کراچی(سی ایم لنکس) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی آئینی بحران نہیں، سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔کراچی میں بلاول ہاوس صدر آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں نے ملاقات کی جس میں صدر زرداری نے کہا کہ جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلزپارٹی نے دیں ،سیاست میں مقابلہ جمہوری طریقے سے ہوتا ہے آئندہ انتخابات اتحادیوں سے مل کر لڑیں گے، صدر زرداری نے کہا کہ ان کے پاس مینڈیٹ ہے اس لیے قانون سازی کرتے رہیں گے،صدرزرداری نے ملاقات مین شریک سندھ سے تعلق رکھنے والے صوبائی اراکین اسمبلی ،وزراء مشیروں اور دیگر رہنماوٴں کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔