06/05/2012

خبرنمبر01۔۔ ۔06/05/2012
 کینیڈا میں با نس سے سا ئیکل کی تیاری
با ٹورنٹور(سی ایم لنکس)بانس کی لکڑ ی سے صرف سیڑھیاں اور فر نیچر ہی نہیں بلکہ سائیکلیں بھی بنا ئی جاسکتی ہیں۔کینیڈ ا کی ایک کمپنی نے ایسی سا ئیکلیں تیا ر کر نی شروع کر دی ہیں جن میں لو ہے کی جگہ با نس کی لکڑ ی استعما ل کی جا رہی ہے ۔لکڑ ی سے تیار کی گئیں یہ سائیکلیں کسی بھی دو سری سائیکل کی طرح مضبو ط ہیں اور پو ری رفتا ر سے دو ڑنے کی صلا حیت رکھتی ہیں ۔یہ منفرد سائیکلیں نو جوانوں میں تیزی سے مقبو ل ہو رہی ہیں جن کے کم وزن کے باعث انہیں تیزی سے چلا نا بھی زیا دہ آسا ن ہے۔
خبرنمبر02۔۔۔ 06/05/2012
 تقاریب میں مہمانوں کو ٹشو پیپر تقسیم کر نے والا جاپانی روبوٹ
ٹوکیو (سی ایم لنکس) عام طور پر گھر میں کوئی خاص تقریب ہو تو میزبان اپنی خوش اخلاقی کا ثبوت دیتے ہوئے مہمانوں کو ہاتھ اور منہ صاف کر نے کیلئے ٹشو پیپر بھی پیش کرتے ہیں لیکن جاپانی ماہرین نے ایک ایسا منفرد روبوٹ تیار کیا ہے جو اب یہ ذمہ داری نبھائے گا۔ 1۔2 میٹر لمبا اور80 کلو گرام وزنی یہ روبوٹ شادی بیاہ کے ساتھ ساتھ خوشی اور غمی کی تقاریب میں مہمانوں میں ٹشو پیپرتقسیم کر نے کی صلا حیت رکھتا ہے۔ ٹائروں کے ذریعے نقل وحرکت کر کے یہ روبوٹ اپنی باڈی میں لگے شیشے کے جار سے ٹشو پیپر کے پیکٹ نکالتا اور اپنے سنسرز کی مدد سے ارد گرد مو جود افراد کو شنا خت کرکے انہیں دیتا ہے۔ اس روبوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ کیسی بھی صورتحال ہو یہ اپنے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر کر بلا معاوضہ ٹشو بانٹتا ہے اور اس کی اسی خاصیت کے باعث کسی کو ٹشو کی ضرورت نہ بھی ہو وہ بھی اسے انکار نہیں کر تا ۔
خبرنمبر03۔۔۔06/05/2012
 آئرن مین کا روپ دھار کر نو جوان نے سب کو حیران کر دیا
نیویارک(سی ایم لنکس) ہالی ووڈ فلموں میں دکھا ئے جا نے والے جدید مشینی کر دار نا صرف لوگوں کو بے حد پسند آتے ہیں بلکہ وہ ان کر داروں سے اس قدر متا ثر ہو جاتے ہیں کہ انہیں اپنی حقیقی زندگی کا حصہ بنانے سے بھی گریز نہیں کر تے۔ ایک ایسے ہی نوجوان نے عالمی شہرت یافتہ فلم آئرن مین کے مرکزی کر دارسے متا ثر ہو کر ایسا لبا س تیا ر کیا ہے جس کی مدد سے وہ حقیقی زندگی میں ایک چلتا پھرتا آئرن مین بن گیا ہے۔ اس مشینی لباس کو پہن کر یہ نوجوان منٹوں میں آئرن مین کے روپ میں تبدیل ہو جا تا ہے جس کا مظاہرہ وہ کئی عوامی مقامات پر کر کے داد بھی وصول کر چکا ہے۔
خبرنمبر04۔۔۔06/05/2012
 شتر مرغ نے سعودی عرب کی مصروف سڑک پر ہلچل مچادی
ریاض (سی ایم لنکس)سعودی عرب میں ایک مرغ نے فارم سے فرار ہو کر مصروف سڑک پر بھاگا دوڑی کر کے ہلچل مچادی۔ 8 فٹ اونچے اس شتر مرغ نے ایک فارم سے فرار ہو نے کے بعد سڑک پر چلتی گا ڑیوں کے آگے دوڑنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی د رہم برہم ہوگیا۔ اس ہلچل کے رونما ہونے کے بعد جب اس بھگوڑے کی فارم سے فراری کی خبر پھیل گئی تو متعلقہ عملے نے اسے پکڑنے کیلئے اس کا تعاقب شروع کر دیا۔ بلآخر اس شتر مرغ کو قابو کر کے دوبا رہ فارم میں بند کر دیا گیاجس کے بعد اس کی آزادی کے منصوبے اور فراری کی خوشی پر پانی پھر گیا۔
 ہزاروں جیلی بینز کی مدد سے تیار کردہ دلفریب آرٹ ورک…!!
کیلی فورنیا (سی ایم لنکس) امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ کرسٹین کمنگس کو جیلی بینز کی مدد سے فن پارے بنانے میں بے انتہا مہارت حاصل ہے۔ یہ ماہر مصورہ تصویر کی باریکیوں کو سمجھتے ہوئے پہلے برش اور کلرز کی مدد سے تصویر بناتی ہیں اور پھر اس پر رنگ برنگی جیلی بینز کو اس طرح چسپاں کرتی ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔ ہر شاہکار کو تیار کرنے کیلئے مصورہ نے 8 سے 12ہزار تک جیلی بینز کا استعما ل کیا ہے جبکہ ایک فن پارے کی تیاری میں 50 سے زائد گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ مختلف رنگوں کی حامل ہزاروں جیلی بینز سے بنائے گئے یہ انوکھے فن پارے آج کل شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
 لزبن میں سجا لیگو کا میلہ
لزبن(سی ایم لنکس)پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں لیگو کا میلہ سج گیا۔لیوگ فین ایونٹ2012نامی اس میلے میں لیگو کے مداحوں کے لیے دلچسپ ماڈلز نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔لزبن میں ہونے والے اس ایونٹ میں3ملین لیگو بلاکس کی مدد سے بنائے گئے دیدہ زیب ماڈلز رکھے گئے۔لیگو کے مداحوں کے لیے جہاں تاج محل،ایفل ٹاور اور دی ٹاور برج سمیت دنیا کی15 مشہورو معروف اورتاریخی عمارتوں کے لیگو ماڈلز نمائش پر موجود تھے وہیں مشہور برانڈکی گاڑیوں،مختلف جانوروں،کارٹون کرداروں اور پلے زونز سے لیکرچار مکمل شہر بھی لیگو بلاکس کی مدد سے ہی بسائے گئے تھے۔
 چین :4 گاڑیوں کو ہوا میں ایک دوسرے پرگزارنے کا عالمی ریکارڈ
بیجنگ(سی ایم لنکس)مہم جو نوجوان ہر وقت کسی نہ کسی خطرے سے کھیلنے کے لیے تیار رہتے ہیں جس کے لیے انہیں خطروں کا کھلاڑی کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔ایسا ہی ایک نظارہ چین کے صوبےZhejiangمیں دیکھنے کو ملا جہاں چار ماہر ڈائیورز پر مبنی چینی نوجوانوں کی ایک ٹیم نے ہوا میں گاڑیاں ایک دوسرے پر سے گزارنے کا منفرد کارنامہ سر انجام دیا۔اس خطرناک کرتب کو سر انجام دینے کے لیے دو ڈرائیورز نے بائیک اور دو نے گاڑیاں کی اسٹےئرنگ وہیل سنبھالا اور تیز رفتاری سے موٹر بائیک اور گاڑیاں دوڑاتے ہوئے آئے۔ ایک ریمپ سے دوسری جانب کے ریمپ پر پہنچنے کے درمیانی فاصلے میں ان چاروں ڈرائیورز نے ہوا میں ہی اپنی گاڑیاں ایک دوسرے پر سے گزارتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ بناڈالا۔کئی موٹر گاڑیوں کے ہوا میں ہی ایک دوسرے پر سے گزرنے کے منفرد کارنامے کی حیثیت سے اس کارنامے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنادیا گیا ہے۔
 بلی کا اپنے مالک سے پیار جتانے کا انوکھا انداز
لندن(سی ایم لنکس)پالتو جانور ہمیشہ اپنے مالک کی توجہ کے منتظر رہتے ہیں اور اگر اآپ انہیں نظر انداز کر دیں اور اپنے معمولات میں مصروف رہیں تو وہ کچھ اس طرح بھی آپ کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس مانو بلی نے جب اپنے مالک کو ایکسر سائز میں مصروف دیکھا تو اس کے ارد گرد منڈلانے لگی لیکن جب مالک نے اس کی جا نب نگا ہ نہ کی تو بی بلی کو ان کی یہ ادا نہ بھا ئی اور ٹیبل پر چڑ ھ کر کمپیوٹر ہی اس کے سرپرگرا ڈالا۔ارے بھئی ذارا سے بے پر وائی کی اتنی بڑ ی سز ا۔
 انتہائی مختصر حجم کی ویڈیو گیم مشین
نیویارک(سی ایم لنکس)ویڈیو گیم کی مشین اگر ہا تھ میں لے کر ویڈیو گیم کھیلا جا سکتے تو کیا با ت ہو ۔ ایک امریکی نو جو ان نے انتہائی مختصر حجم کی ایسی ویڈیو گیم مشین تیار کر لی ہے جس کی لمبائی اور چو ڑائی صرف چند انچ ہے جسے با آسا نی کہیں بھی رکھا جا سکتا ہے ۔ مختصر سی یہ مشین بھی خو د سے کئی گنا بڑی مشینوں سے کسی طر ح بھی کم نہیں اور اس پر بھی نہایت مزے سے ویڈیو گیم کھیلا جاسکتاہے ۔




 

06/01/2012

 برطانیہ:ایکسر سائز مشین پر 7دنوں میں517میل دوڑ کا عالمی یکارڈ
لندن(سی ایم لنکس)بر طانوی خاتون نے ایکسر سائز مشین ٹریڈ مل پر 7دنوں میں517میل دوڑ کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی خواتین اسمارٹنس کیلئے گھنٹوں ورزش کر تی نظر آتی ہیں لیکن ایک بر طانوی خاتون نے ایکسر سائز مشین ٹریڈ مل پر517.3 میل دوڑ کرایک نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیاہے۔ ایک مقامی بر طانوی یو نیورسٹی میں لیکچرار کی خدمات سر انجام دینے والی 48سالہ Sharon Gayter نے سات دنوں تک روزانہ اٹھارہ گھنٹے تک مسلسل ٹریڈ مل پردوڑ کر یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ Sharon نے یہ کارنامہ اپنی یو نیورسٹی میں ہی سر انجام دیا جہاں ان کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کے شاگرد اور ساتھی بھی موجود تھے۔ان خاتون کے اس کار نامے کو سرہاتے ہو ئے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ٹریڈ مل پرایک ہفتے کے دوران سب سے زیادہ فاصلہ تک دوڑ لگانے کی حیثیت سے شامل کر لیا گیا ہے۔

ورزش کا تعلیمی کارکردگی سے بھی گہرا تعلق ہے،طبی ماہرین

کراچی(سی ایم لنکس)طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش کا تعلیمی کارکردگی سے بھی گہرا تعلق ہے۔نیدرلینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں شائع ہونیوالی تحقیقی رپورٹ کی تیاری میں حصہ لینے والے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے بارہ سو بچوں پر کی گئی چودہ مختلف تحقیقی رپورٹس کا بھی معائنہ کیا ہے ،جو ظاہر کرتا ہے کہ ورزش تعلیمی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے اوراس کا تعلیمی کارکردگی سے مثبت تعلق موجود ہے۔کیونکہ ورزش جسم میں خون کی گردش تیز کرنے اور آکسیجن کے دماغ تک پہنچانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق ورزش سے ذہنی دباومیں کمی اور موڈ میں بہتری آتی ہے جس کے باعث بچے کلاس روم میں موثر طریقے سے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔تاہم اس تعلق کو واضح کرنے کیلئے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

اسپین میں تھری وائز مین سالانہ پریڈ میں ہزاروں افراد کی شرکت

میڈرڈ(سی ایم لنکس )اسپین میں تھری وائز مین کی سالانہ پریڈ میں بچوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔پریڈ میں رنگ برنگے فلوٹس بھی پیش کئے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عیسائیوں کے مذہبی تہوار کے موقع پر اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہرسال تھری کنگز یا تھری وائزمین کے نام سے تقریب منائی جاتی ہے اور اس میں شرکت کرنے والے بچوں اور بڑوں میں ٹافیاں تقسیم کی جاتی ہیں۔تھری کنگز یا تھری وائزمین ماضی میں اسی روز آتے تھے اور بچوں میں ٹافیاں اور دیگر تحائف تقسیم کرتے تھے۔

آسٹریلیا میں کی ڈائٹنگ بھاری بھرکم اڑدھے نے

سڈنی(سی ایم لنکس )وزن کم کر کے خوبصورت نظر آنا اب صرف انسانوں کا ہی مسئلہ نہیں رہا بلکہ بھاری بھرکم جانور بھی وزن کم کرنے کے لیے مجبور ہو گئے ہیں ڈائٹنگ کرنے پر۔ آسٹریلیا کے ایک زو میں موجود دیوقامت اڑدھے کا وزن پہنچ گیا ایک سو پینتیس کلو گرام تک۔زو انتظامیہ نے بڑھتے وزن کو اڑدھے کے لئے خطرہ قرار دیا اور شروع کروا دی ڈائیٹنگ۔ اڑدھے کے وزن میں ڈائٹنگ کے بعد تبدیلی واقع ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے اڑدھے کو وزن کم کرنے میں وقت لگے گا جو معمول کی بات ہے۔

لندن کے چڑیا گھر میں ہوئی جانوروں کی گنتی

لندن(سی ایم لنکس )لندن کے چڑیا گھر میں آنے والوں نے اٹھایا لطف ایک دلچسپ گنتی کا جو کر رہا تھا چڑیا گھر کا عملہ۔ موقع تھا چڑیا گھر میں سالانہ گنتی کا، جانوروں کی چلبلی حرکتوں نے جہاں تفریح فراہم کی آنے والوں کو تو دوسری طرف کیا پریشان چڑیا گھر کے عملے کو گنتی بھلا کر۔ اونٹ، پنگوئن، کیڑے مکوڑے۔ کوئی بھی جانور بچ نہیں سکا گنتی کرنے والوں کی نظروں سے۔ بندروں کا معاملہ آسان نہیں تھا۔ انھوں نے بھلا دی گنتی اپنی چھلانگوں سے گنتی کرنے والوں نے بھی اس تجربے کو انتہائی دلچسپ قرار دیا۔

میکسیکو: فضا میں جھولتے دنیا کے بلند ترین پل کا افتتاح

میکسیکو(سی ایم لنکس )میکسیکو میں فضا میں جھولتے ہوئے دنیا کے بلند ترین پل کا افتتاح کر دیا گیا۔ایک ہزار ایک سو چوبیس میٹرلمبے پل کے ذریعے میکسیکو کی شمال مشرقی ریاست کے دو شہروں کو آپس میں ملایا گیا ہے۔ پل چار سو میٹر کی بلندی پر آہنی تاروں کی مدد سے جھول رہا ہے۔ ہوا میں معلق پل کا نام میگا سٹرکچر ہونے کے باعث گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ پل کی تعمیر 2008 میں شروع ہوئی جسے رواں سال کسی بھی وقت عام ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

بلڈ اخبار میری فون کال کا متن شائع نہیں کرسکتا، جرمن صدر

برلن(سی ایم لنکس)جرمن صدر کرسٹیان وولف نے بلڈ اخبار کو اپنی دھمکی آمیز فون کال کا متن شائع کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ صدارتی دفتر کے مطابق صدر کی جانب سے کی جانے والی کال جذباتی اور نجی نوعیت کی تھی اور یہ صرف بلڈ اخبار کے مدیر اعلی کائی ڈیکمان کے لیے تھی۔ اس سے قبل صدر وولف اپنی اس فون کال پر معذرت کر چکے ہیں۔ جرمن صدر کو اس وقت قرضوں کے ایک اسکینڈل کا بھی سامنا ہے۔ اس دوران انہوں نے کثیر الشاعتی اخبار بلڈ کے مدیر اعلیٰ کو ٹیلی فون کر کے متنازعہ قرض سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کی اشاعت پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایسی کوئی خبر شائع کی گئی تو وہ اخبار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ جرمن صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنی مدت صدارت مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کوابھی تک چانسلر میرکل کی حمایت حاصل ہے۔

وین کور: مئیر کے بیٹے نے گرفتاری دیدی

وین کور(سی ایم لنکس ) منشیات اور اسلحہ سمگلنگ کیس میں پولیس کو مطلوب وین کور کے مئیر کے بیٹے نے گرفتاری دیدی۔ جناگ ناواس رواس پر بائیس کیلیبر کی رجر پستول کا ایک جبکہ کوکین سمگل کرنے کے دو الزامات ہیں۔ آر سی ایم پی کے ترجمان سارجنٹ پیٹر تھیسن کا کہنا ہے کہ رچمنڈ آر سی ایم پی نے آج دو بجے نواس رواس کا پتا چلایا اور مذاکرات کے بعد اس نے گرفتار ی دیدی۔ منشیات کی سمگلنگ میں چار اور افراد بھی شامل ہیں۔ یہ چاروں افراد پہلے ہی گرفتار دے چکے ہیں۔ مئیر گریگر رابٹسن نے اپنے اپنے پیغام میں بیٹے سے کہا تھا کہ وہ بھی گرفتاری دیدے۔ نواس رواس کی گرفتاری پر مئیر کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ آر سی ایم پی کے مطابق رواس نواس تحقیقات کیلئے پولیس کے پاس موجود ہے اور امید ہے کہ تحقیقات کی روشنی میں مزید دو سے تین افراد گرفتار کئے جائیں گے۔

ہسپانوی شہری روایتی 3 بادشاہ دیکھنے سڑکوں پر نکل آئے

میڈریڈ(سی ایم لنکس )سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہزاروں لوگ روایتی تین بادشاہ یا تین بڑی حکمت والے مرد دیکھنے سڑکوں پر جمع ہوئے۔ مسیحی عقیدے کے مطابق چھ جنوری کو ایپی فینی تہوار منایا جاتا ہے۔ اس موقع پرتعطیل ہوتی ہے اور رنگا رنگ پریڈکا انعقاد کیا جاتا ہے۔انجیل کے مطابق تین بادشاہ ایک روشن ستارہ کے پیچھے چلتے نوزائیدہ حضرت عیسیٰ کو تحائف پیش کرنے آتے ہیں۔ میڈرڈ میں اس دن منعقد کی جانے والی پریڈ میں تینوں بادشاہ ٹافیاں لاتے ہیں جنہیں وہ اپنے غیر معمولی اور عجیب ارکان کے ساتھ بچوں کی جانب اچھالتے ہیں جس طرح دوسرے ممالک میں بچے سانتا کلاز کو تحائف کے لئے خط لکھتے ہیں۔ سپین کے بچے تین بادشاہوں کو خط لکھتے ہیں۔

جینیاتی تبدیلیوں والے پہلے بندر کی پیدائش

نیویارک(سی ایم لنکس ) امریکی محققین نے جینیاتی تبدیلیوں کے نیتجے میں دنیا کے پہلے بندر کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بندر کی پیدائش چھ مختلف جنین کے خلیات کو ملانے سے ممکن ہوئی ہے۔ امریکی محققین نے جینیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بندر کی پیدائش کا اعلان نئے سال کے پہلے ہفتے کے دوران پانچ جنوری کو کیا۔ اس پیش رفت کو طبی تحقیق میں ممکنہ بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔اب تک اس نوعیت کے تحقیق کے لیے بنیادی طور پر چوہے استعمال کیے جاتے رہے ہیں۔ لیبارٹری میں دو یا اس سے زائد ابتدائی جنین کو ملانے کے نتیجے میں ایک عجیب الخلقت جانور وجود میں آتا تھا۔سائنسدان بہت عرصہ پہلے ہی جینیاتی تبدیلیوں کے حامل چوہے کی پیدائش میں کامیاب ہو گئے تھے۔ ان چوہوں میں بعض جینز کم رکھے جاتے تھے تاکہ بیماریوں اور طریقہ علاج کا مطالعہ کیا جا سکے جن میں موٹاپا، امراض دِل، بے چینی، ذیابیطس اور پارکنسن جیسی بیماریاں شامل ہیں۔قبل ازیں چوہوں کی طرز پر بندروں پر کیے گئے تجربات ناکام رہے تھےقبل ازیں چوہوں کی طرز پر بندروں پر کیے گئے تجربات ناکام رہے تھے اس کے برعکس دیگر جانوروں پر کیے گئے تجربات ماضی میں ناکام رہے تھے، لیکن امریکہ کی مغربی ریاست اوریگون میں سائنسدان جینیاتی چوہے کی پیدائش کے لیے استعمال کیے گئے طریقہ کار کو بدلتے ہوئے بندر کی پیدائش میں کامیاب ہو گئے ہیں۔یہ بریک تھرو اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے انتہائی ابتدائی مرحلے کے جنین کے خلیوں کو آپس میں ملایا، جس کا اگلا مرحلہ زندگی کو ممکن بنانے والے خلیوں کی نمو کے ساتھ پورے جانور کے وجود کی تشکیل تھی۔قبل ازیں جینیاتی چوہے جنین کے ابتدائی مرحلے کے خلیوں کے ذریعے بنائے گئے تھے، جنہیں لیبارٹری میں پروان چڑھاتے ہوئے چوہے کے جنین میں بدلا گیا، لیکن یہ طریقہ کار جینیاتی بندر کی پیدائش کے لیے کامیاب نہیں رہا تھا۔ کیونکہ چوہوں کے برعکس بندروں کے جنین، جنین کے ابتدائی مرحلے کے خلیوں کے انضمام کے لیے موزوں نہیں۔اوریگون ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی میں قائم اوریگون نیشنل پرائمیٹ ریسرچ سینٹر کے محققِ اعلیٰ شوکھرات میٹالیپو کہتے ہیں کہ جینیاتی بندروں کی پیدائش چوہوں کے مقابلے میں زیادہ پیچیدہ عمل ہے۔ماضی میں سائنسدان ایسے تجربات کے لیے چوہوں کا استعمال کرتے رہے ہیںماضی میں سائنسدان ایسے تجربات کے لیے چوہوں کا استعمال کرتے رہے ہیںان کے اس تجربے کے نتیجے میں تین صحت مند جینیاتی بندر پیدا ہوئے ہیں، جنہیں انہوں نے روک±و، ہیکس اور کیمیرو کے نام دیے ہیں۔میٹالیپو کہتے ہیں کہ خلیے باہم ملے رہتے ہیں اور ٹشوز اور اعضا کی تشکیل کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سائنس کے لیے لامحدود امکانات موجود ہیں۔یہ تحقیق بیس جنوری کو جاری ہونے والے سائنسی جریدے ’سیل‘ کی اشاعت سے پہلے ہی انٹرنیٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔ اس تحقیق کے لیے شمالی بھارت کا سرخ منہ والا بندر استعمال کیا گیا جسے سائنسدان ایچ آئی وی / ایڈز کی دواو¿ں، پاگل کتے کے کاٹے کے لیے تحقیقی ویکسین، چیچک اور پولیو کے مطالعے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ روس اور امریکہ ان بندروں کو تجرباتی طور پر خلائی مشنز کے لیے استعمال کر چکے ہیں۔

پشتو کے معروف شاعر موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا

پشاور(سی ایم لنکس ) پشتو کے معروف شاعر ادیب ، نغمہ نگار اور پچاس سے زائد کلاسک فلموں کے خالق مراد شینواری موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔۔۔ فن اورفنکار کی نام نہاد قدردان صوبائی حکومت نے عظیم تخلیق کار کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے بابائے پشتوغزل حمزہ شینواری کے فرزند مراد شینواری نے نظم و نثرکی چارشاہکار کتابیں تخیلق کیں۔۔۔ جن میں شیکسپئر کے ڈراموں کا ترجمہ بھی شامل ہیں۔ وہ پشتو کی پچاس سے زائد کلاسک فلموں کی کہانیاں، نغمے اور مکالمے لکھ چکے ہیں۔۔ ادب وفن کی دنیا میں ھنگامہ خیززندگی گزارنے کے بعد مراد شنواری آج پشاورکے سرکاری اسپتال میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

05/01/2012

چین: شرارتوں میں مصروف ننھے پانڈے دیکھ کر شائقین خوش
بیجنگ(سی ایم لنکس )چینی علاقے شنگوکے افزائش نسل مرکزمیں موجود بارہ پانڈے اپنی دلچسپ شرارتوں سے لوگوں کی توجہ کامرکزبن گئے۔لوگوں کی بڑی تعداد ننھے منے پانڈوں کی شرارتوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے افزائش مرکزپہنچ گئی۔درختوں ، چٹانوں ،پرچڑھتے، اور اپنے مخصوص علاقے میں گھومتے پھرتے پانڈے دیکھ کرلوگ خوب محظوظ ہوئے۔ کچھ پانڈےاتنے شرمیلے تھے کہ وہ شائقین کا سامناکرنےسے گریزکرتےرہے اور وہ تماشائیوں کے رش سے دور دور رہے۔ چین میں سن دوہزارگیارہ میں پانڈوں کی تعداد میں خاصااضافہ ہواہے مختلف شہروں میں موجود افزائش نسل مراکزمیں تین سو تنتیس پانڈے موجود ہیں۔

 میکسیکو : 740 میٹر طویل اور 9 ہزار کلو سے زائد وزنی کیک کاٹا گیا

میکسیکو سٹی (سی ایم لنکس)میکسیکو میں نئے سال اور زیارت ِ مسیح کے سلسلے میں 740 میٹر طویل اور 9 ہزار کلو سے زائد وزنی کیک کاٹا گیا۔تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔میکسیکو میں ہزاروں افراد نے شہر کے مرکزی چوک کا رخ کیا جہاں کرسمس کے سلسلے میں منائے جانے والے ”3 بادشاہوں کے دن“ کی خوشی میں تقریب منعقد کی جاتی ہے، اس تقریب میں 740 میٹر لمبا اور 9ہزار 375 کلو وزنی کیک کاٹا گیا جسے بچے ہوں یا بڑے سب بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ میکسیکو کی شہری حکومت کی جانب سے فراہم کیا جانے والے اس کیک کو 2ہزار افراد مل کر تیار کرتے ہیں۔

 تصاویربنانے کا شوق: 8 برس کاعراقی بچہ پیشہ ور فو ٹوگرافر بن گیا

بغداد(سی ایم لنکس)کہتے ہیں پوت کے پاو¿ں پالنے میں ہی نظر آجاتے ہیں اور یہ محاورہ اس عراقی بچے پر بالکل صادق آتا ہے جس کی کم عمری میں تصاویر کھینچنے کے شوق نے اسے صرف 8سال کی عمر میں ایک پیشہ ور فو ٹو گرافر بنادیا ہے۔ قمر ہاشم نامی یہ بچہ بظاہراپنے ہم عمر بچوں ہی کی طرح نظر آتاہے لیکن صلا حیتوں میں ان سے بہت آگے ہے۔قمر نے چار سال کی عمر میں کیمرہ ہاتھ میں پکڑ کر اپنے آس پاس مو جود منا ظر کی تصاویر لینا شروع کی اور اب آٹھ سال کی عمر میں اس کو عراق کے سند یافتہ کم عمر فوٹو گرافر کا اعزازحاصل ہو گیا ہے۔قمر کے مطابق وہ اپنی کھینچی گئی تصاویر کے ذریعے دنیا کو اپنے ملک اور شہر کے لو گوں کی زندگی اور دیگر امور کے بارے میں آگاہ کر نا چاہتاہے۔قمر کی کھینچی گئی تصاویر کو عام نمائش کیلئے بھی پیش کیا جاتاہے جو مستقبل میں بھی اپنے اس شعبے میں نمایاں کار نامے سر انجام دینے کا خواہشمند ہے۔

زیادتی کے بعد قتل کرنے پر نوجوان کا سر قلم

ریاض(سی ایم لنکس )سعودی عرب نے بدھ کو جنسی حملہ کے بعد اپنی نوجوان خاتون رشتہ دار کو قتل کرنے کے جرم میں ایک شخص کا سر قلم کر دیا۔ یہ بات وزارت داخلہ نے بتائی۔ سرکاری خبر ایجنسی ایس پی اے سے جاری وزارت کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سمع الامخلفی جنسی حملے اور اس کا اس وقت تک گلہ دبائے رکھا جب تک وہ انتقال نہ کر گئی۔ مجرم کو مغربی شہر مدینہ میں سزائے موت دی گئی جس سے رواں سال اب تک سعودی عرب میں پھانسیوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق انتہائی قدامت پرست مسلم مملکت میں گزشتہ سال 76 افراد کو پھانسی دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں اسلامی قانو ن نافذ ہے جس کے تحت سنگین جرائم پر سزائے موت کی سزا ہے جس کی وجہ سے وہاں پر جرائم کی شرح دوسرے ممالک کے مقابلے میں کئی گنا ہ کم ہے۔

اوباما دوبارہ صدر نہیں بنیں گے۔نجومیوں کی پیشگوئی

میکسیکو(سی ایم لنکس)لاطینی امریکا کے ملک میکسیکو کے جوتشی نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکی صدرباراک حسین اوبامہ دوبارہ صدارتی انتخاب نہیں جیت سکیں گے اور شام پر حملہ کردیا جائے گا۔نجومی پروفیسر انتونیو ویزکوئیز نے میکسیکو سٹی میں پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے ارکان کے پاس بہت پیسہ ہے۔ اور یہ لوگ پیسے خرچ کرکے امریکی صدر باراک اوبامہ کو پریشان کررہے ہیں۔ تاکہ وہ آئندہ صدارتی انتخاب نہ جیت سکیں۔انتونیو نے کہاکہ امریکا میں صدارتی انتخاب ری پبلکن ہی جیتیں گے۔ پروفیسر نے کہاکہ شام پر حملہ ضرور ہوگا۔ اور اس سے ان گنت لاشیں گریں گی۔ تاہم یہ نہیں بتایا کہ شام پر حملہ کون کریگا۔ انتونیو نے پیش گوئی کی کہ وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کو لاحق کینسر ختم نہیں ہوگا۔

اسرائیلی فوج کے2011ءمیں فلسطین صحافیوں پر120حملے،17 صحافی گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس(سی ایم لنکس)فلسطین میں ذرائع ابلاغ کی نمائندہ تنظیم" فلسطین میڈیا سوسائٹی" کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے گذشتہ برس2011ءمیں فلسطین میں صحافیوں کے خلاف زیادتیوں کا سلسلہ جاری رہا۔میڈیا سوسائٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس صحافیوں پر زیادہ تر حملے مقبوضہ مغربی کنارے میں رملہ، نعلین، بعلین، نبی صالح، بیت امر اور الخلیل میں فلسطینیوں کے مظاہروں کےدوران کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس فلسطینی صحافیوں پر ایک سو بیس حملے رجسٹرڈ کیے گئے۔ اس کے علاوہ ان کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کی انجام دہی کے دوران تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے ساتھ ساتھ سترہ صحافیوں کو گرفتار بھی کیا گیا جنہیں جیلوں میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔فلسطینی صحافیوں اور نامہ نگاروں پر حملوں کےدوران ان کے قیمتی کیمرے اور دیگرسامان بھی توڑپھوڑ کے ساتھ قبضے میں لیا جاتا رہا۔ کئی صحافیوں کو ان کے قیمتی کیمروں سے محروم کر دیا گیا۔

رقم نہ ملی تو جنگی مشقیں منسوخ کر دیں گے"
اسرائیلی فوج نے2012ءکے لیے ایک ارب تین کروڑ ڈالر مانگ لیے

مقبوضہ بیت المقدس(سی ایم لنکس)اسرائیلی فوج کے ایک سینیئرعہدیدار نے کہا ہے کہ خطے میں تیزی کے ساتھ بدلتے حالات میں اسرائیل مزید کئی سخت چیلنجز سے دوچار ہے جن سے نمٹنے کے لیے فوج کو اضافی بجٹ کی رقم درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی فوج کو دو ارب ڈالر کا سالانہ بجٹ کم ہے جس کے لیے ہمیں فوری طور پر ایک ارب تین کروڑڈالر کی اضافی رقم درکار ہے۔اسرائیلی ریڈیو کے مطابق بدھ کے روز ایک بیان میں فوج کے ایک اہم عہدیدار نے کہا کہ اگر فوج کے لیے تجویز کردہ اضافی بجٹ کی رقم کی منظوری نہ دی گئی تو وہ آئندہ ماہ مستقل اور رضاکار فوج کی مشترکہ فوجی مشقیں منسوخ کردیں گے۔ اس کے علاوہ فوج کو دی جانے والی اضافی مراعات بھی روکنا پڑیں گی اور فضائیہ کی خصوصی تربیت کا پرگرام بھی بند کرنا پڑے گا۔صہیونی عسکری عہدیدار نے کہا کہ فوج کو فلسطینیوں کے مقامی سطح پر تیارکردہ راکٹوں سے دفاع کے لیےتیار کیے گئے"ائرن گلوب" سسٹم کو چالو کرنے کے لیے مزید تین عدد بیٹریاں درکار ہیں۔ اس وقت فوج کے پاس اتنی رقم نہیں ہے کہ یہ بھاری اخراجات بھی پورے کرے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلیے اضافی اقدامات کرے۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے اضافی بجٹ کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فوج کو ایک سال قبل پندرہ کروڑ ڈالر کے اضافے بجٹ کی منظوری دی گئی تھی۔ اسرائیلی کنیسٹ کی جانب سے فوج کےبجٹ میں اضافے کا بل ایک سال پہلے بھی پیش کیا گیا تھا جس میں اسی طرح کےخدشات کے تحت فوج نے اپنے لیے اضافی رقوم کا مطالبہ کیا تھا۔


04/01/2012

 پانی ،خشکی اور برف پر چلنے کی صلا حیت رکھنے والی چینی نوجوان کی کار
بیجنگ(سی ایم لنکس)ایک اکیس سالہ چینی نو جوان نے ایسی منفرد کار ڈیزائن کی ہے جوبیک وقت خشکی ، پانی اور برف پر چلنے کی صلا حیت رکھتی ہے۔ اس کار کو دیکھ کر یہ اندازہ لگا نا مشکل ہو جاتا ہے کہ یہ کار ہے یا کشتی،تاہم Volkswagen Aqua نامی یہ کار اپنی مخصوص ظاہری بناوٹ کے باعث پانی میں تیرنے کے ساتھ ساتھ خشکی اور برف پر ایک گاڑی کی طرح بھی چلائی جاسکتی ہے جس کے لئے ہموار سڑک کا ہو نا ضروری نہیں۔ ہائیڈروجن فیول سے چلنے والی یہ کار ما حول دوست ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کیے بغیر پا نی ،خشکی اور برف پر 62میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلا حیت رکھتی ہے۔اپنی منفرد خصوصیات کے باعث اس کار کو ایک الگ مقام حاصل ہو گیا ہے جو تیاری کے بعد مستقبل میں سپر کار کی حیثیت سے عام عوام کی دسترس ہو گی۔

میکسیکو کے جوتشی کی نئے سال کیلئے پیش گوئیاں

میکسیکو(سی ایم لنکس)لاطینی امریکا کے ملک میکسیکو کے جوتشی نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکی صدر براک اوباما دوبارہ صدارتی انتخاب نہیں جیت سکیں گے اور شام پر حملہ کردیا جائے گا۔نجومی پروفیسر انتونیو ویزکوئیز نے میکسیکو سٹی میں پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ امریکا میں ری پبلکن پارٹی ارکان کے پاس بہت پیسہ ہے۔ اور یہ لوگ پیسے خرچ کرکے امریکی صدر براک اوباما کو پریشان کررہے ہیں۔ تاکے وہ آئندہ صدارتی انتخاب نہ جیت سکیں۔انتونیو نے کہاکہ امریکا میں صدارتی انتخاب ری پبلکن ہی جیتیں گے۔ پروفیسر نے کہاکہ شام پر حملہ ضرور ہوگا۔ اور اس سے ان گنت لاشیں گریں گی۔ تاہم یہ نہیں بتایا کہ شام پر حملہ کون کریگا۔ انتونیو نے پیش گوئی کی کہ وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کو لاحق کینسر ختم نہیں ہوگا۔

نیویارک: قدیم ترین یونانی سکوں کی نیلامی کی تیاریاں

نیویارک(سی ایم لنکس )امریکی شہر نیو یارک میں یونان کے 6سو قدیم سکوں کی نیلامی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔یہ نایاب سکے8ملین ڈالر میں فروخت ہونےکاامکان ہے۔سکوں کی نیلامی نیویارک کےایک ہوٹل میں ہوگی۔کئی سو سال قدیم مگر نایاب سکوں پر یونانی روایات کے مطابق دیوی ، دیوتاو¿ں اورتاریخی شخصیات کی تصاویربنائی گئی ہیں ماہرین کا اندازہ ہےکہ یہ سکے آٹھ ملین ڈالرمیں نیلام ہوسکتےہیں۔ایک نادرسکےپر اسکندراعظم کی شبیہہ بھی موجود ہے جوکہ ڈیڑھ لاکھ ڈالرمیں فروخت ہونےکا امکان ہے۔ماہرین آثارقدیمہ کےمطابق سکےتین سو بیس قبل مسیح کے دورسے تعلق رکھتےہیں۔

 ناروے کے ساحل پر لاکھوں مردہ مچھلیاں اچانک نمودار

اوسلو (سی ایم لنکس ) ناروے کے ساحل پر لاکھوں مردہ ہیرنگ مچھلیاں اچانک نمودارہوئیں ،مگر اس سے پہلے کہ انہیں پکڑکے تیل نکالا جاتا ،موجیں انہیں واپس لے گئیں۔مقامی افرادکاخیال ہے کہ قریبا 20 ٹن مردہ مچھلیاں ساحل پرنمودارہوئی تھیں اورانہیں جمع کرکے ٹھکانے لگانے کے بارے میں سوچاہی جارہاتھاکہ موجیں انہیں واپس لے گئیں۔مردہ مچھلیاں آنے کاسبب معلوم نہیں ہوسکا۔

چین میں مٹی کے خوبصورت کھلونوں کی نمائش

بیجنگ(سی ایم لنکس ) گیلی مٹی سے کھلونے بنا ناصرف بچوں کا ہی کھیل نہیں بلکہ ایک فن بھی ہے جس کا اظہا ر چین میں کیا گیا۔ چینی فن کا ر ڑو جنگ وی( Zhu jingwei)نے اپنے ہا تھوں کی مہارت اور چکنی مٹی سے ایسے خوبصورت کھلونے اور مجسمے تخلیق کیے ہیں جوقدیم اور روایتی چینی رہن سہن کی نما ئندگی کر تے ہیں۔ ان فن پاروں میں خصوصی طور پر ایسے طر زِ زندگی کو پیش کیا گیا ہے جو جدید زما نہ میں اب ختم ہوتا جا رہا ہے۔

کو لمبیا: سورج کی روشنی کے ذریعے پر واز کر نیوالے غباروں کا میلہ

بوگوٹا(سی ایم لنکس ) کو لمبیا میں ایسے غبا ر وں کی اڑان کا میلہ منعقد کیا گیاجنہیں اڑا نے کے لیے ہو ایا گیس کی نہیں بلکہ سور ج کی روشنی ہو نا ضر وری ہے۔ شمسی توانا ئی سے چلنے والے یہ غبا رے سورج کی روشنی اورگرمی سے پھیلنے والے مخصوص میٹر یل سے بنا ئے گئے تھے جوکھلے میدان میں لاتے ہی بڑے اور ہلکے ہو کر فضا ءمیں اڑنا شرو ع ہو گئے۔سو رج کی روشنی سے اڑنے والے ان غباروں کا یہ گیا رہواں سالا نہ میلہ تھا جس میں سو رج کی روشنی کی مدد سے منفر د شکلو ں کے غبارے آسمان پر اڑتے نظر آئے۔

گائے کا گوشت کھانے پر 7 سال قید کی سزا

بھوپال(سی ایم لنکس) بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں گائے کا گوشت کھانے پر 7 برس قید کی سزا کا قانون منظور کر لیا گیا۔ بھارتی انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیراقتدار مدھیہ پردیش میں ریاستی اسمبلی نے ایسا قانون منظور کیا ہے جس کے تحت گائے کو ذبح کرنے اور اس کا گوشت کھانے پر 7 برس قید کی سزا ہو گی۔ اس ریاست میں گائے کو ذبح کرنے پر پہلے سے پابندی عائد تھی اور 3 برس قید کی سزا مقرر تھی مگر اب اس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت کے اس بل کو بھارتی صدر کی منظوری بھی مل چکی ہے اور اب اس پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ اس قانون کے تحت کسی بھی صورت گائے، بیل یا سانڈ وغیرہ کو ذبح کرنے یا ان کا گوشت استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، جبکہ ان کی ایک سے دوسری جگہ منتقلی بھی جرم مانی جائے گی اور ہر پابندی توڑنے کی سزا 7 برس قید ہو گی۔ خیال رہے کہ بھارتی مسلمان گائے کے گوشت کو استعمال کرتے ہیں اور ممکنہ طور پر یہ قانون ان کے خلاف ہی بی جے پی نے منظور کرایا ہے۔

ترکی کا مصنوعی سیارہ فضاءمیں چھوڑنے کا اعلان،اسرائیل سیخ پا

مقبوضہ بیت المقدس(سی ایم لنکس)ترکی کی حکومت کی جانب سے ایک مصنوعی سیارہ خلاءمیں بھیجنے کے اعلان پر اسرائیل کے سیاسی اور عسکری حلقوں میں سخت بے چینی دوڑ گئی ہے۔امریکی اخبار"گینزڈینفس" کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے اگلے دو سال میں ایک مصنوعی سیارہ جاسوسی کے لیے خلاءمیں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل نے اس اقدام پر یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ مصنوعی سیارہ اس کی جاسوسی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کےمطابق ترکی کا فوجی نوعیت کا مصنوعی سیارہ"غوک ٹورک" سنہ 2013ءمیں فضاءمیں بھیجے جانے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ ترکی کی جانب سے مصنوعی سیارہ خلاءمیں روانہ کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی ترکے سیاسی اور عسکری حلقوں میں سخت بے چینی کی لہردوڑ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ترکی کو حاصل ہونے والی یہ نئی ٹیکنالوجی ملک کی دفاعی صلاحیت کے حوالے سےنہایت اہمیت کی حامل سمجھی جا رہی ہے۔ اس مصنوعی سیارے کےذریعےحاصل ہونے والی تصاویر اپنی نوعیت کی نہایت اہم ترین تصاویر ہوں گی۔ اسرائیل کی جانب سے تشویش کےاظہار کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ چونکہ دونوں ملکوں کے درمیان مصنوعی سیاروں سے حاصل ہونے والی تصاویر کے کسی تیسرے ملک کو تبادلہ روکنے کا کا کوئی معاہدہ نہیں۔ادھر ایک اطالوی ویب سائیٹ"تیلسی بازیو" نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ترکی کے ہاں تیاری کےمراحل سے گذرنے والے مصنوعی سیارے"غوک ٹورک" کی تیاری پر 3250 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔

امریکا:سال نوکے موقع پر12سو منچلے نوجوانوں کی ٹھنڈے پانی میں چھلانگیں

نیویارک(سی ایم لنکس )ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے منفرد تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔امریکی ریاست نیویارک کےConey Island Beach پر بھی نئے سال کو نئے ارادوں کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا اور سالانہPolar Bear Plungeکا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر1ہزار200سے زائد افراد نے مختلف انداز کے سوئمنگ سوٹ پہن کر بحرِاوقیانوس کے ٹھنڈے یخ بستہ پانی میں چھلانگیں لگائیں اور سال2012کو نئے عزم و ولولے کیساتھ گزارنے کا عہد کیا۔

 انٹرنیٹ کی انوکھی ویڈیو،سو سال کی تاریخ کو دس منٹ میں سمو دیا گیا

کراچی(سی ایم لنکس )گزشتہ سوسالوں میں کیا اہم ترین واقعات رو نما ہو ئے یہ جاننے کے لیے یقینا کا فی وقت در کا رہے لیکن انٹر نیٹ پر مو جو د ایک ویڈیومیں گزشتہ سو سالہ تاریخ کو صرف دس منٹو ں میں سمو دیا گیا ہے۔100 Years in 10 Minutes نامی اس فو ٹیج میں انیس سو گیا رہ سے دو ہزار گیارہ کے درمیا ن ہونے والے ا±ن واقعات کے مستندمنا ظر دکھا ئے گئے ہیں جنہوں نے تاریخ کا رخ بدلنے میں اہم کر دار ادا کیا۔ کو زے میں دریا بند کر نے کی متر ادف اس فو ٹیج میں قطب جنو بی کی فتح،ٹائی ٹینک کی غر قابی، جنگ عظیم اوّل و دو م کا آغا ز، جا پا ن پر ایٹمی حملہ،ویتنا م جنگ، دیواربرلن کی مسماری اور ٹو ئن ٹاور پر حملے جیسے اہم ترین واقعا ت شا مل ہیں جنہوں نے دنیا کی تار یخ پرگہرے اثرات مرتب کیے۔

 فنِ لینڈ میں برف سے جمی جھیل میں مچھلی کے شکار کاانوکھا انداز

ہیل سنکی(سی ایم لنکس )دنیا بھر میں گھنے جنگلات اور کھلے سمندروں میں شکاری شکارتوکر تے ہی ہیں مگرفنِ لینڈمیں اب برف سے جمی جھیل کی گہرائی میں جاکر شکارکیا جانے لگا ہے۔ ماہی گیر کشتی میں بیٹھ کر مچھلیاں پکڑنے کے بجائے شدید سردی سے جمی جھیل کی برف کو توڑ کر اس ٹھنڈے ٹھاربر فیلے پانی کی گہرائی میں خود تیراکی کر کے جاتے ہیں اورمختلف اوزار کی مدد سے من پسند مچھلی کا شکار کر کے پانی کی سطح پر واپس آجاتے ہیں۔ یہ طریقہ شکار مشکل تو ہے لیکن شکاری نا صرف سردی سے بلکہ بارودی ہتھیار کا استعما ل کیے بغیر برف کی تہہ سے مچھلی پکڑ کر لا نے کے کٹھن مرحلے سے لطف اندوز ہو تے نظر آتے ہیں۔


02/01/2012

آسٹریا: کبھی پانی کبھی برف، شدید سردی میں آبشار کا دلکش منظر
ویانا(سی ایم لنکس)جسم پرکپکپاہٹ طاری کرنےوالی سردی سے انسان او رحیوان تو متاثرہوتےہی ہیں آبشارکا پانی بھی محفوظ نہ رہ سکا۔آسٹریا کے ایک تفریحی پارک میں آنےوالے سیاحوں اور شائقین کو اس وقت دوہری تفریح سے لطف اندوزہونےکا موقع مل رہا ہے۔ اس کی وجہ شدید سرد موسم ہے جس نے پارک میں موجود آبشار اور جھیل کےپانی کو منجمند ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔ موسم اس قدر سرد ہے کہ آبشار سے گرنےوالا پانی زمین پر پہنچنے سے پہلے ہی جم کرمنفرد شکل اختیار کر گیا ہے جسے دنیا بھر سے آنے والے سیاح اور مقامی افراد دلچسپی سے دیکھ رہےہیں۔ پانی کے جمنے سے برف نے عجیب وغریب مجسموں کی شکل اختیارکرلی ہے جسے دیکھ کرلوگ حیران ہوئے بغیرنہیں رہ سکتے۔

 ہا نگ کا نگ :ڈریگن لبا س میں ملبو س افراد کا رقص میں عا لمی ریکا ر ڈ

ہا نگ کا نگ(سی ایم لنکس)ہا نگ کا نگ میںاٹھا سی(88) افرا د نے ایک ساتھ ڈریگن کا کا سٹیوم پہن کر ڈانس کر نے کا عالمی ریکا ر ڈ قائم کر دیاہے۔ڈریگن کے لبا س میں ملبو س ڈانسر ز کا یہ دنیا بھر میں سب سے بڑ ا جتما ع تھا جس کا اہتما م سال 2012 کااستقبا ل کر نے کے لیے کیا گیا تھا۔ اس منفر د پر یڈ میں ڈریگن کے علا وہ شیر کے کا سٹیوم میں ملبوس پچا س افراد بھی شریک تھے۔

کولمبیا میں غباروں کا سالانہ میلہ شروع

بوگوٹا(سی ایم لنکس)کولمبیا میں غباروں کا سالانہ میلہ شروع ہوگیا جس کے دوران آسمان دیوقامت درندوں اور خلائی شٹل کی شکل کے غباروں سے سجا ہوا ہے۔میڈلین میں شمسی توانائی سے مزین غباروں کا میلہ گیارہ سال سے ہو رہا ہے۔ پلاسٹک اور ٹیپ سے بنے یہ غبارے سورج کی روشنی سے پھیلتے ہیں۔ انتہائی کم وزن ہونے کے باعث یہ غبارے ہوا میں طویل عرصے تک معلق رہتے ہیں۔

چھتیس گڑھ میں اچھی فصل کے لیے ایک بچی کی قربانی دی گئی

چھتیس گڑھ(سی ایم لنکس)ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ کے قبائیلی علاقے بیجاپور میں ایک سات سالہ بچی کو اچھی فصل کے لیے دیوتاو¿ں پر قربان کر دیا گیا ہے۔ یہ اطلاع مقامی پولیس نے دی ہے۔ جب والدین نے بچی کے غائب ہونے کی رپورٹ درج کرا دی تھی تو بچی کی لاش جنگل میں واقع ایک مندر میں پائی گئی۔ پولیس نے دو قبائلی سرداروں کو قتل کے الزام میں گفتار کر لیا ہے۔ ملزمین قربانی کے واقعہ کو تسلیم کر چکے ہیں لیکن اقبال جرم سے انکار کر دیا ہے۔

نئے سال کی خوشی میں بھارت میں رنگا رنگ ریلی کا انعقاد

کوچی (سی ایم لنکس)بھارت میں نئے سال کی خوشی میں رنگا رنگ ریلی نکالی گئی جس میں دنیا بھر سے سیاحوں نے شرکت کی۔بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں سال دوہزار بارہ کی آمد کے سلسلے میں ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ریلی میں شریک شرکاءروایتی لباس زیب تن کر کےڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔اس موقع پر بیشتر افراد چہروں پر پینٹ کرا کر ریلی میں شریک ہوئے۔ دلکش رنگوں سے سجائے گئے ہاتھی کو بھی لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا۔

بیٹے کو ہنسا نے کے لیے روزنئے بہر وپ بھر نے والا با پ

لندن(سی ایم لنکس)ایک امریکی نو جوان کے با پ نے ا±سے خوش کر نے کے لیے انوکھا انداز اختیار کیا ہے جو روز صج اپنے بیٹے کے لیے ایک نیا روپ بھر تا ہے۔ Dale Price کابیٹا جب اسکو ل روانہ ہو تا ہے تو وہ روز ایک ایسے حلیے میں اسے الوداع کہتاہے جو نہ صرف اس کے بیٹے بلکہ اسکو ل وین میں سوارتمام بچوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتا ہے۔Daleکبھی سپر مین بنتا ہے تو کبھی جو کر ،گو کہ کبھی کبھی اس کاعجیب و غریب حلیہ اس کے بیٹے کے لیے شر مندگی کا با عث بھی بن جاتا ہے لیکن زیادہ تر وہ اپنے والد کو مختلف روپ میں دیکھ کر خو ش ہو تا ہے۔ ڈیل ابھی تک ایک سو ستر(170) مختلف ر وپ دھارچکا ہے اور وہ روز صبح اپنے بیٹے کو ہنسا نے کے لیے یہ کا م مستقبل میں بھی جا ری رکھنے کاارادہ رکھتا ہے۔

”گاندھی ٹو ہٹلر“ ایک تجرباتی فلم جسے نظرانداز کردیا گیا

ممبئی(سی ایم لنکس)بالی وڈ میں2011ءمیں بننے والی بعض ایسی فلموں کو جنہیں ایوارڈز سے نوازا جانا چاہیے تھا، اب لوگوں کے ذہنوں میں بھی موجود نہیں ہیں حالانکہ ان فلموں کو آرٹ فلموں کا درجہ ملنا چاہیے تھا کیونکہ یہ تجرباتی فلمیں تھیں اور ” سنیما“ کے د ائرے میں آتی ہیں۔ ایک فلم ان میں ”گاندھی اور ہٹلر“ ہے، جس میں ایڈولف ہٹلر کہتے ہیں ”ڈاکٹر گوبلز کو بلاو¿“ اور پھر چیخے کہ ”بلاو¿“ یہ تھے رگھو بیر یادو جو ہٹلر کا رول کر رہے تھے جو ہندوستانی زبان بولتا ہے۔ نیلے کونٹیکٹ لینز پہننے والے ہٹلر بالکل شعلے کے گبر سنگھ کے انداز میں دھاڑتے ہیں۔ اس فلم میں ڈاکٹر گوبلز کا کردار کر رہے ہیں۔ وہ کوئی بڑا آرٹسٹ نہیں بلکہ ممبئی کے علاقے اندھیری کا ایک ایکٹر نصیر ہے جنہیں ہٹلر جرمنی کے سارے پل اڑا دینے کا حکم دیتا ہے۔ اس فلم میں کچھ ہندوستانی بھی مسالہ ڈالا گیا ہے جیسے ہولی کے گانے اور متعدد غزلیں۔ نیہا دھوپیا جو ہٹلر کی محبوبہ ایوا براو¿ن کا کردار ادا کر رہی ہیں مسٹر فوہرر میں آپ کو ایسا نہیں دیکھ سکتی۔ وہ ہٹلر کے آخری لمحات میں انہیں بھلانے کی کوشش کر رہی ہیں اور موسیقی سنانے کے لئے کہتے ہیں۔ ہٹلر کہتا ہے ”ٹھیک ہے کچھ اچھا سا لگا دو“۔

 ایمی وائن ہاو¿س کا لباس 43ہزار200پاو¿نڈز میں نیلام

لندن (سی ایم لنکس) لندن کے ایک مشہور نیلام گھر کے تحت گذشتہ روز نیلامی کے لیے پیش کیا گیا آنجہانی گلوکارہ ایمی وائن ہاو¿س کا لباس 43ہزار200پاو¿نڈزمیں نیلام ہوگیا۔کیری ٹیلر نیلام گھر کے تحت لندن کےLa Galleria ہال میں ہونے والی اس نیلامی میں ہالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکاراو¿ں آندرے ہپ برن اور ایلزبتھ ٹیلر سمیت آنجہانی گلوکار ہ ایمی وائن ہاو¿س کا لباس اور شہزادی ڈیاناکی شادی کے لیے تیار کیے گئے جوتے بھی فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے۔آندرے ہپ بر ن کا اپنی مشہور فلم دی رومن ہا لی ڈے کے لیے1954 میں آسکر ایوراڈ وصو ل کر تے ہو ئے زیب تن کیا گیاسفید رنگ کا لبا س خریداروں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا، جبکہ ایمی وائن ہاو¿س کا اپنی البمBack to Blackکے کور کے لیے زیب تن کیا گیا لباس توقعات سے کئی گنا زیادہ قیمت پر فروخت ہوگیا۔ایمی وائن ہاو¿س کا یہ لباس تھائی ڈیزائنر نے ڈیزائن کیا تھا جسکے20ہزار پاو¿نڈ تک میں نیلام ہوجانے کی توقعات ظاہر کی جارہی تھی تاہم یہ دوگنی سے زیادہ قیمت پر43ہزار پاو¿نڈز میں نیلام ہوا جس سے ملنے والی رقم ایمی وائن ہاو¿س فاو¿نڈیشن کے فلاحی ادارے کے نام وقف کی جائیگی۔


30/12/2011



 امریکا، پہاڑ پر پھنسے شخص اور پالتو کتے کو بچا لیا گیا 
لاس اینجلس(سی ایم لنکس) امریکا کی ریاست کیلے فورنیا میں پالتو کتے کو بچاتے ہوئے مالک پہاڑی سے نیچے گرگیا مگر خوش قسمتی سے دونوں کو بچالیا گیا ہے۔ہائیکنگ کے دوران ایک شخص اپنے دوکتوں کیساتھ اس پہاڑی کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اچانک ایک کتا نیچے گر گیا جسے بچانے کیلئے خود اس شخص نے بھی جان جوکھوں میں ڈال دی لیکن خود ہی پھنس گیا۔تاہم خوش قسمتی سے ریسکیو کاعملہ موقع پر پہنچ گیا اور دونوں کو بحفاظت واپس نکالا لیا گیا۔ 


کیلی فورنیا میں نئے سال پر روز پریڈ کی تیاریاں
کیلی فورنیا (سی ایم لنکس)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں روز پریڈ کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔فلوٹس کو سجانے کیلئے لاکھوں پھول استعمال کئے جائیں گے۔امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر پاساڈینا میں نئے سال کے آغاز پر روز پریڈ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔رواں سال پریڈ میں چوالیس فلوٹس حصہ لیں گے۔ جنہیں پھولوں، پتوں اور بیجوں سے سجایا جارہا ہے اور سیکڑوں رضاکار اس کام میں مصروف ہیں۔اس سال پہلی بار ہوا میں معلق فلوٹس بھی شامل ہوں گے۔ 


سوئزرلینڈ میں ایک انتہائی مضبوط سونے کی دریافت
لبرن(سی ایم لنکس)سوئزرلینڈ کے سائنسدانوں نے سونے کو دھات سے زیادہ مضبوط بنا دیا ہے۔ اس کی مضبوطی اور شفافیت واقعی لاجواب ہے اور اس قسم کے سونے کی دنیا کی تاریخ میں مثائل نہیں ملتی۔ اندازہ ہے کہ اس مضبوط اٹھارہ کیرٹ والے سونے سے زیوارات اور قیمتی گھڑیاں بنائی جائیں گی۔


 برطانیہ:24سالہ کتے کودنیا کے معمر ترین ہونے کا اعزاز
لندن(سی ایم لنکس)گذشتہ دنوں جاپان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے معمر ترین کتےPusukeکے انتقال کے بعد برطانوی کاو¿نٹی ایسکس سے تعلق رکھنے والےPipنامی کتے کو دنیا کا معمر ترین بقیدِ حیات کتا تسلیم کرلیا گیا ہے۔24سالہ Pipایکروبیٹک صلاحیتوں سے مالا مال ہے اور آگ کے چکر سے چھلانگ لگانے کے علاوہ ہتھیاروں کا سراغ لگانے اور برطانوی شاہی خاندان کے لیے بھی کرتب بازی کا مظاہرہ کرچکا ہے۔اب تک ہزاروں منفرد اور دلچسپ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والےPipکی عمر24 برس 5 ماہ ہے جس کے تحت ا±سے دنیا کے معمر ترین کتے کے اعزاز کا حقدار ٹھہرایا گیا ہے۔ 


آسٹریلیا: چوری شدہ لاکھوں ڈالر کا سونا اور کرنسی غار سے برآمد
پرتھ(سی ایم لنکس) آسٹریلیا میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے چوری کیا گیا لاکھوں ڈالر مالیت کا سونا اور کرنسی غار سے برآمد کرلی۔ سڈنی میں پریس بریفنگ کے دوران آسٹریلوی پولیس حکام نے بتایا کہ برآمد کیا گیا تمام مال جس میں سونا ، چاندی، کرنسی اور کچھ ہتھیار شامل ہیں ایک غار میں چھپایا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا سونے اور کرنسی کی مالیت لاکھوں ملین ڈالر میں ہوسکتی ہے۔پولیس کمانڈر کا کہنا تھا کہ انھیں یقین ہے کہ یہ جن لوگوں کی ملکیت ہے انھیں بھی اس کے چوری ہونے کا علم نہیں ہوگا۔ کافی عرصے قبل سڈنی اور میلبرن میں ملسح افراد نے دھاوا بول کر امیر گھرانوں کو لوٹا تھا پولیس کو شک ہے کہ یہ وہی لوٹا گیا سامان ہوسکتا ہے۔ پولیس نے شک کے شبے میں دو افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔ 


برازیل: سمندر کی دیوی کو خوش کرنے کیلئے خصوصی عبادات
ریوڈی جنیرو (سی ایم لنکس) برازیل میں سمندر کی دیوی کو خوش کرنے کیلئے خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ ریوڈی جنیرو میں لوگوں نے سمندر کی دیوی کو خوش کرنے کیلئے نذرانے دیئے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ نذرانے دینے سے دیوی مہربان ہوتی ہے اور خواہشات پوری ہوتی ہیں۔ اس موقع پر دیوی کو لہروں کے حوالے بھی کیا جاتا ہے۔ 


بھارت: سال نو کیلئے چاکلیٹ سے پھولوں کے گلدستے تیار
چنائی(سی ایم لنکس)بھارت میں سال نو کو خوش آمدید کہنے کیلئے چاکلیٹ سے پھولوں کے گلدستے تیار کرلئے گئے۔ نئے سال کی آمد میں ایک ہی دن باقی ہے۔ بھارت میں بھی سال نو کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔ بھارتی شہر چنائی کی ڈیزائنر نے چاکلیٹ کے گلدستے تیار کئے ہیں۔ گلدستے لوگوں میں بے حد مقبول ہورہے ہیں۔ لوگ اسے سال نو کا منفرد تحفہ قرار دے رہے ہیں۔ 


29/12/2011

برطانیہ میں پرانی گاڑیوں کے جمپ لگانے کامقابلہ 
لندن(سی ایم لنکس )برطانیہ میں پرانی کاروں کی جمپنگ چیمپئن شپ منعقد کی گئی۔ پرانی گاڑیوں کے جمپنگ مقابلے میں دلچسپ اور حیرت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ جمپنگ کے دوران متعدد گاڑیاں کھڑی کاروں پر سے جمپ نہ لگا سکیں اور قلابازیاں کھاگئیں۔ تاہم مقابلے کے دوران ڈرائیور خطرناک چوٹ سے محفوظ رہے۔مقابلے کی خاص بات یہ تھی کہ جمپ لگانے والی تمام گاڑیاں پرانی ہونے کے ساتھ ساتھ ٹوٹی پھوٹی تھیں۔


 پلاسٹک کی ناکارہ بوتلوں کی ری سائیکل سے تعمیرخوبصورت گھر 
ابوجا (سی ایم لنکس ) نائیجیریا میں پلاسٹک کی ناکارہ بوتلوں کوری سائیکل کرکے خوبصورت گھرڈیزائن کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مٹی،گارے اور لکڑی کے گھر تو بہت بنا ئے جا تے ہیں لیکن آج کل نائیجیریامیں ایسے گھر سیاحوں اور مقامی افراد کی توجہ کے مرکز بنے ہوئے ہیں جنہیں مکمل طور پر ناکا رہ اور استعما ل شدہ بو تلو ں کی مدد سے تیا ر کیا گیا ہے۔نائیجریا میں ناکارہ پلاسٹک کی بوتلوں کی مدد سے اپنی نوعیت کے اس منفرد پراجیکٹ کاآغازایک گاو¿ں میں25گھروں کی تعمیر سے شروع کیا گیا۔7ہزار800ری سائیکل شدہ پلاسٹک کی بوتلوں کی مدد سے تعمیر کیے گئے گھروں کو کھڑا رکھنے کے لیے مٹی اور گارے کا استعمال کیا گیاہے جن میں ایک بیڈروم،لوِنگ روم،باتھ روم،ٹوائلٹ اور کچن شامل ہے۔ 


جاپان :خرگوش چھوڑ کرنیک شگون ڈھونڈا ڈریگن میں 
ٹوکیو(سی ایم لنکس )مصیبتوں سے بچاو¿ کے لئے توہم پرست جاپانی ہر سال کسی نہ کسی جانور کو نیک شگون قراردیتے ہیں۔ دوہزار گیارہ میں جہاں خرگوش ان کے لئے امید کا ذریعہ بنا تو اب دوہزار بارہ میں انہیں ڈریگن سے امید کی کرن نظرآتی ہے۔جاپانی سوچتے ہیں کہ سونامی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے خرگوش شاید اتنا اچھا ثابت نہیں ہوا، اس لئے ریبٹ ایئر کو ٹاٹا کرنے کے بعد اب دریائی گھوڑے ڈریگن کو نیک شگون قرار دے دیا۔


ماو¿: عرب ریاستوں کے لیے سانپ کا اسمگلر گرفتار 
ممبئی(سی ایم لنکس )بھارتی ریاست یوپی کی پولیس نے سانپوں کے اسمگلر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے سانپ برآمد کرلیے۔ یہ اسمگلر عرب ریاستوں میں سانپوں کی اسمگلنگ میں ملوث بتایا جاتا ہے۔ماو¿ کے علاقے میں پولیس نے اطلاع ملنے پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو اپنے پاس موجود سانپ اسمگل کرنے کی کوششوں میں مصروف تھا۔پولیس کا کہناہے کہ یہ سانپ مختلف علاقوں سے ممبئی، دہلی اور دیگر بڑے شہروں میں لاکر اسمگل کیے جاتے ہیں۔اسمگلرز کے مطابق سات کلو وز ن کے سانپ کی قیمت پچاس لاکھ روپے تک ہوتی ہے۔ پولیس کاکہناہے کہ یہ سانپ عرب ریاستوں میں دوا کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں اور سال کے آخری دنوں میں ان کی اسمگلنگ میں تیزی آجاتی ہے۔


صدر اوباما اور ہلیری کلنٹن، مقبولیت کے لحاظ سے نمبر ون 
واشنگٹن(سی ایم لنکس )امریکی صدر براک اوباما اور وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن امریکیوں میں اب بھی مقبول ہیں۔ان دونوں شخصیات کو دو ہزار گیارہ کی بہترین شخصیات قرار دیا گیا ہے۔گیلپ سروے کے مطابق صدر اوباما نے گذشتہ چار سال اور ہلیری نے دس برس سے اپنی پسندیدگی کا ریکارڈ برقرار رکھا ہے۔ یہ سروے دنیا کے کسی بھی حصے میں موجود شخصیت کے حوالے سے کیا گیا ہے۔سروے کےمطابق جارج ڈبلیو بش، بل کلنٹن، اوپرا ونفرے، مشیل اوباما، سارا پیلن بھی مقبول شخصیات میں شامل ہیں۔ جب کہ کونڈا لیزا رائس، لارا بش، مارگریٹ تھیچر، ملکہ ایلزبتھ ٹاپ ٹین خواتین کی فہرست میں شامل ہیں۔ مردوں کی فہرست میں پوپ بینی ڈکٹ، بل گیٹس اور تھامس مونسن سمیت دس افراد کو بہترین شخصیات قرار دیا گیا۔


 نیپال : ہا تھیوں کا مقابلہ حس±ن، کیٹ واک، فٹ بال اور ریس کا انعقاد 
کھٹمنڈو(سی ایم لنکس)نیپال میں ہا تھیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا۔اس حسن کے مقابلے میں زیوارت سے لدھے اور دیوہیکل جسم پر رنگ برنگی چاک سے نقش و نگار بنائے ہاتھیوں نے شرکت کی اور کسی نازک نخریلی ماڈل کی طرح جج کے سامنے کیٹ واک کر کے اپنے حسن کے جلوے دکھائے۔ نیپال میں جاری تین روزہ اس فیسٹیول کے دوران ہا تھیوں نے فٹ بال اور دوڑکے مقابلوں میں بھی حصہ لے کر لو گوں کو محظوظ کیا۔ ہاتھیوں کی دلکشی اور دیگر صلا حیتوں کو دیکھنے کیلئے مقامی افراد کے علاوہ دنیا بھر سے آئے سیا حوں کی بھی کثیر تعداد اس فیسٹیول میں مو جود تھی۔ 


 فلور فائیٹ:اسپین میں ہوئی آٹے کی بارش
میڈرڈ(سی ایم لنکس)دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ایسے لو گوں کی کمی نہیں جو نت نئے انداز اپنا کر تفریح حاصل کر تے ہیں۔اسپین کے شہر Alicanteمیں سالانہ فلور فائیٹ فیسٹیول کا انعقادکیا گیا جس میں شہریوں نے گلیوں میں جمع ہو کر ایک دوسرے پر آٹے کی بارش کی۔ اس فائیٹ میں مرد اور خواتین نے خصوصی طورپر تیار کردہ فوجی طرز کے لباس پہن کر شرکت کی جبکہ آٹے کے ملیدے کو برتنوں کے بجائے پائپ کے ذریعے پانی کی طرح ایک دوسرے پر بر سایا اور محظوظ ہوئے۔ اسپین میں فلور فائیٹ فیسٹیول دوسوسال پرانا تہوار ہے جسے آج بھی شہری ہر سال بھر پور جوش وجذبے سے مناتے نظر آتے ہیں۔ 


چین تبت میں دنیا کا بلند ترین ائرپورٹ تعمیر کریگا
تبت (سی ایم لنکس )چین آئندہ سال تبت میں دنیا کا بلند ترین ایئرپورٹ تعمیر کریگا۔تبت میں آئندہ سال تعمیر کیا جانے والا دنیا کا بلند ترین ایئرپورٹ 4,436 میٹر بلند ہوگا جو کہ بادما ائیرپورٹ سے 102 میٹر بلند ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق یہ ایئرپورٹ 660 ایکڑ رقبے پر واقع ہوگا۔ چائنہ سول ایوی ایشن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کی تعمیر پر 285 ملین ڈالر لاگت متوقع ہے اور یہ تین سال میں تعمیر ہوگا۔۔ ائیرپورٹ کی تعمیر سے پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا جبکہ یہ تبت کے بڑے شہروں میں روابط پیدا کریگا


ڈنمارک: ننھے سفید ریچھ کی پرورش کیلئے ہر کوئی سرگرم
کوپن ہیگن(سی ایم لنکس )ڈنمارک کے چڑیا گھر کی انتظامیہ نے سفید ریچھ کے بچے کی پرورش کا ذمہ اٹھا لیا۔ ننھے ریچھ کی خاطر مدارت میں انتظامیہ دن رات مصروف ہو گئی۔چڑیا گھر انتظامیہ نے ریچھ کے اس بچے کا نام سیکو رکھا ہے جس کی دیکھ بھال کا کام بڑی احتیاط سے جاری ہے۔ انتظامیہ کے مطابق مادہ ریچھ اپنے بچے کو مناسب مقدار میں دودھ فراہم نہیں کر رہی تھی جس پر انتظامیہ نے بچے کی خود دیکھ بھال کرنے کا فیصلہ کیا۔ قطبی ریچھ کے بچے کی عمر تین ماہ ہے اور اسے فیڈر سے دودھ پلا کر اس کی بھوک مٹائی جاتی ہے۔ 

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
AD DESCRIPTION
AD DESCRIPTION
AD DESCRIPTION
Advertise Now!