Friday, July 20, 2012

کراچی سی آئی ڈی نے 11 افراد کی گرفتاری ظاہر کر دی

July 20, 2012,
کراچی(سی ایم لنکس)  کراچی سی آئی ڈی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رکن اور ایک ٹارگٹ کلر سمیت گیارہ افراد کی گرفتاری ظاہر کردی ادھر یونیورسٹی روڈ سے برآمد ہونے والے بم کو ناکارہ بنا کر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے رپورٹ ارسال کردی۔ سی آئی ڈی کی مخصوص ٹیموں نے شہر کے تین مختلف علاقوں میں کارروائی کی جہاں سے مجموعی طور پر گیارہ افراد گرفتار کئے گئے جن کے قبضے سے چھ ٹی ٹی پستول، چھ نائن ایم ایم پستول اور بڑی تعداد میں کارتوس برآمد ہوئے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی محمد اسلم خان کے مطابق گرفتار ملزمان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ایک رکن نصیب اللہ عرف موسٰی بھی شامل ہے جب کہ ایک کارروائی میں محبوب علی نامی شخص گرفتار ہوا جس نے دوران تفتیش پندرہ افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ ان کے علاوہ گرفتار نو افراد ایسے ہیں جو ڈکیتی، رہزنی، اسٹریٹ کرائم سمیت اور جرائم کی دیگر وارداتوں ملوث رہے ہیں۔ ادھر یونیورسٹی روڈ سے برآمد ہونے والے بم کو ناکارہ بنا کر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔پندرہ کلو گرام وزنی بم صفورہ چورنگی کے قریب یونیورسٹی روڈ پر واقع نجی اسکول کی بیرونی دیوار کے ساتھ نصب تھا۔ جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کیا اور بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرلیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر بم کا مکمل جائزہ لیا اور انتہائی مہارت کے ساتھ اسے ناکارہ بنادیا۔ بم کو پھاڑنے کے لئے دو ڈیٹونیٹر نصب کئے گئے تھے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بتایا کہ صفورہ سے برآمد ہونے والا بم چہلم دھماکے کے بعد جناح اسپتال اور گزشتہ دنوں سچل رینجرز کے ہیڈ کواٹر سے برآمد ہونے والے بموں سے مماثلت رکھتا ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
AD DESCRIPTION
AD DESCRIPTION
AD DESCRIPTION
Advertise Now!