے کے لئے نہیں بلکہ میڈیا پر ٹاک شوز میںعوامی مسائل پر بات کی جانی چاہئیے۔ اس موقع پر چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ظفر قادرکا کہنا تھا کہ اس سال سیلاب اور مون سون کی بارشوں کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے سندھ حکومت نے بجٹ میں مختص رقم کے علاوہ 22 ارب روپے کی رقم اب تک فراہم کردی ہے۔ جس میں سے پاکستان کارڈز کی مد میں9 ارب 60 کروڑ روپے، صاف پانی کی فراہمی کے لئے لگائے جانے والے آر او پلانٹس کی مد میں 2 ارب 60 کروڑ، کھاد اور بیج کی مفت فراہمی پر 1 ارب جبکہ ریلیف اور پی ڈی ایم اے کی مد میں5 ارب روپے فراہم کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں سیلاب اور بارشوں سے 92 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

 قومی سلامتی کمیٹی میں منصور اعجاز، حسین حقانی اور جنرل شجاع پاشا طلب
اسلام آباد(سی ایم لنکس) پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی نے میمو کیس میں منصور اعجاز، سابق سفیر برائے امریکا حسین حقانی اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر رضا ربانی کی زیر صدارت جاری ہے جس میں میمو کیس اور نیٹو حملے سے متعلق امور زیر غور ہیں۔ سینیٹر رضا ربانی نے میڈیا کو بتایا کہ ان تینوں افراد کو 10جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منصور اعجاز کو رائج سفارتی ذرائع سے بلایا جائے گا۔

عدالتی حکم کے باوجودصوبائی وزیر ،پولیس افسران کیخلاف مقدمے کے اندراج میں تاخیر
پشاور …پشاور پولیس عدالتی احکامات کے باوجود خیبر پختونخوا کی وزیر برائے سماجی بہبود ستارہ ایازاور دو پولیس افسروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے میں ٹال مٹول کررہی ہے۔سوشل ویلفیئر آفیسر پبی طاہرہ نوید عدالتی احکامات پر صوبائی وزیرسماجی بہود ستارہ ایازایس ایچ او شوکت علی اورانوسٹی گیشن آفیسر عاشق میر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے پولیس اسٹیشن شرقی پہنچیں تاہم ایس ایچ او کمال شاہ نے تینوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔ایس ایچ او کمال شاہ کے مطابق عدالتی احکامات میں ا?ئی جی خیبر پختونخواپولیس ،سی سی پی او پشاور اورایس ایس پی پشاور کوایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لہذا وہ تینوں افسران کی جانب سے ہدایت ملنے کے بعد ہی ایف آئی آر درج کریں گے۔ چارجون کو صوبائی وزیرسوشل ویلفئیر ستارہ ایاز نیاپنے محکمہ کی سوشل ویلفیئرآفیسرطاہرہ نوید پر نازیبا پیغامات بھیجنے کاالزام عائد کیاتھا۔ جس پر طاہرہ نوید کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ مقامی عدالت نے انیس دسمبر کو طاہرہ نوید کے حق میں مقدمہ کا فیصلہ دیتے ہوئے ان کو بری کردیا تھا۔ جبکہ صوبائی وزیر،ایس ایچ او شوکت علی اور عاشق میر کے خلاف دفعہ 182,211,345اور 346 کے تحت مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی۔ طاہرہ نوید نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس سیاسی دباو¿ کے تحت مقدمہ درج کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔

حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احدملک پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں
لاہور(سی ایم لنکس )خود کو حمزہ شہباز کی بیوی قرار دینے والی عائشہ احد ملک مدد کی اپیل کرنے پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں عائشہ احد ملک نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ خادم اعلی اپنے گھر کے مسائل حل کرنے سے قاصر ہیں۔ صوبے کے مسائل کیسے حل کریں گے۔عائشہ احد نے میڈیا اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے مدد کی اپیل کی ہے۔
متوازی بحری بیڑے کی تعمیر کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ،نیول چیف
کراچی(سی ایم لنکس ) چیف اف نیول اسٹاف ایڈمرل آصف سندیلہ کا کہناہے کہ پاک بحریہ میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔ پاک بحریہ کی پی این ڈاکیارڈ میں سالانہ ایفیشنسی پریڈ ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیف اف نیول اسٹاف ایڈمرل آصف سندیلہ تھے۔ اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف نیول اسٹاف نے کہا کہ ہمارا سامنا ایسے دشمن سے ہے جو اپنے بحری بیڑے کو دفاعی ضروریات سے کہیں زیادہ مضبوط بنارہا ہے خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لئے ہمیں اپنی آپریشنل اور پیشہ وارانہ صلاحتیوں کو بہتر کرنا ہوگا، نیول چیف نے کہا کہ ہم ایک متوازی بحری بیڑے کی تعمیر کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں پی این ایس عالمگیر اور رسد گار کی بحری بیڑے میں شمولیت ہماری دفاعی اور آپریشنل صلاحیتیوں میں اضافہ کاباعث ہے ، نیول چیف نے کہ اکہ مستقبل میں بحری بیڑے میں فریگیٹ ، فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹس اور جدید پی تھری سی طیاروں کی شمولیت بحریہ کی صلاحتیوں میں اضافہ کرے گی۔

فوج اور حکومت میں موجود غلط فہمیاں کم ہوئی ہیں،میاں افتخار
پشاور(سی ایم لنکس ) خیبرپختون خوا کے وزیراطلاعات میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ فوج اور حکومت میں موجود غلط فہمیاں کم ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ صوبہ کا سربراہ ہوتا ہے، کوئی بھی رابطہ کرسکتا ہے۔وہ پشاوربس ٹرمینل میں الیکٹرانک پیمنٹ سسٹم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفت گو کررہے تھے۔ ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی کے درمیان رابطے سے متعلق سوال کے جواب میں میاں افتخار کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کو سنوارنے کے لئے رابطہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ صوبہ کا سربراہ ہوتاہے۔ کوئی بھی رابطہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے سیاسی جماعتیں کردار ادا کررہی ہیں۔

 باقر شاہ کی ذاتی دشمنی بھی تھی،رحمن ملک کی قتل کو نیا رنگ دینے کی کوشش
اسلام آباد(سی ایم لنکس ) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کوئٹہ میں پولیس سرجن ڈاکٹر باقر شاہ کے قتل کو نیا رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔ پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رحمن ملک کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ڈاکٹر باقر شاہ کے قتل کے حوا لے سے پولیس کے مطابق پولیس سرجن باقر شاہ کی ذاتی دشمنی بھی تھی اور تحقیقات میں ان کی ذاتی دشمنی کے پہلو پر بھی غور کیا جار ہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرکے حکومت پر الزامات لگانے کی سازش جاری ہے، کچھ لوگ بلوچستان کو علیحدہ کرنا چاہتے ہیں اور وہ پاکستان کے خلاف کام کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں دشمن موجود ہے اور چھوٹی سطح پر دراندازی ہور ہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیان کو غلط انداز سے پیش کیا گیا ہے۔

قومی سلامتی فوج اور مخصوص افراد کی ذمہ داری نہیں رہی، جنرل شمیم
اسلام آباد(سی ایم لنکس ) چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے کہا ہے کہ قومی سلامتی صرف فوج اور کچھ مخصوص افراد کی ذمے داری نہیں رہی۔ اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونی ورسٹی میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کو موثر بنانے کے لئے مخصوص اسٹریٹجک فریم ورک درکار ہے۔ اس فریم ورک میں قومی قوت کے تمام عناصر کو شامل ہونا چاہیے ، جنرل خالد شمیم وائیں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے بارے میں کہا کہ اس ادارے میں متوسط طبقوں سے آئے لوگوں کو قومی معاملات پر ایک نکتہ پر مرکوز کرنے کے لیے کام ہورہا ہے،انہوں نے کہا کہ یہاں دی جانے والی تربیت ملک میں گڈگورننس اور فیصلہ سازی میں مددگارثابت ہوگی۔

میمو کیس:جو فیصلہ آیا ، احترام کیاجائے گا،عاصمہ جہانگیر
اسلام آباد(سی ایم لنکس ) میموکیس میں حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے کہاہے کہ عدالت کا لہجہ بدل گیاہے، پٹیشنز کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر جو فیصلہ آیا ، اس کا احترام کیاجائے گا۔سپریم کورٹ کی عمارت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر کا کہناتھاکہ وہ حکومت کے ہر عمل کی ذمہ دار نہیں ہیں، عبوری فیصلے کے بعد اب عدلیہ کے رویے میں فرق آیا ہے۔ان کا کیس کے ایک نکتے کے تناظر میں کہنا تھا بچے بچے کو بتادیاگیاہے کہ عسکری قیادت تو غلط ہو ہی نہیں سکتی۔

 دھند کے باعث لاہورٹھوکرنیاز بیگ سے کالا شاہ کاکو انٹرچینج تک موٹروے بند
لاہور (سی ایم لنکس ) دھند کے باعث لاہورٹھوکرنیاز بیگ سے کالا شاہ کاکو انٹرچینج تک موٹروے کو ٹریفک کے لیے بندکردیا گیا ہے،موٹروے پولیس ترجمان کے مطابق حد نگاہ صفر ہو جانے کے باعث موٹر وے کو ٹھوکر نیاز بیگ سے کالا شاہ کاکو تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ٹھوکر نیاز بیگ انٹر چینج سے پہلے بابو صابو، فیض پور انٹر چینج کو بھی حد نگاہ صفر ہو جانے کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ موٹروے پولیس کی جانب سے ڈرائیورز کو گاڑی آہستہ چلانے اور ریفلیکٹر کا استعمال کرنیکی ہدایت دی جا رہی ہیں،موٹروے ولیس کے مطابق دھند میں پھنس جانے والی ٹریفک کو کانوائے کے ذریعے نکالا جا رہا ہے۔

ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں
اسلام آباد(سی ایم لنکس )ملک کے بالائی علاقے بدستور شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔جبکہ گیس کے کم پریشر نے شہریوں کو پریشان کررکھا ہے۔رواں موسم سرما کے آغاز ہی سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔گلگت،ہنزہ،اسکردو اور استور میں درجہ حرارت بدستور نقطہ انجماد سے گرا ہوا ہے۔غذر کے پہاڑوں پر گزشتہ روز شروع ہونے والا برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہیاور موسم آج جزوی طور پر ابر آلود ہے۔نشیبی علاقوں میں خشک سردی میں اضافہ ہورہا ہے۔بالائی علاقوں میں شہری نمونیا اور دیگر موسمی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ایبٹ آباد اور گلیات میں صبح اور رات کے وقت درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے گر جاتا ہے جس سے شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور گیس کا پریشر کم ہونے سے بھی لوگ انتہائی پریشان ہیں۔کرم ایجنسی اور پاراچنار سمیت قبائلی علاقوں میں موسم سرد ہے۔گیس کے کم پریشر اور جلانے کی لکڑیوں کی قیمتیں روز بروز بڑھنے سے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقتول پولیس سرجن کی نماز جنازہ آج ڈیرہ مراد جمالی میں ہوگی
ڈیرہ مراد جمالی(سی ایم لنکس )کوئٹہ میں قتل ہونے والے پولیس سرجن کی میت نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی پہنچادی گئی۔تدفین آج صبح آبائی گاو¿ں چھتر میں کی جائے گی ،مقتول پولیس سرجن ڈاکٹر باقر کی میت ڈیرہ مراد جمالی پہنچنے پر ان کا آخری دیدار کرنے والوں کا رش لگ گیا۔میت پہنچنے پر علاقے پر سوگ کی فضا طاری ہوگئی اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ڈاکٹر باقر کا آخری دیدار کرنے کیلئے ان کے عزیزو اقارب بھی ڈیرہ مراد جمالی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ڈاکٹر باقر کی نماز جنازہ آج صبح ڈیرہ مراد جمالی میں ہی ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں ان کے آبائی گاو¿ں چھتر میں سپرد خاک کردیا جائے گا۔

 کراچی :ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایک ملزم سمیت 2افراد گرفتار
کراچی(سی ایم لنکس ) کراچی کے علاقے محمود آباد میں پولیس نے چھاپہ مار کرٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایک ملزم سمیت 2افرادکو گرفتار کرلیا ہے اور ملزم کی نشاندہی پر مبینہ ٹارچر سیل کا انکشاف ہوا ہے۔ جبکہ24گھنٹوں میں ابتک کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں رینجرز اہلکار سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کراچی میں ایک اورمبینہ ٹارگٹ کلر گرفتارکرنے کادعویٰ کیاگیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سی آئی اے جمشید کوارٹرز نے محمودآباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا ہے۔گرفتارشخص کی شناخت جمال خاصخیلی کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم کی نشاندہی پر چنیسر گوٹھ سے مبینہ ٹارچرسیل بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں سمیت دس افراد کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ ملزم جمال کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد ہوا ہے۔جمعرات کوٹارگٹ کلنگ کاسلسلہ بھی جاری رہا۔جوبلی کے علاقے میں دوافرادپرفائرنگ کی گئی جن میں سے نویداحمد زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسا۔ ماڑی پور روڈ پر کراو¿ن سینما کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔آرام باغ میں ڈکیتی کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سادہ کپڑوں میں ملبوس رینجرز کاسپاہی جاں بحق جبکہ سب انسپکٹرزخمی ہوگیا۔کورنگی کے علاقے مہران ٹاو¿ن سے بھی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔جبکہ سرجانی ٹاو¿ن سیکٹر 10 اے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ اور بلوچ کالونی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جو دوران علاج اسپتال میں چل بسا۔

 فیصل آباد میں صنعتوں کی گیس بند کیے جانے پر احتجاج کا اعلان
فیصل آباد (سی ایم لنکس )فیصل آباد میں آج سے صنعتوں کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت تک بند کردی گئی۔صنعت کاروں نے گیس کی بندش کے خلاف روزانہ احتجاج کا اعلان کیا ہے۔فیصل آباد کے صنعت کاروں کے احتجاجی مظاہروں،دھرنوں اور الٹی میٹمز کے نتیجے میں گیس بندش کا دورانیہ کم تو کیا ہونا تھا،ریجن بھر میں آج سے غیر معینہ مدت کے لئے صنعتوں کو گیس کی فراہمی ہی بندکردی گئی ہے۔ہفتے میں چار روز گیس بندش سے صنعتوں میں پیداواری عمل پہلے ہی سست تھاجو اب مکمل بند ہوچکا ہے۔ صنعتوں کی مستقل بندش سے لاکھوں افراد کے بے روزگارہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ روز سوئی ناردرن کی جانب سے نوٹس ملنے پر صنعتی تنظیموں کی جانب سے ہنگامی اجلاس بلایا گیا جس میں چیرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن رانا عارف توصیف نے کہا کہ صنعت کاروں کو کسی بھی صورت یہ فیصلہ قبول نہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج ہر روز جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو پھر تمام صنعت کار لانگ مارچ کرتے ہوئے اسلام آباد تک جائیں گے۔

کراچی: رینجرزاہلکار سمیت3افرادہلاک،مبینہ ٹارگٹ کلرگرفتار
کراچی(سی ایم لنکس)سی آئی اے پولیس نے کراچی کے علاقے محمود آباد چنیسر گوٹھ سے دس سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔ فائرنگ کے مختلف واقعات میں رینجرز اہلکار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے چنیسر گوٹھ میں کارروائی کی تو ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ کے بعد ملزم جمال خاص خیلی کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزم منشیات فروشی، قتل اور اقدام قتل جیسی دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد ہوا ہے۔دوسری جانب فائرنگ کے واقعات میں رینجرز اہلکار سمیت تین افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ سے تیس سالہ نوید اور پینتس سالہ اشرف زخمی ہو ئے جنہیں سول اسپتال پہنچایا گیا۔ تا ہم اشرف زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا۔ کراو¿ن سینماکے قریب نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ لائٹ ہاو¿س کے قریب فائرنگ سے رینجرز کا اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

موٹروے کا ایم ٹو سیکشن ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا
لاہور(سی ایم لنکس )موٹر وے انتظامیہ نے دھند میں کمی کے بعد شاہراہ کے ایم ٹو سیکشن کو ہرقسم کی ٹریفک کےلیے کھول دیا ہے موٹر وے پولیس نے شدید دھند کے باعث رات کو ٹھوکر نیازبیگ لاہور سے فیض پور انٹرچینج تک شاہراہ بند کردی تھی۔ جس کے بعد مسافروں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایات کی گئی تھیں۔دھند میں کمی کے بعد موٹر وے کو ٹریفک کےلیے کھول دیا گیا ہے۔ موٹروے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سفر کرنے سے پہلے موٹروے کی ہیلپ لائن پر رابطہ کر کے معلومات حاصل کرلی جائیں۔ موٹر وے پر سفر کرنے والے ڈرائیورز فوگ لائٹس اور شیشوں کو صاف رکھیں تاکہ حادثات سے محفوظ رہاجاسکے۔

 میمو کیس کے خلاف آئینی درخواستیں قابل سماعت قرار
اسلام آباد(سی ایم لنکس )سپریم کورٹ نے میمو گیٹ کے خلا ف آئینی درخواستیں قابل سماعت قرا ردیتے ہوئے عدالتی کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اس حوالے سے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے،اعجاز منصورنے تسلیم کیا ہے کہ میمو ایک حقیقت ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔چیف جسٹس نے اپنے فیصلے میں تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا بھی اعلان کیا جو ہائیکورٹس کے ججز پر مشتمل ہے، کمیشن میں جسٹسقاضی فائرعیسیٰ، جسٹس جوادعباس ،جسٹس اقبال حمید الرحمن اور جسٹس مشیر عالم شامل ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ کمیشن چار ہفتوں میں اپنا کام مکمل کرے گا۔صوبائی چیف سیکریٹریز ، برطانیہ میں ہائی کمیشن ، عدالتی کمیشن کی معاونت کے پابند ہوں گے۔اس سے قبل سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخارچودھری نے ریمارکس میں کہاکہ عدالت ، پارلیمانی کمیٹی کو تحقیقات سے نہیں روک سکتی،جسٹس جوادخواجہ نے کہاکہ یہ پتہ تو چلنا چاہیے کہ آخر میمو کس نے لکھا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں نو رکنی بنچ نے میموکیس کی سماعت کی تو نوازشریف کے وکیل رشیداے رضوی نے جوابی دلائل دیئے، انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 184 تھری کے تحت کارروائی کسی مجسٹریٹ،کمیشن یا کمیٹی سے زیادہ بہتر ہوگی، یہ درخواست کسی ایک شخص کے خلاف نہیں ہے ، چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت کسی کے خلاف ہے نہ کسی کے خلاف فیصلہ کیاجارہاہے، ریاست بنیادی حقوق سلب کرے تو عدالت اسے ہدایت دے سکتی ہے، جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ کیا آرٹیکل 184 تھری کی کوئی حدود بھی ہیں ،زندگی کے حق کو عدالت کس حد تک توسیع دے سکتی ہے، رشیداے رضوی نے ووٹرلسٹوں سے متعلق بینظیربھٹو کے زیر سماعت مقدمہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ضروری نہیں کہ درخواست گزار برارہ راست متاثر ہو، انہوں نے کہاکہ عدالت نے رحمان ملک کا وہ بیان شامل کیا جس میں کہاگیاتھاکہ منصوراعجاز اور حسین حقانی میں پیغام رسانی ہوئی، اس بیان کی کسی نے تردید بھی نہیں کی، حضرت علی ؓ کا قول ہے کہ یہ مت دیکھو کون کہہ رہا ہے، یہ دیکھو کیا کہہ رہاہے، جسٹس جوادخواجہ نے ریمارکس دئے کہ میمومعاملہ کی تحقیقات ہوجائیں تو کوئی حرج نہیں ہے، کچھ نہ نکلا تب بھی پتہ چل جائے گا اور کچھ نکلا تو بھی پتہ چل جائے گا،انہوں نے کہاکہ قوم کا وقار نہ رہا تو بات 1947ءسے پہلے والی ہوجائے گی، قوم غلامی میں پڑی رہے گی اسحق ڈار نے قابل سماعت ہونے پر رشیداے رضوی کے دلائل اپنائے جبکہ قومی سلامتی کمیٹی کے معاملے پر گزارشات پیش کیں، انہوں نے کہاکہ حکومت نے اس پر سینیٹ میں کارروائی نہیں ہونے دی ، حقانی نے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ وہ وزیراعظم کی ہدایت پر ایسا کررہے ہیں،وفاق نے عدالت کو گمراہ کیا گیا، قومی سلامتی کمیٹی کا 25 نومبر کو اجلاس ہوا ہی نہیں، اس پر جسٹس جواد خواجہ نے کہاکہ کیا آپ کہ رہے ہیں کہ اٹارنی جنرل نے جھوٹ بولا، بعد میں عدالت نے ابتدائی سماعت مکمل کرلینے کا اعلان کردیا۔

مال روڈ پر جلسے اور جلوسوںپر مکمل پابندی پر سختی سے عملدآمد کرایا جائے گا۔ ذوالفقار کھوسہ
لاہور(سی ایم لنکس )مال روڈ پر جلسے اور جلوسوں پر مکمل پابندی بارے لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرانے کے لیے 5 رکنی سب کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو مال روڈ پر جلسے جلوسوں سے تاجروں کو درپیش مسائل اور ٹریفک کے بھاﺅ میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے ازالہ کے لیے تجاویز مرتب کرئے گی۔یہ بات آج یہاں وزیر اعلیٰ کے سینئرمشیر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے90 شاہراہ قائداعظم پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم مجتبیٰ شجاع الرحمن، ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری ہوم، کمشنر لاہور ڈویژن لاہور، سی سی پی او لاہور، سی ٹی اولاہور، مینجنگ ڈائریکٹر ٹیپا، ڈی سی او لاہور، ڈی آئی جی اپریشن لاہور، چیئرمین مال رود ٹریڈرز ایسوسی ایشن ، صدر مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن ، جنرل سیکرٹری مال روڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشن نے بھی شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مال روڈ لاہور پر جلسے جلوسوں کی وجہ سے لاہور شہر دو حصوں میں تقسیم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ناصرف مال روڈ پر ٹریفک رکی رہتی ہے بلکہ شہر کی دیگر بڑی شاہراﺅں پر بھی ٹریفک رش میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ مال روڈ تاجر نمائندگان نے کہا کہ ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے انکا روز گارمتاثر ہوتا ہے جس سے نہ صرف کروڑوں روپے کا نقصان ہوتا ہے بلکہ دکانداروں کو احتجاج کرنے والوں سے ان کی املاک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی رہتا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مال روڈ پر بڑے بڑے بورڈ ز آویزاں کئے جائیں جن سے ہائی کورٹ کی جانب سے مال روڈ پر جلسے جلوسوں پر پابندی بارے شعور اجاگر ہواسکے علاوہ اجلاس میں یہ بھی تجویز دی گئی کہ مال روڈ پر جلسے جلوس نکالنے والوں کے خلاف مقدمات بنا کر انہیں سزائیں دی جائیں تاکہ لوگوں کو اس پابندی بارے آگاہی حاصل ہو۔

قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین رضا ربانی کا صحافی کو جواب دینے سے گریز
اسلام آباد(سی ایم لنکس )قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے میموکیس میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا، منصوراعجاز اورحسین حقانی کوطلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین میاں رضا ربانی کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں نیٹوحملہ، میموگیٹ سکینڈل، نیٹوسپلائی اور پاک امریکہ تعلقات پرغورکیا گیا۔ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے میمو گیٹ سکینڈل میں ڈی جی آئی ایس آئی، منصوراعجاز اورحسین حقانی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تینوں افراد کو یکم سے دس جنوری کے درمیان طلب کیا جائے گا۔ میمو کو مسئلہ سمجھنے سے متعلق سوال پررضا ربانی نے جواب دینے سے گریزکیا۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ نیٹواورخارجہ پالیسی کے حوالے سے کمیٹی نے ورکنگ پیپر تیار کر لیا ہے، جوآج ممبران کے حوالے کردیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشاورتی عمل مکمل ہونے کے بعد کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم کوبھجوا دی جائیں گی جس کے بعد وزیراعظم ان سفارشات کوپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کریں گے۔

 اٹھارویں ترمیم کے بعد بلدیاتی انتخاب کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، راناثنا
لاہور(سی ایم لنکس )وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ نے کہاہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد بلدیاتی انتخابات کراناالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،بنیادی مسئلہ ووٹرزلسٹوں کاہے اگرنئی ووٹرزلسٹ مکمل ہوجائے تومارچ2012میں الیکشن کرائے جاسکتے ہیں۔ وزرقانون پنجاب راناثنااللہ کا کہناہے کہ حکمرانوں نے چارسال کے دوران یہ ثابت کیا کہ وہ کرپشن اورلوٹ مار کے ماہر ہیں گڈ گورننس ان کے بس کاروگ نہیں۔ترقیاتی فنڈز کے معاملے میں اپوزیشن کی بات سنیں گے اورمعاملے کوحل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد گیس بند ش کا ہدف راجاریاض بنیں گے۔ پنجاب کے ساتھ گیس کے معاملے پر زیادتی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب لوگ ڈنڈے لے کر باہرآتے ہیں توگیس بھی آجاتی ہے اوربجلی بھی آجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی ملازمتوں میں ارکان اسمبلی کوکوٹہ دینا میرٹ کی خلاف ورزی ہے۔

اداکارہ سپناکیس:دوست کھوسہ کی درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب
لاہور(سی ایم لنکس )لاہورہائی کورٹ نے اداکارہ سپنا کی بازیابی کن لئے پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ سردار دوست محمد کھوسہ کی درخواست پرمتعلقہ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔سپنا خان کے باپ کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کوبتایاکہ دوست محمد کھوسہ نے سپنا خان کوطلاق دے رکھی ہے۔اس لئے وہ سپناخان کی بازیابی کیلئے متاثرہ فریق نہیں،ا±ن کے خلاف ہائی کورٹ اورسیشن کورٹ میں سپنا خان کے اغوا اورممکنہ قتل کے الزامات پر کیس زیرسماعت ہیں، دوست کھوسہ کے وکیل زبیر خالد نے اِلزامات کی تردید کی اورکہا کہ سپناخان کواِس کے باپ مثل خان نے اغوا کررکھاہے۔عدالت نے متعلقہ پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کارروائی پانچ جنوری تک ملتوی کردی۔

آج عدلیہ کا تاریک ترین دن ہے، عاصمہ جہانگیر
اسلام آباد(سی ایم لنکس )سپریم کورٹ نے میمو گیٹ کے خلاف دائر پٹیشنز کو قابل سماعت قرار دے دیا، حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ عدلیہ کا فیصلہ مایوس کن ہے، اختلاف کے باوجود عدالتی فیصلے کو تسلیم کرتی ہوں۔ میمو گیٹ اسکینڈل کے خلاف پٹیشنز کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عدلیہ کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج عدلیہ کا تاریک ترین دن ہے۔ فیصلے نے جمہوریت اور وکلائ تحریک کی جدوجہد کو بریک لگادی۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے پبلک پراپرٹی ہیں، اس پر تبصرہ ہوسکتا ہے، اگر توہین عدالت بھی ہو تو جیل جانے کو تیار ہوں۔ عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ اختلاف کے باوجود عدالتی فیصلے کو تسلیم کرتی ہوں۔

گوجرانوالہ میں قتل ہونے والے 14 افراد سپرد خاک
گوجرانوالہ(سی ایم لنکس )گوجرانوالہ کے علاقہ پپلی والا میں قتل ہو نے والے چودہ افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا دوسری طرف تھانہ صدر میں دو مختلف مقدمات درج کر لیے گئےہیں۔پپلی والا میں دکانوں کے تنازع پر قتل ہو نے والی چھے خواتین اور چھے بچوں کو آبائی گاو¿ں کھیوا دوگل میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس سے پہلے امجد گروپ کے سیف اللہ کو پپلی والا میں جبکہ اس کے گن مین کو بھوپڑا کلاں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ سیف اللہ کی نماز جنازہ میں خوف وہراس کے باعث گاو¿ں کے کسی شخص نے شرکت نہیں۔ پپلی والا میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور گاو¿ں کے داخلی اور خارجی راستوں کی بھی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ اس سانحہ پر ایک مقدمہ مقتول سیف اللہ کی والدہ سکینہ بی بی کی جانب سے درج کرایا گیا جس میں دو ملزموں کو نامزد کیا گیا جبکہ دوسرا مقدمہ جاوید گروپ کی جانب سے اعجاز نے کرایا جس میں آٹھ نامعلوم افراد اور انیس ملزموں کو نامزد کیا گیا ہے۔

پیپلزپارٹی عدلیہ اورججوں کی بحالی کے حق میں نہیں تھی۔ جعفر اقبال
 عوام کے اعتماد سے محروم حکمرانوں کاعدلیہ پرعدم اعتماد کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔
 رحیم یار خان(سی ایم لنکس) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما وسابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی چودھری جعفراقبال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عدلیہ کی آزادی اورججوں کی بحالی کے حق میں نہیں تھی۔عدلیہ پرعوام کے اعتماد اورججوں کی بحالی کاکریڈٹ بجاطورپرمیاں نوازشریف کوجاتا ہے۔پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ کوروکنے اورناکام بنانے کی بہت کوشش اورسازش کی مگرعوامی دباﺅنے وزیراعظم کوججوں کی بحالی کاپروانہ جاری کرنے پرمجبورکردیا۔ عوام کے اعتماد سے محروم حکمرانوں کاعدلیہ پرعدم اعتماد کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ ایوان صدراوروزیراعظم ہاﺅس میں بیٹھی شخصیات کو عدالتی فیصلوں کامذاق اڑانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اپنے ایک بیان میں چودھری جعفر اقبال نے مزید کہا کہ حکمران جس قدرمیموگیٹ کے ایشوکوالجھائیں گے اس قدر ان پرانگلیاں اٹھیں گی اورسیاسی عدم استحکام پیداہوگا ۔عدلیہ کے حوالے سے حکمرانوں کاجارحانہ رویہ ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ صدرزرداری کاپارلیمنٹ سے خطاب کرنا ایک آئینی تقاضا ہے مگروہ سیاسی جلسوں سے خطاب کررہے ہیں۔صدرزرداری نے ایوان صدر کو پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کامرکزبنادیا ہے ،جس سے جمہوریت کیلئے خطرات پیدا ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بقاءاورمضبوطی کیلئے ایوان صدر میں تبدیلی ناگزیرہے۔اگرآصف زرداری نے صدارت کا منصب نہ چھوڑا توجمہوریت کاجنازہ اٹھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کودرپیش قومی بحرانوںکے پیچھے دوافرادکاہاتھ ہے ،ان دونوں میں سے ایک ایوان صدراوردوسراوزیراعظم ہاﺅس میں بیٹھا ہے۔ قومی اداروں کے ساتھ کھینچاتانی میں کسی اورکانہیں حکمرانوں کااپنا نقصان ہے،کمزورحکومت چٹان کی طرح مضبوط دفاعی اداروں کے ساتھ ٹکر انے کی غلطی نہ کرے۔
 

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
AD DESCRIPTION
AD DESCRIPTION
Advertise Now!