حج کرپشن کیس: آئی جی گلگت بلتستان معطل

July 19, 2012,
اسلام آباد(سی ایم لنکس) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی گلگت بلتستان حسین اصغر کو معطل کر دیا ہے۔ نوٹی فیکیشن سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کا تین رکنی بینچ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ چیف جسٹس نے حسین اصغر کو دوبارہ حج کرپشن کیس کی تفتیش پر واپس آنے کیلئے ایک دن کی مہلت دی تھی۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے عدالتی حکم کی مسلسل خلاف ورزی پر حسین اصغر کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جس پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے حسین اصغر کو معطل کر دیا۔ معطلی کا نوٹی فیکیشن تین رکنی بینچ کے سامنے پیش کیا گیا جس کے بعد حج کرپشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے حج کرپشن کیس کی تفتیش واپس حسین اصغر کو دینے کے احکامات جاری کیے تھے لیکن حسین اصغر مسلسل عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا تھا کہ ایک اور مزید دن دیا جاتا ہے اگر حسین اصغر واپس نہ آئے تو ان کو ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کر دیے جائیں گے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انہیں معطل کر دیا ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔