20/07/2012   : انٹر نیشنل نیوز
 
خبرنمبر01۔۔ ۔20/07/2012
ترکی: مسلح ڈرونز کی تیاری کیلئے ریسرچ کا آغاز
استنبول(سی ایم لنکس) ترکی نے پہلے مسلح ڈرون طیاروں کی تیاری کیلئے ریسرچ کا آغاز کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ترک اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دفاعی انڈسٹری ایگزیکٹو کمیٹی اور ترک ایروسپیس انڈسٹری نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت دونوں کمپنیوں نے پہلے مسلح ڈرون طیاروں کی تیاری کیلئے ریسرچ کا آغاز کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریسرچ کے نتیجے میں دونوں کمپنیاں ان کا پلس اے ڈرونز کے نام سے ایک طیارے کی تیاری پر غور کر رہی ہیں جو کہ امریکی رہپر اور اسرائیلی ہیبرون طیاروں کی صلاحیتوں اور ہائی ایلٹیٹوڈ لانگ اینڈریونیس کلاس کا حامل ہوگا۔
خبرنمبر02۔۔۔20/07/2012
 امریکا:607 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری
واشنگٹن(سی ایم لنکس) امریکی ایوان نمائندگان نے607 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔امریکی ایوان نمائندگان میں آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ پر رائے شماری ہوئی،ایوان نمائندگان کے 90 کے مقابلے میں 326ارکان نے بجٹ کے حق میں ووٹ دے کر بجٹ کی منظوری دے دی۔ امریکی دفاعی بجٹ میں 524 ارب ڈالر پینٹاگون کے اخراجات اور 83 ارب ڈالرافغانستان سمیت دیگر بیرون ملک آپریشن پر خرچ کیے جائیں گے۔ دفاعی بجٹ کی منظوری کیلئے بحث کے دوران ایوان نمائندگان کے اکثر ارکان کی افغان جنگ پر شدید تنقید کی۔اکثر اراکین کا کہناتھاکہ افغان جنگ بے مقصد اور امریکا کے لیے جان و مال کا زیاں ہے۔
خبرنمبر03۔۔۔20/07/2012
 شام، مخالفین کا عراق اور ترکی کی سرحد پر چیک پوسٹوں پر قبضہ
دمشق(سی ایم لنکس) جمعرات کے روز شام میں جھڑپوں اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 248 افراد ہلاک ہیں شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق گزشتہ روز شام میں جھڑپوں اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 109 عام شہری،93سرکاری فوجی اہل کار اور 46 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں ،تنظیم کے مطابق مارچ 2011 میں حکومت مخالف مظاہرے شروع ہونے کے بعد ایک دن میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں،شام کے دارالحکومت دمشق کے علاوہ حمص ،حلب ،حما اور ادلب میں حکومت مخالفین اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپیں جاری ہیں۔ ادھر حکومت مخالفین نے عراق اور ترکی کی سرحد کے قریب 21فوجیوں کو ہلاک کرکے2چیک پوسٹوں پر قبضہ کرنے کا دعوی بھی کیا ہے۔
خبرنمبر04۔۔۔20/07/2012
 بھارت،صدارتی انتخابات کے بعد تنائج کا انتظار
نئی دہلی(سی ایم لنکس) بھارت میں گزشتہ روز ہونیوالے صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کے بعد نتیجہ کا انتظار ہے مبصرین کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ پرناب مکھرجی کی کامیابی کا قوی امکان ہے۔ بھارت میں نیا صدرچننے کے لئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے ارکان نے ووٹ ڈالے۔ جمعرات کو ہونے والے الیکشن کے نتائج کا اعلان آئندہ اتوار کو کیا جائے گا۔ پرناب مکھرجی حکمران کانگریس پارٹی کے صدارتی امیدوار ہیں اور انہیں کئی چھوٹی سیاسی جماعتوں کی تائید بھی حاصل ہے، اسی لیے ان کا انتخاب یقینی قرار دیا جا رہا ہے۔ مکھرجی کی عمر 76 برس ہے اور اپنی کامیابی کی صورت میں وہ خاتون صدر پرتیبھا پاٹل کے جانشین بنیں گے۔ پرتیبھا پاٹل اپنے پانچ سالہ دور صدارت کے دوران اپنی رسمی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے روزمرہ کے سیاسی معاملات سے مسلسل دوری پر رہی ہیں، لیکن سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ آج کا دور پیچیدہ سیاسی اتحادوں اور گٹھ جوڑ کا دور ہے، جس میں صدر کے طور پر مکھرجی آئندہ ’کنگ میکر‘ ثابت ہو سکتے ہیں۔
 بھارتی فوج کے سابق سربراہ وی کے سنگھ کی دلی ہائی کورٹ میں پیشی
نئی دہلی(سی ایم لنکس) بھارتی فوج کے سابق سربراہ وی کے سنگھ مجرمانہ کیس میں دلی ہائی کورٹ میں پیش ہوئے ۔ ان کے خلاف ریٹائرڈ للیفٹننٹ جنرل تیجندر سنگھ نے مقدمہ دائرکیا تھا۔۔وی کے سنگھ کے علاوہ سابق وائس چیف آف آرمی اسٹاف ایس کے سنگھ اور تین سرکردہ افسران لیفٹننٹ جنرل بی ایس ٹھاکر،میجر جنرلایس ایل نرشیمان اورلیفٹننٹ کرنل ہیٹن سوہانی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ تیجندر سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ پانچوں فوجی عہدیداروں نے سرکاری عہدے،طاقت اور اختیار کا غلط استعمال کر کے ان کے خلاف غلط الزام لگائے تھے۔ عدالت نے پانچوں فوجیوں کی فی کس 20ہزار روپے ذاتی مچلکہ پر ضمانت منظور کر لی ہے۔
بلغاریہ: خود کش حملہ آور کی شناخت کر لی گئی
یروشلم(سی ایم لنکس)بلغاریہ میں بدھ کے روز خودکش حملہ کر کے سات اسرائیلیوں کو ہلاک کرنے والے شخص کی شناخت کر لی گئی جو ایک سویڈش شہری تھا اور گوانتا ناموبے میں قید رہ چکا تھا۔ یہ بات ایک اسرائیلی اخبار نے بلغاریہ کے صحافتی ذرائع کے حوالے سے کہی ہے۔ خود کش حملہ آور کی شناخت مہدی غزالی کے طور پر کی گئی ہے جو کہ دو ہزار دو سے دو ہزار چار تک گوانتا ناموبے میں قید رہا۔ مہدی غزالی جو برطانیہ کی ایک مسجد میں تعلیم حاصل کرتا رہا اس نے سعودی عرب، پاکستان اور افغانستان کا سفر کیا۔ دوہزار چار میں اسے سویڈن حکام کے حوالے کیا گیا تھا تاہم وہاں اس کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ بعض رپورٹس کے مطابق مہدی غزالی فن لینڈ، الجرین نڑاد تھا۔
جنرل فہد جاسم الفرید شام کے نئے وزیر دفاع مقرر
بیروت(سی ایم لنکس) شام کے وزیردفاع کی بم دھماکہ میں ہلاکت کے بعد جمعرات کو نئے وزیردفاع جنرل فہد جاسم الفرید نے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا۔ شام کے سرکاری ٹیلی ویڑن کے مطابق صدر بشارالاسد نے اپنے دفتر میں ان سے عہدے کا حلف لیا۔ سرکاری ٹیلی ویڑن نے حلف کی تقریب کی کوئی فوٹیج اور تصاویر نہیں دکھا ئیںبلکہ صرف واقعہ کی خبرنشرکی ہے۔
افغانستان میں آسٹریلوی جاسوس کام کررہے ہیں، آسٹریلیا
سڈنی(سی ایم لنکس)آسٹریلیا کی سرکاری خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں آسٹریلوی فوجیوں کے ساتھ ساتھ خفیہ ایجنٹس بھی کام کر رہے ہیں۔ آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام سے خطاب میں آسٹریلوی خفیہ ایجنسی کے ڈائرکٹر جنرل نک وارنرنے کہا کہ آسٹریلیا کے خفیہ ایجنٹس اپنے فوجیوں کے ساتھ ملکر افغانستان میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مستقبل میں سائبر وار کی صورت میں سخت چیلنج کا سامناہوگا۔
مٹ رومنی درمیانے طبقے کو تباہ کردیں گے : اوباما
فلوریڈا(سی ایم لنکس)امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے مِٹ رومنی انکے فلاحی منصوبوں کو ختم کر کے درمیانہ طبقے کو تباہ کر دیں گےجبکہ ریپلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار رومنی نے صدر اوباما کے نوکریوں کے بارے میں دعوے کو مسترد کر دیا ہے.صدر اوباما فلوریڈا کے شہر جیکسن وِل میں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک جلسے سے خطاب کر رہے تھے. انہوں نے کہا انکے مخالف امیدوار نے ایسی پالیسیاں بنانے کا اشارہ دیا ہے امیروں کو فائدہ دیں گی. صدر اوباما نے اپنے خطاب میں اپنے صحت اور آٹو انڈسٹری کے بحالی کے منصوبوں کا ذکر بھی کیا۔ میسا چیوسٹس میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رومنی نے کہا کہ صدر اوباما بے روزگاری کے خاتمے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا صدر اوباما صرف اپنی نوکری بچانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔


خبرنمبر01۔۔ ۔20/07/2012
تاتارستان کے اسلامی پیشواو¿ں پر قاتلانہ حملے میں ملوث عناصر کو سزا دی جائے گی: پوتین
ماسکو(سی ایم لنکس)صدر روس ولادیم میر پوتین نے ری پبلک تاتارستان کے دینی ادارے کو تاتارستان کے دو اسلامی پیشواو¿ں پر کئے گئے قاتلانہ حملوں کے سلسلے میں ایک پیغام پھیجا ہے۔ یاد رہے کہ بدھ کے روز تاتارستان کے دارالحکومت کازان میں تاتارستان کے مفتی الدوس فیضوو قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے جبکہ ان کے سابق معاون اور دینی ادارے کے شعبہ تعلیم کے سربراہ ولی اللہ یاکوپوو کو ہلاک کر دیا گیا۔ پوتین نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس المیہ کی خبر سن کر انہیں گہرا صدمہ پہنچا۔ صدر مملکت نے وعدہ کیا کہ ان قاتلانہ حملوں کی تفصیلی تحقیقات کی جائیں گی اور حملوں میں ملوث عناصر کو ان کے کئے کی سزا دی جائے گی۔
خبرنمبر02۔۔۔20/07/2012
مصر: ماہ رمضان کے موقع پر پانچ سو بہتر قیدی رہا
قاہرہ(سی ایم لنکس)صدر مصر محمد مرسی نے ماہ رمضان کے موقع پر پانچ سو بہتر قیدیوں کو جیل سے رہا کئے جانے کے حکم نامے پر دستخط کئے ہیں۔ رہا کئے جانے والے قیدیوں میں گزشتہ سال قاہرہ میں تحریر اسکوائیر پر ہوئے مظاہروں کے اراکین بالخصوص شامل ہیں۔ یاد رہے کہ مصر میں انقلابی واقعات شروع ہونے کے بعد بارہ ہزار افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جن میں سے نو ہزار سات سو کو رہا کیا جا چکا ہے۔
خبرنمبر03۔۔۔20/07/2012
 تھائی لینڈ میں دھماکے اور فائرنگ،2افراد ہلاک
بنکاک(سی ایم لنکس) تھائی لینڈ میں بم دھماکوں اور شوٹنگ کے حملوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ تھائی لینڈ کی ریاست پٹنی میں 25 سالہ سیکورٹی گارڈ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ یالہ میں 39سالہ فرد بھی روڈ کے کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔Narathiwat کے جنوبی صوبے Sungai Kolok میں ایک شاپنگ اسٹریٹ کے سامنے کار میں نصب بم کے پھٹنے سے تین افراد زخمی جبکہ کئی دکانیں تباہ ہوگئی۔ حکام کے مطابق حملوں کے ذمہ دار عسکریت پسند ہیں اور یہ دھماکے رمضان کے مہینے کی وجہ سے کئے جارہے ہیں۔حملو ں میں عام افراد کے ساتھ ساتھ فوجی اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 8 سالوں میں بم دھماکوں اور شوٹنگ کے واقعات میں 5000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
خبرنمبر04۔۔۔20/07/2012
ٹورنٹو پارٹی حملے کے ملزم پر الزام عائد
ٹورنٹو(سی ایم لنکس) پولیس نے ٹورنٹو کے مشرقی علاقے میں پارٹی میں فائرنگ کے مبینہ ملزم پر الزامات عائد کردئے۔ پولیس حکام کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق گرفتار ملزم انیس سالہ ناہم سی گازب کا تعلق ٹورنٹو سے ہی ہے۔ ملزم پر لا پرواہی سے نقصان دہ ہتھیار کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ٹورنٹو کے مشرقی علاقے میںایک پارٹی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ تئیس افراد زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس حکام واقع کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
شام میں شدید لڑائی جاری،مزید248افراد ہلاک
دمشق(سی ایم لنکس)شام میں حکومت اور باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ مزید دو سو اڑتالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ باغیوں نے ترکی کی سرحد کے قریب چیک پوسٹ پر اکیس گارڈ قتل کر کے قبضے کا دعوی کردیا ہے۔ شام کے صدر بشارالاسد نے نئے وزیردفاع سے حلف لے لیا ہے۔ شام کے دارالحکومت دمشق میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ باغیوں نے متعدد عمارتوں پر قبضے کا دعوی کیا ہے۔ مانیٹرنگ گروپس کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران دو سو چالیس سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سرکاری فوج ٹینکوں کے ساتھ دمشق کے مضافات میں باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ جبکہ باغیوں نے شام ترکی سرحد باب الحوا کے گیٹ پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے، باغیوں نے سرحدی گیٹ پر نصب شامی صدر بشار الاسد اور ان کے والد سابق صدر حافظ الاسد کی تصویریں بھی جلا دیں۔ادھر ذرائع ابلاغ کی ویب سائٹس پر موجود ایک فوٹیج میں باغیوں کو دمشق کے مضافاتی علاقہ ال تال میں سرکاری عمارتوں پر کنٹرول کے بعد نعرے لگاتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔ باغیوں نے شمالی صوبے الیپو میں ازاز نامی شہر کا کنٹرول بھی حاصل کرنے کا دعوی کیا تھا،دوسری جانب روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ا±س قرارداد کو ویٹو کردیا ہے جس میں شام کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔امریکہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف کونسل کے باہردباو¿ بڑھانے کے لیے کام کرتا رہے گا۔
یونان: ایتھنز کے جنگلات میں لگی آگ رہائشی علاقوں میں پہنچ گئی
ایتھنز(سی ایم لنکس)یونان کے شہر ایتھنز کے جنگلات میں لگی آگ رہائشی علاقوں میں پہنچنے سے متعدد گھرجل کر راکھ ہوگئے۔جنگل میں لگی اس آگ کو بجھانے کیلئے درجنوں فائر فائیٹرز اور پچیس فائر انجنوں کو طلب کیا گیا تھا۔ آگ بجھانے میں سب سے زیادہ کارآمد ہوائی جہاز کے ذریعے پانی کا عمل رہا۔ آگ قریبی رہائشی علاقوں تک بھی پہنچ گئی جس سے متعدد گھرو ں کو بھی نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
اتر پردیش: ٹرک اور ٹریکٹر میں تصادم، 14 ہلاک
نئی دہلی(سی ایم لنکس)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹرک اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ اتر پردیش کے ضلع مظفر ننگر کے علاقے بیلاسپور میں پیش آیا جہاں ایک ٹریکٹر سامنے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں چودہ افراد ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
 بیرون ملک برطانوی شہریوں کی قونصل خانوں سے خدمات میں نمایاں اضافہ
کراچی(سی ایم لنکس)برطانوی دفتر خارجہ کی رپورٹ کے مطابق بیرون ممالک میں موجود برطانوی شہریوں کی جانب سے قونصل خانوں سے خدمات حاصل کرنے میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیاہے .یکم اپریل 2011سے 31مارچ2012کے درمیان پاسپورٹ چوری ہونے کے19874کیسز سامنے آئے جو2010-11کی نسبت تین فی صد زیادہ ہیں۔پاسپورٹ چوری کے سب سے زیادہ واقعات اسپین5405،امریکا1822اور فرانس میں1319پیش آئے۔ جن ممالک میں قونصل خانوں سے امداد کی سب سے زیادہ برطانوی شہریوں کے ضرورت پڑی ان میں فلپائن،تھائی لینڈ،جمیکا اور پاکستان شامل ہیں۔برطانوی شہریوں کی طبی ضروریات میں بھی اضافہ ہوا اور ہر ہفتے اوسطاً70برطانوی شہریوں کو علاج معالجے کی ضرورت پڑی اس سلسلے میں اسپین سر فہرست رہا جہاں برطانوی شہریوں کی 30فی صد سے زیادہ تعد اد کو طبی خدمات کی ضروریات پڑی ، اسپتالوں میں داخل ہونے والوں میں زیادہ تر کار اور پیدل چلنے والوں کے حادثات،ہوٹلوں کی بالکونیوں سے گرنے کے واقعات اور ہارٹ اٹیک شامل ہیں.بیرونی دنیا میں برطانوی شہریوں کی ہلاکتوں،خواتین سے زیادتی اور پاسپورٹ کھونے اور چوری ہونے کے واقعات میں نمایا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق بیرونی دنیا میں گزشتہ برس 6,237 برطانوی شہری ہلاک ہوئے۔جب کہ2010-11مرنے والوں کی یہ تعداد 5,972 تھی. جب کہ خواتین سے زیادتی کے واقعات115سے127ہو گئے۔2010میں برطانوی پاسپورٹ چوری ہونے کے واقعات25959جب کہ رواں برس28569 واقعات پیش آئے۔برطانوی خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ زیادتی کے واقعات مصر میں ہوئے جن کی تعداد 24تھی، ترکی 23ایسے واقعات کے ساتھ دوسرے نمبر پررہا. بیرونی دنیا میں6015برطانوی شہری مختلف مقدمات میں گرفتار ہوئے جب کہ یہ تعداد5700ہوئے۔

خبرنمبر01۔۔ ۔13/06/2012
نیٹو سپلائی کی بحالی کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا: امریکا
واشنگٹن(سی ایم لنکس)امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ نیٹو سپلائی کی بحالی کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔ پاکستان کو یہ کڑوی گولی نگل لینی چاہیئے۔ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی کم ہو سکتی ہے۔پینٹا گون کے ترجمان George Littleنے بتایا کہ امریکا کو امید ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے لئے پاکستان جلد مثبت فیصلہ کرے گا۔ واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران جارج لٹل نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطہ ہے۔ پاکستان جلد نیٹو سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ کر دے گا۔ ترجمان نے سلالہ واقعے پر پاکستان سے معافی مانگنے کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپلائی کی بحالی کیلئے تکنیکی معاملات کے کئی نکات پر اتفاق ہو گیا ہے۔۔ تاہم ابھی کچھ نکات پر کام کرنا ہے۔ اس سے پہلے وائٹ ہاو¿س کے سینئر عہدیدار نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ حکومت پاکستان حقیقت تسلیم کرے اور نیٹو سپلائی کھول دے۔ پاکستان کڑوی نگلتے ہوئے نیٹو رسد بحال کردے۔ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف نیٹو رسد کی بحالی سے معاملات حل نہیں ہوں گے۔۔ تاہم یہ فیصلہ مسائل کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔
خبرنمبر02۔۔۔13/06/2012
دنیا نہیں چاہتی کہ ایران نیو کلیئر ہتھیار حاصل کرے
واشنگٹن(سی ایم لنکس ) امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ دنیا نہیں چاہتی کہ ایران نیو کلیئر ہتھیار حاصل کرے، اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران تیل استعمال کرنے سے کئی ممالک دستبردار ہو رہے ہیں اور ہماری جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں پر عملدرآمد 28 جون سے شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، ملائیشیاء ، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، سری لنکا، تائیوان اور ترکی کو ایران سے تیل کی خریداری سے استثنی دیا گیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر ان ممالک نے 28 جون کے بعد سے چھ ماہ تک ایران سے تیل کی خریداری میں واضح کی نہ کی تو ان ممالک کے مالیاتی اداروں کو امریکی بینکنگ سسٹم سے قطع تعلق کا سامنا پڑے گا۔
خبرنمبر03۔۔۔13/06/2012
شام میں عسکری مداخلت مناسب نہیں، راسموسن
سڈنی(سی ایم لنکس ) نیٹو سیکرٹری جنرل آندرس فوگ راسموسن نے کہا ہے کہ شام میں بیرونی عسکری مداخلت مناسب نہیں ہوگی۔ انہوں نے شام میں عسکری مداخلت کی بجائے سیاسی حل پر زور دیا۔ آسٹریلوی صحافیوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت نیٹو کے آپریشن کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے اس حوالے سے کسی اتفاق رائے میں ناکامی کی مذمت کی اور کہا کہ روس امن معاہدے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
خبرنمبر04۔۔۔13/06/2012
بحریہ میں جدت وقت کی ضرورت ہے
نوواسکاٹیا(سی ایم لنکس ) چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل والٹر نٹنزک کا کہنا ہے کہ دفاعی بجٹ میں کٹوتی کے باوجود نیشنل شپ بلڈنگ کے معاہدے متاثر نہیں ہونگے۔ سابق فوجیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اہم منصوبوں کو جاری رکھنے کیلئے تمام اقدامات کو بروئے کار لایا ہے۔ دفاعی قوت میں جدت لانے کیلئے بحریہ میں جدت لانا ضروری ہے۔ ملک کے مال بردار جہاز اور جنگی بحری جہاز چالیس سال سے زیادہ پرانے ہو چکے ہیں اور انہیں بدلنا وقت کی ضرورت ہے۔ نئے معاہدے کے تحت آرکٹک کے ساحلوں کی نگرانی کیلئے جہاز تیار کئے جائیں گے۔
اسکو میں ہونے والے احتجاجی جلسے میں نئے احتجاجی جلسے کا اعلان کیا گیا، پارلیمنٹ توڑنے اور آئین پر نظر ثانی کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا
ماسکو(سی ایم لنکس ) ماسکو میں ہوئے حزب اختلاف کے جلسے میں کہا گیا کہ نئے احتجاجی جلسےکے بارے میں جلد ہی رابطہ کونسل طے کرے گی، جس میں مختلف سیاسی پارٹیوں اور سول سوسائٹی کے افراد شامل ہیں۔ "ماحولیات کے دفاع" نامی تحریک کے سربراہ یوگینی چریکوو نے کہا کہ احتجاج کے تمام مروج ذرائع جلوس، جلسے،ہڑتالیں،عدم اطمینان کی شہری تحریکیں اور حکومت پر پرامن دباو¿ ڈالنے کی ترکیبیں سبھی استعمال کیے جانے چاہییں۔ اعلامیے میں سربراہان حکومت کے استعفے، پارلیمنٹ کو توڑے جانے اور نیا آئین مرتب کیے جانے کے مطالبے کیے گئے۔ ایسے قوانین منظور کیے جانے کا مطالبہ بھی کیا گیا جن سے مقامی خود مختاری حاصل ہو اور گورنروں کو براہ راست منتخب کیا جا سکے۔ عدالتوں، ایڈوکیٹ جنرل، تفتیش اور پولیس کے اداروں کو نئے سرے سے مرتب کیے جانے بارے قانون منظور کیے جانے کا مطالبہ بھی اعلامیے میں شامل تھا۔ یہ جلسہ بغیر کسی بدنظمی کے پرامن طریقے سے موسیقی پہ تمام ہوا۔
 عراق میں دھماکے، 44افراد ہلاک
بغداد(سی ایم لنکس) عراق کے دارالحکومت بغداد اور جنوبی شہر ہلہ میں بم دھماکوں میں 44 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق مذہبی تہوار کے موقع پر دھماکوں میں اب تک 44 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکام کے مطابق القاعدہ کے عسکریت پسندوں کی جانب سے حملے کیے جارہے ہیں۔حضرت امام موسیی کاظم کے یوم شہادت پر زائرین کو نشانہ بنایا گیا، بغداد میں 4 بم دھماکوں میں 18 افرا دجاں بحق ہوئے۔ ادھر جنوبی شہر ہلہ میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں 22 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوئے، جبکہ متعدد زخمی بعد ازاں چل بسے۔ خود کش حملہ آور نے ریسٹورنٹ کے باہر دھماکا کیا تھا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
 یمن میں امریکی ڈورن حملہ، القاعدہ کے نو ارکان مارے گئے
عدن(سی ایم لنکس)یمن میں امریکی ڈرون کے حملے میں القاعدہ کے نو ارکان ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرون نے جنوب مشرقی یمن میں صوبے شہابوا میں ایک گاڑی اور گھر کو نشانہ بنایاجس میں نوافراد مارے گئے۔قبائلی ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون نے آج صبح ایک گھر اور قریب موجود ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جہاں القاعدہ کے ارکان اجلاس میں مصروف تھے ،حملے میں نوافراد مارے گئے۔مقامی ذرائع ابلاغ نے مارے گئے افراد کی تعداد کی تصدیق کردی ہے۔
 امریکی صدر اوباما کی مقبولیت میں معاشی بحران کے باعث مسلسل کمی
نیویارک(سی ایم لنکس) امریکی صدر براک اوباما کی مقبولیت معاشی بحران کے باعث کم ہوتی جارہی ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی اور ایک امریکی نجی تھنک ٹینک کے سروے کے مطابق براک اوباما کی مقبولیت ان کے مد مقابل مٹ رومنی کے مقابلے میں کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ایک ماہ قبل امریکیوں کی نظر میں اوباما کی مقبولیت پچاس فیصد سے گرکر 47 فیصد ہوگئی تھی۔ایسے امریکیوں کی تعداد میں بھی 6فیصد اضافہ ہوگیا ہے جن کا خیال ہے کہ ملک غلط راہ پرہے ،اب ایسے افراد کی تعداد63فیصد ہوگئی ہے.ایک ماہ پہلے صدراوباما کو مٹ رومنی پر سات پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔

خبرنمبر01۔۔ ۔13/06/2012
پیرس: رنگارنگ فیشن شو میں ماڈلز کی واک
پیرس(سی ایم لنکس )پیرس کے میوزیم میں رنگا رنگ فیشن شومیں ماڈلز کی واک نےشائقین کو داد دینے پر مجبور کردیا۔ فیشن شو میں اٹلی کے ٹاپ ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات پیش کیے۔ماڈلز نے رنگا رنگ ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر واک کی اور شائقین سے داد وصول کی۔ اس موقع پر مشہور اداکارہ فریدہ پنٹو نے بھی شرکت کی اور کہا کہ فیشن ایک آرٹ ہے اور میوزیم میں اس کا انعقاد خوشگوار تجربہ ہے۔
خبرنمبر02۔۔۔13/06/2012
پاکستان، سری لنکا کے درمیان ایک روزہ مقابلے—مختصر تاریخ
اسلام آباد(سی ایم لنکس )پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ میچ خاصے سنسنی خیز اور اعصاب شکن ثابت ہوتے رہے ہیں۔ ماضی میں دونوں ٹیموں کئی بار آمنے سامنے ہوئی ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان۔ اب تک۔ ایک سو انتیس ایک روزہ میچز کھیلے گئے ہیں۔ جن میں۔ ستتر میچز میں فتح کی دیوی نے پاکستان کے قدم چومے۔سری لنکن ٹیم کواڑتالیس میچز میں کامیابی ملی۔ ایک میچ ٹائی رہا جبکہ تین میچز کا نتیجہ سامنے نہیں آیا۔سری لنکا کے خلاف پاکستان کا سب سے بہترین اسکورتین سو اکہتر ہے جو نیروبی جمخانہ میں انیس سو چھیانوے میں بنایا۔ جبکہ سب سے کم اسکور پچہترہے۔ جبکہ سب سے کم اسکور پچہتر ہے جو دوہزار نو میں لاہور کے قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنایا۔ہوم گراﺅنڈ پر سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف تیس مرتبہ مدمقابل آئی ہے۔ پاکستان نے چودہ جبکہ سری لنکا نے بھی۔ چودہ میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دو میچز کا نتیجہ سامنے نہیں آسکا ہے
خبرنمبر03۔۔۔13/06/2012
خلا کبھی پر نہیں ہوگا: صدر ،وزیر اعظم ،نواز ،الطاف کا اظہار افسوس
کراچی(سی ایم لنکس )شہنشاہ غزل مہدی حسن کے انتقال پر صدر آصف علی زرداری ، وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،قائد ن لیگ نواز شریف ،قائد متحدہ الطاف حسین اور دیگر نے اظہار تعزیت کیا ہے۔نواز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مہدی حسن کے انتقال سے موسیقی کی دنیا میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکے گا۔
خبرنمبر04۔۔۔13/06/2012
ٹوکیو غیر ملکیوں کے لیے مہنگا ترین شہر ہے
ٹوکیو(سی ام لنکس ) مرسر ہیومن ریسورسس کی ریٹنگ کے مطابق ٹوکیو غیر ملکیوں کے لیے دنیا کا مہنگا ترین شہر ہے، اس طرح وہ انگولا کے دارالحکومت لوانڈا سے آگے نکل چکا ہے۔ ماسکو کو اس ریٹنگ میں چوتھا مقام حاصل ہے۔ ساتھ ہی یورپی ملکوں کے دارالحکومتوں میں ، معاشی بحران کے باعث زندگی گذارنا کم مہنگا ہو چکا ہے۔ پیرس ریٹنگ میں 37ویں نمبر پر چلا گیا ہے یعنی دس نمبر پیچھے اور لندن 18ویں مقام سے 25ویں مقام پر جا پہنچا ہے۔غیرملکیوں کے لئے رہنے کی خاطر سب سے سستا شہر پاکستان کا شہر کراچی ہے جہاں کا خرچ سیاحوں کے لیے ٹوکیو کی نسبت آدھا ہے۔ اس ریٹنگ کے لیے دوسو سے زائد اشیائے ضرورت اور خدمات کے معاوضے کی قیمت پیش نظر رکھی گئی ہے، جن میں دنیا کے دو سوچودہ شہروں مین مکانوں کا کرایہ، غذا اور پٹرول کی قیمتیں شامل ہیں۔
بھارتی ڈومیسٹک میچ میں شعیب ملک کی شرکت، بی سی سی آئی لاعلم
نئی دہلی(سی ایم لنکس)سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک نے گزشتہ دنوں نئی دہلی میں بھارتی ڈومیسٹک میچ میں شرکت کی لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ ان کی میچ میں شمولیت سے لاعلم رہا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شعیب ملک نے سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے فارغ ہوکر 5جون کو دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک ٹورنامنٹ میں ہرگوپال کرکٹ کلب کی نمائندگی کی اور 26رنز بنائے۔ بی سی سی آئی قوانین کے مطابق کوئی غیر ملکی کرکٹر بھارتی ڈومیسٹک میچ نہیں کھیل سکتا لیکن پھر بھی دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے نہ ہی بورڈ کو مطلع کیا نہ اجازت طلب کی۔ اس معاملے پر بھارتی بورڈ کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ شعیب ملک نے میچ کھیلا ہے، تاہم بی سی سی آئی نے تین برس قبل یہ قانون بنایا تھا کہ کوئی غیر ملکی کرکٹر بھارت میں ڈومیسٹک میچ نہیں کھیل سکتا۔ دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ہمیں تو قانون کا علم ہی نہیں، شعیب ملک نے گزشتہ برس بھی ایک ٹورنامنٹ کھیلا تھا، ہم نے اس وقت بھی بی سی سی آئی سے اجازت نہیں لی تھی۔
مہدی حسن کا انتقال،بھارت کی بھی سب سے بڑی خبر
نئی دہلی(سی ایم لنکس)مہدی حسن جس طرح پاکستان میں لوگوں کی دلوں کی دھڑکن تھے اسی طرح بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی تعداد پاکستان سے زائد تھی۔ ان کے انتقال کے بعد بھارتی ٹی وی چینلز بھرپور کوریج دی۔بھارتی چینلز نے اپنی معمول کی نشریات روک کر مہدی حسن کے انتقال کی خبر کو بریکنگ کے طور پر چلایا اور کئی گھنٹے تک براہ راست کوریج کی اور ہمسایہ ملک بھی سب سے بڑی مہدی حسن کا انتقال ہی تھی۔
 بھارتی وزیراعظم منموہن کا مہدی حسن کے انتقال پر اظہار افسو س
نئی دہلی(سی ایم لنکس) بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے. اپنے تعزیتی بیان میں منموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ اردوشاعری پر مہدی حسن کے سحرنے انھیں موسیقی کی دنیا میں خاص مقام دیا.
 مہدی حسن کی تدفین جمعہ 15جون کو ہوگی    
کراچی(سی ایم لنکس) شہنشاہ غزل کے بیٹے عارف مہدی کا کہنا ہے کہ انکے والد مہدی حسن کی تدفین بروزجمعہ، 15جون کو ہو گی. انہوں نے کہا کہ مہدی حسن کو 15دن قبل اسپتال میں دوبارہ داخل کیا گیا تھا اور 5 دن قبل ان کی طبیعت میں بہتری آئی جس کے بعد اہلخانہ سے بات بھی کی تھی.
 تیسرا ون ڈے:پاکستان کی سری لنکاکیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ
کولمبو(سی ایم لنکس) تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ایک تبدیلی کی ہے اور راحت علی کی جگہ اسد شفیق کو ٹیم میں شامل کیا ہے، جبکہ سری لنکا نے ہیراتھ کی جگہ سجیوا ویراکون کو موقع دیا ہے، یہ ان کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہے۔ پانچ میچوں پر مشتمل سیریز ایک۔ایک سے برابر ہے۔
رافیل نڈال کی لگڑری گھڑی ہوٹل سے چوری
پیرس(سی ایم لنکس) رافیل نڈال کی تین لاکھ یوروز (3 لاکھ 75 ہزار ڈالر) کی لگڑری گھڑی پیرس کے ایک ہوٹل سے چوری ہوگئی جہاں وہ فرنچ اوپن کے دوران اپنے والدین کے ساتھ مقیم تھے، یہ بات پولیس نے بتائی۔ ایک پولیس ذریعہ نے بتایا کہ نڈال کے والدین نے پیر کی صبح اطلاع دی کہ گھڑی ، جو لگڑری گھڑی ساز رچرڈ مائل سے ادھار لی گئی تھی، پیرس کے ایک ہوٹل کے کمرے سے گم ہو گئی ہے اور چوری کی اطلاع کردی گئی ہے۔ فرانسیسی اخبار کی رپورٹس کے مطابق کمپنی نے نڈال کو فرنچ اوپن کے لئے گھڑی ادھار پر دے رکھی تھی ہسپانوی ٹینس سٹار نے پیر کو ریکارڈ ساتویں مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے سربیا کے نواک ڈجکووک کو شکست دی۔

خبرنمبر01۔۔ ۔13/06/2012
 بلند عما رت کی چھت پر گرتا گھر، جس میں رہائش بھی ممکن
کیلی فورنیا (سی ایم لنکس)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک کو رین فن کا ر نے اپنی فنی صلا حیتوں کا مظا ہر ہ پیش کر تے ہو ئے یو نیورسٹی کے کیمپس کی بلند عما رت کی چھت پر ایک گھر کا ما ڈل کچھ اس انداز سے تخلیق کیا ہے کہ جیسے یہ چھت سے گر رہا ہو۔اس فن پا رے میں گر تا ہو اگھر سائز میں چھو ٹا اور بلڈنگ کے کنارے پر لٹکا ہو اہے جسے اندر سے فرنیچر سے سجا کر رہائش کے قابل بھی بنایا گیا ہے۔ اس یو نیورسٹی میں آنے وا لے افراد اس منظر کو دیکھنے کے بعد ایسا محسوس کرتے ہیں کہ جیسے یہ گھر ان کے اوپر گر رہا ہو لیکن صورتحا ل جا ننے کے بعد اس منفرد تخلیق سے بے حد محظوظ بھی ہو تے ہیں۔
خبرنمبر02۔۔۔13/06/2012
 د±نیا کی کار آمد ترین الارم کلاک جس کے بعد صبح دوبارہ سوجانانا ممکن
واشنگٹن(سی ایم لنکس)اگر آپ کو صبح وقت پر اٹھنا مشکل کام لگتا ہے توہم آپ کو ایک ایسے الارم کلاک کے بارے میں بتاتے ہیں جو آپ کو شرطیہ وقت پر اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایک دیوانے شخص نے ایسا انوکھا الارم کلاک تیار کیا ہے جو آپ کو نیند سے ایسے جگائے گا کہ یاپ دوبارہ سونے کا نام تو دور سوچ بھی نہیں سکیں گے۔ ایک طاقتور کمپریسر کو بسترکے ساتھ نصب کر دیا جاتا ہے جو کمپیوٹر سے کنٹرول کیا جاتاہے اور جیسے ہی صبح جاگنے کا مقررکردہ وقت ہوتاہے تو یہ کمپریسر بستر پر زوردارجھٹکوں کا ایک طوفان برپا کر دیتا ہے جیسے کوئی زلزلہ آگیا ہو۔کیوں ؟وقت پر صبح جگانے کا اس سے زیادہ مفید ترین الارم کوئی ہو گا کیا؟
خبرنمبر03۔۔۔13/06/2012
 انڈے کے خول کو تراش کر منفرد فن پارے تیار
لبلیانا(سی ایم لنکس)انڈوں کو توڑنا کوئی مشکل کام نہیں لیکن سلووینیا میں ایک ایسا ماہر آرٹسٹ بھی موجود ہے جو انڈوں کو توڑے بغیر ا±ن کے خول سے خوبصورت اور دلکش فن پارے تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ 72سالہFranc Gromنامی یہ آرٹسٹ پہلے انڈے کے خول میں چھید کر کے انہیں خالی کرتا ہے اور پھر اس پر سوئی کی مدد سے انتہائی باریک بینی اور احتیاط سے دلکش ڈیزائن بنادیتا ہے۔آرٹسٹ کے مطابق ایک فن پارے کو تیار کرنے میں اسے ایک ماہ کا وقت لگتا ہے تا ہم دلچسپ امر یہ ہے کہ انتہائی چھوٹے سوراخ کرنے پربھی خول نہ تو ٹوٹتا ہے اور نہ ہی چٹختا ہے۔
خبرنمبر04۔۔۔13/06/2012
 رومانیہ میں چلتے ٹرک سے چوری کا فلمی انداز
بخارسٹ(سی ایم لنکس)ہا لی ووڈ فلموں میں اکثر چو ری کے نا قابل ِ یقین واقعات دکھا ئے جا تے ہیں لیکن حال ہی میں روما نیہ کے چو روں نے بھی ہائی وے پر دوڑتے ہو ئے ٹر ک کو لو ٹنے کی کو شش کر کے ثا بت کردیا کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں ۔ فلمی انداز کے اس حقیقی واقعے میں چو روں کے اس گر و ہ نے تیزرفتا ری سے دوڑتے ٹرک کے پیچھے اپنی گا ڑی لگا ئی جن میں سے دو سا تھیوں نے گاڑ ی کی چھت پر چڑ ھ کر اوزاروں کی مدد سے چند منٹو ں میں آ گے دو ڑتے ٹرک کا دروازہ کھول لیا۔ نہ صرف انہوں نے دروازہ کھولا بلکہ جب ٹرک کے اندررکھا سامان پسند نہ آیا تو اسی مہارت سے درو ازہ بند کر کے اپنے راستے پر روانہ ہو گئے ۔
 امریکہ میں چوبیس گھنٹوں میں 403 خواتین کا میک اپ ،عالمی ریکارڈ قائم
نیویارک(سی ایم لنکس)امریکی ریاست نیو یارک میں ایک ٹی وی پروگرام میں ایک دلچسپ مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں چوبیس گھنٹوں میں 403خواتین کا میک اپ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیاگیا ۔پانچ خواتین پر مبنی میک اپ ٹیم نے 24گھنٹوں کے دورانئیے میں95لپ اسٹکس اورلپ گلوسز، 35بلشز،60آئی شیڈز جبکہ ایک ہزار پانچ سو نیل پولشزاستعمال کرتے ہوئے چار سوتین خواتین کے چہروں پر مکمل اور خوبصورت میک اپ کیا.اب تک ہونے والے تمام میک اپ کے مقابلو ں میں یہ تعداد سب سے زیادہ ہونے کی وجہ سے ان خواتین کا نام گینیز ورلڈ ریکارڈب±کس میں شامل کر لیا گیا ہے۔
 امریکہ کے گارڈن میں منفرد لائٹ آرٹ کی شاندار نمائش جاری
فلاڈیلفیا(سی ایم لنکس)امریکی شہر Philadelphia کے معروف Longwood نامی گارڈن میں منفرد لائٹ آرٹ کی نمائش کا آغاز کر دیا گیا ہے.اس نمائش میں پیش کیے جانے والا لائٹ آرٹ بر طانوی آرٹسٹ Bruce Munroکا تیارکردہ ہے جس نے گارڈن میں لگے ہرے بھرے پودوں اور پھولوں کے قدرتی حسن کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے ان میں رنگ برنگے بلب انوکھے انداز میں نصب کر دئیے ہیں۔دن کے ساتھ ساتھ رات کی تاریکی میں بھی سیاح جگنو کی طرح جگمگاتے اس گارڈن کو دیکھنے آرہے ہیں جبکہ یہ نمائش اس سال ستمبر تک جاری رہے گی.
 نپولین کا انگریزی میں تحریر کردہ نایاب خط4لاکھ ڈالر میں نیلام
پیرس(سی ایم لنکس)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والی ایک نیلامی میں 19ویں صدی کے فرانسیسی حکمران نپولین بونا پارٹ کا انگریزی میں تحریر کردہ ایک نایاب خط4لاکھ ڈالر سے زائد میں نیلام کردیا گیا.گذشتہ دنوں نیلامی کے لیے پیش کیا جانے والا یہ خط نپولین نے جلا وطنی کے دور میں انگلش سیکھتے وقت اپنے ٹیچر کوغلطیاں ٹھیک کروانے کے لیے لکھا تھا.9مارچ1816کی تاریخ لیے یہ خط نپولین کے انگریزی زبان میں تحریر کیے گئے صرف تین خطوط میں سے ایک ہے .تاریخی اہمیت کاحامل یہ خط پیرس کے Letters & Manuscriptsمیوزیم نے توقعات سے پانچ گنا زیادہ بولی لگا کر4لاکھ ڈالر کی قیمت میں حاصل کرلیا.
 جان لیوا کر تب دکھا کر داد وصول کر نے والے بھارتی شعبدہ باز
نئی دہلی (سی ایم لنکس)کہتے ہیں کہ زندگی پھو لوں کی سیج نہیں،بھارت میں شعبدہ با زوں کے ایک گروپ نے اس محاورے کو حقیقت کا روپ دیتے ہو ئے جان لیوا کر تب دکھا کر سب کو حیران اورپریشان کر دیاہے ۔ان خطروں کے کھلاڑی شعبدہ با زوں نے مختصر وقت کے دوران سَر اور جسم پر مضبوط اینٹیں رکھ کر انھیں ہتھوڑے سے توڑا، بسکٹ کی طرح منہ میں کانچ چبایا اور ا گر یہ کافی نہ تھا تو ان شعبدہ بازوں نے اپنے ساتھی کھلاڑی کو زمین پر ڈالکر کر اس کے اوپر سے ٹرک کو گزار کر جسمانی طاقت کا مظاہرہ پیش کیا ۔اس خطرناک کر تب میں کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن ان کے اس کا ر نا مے کو دیکھ کر حاضرین نے انھیں خوب داد سے نوازا .

خبرنمبر01۔۔ ۔13/06/2012
منشیات کے افغان اسمگلر کو امریکا میں سزا
نیویارک(س ایم لنکس )طالبان سے تعلق رکھنے والے ایک افغان شہری حاجی باغچو کو امریکا میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق اس پر امریکا میں ہیروئن فروخت کرنے کی سازش اور اس سے حاصل ہونے والی رقوم طالبان کو فراہم کرنے کا جرم ثابت ہوا ہے۔ محکمہ انصاف کے مطابق حاجی باغچو پاکستان کی سرحد سے ملحق افغان علاقے میں خفیہ لیبارٹریوں میں ہیروئن بناتا رہا ہے۔ اسے حکام نے دنیا میں منشیات کے بدنام اسمگلروں میں سے ایک قرار دیا تھا۔
خبرنمبر02۔۔۔13/06/2012
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، تھر کے ضلعی صدور، میرپور خاص کے نائب صدر اور سانگھڑ و خیرپور کے جنرل سیکریٹریز کو تبدیل کر دیا
کراچی (سی ایم لنکس)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حُروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا پیر صبغت اﷲ شاہ نے میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، تھر کے ضلعی صدور، میرپور خاص کے نائب صدر جبکہ سانگھڑ اور خیرپور کے جنرل سیکریٹریز کو تبدیل کر دیا۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل امتیاز احمد شیخ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حُروں کے روحانی پیشوا پیر صبغت اﷲ شاہ نے میرپور خاص میں سرفراز جونیجو، سانگھڑ میں محمد بخش خاصخیلی، خیرپور میں نیاز حسین شاہ، تھر میں فقیر سلطان راجڑ کو ضلعی صدر، رحیم بلوچ کو میرپور خاص ڈویژن کا سینئر نائب صدر جبکہ چوہدری آصف کو سانگھڑ اور عقیل شاہ کو خیرپور ضلع کا جنرل سیکریٹری نامزد کر دیا ہے۔
خبرنمبر03۔۔۔13/06/2012
چلّی میں دنیا کی ایک اور بڑی دوربین نصب کی جائے گی
سانیتاگو(سی ایم لنکس )چلّی میں دنیا کی ایک اور بڑی دوربین نصب کی جائے گی۔ منصوبہ ہے کہ صحرائے اتاکاما میں نصب کی جانے والی اس دوربین کا مرکزی عدسہ 42 میٹر قطر کا ہوگا اور خود دوربین پہلے سے موجود دوربینوں کی نسبت چار گنا بہتر استعداد کی حامل ہوگی۔ موجودہ بڑی دوربین کو "بہت بڑی دوربین" کہا جاتا ہے۔نئی دوربین کو "بہت ہی بڑی دوربین" کا نام دیا جا رہا ہے، جسے تیار کرنے میں یورپ کے پندرہ ملک کام کریں گے اور جو 2020 تک کام کرنا شروع کر سکے گی۔ نئی دور بین کی مدد سے ماہرین علم النجوم سیاہ سوراحوں کے گرد کے حالات بارے زیادہ معلوم کر سکیں گے، کہکشاو¿ں کے بننے کی تاریخ جان سکیں گے اور اسی طرح سیاہ مادے اور توانائی کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے۔
خبرنمبر04۔۔۔13/06/2012
 پاکستان سے بات چیت بند نہیں ہوئی، ترجمان پینٹاگون    
واشنگٹن(سی ایم لنکس)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ مذاکراتی ٹیم کی واپسی کے باوجود نیٹو سپلائی روٹس کی بحالی کے لئے پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔معاہدے کے کئی نکات پر اتفاق ہوچکا ہے لیکن اب بھی کچھ کام باقی ہے .پینٹا گون کے ترجمان جارج لٹل اور کیپٹن جان کربی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ نیٹو سپلائی روٹس کی بحالی کے لئے پاکستان کے ساتھ بات چیت بند نہیں ہوئی۔مذاکراتی ٹیم اگرچہ واپس آگئی ہے۔لیکن پاکستان میں پینٹا گون کے نمائندہ دفتر کے ذریعے بات چیت جاری ہے۔ترجمان نے امید ظاہر کی کہ مذاکراتی ٹیم مختصر عرصے کے لئے واپس آئی ہے اور جلد ہی سپلائی روٹس دوبارہ کھل جائیں گے جس کے بعد توقع ہے کہ امریکی حکام مستقبل قریب میں معاہدے پر دستخط کے لئے واپس اسلام آباد جائیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ کئی تکنیکی معاملات پر پاکستان کے ساتھ اتفاق ہوچکا ہے۔کچھ امور ایسے ہیں جن پر ابھی مزید کام ہونا ہے۔تاہم انہوں نے طے شدہ یا متنازع نکات کی تفصیل نہیں بتائی۔ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ اس وقت مذاکرات اس موڑ پر ہیں جہاں پاکستان کی سیاسی قیادت کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اسٹریٹجک اعتبار سے کہاں جانا چاہتے ہیں۔ترجمان پینٹاگون نے سلالہ حملے پر پاکستان سے معافی مانگنے کے سوال پر کہا کہ امریکا اپنی غلطی قبول کرچکا ہے اور وہ پھر کہتے ہیں کہ سلالہ کے واقعے پر انہیں افسوس ہے لیکن وہ کسی پبلک فورم پر اس سوال کا جواب نہیں دے سکتے.
’آئیوری کوسٹ میں حکومت کا تختہ گرانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا
عابد جان(سی ایم لنکس )آئیوری کوسٹ کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت کا تختہ گرانے کے منصوبے کا پتہ چلا کر اسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے منگل کو رات گئے ایک بیان میں کہا کہ یہ منصوبہ جلاوطن فوجی افسروں اور سابق صدر لاراں باگبو کے ایک قریبی معاون نے بنایا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس مبینہ منصوبے کے حوالے سے متعدد گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں جبکہ اس منصوبے سے متعلقہ دستاویزات بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔
پرتشدد جھڑپوں کے بعد
فلسطینی نبی صالح گاو¿ں کا فوجی راستہ کھلوانے میں کامیاب ہو گئے
رملہ(سی ایم لنکس )مغربی کنارے کے مرکزی شہر رملہ کے قریب واقع نبی صالح گاو¿ں میں دسیوں فلسطینی نوجوان اس فوجی راستے کو دوبارہ کھلوانے میں کامیاب ہو گئے جسے صہیونی فوجیوں نے بند کر دیا تھا۔ اس کارروائی کے موقع پر فلسطینی نوجوانوں اور قابض فوجیوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی۔بنی صالح گاو¿ں میں عوامی مزاحمتی تحریک کے ذرائع نے قدس پریس کو بتایا کہ منگل کے روز قابض فوجیوں اور گاو¿ں نبی صالح کے نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا آغاز ہوا۔ نوجوانوں کے حملے سے گاو¿ں میں داخلے کا وہ دروازہ کھل گیا جسے اسرائیلی فوجیوں نے بند کر رکھا تھا۔ صہیونی فوج نے نوجوانوں پر فائرنگ کی تاکہ وہ دروازہ کھولنے میں کامیاب نہ ہو سکیں لیکن اس کے باوجود وہ لوہے کا دروازہ کھلوانے میں کامیاب رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گاو¿ں داخلے کے صدر دروازے کی بندش سے گاو¿ں اور بنی زید علاقے میں ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی جس کی وجہ سے شہریوں کو علاقے میں داخلے اور باہر نکلنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگوں کو شہر میں داخلے کے لئے کئی کلومیڑ دور کچے راستوں پر پیدل چلنا پڑا۔دروازہ کھلوانے کی کوشش کرنے والے فلسطینی نوجوانوں پر صہیونی فوجیوں نے اشک آور گیس اور ربڑ کی گولیاں فائر کیں۔ گیس کی شدت سے بہت سے نوجوان دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔
کراچی: امن کمیٹی کا بھتہ خورگرفتار؛ اسلحہ برآمد
کراچی(سی ایم لنکس)شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرزاور پولیس نے چھاپے مارکر بھتہ خور اور ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا۔ماڑی پور میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر چھاپے مارکر کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے بھتہ خور اشرف عرف اشوک کو گرفتار کیا۔رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم انتہائی مطلوب ملزم راشد عرف ریکھا کا قریبی ساتھی ہے۔ ادھر پیر آباد پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گل خان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا۔

خبرنمبر02۔۔۔13/06/2012
 شمالی کوریا میں لاکھوں افراد غذائی قلت کا شکار ہیں ،اقوام متحدہ
نیویارک(سی ایم لنکس) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا میں لاکھوں افراد خوراک کی شدید قلت کا شکار ہے، خوراک کی قلت کی وجہ سے تین میں سے ایک بچے پر غشی طاری ہو جاتی ہے، اس کے باوجود حکومت کی جانب سے اقتصادی اصلاحات کے کوئی آثار نظر نہیں آئے۔ شمالی کوریا میں کام کرنے والی اقوام متحدہ کی چھ ایجنسیوں کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق شمای کوریا کی دو تہائی آبادی تقریباً 16 ملین شہریوں کا حکومتی راشننگ سسٹم پر انحصار ہے۔ خوراک کی قلت کی وجہ سے پانچ سال سے کم عمر کے تین بچوں میں سے ایک بے ہوشی کا شکار ہے جس کی بنیادی وجوہات کم غذائیت بتائی جاتی ہیں۔ اقوام متحدہ نے خوراک کی قلت پر قابو پانے کیلئے تمام ملکوں سے امداد کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب شمالی کوریا نے کہا ہے کہ ملک میں خوراک کی قلت آگر ہے تو مغرب اس کا ذمہ دار ہے، بے جا پابندیوں کی وجہ سے ہمارے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔
خبرنمبر03۔۔۔13/06/2012
مصراتہ میں ریڈ کراس کے دفتر پر حملہ، ایک شخص زخمی
مصراتہ(سی ایم لنکس )انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ لیبیا کے مغربی شہر مصراتہ میں اس کے دفتر پر حملے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔ لیبیا میں ریڈ کراس کے حکام نے بتایا ہے کہ یہ حملہ بدھ کو علی الصبح ہوا۔ ان کے مطابق یہ واضح نہیں کہ دفتر پر راکٹ داغا گیا یا اس کی عمارت کے قریب بم نصب کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس حملے میں زخمی ہونے والے شخص کی رہائش ریڈ کراس کے دفاتر کے قریب ہے۔ لیبیا میں ریڈ کراس پر ایک ماہ سے کم عرصے میں ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔
خبرنمبر04۔۔۔13/06/2012
مصر کی پارلیمان ملک کے لیے آئنی کمیشن کے انتخاب کی تجویز
قاہرہ(سی ایم لنکس )مصر کی پارلیمان کے دونوں ایوانوں کامشترکہ اجلاس ہو رہا ہے۔ اس اجلاس مین ایک نیا آئینی کمیشن بنانے کی تجویز دی گئی۔ کمیشن کی ایک سو نشستوں کے لیے 805 افرادہیں ،جنہیں مختلف سیاسی پارٹیوں، سماجی تنظیموً، پیشہ ور تنظیموں، مذہبی اداروں اور نوجوانوں و حواتین کی تنظیموں نے نامزد کیا ہے۔
فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن کے بھائی کو پانچ برس قید کی سزا
الخلیل۔ مرکز اطلاعات فلسطین(سی ایم لنکس )اسرائیلی سپریم کورٹ نے منگل کے روز مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینی مجلس قانون ساز کے جلا وطن منتخب رکن احمد عطون کے بھائی کو ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔رکن اسمبلی کے جاری کردہ بیان کی مرکز اطلاعات فلسطین کو ملنے والے نسخے میں کہا گیا ہے کہ صہیونی عدالت نے 23 سالہ جہاد کو القدس میں حماس کا عسکری سیل قائم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق یہ اقدام اسرائیل مخالف سرگرمی کے زمرے میں آتا ہے۔احمد عطون کے مطابق ان کے بھائی جہاد کو جنوبی القدس کے گاو¿ں صور باھر میں واقع ان کے گھر سے گزشتہ برس فروری میں گرفتار کیا تھا۔ یاد رہے کہ فلسطینی مجلس قانون ساز کے ایک اور بھائی کو اسرائیلی قیدی گیلاد شالیت کی رہائی کے بدلے میں عمر قید سے رہائی ملی۔
جرمن چانسلر کی جانب سے اسپین کے لیے امدادی پیکیج کا خیر مقدم
برلن(سی ایم لنکس )جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اسپین کی جانب سے اپنے بینکوں کی مدد کی درخواست کی حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنے بینکوں کے لیے سرمایے کی فراہمی کی درخواست کر کے میڈرڈ حکومت نے درست قدم اٹھایا ہے۔ چانسلر میرکل کا کہنا ہے کہ اسپین کے لیے مدد شرائط کے بغیر نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ قبل ازیں امدادی پیکیجز حاصل کرنے والے ملکوں کے برعکس اسپین پر مختلف شرائط نافذ ہوں گی۔ انہوں نے یہ باتیں منگل کو دارالحکومت برلن میں اپنی جماعت سی ڈی یو کی اکنامک کونسل کے موقع پر کہیں۔
مشتبہ ترک نڑاد جرمن دہشت گرد تنزانیہ سے گرفتار، پولیس
نیروبی(سی ایم لنکس )کینیا کی پولیس کا کہنا ہے مشتبہ ترک نڑاد جرمن دہشت گرد کو ہمسایہ ملک تنزانیہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ کینیا کے درالحکومت نیروبی میں ایک بم دھماکے کے بعد سے اس کی تلاش جاری تھی۔ پولیس نے اس مشتبہ دہشت گرد کی شناخت امرہ اردوغان کے طور پر کرتے ہوئے اس کی تصویر جاری کی تھی اور اسے ترک نڑاد جرمن بتایا گیا تھا۔ اسے صلاح الدین الک±ردی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کینیا میں صومالیہ کے راستے مئی میں داخل ہوا تھا۔
 خبرنمبر01۔۔ ۔13/06/2012
جولین آسانچ کی برطانوی عدالت سے دوبارہ اپیل
لندن(سی ایم لنکس )وکی لیکس کے بانی جولین آسانچ نے سپریم کورٹ سے اپنی سویڈن حوالگی کا مقدمہ دوبارہ کھولنے کی اپیل کی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی سپریم کورٹ کے ترجمان بنولسن نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جولین آسانچ نے ایک بار پھر اپنی سویڈن حوالگی کے حوالے سے مقدمہ کو دوبارہ کھولنے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ جولین آسانچ کی حوالگی کے حوالے سے اپیل مسترد کردی تھی تاہم ان کے اٹارنی نے اس کے لئے سخت اعتراض کیا تھا۔
خبرنمبر02۔۔۔13/06/2012
روس کے وزیر خارجہ ایران کے دورے پر ہیں
تہران(سی ایم لنکس )آج روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروو سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایران کی قیادت سے شام کے حالات اور ایران اور چھہ رکنی ثالث گروپ کے درمیان ایران کے جوہری مسئلے بارے مذاکرات کے لئے تیاریوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ روس کی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران روس کے وزیر خارجہ مسئلہ شام سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی روسی حکام کی اس تجویز پر غور کریں گے جس کے تحت اس کانفرنس میں ایران کو بھی حصہ لینا چاہئے۔جہاں تک ایران کے جوہری مسئلے کا سوال ہے تو روسی وزارت خارجہ کے ذرائع نے کہا کہ اس مسئلے کا حل سفارتی طریقے سے کیا جانا چاہئے جو باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہو۔مزید برآں منصوبہ ہے کہ سرگئی لاوروو مسئلہ مشرق وسطیٰ کا جائزہ لیں گے۔
خبرنمبر03۔۔۔13/06/2012
سرینگر: پرائیوٹ موبائل کمپنی کے دو ملازمین گرفتار
 سرینگر(سی ایم لنکس) مقبوضہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک پرائیویٹ موبائل کمپنی کے دو ملازمین کو لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے کو موبائل سم کارڈز دینے پر گرفتار کیا ہے۔ غیر ملکی خبررسا ںادارے کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے دونوں افراد کی شناخت منصور احمد اور معین الحق لون کے ناموں سے ہوئی ہے۔ منصور عالم باغ پیرگام جبکہ معین وگوب سوپور کا رہائشی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار دونوں افراد سوپور میں ایک موبائل کمپنی کے ملازمین ہیں جو دہشتگردوں کو نامکمل دستاویزات پر سم کارڈز فروخت کررہے تھے ، انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
خبرنمبر04۔۔۔13/06/2012
روس کی وزارت دفاع میں ایک عرصے کے بعد خاتون جنرل کا تقرر
ماسکو(سی ایم لنکس)روس کی وزارت دفاع میں ایک عرصے کے بعد خاتون جنرل کا تقرر ہوا ہے۔میجر جنرل کا عہدہ پانے والی وزارت دفاع کے بین الاقوامی عسکری تعاون کے شعبے کی نائب سربراہ ایلینا کنیازیوا ہیں۔ ان کے عہدے کے لیے صدر ولادیمیر پوتن نے حکمنامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ ایک عرصے سے روس میں کوئی خاتون جنرل کے عہدے تک نہیں پہنچی تھی۔ 1990 کی دہائی کے عشرے میں خاتون خلاباز والنتینا تیریشکووا کو جنرل کا عہدہ عطا کیا گیا تھا۔ وہ 1997 میں مستعفی ہوئی تھیں۔
یمن:سرکاری فوج نے القاعدہ کے 2 مضبوط مراکز پر قبضہ کرلیا
صنعائ(سی ایم لنکس )یمنی فوج نےکئی ہفتے کی لڑائی کے بعد ملک کے جنوب میں القاعدہ کے دو مضبوط مراکز پر قبضہ کر لیا۔ گزشتہ ایک برس میں القاعدہ کے خلاف فوج کی یہ اہم کامیابی ہے۔وزارت دفاع کے مطابق ملک کے جنوبی شہر زنجی بار کے صدر مقام ابیان اور جار سے القاعدہ کی ذیلی تنظیم انصار الشریعہ کو پسپا کر دیا گیا ہے۔القاعدہ کے خلاف امریکا کی مدد سے کی گئی کارروائی میں القاعدہ کے دس ارکان ہلاک ہو گئے۔ فوج کے اعلان کے بعد دونوں شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔ ابیان کے گورنر جمال العقیل کا کہنا ہے غیر ملکیوں سمیت القاعدہ کے دو سو سے تین سو ارکان فرار ہو گئے ہیں۔
انسانی سمگلنگ کے الزام میں دو لڑکیاں گرفتار
مونٹریال(سی ایم لنکس ) اوٹاوا میں پندرہ سال کی عمر کی دو لڑکیوں کو انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایک اور سترہ سالہ لڑکی نوجوانوں کو زبردستی جسم فروشی پر مجبور کرنے میں مبینہ کردار پر مطلوب ہے۔ پولیس ترجمان سٹاف سارجنٹ جوہن مک گیٹرک کا کہنا ہے کہ یہ دہلا دینے والا کیس ہے، اوٹاوا پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں تین متاثرہ خواتین ملی ہیں جن کی عمریں تیرہ سے سترہ سال کے درمیان ہیں۔ یہ خواتین درمیانے درجے کے ہمسایہ شہر میں والکیلے روڈ کی رہائشی ہیں اور انہیں اغواءکے بعد جسم فروشی کے لئے گاہکوں کے حوالے کیا گیا تھا۔ دو ملزم خواتین جن کی عمریں پندرہ سال ہیں ، کو انسانی سمگلنگ، لوٹ مار، جسم فروشی کا دھندہ کرنے، اغوا اور دھمکانے سمیت متعدد الزامات کا سامنا ہے۔ پولیس تیسری مشتبہ سترہ سالہ لڑکی کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔ کینیڈین قانون کے مطابق گرفتار شدگان کے نام ظاہر نہیں کیے جاسکتے۔
امریکہ بھارت کے تعلقات کبھی مضبوط نہیں رہے، ہیلری
واشنگٹن(سی ایم لنکس ) امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت تعلقات کبھی مضبوط نہیں ہوئے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک ڈائیلاگ کا تیسرا سیشن شروع ہوگیا ہے۔ ان مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا ہے تھا کہ ہم بھارت کے ساتھ ایشیاءبحرالکاہل اور جنوبی ایشیاءمیں پرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے کے لئے جس قدر آج کھل کر آزادانہ اور شفاف عالمی معاشی نظام کے تحت تعلقات کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں اس سے قبل ہم نے کبھی کام نہیں کیا۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز سے امریکہ اور بھارت کے درمیان سٹرٹیجک ڈائیلاگ کا تیسرا دور شروع ہوا جس میں خطے کے علاوہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاءکے بعد بھارت کے کردار پر غور کیا گیا۔
شام کی حکومت بڑے شہروں پر کنٹرول کھو چکی: سربراہ امن مشن
دمشق(سی ایم لنکس )اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے سربراہ "ھیرفیہ لادسو " کا کہنا ہے کہ شام میں اب خانہ جنگی کا ماحول ہے اور حکومت شہروں کے بڑے علاقوں پر کنٹرول کھو چکی ہے۔ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب شام میں اقوامِ متحدہ کے معائنہ کے کاروں پر فائرنگ کی گئی۔ ان کا کہنا کہ شام پوری طرح خانہ جنگی میں گھِر چکا ہے۔ پر تشدد کارروائیوں میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے۔ حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان کھلے عام جھڑپیں جاری ہیں۔ لڑائی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں، ٹینکوں اور توپ خانے کے استعمال کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔
طالبان کو فنڈنگ کرنیوالے سمگلر کوعمر قید اور جرمانہ
کابل(سی ایم لنکس )افغانستان میں منشیات کی رقم سے طالبان کی مدد کرنے والے منشیات سمگلنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کو عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ ستر سالہ حاجی بخشو نامی شخص پر الزام ہے کہ اس نے پاک افغان سرحد پر ہیروئن تیار کی اور اس کی بیس ممالک کو سمگلنگ کی اس سمگلنگ کی رقم سے طالبان کو فنڈنگ کی گئی۔ عدالت نے اس شخص کو عمر قید اور پچیس کروڑ ڈالر جرمانے کا حکم سنایا ہے۔ اس شخص نے صرف دوہزار چھ میں 250 ملین ڈالر کی ہیروئن سمگل کی تھی۔

خبرنمبر01۔۔ ۔13/06/2012
 بلند عما رت کی چھت پر گرتا گھر، جس میں رہائش بھی ممکن
کیلی فورنیا (سی ایم لنکس)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک کو رین فن کا ر نے اپنی فنی صلا حیتوں کا مظا ہر ہ پیش کر تے ہو ئے یو نیورسٹی کے کیمپس کی بلند عما رت کی چھت پر ایک گھر کا ما ڈل کچھ اس انداز سے تخلیق کیا ہے کہ جیسے یہ چھت سے گر رہا ہو۔اس فن پا رے میں گر تا ہو اگھر سائز میں چھو ٹا اور بلڈنگ کے کنارے پر لٹکا ہو اہے جسے اندر سے فرنیچر سے سجا کر رہائش کے قابل بھی بنایا گیا ہے۔ اس یو نیورسٹی میں آنے وا لے افراد اس منظر کو دیکھنے کے بعد ایسا محسوس کرتے ہیں کہ جیسے یہ گھر ان کے اوپر گر رہا ہو لیکن صورتحا ل جا ننے کے بعد اس منفرد تخلیق سے بے حد محظوظ بھی ہو تے ہیں۔
خبرنمبر02۔۔۔13/06/2012
 د±نیا کی کار آمد ترین الارم کلاک جس کے بعد صبح دوبارہ سوجانانا ممکن
واشنگٹن(سی ایم لنکس)اگر آپ کو صبح وقت پر اٹھنا مشکل کام لگتا ہے توہم آپ کو ایک ایسے الارم کلاک کے بارے میں بتاتے ہیں جو آپ کو شرطیہ وقت پر اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایک دیوانے شخص نے ایسا انوکھا الارم کلاک تیار کیا ہے جو آپ کو نیند سے ایسے جگائے گا کہ یاپ دوبارہ سونے کا نام تو دور سوچ بھی نہیں سکیں گے۔ ایک طاقتور کمپریسر کو بسترکے ساتھ نصب کر دیا جاتا ہے جو کمپیوٹر سے کنٹرول کیا جاتاہے اور جیسے ہی صبح جاگنے کا مقررکردہ وقت ہوتاہے تو یہ کمپریسر بستر پر زوردارجھٹکوں کا ایک طوفان برپا کر دیتا ہے جیسے کوئی زلزلہ آگیا ہو۔کیوں ؟وقت پر صبح جگانے کا اس سے زیادہ مفید ترین الارم کوئی ہو گا کیا؟
خبرنمبر03۔۔۔13/06/2012
 انڈے کے خول کو تراش کر منفرد فن پارے تیار
لبلیانا(سی ایم لنکس)انڈوں کو توڑنا کوئی مشکل کام نہیں لیکن سلووینیا میں ایک ایسا ماہر آرٹسٹ بھی موجود ہے جو انڈوں کو توڑے بغیر ا±ن کے خول سے خوبصورت اور دلکش فن پارے تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ 72سالہFranc Gromنامی یہ آرٹسٹ پہلے انڈے کے خول میں چھید کر کے انہیں خالی کرتا ہے اور پھر اس پر سوئی کی مدد سے انتہائی باریک بینی اور احتیاط سے دلکش ڈیزائن بنادیتا ہے۔آرٹسٹ کے مطابق ایک فن پارے کو تیار کرنے میں اسے ایک ماہ کا وقت لگتا ہے تا ہم دلچسپ امر یہ ہے کہ انتہائی چھوٹے سوراخ کرنے پربھی خول نہ تو ٹوٹتا ہے اور نہ ہی چٹختا ہے۔
خبرنمبر04۔۔۔13/06/2012
 رومانیہ میں چلتے ٹرک سے چوری کا فلمی انداز
بخارسٹ(سی ایم لنکس)ہا لی ووڈ فلموں میں اکثر چو ری کے نا قابل ِ یقین واقعات دکھا ئے جا تے ہیں لیکن حال ہی میں روما نیہ کے چو روں نے بھی ہائی وے پر دوڑتے ہو ئے ٹر ک کو لو ٹنے کی کو شش کر کے ثا بت کردیا کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں ۔ فلمی انداز کے اس حقیقی واقعے میں چو روں کے اس گر و ہ نے تیزرفتا ری سے دوڑتے ٹرک کے پیچھے اپنی گا ڑی لگا ئی جن میں سے دو سا تھیوں نے گاڑ ی کی چھت پر چڑ ھ کر اوزاروں کی مدد سے چند منٹو ں میں آ گے دو ڑتے ٹرک کا دروازہ کھول لیا۔ نہ صرف انہوں نے دروازہ کھولا بلکہ جب ٹرک کے اندررکھا سامان پسند نہ آیا تو اسی مہارت سے درو ازہ بند کر کے اپنے راستے پر روانہ ہو گئے ۔
 امریکہ میں چوبیس گھنٹوں میں 403 خواتین کا میک اپ ،عالمی ریکارڈ قائم
نیویارک(سی ایم لنکس)امریکی ریاست نیو یارک میں ایک ٹی وی پروگرام میں ایک دلچسپ مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں چوبیس گھنٹوں میں 403خواتین کا میک اپ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیاگیا ۔پانچ خواتین پر مبنی میک اپ ٹیم نے 24گھنٹوں کے دورانئیے میں95لپ اسٹکس اورلپ گلوسز، 35بلشز،60آئی شیڈز جبکہ ایک ہزار پانچ سو نیل پولشزاستعمال کرتے ہوئے چار سوتین خواتین کے چہروں پر مکمل اور خوبصورت میک اپ کیا.اب تک ہونے والے تمام میک اپ کے مقابلو ں میں یہ تعداد سب سے زیادہ ہونے کی وجہ سے ان خواتین کا نام گینیز ورلڈ ریکارڈب±کس میں شامل کر لیا گیا ہے۔
 امریکہ کے گارڈن میں منفرد لائٹ آرٹ کی شاندار نمائش جاری
فلاڈیلفیا(سی ایم لنکس)امریکی شہر Philadelphia کے معروف Longwood نامی گارڈن میں منفرد لائٹ آرٹ کی نمائش کا آغاز کر دیا گیا ہے.اس نمائش میں پیش کیے جانے والا لائٹ آرٹ بر طانوی آرٹسٹ Bruce Munroکا تیارکردہ ہے جس نے گارڈن میں لگے ہرے بھرے پودوں اور پھولوں کے قدرتی حسن کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے ان میں رنگ برنگے بلب انوکھے انداز میں نصب کر دئیے ہیں۔دن کے ساتھ ساتھ رات کی تاریکی میں بھی سیاح جگنو کی طرح جگمگاتے اس گارڈن کو دیکھنے آرہے ہیں جبکہ یہ نمائش اس سال ستمبر تک جاری رہے گی.
 نپولین کا انگریزی میں تحریر کردہ نایاب خط4لاکھ ڈالر میں نیلام
پیرس(سی ایم لنکس)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والی ایک نیلامی میں 19ویں صدی کے فرانسیسی حکمران نپولین بونا پارٹ کا انگریزی میں تحریر کردہ ایک نایاب خط4لاکھ ڈالر سے زائد میں نیلام کردیا گیا.گذشتہ دنوں نیلامی کے لیے پیش کیا جانے والا یہ خط نپولین نے جلا وطنی کے دور میں انگلش سیکھتے وقت اپنے ٹیچر کوغلطیاں ٹھیک کروانے کے لیے لکھا تھا.9مارچ1816کی تاریخ لیے یہ خط نپولین کے انگریزی زبان میں تحریر کیے گئے صرف تین خطوط میں سے ایک ہے .تاریخی اہمیت کاحامل یہ خط پیرس کے Letters & Manuscriptsمیوزیم نے توقعات سے پانچ گنا زیادہ بولی لگا کر4لاکھ ڈالر کی قیمت میں حاصل کرلیا.
 جان لیوا کر تب دکھا کر داد وصول کر نے والے بھارتی شعبدہ باز
نئی دہلی (سی ایم لنکس)کہتے ہیں کہ زندگی پھو لوں کی سیج نہیں،بھارت میں شعبدہ با زوں کے ایک گروپ نے اس محاورے کو حقیقت کا روپ دیتے ہو ئے جان لیوا کر تب دکھا کر سب کو حیران اورپریشان کر دیاہے ۔ان خطروں کے کھلاڑی شعبدہ با زوں نے مختصر وقت کے دوران سَر اور جسم پر مضبوط اینٹیں رکھ کر انھیں ہتھوڑے سے توڑا، بسکٹ کی طرح منہ میں کانچ چبایا اور ا گر یہ کافی نہ تھا تو ان شعبدہ بازوں نے اپنے ساتھی کھلاڑی کو زمین پر ڈالکر کر اس کے اوپر سے ٹرک کو گزار کر جسمانی طاقت کا مظاہرہ پیش کیا ۔اس خطرناک کر تب میں کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن ان کے اس کا ر نا مے کو دیکھ کر حاضرین نے انھیں خوب داد سے نوازا .
خبرنمبر01۔۔ ۔13/06/2012
منشیات کے افغان اسمگلر کو امریکا میں سزا
نیویارک(س ایم لنکس )طالبان سے تعلق رکھنے والے ایک افغان شہری حاجی باغچو کو امریکا میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق اس پر امریکا میں ہیروئن فروخت کرنے کی سازش اور اس سے حاصل ہونے والی رقوم طالبان کو فراہم کرنے کا جرم ثابت ہوا ہے۔ محکمہ انصاف کے مطابق حاجی باغچو پاکستان کی سرحد سے ملحق افغان علاقے میں خفیہ لیبارٹریوں میں ہیروئن بناتا رہا ہے۔ اسے حکام نے دنیا میں منشیات کے بدنام اسمگلروں میں سے ایک قرار دیا تھا۔
خبرنمبر02۔۔۔13/06/2012
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، تھر کے ضلعی صدور، میرپور خاص کے نائب صدر اور سانگھڑ و خیرپور کے جنرل سیکریٹریز کو تبدیل کر دیا
کراچی (سی ایم لنکس)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حُروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا پیر صبغت اﷲ شاہ نے میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، تھر کے ضلعی صدور، میرپور خاص کے نائب صدر جبکہ سانگھڑ اور خیرپور کے جنرل سیکریٹریز کو تبدیل کر دیا۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل امتیاز احمد شیخ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حُروں کے روحانی پیشوا پیر صبغت اﷲ شاہ نے میرپور خاص میں سرفراز جونیجو، سانگھڑ میں محمد بخش خاصخیلی، خیرپور میں نیاز حسین شاہ، تھر میں فقیر سلطان راجڑ کو ضلعی صدر، رحیم بلوچ کو میرپور خاص ڈویژن کا سینئر نائب صدر جبکہ چوہدری آصف کو سانگھڑ اور عقیل شاہ کو خیرپور ضلع کا جنرل سیکریٹری نامزد کر دیا ہے۔
خبرنمبر03۔۔۔13/06/2012
چلّی میں دنیا کی ایک اور بڑی دوربین نصب کی جائے گی
سانیتاگو(سی ایم لنکس )چلّی میں دنیا کی ایک اور بڑی دوربین نصب کی جائے گی۔ منصوبہ ہے کہ صحرائے اتاکاما میں نصب کی جانے والی اس دوربین کا مرکزی عدسہ 42 میٹر قطر کا ہوگا اور خود دوربین پہلے سے موجود دوربینوں کی نسبت چار گنا بہتر استعداد کی حامل ہوگی۔ موجودہ بڑی دوربین کو "بہت بڑی دوربین" کہا جاتا ہے۔نئی دوربین کو "بہت ہی بڑی دوربین" کا نام دیا جا رہا ہے، جسے تیار کرنے میں یورپ کے پندرہ ملک کام کریں گے اور جو 2020 تک کام کرنا شروع کر سکے گی۔ نئی دور بین کی مدد سے ماہرین علم النجوم سیاہ سوراحوں کے گرد کے حالات بارے زیادہ معلوم کر سکیں گے، کہکشاو¿ں کے بننے کی تاریخ جان سکیں گے اور اسی طرح سیاہ مادے اور توانائی کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے۔
خبرنمبر04۔۔۔13/06/2012
 پاکستان سے بات چیت بند نہیں ہوئی، ترجمان پینٹاگون    
واشنگٹن(سی ایم لنکس)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ مذاکراتی ٹیم کی واپسی کے باوجود نیٹو سپلائی روٹس کی بحالی کے لئے پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔معاہدے کے کئی نکات پر اتفاق ہوچکا ہے لیکن اب بھی کچھ کام باقی ہے .پینٹا گون کے ترجمان جارج لٹل اور کیپٹن جان کربی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ نیٹو سپلائی روٹس کی بحالی کے لئے پاکستان کے ساتھ بات چیت بند نہیں ہوئی۔مذاکراتی ٹیم اگرچہ واپس آگئی ہے۔لیکن پاکستان میں پینٹا گون کے نمائندہ دفتر کے ذریعے بات چیت جاری ہے۔ترجمان نے امید ظاہر کی کہ مذاکراتی ٹیم مختصر عرصے کے لئے واپس آئی ہے اور جلد ہی سپلائی روٹس دوبارہ کھل جائیں گے جس کے بعد توقع ہے کہ امریکی حکام مستقبل قریب میں معاہدے پر دستخط کے لئے واپس اسلام آباد جائیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ کئی تکنیکی معاملات پر پاکستان کے ساتھ اتفاق ہوچکا ہے۔کچھ امور ایسے ہیں جن پر ابھی مزید کام ہونا ہے۔تاہم انہوں نے طے شدہ یا متنازع نکات کی تفصیل نہیں بتائی۔ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ اس وقت مذاکرات اس موڑ پر ہیں جہاں پاکستان کی سیاسی قیادت کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اسٹریٹجک اعتبار سے کہاں جانا چاہتے ہیں۔ترجمان پینٹاگون نے سلالہ حملے پر پاکستان سے معافی مانگنے کے سوال پر کہا کہ امریکا اپنی غلطی قبول کرچکا ہے اور وہ پھر کہتے ہیں کہ سلالہ کے واقعے پر انہیں افسوس ہے لیکن وہ کسی پبلک فورم پر اس سوال کا جواب نہیں دے سکتے.
’آئیوری کوسٹ میں حکومت کا تختہ گرانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا‘
عابد جان(سی ایم لنکس )آئیوری کوسٹ کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت کا تختہ گرانے کے منصوبے کا پتہ چلا کر اسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے منگل کو رات گئے ایک بیان میں کہا کہ یہ منصوبہ جلاوطن فوجی افسروں اور سابق صدر لاراں باگبو کے ایک قریبی معاون نے بنایا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس مبینہ منصوبے کے حوالے سے متعدد گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں جبکہ اس منصوبے سے متعلقہ دستاویزات بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔
پرتشدد جھڑپوں کے بعد
فلسطینی نبی صالح گاو¿ں کا فوجی راستہ کھلوانے میں کامیاب ہو گئے
رملہ(سی ایم لنکس )مغربی کنارے کے مرکزی شہر رملہ کے قریب واقع نبی صالح گاو¿ں میں دسیوں فلسطینی نوجوان اس فوجی راستے کو دوبارہ کھلوانے میں کامیاب ہو گئے جسے صہیونی فوجیوں نے بند کر دیا تھا۔ اس کارروائی کے موقع پر فلسطینی نوجوانوں اور قابض فوجیوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی۔بنی صالح گاو¿ں میں عوامی مزاحمتی تحریک کے ذرائع نے قدس پریس کو بتایا کہ منگل کے روز قابض فوجیوں اور گاو¿ں نبی صالح کے نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا آغاز ہوا۔ نوجوانوں کے حملے سے گاو¿ں میں داخلے کا وہ دروازہ کھل گیا جسے اسرائیلی فوجیوں نے بند کر رکھا تھا۔ صہیونی فوج نے نوجوانوں پر فائرنگ کی تاکہ وہ دروازہ کھولنے میں کامیاب نہ ہو سکیں لیکن اس کے باوجود وہ لوہے کا دروازہ کھلوانے میں کامیاب رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گاو¿ں داخلے کے صدر دروازے کی بندش سے گاو¿ں اور بنی زید علاقے میں ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی جس کی وجہ سے شہریوں کو علاقے میں داخلے اور باہر نکلنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگوں کو شہر میں داخلے کے لئے کئی کلومیڑ دور کچے راستوں پر پیدل چلنا پڑا۔دروازہ کھلوانے کی کوشش کرنے والے فلسطینی نوجوانوں پر صہیونی فوجیوں نے اشک آور گیس اور ربڑ کی گولیاں فائر کیں۔ گیس کی شدت سے بہت سے نوجوان دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔
کراچی: امن کمیٹی کا بھتہ خورگرفتار؛ اسلحہ برآمد
کراچی(سی ایم لنکس)شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرزاور پولیس نے چھاپے مارکر بھتہ خور اور ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا۔ماڑی پور میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر چھاپے مارکر کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے بھتہ خور اشرف عرف اشوک کو گرفتار کیا۔رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم انتہائی مطلوب ملزم راشد عرف ریکھا کا قریبی ساتھی ہے۔ ادھر پیر آباد پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گل خان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا۔

































 







 05/01/2012
 سعودی عرب : اعلیٰ عہدیداران کواثاثے ظاہر کرنیکا پابند بنانے کا فیصلہ
ریاض(سی ایم لنکس ) سعودی عرب میں وزراءسمیت اعلیٰ ریاستی عہدیداروں کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا پابند بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے،سعودی وزیر برائے انسدادبدعنوانی محمد الشریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں وزراءسمیت اعلیٰ ریاستی عہدیداروں کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا پابند بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری عہدیداروں اور وزارتوں کے مالی شعبوں کے کارکنوں سے بھی اثاثے دریافت کئے جائینگے۔محمد الشریف نے کہا کہ ریاض اکارمک فورم کے اجلاس کے شرکاءنے دعویٰ کیا ہے کہ 68فیصدسرمایہ کار اپنے کام نکالنے کے لئے رشوت دینے پر مجبور ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ اس مسئلے کی تہہ تک پہنچ کر تفتیش کریگا اور ذمہ داروں کو قرارواقعی سزا دلوائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بد عنوانی کے ثبوت پیش کرینگے انہیں انعام دیا جائیگا اور انکا نام صیغئہ راز میں رکھا جائیگا اور انہیں مکمل تحفظ بھی فراہم کیا جائیگا۔

 طالبان قیدیوں کی رہائی کیلئے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ، امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن(سی ایم لنکس ) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ گوانتاناموبے سے طالبان قیدیوں کی رہائی کے لیے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔، واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کے لیے گوانتاناموبے سے قیدیوں کی رہائی کے لیے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔انھوں نے ان باتوں کی تردید کی کہ طالبان قیدیوں کو رہا کرکے طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کو استحکام دیا جائیگا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا طالبان کی جانب سے قطر میں سیاسی دفتر کھولنے کی حمایت کرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے عسکریت ترک کرنے کی امریکا اور افغانستان کے جانب سے خیر مقدم کیا جائے گا۔

سنگاپور: وزیراعظم کی لاکھوں ڈالرز کی تنخواہ میں ایک تہائی کمی کی جائیگی
سنگاپور(سی ایم لنکس )سنگاپور میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے رہنما اصولوں کے مطابق ملک کے وزیراعظم کی لاکھوں ڈالرز کی تنخواہ میں ایک تہائی کمی کی جائے گی، تاہم اس کمی کے باوجود وہ دنیا کے بہترین تنخواہ حاصل کرنے والے سیاست دان رہیں گے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق سنگاپور کے وزیراعظم لی ہسین لونگ نے 2011ءکے انتخابات میں عوامی اشتعال کو ٹھنڈا کرنے کیلئے تنخواہ میں جائزے کا وعدہ کیا تھا جس کے بعد اب ان کی تنخواہ میں 36 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔ ان کی سالانہ تنخواہ 2.2 ملین سنگاپورین ڈالرز (1.69 ملین امریکی ڈالرز) ہوجائے گی۔ دنیا کے کسی بھی منتخب سربراہ حکومت کیلئے یہ اب بھی بہت زیادہ تنخواہ ہے۔ یہ امریکی صدر بارک اوباما کی تنخواہ سے چار گنا زیادہ ہے۔ انہیں امریکی صدر کی حیثیت سے چار لاکھ ڈالرز سالانہ تنخواہ ملتی ہے۔ بھارتی وزیراعظم کی تنخواہ کے مقابلے میں سنگاپورین وزیراعظم کی تنخواہ 45 گنا زیادہ ہے۔ من موہن سنگھ کی سالانہ تنخواہ 36 ہزار 200 امریکی ڈالرز ہے۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکیل کی سالانہ تنخواہ دو لاکھ چھالیس ہزار سات سو پچاس امریکی ڈالرز ہے۔

 امریکی مفادات کیلئے پاکستان پراثر انداز ہونے کی کوشش کرونگا،میٹ رومنی
نیوہیمپشائر (سی ایم لنکس ) امریکا کی ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار میٹ رومنی نے کہا ہے کہ وہ امریکی مفادات کے لئے پاکستان پراثر انداز ہونے کی کوشش کرینگے۔نیو ہیمپشائر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میٹ رومنی نے کہا کہ پاکستان میں کچھ معاملات میں فوج کو حکومت سے زیادہ اختیارات حاصل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک بچہ نہیں ہوتا لیکن سفارتکاری بچوں سے ڈیل کرنے جیسا معاملہ ہے ،ہر ملک اپنے مفادات کے تحت کام کرتا ہے ،ہم یہ بھول جاتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے مفادات کے تحت کام کریں۔

 میکسیکو کی جیل میں ہنگامہ،31قیدی ہلاک
میکسیکو سٹی(سی ایم لنکس ) میکسیکو جیل میں ہنگامہ آرائی سے 31 قیدی ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق میکسیکو کے شمالی علاقے ال تامیرا کی جیل میں قیدیوں کے دو گروہوں کے درمیان جھگڑے پر 31 قیدی ہلاک ہوگئے اور 13 زخمی ہیں۔ ال تامیرا کی یہ جیل2000 قیدیوں کیلئے بنائی گئی تھی جبکہ اس میں 3000 قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔

فلپائن میں لینڈ سلائیڈنگ سے 25 افراد ہلاک ،100لاپتہ
منیلا(سی ایم لنکس ) فلپائن میں لینڈ سلائیڈنگ سے 25 افراد ہلاک جبکہ 100 لاپتہ ہوگئے۔ غیر ملکی خبرایجنسی نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ فلپائن کے جنوبی علاقے میں جہاں سونے کی کانیں ہیں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 25 افراد ہلاک ہوگئے ہین اور 100 افراد لاپتہ ہیں۔

برازیل میں شدید بارشیں اور سیلاب،7افراد ہلاک
ساو¿ پالو(سی ایم لنکس ) برازیل کی جنوب مشرقی ریاست میں شدید بارشوں اور سیلاب سے7 افراد ہلاک،3 لاپتہ اور 10 ہزار گھروں سے محروم ہوگئے ہیں۔ حکام نے مختلف ریاستوں کے 50 قصبوں میں مڈسلائیڈنگ کی وجہ سے ہائی الرٹ کردیا ہے۔ سول ڈیفنس پہاڑی علاقوں کے ڈھلوانوں میں رہنے والوں سے علاقہ خالی کرارہے ہیں،Ouro Preto شہر میں لینڈ سلائیڈنگ سے بس اسٹیشن دب گیا،،جس سے دو افراد ہلاک ہوگئے،،گلیوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ندی نالوں کی صورت اختیار کرگئے ہیں۔فائر فائٹرز پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔

روس کا لیبیا پر نیٹو بمباری کی تحقیقات کا مطالبہ، پاکستان کی حمایت
جنیوا (سی ایم لنکس ) روس نے لیبیا پر نیٹو بمباری کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں روسی مطالبے کی حمایت کر دی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں لیبیا پرعالمی ادارے کی اجازت کے بغیر نیٹو کے فضائی حملے کے معاملے پر بحث جاری ہے۔ اجلاس میں روس نے مطالبہ کیا ہے کہ لیبا پر نیٹو حملے کی تحقیقات کی جائیں۔ روس کے اس مطالبہ کی پاکستان اور چین نے حمایت کی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ حملے کی پیشگی اجازت کیوں نہیں لی گئی۔ روس کا کہنا ہے کہ نیٹو نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے لیبیا پر فضائی حملے کئے جس سے سیکڑوں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس کی امریکا ور اس کے اتحادیوں نے زبردست مخالفت کی ہے۔ سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ لیبیا کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں عالمی ادارے کی اجازت کے بغیر نیٹو کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ سال نو کے سلامتی کونسل کے اس پہلے اجلاس میں پاکستان پر ڈرون حملوں کے معاملے کا بھی جائزہ لئے جانے کا امکان ہے جس میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔

ملاعمر کی امریکا اور اس کے اتحادیوں سے مذاکرات کی تصدیق
کابل(سی ایم لنکس ) افغانستان میں طالبان کے سربراہ ملا عمر نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوانتاناموبے میں قید افغان باشندوں کی رہائی اور افغانستان سے فوج کے انخلاءپر بات چیت کا عمل جاری ہے۔ اپنے ایک بیان میں ملاعمر نے کہا کہ انہوں نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو افغان باشندوں کی رہائی کے بدلے اتحادی فوجی چھوڑنے کی پیش کش بھی کی ہے۔ ملاعمر کے مطابق غیرملکی قوتوں کو افغانستان میں تاریخی نقصانات کے باوجود کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ افغانوں کو ان کے اپنے ملک میں اسلامی حکومت قائم کرنے کے لیے آزاد چھوڑ دیا جائے۔ طالبان سربراہ کے مطابق آئندہ کیے جانے والے اقدامات اور فیصلوں سے افغان عوام کو آگاہ کریں گے۔

 چین کا ایران پر نئی امریکی پابندیوں پر سخت ردعمل
بیجنگ(سی ایم لنکس ) چین نے امریکاکی جانب سے ایران پر نئی پابندیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی پابندیوں سے چین کا ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ چین کا ہمیشہ یہی موقف رہا ہے کہ ایران کا ایٹمی مسئلہ اور تناو¿ میں کمی کے لئے پابندیاں موثر ہتھیار نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ تناو¿ میں کمی اور ایٹمی تنازعہ حل کرنے کے لئے مذاکرات ہی واحد درست راستہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین علاقائی قانون کو بین الاقوامی قانون پر فوقیت دینے اور دیگر ملکوں پر یکطرفہ پابندیوں کی بھرپور مخالفت کرتا ہے۔ چین ایرانی تیل و گیس کا بڑا خریدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور ایران کے مابین توانائی اور اقتصادی شعبوں میں بہترین اور شفاف تعلقات قائم ہیں۔ پابندیوں سے یہ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے

 عراق: بغداد میں پے درپے دھماکے،21افراد ہلاک
بغداد(سی ایم لنکس ) عراق کے دارالحکومت بغداد میں دھماکوں میں ہلاک افراد کی تعداد 21 ہوگئی جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔ وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق شمالی بغداد کے قریبی شہر صدر میں موٹر سائیکل دھماکہ ہوا جس سے 7راہگیر ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔ کچھ دیر میں بعد اسپتال کے قریب سڑک کنارے دو نصب بم پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔ ادھر خادمیہ میں بھی دھماکے نے ایک شخص کی جان لی اور 8 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکوں کی جگہ امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں ، زخمیوں کواسپتال منتقل کیا جارہاہے۔متعدد شدید زخمی اسپتال میں جانبر نہ ہوسکے اور جان دے دی۔

امریکی وزیر خزانہ آئندہ ہفتے چین، جاپان جائیں گے
واشنگٹن(سی ایم لنکس ) امریکی وزیر خزانہ ٹموتھی گیتھنر آئندہ ہفتے چین اور جاپان کا دورہ کریں گے جہاں وہ ایران کے خلاف مزید سخت پابندیاں عاید کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کرینگے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسٹر گیتھنر دونوں ایشیائی ممالک کا دس سے بارہ جنوری تک دورہ کریں گے۔ وہ چین میں وزیراعظم وین جیا باو¿ اور نائب صدر ڑی جین پنگ اور جاپان میں وزیراعظم یوشی ہیکو نوڈا سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کا مقصد دوطرفہ معاشی تعلقات کے علاوہ ایران کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنا ہے۔ قبل ازیں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ چین ایران کے خلاف کسی ملک کی یک طرفہ پابندیوں کا مخالف ہے۔


پاکستان پراثر ڈالنے کی کوشش کروں گا، میٹ رومنی
میساچوسٹس(سی ایم لنکس ) امریکی ری پبلیکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے کہاہے کہ امریکا کے مفادات کی خاطر پاکستان پر اثر انداز ہونے کی کوشش کروں گا۔امریکی ریاست نیوہیمپشائر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ ڈپلومیسی کو درحقیقت بچوں کی طرح ڈیل کیاجاتا ہے لیکن ملک بچہ نہیں ہوتا۔ریاست میسا چوسٹس کے سابق گورنر رومنی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں منتخب حکومت کے ہوتے ہوئے بعض معاملات میں فوج کو زیادہ اختیارات حاصل ہیں۔ حاضرین کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے آئی ایس آئی کے لیے انتہاپسند ، قدامت پرست اور لوکل چیفس کی اصطلاحات استعمال کیں۔ ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وہ پاکستانی ادارے جو امن اور خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے۔

یورپی یونین نے ایرانی تیل درآمد نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا
برسلز(سی ایم لنکس ) یورپی یونین نے ایران سے خام تیل کی درآمد پر پابندی کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ یورپی یونین کی جانب سے تیل کی درآمد پر پابندی کے ساتھ ایران کو امریکی مالی پابندیوں کا بھی سامنا ہے۔ یورپی یونین کے سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا مقصد ایران کو جوہری پروگرام سے باز رکھنا ہے۔دوسری جانب ایران نے عالمی برادری پر واضح کیا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام فوجی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہو گا۔

شمالی جرمنی میں یخ بستہ طوفانی ہوائیں،ٹرین سروس معطل
برلن(سی ایم لنکس ) شمالی جرمنی کے ساحلی علاقوں میں چلنے والی یخ بستہ طوفانی ہواو¿ں کی وجہ سے ٹرین سروس بند ہوگئی ہے اور درخت جڑ سے اکھڑ کر گر گئے ہیں۔جرمنی کے نارتھ سی میں سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواو¿ں سے نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا۔طوفانی ہواو¿ں کے سبب علاقے میں ٹرین کا چلنا بھی دشوار ہوگیا ہے۔ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں درخت گرنے سے کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

اسرائیلی ڈرون کی ترک فوجی تنصیبات کی جاسوسی
استنبول(سی ایم لنکس ) اسرائیل کے بغیر پائلٹ جاسوس طیارے نے ترکی کے ایک فوجی بیس کے اوپر پرواز کی تاہم جاسوس طیارے کو بغیر کسی مزاحمت کے واپس جانے دیا گیا ترکی کے ایک اخبار طراف نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی ڈرون طیارے نے جنوبی صوبے حاتے میں 14 ویں پاک بی بریگیڈ کمانڈ کے اوپر چار گھنٹے مسلسل پرواز کی اور فوجی بیس پر موجود میزائل اور ریڈار تنصیبات کی تصاویر اتاری۔ رپورٹ کے مطابق بیس پر موجود فوجی حکام اعلیٰ قیادت کی جانب سے ڈرون طیارے کو مار گرانے کے احکامات کا انتظار کرتے رہے۔ تاہم اتنی دیر میں جاسوس طیارہ واپس چلا گیا اخبار کے مطابق قریبی صوبے دیار باقر میں فوجی حکام نے حاتے کے فوجی اہلکاروں کی جانب سے درخواست موصول ہونے کے بعد دو ایف 16 طیارے بھیجے۔ تاہم یہ طیارے بھی ناکام واپس آگئے کیونکہ جاسوس طیارہ ترکی کی حدود سے کافی دور جاچکا تھا۔

بھارت کی فرانس سے میزائل خریداری کی ڈیل
نئی دہلی(سی ایم لنکس ) بھارت نے فرانس سے میزائل خریدنے کی ڈیل کلیئر کر دی۔ نو سو پچاس ملین یورو میں طے پانے والی ڈیل کے تحت بھارت فرانسیسی کمپنی سے پانچ سو میزائل خریدے گا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم من موہن سنگھ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سکیورٹی کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نے بتایا کہ فرانسیسی کمپنی سے پانچ سو میزائلوں کی خریداری کی ڈیل کلیئر کردی گئی۔ جو نو سو پچاس ملین یورو میں طے پائی ہے انہوں نے کہا کہ یہ میزائل بحری بیڑے پر موجود اکیاون معراج دوہزار جنگی طیاروں میں نصب کئے جائیں گے ڈیل کے تحت مرحلے میں تین سو پندرہ ملین یورو کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فرانسیسی کمپنی تھیلز اینڈ ڈیلسلٹ ایو ایشن کے ساتھ معاہدہ کیا گیا جو دس سالوں میں یہ میزائل فراہم کرے گی۔

 اتحادی افواج افغان عوام کی زندگی بہتر نہ بنا سکیں، روس
ماسکو (سی ایم لنکس ) اتحادی افواج افغان عوام کی زندگی بہتر نہیں بنا سکیں۔روسی میڈیا کے مطابق اس رائے کا اظہار افغانستان کی قومی اسمبلی کے ساتھ تعاون سے متعلق روسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے گروپ کے سیکرٹری ویاچیسلاو نِکراسوو نے کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا پورے خطے پر کنٹرول قائم کرنا چاہتا ہے اوراس مقصد کیلئے وہ افغانستان میں دلچسپی رکھتا ہے۔انہوں نے افغانستان میں مستقل امریکی اڈوں کے قیام کی بھی مخالفت کی۔

مشعل بینجمن انتخابات کی دوڑ سے دستبردار
 واشنگٹن(سی ایم لنکس )امریکی کانگریس کی خاتون صدارتی امیدوار مشعل بینجمن نے انتخابات کی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لوا میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مشعل بینجمن نے کہا کہ ان کے پاس آگے بڑھنے کا کوئی مناسب راستہ نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صدر باراک اوبامہ ملک کو سوشلسٹ پالیسیوں کی جانب لے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ باراک اوبامہ کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک اس وقت سنگین مشکلات سے دو چار ہے

پاکستان کو طیاروں کی فراہمی بند نہیں کی، امریکہ
اسلام آباد(سی ایم لنکس )امریکہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی بند نہیں کی گئی بلکہ ان کی فراہمی شیڈول کے مطابق جاری رہے گی اس کے علاوہ پاکستان کو دیئے جانے والے متعدد ایف سولہ طیاروں کو اپ گریڈ بھی کیا جا رہا ہے جو رواں ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچیں گے۔ پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان مارک اسٹرو کا کہنا تھا کہ حال ہی میں پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی بندش کی اطلاع منظر عام پر آئی تھی تاہم یہ اطلاعات درست نہیں ہیں اور نہ ہی امریکہ نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کا پروگرام منسوخ کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے تازہ ترین خریدا گیا ایف سولہ طے شدہ شیڈول کے مطابق رواں ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے خریدے گئے متعدد دیگر ایف سولہ طیارے امریکہ میں اپ گریڈ کئے جا رہے ہیں اور یہ بھی رواں ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچیں گے جبکہ طیاروں کی فراہمی کا یہ سلسلہ آئندہ سال بھی جاری رہے گا۔

لیبیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفتیش ضروری، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل
نیویارک(سی ایم لنکس )لیبیا میں جنگی کارروائیوں کے دوران سامنے آنے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ھمہ پہلو تفتیش کرنے کی ضرورت ھے چاھے ان نا جائز کارروائیوں میں کسی بھی مخالف فریق ملوث کیوں نہ ھو۔ یہ بیان بدھہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر جنوبی افریقی رپبلک کے نمائندے باسو سانگکو نے دیا ھے۔یاد رھے کہ 17 مارچ سن 2011 کو سلامتی کونسل نے ، لیبیائی اپوزیشن کے خلاف سرکاری فوج کی کارروائیوں سے آبادی کی حفاظت کے بہانے، اس ملک میں فوجی مداخلت کرنے کی اجازت دی تھی- اس کے نتیجے میں اکتوبر میں لیبیائی قیادت کا تختہ الٹ دیا گیا اور ملک کے لیڈرمعمر قدافی کو موت کے گھات اتارا گیا- لیبیا میں قومی عبوری کونسل بر سر اقتدار آگئی- اس ملک میں ھزاروں افراد مسلح تصادم کا شکار ھوئے-

چائلڈ لیبر میں برطانیہ کا ریکارڈ مزید خراب، 142 ویں نمبر پر آگیا
لندن(سی ایم لنکس )جائے کار پر بچوں کے تحفظ اور چائلڈ لیبر کے حوالے سے برطانیہ کا ریکارڈ مزید خراب ہوگیا اور سالانہ چائلڈ لیبر انڈیکس میں برطانیہ 12 پوائنٹس کا جمپ لگاکر 142 ویں نمبر پر آگیا۔ اسے انڈیکس میں ”میڈیم رسک“ والے ملکوں میں شامل کیا گیا ہے۔یہ انڈیکس گلوبل اینالسٹس میل کرافٹ نے تیار کیا ہے۔ اس انڈیکس میں ہانگ کانگ 160 ویں، فرانس 163 ویں جرمنی اور آئرلینڈ (دونوں) 175 ویں اور آسٹریلیا 185 ویں نمبر پر ہے۔ میپل کرافٹ نے کہا کہ انڈیکس میں برطانیہ دوسرے یورپی ملکوں سے خراب اس لئے قرار دیا گیا ہے کہ مشقت اور جنسی استحصال کے لئے بچوں کو برطانیہ زیادہ تعداد میں سمگل کیا جارہا ہے۔ 197 ملکوں کے سروے میں میانمار، شمالی کوریا، صومالیہ اور سوڈان مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہیں ان کے بعد چائلڈ لیبر کے حوالے سے ڈیموکریٹک ری پبلک کانگو، زمبابوے اور افغانستان ہیں۔اس انڈیکس میں مجموعی طور پر 97 ملکوں کو چائلڈ لیبر کے حوالے سے انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ انڈیکس میں ان ملکوں میں بچوں کی ویلفیئر انڈر ایج ورکرز کا جائزہ لیا گیا ہے اور یہ تناسب گذشتہ برس کے 68 سے 10 فیصد بڑھ گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چائلڈ لیبر میں تیزی سے اضافے کی وجوہ میں عالمی اقتصادی تنزلی ،سیکورٹی کی خراب صورتحال، زیادہ تعداد میں بچوں کا گھر سے فرار ہونا، بے گھری یا ریفیوجی ہونا شامل ہے۔اس ریسرچ میں تیزی سے ابھرتے ملکوں میں ملٹی نیشنل چینز میں چائلڈ لیبر کے استعمال کو بھی اجاگر کیا گیا جن میں بھارت 27 ویں ،چین 36 ویں، ویتنام 37 ویں اور برازیل 54 ویں نمبر پر ہیں۔ میپل کرافٹ ہیومن رائٹس اینالسٹ کرس کپ نے کہا کہ بزنسز اپنے آپریشنز یا سپلائرز میں براہ راست یا چائلڈ لیبر کے استعمال کی ممانعت کی خلاف ورزی میں تساہل برتنے کے ذمہ دار تصور ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ساکھ ،قانونی چارہ جوئی، انویسٹرز کی علیحدگی اور صارفین کے ردعمل سے بچنے کے لئے کمپنیز کو اپنی سپلائی چینز میں حقوق انسانی کے سختی سے نفاذ کو یقینی بنانا چاہئے۔ انڈیکس کی تیاری کے دوران ملکوں میں چائلڈ لیبر کے پھیلاو¿ اور حکومتوں کی جانب سے اس عمل کو موثر انداز میں روکنے کے لئے اقدامات کو مدنظر رکھا گیا۔ انڈیکس میں یورپ کی امیر اور چھوٹی ریاستیں لگسمبرک اور سان مارینو سب سے نیچے ہیں۔

یمن میں بد عنوانی کے خلاف خواتین کا احتجاج
صنعائ(سی ایم لنکس )یمن میں ہزاروں خواتین نے بد عنوانی کے خلاف مظاہرہ کیا۔دار الحکومت صنعا میں جمع ہونے والی خواتین نے بد عنوانی کے خلاف نعرے بازی کی اور پین کارڈ اٹھائے۔مظاہرین نے صدر علی عبداللہ ا صالح کے تینتیس سالہ اقتدار کے خاتمے سمیت نئی حکومت کے قیام کے بر خلاف بد عنوانی کے واقعات پر احتجاج کیا۔خواتین نے مطالبہ کیا کہ حکومت تبدیلی اقتدار کی آڑ میں عوام کو سزا دینا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ صدر صالح نے گیارہ ماہ جاری پر تشدد واقعات کے بعد اپنا عہدہ چھوڑتے ہو ئے اختیارات نائب حکام کے حوالے کر دیئے تھے۔جس کے نتیجے میں اقتصادی بد حالی سے متاثرہ ملک میں بحران مزید پیچیدہ ہو گیا تھا۔یاد رہے کہ ملک میں آئندہ ماہ صدارتی انتخابات منعقد ہونگے۔
 
 04/01/2012

 پاک فوج سے بات چیت جاری ،نیٹو سپلائی جلد بحال ہونے کی توقع
واشنگٹن(سی ایم لنکس ) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے نیٹو حملے کی جامع تفتیش کی گئی، جس میں امریکا نے اپنی غلطیوں کا اعتراف اور ذمہ داری قبول کرلی ہے ، تناو¿ کے باوجود دونوں ممالک کی افواج کے درمیان بات چیت جاری ہے۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جارج لٹل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مہمند ایجنسی میں نیٹو حملے کی تفتیش کی رپورٹ پاکستان کو بھی دی ہے۔ امریکا نے نیٹوحملے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اور حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے معاوضے کی پیش کش بھی کرچکا ہے، اس کے باوجود پاکستان نے زمینی راستے سے نیٹوکی سپلائی بند کردی۔ جارج لٹل کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستان نیٹو سپلائی جلد بحال کردے گا۔ افغان جنگ کے لیے نیٹو کی سپلائی ضروری ہے۔اور اس وقت افغانستان میں فضائی راستے اور وسطیٰ ایشیائی ریاستوں کے ذریعے سامان بھجوایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ گزشتہ ایک سال کے دوران تعلقات میں تناو¿ رہا ہے مگرہم وقت کے ساتھ تعلقات بہتربنانا چاہتے ہیں۔

 امریکا اہم طالبان رہنماو¿ں کو رہا کرنے پر رضامند،برطانوی اخبار
لندن(سی ایم لنکس )طالبان کی جانب سے قطر میں سیاسی دفترکھولنے کے فیصلے کے بعد امریکا نے بھی طالبان کا ایک مطالبہ مان لیا ہے۔برطانوی اخبارکے مطابق امریکا نے گوانتاناموبے سے طالبان کے کئی اہم رہ نماو¿ں کو رہاکرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا نے طالبان کے گوانتاناموبے میں قید کئی اہم رہ نماو¿ں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے، جن میں طالبان رہ نما ملاخیر اور نوراللہ نوری شامل ہیں۔اخبارکے مطابق طالبان نے ملافضل اخوند کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا،جس کو امریکا قطریاکسی اور ملک کو حوالے کرنے پر غور کررہے ہیں۔ اخبارکے مطابق طالبان نے قطر میں سیاسی دفتر کھولنے کے لئے گوانتا نامو بے میں قید افراد کی رہائی اور افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے انخلاءکا مطالبہ کیا تھا، وہائٹ ہاو¿س کے ترجمان جے کارنے نے واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا افغانستان میں مفاہمتی عمل کا خیرمقدم کرتا ہے،تاہم افغانستان میں حقیقی امن عمل شروع کرنے سے قبل طالبان کو تشدد ترک کرنا پڑے گا۔

برطانیہ: طوفان باد و باراں، ٹرینیں معطل، پروازیں منسوخ
لندن(سی ایم لنکس ) برطانیہ میں طوفان باد و باراں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ بیشتر ٹرینیں اور فیری سروس معطل اور متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ایک شخص ہلاک اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ ایک سو دو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا سے درخت جڑوں سے اکھڑ کر سڑکوں پر گرگئے۔ جس سے متعدد سڑکیں بند ہیں۔ کینٹ کاو¿نٹی میں طوفانی بارش کے دوران کار پر درخت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ اسکاٹ لینڈ میں سیلابی صورتحال کے باعث متعدد پ?لوں کو بند کردیا گیا۔ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ جبکہ بندر گاہ پر کام بند کردیا گیا ہے۔ ایڈنبرگ اور گلاسگو ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اسکاٹ لینڈ اور لندن کے درمیان بیشتر ٹرینیں بند ہیں۔ انگلش چینل کے درمیان فیری سروس معطل ہے۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

فلسطین، اسرائیل مذاکرات پیش رفت کے بغیر ختم
عمان(سی ایم لنکس )فلسطین اور اسرائیل میں مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کی بحالی کیلئے اردن میں ہونے والی بات چیت کسی پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئی ہے۔غیر ملکی ایجنسی کے مطابق اردن کی میزبانی میں دارالحکومت عمان میں ہونے والی بات چیت میں فلسطینیوں نے اپنے اس موقف کو دہرایا کہ امن بات چیت اس وقت تک بحال نہیں ہوسکتی۔ جب تک اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادی بند نہیں کرے گا۔ جبکہ اسرائیل مذاکرات کاروں نے کہاکہ امن مذاکرات کے آغاز کو یہودی آباد کاری سے مشروط نہ کیا جائے۔ آباد کاری کے ساتھ مذاکرات بھی جاری رکھے جائیں۔فلسطینی اور اسرائیلی مذاکراتکاروں کے ساتھ بات چیت میں عالمی مبصرین نے بھی شرکت کی۔ تاہم فریقیں امن مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے کسی بھی ٹھوس لائحہ عمل پر متفق نہیں ہوسکے۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے جاری بیان میں امن مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسرائیل اور فلسطینی رہنماو¿ں پر زور دیاکہ وہ مشرق وسطیٰ میں پائدار امن کیلئے امن مذاکرات بحال کریں۔

عرب لیگ کے مبصر ناکام ہو چکے ہیں، شامی حزب اختلاف
دمشق(سی ایم لنکس )شام کے حزب اختلاف کے گروپ نے عرب لیگ کے مبصرین پر الزام عائد کیا ہےکہ وہ شام کی صورتحال کو بہتر بنانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔شامی حزب اختلاف نے کہا کہ عرب لیگ کے مبصر کی کام کی رفتار آہستہ ہے اور وہ اپنی ناتجربے کاری کے باعث شام میں مظاہرین کے خلاف جاری کریک ڈاو¿ن روکنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ گروپ نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے فوری اقدامات کرے۔

پاک ایران گیس پائپ معاہدہ ،امریکا کی تشویش
واشنگٹن(سی ایم لنکس ) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے پر تشویش ہے ،حسین حقانی اور میمو اسکینڈل پاکستان کا اندروین معاملہ ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کی حالیہ دھمکی اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی پابندیاں ایران پر دباو¿ کا باعث بن رہی ہیں اور ایرانی حکومت اپنے عوام کو درپیش مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرہی ہے۔ان کا کہناتھاکہ ایرانی عوام کو اقتصادی مشکلات درپیش ہیں۔اس سے قبل امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جارج لٹل نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ ایران کی دھمکیوں کے باوجو د خلیج فارس میں امریکی فوج موجود رہیگی۔امریکی فوج کئی عشروں سے خلیج فارس میں موجود ہے اور خطے میں موجود امریکی مشنز کے تسلسل اور مدد کیلئے ان طیارہ بردار جہازوں کی موجودگی ضروری ہے۔

جنوبی آسٹریلیا میں سخت گرمی ، جنگلوں میں آگ بھڑک اٹھی
ایلڈیلیڈ (سی ایم لنکس ) آسٹریلیا کے جنوبی حصوں میں سخت گرمی کی لہر جاری ہے۔ درجہ حرارت چالیس درجے سینٹی گریڈ تک جاپہنچا، جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، لوگ ساحلوں پر جانکلے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق جنوبی آسٹریلیا سخت گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ درجہ حرارت بڑھنے سے جنگلوں میں کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ جانور بھی جان بچانے کیلئے جنگلوں سے محفوظ مقامات کی جانب بھاگنے لگے۔ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ جس کے باعث لوگوں نے گرمی سے تنگ آکر ساحلوں کو آباد کردیا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ سمندر کا رخ کر رہے ہیں۔ ایڈیلیڈ میں چڑیا گھر کی انتظامیہ نے جانوروں کو گرمی سے بچانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے۔ ایڈیلیڈ میں گزشتہ روز گرمی کا سو سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ جہاں درجہ حرارت چالیس درجے سینٹی گریڈ سے بڑھ گیا۔

کابل:عسکری سامان کی واپسی امریکہ کیلئے مسئلہ
کابل(سی ایم لنکس ) افغانستان سے افواج کے انخلاءکے ساتھ وہاں سے اربوں ڈالر مالیت کے عسکری سامان کی واپسی امریکہ کے لیے بڑا مسئلہ ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات کابل میں ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے پر بتائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں غیر ملکی فوج کے زیر استعمال سامان کی مالیت تیس ارب ڈالر سے زائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاش افغانستان سمندر کے کنارے ہوتا اور وہاں ایک شاندار بندرگاہ ہوتی، تو یہ سب بہت آسان ہو جاتا، لیکن ایسا نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اس مقصد کے لیے متعدد امکانات پر غور کر رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس عمل میں جدید ترین بکتر بند گاڑیوں، توپ خانے، اسلحے اور دوسری اشیاءکی منتقلی شامل ہے، عہدے دار نے نام ظاہر نا کرنے کی شرط پر بتایا کہ فوجی ساز و سامان کو ہوائی جہازوں کے ذریعے امریکہ یا کسی یورپی ملک منتقل کرنے کی نسبت اس کی سمندر کے راستے منتقلی کم خرچ ہوگی۔ عہدے دار کے بقول ا ن کی ہمیشہ خواہش رہی کہ افغانستان کی کوئی بندر گاہ ہوتی لیکن ایسا نہیں ہے۔ افغانستان میں تعینات اتحادی افواج نے گزشتہ سال لڑاکا افواج کی واپسی کا عمل شروع کیا تھا، جو پاکستان کی جانب سے اہم سپلائی لائنز کی بندش کے باعث مشکلات سے دوچار ہے۔ پاکستان نے یہ پابندی نومبر دوہزار گیارہ میں نیٹو کے فضائی حملے میں اپنے چوبیس فوجیوں کی ہلاکت کے ردعمل میں عائد کر رکھی ہے۔ عراق سے امریکی افواج کے حالیہ انخلاءکے دوران فوجی گاڑیوں کو قافلوں کی صورت میں کویت لے جایا گیا تھا جہاں ایک بڑی بندر گاہ موجود ہے۔ تاہم افغانستان سے فوجی ساز و سامان کی منتقلی اس کو ٹرکوں یا ٹرین پر لاد کر ہی ممکن ہے۔

اسلامی مرکز پر بم حملے میں ملوث ملزم کا اعتراف جرم
واشنگٹن(سی ایم لنکس ) نیویارک میں پٹرول بم کیس میں گرفتارت ملزم نے اسلامی مرکز سمیت دیگر مقامات پر حملوں کا اعتراف کر لیا ہے۔ جبکہ نیویارک پولیس نے حملے کے مرکزی ملزم کا خاکہ جاری کر دیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری پر دس ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ نیویارک پولیس نے بتایا کہ مرکزی حملہ آور کی عمر پچیس سے تیس سال ہے اور گاڑی ورجینیا میں رجسٹرڈ ہے۔ پولیس کے مطابق ویڈیو میں دھماکوں کے دو مقامات پر ملزم کو کار میں دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا ملزم نے پانچ بم پھینکے۔ حکام نے اعلان کیا کہ ملزم کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو دس لاکھ ڈالر انعام دیا جائیگا۔ گزشتہ روز ہونے والوں حملوں میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تھا مگر املاک اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔ دوسری جانب گرفتار کیے جانے والے ایک ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اسلامی مرکز سمیت دیگر مقامات پر پیٹرول بم حملے ذاتی رنجش کی بنا پر کئے۔

حزب اسلامی نے افغانستان میں امن کیلئے ایجنڈا پیش کردیا
کراچی(سی ایم لنکس )حزب اسلامی نے امریکی اور افغان حکام سے مذاکرات کے دوران افغانستان میں امن کیلئے پندرہ نکاتی ایجنڈا پیش کردیا۔ آج نیوز کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے حزب اسلامی کے سربراہ انجینئر گلبدین حکمت یار کے داماد اور پاکستان میں حزب اسلامی کے نمائندے ڈاکٹر غیرت بہیر نے ان مذاکرات کی تصدیق کی۔ ڈاکٹر غیرت بہیر نے بتایا کہ یہ مذاکرات گزشتہ ہفتے جمعرات اور جمعہ کو کابل میں ہوئے۔ حزب اسلامی کے نمائندوں نے کابل میں حامد کرزئی، ایساف کے جنرل جان ایلنز اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور افغانستان میں قیام امن کیلئے پندرہ نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔ ڈاکٹر غیرت بہیر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن غیرملکی افواج کے انخلا کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے قطر میں دفتر کھولنے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ملاقاتوں میں بڑی اہم باتیں ہوئی، تفصیل ابھی نہیں بتاسکتے۔ ڈاکٹر غیرت بہیر نے کہا کہ افغان مصالحتی عمل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ایران امریکہ کے اقدامات کا جواب دینے کے لیے تیار
تہران(سی ایم لنکس )امریکی طیارہ بردار بحری جہاز واپس خلیج فارس میں آیا تو ایران کچھ جوابی اقدامات کرے گا۔ یہ بیان ایرانی فوج کے بریگیڈئیر جنرل عطا اللہ صالحی نے دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے ایران کے حکام نے دھمکی دی تھی کہ مغرب کی جانب سے ایرانی تیل کی برآمد پر پابندی عائد کئے جانے کی صورت میں آبنائے ہرمز کو بند کر دیا جا سکتا ہے۔ تاہم کچھ عرصہ بعد ایران کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کو جہاز رانی کے لیے بند نہیں کرے گا۔

سن دو ہزار سال روس میں ایک انتہائی گرم سال تھا: ماہرین موسمیات
ماسکو(سی ایم لنکس )سال دو ہزار گیارہ، سن اٹھارہ سو اکانوے میں روس میں موسم کی مانیٹرنگ شروع ہونے کے بعد ریکارڈ کئے گئے گرم ترین سالوں میں سے ایک ہے۔ گزشتہ سال ملک کے بیشتر صوبوں میں اوسط سالانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ شمالی علاقوں میں ریکارڈ کیا جانے والا انتہائی درجہ حرارت اوسط درجہ حرارت سے چار سے پانچ ڈگری زیادہ ثابت ہوا تھا۔ موسم بہار، موسم گرما کے پہلے نصف اور ماہ اکتوبر میں بھی روس میں غیرمعمولی گرمی رجسٹرڈ کی گی تھی۔

جنوبی افریقی ری پبلک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر ملک بن گیا
کیپ ٹاﺅن(سی ایم لنکس )جنوبی افریقی ری پبلک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر ملک کے طور پر روس کی جگہ لے لی ہے۔ جنوبی افریقی ری پبلک ماہ جنوری کے آخر تک سلامتی کونسل کی صدارت کرے گی۔ واضح رہے کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک حرف تہجی کی ترتیب کے مطابق کونسل کی صدارت کرتے ہیں۔ ہر ملک کے اختیارات کی مدت ایک ماہ ہوتی ہے۔ اقوام متحدہ کے قواعد کے تحت صدر ملک سلامتی کونسل کے اراکین کے اجلاس منعقد کرتا ہے اور ان کی سرگرمیوں میں رابطہ پیدا کرتا ہے۔

امریکی ویب سائٹ پر بھارت کا نیا نقشہ پوسٹ
واشنگٹن(سی ایم لنکس )امریکہ محکمہ خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر بھارت کا نیا نقشہ پوسٹ کیا ہے جس میں جموں وکشمیر کو دہاری دارلائنز کے ساتھ ظاہر کیا گیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم نومبر میں بھی بھارتی وزارت خارجہ کے احتجاج کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی ویب سائٹ سے اس طرح کا نقشہ ہٹا دیا تھا۔

 
 03/01/2012

 جان کو خطرہ، حقانی اضافی سیکیورٹی میں وزیراعظم ہاو?س میں محصور،امریکی اخبار
کراچی(سی ایم لنکس )امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی وزیر اعظم ہاو¿س کے گیسٹ انیکس میں محصور ہیں،ان کی جان کو لاحق خطرے کے پیش نظر اضافی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ منصور اعجاز’ ٹروجن ہارس‘ ہو اورممکن ہے کہ وہ امریکا کا جاسوس ہو۔امریکی اخبار بوسٹن گلوب کے مطابق پاکستان سازشی نظریات اور امریکا پر گہری بد اعتمادی سے لگاو¿ رکھتا ہے۔2001ءکے بعدپاکستان میں یہ رائے پختہ تھی کہ امریکا نے اپنے لوگوں کو مروانے کا 9/11کا ڈرامہ افغانستان میں آنے کیلئے کیا،اس لیے نام نہاددہشت گردی کے خلاف پاک امریکا اتحاد ہمیشہ سے دشوار رہا۔ دس برس سے چلنے والی جبری شادی بھیانک علیحدگی پر منتج ہوئی۔ریمنڈ ڈیوس کا لاہور میں دو پاکستانیوں کا قتل کرنا ،ایبٹ آباد میں اسامہ کی ہلاکت کیلئے حملہ، عوامی سطح پر پاک فوج کو ہدف تنقید ، نومبر کے نیٹو فضائی حملے میں 26پاکستانی فوجیوں کی شہادت اور صدر اوباما کا ذاتی طور پر اس واقعے پر معذرت نہ کرنے جیسے واقعات کے تسلسل نے اس بات کی تصدیق کردی اور پاکستانیوں کے دل و دماغ میں بٹھادیا کہ امریکا کسی بھی صورت میں پاکستان کا خیر خواہ نہیں۔ ان تعلقات کے تناو¿ کی واضح علامات بوسٹن یونیورسٹی کے سابق پروفیسر اور امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے خلاف عوامی الزامات کی صورت میں سامنے آئے۔ حقانی میمو تنازع سے راہ فرار اختیار کرکے بوسٹن واپس آسکتا تھا جہاں یونی ورسٹی میں اس کی جاب انتظار میں تھی اور وہ پر سکون زندگی میں واپس لوٹ سکتا تھا لیکن اس نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات سے لڑنے کا فیصلہ کیا، اخبار لکھتا ہے کہ آج حسین حقانی کو وزیر اعظم ہاو¿س میں ملحقہ مہمان خانے میں محصور رکھا گیا ہے اسے قتل سے بچانے کیلئے اضافی سیکیوریٹی فراہم کی گئی اور وہ عدالت کی اجازت کے بغیر پاکستان نہیں چھوڑسکتے۔ حقانی کی نمائندگی کرنے والی وکیل عاصمہ جہانگیرکا کہنا ہے کہ یہ ایک شدید اور ڈراو?نا وقت ہے۔ میمو اسکینڈل کے روح رواں منصور اعجاز کے بارے اخبار لکھتا ہے کہ وہسنسنی خیز دعووں کی تاریخ رکھتا ہے۔ عراق جنگ کے دوران اس نے کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کا علم رکھنے کا منصور نے دعوی کیا ، اسامہ بن لادن کی تلاش کے دوران ، انہوں نے ان کے چھپانے کے تفصیلی وضاحت دی ، ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے ایران کو روکنے کے لئے سفارتی کوششوں کے دوران اعجاز نے اعلان کیا کہ ایران کے پاس پہلے ہی سے ایٹم ہتھیار ہیں۔اب پاکستانی اعجاز کے بارے مزیدار سازشی نظریات کے چکر میں ہیں کہ اس نے اپنے سابق دوست کو کیوں برباد کرنے کی کوشش کی۔ہوسکتا ہے یہ ٹروجن ہارس ہو جسے زرداری کا تختہ الٹنے کیلئے فوج نے بھیجا ہو اور ہو سکتا ہے کہ یہ امریکی جاسوس ہو۔اب حقانی کی سیاسی بقا اسی میں ہے کہ وہ پاکستانی عوام کے سامنے یہ ثابت کرے کہ دستخط کے بغیر ایک صفحے کے مذکورہ میمو سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔

 میمو اسکینڈل :پاکستان میں قبل از وقت انتخابات کا امکان،بھارتی ٹی وی
کراچی(سی ایم لنکس )میمو گیٹ اسکینڈل پاکستان میں قبل از وقت انتخابات کا باعث بن سکتا ہے۔بھارتی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق میمو گیٹ تنازع پاکستانی سیاست پر اپنے اثرات کومسلسل گہرا کرتا جا رہا ہے۔اس اسکینڈل سے پاکستان میں سیاسی ہلچل پہلے سے ہی محسوس کی جا رہی ہے، اب اس اسکینڈل کے نتیجے میں قبل از وقت الیکشن کے امکان کو بھی تقویت مل رہی ہے۔ رپورٹ میں عاصمہ جہانگیر کے حوالے سے کہا کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی حسین حقانی کو پھنسانا چاہتی ہے۔

 سرکوزی نے پاکستان کو آبدوزیں بیچنے میں کمیشن کیلئے فرضی کمپنی بنوائی
پیرس(سی ایم لنکس )فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے پاکستان کو آبدوزوں کی فروخت میں کمیشن دینے کیلئے فرضی کمپنی کے قیام کی منظوری دی اور وہ اس فرضی کمپنی کے بارے میں سب جانتے تھے۔فرانسیسی اخبار نے 1995ءمیں اس وقت کے فرانسیسی وزیراعظم بلادور کی صدارتی مہم کیلئے مبینہ غیر قانونی فنڈکی تحقیقات کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے پاکستان کو آبدوزوں کی فروخت میں کمیشن دینے کیلئے فرضی کمپنی کے قیام کی منظوری دی۔ ’دی ڈیلی لبریشن ‘ نے جج کے سامنے پیش کئے گئے سابق سینئر سول سرونٹ کے حلفیہ بیان کا حوالہ دیا ہے کہ 1994ءمیں اس وقت کے وزیر بجٹ نکولس سرکوزی نے پاکستان کو آبدوزیں فروخت کرنے کی صورت میں کمیشن کی ادائیگی کیلئے لکسمبرگ میں ’ہائین‘ نامی کمپنی کی تشکیل کی باضابطہ منظوری دی۔ سرکوزی کے قریبی ساتھی سمیت متعدد افراد پر ہائین کمپنی کے ذریعے سوئٹزرلینڈ سے نوٹوں سے بھرے بریف کیس لانے کا الزام ہے۔

 ایران نے پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی،برطانوی ٹی وی
لندن(سی ایم لنکس )ایران نے پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایران نے پاکستان سے ملحقہ سرحد پر بلوچستان کے علاقے ماشکیل مزاسر کے مقام پر ایرانی اہلکاروں کی گرفتار کے بعد اپنی سرحد بند کی ہے۔ایرانی سرحدی فورسز کی فائرنگ سے ایک پاکستانی جاں بحق ہوگیا تھا۔لیویز فورس نے ایرانی سرحدی فورسز کے3 اہلکاروں کی گرفتار کرلیا تھا۔ایرانی اہلکار غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوگئے تھے۔

 امریکی ریاست کیلے فورنیا میں سالانہ روز پریڈ کا آغاز
کیلے فورنیا(سی ایم لنکس )امریکا کی ریاست کیلے فورنیا میں سالانہ روز پریڈ شروع ہوگئی ہے جسے دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد قطاروں کی صورت میں موجود ہیں۔پساڈیناPasadenaمیں جاری اس پریڈ کو دیکھنے کے لیے لوگ کئی گھنٹے پہلے ہی یہاں جمع ہوگئے تھے اور ساڑھے آٹھ کلو میٹر سے زائد لمبی اس پریڈ کے موقع پر رنگ برنگے فلوٹ اپنی جانب لوگوں کی توجہ مبذول کیے ہوئے ہیں۔ ٹورنامنٹ آف روزاز کے نام سے یہ ایک سو 23ویں پریڈ ہے اوراس بار پریڈ کو "Just Imagine" یعنی زرا تصور تو کریں کا نام دیا گیا ہے۔بعض فلوٹس کو 2 لاکھ سے زائد پھولوں سے سجایا گیا ہے جبکہ گھڑسوار بھی اس میں شرکت کررہے ہیں۔پریڈ کے گرینڈ مارشل Martinez ہیں جو ڈانسنگ ودھ دا اسٹارز Dancing with the starsمیں اپنی پرفارمنس کے سبب شہرت رکھتے ہیں۔روزاز پریڈ کا آغاز 18سو90 میں سال نو کے موقع پر کیا گیا تھا اور ہر برس اس کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔

نیویارک: پیٹرول بم حملوں کے بعد مسلمانوں میں اضطراب کی لہر
نیویارک (سی ایم لنکس ) نیو یارک میں مسجد امام الخوئی فاونڈیشن سمیت چار مقامات پر پیٹرول بم سے حملے کے بعد مسلمانوں میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی۔ حکام نے حملہ آور کی گرفتاری کی یقین دہانی کرادی۔ نیویارک کے امام الخوئی مرکز سمیت چار مقامات پر پیٹروم بم کے حملے ہوئے۔ جس میں املاک کو نقصان پہنچا۔ حملوں کے بعد اظہار یکجہتی کیلئے تمام مکاتب فکر کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پولیس اور ایف بی آئی کے افسران بھی شریک ہوئے۔ امریکا کے معروف مسلم امام سراج واحد نے کہا ہے کہ مسجد پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ امام الخوئی مرکز کے ترجمان نے کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر قابل احترام ہیں۔ معاشرے میں رہتے تمام مذاہب کا احترام لازم ہے۔ نیویارک کے میئر نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں مذہبی منافرت کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایسے واقعات کا ہونا قابل مذمت ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور سیاہ فام تھا، عمر پچیس سے تیس سال اور قد پانچ فٹ نو انچ تھا۔ ایف بی آئی اور نیویارک پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ حملہ آوار کی گرفتاری کیلئے بارہ ہزار ڈالر انعام مقرر کیا گیا ہے۔

ارجنٹائن: گورنر کے قتل کے الزام میں اہلیہ گرفتار
بیونس آئرز(سی ایم لنکس )ارجنٹائن کے صوبائی گورنر کارلوس سوریا کے قتل کے الزام میں ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گورنر کارلوس کو یکم جنوری کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ ان کی لاش ان کے فارم ہاو¿س کے باہر کھیت میں پھینک دی گئی تھی۔مقامی جج نے ابتدائی تحقیقات کے بعد رپورٹ میں کہا کہ گورنر کے قتل کے وقت ان کی اہلیہ ، بیٹی اور اس کا دوست گھر میں موجود تھے۔ گورنر کارلوس دو مرتبہ شہر کے میئر منتخب ہوئے۔ ان کےحامی قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔

مصر: پارلیمانی انتخابات کے آخری مرحلے کیلئے پولنگ
قاہرہ(سی ایم لنکس ) مصر میں پارلیمانی انتخابات کے آخری مرحلے کے لیے پولنگ جاری ہے۔ آخری مرحلے میں پولنگ دو دن تک جاری رہے گی۔ جن علاقوں میں ووٹنگ ہورہی ہے ان میں قلیوبیا، غربیہ، دقاہلیہ، مینیا اور قینہ کے علاوہ سرحدی صوبہ ماتروہ اور شمال اور جنوبی صوبہ سینائی شامل ہے۔ انتخابات کے پہلے دونوں مرحلوں میں اخوان المسلمون نے برتری حاصل کی جبکہ النور پارٹی دوسرے نمبر پر رہی۔ ایوان زیریں کے انتخابات کے بعد ایوان بالا کے لیے پولنگ ہوگی اور انتخابی عمل فروری کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔

ہنگری، تیس ہزار افراد کا حکومت مخالف مظاہرہ
بڈاپسٹ(سی ایم لنکس ) ہنگری میں ہزاروں افراد نے حکومت مخالف مظاہرہ کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بڈاپسٹ اوپرا ہاﺅس کے باہر تیس ہزار سے زائد افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے نافذ کیا جانیوالا نیا بنیادی قانون ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر حکومت اس طرح کے قوانین بناتی رہی تو ہم ایک بار پھر 1989 کے دور میں واپس چلے جائینگے۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کی نئی پالیسیوں کیخلاف نعرے درج تھے۔

نائجیریا: مسلم اکثریتی علاقوں سے عیسائیوں کو نکلنے کی دھمکی
ابوجا(سی ایم لنکس ) نائجیریا میں مسلم انتہاپسند گروہ بوکو حرام نے ملک کے مسلم اکثریتی شمالی علاقوں میں آباد مسیحیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ تین دِن میں یہ علاقے چھوڑ دیں یا مزید پرتشدد کارروائیوں کے لیے تیار رہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بوکو حرام کے ایک ترجمان نے اس انتباہ پر مشتمل پیغام مختلف میڈیا آرگنائزیشنز کو بھیجا ہے۔ یہ دھمکی ایسے وقت سامنے آئی ہے جب نائجیریا کے صدر گڈلک جوناتھن چار شمالی ریاستوں میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کر چکے ہیں۔ تاہم حکومت کی جانب سے بوکو حرام کی اس دھمکی پر فی الحال کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔

امریکا میں متعدد پٹرول بم حملے، مشتبہ شخص گرفتار
نیویارک(سی ایم لنکس )لاس اینجلس پولیس نے شہر میں متعدد پٹرول بم حملے کے الزام میں مشبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ نیویارک میں اسلامی مرکز امام الخوئی فاو¿نڈیشن سمیت چار مقامات پر پیٹرول بم حملے کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔نیویارک شہر کے میئر مائیکل بلو برگ کا کہناہے کہ پیٹرل بم امام الخوئی فاو¿نڈیشن کے قریبی اسٹور اور دو گھروں پر بھی پھینکے گئے۔ جس کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اور کچھ ہی دیر میں حملہ آور کو بھی گرفتار کرلیا۔ امام الخوئی فاو¿نڈیشن میں پاکستانی خاتون اسکالر طیبہ خانم بخاری مجالس پڑھنے آئی تھیں، ہال میں اسی افراد موجود تھے۔ اس دوران ایک شخص نے پیٹرول بم سے حملہ کردیا جس سے افراتفری مچ گئی۔پاکستانی اسکالر طیبہ خانم بخاری نے بتایا کہ مجلس شروع ہونے سے قبل ہی حملہ ہوا۔طیبہ کا کہنا تھا حملہ آوروں کی تعداد چار تھے۔ جن میں سے ایک کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جب کہ دیگر فرار ہوگئے۔ چند روز کے دوران لاس اینجلس اور نیویارک میں ساٹھ پٹرول بم حملے کیے جاچکے ہیں ، حملوں میں متعدد گاڑیاں جل گئی ہیں۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لاس اینجلس پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

سفارتکارکوہراساں کرنے پر بھارت کا چین سے احتجاج
نئی دہلی(سی ایم لنکس )بھارت نے چین میں سفارتکار کو کمرے بند رکھنے، ادویات اور کھانا نہ دینے پر احتجاج کیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کا کہناہے بیرون ملک بھارتی شہریوں کی تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی۔بھارتی اخبار کے مطابق چین میں بھارت کے سفارتکار ایس بالا چندرن چین میں قید دو بھارتی شہریوں کی شنگھائی میں عدالت میں پیشی کے موقعے پر چینی حکام سے ملاقات کیلئے گئے تھے۔ بھارتی حکام کےمطابق ایس بالا چندرہ شوگر کے مریض تھےاور مقامی تاجروں نے انہیں چھ گھنٹے تک ایک کمرے میں بند رکھا۔ کھانا اور ادویات نہیں دی جس کے باعث وہ بیہوش ہوگئے۔ایس بالا چندرن نے چند روز پہلے بھارتی وزارت خارجہ کو شنگھائی میں مقامی لوگوں کی جانب سے ہراساں کرنے کی شکایت کی تھی۔ بھارتی حکام نے نئی دہلی میں بھارتی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے ایک بیان میں بھارتی سفارتکار سے چینی برتاو¿ پر احتجاج کیا۔

قاہرہ:سابق صدر حسنی مبارک عدالت میں پیش، مقدمہ دوبارہ شروع
قاہرہ(سی ایم لنکس )سابق مصری صدر حسنی مبارک اور دیگر افراد کو ایک مرتبہ پھر عدالت میں پیش کردیا گیا۔ قائرہ کی عدالت میں پیشی کے دوران سابق صدر کے علاوہ ان کے بیٹے، سابق وزیر داخلہ حیب العدلی اور ان کے چھ معاونین بھی موجود تھے جن کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ان افراد پر مظاہرین کے قتل کے احکامات جاری کرنے کا الزام ہے۔قاہرہ میں عدالت کے باہر حسنی مبارک کے خلاف مظاہروں میں مارے جانے والے افراد کے لواحقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

امریکی صدارتی انتخابات کیلئے پارٹی انتخابات کا آغاز آج سے ہوگا
نیویارک(سی ایم لنکس )نومبر 2012 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لئے پارٹی انتخابات کا آغاز آج سے ریاست آئیووا سے ہو رہا ہے۔آئیووا کاکس صدارتی دوڑ میں حصہ لینے والے امیدواروں کے چناو¿ کا ایک اہم مرحلہ ہے جس میں امیدوار پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کے لئے ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے صدر براک اوباما اپنے عہدے کی دوسری مدت کے لئے امیدوار ہیں جب کہ ان سے مقابلے کے لئے ری پبلیکن پارٹی کو اپنے امیدوار کا انتخاب کرنا ہے۔ پارٹی کی نامزدگی جیتنے کے لئے اس وقت کئی امیدوار میدان میں ہیں اور اس سلسلے کا اہم معرکہ ریاست آئیووامیں ہو رہا ہے۔ امریکا میں پارٹی انتخابات کا آغاز ریاست آئیووا سے ہوتا ہے۔

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو واپس خلیج فارس میں نہیں آنا چاہیے،ایران
تہران(سی ایم لنکس) ایرانی فوج کے سربراہ نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اس کے طیارہ بردار بحری جہاز کو واپس خلیج فارس میں نہیں آنا چاہیے۔امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جان Stennis مشرق وسطی میں تعینات ہے اور گذشتہ ہفتے آبنائے ہرمز سے گذرتے ہوئے خلیج اومان کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ایرانی فوج کے بریگیڈئیر جنرل عطا اللہ صالحی نے جنگی مشقوں کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو میں امریکا کو مشورہ دیا کہ اس کے طیارہ بردار بحری جہاز کو دوبارہ خلیج فارس میں اپنے سابقہ BASE پر واپس نہیں آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران صرف ایک مرتبہ خبردار کرتا ہے، اس لئے مزید وارننگ نہیں دی جائے گی۔ امریکی جنگی جہاز سفر کے دوران اس سمندری زون سے بھی گذرا تھا جہاں ایرانی بحریہ مشقیں کررہی تھی۔

 طالبان نے قطرمیں سیاسی دفتر کھولنے کے معاہدے کی تصدیق کردی
کابل(سی ایم لنکس) افغان طالبان نے تصدیق کی ہے کہ قطر میں اپنا سیاسی دفتر کھولنے سے متعلق ابتدائی معاہدہ طے پا گیا ہے ،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں قطر میں اپنا سیاسی دفتر کھولنے کے لئے ابتدائی معاہدے کی تصدیق کی ہے ،بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ گوانتانامو میں قید طالبان کے ساتھیوں کو رہا کیا جائے،اس سے پہلے طالبان کے قطر میں دفتر کھولنے سے متعلق خبریں آئیں تھیں ،جس پر افغان حکومت نے قطر کی حکومت سے احتجاج کیا تھا۔

 
02/01/2012

اسرائیلی اور فلسطینی حکام ایک سال بعدمذاکراتی ملاقات پررضامند
مقبوضہ بیت المقدس (سی ایم لنکس ) اسرائیل اور فلسطین کے مذاکرات کار ایک سال کے تعطل کے بعد امن مذاکرات کی بحالی کے لیے ملاقات پر رضا مند ہو گئے ہیں۔اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مزاکرات کی بحالی کے سلسلے میں مذاکرات کل ہونگے۔ جس کی میزبانی اردن کرے گا۔ان مزاکرات میں مشرق وسطٰی کے چار ملکی اتحاد کےسفیر، اقوام متحدہ اور پورپی یونین کے اراکین سمیت امریکا اور روس بھی شرکت کر رہے ہیں۔ستمبر دو ہزار دس میں یہودی بستوں کی تعمیر پر لگی پابندی کی مدت ختم ہونے کے بعد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات بھی معطل ہو گئے تھے۔
 ایران کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ
تہران(سی ایم لنکس ) ایران نے خلیجی سمندری حدود میں جاری بحری مشقوں کے دوران دور مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ میزائل دو سو کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میزائل کا یہ تجربہ آبنائے ہرمز کے نزدیک کیا گیا۔اس میزائل کو ایرانی ماہرین نے ملکی سطح پر تیار کیا ہے۔ اس میزائل کی پہلی بار جانچ کیا گئی ہے۔میزائل خلیج میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ایران کی جانب سے مزید میزائل تجربات کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔پیر کو ایرانی بحری مشقوں کا اخری روزہے۔
شام: تشدد کے واقعات میں مزید آٹھ افراد ہلاک
دمشق (سی ایم لنکس ) شام میں تشدد کے واقعات میں مزید آٹھ افراد ہلاک ہوگئے، عرب لیگ کا کہنا ہے مبصر مشن کو واپس بلا لینا چاہئے۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق عرب لیگ کے مبصر مشن کے ارکان نے دمشق کے مضافاتی علاقے دیراع کا دورہ کیا۔ مبصر مشن کی آمد پر صدر بشار الاسد کے مخالفین نے احتجاجی مظاہرہ کیا، اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کردی۔ جس میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ عرب لیگ نے کہا ہے کہ شام میں تشدد کے واقعات مبصرین کے ساتھ مذاق ہیں۔ بشار الاسد کی حکومت کو ایک ہفتے کا وقت دیا جاتا ہے، تشدد جاری رہا تو مبصرین کو واپس بلا لیا جائے گا۔

 کینیا کے قریب سمندر میں کشتی الٹ گئی، 7 افراد ہلاک ، متعدد لاپتہ
نیروبی (سی ایم لنکس ) کینیا کے قریب سمندر میں کشتی الٹنے سے 7 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کینیا کے جزیرے لامو کے قریب بحر ہند میں کشتی الٹ گئی، جس کے باعث 7 افراد ہلاک ہوگئے ریڈکراس حکام کے مطابق کشتی میں 80 افراد سوار تھے، جن میں سے 20 کو بچالیا گیا جبکہ بقیہ افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔کشتی الٹنے کا واقعہ دوسری کشتی کے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا۔کشتی لامو جزیرے سے لوگوں کو دوسرے کسی جزیرے پر لے جارہی تھی۔
پاک افغان طالبان کا تمام توجہ اتحادی افواج پر مرکوز رکھنے کا اعلان
کراچی(سی ایم لنکس ) پاکستان اور افغان طالبان نے اپنیاپنے ملکوں کی سیکوریٹی فورسز کے خلاف جنگ روکنے کا عہد کرتے ہوئے اپنی تمام توجہ افغانستان میں موجود اتحادی افواج کے خلاف کارروائی پر مرکوز کر نے کا اعلان کیا ہے۔طالبان کے سپریم کمانڈر ملا محمد عمر کی ہدایت پرپاکستان اور افغانستان کے طالبان نے پانچ ارکان پر مشتمل شوریٰ قائم کی ہے۔شوریٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے اپنے ملکوں کی سیکوریٹی فورسز کے خلاف کارروائیاں نہیں کریں گے۔طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ ملا عمر پاکستانی طالبان کی جانب سے کئے جانے والے خود کش حملوں ،تاوان کے لئے اغوا اور معصوم شہریوں کے قتل سے خوش نہیں ہیں۔انہوں نے اِن لوگوں کے پاس غیر اسلامی کارروائیاں یا ملا عمر کو اپنا سپریم لیڈر کہنے سے روکنے کے لئے اپنے سینئر کمانڈرز کو بھیجاتھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملا عمر اس بات سے بھی پریشان تھے کہ ایسے پاکستانی طالبان کی تعداد بڑھ رہی ہے جنہوں نے اپنی توجہ افغانستان سے پاکستان کی جانب کر لی ہے،جس کی وجہ سے افغان طالبان کو طاقتور نیٹو اور ایساف فورسز کی جانب توجہ رکھنے میں مشکل ہورہی ہے۔طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ ملا عمر چاہتے ہیں کہ پاکستانی طالبان گروپ افغانستان پر توجہ دیں ،جہاں غیر ملکی افواج کے خلاف فیصلہ کن مرحلہ آپہنچا ہے۔طالبان کے ایک رہنما نے ملاعمر کا یہ بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستانی طالبان سے کہا ہے کہ آپ افغانستان میں مداخلت کرنے والی قوتوں کے خلاف جنگ کرنیکا اپنا اصل مقصد بھول گئے ہیں۔ذرائع کہتے ہیں ملاعمر امریکا کے لئے جاسوسی کرنے والوں کے اغوا اور قتل کئے جانے کی اطلاعات پر بھی بہت پریشان ہیں ،انہوں نے یہ کارروائیاں فوری طور پر روکنے پر زور دیا ہے۔افغان طالبان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر نے والوں اور اغوا برائے تاوان اور بے قصور افراد کا قتل روکنے کے لئے ساتھ کام کرنے کا وعدہ کرنے والوں میں جنوبی وزیرستان کے مولوی نذیر گروپ،حکیم اللہ محسود گروپ،مولانا ولی الرحمنٰ گروپ اور تحریک پاکستان طالبان کے شمالی وزیرستان میں حافظ گل بہادر گروپ اور طاقتور حقانی گروپ شامل ہیں۔
نیویارک: وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو مہم کے 68 مظاہرین گرفتار
نیویارک(سی ایم لنکس )نیویارک پولیس نےزکوٹی پارک پر قبضہ کرنےکی کوشش پر وال سٹریٹ پر قبضہ کرومہم کے 68مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔مظاہرین کو اس وقت گرفتارکیاگیاجب وہ نئے سال کی آمد کے بعد زکوٹی پارک میں دوبارہ داخل ہونےکی کوشش کر رہے تھے۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد زکوٹی پارک کےباہر جمع تھی اورجیسے ہی انہوں نے پارک کے داخلی دروازے پر نصب رکاوٹوں کو ہٹانےکی کوشش کی، سکیورٹی پر ماموراہلکاروں نے نوجوانوں کو روکنے کی کوشش کی جس پرمظاہرین بھڑک اٹھے۔ کچھ نوجوانوں نے پولیس پرپتھراو¿ بھی کیا جس سے ایک پولیس افسر زخمی بھی ہوگیا۔ مظاہرین کا کہناتھا وہ نیو ایئر ریزولیوشن کےسلسلہ میں پھرسے زکوٹی پارک پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔
مصر: حسنی مبارک کے خلاف مقدمہ بحال
قاہرہ(سی ایم لنکس )قاہرہ میں سابق صدر مصر حسنی مبارک اور سابق حکمران جماعت کے دیگر نمائنڈوں کے خلاف مقدمہ بحال ہو رہا ہے جنہیں گزشتہ سال کے اوائل میں مظاہرین کے خلاف فوجی طاقت کے ناجائز استعمال کے الزام کا سامنا ہے۔ یہ بات اب تک واضح نہیں ہوئی کہ حسنی مبارک عدالت میں موجود ہوں گے یا نہیں۔
 جزیرہ نما کوریا میں قیام امن حکومت کا اولین مقصد ہے،صدر جنوبی کوریا
سیﺅل(سی ایم لنکس )جنوبی کوریا کے صدر لی میونگ باک نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے تعلقات بہتر بنانے کا یہ بہترین موقع ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت سیﺅل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے صدر نے کہاکہ شمالی کوریا کے کسی اشتعال انگیز عمل کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ نئے سال کا پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جزیرہ نما کوریا میں قیام امن ان کی حکومت کا اولین مقصد ہے۔ صدر لی میونگ نے کہاکہ یہ شمالی کوریا سے تعلقات بہتر بنانے کا بہترین موقع ہے۔
بگرام ایئر بیس پر حملہ، فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
 کابل(سی ایم لنکس ) افغانستان میں طالبان جنگجوﺅں نے سال نو کے موقع پر امریکی فوج کے سب سے بڑے بگرام فوجی اڈے پر حملے کرتے ہوئے متعدد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی ٹی وی رپورٹ کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ جنگجوﺅں نے دارالحکومت کابل کے شمال میں واقع امریکی بگرام ہوائی اڈے پر نو میزائل داغے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب امریکی فوج سال نو کا جشن منا رہے تھے اور متعدد فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ افغان حکام نے سکیورٹی قلعے کی حیثیت رکھنے والے اس اڈے پر راکٹ حملے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم دعویٰ کیا ہے کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، افغانستان میں طالبان حملوں میں اس وقت اضافہ ہوگیا ہے جب کہ دو ہزار چودہ کے اختتام تک اتحادی افواج کا انخلاء ہونے جا رہا ہے۔
فجی میں مارشل لاءختم کرنیکا اعلان
سیوا(سی ایم لنکس )فجی کے فوجی حکمران فرانک بینی ماراما نے ملک میں گزشتہ تین سال سے نافذ مارشل لاءختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے سال کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک کو جمہوری راستے کی طرف بڑھانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے اپریل 2006 میں سول حکومت کا تختہ الٹ کر ملک کا اقتدار سنبھالا تھا اور وہاں 2009 سے ہنگامی حالت نافذ ہے۔ واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے ان کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیئے جانے کے بعد انہوں نے ملک میں ہنگامی صورت حال نافذ کر کے میڈیا اور عوامی اجتماع پر پابندی عائد کر دی تھی اور ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیا تھا جس کے بعد انہوں نے اب تین سال بعد اس کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ارجنٹائن کے صوبائی گورنر گولی لگنے سے ہلاک
بیونس آئرس(سی ایم لنکس ) ارجنٹائن کے صوبائی گورنر کارلوس نئے سال کا جشن منانے کے دوران بندوق سے سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائب گورنر البرٹو وریلنگ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ گورنر کارلوس اپنے گھر میں نئے سال کے جشن کے دوران سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ایک گھریلو حادثہ تھا پولیس نے ان کی اہلیہ سے تحقیقات شروع کردی ہیں گورنر کارلوس کو یہ عہدہ سنبھالے ابھی چند ہفتے ہی ہوئے تھے۔
سعودی عرب ،6 اہم شخصیات پر فرد جرم عائد
 جدہ(سی ایم لنکس )سعودی عرب کے کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ نے دو ہزار نو کے تباہ کن سیلاب میں ایک سو بائیس افراد کی ہلاکت کے بعد امدادی کاموں کے دوران بے ضابطگیوں، کرپشن اور رشوت ستانی میں ملوث چھ اہم شخصیات پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جدہ میں ہونے والی بارش اور سیلابی ریلے میں ایک سو بائیس افراد کی ہلاکت پر کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ نے ذمہ داروں پر الزامات عائد کر دیئے گئے ہیں جن میں چھ اہم شخصیات ملوث ہیں۔ ان میں سے بعض اعلیٰ افسران، انجینئرز اور سرمایہ کار بھی شامل ہیں۔ بورڈ نے بتایا ہے کہ یہ سارے ملزمان ان دنوں ضمانت پر ہیں ان پر رشوت دینے، لینے اور دلانے کے الزامات ہیں۔ جن چھ افراد پر رشوت کے الزامات ہیں ان میں سے ایک جدہ کے معاون میئر تھے وہ ان دنوں عہدے سے معطل ہیں۔ انہوں نے جدہ میونسپلٹی کے ایک اہم ادارے کی سربراہی بھی کی تھی۔ دوسرے فرد ایک بلدیہ کے چیئرمین ہیں یہ بھی عہدے سے معطل ہیں۔ تیسرا انجینیئر ہے، چوتھا تاجر ہے، پانچواں اہم سرمایہ کار ہے اور چھٹا ایک اعلیٰ سرکاری منصب سے ریٹائر ہونے والا شخص ہے۔ کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ نے بتایا کہ ان سب پر رشوت کے علاوہ سرکاری ملازمین کیلئے کاروبار کرنے کا بھی الزام ہے۔ کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ نے ان چھ اعلیٰ شخصیات کے خلاف ادارہ احتساب (دیوا ن المظالم ) میں فرد جرم پیش کر دی ہے جس میں شواہد اور دلائل کا باقاعدہ اندراج کیا گیا ہے اور رشوت کے الزام کو خاص طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔ فرد جرم میں بتایا گیا ہے کہ ایک مشہور سرمایہ کار نے ایک اعلیٰ عہدیدار کو پچپن لاکھ ریال کی رشوت دی اس میں ایک انجینیئر بھی شامل ہے۔ پبلک پراسیکیوٹر نے ملزمان کے خلاف پچیس شواہد پیش کئے ہیں۔ ان میں اقبالیہ بیانات، بینکوں میں کھاتوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔
 
مصر: حکام کا غیر سرکاری تنظیموں کے دفاتر پر چھاپوں کا دفاع
قاہرہ(سی ایم لنکس )مصری حکام نے غیر سرکاری تنظیموں کے 17 دفاتر پر چھاپوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی تنظیموں نے جنوری میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سے غیر قانونی طور پر اپنے دفاتر کھول رکھے تھے جن کے خلاف کارروائی ضروری تھی۔ مصر کی عبوری حکومت کی جانب سے دارالحکومت قاہرہ اور نواح میں کام کرنے والی غیر سرکاری غیر ملکی این جی اوز کے خلاف کریک ڈاو¿ن کیا گیا جس پر امریکہ نے مصر کیلئے امداد کے پروگرام کے بارے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ پیر کو مصر کے دو وزراءوزیر پلاننگ اینڈ انٹرنیشنل کوآپریشن فائزہ عبدالنجا اور وزیر انصاف عدیل عبدالحمید عبداللہ نے اپنے بیان میں این جی اوز کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا دفاع کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ غیر ملکی تنظیموں نے مصر میں 25 جنوری کے انقلاب کے بعد سے غیر قانونی طور پر اپنے دفاتر کھول کر مصری قوانین کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہاکہ یہ تنظیمیں سیاسی فنڈنگ میں مصروف تھیں جوکہ دنیا کے تمام ممالک بشمول امریکہ میں ممنوع ہیں۔ اس طرح کی تنظیمیں نہ تو سیاسی تنظیموں کو فنڈنگ دے سکتی ہیں اور نہ ہی ان کیلئے کسی قسم کی سرگرمیوں کے اہتمام کی ذمہ دار ہوتی ہیں۔
عرب لیگ کا مصر میں تعینات اپنے مبصرین کو واپس بلانے پر غور
دمشق(سی ایم لنکس )عرب لیگ نے مصر میں تعینات اپنے مبصرین کو واپس بلانے پر غور شروع کر دیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کی مشاورتی کمیٹی نے کہا ہے کہ مبصرین کی تعیناتی کے باوجود مصر میں جمہوریت کی حمایت میں احتجاجی مظاہروں کے شرکاءپر حکومتی فورسز کا تشدد جاری ہے اور اس حوالہ سے صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ مشاورتی کمیٹی نے یہ رائے ایک ایسے وقت میں دی ہے جب عرب لیگ مزید مبصرین مصر بھیجنے کی تیاریاں کر رہی تھی۔ عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر سیم الدقباشی نے تنظیم کے سربراہ نبیل العربی سے درخواست کی ہے کہ شام میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، اس لئے مبصرین کو فوری طور پر واپس بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ مصری سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں عرب لیگ کے پروٹوکول کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ مصر میں تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جن کا نشانہ بچوں سمیت بے گناہ شہری بن رہے ہیں اور یہ سب کچھ عرب لیگ کی طرف سے تعینات مبصرین کی موجودگی میں ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ مصر میں تعینات عرب لیگ کے مبصرین نے مختلف علاقوں کے دورے کے بعد حکومت کی طرف سے احتجاجی مظاہروں کے مواقع پر عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کرنے کا انکشاف کیا اور انہیں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
بھارت، زہریلی شراب پینے سے 17 ہلاک
حیدر آباد(سی ایم لنکس ) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں نئے سال کی خوشیوں کی تقریبات میں زہریلی شراب پینے کے باعث تین خواتین سمیت سترہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ آٹھ کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ آندھرا پردیش کے مختلف قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی زہریلی شراب پینے سے حالت غیر ہوجانے کے باعث میلاورام اور ویجیوادا کے ہسپتالوں میں لایا گیا جہاں نئے سال کی پہلی شام کو دس اور پہلے دن اتوار کو سات افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ آٹھ افراد تاحال زندگی اور موت کی کشمکش میں ہسپتال میں داخل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زہریلی شراب کے نمونے جائزہ لینے کیلئے حیدر آباد بھجوا دیئے گئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کے ورثاءنے ہسپتال کے باہر احتجاج کیا اور فی کس دس لاکھ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔
مصر، انتخابی عمل میں تیزی لانے کا فیصلہ
قاہرہ(سی ایم لنکس)مصری فوجی قیادت نے ایوان بالا کے انتخابات کے عمل کو تیز تر بنانے کا اعلان کیا۔ یہ فیصلہ گزشتہ کئی ہفتوں سے عوامی مظاہروں کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔ مصری عوام کا مطالبہ ہے کہ ملکی اقتدار جلد از جلد عوامی نمائندوں کے حوالے کر دیا جائے۔ حسنی مبارک کے اقتدار سے الگ ہونے کے بعد نئے سرے سے شروع ہونے والے مظاہرے تشدد کا رنگ اختیار کر گئے تھے۔ مصر میں ایوان زیریں کے انتخابات کا مرحلہ وسط جنوری تک مکمل ہو جائے گا جبکہ نئے شیڈول کے مطابق ایوان بالا کے انتخابات کا سلسلہ فروری کے اواخر میں مکمل کر لیا جائے گا۔
ایران نے ایٹمی فیول راڈ تیار کر لیا
تہران(سی ایم لنکس)ایران نے اعلان کیا ہے کہ ا±س کے سائنسدان ایک ایٹمی فیول راڈ تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ایران نے آبنائے ہرمز میں اپنی فوجی مشقوں کے اختتامی مرحلے میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے اور زمین سے فضا میں فائر کیے جانے والے ایک ایسے میزائل کا بھی تجربہ کیا ہے، جو کسی ریڈار کی گرفت میں آئے بغیر ہدف تک پہنچ سکتا ہے۔ ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام کی وجہ سے عالمی برداری نے اس پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
نائجیریا کے شمالی علاقوں میں فوج کا گشت
نائیجریا(سی ایم لنکس)نائجیریا کے کئی علاقوں میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد گزشتہ روز ملک کے شمال مشرقی شہر مائی دو گوری میں فوجی دستے اور ٹینک گشت کرتے دکھائی دیے۔ نائجیریا کے صدر گڈ لک جوناتھن نے ملک میں مسلمان انتہا پسندوں سے نمٹنے کے لیے ہفتہ کے دن ملک کے شمالی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کی تھی۔ گڈ لک جوناتھن نے اپنے ایک نشریاتی خطاب میں کہا ہے کہ اس ایمرجنسی کا مقصد ملک میں سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔
افغانستان میں نیٹو کوسامان کی سپلائی ہوائی جہاز کے ذریعے شروع
کابل(سی ایم لنکس )افغانستان میں نیٹو کوسامان کی سپلائی جہاز کے ذریعے شروع ہوگئی ہے،جہاز کے ذریعے نقل وحمل پر10 گنا زیادہ لاگت آرہی ہے،افغانستان میںموجود نیٹو سپلائی جہاز کے ذریعے کی جارہی ہے،پروازیں کھانے،پینے اور دیگر ضروری سامان کابل لے جارہی ہیں،مال آنے کا روس کامتبادل راستہ برف باری کے باعث متاثر ہورہا ہے،نیٹو کو ہوائی جہاز کے ذریعے سامان کی منتقلی پر10 گنازائد لاگت خرچ کرنا پڑی رہی ہے ،جبل علی،سلالہ اوردوحہ سے ہوائی جہاز کے ذریعے سامان کابل اور بگرام منتقل کیا جارہا ہے۔نیٹو کی جانب سے سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد پاکستان سے نیٹو سپلائی بند کردی گئی تھی۔
انوج قتل: برطانوی پولیس انڈیا جائیگی
لندن(سی ایم لنکس) مانچسٹر میں قتل ہونے والے بھارتی طالب علم انوج بدوے کے قتل کے سلسلے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے برطانوی پولیس کی ایک ٹیم بھارت جائے گی۔ برطانوی پولیس کے ایک اعلی اہلکار رس جیکسن اور ان کے ایک ساتھی افسر انوج بدوے کے والدین اور بھارتی اہلکاروں سے ملاقات کریں گے۔ برطانوی پولیس کے ایک اہلکار نے کہا ہے ہمارے اہلکار انوج کے خاندان سے رابطے میں ہیں لیکن ایسے حالات میں فون پر معلومات حاصل کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ پولیس ابھی تک انوج کے قتل کی وجوہات معلوم نہیں کر پائی ہے۔ وہیں انوج کے والدین کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک یہ نہیں معلوم کہ ان کے بیٹے کی لاش انہیں کب ملے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ میں پولیس نے اس بات کی تصدیق کی تھی انوج کے قتل کی خبر ان کے رابطہ کرنے سے قبل ہی مقتول کے والدین تک فیس بک کے ذریعے پہنچ گئی تھی۔ حالانکہ پولیس کا کہنا تھا کہ حکام نے انوج بدوے کے اہلِخانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ انوج کو پیر کو سیلفرڈ میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ لناسٹر یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم انوج اپنے آٹھ دوستوں کے ساتھ سیلفرڈ میں کرسمس کی چھٹیاں گزار رہے تھے کہ سڑک پر اچانک سامنے سے آنے والے دو افراد نے ان بھارتی طلبا سے کچھ لمحات بات چیت کی اور پھر ان میں سے ایک نے انوج بدوے کی کنپٹی پر گولی مار دی۔
ملا عمر کا پاکستان افغانستان کیخلاف جنگ ختم کرنے کا اعلان
 کابل(سی ایم لنکس )پاکستان اور افغان طالبان نے اپنے اپنے ملکوں کی سیکوریٹی فورسز کے خلاف جنگ روکنے کا عہد کرتے ہوئے اپنی تمام توجہ افغانستان میں موجود اتحادی افواج کے خلاف کارروائی پر مرکوز کر نے کا اعلان کیا ہے۔طالبان کے سپریم کمانڈر ملا محمد عمر کی ہدایت پرپاکستان اور افغانستان کے طالبان نے پانچ ارکان پر مشتمل شوریٰ قائم کی ہے۔شوریٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے اپنے ملکوں کی سیکوریٹی فورسز کے خلاف کارروائیاں نہیں کریں گے۔طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ ملا عمر پاکستانی طالبان کی جانب سے کئے جانے والے خود کش حملوں ،تاوان کے لئے اغوا اور معصوم شہریوں کے قتل سے خوش نہیں ہیں۔انہوں نے اِن لوگوں کے پاس غیر اسلامی کارروائیاں یا ملا عمر کو اپنا سپریم لیڈر کہنے سے روکنے کے لئے اپنے سینئر کمانڈرز کو بھیجاتھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملا عمر اس بات سے بھی پریشان تھے کہ ایسے پاکستانی طالبان کی تعداد بڑھ رہی ہے جنہوں نے اپنی توجہ افغانستان سے پاکستان کی جانب کر لی ہے،جس کی وجہ سے افغان طالبان کو طاقتور نیٹو اور ایساف فورسز کی جانب توجہ رکھنے میں مشکل ہورہی ہے۔طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ ملا عمر چاہتے ہیں کہ پاکستانی طالبان گروپ افغانستان پر توجہ دیں ،جہاں غیر ملکی افواج کے خلاف فیصلہ کن مرحلہ آپہنچا ہے۔طالبان کے ایک رہنما نے ملاعمر کا یہ بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستانی طالبان سے کہا ہے کہ آپ افغانستان میں مداخلت کرنے والی قوتوں کے خلاف جنگ کرنیکا اپنا اصل مقصد بھول گئے ہیں۔ذرائع کہتے ہیں ملاعمر امریکا کے لئے جاسوسی کرنے والوں کے اغوا اور قتل کئے جانے کی اطلاعات پر بھی بہت پریشان ہیں ،انہوں نے یہ کارروائیاں فوری طور پر روکنے پر زور دیا ہے۔افغان طالبان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر نے والوں اور اغوا برائے تاوان اور بے قصور افراد کا قتل روکنے کے لئے ساتھ کام کرنے کا وعدہ کرنے والوں میں جنوبی وزیرستان کے مولوی نذیر گروپ،حکیم اللہ محسود گروپ،مولانا ولی الرحمنٰ گروپ اور تحریک پاکستان طالبان کے شمالی وزیرستان میں حافظ گل بہادر گروپ اور طاقتور حقانی گروپ شامل ہیں۔
تئیس مساجد پر حملے،20ہزار پھل دار درخت تباہ
سنہ 2011ءمیں فلسطینیوں کے200مکانات مسمار11 ہزار ایکڑ اراضی غصب
مقبوضہ بیت المقدس(سی ایم لنکس )فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے والی ایک تنظیم نے گذشہ برس(2011) کے دوران مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی حکومت اور یہودیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی املاک پر ہونے والے حملوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس اسرائیل نے ایک منظم اور طے شدہ منصوبے کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 200 مکانات مسمار کیے۔ اس کےساتھ ساتھ گیارہ ہزار ایکڑ اراضی پر غاصبانہ قبضہ کیا گیا۔ 23 مساجد پر حملے کیے گئے اور ان میں سے کئی مساجد کو شہید کر دیا گیا۔اس کے علاوہ یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے ملکیتی زیتون کے پودوں سمیت 20 ہزار پھل دار درختوں کوضائع کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطین میں اپنے نسل پرستانہ طرز عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے پانچ سو فلسطینی خاندانوں کو مکانات خالی کر کے یہویوں کے حوالے کرنےکے نوٹسز جاری کیے۔ ان میں سے دو سو فلسطینیوں کے مکانات جبرا خالی کروانے کے بعد انہیں مسمار کر دیا گیا۔ گھروں کے علاوہ فلسطینیوں کی تین سو دیگر عمارتیں بھی گرائی گئیں۔ جن میں دکانیں اور دیگر عمارتیں بھی شامل تھیں۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے ملکیتی بیس ہزار قیمتی درخت ضائع کیے۔ ان میں سے پچاس فیصد پودوں کو یا تو جلا دیا گیا یا پھرانہیں جڑوں سے اکھاڑ دیا گیا۔نباتات دشمن یہودیوں نے فلسطینیوں کے باغات پر حملے کر کے زیادہ تر زیتون کے ان پھل دار درختوں کو تباہ کیا جن پر زیتون کے پھل مکمل طور تیار تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق یہودیوں نے 3408 زیتون کے پھل دار درخت جڑوں سے اکھیڑ ڈالے۔انسانی حقوق کی تنظیم نےاپنی رپورٹ میں گذشتہ برس مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس اسرائیلی حکام نے مجموعی طور پر مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں 115 یہودی کالونیوں میں مکانات کی تعمیر اور توسیع کے احکامات جاری کیے۔
الزامات بے بنیاد ہیں، مصری فوجی قیادت
قاہرہ(سی ایم لنکس)مصری فوجی قیادت نے انسانی حقوق کے سرکردہ کارکنان کی طرف سے عائد کردہ ایسے تمام تر الزامات مسترد کر دیے ہیں کہ وہ اپنے مخالفین کو طاقت کے زور پر خاموش کروا کر سیاسی مفادات حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔ گزشتہ ہفتے مصری استغاثہ اور پولیس نے مصر میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم سترہ غیر سرکاری اداروں کے دفاتر پر چھاپے مارے تھے، جس کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی تھی۔ مصری استغاثہ نے اپنی اس کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے دہرایا ہے کہ غیر سرکاری اداروں کے دفاتر میں چھاپے قانونی دائرے میں رہتے ہوئے مارے گئے تھے۔
 01/01/2012

 اوباما نے 6 سو 62 ارب ڈالر کے دفاعی بل پر دستخط کردیے
واشنگٹن(سی ایم لنکس ) امریکی صدر بارک اوباما نے 6 سو 62 ارب ڈالر کے دفاعی بل پر دستخط کردیے ہیں۔ بل میں پاکستان کی 70 کروڑ ڈالرز امداد مشروط کردی گئی ہے۔امریکی صدر بارک اوباما نے ریاست ہوائی میں 6 سو 62 ارب ڈالرز کے امریکی دفاعی بل پر تحفظات کے باوجود دستخط کردیے ہیں جس کے بعد پاکستان کی 70 کروڑ کی امداد بھی مشروط ہوگئی ہے۔بل میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ملنے والی امداد کا 40 فیصد حصہ سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری خارجہ کی جانب سے کانگریس کو پیش کی جانے والی رپورٹ سے مشروط کیا گیا ہے۔امریکی صدر کی جانب سے بل پر دستخط کرنے سے قبل امریکی کانگریس اور ایون نمائندگان نے اس بل کی منظوری دے تھی جس کے بعد دستخط کے لیے صدر بارک اوباما کے پاس بھیجا گیا تھا۔دفاعی بل میں ایران کے سینٹرل بینک پر پابندی عائد کرنے کی شق شامل ہے، کانگریس اور ایوان نمائندگان سے منظور کیے جانے والے مسودے کو صدر اوباما کے دستخط کے بعد قانونی حیثیت مل گئی۔
متحدہ عرب امارات امریکا سے میزائل شکن سسٹم خریدے گا
واشنگٹن(سی ایم لنکس )متحدہ عرب امارات امریکا سے 1.9 بلین ڈالر مالیت کا میزائل شکن سسٹم خریدے گا جو خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا سودا ہوگا۔امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ لاکھیڈ مارٹن کو پینٹاگان نے 1.96 بلین مالیت کے معاہدے کی منظوری دی ہے ،جس کے تحت متحدہ عرب امارات کو میزائل شکن سسٹم فراہم کیا جائے گا۔پینٹاگان کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ لاکھیڈ مارٹن متحدہ عرب امارات کو میزائل شکن پروگرام "ٹاڈ" فراہم کریگا۔ اس سسٹم میں متعدد حساس رڈار اور میزائل شکن سہولیات شامل ہیں۔ ٹاڈ سسٹم کے بعد یو اے ای خطے میں ایسا نظام حاصل کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔حالیہ دفاعی معاہدے کا اعلان ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکیوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے تناطر میں کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ جمعرات کے روز واشنگٹن نے سعودی عرب کو تیس ارب ڈالر کے عوض 84 جدید لڑاکا طیارے فراہمی کے ایک منصوبے کی منظوری دی تھی۔
ایران طویل فاصلے کے میزائل جلد تجربات کرے گا
تہران(سی ایم لنکس )ایران طویل فاصلے کے میزائل جلد تجربات کرے گا۔ایرانی بحریہ کے سینئر کمانڈرمحمود موسوی نے میڈیا کی ان رپورٹس کی تردید کردی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز بحری فوجی مشقوں کے دوران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے تجربات کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان میزائلوں کے آیندہ چند روز میں تجربات کیے جائیں گے۔ قبل ازیں نیم سرکاری خبررساں نیوز ایجنسی فارس نے اطلاع دی تھی کہ ایران نے ہفتے کے روز طویل فاصلے تک مار کرنے والے اور دوسرے میزائلوں کے تجربات کیے ہیں۔ایران نے خلیج میں گذشتہ ہفتے دس روزہ بحری جنگی مشقوں کا آغاز کیا تھا جن کا مقصد امریکا اور اسرائیل کی کسی جارحیت کے مقابلے میں دفاعی صلاحیت کا جائزہ لینا ہے۔
امریکا :مڈلینڈایئرپورٹ سے امریکی شہری گرفتار،دھماکہ خیزمواد برآمد
ہیوسٹن(سی ایم لنکس )امریکی ریاست ٹیکساس کے ایئرپورٹ سے ایک حاضرسروس امریکی شہری کو دھماکہ خیزمواد کی موجودگی پرحراست میں لے لیا گیا۔امریکی ایف بی آئی کے ترجمان کے مطابق ریاست ٹیکساس کے مڈلینڈ ایئرپورٹ سے ایک حاضر سروس امریکی شہری کو حراست میں لیا گیا جو دھماکا خیز مواد ساتھ لے کرشمالی کیلے فورنیا جانے کی کوشش کررہا تھا۔ حراست میں لیا گیا شخص اپنے گھروالوں سے ملاقات کے بعد واپس جارہاتھا۔دھماکاخیزمواد کی موجودگی کیسبب ایئرپورٹ ٹرمینل کو ایک گھنٹے کے لیے بند کرناپڑا۔
 
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ٹوکیو(سی ایم لنکس )جاپان کے درالحکومت ٹوکیو میںآ ج دوپہرزلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7ریکارڈ کی گئی ،زلزلہ کے جھٹکے جاپان کے مقامی وقت کے مطابق2بج کر 28منٹ پرمحسوس کئے گئے،جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہوا اور اپنے گھروں سے نکل آئے، جاپانی حکام کا کہناہے کہ زلزلے کے باوجود سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
 
نئے سال کی خوشی ، نیویارک میں رنگ و نورکی برسات
نیویارک(سی ایم لنکس )نئے سال کی خوشی منانے والوں میں امریکی بھی کسی سے کم نہیں رہے، نیویارک میں سال نو کا جشن منانے والوں میں لیڈی گاگا اور جسٹن بیبر بھی شامل تھے۔نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں جشن منانے والوں کی تعداد دس لاکھ تک پہنچ گئی۔ نیویارک کے مئیر مائیکل بلوم برگ کی جانب سے بٹن دبانے پر مشہور کرسٹل بال کی نشاندہی پرنیا سال شروع ہوتے ہی لوگوں نے خوشی کے اظہار کے ساتھ ساتھ اپنے جوش و خروش کا اظہار بھی کیا۔ پورا علاقہ اس موقع پر ہونے والی آتش بازی سے جگمگا اٹھا۔ تقریب میں شریک لیڈی گاگا بڑا سا سلور ماسک اور اسی رنگ کا لباس پہنے ہوئے تھیں۔ سال نو پر سیکیورٹی کے لیے ہزاروں پولیس افسر تعینات تھے اور فضا میں ہیلی کاپٹر بھی گردش میں تھے۔
 وال اسٹریٹ قبضہ مہم کے ارکان ایک بار پھر زکوٹی پارک میں جمع
نیویارک(سی ایم لنکس )وال اسٹریٹ قبضہ مہم کے ارکان نئے سال کے موقع پر بھی اپنا رنگ جمانے کیلئے ایک دفعہ پھر زکوٹی پارک میں اکٹھے ہوگئے،تقریباً 300 لوگوں نے ایک مرتبہ پھر زکوٹی پارک میں گھسنے کی کوشش کی اس موقع پر ا±ن کو محافظین کی جانب سے کچھ مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ وال اسٹریٹ قبضہ مہم کے ارکان اپنا مشہور نعرہ لگا رہے تھے کہ ” ہم 99 فیصد ہیں“۔ مظاہرین نے پارک میں ایک چھوٹا سا ٹینٹ لگانے کی کوشش بھی کی۔ مہم کے ایک اہم رکن کے مطابق پولیس کا کہناتھا کہ اگر ٹینٹ ہٹا لیا جائے تو باقی لوگوں کو پارک میں آنے سے روکا نہیں جائے گا جس پر ٹینٹ کو اتار لیا گیا۔
ترک فضائیہ کے حملے کیخلاف احتجاج،مظاہرین نےگورنرکی پٹائی کردی
انقرہ (سی ایم لنکس ) ترکی میں فضائیہ کے حملے کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کے لاٹھی چارج سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔عزیت کیلئے آنے والے گورنر پر مشتعل افراد نے دھاوا بول دیا۔ترکی کے جنوب مشرقی صوبے میں فضائیہ کے حملے میں پینتیس افراد کی ہلاکت کے تیسرے روز بھی مظاہرے کیے گئے۔پولیس نے لاٹھی چارج کے بعد کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس سے پہلے صوبے کے گورنر تعزیت کیلئے لوگوں کے پاس پہنچے تو مشتعل افراد نے ان پر حملہ کردیا۔
 افغانستان: 2011ءکے دوران560 سے زائد نیٹو فوجی ہلاک
کابل(سی ایم لنکس )افغانستان میں گذشتہ سال 2011ءکے دوران نیٹو کے 560سے زائد فوجی جنگی اور غیر جنگی کارووائیوں میں ہلاک ہوئے۔ ایساف کے کمانڈروں کے مطابق افغانستان میں گزشتہ سال پرتشدد مزاحمتی کارروائیوں میں 2010ءکے مقابلے کمی واقع ہوئی تاہم اقوام متحدہ کا دعویٰ ہے کہ افغانستان میں 2011میں پرتشدد کارروائیاں بڑھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال افغانستان میں نیٹو کے 566فوجی ہلاک ہوئے جن میں سے 417فوجیوں کا تعلق امریکہ اور 45کا برطانیہ سے تھا۔ اس سے قبل 2010ءمیں یہ تعداد 711اور 2009ءمیں 521رہی تھی۔ گذشتہ سال جن بڑے واقعات میں نیٹو کے فوجی ہلاک ہوئے ان میں اکتوبر میں نیٹو کے قافلے پر حملے میں 17اوراگست میں وردک میں ہیلی کاپٹر کی تباہی میں 30امریکی فوجیوں کی ہلاکت شامل ہے۔ دسمبر میں عشورہ کے موقع پر کابل میں ایک مزار پر بمباری میں 80افراد کی ہلاکت ان کے علاوہ ہے۔
یورپی یونین کی صدارت ڈنمارک کو منتقل
کوپن بیگن(سی ایم لنکس )27 رکنی یورپی یونین کی ششماہی صدارت غیر یورو ملک ڈنمارک کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ڈنمارک نے سترہ ملکی یورو زون میں پائے جانے والے معاشی بحران کے حل کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کی آبادی تقریبا 5.6 ملین نفوس پر مشتمل ہے اور اس کا شمار یورپ کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں بائیں بازو کی اعتدال پسند جماعتیں برسر اقتدار ہیں۔ اس کے باوجود کہ برطانیہ اور آٹھ دیگر ملکوں کی طرح ڈنمارک یورو زون میں شامل نہیں ہے اس کو سخت چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈنمارک کی سوشل ڈیموکریٹ وزیراعظم ہیلے تھورنِنگ شمٹ کے مطابق وہ آنے والے چیلنجوں سے آگاہ ہیں اور اس امر سے بھی واقف ہیں کہ یورو زون میں شامل سترہ ملکوں کو آپس میں چند مشکل فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈینش وزیراعظم کے مطابق یہ یورپی یونین کے دو اہم ملکوں جرمنی اور فرانس کے بھی مفاد میں ہے کہ وہ یونین کے رکن ملکوں کو ان معاملات میں بھی ساتھ لے کر چلیں جن پر ان کے اپنے تحفظات ہیں۔ تھورننگ شمٹ کا کہنا ہے کہ بحرانی حالات میں بھی ہمیں اپنے اداروں پر اعتماد کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق ڈنمارک سترہ رکنی یورو زون اور ستائیس رکنی یورپی یونین کے مابین ایک پل کا کام کرے گا تاکہ یورو زون میں شامل اور اس اتحاد سے باہر کے ملکوں کے مابین مزید خلا پیدا نہ ہو۔
ایران نے یورپی ائیرلائنز کو ایندھن کی فراہمی روک دی
تہران(سی ایم لنکس ) ایران نے اپنے بین الاقوامی ائرپورٹ پر بعض یورپی اور عرب ائیر لائنز کو ایندھن کی فراہمی سے انکار کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران کے امام خمینی ائرپورٹ کے سربراہ مرتضیٰ دہکان نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی بدلے کے طور پر ان ائیر لائنز کو ایندھن نہیں دے رہے جو ہماری ائیر لائنز کو نہیں دے رہے۔
 سابق آسٹریلوی وزیر اعظم جان ہاورڈ کیلئے آرڈر آف میرٹ کا اعزاز
لندن(سی ایم لنکس )ملکہ برطانیہ الزبتھ نے آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم جان ہاو¿رڈ کو آرڈر آف میرٹ کارکن مقرر کر دیا۔ برطانوی ملکہ ہر سال 24زندہ مشہور و اعلیٰ شخصیات کو آرڈر آف میرٹ کارکن مقرر کرتی ہیں، اس سال جان ہاورڈ کے علاوہ برطانوی آرٹسٹ ڈیوڈ ہوکنی کے حصے میں بھی یہ اعزاز آیا ہے۔ اس اعزاز کو فنون لطیفہ ، سائنس اور عوامی خدمات سے وابستہ شعبہ جات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والوں کو دیا جاتا ہے۔ مذکورہ آرڈر یا اعزاز 1902ءمیں شاہ ایڈورڈ ہشتم نے ترتیب دیا تھا۔ جان ہاورڈ جن کی عمر اس وقت 72سال ہے، آسٹریلیا کے دوسرے طویل عرصہ تک وزیر اعظم رہنے والے سیاسی رہنما ہیں۔ لبرل پارٹی سے تعلق رکھنے والے جان ہاورڈ نے 1996ءسے 2007ءتک آسٹریلوی وزارت عظمیٰ پر راج کیا۔ جن دوسری اعلیٰ شخصیات کو آرڈ آف میرٹ حاصل ہے ان میں سابق برطانوی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر ، برطانیہ کے تاج کے ولی عہد شہزادہ چارلس ، شہزاد فلپ اور سابق کینیڈین وزیر اعظم جین کرسٹین شامل ہیں۔ سابق جنوبی افریقی صدر نیلسن مینڈیلا اس آرڈر کے اعزازی رکن ہیں۔
 وسطی عراق میں مزاحمت کاروں کے حملے میں 5افراد ہلاک
بعقوبہ(سی ایم لنکس ) وسطی عراق میں مزاحمت کاروں کے حملے میں 5افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی پولیس کے مطابق نا معلوم مسلح افراد نے بغداد کے شمال میں 40کلو میٹر کے فاصلے پر بعقوبہ کے علاقے خان بنی سعد میں چیک پوسٹ پر حملہ کر کے سہوا فورس کے 5 اہلکاروں کو ہلاک کردیا جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حملہ آور حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
 منموہن کی گولڈن ٹیمپل آمد،انا ہزارے تحریک کے کارکنوں کامظاہرہ
امرتسر(سی ایم لنکس )نیا سال2012 وزیراعظم منموہن سنگھ کے لئے اچھی شروعات لیکر نہیں آیا ،امر تسر میں گولڈن ٹمپل کے باہر سماجی رہنماانا ہزارے کی تحریک کے احتجاجی کارکنوں نے وزیر اعظم کا سیاہ پرچم سے استقبال کیا ،بھارتی ٹی وی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ نئے سال کی پہلی صبح پیش آیا جب وزیر اعظم اپنی اہلیہ گرشرن کور کے ہمراہ عبادت کے لئے گولڈن ٹمپل آرہے تھے، اس دوران انا ہزارے تحریک کے 30 سے 40 احتجاجی کارکن ٹمپل کے باہر جمع ہوگئے اور نعرے بازی شروع کر دی اور وزیر اعظم کے سامنے سیاہ پرچم لہرائے گئے ،منموہن سنگھ جو ہفتے کے روز امر تسر پہنچے تھے ،صبح ساڑھے چھ بجے گولڈن ٹمپل پہنچے تھے ،سفید کرتا ،پاجامہ اور کالی جیکٹ پہنے وزیر اعظم نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ عبادت کی۔اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں زائرین موجود تھے ،وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
چلی پارک میں آگ لگانے کے شبے میں اسرائیلی گرفتار
سنیاگو(سی ایم لنکس )چلی کے ٹوریس ڈیل پین نیشنل پارک میں لگنے والی آگ پھیل رہی ہے جبکہ حکام نے ایک اسرائیلی شخص کو آگ لگانے کے شبہ میں گرفتار کر لیا۔ چلی کے حکام کا کہنا ہے 27 دسمبر کو لگی آگ نے چودہ ہزار ایکڑ رقبے پر درختوں اور پودوں کوجلا کر راکھ کر دیا۔ چلی اور ارجنٹائن سے دو سو سے زائد فائر فائٹرز آگ بھجانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ راڈریگو ہینز پیٹرنے کہا آگ بھجانے کے لیے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے نوے کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کی پیش گوئی کی۔ مقامی حکام کے مطابق قریبی آبادیوں کو خالی کروا لیا گیا۔
عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا قومی دن قرار
بغداد(سی ایم لنکس ) عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے امریکی اور دیگر غیر ملکی فوجوں کی مکمل واپسی کو قومی دن قرار دیا ہے۔ امریکی فوج کی مکمل واپسی کے حوالے سے بغداد میں ایک تقریب منقعد ہوئی۔ وزیر اعظم نوری المالکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکتیس دسمبر کو عراق کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔کیونکہ اس دن عراق ایک مرتبہ پھر آزاد اور خود مختار ملک بن گیا ہے۔ امریکی صدر براک اوباما نے سن دو ہزار آٹھ میں صدارت سنبھالتے ہی عراق سے فوجیں مرحلہ وار واپس بلانے کا اعلان کیا تھا اور ان کے شیڈول کے مطابق تمام امریکی فوجیوں کو عراق سے واپس بلا لیا گیا ہے۔
ایران پر حملہ نہیں کروں گا، امریکی صدارتی امیدوار
واشنگٹن(سی ایم لنکس) امریکی ری پبلکن پارٹی کے متوقع صدارتی امیدوار رون پاو¿ل نے کہا ہے کہ برسر اقتدار آکر وہ ایران پر حملہ نہیں کریں گے کیونکہ تہران سے امریکہ کی قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ووٹروں سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے صدارتی انتخابات کیلئے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار رون پاو¿ل کا کہنا تھا کہ اگر کوئی دوسرا ملک ایران پر حملہ کرتا ہے تو یہ ان کا اپنا معاملہ ہے تاہم ابھی تک ایسے ثبوت یا باوثوق شواہد نہیں ملے کہ ایران کے جوہری پروگرام میں کوئی فوجی پہلو ہے۔
شامی اکثریت بشار الاسد کی حامی نکلی
دمشق(سی ایم لنکس )شام کے عوام کی اکثریت صدر بشار الاسد کی حامی ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ وہ مستعفی ہوں۔ گلف ٹائمز کے مطابق دوہا ڈیبیٹس کی جانب سے کرائے گئے سروے میں شامل 55 فیصد لوگ بشار الاسد کا استعفیٰ نہیں چاہتے۔ مارچ سے حکومت کے حامی اور مخالفین کے درمیان شدید تصادم ہوچکے ہیں۔ ان کشیدہ حالات میں سیکورٹی مین سمیت متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حزب اختلاف اور انسانی حقوق کے گروپس ان تباہ کن تصادم کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہراتے ہیں جبکہ شام کی حکومت جلاوطن بھگوڑوں اور مسلح دہشت گرد گروپوں کو مورد الزام ٹھہراتی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ان پرتشدد واقعات کی ڈوریں باہر سے ہلائی جا رہی ہیں۔
نائجیریا میں قبائیلی تصادم،50افراد ہلاک، ایمرجنسی نافذ
نائجیریا (سی ایم لنکس ) افریقی ملک نائجیریا کے مشرقی علاقے میں دو قبائل کے مابین تصادم میں پچاس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ نائجیرین حکومت کے ایک ترجمان کے مطابق یہ پرتشدد جھڑپیں ایبون یی نامی ریاست میں ہوئی ہیں۔دونوں قبائل کے درمیان زمین کا یہ تنازع طویل عرصے سے جاری ہے۔ حالات پر قابو پانے کے لیے ایبونی کی حکومت نے اضافی سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے۔یہ پرتشدد جھڑپیں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب نائیجریا کے صدر جوناتھن گڈ لک نے ملک کے کئی حصوں میں ریاستی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ فیصلہ کرسمس کے موقع پر شدت پسندوں کی جانب سے کیے گئے بم حملوں کے بعد کیا گیا ہے۔
لندن :سال نو کی تقریب میں ماڈلز نے ریمپ پر مشرقی رنگوں کا جلوہ بکھیر دیا
لندن(سی ایم لنکس )لندن میں سال نو کی تقریب میں ماڈلز نے ریمپ پر مشرقی رنگوں کا جلوہ بکھیر دیا، ماڈلز نے نہ صرف کیٹ واک کی بلکہ رقص کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ برطانیہ میں بھی مشرقی طور طریقے مقبول ہونے لگے ہیں۔ شو سے پہلے ماڈلز کو تیار کرنے کے لیے میک اپ کا انتظام کیا گیا لیکن اس تیاری میں مشرقی اندازکے ساتھ ساتھ مغر بی پن کی تھوڑی جھلک نظر آئی۔ ماڈلز نے مشرقی لباس زیب تن کر کے ریمپ پر کیٹ واک کر کے جلوہ بکھیر دیا۔اگرچہ لندن میں ساڑھی زیادہ مقبول ہے لیکن شرارے اور لہنگے کی بھی یہاں بہت دھوم ہے۔گانا ختم ہوا توماڈلز نے ایک بار پھر کیٹ واک دوبارہ شروع ہوگئی۔جہاں ایک طرف تو ماڈلز نے اپنی اداو¿ں کا جادو چلایا تو دوسری طرف موسیقی کا سحر شائقین کے سر چڑ ھ کر بولنے لگا۔
 
30/12/2011


امریکا کاقید سینئر طالبان رہنما کو افغان حکام کے حوالے کرنے پر غور
واشنگٹن(سی ایم لنکس ) امریکا نے گوانتا ناموبے میں قید ایک سینئر طالبان رہنما کو افغان حکام کے حوالے کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی کوششیں اہم موڑ پر پہنچ گئی ہیں۔ خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اوباما انتظامیہ گوانتا ناموبے میں قید سینئر طالبان رہنما محمد فضل کو افغان حکومت کے حوالے کرنے پر غور کررہی ہے۔ اس طالبان رہنما کو افغان حکومت کے حوالے کرنے کا مقصد طالبان سے امن معاہدے کے امکانات میں بہتری لانا ہے۔ طالبان رہنما محمد فضل 2002 سے گوانتانامو بے میں قید ہے محمد فضل پر 1998 سے 2001 کے درمیان افغان شہریوں کے فرقہ وارانہ قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ 


 سعودی عرب نے 30 ارب ڈالر کے امریکی لڑاکا طیارے خریدلیے 
ریاض (سی ایم لنکس ) سعودی عرب نے امریکا سے قریبا 30 ارب ڈالر مالیت کے لڑاکا طیارے خریدلیے ہیں جن میں 84 ایڈوانس ایف 15بھی شامل ہیں۔ڈیل سے امریکامیں 50ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔انتیس اعشاریہ 4ارب ڈالر مالیت کی اس ڈیل کااعلان امریکا کے محکمہ خارجہ نے کیا ہے۔جن میں 70 پرانے ایف 15 طیاروں کو جدید بنانے کامعاہدہ بھی شامل ہے۔محکمہ خارجہ کے سیاسی وفوجی امور کے بیوروکے سربراہ اینڈریو شپیرو نے بتایاکہ یہ معاہدہ سعودی عرب کے لیے خطے کی سیکیورٹی کے لحاظ سے کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔ان کاکہناہے کہ خطے کو جن خطرات کاسامنا ہے ان میں سے ایک ایران ہے 


 شام میں مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ سے مزید25افراد ہلاک 
دمشق (سی ایم لنکس ) شام میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران مختلف شہروں میں سرکاری سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید25 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق یہ ہلاکتیں ایسے وقت پر ہوئی ہیں جب عرب لیگ کے مبصرین کا ایک وفد شام کے دورے کے دوران وہاں کی صورت حال کا جائزہ لے رہا ہے۔ شامی فوج نے دارالحکومت دمشق کے مضافات کے علاوہ ان علاقوں میں لوگوں کے ہجوم کو نشانہ بنایا جہاں عرب لیگ کے مبصرین کی آمد متوقع تھی۔ مبصرین شام کے تین شہروں حمص، درعا اور ادلِیب کا دورہ کر رہے تھے ،جہاں روزانہ کی بنیاد پر تشدد اور ہلاکتوں کی اطلاعات ملتی رہی ہیں۔حکومت مخالف مظاہروں کے دوران چودہ ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پانچ ہزار سے زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں۔


 چلی کے وزیرتعلیم نے طلبا کے احتجاج کے باعث استعفیٰ دیدیا 
سانتیاگو(سی ایم لنکس ) چلی کے وزیرتعلیم نے طلبا کے احتجاج کے باعث استعفیٰ دیدیا،غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ چلی کے وزیر تعلیم فیلپ بولنس نے طلبا کے احتجاج کے باعث استعفیٰ دیدیا ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ طلباتعلیمی میدان میں اصلاحات کیلئے احتجاج کررہے تھے ، چلی کے وزیر تعلیم دوسرے وزیر ہیں ،جنہوں نے ایک جیسی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔ طلبا تنظیم کے رہنما نے فیلپ بولنس کے پیشرو ھیرل بیر کو خوش آمدید کہا ہے۔ 


مسیحیوں کو کرسمس پر مبارکباد دینا گناہ نہیں ،سعودی عالم دین
ریاض(سی ایم لنکس )سعودی مجلس شوری کے رکن اور ممتاز سعودی عالم دین حاتم الشریف کے مطابق مسیحیوں کو کرسمس پر مبارک باد دینا گناہ نہیں بلکہ مستحب عمل ہے۔لندن سے شائع ہونے والا عربی اخبار الحیاة کو انٹرویو دیتے ہوئے شیخ شریف کا کہنا ہے کہ اسلام میں غیر مسلم کو اسکے مذہبی تہوار یا کسی اور موقع پر تہنیت دینے میں کوئی ممانعت نہیں، انکے مطابق حضور صلی اللہ علیہ وسلم غیر مسلموں کو تہنیت کرتے ہوے کہتے تھے السلام علی من اتبع الھدیٰ۔یاد رہے کہ جب سے سعودی عرب اپنے نوجوانوں کو غیر ممالک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیئے بھیج رہا ہے اس وقت سے یہ غیر مسلموں کی تہنیت متنازع مسئلہ چلا آرہا ہے۔


مصر: قاہرہ میں 17غیر سرکاری تنظیموں کے دفاتر پر چھاپے
قاہرہ(سی ایم لنکس ) مصری پولیس نے دارالحکومت قاہرہ میں سترہ غیر سرکاری تنظیموںNGOs کے دفاتر پر چھاپے مارکر دستاویزات اور دوسرا سامان ضبط کر لیا۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بتایا کہ پولیس نے دوامریکی تنظیموں نیشنل ڈیمو کریٹک انسٹی ٹیوٹ اورانٹرنیشنل ری پبلکن انسٹی ٹیوٹ سمیت سترہ NGOs کے دفاتر پرچھاپے مارے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ امریکا مصر کو دی جانے والی ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کی سالانہ فوجی امداد پر نظر ثانی کر سکتا ہے۔مصر کی مسلح افواج کی سپریم کونسل کہہ چکی ہے کہ وہ جمہوریت نوازوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو ملنے والے فنڈز کی تحقیقات کرے گی اور ملکی امور میں غیر ملکی مداخلت برداشت نہیں کرے گی۔مصر کی انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیمیں حکمراں فوجی کونسل سے اقتدار جلد سے جلد سول حکومت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ 


وینزویلا میں ٹینکر حادثہ ، 14 افراد زندہ جل گئے
کراکس(سی ایم لنکس )جنوبی امریکا کے ملک وینزویلا میں پٹرول سے بھرے تیز رفتار ٹینکر کے حادثے میں چودہ افراد جل کر ہلاک ہو گئے۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کے مطابق دارالحکومت کاراکاس کے قریب ہائی وے پر ٹینکر الٹ گیا اور اس میں چھتیس ہزار لٹر پٹرول سڑک پر بہنے لگا۔پٹرول میں آگ لگ گئی جس سے ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا۔ آگ کی زد میں آٹھ گاڑیاں اور ایک بس آ گئی۔ عینی شاہدوں کے مطابق ٹینکر تیز رفتاری سے جا رہا تھا اور اس میں سے پٹرول چھلک رہا تھا۔ حادثے میں ٹینکر ڈرائیور محفوظ رہا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 


سڈنی میں ڈاکو جان بچانے کیلئے چینی قونصل خانے میں گھس گیا
سڈنی(سی ایم لنکس )آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک ڈاکو چینی قونصل خانے میں گھس گیا جسے پکڑنے کے لئے پولیس کو چھ گھنٹے لگے۔ مقامی ٹی وی کے مطابق دو ڈاکوو¿ں نے ایک پب لوٹنے کی کوشش کی۔ایک ڈاکو کو لوگوں نے پکڑ لیا جبکہ دوسرا بھاگ نکلا اور ایک قریبی گلی میں واقع چینی قونصل خانے میں جا چھپا۔ پولیس نے اسے گرفتار کرنے کے لئے قونصل خانے کا محاصرہ کیا اور ارد گرد کے راستے بند کر دیئے۔ اس دوران ڈاکو اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اور چھ گھنٹے بعد ڈاکو کو پکڑ لیا گیا۔ 


دبئی: خورشیدقصوری کی پرویز مشرف سے ملاقات 
دبئی(سی ایم لنکس )تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیرخارجہ خورشید قصوری نے دبئی میں پرویز مشرف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران سابق وزیرخارجہ خورشید قصوری نے پرویز مشرف سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

حکومت اور فوج کا تنازع پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکہ
واشنگٹن(سی ایم لنکس )امریکا کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت اور فوج کا تنازع پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے، نئے سال میں اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں۔امر یکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ 2011پاکستان سے تعلقات کے حوالے سے مشکل سال تھا، 2012میں پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو خوشحال، پرامن اورمستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔ تر جمان نے کہا کہ پاک فوج اورامریکا کے معاملات پر کچھ نہیں کہہ سکتے، امریکی محکمہ خارجہ امریکا نے کبھی ضرورت سے زیادہ تنقید نہیں کی، شمالی افریقہ اور عرب ممالک کی تحریکوں میں امریکا کا کوئی ہاتھ نہیں۔ انھو ں نے پاک بھارت مذاکرات کا خیر مقدم کیا۔ ترجمان نے کہا امریکا نے پاکستانی عوام کی امداد کے لئے فنڈز دیئے ہیں۔ 


مصر:سترہ این جی اوز کے دفاتر پر چھاپے ،دستاویزات سمیت دیگر سامان ضبط
قاہرہ(سی ایم لنکس )مصری پولیس نے دارالحکومت قاہرہ میں سترہ غیر سرکاری تنظیموںNGOs کے دفاتر پر چھاپے مارکر دستاویزات اور دوسرا سامان ضبط کر لیا۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بتایا کہ پولیس نے دوامریکی تنظیموں نیشنل ڈیمو کریٹک انسٹی ٹیوٹ اورانٹرنیشنل ری پبلکن انسٹی ٹیوٹ سمیت سترہ NGOs کے دفاتر پرچھاپے مارے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ امریکا مصر کو دی جانے والی ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کی سالانہ فوجی امداد پر نظر ثانی کر سکتا ہے۔مصر کی مسلح افواج کی سپریم کونسل کہہ چکی ہے کہ وہ جمہوریت نوازوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو ملنے والے فنڈز کی تحقیقات کرے گی اور ملکی امور میں غیر ملکی مداخلت برداشت نہیں کرے گی۔مصر کی انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیمیں حکمراں فوجی کونسل سے اقتدار جلد سے جلد سول حکومت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ 


بھارت نے توپخانہ پیچھے ہٹانے کی پاکستانی تجویز مسترد کر دی
 نئی دہلی(سی ایم لنکس )بھارت نے مشترکہ سرحد سے آرٹلری اور بھاری توپخانہ پیچھے ہٹانے کے بارے میں پاکستان کی تجویز مسترد کر دی ہے اور پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اپنی جوہری پالیسی بشمول ایٹمی ہتھیاروں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے بارے میں اپنی پوزیشن واضح کر دے۔ اکنامکس ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت نے یہ بات پاکستانی حکام اور اسلام آباد میں روایتی اور جوہری ہتھیاروں کے بارے میں اعتماد سازی سے متعلق دو روزہ مذاکرات کے دوران کہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی حالیہ خلاف ورزیوں کے تناطر میں پاکستان کی یہ تجویز قبول کرنے سے انکار کیا ہے جس میں پاکستان نے مشترکہ سرحد سے بھاری توپخانہ آرٹلر ی توپیں 30 کلومیٹر پیچھے لے جانے کی تجویز پیش کی تھی۔


ترکی : کردوں کیخلاف فضائی حملوں کی تحقیقات کا حکم 
استنبول(سی ایم لنکس )ترک فوج نے جنوب مشرقی علاقے میں کردوں کےخلاف فضائی حملوں کی تصدیق کرتےہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ترکی جنرل کی جانب سے بیان میں کہاگیا کہ ترک فضائیہ نے عراقی سرحد کے قریب مشتبہ کرد مزاحمت کاروں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جن کی نشاندہی ڈرون طیاروں کے ذریعے کی گئی تھی۔ان حملوں میں پینتیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ترک فوج کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔


بھارت ،لوک پال بل کی منظوری ڈیڈ لاک کا شکار 
نئی دہلی(سی ایم لنکس )بھارتی ایوان بالا لوک سبھا کا اجلاس لوک پال بل پر ووٹنگ کے بغیر غٰیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لوک پال بل کی منظوری کے لئے کی جانے والی ووٹنگ اس وقت تعطل کا شکار ہو گئی جب نہ صرف حزب اختلاف بلکہ حکومتی ارکان نے بھی بل میں کی جانے والی ترامیم کو مسترد کر دیا۔لوک سبھا کے اسپیکر حامد انصاری نے کہا کہ حکومتی اور حزب اختلاف کے ارکان کے شور شرابے اور ہنگامہ آرائی کے باعث ان کے پاس اجلاس بغیر ووٹنگ کے ملتوی کر نے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔


امریکا نے جدید ڈرون ہیلی کاپٹر تیار کرلیا 
لندن(سی ایم لنکس )امریکا اب ڈرون طیاروں کی بجائے ہیلی کاپٹروں سے بھی کرسکتا ہے کیونکہ اس نے ڈرون ہیلی کاپٹر تیار کرلیا ہے۔ آئندہ سال آزمائشی پرواز کے بعد افغانستان میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈرون حملے شروع کئے جائیں گے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق اے ساٹھ ڈرون ہیلی کاپٹر پر سینسرز کے علاوہ کیمرا نصب ہے جو چھ کلو میٹر سے زائد کی بلندی سے پینسٹھ مربع کلومیٹر تک زمین پر حرکت کرنے والی چیز کو دیکھ اور اس کی واضح تصویر بنا سکتاہے۔امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے ڈرون ہیلی کاپٹر تیار کرلیا ہے اور دیگر کی تیاری جاری ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ڈرون کی آزمائشی پرواز آئندہ سال شروع کی جائیں گی۔ اور اس کے بعد اسے افغانستان میں استعمال کیا جائے گا۔


طالبان مذاکراتی دفتر کو قطر میں کھو لنے کی منظوری
کابل(سی ایم لنکس )ا فغانستان کے صدر حامد کرزئی نے طالبان مذاکراتی دفتر کو قطر میں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔یہ مذاکراتی دفتر طالبان کے نمائیندوں اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات کروانے میں کلیدی کردار ادا کرئے گا۔حکومت افغانستان نے جو امریکی حکام کے طالبان کیساتھ کچھ مدت سے جا ری مذاکرات سے بے چینی محسوس کر رہی تھی یہ اعلان کیا ہے کہ مذاکراتی دفتر میں غیر ملکی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اس وقت افغانستان میں تقریباً ایک لاکھ امریکی فوجی موجود ہیں مگر اس کے باوجود طالبان کیطرف سے ملک کے متعدد علاقوں میں حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اطلاع ملی ہے کہ ملک کے مشرقی علاقے میں ایک شاہراہ پر نصب بم کو اسوقت ریموٹ کنٹرول سے پھاڑا گیا جب نیٹو کی گاڑیاں وہاں سے گزر رہی تھیں۔ اس حملے میں نیٹو کے تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے مول لیتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ ان کا ہدف امریکی فوجی تھے۔ 


نا امیدی کا خاتمہ ہمارا مشن ہے، ایڈملی بینڈ
لندن(سی ایم لنکس ) لیبر لیڈر ایڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ 2012 میں امید کی آس کے ذریعے مایوسی کو شکست دی جا سکتی ہے۔ نئے سال کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 2012 میں لیبر پارٹی کے رہنماﺅں کو اپنے ملک کے عوام کو یہ نوید دینی چاہئے کہ وہ امید کا دامن نہ چھوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس مشکل وقت میں یہ نہیں سوچنا کہ حالات بدل نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور لیبر پارٹی اس سلسلے میں اپنے مشن کو ازسرنو مرتب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم کو جن اقتصادی مسائل کا سامنا ہے ان کو دیکھتے ہوئے بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ سیاستدانوں کے پاس مسائل کا حل نہیں ہے۔ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ حکومت کسی کو بھی ہو حالات یہی رہیں گے جبکہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ حکومت چند طاقتور لوگوں کے ہاتھوں میں ہے اس لئے مسائل کو حل کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کنزرویٹو پارٹی کی سربراہی میں قائم موجودہ حکومت لوگوں کے ساتھ کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دور میں لوگوں کی ملازمتیں ختم ہو رہی ہیں اور کام کرنے والے لوگوں کا معیار زندگی کم ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بیروزگاری بڑھ رہی اور بیرونی قرضہ حاصل کئے جا رہے ہیں تو کوئی سیاستدان اس صورتحال میں خاموش نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی 2012 میں اپنے مشن کے ذریعے لوگوں پر ثابت کرے گی کہ سیاست کے ذریعے حالات کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی سیاسی قیادت ملک کو موجودہ مسائل سے باہر نکال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب اقتدار میں بیٹھے ہوئے طاقتور لوگ یہ کہتے ہیں کہ عوام کو پانچ سال تک برے حالات دیکھنے ہوں گے اور حکومت ان کو ان حالات سے باہر نہیں نکال سکتی تو مایوسی پیدا ہوئی ہے۔


امریکی عوام کے ٹیکس کا پیسے سے پاکستان کی مدد کررہے ہیں‘ وکٹوریہ نولنڈ
واشنگٹن(سی ایم لنکس ) امریکا نے کہا ہے کہ 2011 پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے مشکل سال تھا، امید ہے اگلے سال پاکستان اورامریکا کے تعلقات معمول پر آجائیں گے‘ترجمان وزارت خارجہ وکٹوریہ نولنڈ کاکہنا ہے کہ مستقبل میںپاکستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ پاکستان کو نیک نیتی کے پیغامات کیلئے ہر ممکن ذرائع استعمال کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ امریکا پاکستان کو پر امن اورخوشحال دیکھناچاہتا ہے۔ اس حوالے سے امریکا اپنی عوام کے ٹیکس کا پیسہ پاکستان میں ترقی ، تعلیم اوردیگر شعبوں میں خرچ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوکلیئرایشو پر پاک بھارت مذاکرات خوش آئند ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھا کہ پاک فوج اور حکومت کا تنازعہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ 


 29/12/2011


 سعودی خواتین کی بارڈر فورسز میں شمولیت ، مردوں کے برابرمراعات 
ریاض (سی ایم لنکس ) حال ہی میں میٹرک پاس سعودی خواتین نے سعودی بارڈر فورسز میں شمولیت اختیار کی ہے جہاں ان کو مرد اہلکاروں کے برابر عہدے دیے گئے ہیں۔ مردوں کے مساوی اعلیٰ عہدوں پر تعیناتی کے باوجود خواتین اہلکاروں کی خدمات میں کسی قسم کا فرق نہیں پڑا اور وہ نہایت کامیابی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کر رہی ہیں۔سعودی بارڈر فورسز کے ترجمان کرنل سالم صالح السلمی کا کہنا ہے کہ"بارڈر فورسز میں تعینات خواتین اہلکار مکمل اسلامی شرعی حدود و قیود کے اندر رہ کر کام کرتی ہیں۔ اس دوران ان سے صرف سیکیورٹی سے متعلق کام نہیں لیا جاتا بلکہ وہ حکام کو مطلوب خواتین اور کم عمر افراد کو گرفتار کرنے اور جیلوں میں خواتین سے تفتیش کے دوران بھی موجود ہوتی ہیں۔بارڈر فورسز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فوجی خاتون اہلکار عسکری خدمات کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ رفاہ عامہ کے کاموں اور رضاکار یونٹوں میں بھی کام کرتی ہیں۔ ملک کے مشرقی علاقوں میں خواتین اہلکاروں سے مختلف قسم کی رضا کارانہ سرگرمیوں میں خدمات حاصل کرنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔ 


 بھارت کیساتھ ایٹمی تعاون مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں،جاپانی وزیراعظم 
نئی دہلی (سی ایم لنکس ) جاپانی وزیر اعظم یوشیکو نوڈا نے کہا ہے کہ ان کا ملک بھارت کے ساتھ ایٹمی اور اقتصادی تعاون مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے ،نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں جاپانی وزیر اعظم یوشیکو نوڈا نے کہا کہ جاپان بھارت کے ایٹمی توانائی کے پروگرام میں توسیع کے منصوبے میں تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی توانائی کے حادثے سے حاصل ہونے والے سبق سے پوری دنیا کو آگاہ کرنا چاہتا ہے تاکہ نیوکلیئر سیفٹی کی صورت حال بہتر بنائی جا سکے۔ یوشیکو نوڈا نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ایٹمی تعاون جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے لیے ہوگا۔ جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ملک بھارت کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے کے لیے بات چیت شروع کرے گا۔انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پربھی زور دیا۔انھوں نے بتایا کہ جاپان آئندہ پانچ سال کے دوران دہلی ممبئی انفرا اسٹرکچر کوریڈور کے لیے ساڑھے چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ 


 نیویارک:تلخ یادوں کو خیر باد کہنے کیلئے پانچواں سالانہ یوم نجات منایا گیا 
نیویارک(سی ایم لنکس ) امریکا کے شہر نیویارک میں 2011کی تلخ یادوں کو خیر باد کہنے کے لیے پانچواں سالانہ یوم نجات منایا گیاگزرے ہوئے سال کی تلخیاں کہیں آنے والے سال کی خوشیوں کو ماند نہ کردیں اس لیے بہتر یہی ہوتا ہے کہ پچھلے سال کی پریشانیوں اور اور تفکرات کو گزرے برس کے کلینڈر کی طرح کچرے کے ڈبے میں ڈال دیا جائے۔ نیویارک کے ٹائمز اسکوئر میں ہر سال ہزاروں افراد جمع ہوتے ہیں ،جہاں وہ گزرے ہوئے سال کے دکھ اور تکلیفوں سے وابستہ ہر چیز کو مختلف طریقوں سے ضائع کر تے ہیں۔خط ،تصویریں اور کاغذات شریڈر مشینوں کے ذریعے پرزہ پرزہ کر دیے جاتے ہیں تو دکھ دینے والی نشانیوں کو آہنی ہتھوڑے سے ریزہ ریزہ کر دیا جاتا ہے۔یہاں آنے والی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ اسے ان چیزوں سے چھٹکارا پاکر بہت خوشی ہوئی اور اب وہ نئے سال کی خوشیوں سے بہتر طور پر لطف اندوز ہوسکے گی۔


میانمارمیں دھماکے ، 17 افراد ہلاک ، 80 زخمی
ینگون(سی ایم لنکس ) میانمار کے دارالحکومت ینگون میں دھماکے سے 17 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق میانمار کے دارالحکومت ینگون میں ایک ویئر ہاو¿س میں رات گئے ایک زور دھماکا ہوا، جس کے بعد آگ لگ گئی۔ حکام کے مطابق آگ نے جلد ہی ارد گرد کے گھروں اور عمارات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے۔ دھماکے اور آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ بعض عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے 50 لاشیں دیکھی ہیں۔


چلی :سابق فوجی آمر کے حامی میئر کیخلاف مظاہرہ طلبہ کو مہنگا پڑ گیا
سانتیاگو (سی ایم لنکس )چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں سابق فوجی آمر آگستو پنوشے کے حامی میئر کے خلاف مظاہرہ طلبہ کو مہنگا پڑ گیا۔سانتیاگو کے میئر کے دفتر کے سامنے کئی درجن طلبہ نے مظاہرہ کیا ،مظاہرین مفت تعلیم فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے پانی کی تیز دھاروں کے علاوہ آنسو گیس بھی استعمال کی۔


 شمالی کوریا ؛ آنجہانی رہنما کم جانگ ال کی قومی میموریل سروس کا انعقاد 
پیانگ یانگ (سی ایم لنکس ) شمالی کوریا میں آنجہانی رہنما کم جانگ ال کی قومی میموریل سروس منعقد کی گئی۔ دارالحکومت پیانگ یانگ کے کم ال سونگ اسکوائر پر لاکھوں افراد نے آنجہانی رہنما کی میموریل سروس میں شرکت کی۔میموریل ملٹری پریڈ کے موقع پر جانشین رہنما کم جونگ ان ، وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن آف ورکرز پارٹی، سپریم لیڈر، ملک اور فوج کے سربراہ موجودتھے۔میموریل سروس پر تین منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور بندوقوں کی سلامی دی گئی۔ 


 دو دن کی شاپنگ،رعایتی سیلز نے بر طا نوی شہریوں کوکنگال کر دیا 
لندن(سی ایم لنکس )سیل کا نام سنتے ہی اکثر افراد فورا شا پنگ کے لیے تیار ہو جا تے ہیں اور ایسے ہی افراد کو بر طا نیہ میں لگی رعا یتی سیلز نے کنگا ل کر دیا ہے۔ کرسمس او ر نئے سال کے استقبا ل کے سلسلے میں بر طا نیہ میں ان دنوں ہر طر ف سیلز کی بہار ہے جہاں آ نے والے افراد نے سستے کے شوق میں غیر ضر ور ی اشیا ءپر ہزاروں پا و¿ نڈ بربا د کر د یئے ہیں اوربینکو ں کے قر ض دار ہوچکے ہیں۔مالیا تی کمپنی کی جا ری کر دہ رپو رٹ کے مطا بق ان سیلز میں گز شتہ دو دنوں میں دو اعشا ریہ پا نچ ارب پا و¿نڈ کی شا پنگ کی گئی ہے جوایک ریکا رڈ ہے۔ما ہرین کا کہنا ہے کہ بیشتر افراد بچت کے نا م پر فا لتو اشیا ءکی خر یدار ی کر نے میں مصر و ف ہیں جس کے باعث ایک چوتھا ئی افراد نئے سال کے آ غاز پر قر ضو ں کے بو جھ تلے ڈوبے ہو ئے ہو نگے جن میں سے د س فیصد کر سمس 2012 تک بھی اپنے قرضے نہیں اتا ر پا ئیں گے۔ 


بوسنیا، سیاسی بحران ختم، مرکزی حکومت تشکیل
 سرائیو(سی ایم لنکس ) بوسنیا میں فریقین کے درمیان ایک مرکزی حکومت کی تشکیل کیلئے اتفاق رائے طے پا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بوسنیا میں چودہ ماہ سے جاری سیاسی ڈیڈ لاک کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ ایس ڈی اے کے مسلم پارٹی کے رہنما سیو لیجمان تائیک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سیاسی فریقین کے درمیان حکومت کی تشکیل کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماﺅں نے برسلز کی جانب سے فراہم کی جانیوالی امداد کی تقسیم کے حوالے سے دو طرح کے قوانین پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم سے کوئی بھی اس معاہدے پر خوش نہیں تاہم ملک کے مفاد میں یہ معاہدہ ہی بہتر ہے۔ بوسنیا کے کروٹ رہنما دراگین ویک نے کہا کہ اس معاہدے کیلئے بہت بڑے حوصلے اور عزم کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ہمارے درمیان اعتماد کا عکاس ہے جو کہ ملک کی اقتصادی اور سیاسی استحکام کے لیے انتہائی اہم تھا۔


فلپائن، سابق صدر کیخلاف فوجداری مقدمہ درج
منیلا(سی ایم لنکس ) فلپائن کی سابق صدر گلوریا میکاپاگل آرویو کیخلاف اینٹی کرافٹ استغاثہ نے دوسرا فوجداری مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق فلپائنی صدر گلوریا میکاپاگل آرویو کے خلاف مبینہ طور پر چینی مواصلاتی کمپنی کے ساتھ مہنگا معاہدہ کر کے بھاری کک بیکس لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ سابق صدر گزشتہ ماہ انتخابی دھوکہ دہی کے دیگر الزام میں گرفتار کر کے ملٹری ہسپتال میں زیر حراست رکھا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کی ہے لیکن دو ہزار آٹھ میں انہوں نے چینی مواصلاتی کمپنی کے ساتھ تین سو تیس ملین ڈالر کا سرکاری معاہدہ منسوخ کیا تھا۔ ان پر حالیہ مقدمہ کا اندراج فلپائنی صدر کی بدعنوانی کے خاتمے کی کوششوں کا حصہ ہے۔


امریکہ کے پاس کینسر میں مبتلا کرنیوالی ٹیکنالوجی
کراکس(سی ایم لنکس )دنیا میں امریکہ کی کھل کر مخالفت کرنے والے عالمی رہنماﺅں میں سے ایک وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے سوال اٹھایا ہے کہ آیا امریکہ نے ایسی خفیہ ٹیکنالوجی تیار کر لی ہے جس کے ذریعے وہ لاطینی امریکہ کے بائیں بازو کے حکمرانوں کو سرطان کے مرض میں مبتلا کر سکتا ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ بات بہت عجیب ہے کہ لاطینی امریکہ کے کئی رہنماﺅں کو سرطان کا مرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر بہت حیران کن ہے لیکن وہ کسی قسم کا الزام عائد نہیں کر رہے۔ ہوگو شاویز کو اس سال کے آغاز میں کینسر کی تشخیص کے بعد علاج کرانا پڑا تھا۔ گزشتہ روز ارجنٹائن نے اعلان کیا کہ خاتون صدر کرِسٹینا فرنانڈز، کینسر میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ ان کے علاوہ پیرا گوئے کے صدر فرناندو لوگو، برازیل کی صدر دِلما روزیف اور ان کے پیشرو، لولا ڈی سِلوا کو بھی کینسر کا علاج کرانا پڑا۔ تمام حکمرانوں کی بیماریوں کی کڑیاں جوڑتے ہوئے وینیزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے تعجب کا اظہار کیا اور کہا ممکنات کے قوانین کو ذہن میں رکھتے ہوئے، اس کی وضاحت کرنا بہت مشکل ہے کہ لاطینی امریکہ میں سے، ہم چند ایک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں الزام نہیں لگا رہا لیکن کہیں ایسا تو نہیں ہوا کہ انہوں، یعنی امریکہ نے کوئی ٹیکنالوجی بنا کر، ہم سب کو کینسر میں مبتلا کر دیا ہو اور اب ہمیں کا پتہ چل رہا ہو؟ یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ ہمیں اس کا پتہ ہی پچاس سال یا کئی سال بعد چلے؟ میں صرف ایک خیال کا اظہار کر رہا ہوں لیکن یقینا، یہ بہت زیادہ تعجب کی بات ہے کہ ہم سب کو کینسر ہوا ہے۔


شام: بغاوت کے دوران گرفتار 755 قیدی رہا
دمشق(سی ایم لنکس )شام کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ اس نے صدر بشارالاسد کے خلاف نو ماہ سے جاری بغاوت کے دوران گرفتار کیے جانے والے 755 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق رہا کیے جانے والے یہ افراد حالیہ مظاہروں میں تو شریک تھے لیکن ان کے ہاتھ کسی کے خون سے نہیں رنگے تھے۔ اقوام متحدہ کے مطابق حکومت مخالف مظاہروں کے دوران 14 ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 5 ہزار سے زیادہ لوگ حکومتی کریک ڈاﺅن میں مارے جا چکے ہیں۔ ان تمام قیدیوں کی رہائی عرب لیگ کے ساتھ کیے گئے ایک امن معاہدے کے تحت عمل میں آئی ہے۔ یہ فیصلہ عرب لیگ کے مبصرین کی شام آمد کے دوسرے دن سامنے آیا ہے۔ اس سے پہلے عرب لیگ کے مشن کے سربراہ نے حمص شہر میں صورتحال کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔ مصبرین کے حمص کے دورے کے موقعے پر ماحول قدرے پ±رسکون رہا اور کوئی جھڑپیں نہیں ہوئیں۔ شام میں قیام امن کے منصوبے کے تحت آنے والے عرب لیگ کے مبصرین صورتحال کا جائزہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان مبصرین کی شام آمد کا مقصد حکومتی افواج اور صدر بشار الاسد کے مخالف مظاہرین کے درمیان جاری ان پ±رتشدد جھڑپوں کا خاتمہ کروانا ہے جن میں اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق رواں سال مارچ سے اب تک 5 ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔ 


کم جونگ ال کا بیٹا ملک اور فوج کا سپریم لیڈر مقرر
پیانگ یانگ(سی ایم لنکس ) شمالی کوریا نے قرار دیا ہے کہ آنجہانی کم جونگ ال کے بیٹے کم جونگ ان شمالی کوریا کی حکمران جماعت، فوج اور عوام کے سپریم لیڈر ہونگے۔ اس بات کا اعلان جمعرات کو شمالی کوریا کے آنجہانی رہنما کی آخری رسومات ادا کرنے کے موقع پر کیا گیا۔ کم جونگ ال کی پیانگ یانگ میں آخری رسومات جمعرات کو ادا کی گئیں۔ اس موقع پر فوج کی ایک بہت بڑی پریڈ منعقد ہوئی اور اس موقع پر لاکھوں لوگ کم ٹوسنگ سکوائر میں جمع تھے۔ کم جونگ ال کے انتقال کے بعد پہلی بار حکومت نے باضابطہ طور پر ان کے بیس سالہ بیٹے کم جونگ ان کے بطور سپریم لیڈر بنائے جانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر بیس سالہ کم عمر اور ناتجربہ کار سپریم لیڈر اپنے والد کی آخری رسومات کے موقع پر اپنی چھوٹی پھوپھی کے ہمراہ کھڑا تھا جس کے بارے میں امکان ہے کہ وہ اپنے کم عمر بھتیجے کی سرپرست ہونے کا کردار ادا کریں گی اور عالمی برادری سے معاملات بھی طے کریں گی کیونکہ شمالی کوریا کے باہر یہ سوال جنم لے رہا ہے کہ کم عمر لیڈر کس طرح متنازع نیوکلیئر پروگرام جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ متنازع معاملات کو طے کریگا اور کس طرح تنازعات کی شکار اس قوم کو مستحکم اور متحد رکھے گا۔ دوسری طرف کم جونگ ال کی آخری رسومات کے موقع پر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے دفاتر پر اقوام متحدہ کا پرچم سرنگوں کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ کے یو این مشن نے درخواست کی تھی اس کے علاوہ یہ معمول کی بات ہے کہ جب کسی بھی ملک کا سربراہ مملکت انتقال کرتا ہے تو دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے دفاتر پر لہرانے والے عالمی ادارے کے پرچم سرنگوں کئے جاتے ہیں۔


چلی: مئیر کے گھر کے باہر مظاہرہ کرنیوالے طلبہ پر پولیس کا دھاوا
سانیٹاگو(سی ایم لنکس )چلی میں مئیرکے گھرکے باہر مظاہرہ کرنےوالے طلبہ پر پولیس نے دھاوابول دیا، واٹرکینن اور آنسو گیس کے شیل لگنے سے متعددطلبا زخمی ہوگئے۔فوج کے حمایت یافتہ مئیرکے گھر کے سامنے پہلے ہی مفت تعلیم کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری تھا لیکن مظاہرے میں مزید طلبا کی شرکت کے بعد اور بھی تیزی آگئی جس پر پولیس کو ایکشن کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ پولیس نے پہلے تو مظاہرین کو واٹرکینن کے ذریعے منتشرکرنےکی کوشش کی لیکن اسے ناکامی کا سامناکرناپڑا۔ اس کےبعد آنسو گیس کے شیل برسائے گئے۔ پولیس نے اس موقع پر کئی طلبا کو گرفتارکرلیا۔ طلبہ کا کہناتھا یونیورسٹیوں میں تعلیم مفت دی جائے۔ ان کا کہناتھا ملک کو موجودہ نظام تعلیمی غیرمعیاری لیکن ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔ 


ایرانی بحری مشقوں کے علاقے میں امریکی ایئر کرافٹ کیرئیر
تہران(سی ایم لنکس )امریکا کا ایئر کرافٹ کیرئیر ایرانی پانیوں میں دیکھا گیا ہے۔ ایرانی ائیر کرافٹ نے امریکی بیڑے کی تصاویر لی ہیں۔ خبرساں ادارے ارنا کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایرانی فوجی مشقیں جاری ہیں۔آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں میں مصروف فوج کے ترجمان محمود موسوی کا کہنا ہے کہ امریکی ایئرکرافٹ کی تصاویر ایرانی جہازوں نے لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی بیڑے کو نقل و حمل کرتے دیکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایران اور امریکا میں آج کل شدید زبانی جنگ چھڑی ہوئی ہے۔ ایران دھمکی دی تھی کہ اگر اس کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی وہ دنیا کو تیل کی سپلائی کی بڑی گزر گاہ آبنائے ہرمز کو بند کردے گا جس پر امریکا نے کہا تھا کہ ایران ایسا اقدام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 


تیونس کا ایک غریب پھل والا رواں سال کی اہم ترین شخصیت ہے: ٹائمز
لندن(سی ایم لنکس )برطانوی اخبار ٹائمز نے تیونس کے ایک غریب پھل والے محمد بوعزیزی کو اس سال کی اہم ترین شخصیت قرار دیا ہے۔ ایک سال قبل ان کی خودکشی کے بعد "بہار عرب" نامی شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ محمد بوعزیزی بغیر لائسنس کے پھل بیچتے تھے جس کی وجہ سے مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے ان سے ٹرالی، پھل اور ترازو ضبط کر لئے اور سب کے سامنے ان کے چہرے پر تھپڑ مارا۔ محمد بوعزیزی ایسی توہین برداشت نہیں کر پائے اور 17 دسمبر 2010 کو مقامی انتظامیہ کے دفتر کے سامنے اپنے آپ کو جلا دیا۔ کچھ دن بعد وہ اسپتال میں جان بجق ہوگئے۔


کشیدگی بڑھانے کی ایران کی کوششیں نتیجہ خیز نہیں ہوں گی: پنٹاگون
واشنگٹن(سی ایم لنکس )آبنائے ہرمز میں کشیدگی بڑھانے کی ایران کی کوششیں نتیجہ خیز برآمد نہیں ہوں گی، امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی ہے کہ امریکہ اس خطے میں استحکام برقرار رکھنے کے قابل ہے۔ ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر مغربی ممالک ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کریں تو ایران اور عمان کے درمیان سمندری راستہ بند کیا جائے گا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور عراق آبنائے ہرمز کے راستے سے ہوکر تیل کی فراہمی کرتے ہیں۔


28/12/2011

روس کو یورپی میزائل شکن دفاعی نظام پر مذاکرات پر اتفاق کرنا چاہئے،امریکہ
واشنگٹن(سی ایم لنکس )امریکا نے کہا ہے کہ روس کو یورپی میزائل شکن دفاعی نظام کے مسئلے کے بارے میں تعمیری مذاکرات پر اتفاق کرنا چاہئے۔بین الاقوامی سلامتی سے متعلق امریکہ کی نائب وزیر خارجہ روز گوٹن مولر کا کہنا تھا کہ یورپی میزائل شکن دفاعی نظام کے مسئلے پر روس اور امریکہ کے مابین تعاون نہ صرف ممکن ہے بلکہ انتہائی اہم بھی۔ ان کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کے دنیا کے نوے فیصد ذخائر امریکہ اور روس کے پاس ہیں۔ دونوں ملکوں کو جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں کمی کے لئے مشترکہ اقدامات کرنے چاہیں۔ دوسری جانب روس امریکہ سے یہ ضمانت دینے کا مطالبہ کر رہا ہے کہ یورپ میں نصب کیا جانے والا امریکی میزائل نظام روس کے خلاف استعمال نہ کیا جائے۔

 مہمند ایجنسی واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جنرل کیانی کودیدی پینٹاگون
واشنگٹن (سی ایم لنکس )امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہاہے کہ مہمند ایجنسی واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جنرل کیانی کودیدی گئی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی خارج از امکان نہیں ہے۔ترجمان پینٹاگون جان کربی نے واشنگٹن میں صحافیوں کوبتایا کہ مہمند ایجنسی واقعے کی تحقیقات پر جنرل کیانی کو اسلام آباد میں متعین امریکی اہلکار نے اتوار کو بریفنگ دی، جس میں جنرل کیانی کو تحقیقات کے نتائج سے آگاہ کیا گیا، ترجمان کا کہنا تھا کہ مہمند ایجنسی واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ بھی جنرل کیانی کے حوالے کی گئی ہے۔ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی خارج ازامکان نہیں، تاہم حتمی رپورٹ پر ہی ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا، ترجمان کہنا تھا کہ اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ غلطی امریکی اہلکاروں سے ہوئی ہیں یا نیٹواہل کاروں سے۔

 شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ال کی آخری رسومات
پیونگ یونگ(سی ایم لنکس ) شمالی کوریا کے آنجہانی رہنما کم جونگ ال کی دو روزہ آخری رسومات دارالحکومت پیونگ یونگ میں جاری ہے۔ آخری رسومات کے موقع پر کم جونگ ال کے بیٹے سے اظہار افسوس اور ہردلعزیز رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے لاکھوں لوگ موجود ہیں۔ شدیدبرفباری میں بھی لاکھوں فوجی جوانوں نے اپنے رہنما کوآخری سلام پیش کیا،،شیشے کے تابوت میں میت کو لایاگیا۔اس موقع پر گاڑیوں کی ایک لمبی قطار کے ساتھ کم جونگ ان ساتھ ساتھ چلتے رہے۔کِم جونگ اِل کے تیسرے بیٹے اورانشین کِم جونگ ا ن نے ایک سادہ اور پر وقار تقریب میں اعلٰی فوجی حکام اور ورکرز پارٹی کے عہدیداروں کے ساتھ اپنے آنجہانی والد کا دیدار کیا۔ کِم جونگ اِل ہفتے کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

 غزہ پر اسرائیلی فضائی حملہ ،ایک فلسطینی جاں بحق ، دو زخمی
مقبوضہ بیت المقدس(سی ایم لنکس ) غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک فلسطینی جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے، اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق جبلیان مہاجر کیمپ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک رکشہ کو نشانہ بنایا گیا۔ واقع میں جاں بحق ہونیوالے کی شناخت Abdallah Al Telbani کے نام سے ہوا۔ اسرائیل کے فوجی ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبانی یہودی ریاست پر حملوں میں ملوث تھا۔

سال 2011 معمر قذافی کی زندگی اور اقتدار کو نگل گیا، رپورٹ
طرابلس(سی ایم لنکس ) عرب ممالک کی انقلابی لہر نے بیالیس سال لیبیا پر مطلق العنان حکمرانی کرنے والے معمر قذافی کا سورج بھی غروب کر دیا، دو ہزار گیارہ میں معمر قذافی کی زندگی اور دور اقتدار کا خاتمہ ہوگیا۔ معمر قذافی سات جون انیس سو بیالیس میں سیرت نامی علاقے میں پیدا ہوئے۔ وہ انیس سو اکسٹھ سے فوج میں شامل ہوئے اور یکم ستمبر انیس سو انہتر میں شاہ ادریس کا تختہ الٹنے کے بعد اقتدار سنبھالا۔ انہوں نے لیبیا کو عرب ریپبلک قرار دیا۔ مخالفین کو سرعام پھانسیاں دی گئیں اور اختلاف رائے پر پابندی عائد ہو گئی۔ یوں لیبیا میں طاقت و اقتدار کا مرکز قذافی گھرانہ بن بیٹھا۔ بین الاقوامی منظر نامے میں قذافی نے عرب اور افریقی تحاریک کی حمایت اور مغربی ممالک کی مخالفت کی۔ معمر قذافی فلسطینیوں کی آزادی کے حامی تھے۔ انیس سو چھپن کے سوئیز بحران کے دوران اسرائیل مخالف احتجاج میں حصہ لیا۔ لیکن بعد میں قبلہ تبدیل ہونے لگا اور فلسطینیوں اور اسرائیل میں مذاکرات کے بعد انیس سو پچانوے میں معمر قذافی نے تیس ہزار فلسطینیوں کو لیبیا سے بے دخل کر دیا۔ قذافی کے مسلم ممالک سے تعلقات بھی خصوصی اہمیت کے حامل تھے۔ انیس سو چوہتر کو لاہور میں عالمی اسلامی کانفرنس میں قذافی کی شرکت کو خصوصی اہمیت ملی۔ انیس سو اناسی سے دو ہزار چھ تک لیبیا امریکی حکومت کے دہشتگردوں کی فہرست پر تھا۔ تعلقات میں کشیدگی کی بڑی وجہ لوکربی حادثہ بھی تھا۔ جس میں لیبیا کے انٹیلیجنس حکام ملوث تھے۔ مگربعد میں لیبیا نے تعاون کی پالیسی اپنائی اور دو ہزار تین میں ایٹمی پروگرام ترک کردیا گیا۔ تعلقات میں بہتری کے بعد دو ہزار چار میں سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے قذافی سے ملاقات کی اور انہیں دہشتگردی کے خلاف جنگ کا اہم اتحادی قرار دیا۔ دو ہزار گیارہ میں تبدیلی کی لہر مسلم دنیا سے ہوتی ہوئی لیبیا پہنچی تو لیبیا کے عوام معمر قذافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔ نیٹو نے کارروائی کا آغاز کیا لیکن قذافی ڈٹے رہے۔ آڈیو پیغامات میں جنگ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے رہے۔ نوبت یہ جا پہنچی کہ لیبیا پر بیالیس سال حکمرانی کرنیوالا آمر اپنے آبائی علاقے سیرت تک محدود رہ گیا۔ اس دوران بمباری میں شاندار محل تباہ ہوئے اور بیٹے بھی مارے گئے۔ لیبیا میں عبوری کونسل بنی اور مطلق العنان قذافی کا دور ختم ہوا۔ طرابلس کے محل سے سیرت تک محدود ہونے والے قذافی سیرت کی پائپ لائن میں چھپے پائے گئے اور پھرعوامی اشتعال کا نشانہ بننے کے بعد عبرتناک موت کا شکار بنے۔ ستم ظریفی یہ کہ معمر قذافی کی لاش مردہ خانے میں پڑی رہی۔ لوگ اسے دیکھتے رہے اور عبرت پکڑتے رہے اور پھر معمر قذافی لیبیا ہی کے ریگستان میں بے نام قبر میں دفن کردیئے گئے۔
بدعنوانی کیخلاف انا ہزارے کی بھوک ہڑتال دوسرے روز بھی جاری
ممبئی(سی ایم لنکس )بدعنوانی کے خلاف مہم چلانے والے بھارتی سماجی کارکن انا ہزارے کی بھوک ہڑتال کا آج دوسرا دن ہے۔ ان گرتی ہوئی صحت کی وجہ سے انکے حامی پریشان ہیں۔ انا ہزارے نے بدعنوانی کے خلاف ایک موثر قانون بنانے کے لئے بھارتی کاروباری مرکز ممبئی میں کل تین روزہ بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔انا کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے ڈاکٹروں نے آج صبح انکا معائنہ کیا۔ انہیں سو درجہ بخار ہے اور انکی نبض کی رفتار بہتّر ہے۔ انہوں نے کل رات بھی انا کو بھوک ہڑتال ختم کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن انہوں نے انکار کر دیا ہے۔ وہ انہیں دوا دینا چاہتے ہیں لیکن انا ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔بھارتی پارلیمان نے کل بدعنوانی کے خلاف لوک پال بل کو منظور کیا تھا لیکن دو تہائی اکثریت نہ ہونے کی وجہ سےقانونی پیچیدگی پیدا ہو گئی ہیں۔

رواں سال روسی وزارت برائے ہنگامی حالات نے ستائیس ممالک کی مدد کی
ماسکو(سی ایم لنکس)رواں سال روسی وزارت برائے ہنگامی حالات نے ستائیس ممالک کی مدد کی ہے۔ اس وزارت کے سربراہ سرگئی شوئیگو± نے اطلاع دی کہ اس سال آسٹریا، اطلی، سربیا، ترکی، تیونس، لیبیا، کرغزستان اور جاپان سمیت غیر ملکوں میں کل ملا کر ستر امدادی کارروائیاں کی گئی۔ صدر روس دمیتری میدویدیو نے وزارت مذکورہ کے تمام اہلکاروں کو ان کی پیشہ ورانہ تقریب کے موقع پر مبارک باد دی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ روسی امدادی ٹیموں کے اہلکاروں کا غرض ہے کہ مانٹرنگ سسٹم اور ہنگامی حالات کی پیشن گوئی کرنے والے سسٹم کو فروغ دئے ہوئے زمانے کے تقاضوں پر پورے اترے۔ روسی وزیر اعظم ولادی میر پوتین نے اپنے تہزیتی تار میں نشاندہی کی کہ اس وزارت کے اہلکاروں کی باہمت اور انتہائی عمدہ کام کو روس اور دنیا میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

صدر یمن کو امریکہ جانے کی اجازت نہیں دی گئی
واشنگٹن(سی ایم لنکس)امریکی حکام نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا کہ صدر یمن علی عبداللہ صالح کو علاج کرانے کے لئے امریکہ جانے کا حق دیا جائے یا نہیں، وہائٹ ہاو¿س کے ترجمان جوش ارنیسٹ نے کہا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے علی عبداللہ صالح نے خلیجی تعاون کونسل کی طرف سے پیش کردہ تجویز کو منظور کر لیا تھا۔ اس تجویز کے مطابق علی عبداللہ صالح نائب صدر عبدربہ منصور ہادی کو اقتدار منتقل کریں گے اور وہ خود اگلے سال کے شروع میں استعفیٰ دیں گے۔ حزب اختلاف کے مطالبات کے تحت صدارتی انتخابات اکیس فروری 2012 کو کرائے جائیں گے۔

ایران کی نئی پابندیوں کےخلاف تیل بندکرنےکی دھمکی
 تہران(سی ایم لنکس )ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر مغربی ممالک نے اس پر نئی پابندیاں عائد کیں تو وہ تیل کی ترسیل روک دے گا۔ایرانی نائب صدر محمد رضا رحیمی نے ایک بیان میں خبردار کیا کہ اگر مغرب نے پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات پر پابندیاں عائد کیں تو ایران آبنائے ہرمز کو بند کر دے گا جو تیل کی فراہمی کا سب سے اہم راستہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایرانی تیل پر پابندی لگائی گئی تو آبنائے ہر مز سے تیل کا ایک قطرہ بھی گزر کر آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔

حسنی مبارک کیخلاف تین ماہ بعد دوبارہ عدالتی کارروائی شروع
قاہرہ(سی ایم لنکس )مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف تین ماہ بعد عدالتی کارروائی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ عدالتی کارروائی میں تاخیر سابق صدر حسنی مبارک کے وکیل کی جانب سے جج تبدیل کرنے کی اپیل پرہوئی۔انکی اپیل مسترد ہونے کے بعد آج انہیں دارالحکومت قاہرہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سابق صدر پر آٹھ سو چالیس حکومت مخالف مظاہرین کے قتل کے احکامات جاری کرنے اور بدعنوانی کے الزامات ہیں۔ تراسی سالہ مبارک کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے قاہرہ لایا گیا جہاں سے انہیں ایمبولینس میں عدالت پہنچایا گیا۔ سرکاری ٹی وی نے انکی عدالت میں پیشی براہ راست دکھائی۔

برفباری وطوفان، فضائی سروس میں تعطل
بیک(سی ایم لنکس) اونٹاریو اور کیو بیک کے متعدد علاقو ں میں خراب موسم کے باعث جہازوں کی روانگی میں تاخیر۔ اونٹاریو اور کیوبیک کے بار میں محکمہ موسمیات کی رپوٹ کے مطابق اونٹاریو میں مزید برف باری کا امکان ہے جبکہ کیو بیک میں برف باری کے ساتھ طوفان اور بارش کی بھی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ ایئر کینیڈا کی جانب سے اونٹاریو، اوٹاوا، ونڈسر اور کیوبیک کے لوگوں کو بتایا گیا ہے کہ برف باری کی صورت میں جہازوں کی روانگی میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ برف باری کے باعث ٹورنٹو ایئرپورٹ پر شام سے قبل تک درجن بھر فلائٹس تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ اوٹاوا اور مونٹریال کے ایئرپورٹس پر بھی فلائٹس بروقت روانہ نہ ہو سکیں۔

بھارت میں ایوانِ زیریں نے بدعنوانی کے خلاف قانون کی منظوری دے دی
نئی دہلی(سی ایم لنکس)بھارت میں پارلیمان کے ایوان زیریں نے بدعنوانی کے خلاف ایک قانون کی منظوری دے دی ہے۔ اس قانون کے تحت ایک محتسب ادارہ وضع کیا جائے گا، جو سینئر سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی جانچ پڑتال کرے گا۔ وزیر اعظم من موہن سنگھ کی حکومت اس قانون کے ذریعے ایشیا کی اس تیسری بڑی معیشت میں آئے روز کے مالیاتی اسکینڈلز اور بدعنوانی کے خلاف متوسط طبقے کے بھڑکے ہوئے جذبات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بڑی اپوزیشن جماعت نے اس بل کے خلاف ووٹ دیے۔ اب یہ بل توثیق کے لیے ایوانِ بالا کے پاس جائے گا، جہاں حکومت کو اکثریت حاصل نہیں ہے۔ ا±دھر ممبئی میں بدعنوانی کے خلاف سرگرم سماجی کارکن انا ہزارے نے اِس قانون کو ایک تحقیقاتی ٹیم کے ذریعے مزید مستحکم کرنے کے مطالبے پر زور دینے کے لیے تین روز کی بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

بین الاقوامی معاون دستے ISAF کے تین فوجی بم دھماکے میں ہلاک
کابل(سی ایم لنکس)مشرقی افغانستان میں سڑک کنارے نصب ایک بم کے دھماکے میں نیٹو کی زیرِ قیادت بین الاقوامی معاون دستے ISAF کے تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ISAF کی جانب سے ابھی مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق کس ملک سے ہے۔ ان ہلاکتوں کے بعد افغانستان میں دسمبر کے مہینے میں اب تک مرنے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 23 اور اس سال کے دوران 539 ہو گئی ہے۔ یہ تعداد سن 2010ءکے مقابلے میں قدرے کم ہے، جب 700 سے زیادہ غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

روس میں شدید ترین زلزلہ آیا
ماسکو(سی ایم لنکس )گزشتہ رات سائبریا کے صوبہ تووا میں شدید ترین زلزلہ آیا ہے۔ اس زلزلے کی شدت ساڑھے نو ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی دس کلومیٹر تھی۔ کچھ ذرائع ابلاغ عامہ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے منگولیا میں بھی محسوس کئے گئے۔ روسی وزرات برائے ہنگامی حالات کی اطلاعات کے تحت اس زلزلے سے کوئی باشندہ متاثر نہیں ہوا۔ تاہم زلزلے کے ممکمنہ اثرات کو دور کرنے کی خاطر ریسکیو ٹیمیں صوبہ تووا کے لئے روانہ ہوگئی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک اور زلزلہ آنے کا خطرہ برقرار ہے۔

 

3 comments:

Tony Silver نے لکھا ہے

کیا آپ 10،000 یورو سے لے کر 10،000،000 یورو (کاروبار یا کارپوریٹ لون ، ذاتی قرض ، رہن قرضوں ، کار قرضوں ، قرض استحکام کے قرضوں ، وینچر کیپیٹل ، صحت کے قرضوں وغیرہ) کے ل F آپ کو ایک حقیقی مالیاتی کریڈٹ کمپنی کی تلاش کر رہے ہیں۔ ))
یا آپ کو کسی وجہ یا کسی اور وجہ سے کسی بینک یا مالیاتی ادارے سے قرض دینے سے انکار کردیا گیا؟
ابھی درخواست دیں اور 3 دن کے اندر عملدرآمد اور منظور شدہ ایک حقیقی مالی قرض حاصل کریں۔
پیسیفک فنانشل لون ایف آئی آر ، ہم بین الاقوامی سطح پر قرض دینے والے ہیں ، جو افراد اور کمپنیوں کو تصدیق کے ل for آپ کے ملک کے ایک درست شناختی کارڈ یا بین الاقوامی پاسپورٹ کے ساتھ کم شرح سود والے 2٪ کے ساتھ حقیقی مالی قرض دیتا ہے۔
قرض کی ادائیگی قرض وصول کرنے کے 1 (ایک) سال بعد ہوتی ہے ، اور ادائیگی کی مدت 3 سے 35 سال تک ہوتی ہے۔

فوری طور پر جواب دینے اور 2 کام کے دنوں میں باڈر کے لئے اپنی درخواست پر عمل درآمد کیلئے ،
ہم سے اس خط کے ذریعے براہ راست رابطہ کریں:

درج ذیل معلومات کے ساتھ ہم سے رابطہ کریں:

پورا نام: ____________________________
بطور قرض مطلوبہ رقم: ________________
قرض کی مدت: _________________________
قرض کے لئے ہدف: ______________________
پیدائش کی تاریخ: ___________________________
صنف: _______________________________
ازدواجی حیثیت: __________________________
رابطہ ایڈریس: _______________________
شہر / پوسٹ کوڈ: __________________________
ملک: _______________________________
پیشہ: ____________________________
موبائل فون: __________________________

اپنی درخواست کو فوری جواب کے لئے بھیجیں

شکریہ

سی ای او.مرس وکٹوریہ جانسن

December 15, 2019 at 8:51 AM
Ryan Roberts نے لکھا ہے

کیا آپ 10،000 یورو سے لے کر 10،000،000 یورو (کاروبار یا کارپوریٹ لون ، ذاتی قرض ، رہن قرضوں ، کار قرضوں ، قرض استحکام کے قرضوں ، وینچر کیپیٹل ، صحت کے قرضوں وغیرہ) کے ل F آپ کو ایک حقیقی مالیاتی کریڈٹ کمپنی کی تلاش کر رہے ہیں۔ ))
یا آپ کو کسی وجہ یا کسی اور وجہ سے کسی بینک یا مالیاتی ادارے سے قرض دینے سے انکار کردیا گیا؟
ابھی درخواست دیں اور 3 دن کے اندر عملدرآمد اور منظور شدہ ایک حقیقی مالی قرض حاصل کریں۔
پیسیفک فنانشل لون ایف آئی آر ، ہم بین الاقوامی سطح پر قرض دینے والے ہیں ، جو افراد اور کمپنیوں کو تصدیق کے ل for آپ کے ملک کے ایک درست شناختی کارڈ یا بین الاقوامی پاسپورٹ کے ساتھ کم شرح سود والے 2٪ کے ساتھ حقیقی مالی قرض دیتا ہے۔
قرض کی ادائیگی قرض وصول کرنے کے 1 (ایک) سال بعد ہوتی ہے ، اور ادائیگی کی مدت 3 سے 35 سال تک ہوتی ہے۔

فوری طور پر جواب دینے اور 2 کام کے دنوں میں باڈر کے لئے اپنی درخواست پر عمل درآمد کیلئے ،
ہم سے اس خط کے ذریعے براہ راست رابطہ کریں:

درج ذیل معلومات کے ساتھ ہم سے رابطہ کریں:

پورا نام: ____________________________
بطور قرض مطلوبہ رقم: ________________
قرض کی مدت: _________________________
قرض کے لئے ہدف: ______________________
پیدائش کی تاریخ: ___________________________
صنف: _______________________________
ازدواجی حیثیت: __________________________
رابطہ ایڈریس: _______________________
شہر / پوسٹ کوڈ: __________________________
ملک: _______________________________
پیشہ: ____________________________
موبائل فون: __________________________

اپنی درخواست کو فوری جواب کے لئے بھیجیں

شکریہ

سی ای او.مرس وکٹوریہ جانسن

December 19, 2019 at 12:36 AM
Ryan Roberts نے لکھا ہے

کیا آپ 10،000 یورو سے لے کر 10،000،000 یورو (کاروبار یا کارپوریٹ لون ، ذاتی قرض ، رہن قرضوں ، کار قرضوں ، قرض استحکام کے قرضوں ، وینچر کیپیٹل ، صحت کے قرضوں وغیرہ) کے ل F آپ کو ایک حقیقی مالیاتی کریڈٹ کمپنی کی تلاش کر رہے ہیں۔ ))
یا آپ کو کسی وجہ یا کسی اور وجہ سے کسی بینک یا مالیاتی ادارے سے قرض دینے سے انکار کردیا گیا؟
ابھی درخواست دیں اور 3 دن کے اندر عملدرآمد اور منظور شدہ ایک حقیقی مالی قرض حاصل کریں۔
پیسیفک فنانشل لون ایف آئی آر ، ہم بین الاقوامی سطح پر قرض دینے والے ہیں ، جو افراد اور کمپنیوں کو تصدیق کے ل for آپ کے ملک کے ایک درست شناختی کارڈ یا بین الاقوامی پاسپورٹ کے ساتھ کم شرح سود والے 2٪ کے ساتھ حقیقی مالی قرض دیتا ہے۔
قرض کی ادائیگی قرض حاصل کرنے کے 1 (ایک) سال بعد ہوتی ہے ، اور ادائیگی کی مدت 3 سے 35 سال تک ہوتی ہے۔

فوری طور پر جواب دینے اور 2 کام کے دنوں میں باڈر کے لئے اپنی درخواست پر عمل درآمد کیلئے ،
ہم سے براہ راست اس خط کے ذریعے رابطہ کریں: پیسیفک فائنان لینفیمیئم @ gmail.com

درج ذیل معلومات کے ساتھ ہم سے رابطہ کریں:

پورا نام: ____________________________
بطور قرض مطلوبہ رقم: ________________
قرض کی مدت: _________________________
قرض کے لئے ہدف: ______________________
پیدائش کی تاریخ: ___________________________
صنف: _______________________________
ازدواجی حیثیت: __________________________
رابطہ ایڈریس: _______________________
شہر / پوسٹ کوڈ: __________________________
ملک: _______________________________
پیشہ: ____________________________
موبائل فون: __________________________

اپنی درخواست کو فوری جواب کے ل Send بھیجیں: پیسیفک فائنانائل لینفیمیئر @ gmail.com

شکریہ

سی ای او.مرس وکٹوریہ جانسن

December 20, 2019 at 2:16 AM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
AD DESCRIPTION
AD DESCRIPTION
Advertise Now!