سپریم کورٹ :کائرہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

July 19, 2012,
اسلام آباد(سی ایم لنکس) سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی محمود اختر نقوی نے قمر زمان کائرہ کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے،درخواست میں وفاقی وزیر اطلاعات اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزار نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ وزیر اطلاعات نے اپنے بیانات اور تقریروں میں عدالت عظمٰی پر تنقید کی،وزیر اطلاعات آرٹیکل پینسٹھ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں ،لہٰذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔