20/07/2012
خبرنمبر01۔۔ ۔20/07/2012
جان ابراہم نے بپاشا کو فلم شوٹ آو¿ٹ سے باہر نکلوادیا
ممبئی(سی ایم لنکس)بالی وڈ اداکار جان ابرہام نے بباشا باسو کی طرف سے مخالفانہ انٹرویو پر انھیں فلم شوٹ آوٹ ایٹ واڈالہ کی کاسٹ سے کٹ کروادیا۔بھارتی اخبار کے مطابق بباشا باسو کو فلم میں ایک آئٹم سانگ پر پرفارم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک رول بھی دیا گیا تھا جبکہ جان کو اس فلم میں گینگسٹر کا کردار دیا گیا تھا تاہم گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بباشا نے جان کو ایک انٹرویو میں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تو جان نے فلم ساز سے کہہ کر باشا کو فلم کی کاسٹ سے کٹ کروادیا۔ فلم کے سیٹ پر موجود عملے نے بباشا کو فلم کی مرکزی کاسٹ سے کٹ کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔جان اور بباشا کا نو برس کی طویل دوستی کے بعد گزشتہ برس بریک اپ ہوگیا تھا۔
خبرنمبر02۔۔۔20/07/2012
کیٹی ہومز ڈیڈ اکاو¿نٹس میں جلوہ گر ہوں گی
لاس اینجلس(سی ایم لنکس)ہالی ووڈ اداکارہ کیٹی ہومز کام پر واپس آ گئیں۔ وہ چار برس بعد براڈ وے کے نئے ڈرامے میں کام کریں گی۔کیٹی ہومز ڈرامہ "ڈیڈ اکاو¿نٹس" میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔انہوں نے پہلی بار دو ہزار آٹھ میں براڈوے کے ڈرامہ "آل مائی سنز "میں کام کیا تھا۔ کیٹی گزشتہ ماہ سے خبروں میں ہیں جب انہوں نے اپنے شوہر اداکار ٹم کروز سے طلاق کے لئے نیو یارک کی ایک عدالت میں درخواست دی تھی۔
خبرنمبر03۔۔۔20/07/2012
ہالی ووڈ فلم۔ڈارک نائٹ رائزز۔ آج ریلیز کی جائے گی
لاس اینجلس(سی ایم لنکس)ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ڈارک نائٹ رائزز آج امریکا اوریورپ کے سینما گھروں کی زینت بنے گی دو ہزار تین میں ریلیز کی جانے والی بیٹ مین بیگنز نے سینما گھروں میں خاطرخواہ کامیابی حاصل نہیں کی تھی۔ مگر دو ہزار آٹھ میں بیٹ مین سیریز کی دوسری فلم نے باکس آفس پر دھوم مچادی تھی اور ایک ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کیا تھا۔اب امید کی جارہی ہے کہ بیٹ مین سیریز کی تیسری فلم ایک ارب ڈالر سے زائد کا ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ مگر اسے سامنا ہے فکشن مووی مارویلز اوینجرز کا جو گیارہ دنوں میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا بزنس کرچکی ہے۔
خبرنمبر04۔۔۔20/07/2012
سیف اور کرینہ کی شادی 16 اکتوبر کو ہوگی،شرمیلا ٹیگور
ممبئی(سی ایم لنکس)سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور نے آخراعلان کر ہی دیا کہ سولہ اکتوبر کو سیف اور کرینہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ سیف علی خان تو شادی کی بات پر مسلسل نظر اندازی کا اظہار کر رہے تھے لیکن ان کی والدہ کا کہنا ہے کہ سیف کچھ بھی کہے لیکن اس کی شادی سولہ اکتوبر کو ہی ہوگی۔مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیف کو اپنی شادی کے لئے وقت نکالنا ہوگا۔ سیف کی والدہ کے مطابق کرینہ کے والد رندھیر کپور کی خوائش پرشادی اب لندن کے بجائے ممبئی یا آبائی شہر پتودی میں ہوگی۔ ادھر سیف اور کرینہ اپنی شادی کے حوالے سے کچھ بھی بات کرنے سے گریز کررہے ہیں۔
جان ابراہم نے بپاشا کو فلم شوٹ آو¿ٹ سے باہر نکلوادیا
ممبئی(سی ایم لنکس)بالی وڈ اداکار جان ابرہام نے بباشا باسو کی طرف سے مخالفانہ انٹرویو پر انھیں فلم شوٹ آوٹ ایٹ واڈالہ کی کاسٹ سے کٹ کروادیا۔بھارتی اخبار کے مطابق بباشا باسو کو فلم میں ایک آئٹم سانگ پر پرفارم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک رول بھی دیا گیا تھا جبکہ جان کو اس فلم میں گینگسٹر کا کردار دیا گیا تھا تاہم گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بباشا نے جان کو ایک انٹرویو میں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تو جان نے فلم ساز سے کہہ کر باشا کو فلم کی کاسٹ سے کٹ کروادیا۔ فلم کے سیٹ پر موجود عملے نے بباشا کو فلم کی مرکزی کاسٹ سے کٹ کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔جان اور بباشا کا نو برس کی طویل دوستی کے بعد گزشتہ برس بریک اپ ہوگیا تھا۔
خبرنمبر02۔۔۔20/07/2012
کیٹی ہومز ڈیڈ اکاو¿نٹس میں جلوہ گر ہوں گی
لاس اینجلس(سی ایم لنکس)ہالی ووڈ اداکارہ کیٹی ہومز کام پر واپس آ گئیں۔ وہ چار برس بعد براڈ وے کے نئے ڈرامے میں کام کریں گی۔کیٹی ہومز ڈرامہ "ڈیڈ اکاو¿نٹس" میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔انہوں نے پہلی بار دو ہزار آٹھ میں براڈوے کے ڈرامہ "آل مائی سنز "میں کام کیا تھا۔ کیٹی گزشتہ ماہ سے خبروں میں ہیں جب انہوں نے اپنے شوہر اداکار ٹم کروز سے طلاق کے لئے نیو یارک کی ایک عدالت میں درخواست دی تھی۔
خبرنمبر03۔۔۔20/07/2012
ہالی ووڈ فلم۔ڈارک نائٹ رائزز۔ آج ریلیز کی جائے گی
لاس اینجلس(سی ایم لنکس)ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ڈارک نائٹ رائزز آج امریکا اوریورپ کے سینما گھروں کی زینت بنے گی دو ہزار تین میں ریلیز کی جانے والی بیٹ مین بیگنز نے سینما گھروں میں خاطرخواہ کامیابی حاصل نہیں کی تھی۔ مگر دو ہزار آٹھ میں بیٹ مین سیریز کی دوسری فلم نے باکس آفس پر دھوم مچادی تھی اور ایک ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کیا تھا۔اب امید کی جارہی ہے کہ بیٹ مین سیریز کی تیسری فلم ایک ارب ڈالر سے زائد کا ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ مگر اسے سامنا ہے فکشن مووی مارویلز اوینجرز کا جو گیارہ دنوں میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا بزنس کرچکی ہے۔
خبرنمبر04۔۔۔20/07/2012
سیف اور کرینہ کی شادی 16 اکتوبر کو ہوگی،شرمیلا ٹیگور
ممبئی(سی ایم لنکس)سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور نے آخراعلان کر ہی دیا کہ سولہ اکتوبر کو سیف اور کرینہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ سیف علی خان تو شادی کی بات پر مسلسل نظر اندازی کا اظہار کر رہے تھے لیکن ان کی والدہ کا کہنا ہے کہ سیف کچھ بھی کہے لیکن اس کی شادی سولہ اکتوبر کو ہی ہوگی۔مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیف کو اپنی شادی کے لئے وقت نکالنا ہوگا۔ سیف کی والدہ کے مطابق کرینہ کے والد رندھیر کپور کی خوائش پرشادی اب لندن کے بجائے ممبئی یا آبائی شہر پتودی میں ہوگی۔ ادھر سیف اور کرینہ اپنی شادی کے حوالے سے کچھ بھی بات کرنے سے گریز کررہے ہیں۔
نصیرالدین شاہ آج 62برس کے ہوگئے
ممبئی(سی ایم لنکس)کئی دہائیوں تک انڈسٹری پر راج کرنے والے بالی ووڈ میں آج ہے برتھ ڈے اپنی منفرد اداکاری سے نام بنانے والے وراسٹائل اداکار نصیر الدین شاہ کی، آج دن وہ 62 برس کے ہوگئے ہیں.1950میں اتر پردیش میں پیدا ہونے والے نصیرالدین شاہ نے بھارتی فلم انڈسٹری پر کئی دہائیوں تک راج کیا۔ آرٹ فلموں کے لیے مشہور نصیر الدین شاہ کمرشل فلموں میں بھی بہت کامیاب رہے۔ا±ن کی ہٹ فلموں میں’ مرچ مصالحہ‘،’جانے بھی دو’ ،’یاروں‘،’موسم‘،’اجازت‘،’کرما‘،’ ڈرٹی پکچر،’سات خون معاف‘ اور دیگر شامل ہیں۔ نصیر الدین شاہ نے ہالی ووڈ کی دنیا میں بھی قسمت آزمائی کی اور پاکستانی فلم خدا کیلئے میں بھی جلوہ گر ہوئے۔نصیر الدین شاہ کے ڈرامے ’مرزا غالب‘ کوکون بھول سکتا ہے،جس میں انہوں نے بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے.نصیر الدین شاہ کو پدما شری،پدما بھوشن،اور تین نیشنل ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
میوزیکل بینڈ دی ہ±و امریکا میں پرفارم کرےگا
لندن(سی ایم لنکس)برطانیہ کا پا پ بینڈ دی ہ±و امریکا میں پرفارم کرےگا۔ لیجنڈ پاپ بینڈ کے گلو کار اورموسیقار پیٹ اور روجر اس مرتبہ کانسرٹس کسی آڈیٹوریم میں نہیں بلکہ سڑکوں اورشا ہرا ہوں پر کریں گے۔چار سال بعد بینڈ دی ہو اپنے کانسرٹس کا انعقاد فلو ریڈا میں یکم نو مبر سے کررہا ہے۔ لوگوں کے دلوں میں آ ج بھی زندہ ہے۔ دی ہو کے فنکا روں کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح ان کانسرٹس میں بھی اپنی بھر پورپرفارمنس پیش کریں گے۔
جان ابراہم نے بپاشا کو فلم سے آﺅٹ کرا دیا
ممبئی(سی ایم لنکس)بالی وڈ اداکار جان ابرہام نے بباشا باسو کی طرف سے مخالفانہ انٹرویو پر انھیں فلم شوٹ آﺅٹ ایٹ واڈالہ کی کاسٹ سے باہر نکلوا دیا۔ میڈیا زرائع کے مطابق بباشا باسو کو فلم میں ایک آئٹم سانگ پر پرفارم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک رول بھی دیا گیا تھا جبکہ جان کو اس فلم میں گینگسٹر کا کردار دیا گیا تھا تاہم گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بباشا نے جان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تو جان نے فلم ساز سے کہہ کر بباشا کو فلم کی کاسٹ سے کٹ کروا دیا۔ فلم کے سیٹ پر موجود عملے نے بباشا کو فلم کی مرکزی کاسٹ سے کٹ کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ جان اور بباشا کا نو برس کی طویل دوستی کے بعد گزشتہ برس بریک اپ ہوگیا تھا۔
اجے دیو گن اور سنجے دت کی فلم ”سن آف سردار“ کا ٹریلر ریلیز
ممبئی(سی ایم لنکس)اجے دیو گن اور سنجے دت کی نئی فلم ”سن آف سردار“ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ سنجے دت فلم میں ولن کے روپ میں نظر آئیں گے، جبکہ سوناکشی سنہا کے ساتھ ساتھ جوہی چاولہ بھی طویل عرصے بعد جلوہ گر ہورہی ہیں۔ فلم کا ٹریلر دیکھ کر انداز ہوتا ہے کہ ”سن آف سردار“ ایکشن سے بھرپور فلم ہے۔ فلم 13 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
امریکا، فلم کے پریمیئرپر فائرنگ ، 14ہلاک،50زخمی
ڈینور(سی ایم لنکس) امریکا میں بیٹ مین سیریز کی فلم ’دی ڈارک نائٹ رائزز‘ کے پریمیئرپر فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد14ہو گئی ہے جبکہ 50سے زائد زخمی ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور میں مسلح نقاب پوش افراد نے پریمیئرکے دوران فائرنگ کی اور آنسو گیس بم بھی پھینکا جس سے ابتدائی طور پر 10 افراد ہلاک اور 40زخمی ہوگئے تھے. حکام کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا جس کے بعد مقامی پولیس کے سربراہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ فائرنگ کے واقع میں ملوث مسلح شخص گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ امریکا کے مختلف شہروں ، نیویارک، سین ڈیاگو، سین فرانسسکو میں بھی فلم کے پریمیئرہورہے ہیں جبکہ ڈینور میں ’ا ڈارک نائٹ رائزز ‘ کے پرئیمر کے دوران عوام کی ایک بڑی تعداد اپنے پسندیدہ اسٹارز کی جھلک دیکھنے موجودتھے۔
مارلن کی واپسی کی تیاریاں، اینی میٹڈ فلم نیموکا سیکوئل بنانے کا فیصلہ
لندن(سی ایم لنکس)ہالی ووڈ کی معروف اینیمیٹڈ فلم فائڈنگ نیمو کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ موج مستی کرتی مچھلیاں ایک بار پھر فلم بینوں کو محظوظ کریں گی۔فائڈنگ نیمو میں مچھلیوں کے اینیمیٹڈ کردار ایک بار پھر دھوم مچانے آرہے ہیں اور شائقین کو اپنی موج مستیوں سے تفریح فراہم کریں گے۔ فل کے سیکوئل کی زمہ داری کے ایک بار ہدایت کار اینڈریو ایشٹن پر ڈالی گئی ہے جس کی انہوں نے تصدیق کردی۔فلم کے پہلے پارٹ میں مارلن نامی مچھلی اپنے بیٹے کی تلاش میں آسٹریلیا کے ساحل کا رخ کرتی ہے اور اپنے اس مشن کے دوران اسے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم میں اینیمیٹڈ کرداروں پر البرٹ بروکس اور ایلن سمیت دیگر اداکاروں نے اپنی آوازوں کی ڈبنگ کرائی ہے۔
شوبز نیوز 08/06/2012
سلمان خان کے فراڈ کیس میں ملوث ہونے کا انکشاف
ممبئی(سی ایم لنکس)بالی وڈ اداکار سلمان خان کے فراڈ کیس میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، فلیٹ کی خریداری میں قوانین کی خلاف ورزی پر سماجی حلقوں نے اداکار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔سلمان خان نے ممبئی میں ایک فلیٹ 200 ملین روپے میں خریدا ہے جبکہ اس فلیٹ کی حقیقی قیمت 30 سے چالیس ملین کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ ممبئی کے سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ معمول سے زائد قیمت پر لیٹ خریدنے کا مقصد خلاف قانون فوائد حاصل کرنا ہے۔
خبرنمبر02۔۔۔08/06/2012
گڈ گرل سنگر نے ویڈیو آف دیئر کا ایوارڈجیت لیا
نیویارک(سی ایم لنکس )گڈ گرل سانگ گانے والی امریکی گلوکارہ۔۔کیری انڈرووڈ۔۔نے سنگر آف دی ایئر کا میوزک ایوارڈ جیت لیا۔ امریکا کی سنہری شام میں ہر طرف میوزک کاشور تھا۔روشنیوں میں خوشی سے کئی چہرے دمک رہے تھے۔۔کیونکہ آج تھا اعلان بیسٹ میوزک آف دی ایئر کا۔۔جسے جیت لیا گلوکارہ کیری انڈرووڈ۔۔نے۔کیری کا گانا۔۔گڈ گرل۔۔امریکی میوزک چارٹس پر پورے سال سب سے زیادہ سنا گیاجسے دیکھتے ہوئے سی ایم ٹی میوزک ایوارڈ نے ویڈیو آف دی ایئر کا ٹائیٹل دیا۔سی ایم ٹی میوزک ایوارڈزگز شتہ سات سال سے بیسٹ ویڈیو آف دی ایئر کا ایوارڈ دیتاہے۔
خبرنمبر03۔۔۔08/06/2012
عامر خان تامل فلم کے ری میک میں کام کریں گے
ممبئی(سی ایم لنکس )معروف بھارتی اداکار عامر خان،پرکاش جھا کی سپر ہٹ تامل فلم ''ابھی ی±م نانم''کے ری میک میں نظر آئیں گے۔2008 میں بننے والی اس تامل فلم میں مرکزی کردار تامل اداکارہ ترشا اور پرکاش نے ادا کیا تھا۔میڈیا کے مطابق اس فلم کے ہدایتکار بونی کپور ہوں گے۔تاحال پروڈیوسر کی جانب سے عامر کی شمولیت کے حوالے سے تصدیق نہیں کی گئی۔
خبرنمبر04۔۔۔08/06/2012
جیمی فاکس اورلیونارڈو ڈی کیپریو کی نئی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
لاس اینجلس(سی ایم لنکس)آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جیمی فاکس اور لیونارڈو ڈی کیپریو کی نئی فلمDjango Unchainedکا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکار و رائٹرQuentin Tarantinoکی یہ فلم ایک غلام کے گرد گھومتی ہے جو اپنے سابق مالک کی قید سے اپنی بیوی کی آزادی اور ا±س سے بدلہ لینے کی کوششوں میں مصروف ہے۔فلم میں جیمی فاکس غلام جبکہ لیونارڈو ڈی کیپریو بطور وِلن موجودہیں جن کیساتھ Christoph Waltzاورکیری واشنگٹن فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔امریکہ میں انسانوں کو غلام بناکر رکھنے کے دور کی عکاسی کرتی یہ فلم25دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
بالی ووڈ اسٹار شلپا شیٹی سینتیس برس کی ہوگئیں
ممبئی(سی ایم لنکس)بالی ووڈ اسٹار شلپا شیٹی سینتیس برس کی ہوگئیں۔ شلپا شٹھی آٹھ جون انیس سو پچھتر کو بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر منگلور میں پیدا ہوئیں۔ شلپا شیٹی نے انیس سو اکیانوے میں ماڈلنگ سے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا۔دو سال بعد انہیں فلم بازی گر میں معاون اداکارہ کی حیثیت سے بریک ملا۔ آیندہ سال وہ فلم آگ میں مرکزی کردار حاصل کرنے میں تو کامیاب ہوئیں لیکن فلم شائقین کی توقعات پر پورا نہ اتر سکی۔شلپا کی فلمی جوڑی اکشے کمار کے ساتھ سب سے زیادہ پسند کی گئی۔ دھڑکن دونوں کی کامیاب ترین فلم قرار دی جاتی ہے۔انہوں نے فلم شول میں ایک آئٹم نمبر بھی کیا۔ جو بہت مقبول ہوا۔ دو ہزار سات میں برطانوی رئیلٹی شو بگ برادر میں پیش آنے والے واقعہ سے شلپا کی شہرت میں اضافہ ہوا۔شلپا نومبر دو ہزار نو میں بزنس مین راج کندرا سے شادی کرکے فلمی دنیا سے کنارا کش ہوگئیں۔ وہ گزشتہ ماہ بیٹے ویان کی ماں بنی ہیں۔
شادی کے دن مذاق مت کرنا،انجیلنا جولی کا جارج کلونی کو انتباہ
لاس اینجلس(سی ایم لنکس)ہالی ووڈ کی ایکشن ہیروئن انجلیناجولی اپنی شادی کے روز کوئی ایکشن نہیں چاہتیں اس سلسلے میں انہوں نے اپنے دوست جارج کلونی کو سختی سے کچھ ہدایات کی ہیں۔ہالی ووڈ ایکشن گرل انجلیناجولی آج کل ہیں پریشان اپنی شادی کے سلسلے میں انہیں یہ پریشانی اپنے دیرینہ دوست بریڈ پٹ سے نہیں نہ ہی انہیں شادی میں مزید تاخیر کا کوئی خدشہ ہے۔ انجیلنا کیلئے سب سے بڑی ٹینشن ہیں ان کے اپنے دوست اور پڑوسی جارج کلونی جو ہمیشہ ہرخاص موقع پر رنگ میں بھنگ ڈال دیتے ہیں۔ یہ صاحب انجیلنا کی سالگرہ کے موقع شرارت کرچکے ہیں۔اب کی بار ایسا کچھ نہ ہو اسی لیے انجلینا نے اٹھایا فون اور بریڈپٹ کے سامنے جارج کو کال کرکے سختی سے منع کردیا کہ خبردار جو شادی کے دن کوئی شرارت کی۔ جس پر جارج نے وعدہ تو کیا مگر انجیلنا کی بدزبانی سے ہیں وہ بھی غصے میں اور پھر وہ وعدہ ہی کیا جووفا ہوجائے۔
فلم ایکس مین کے سیکوئیل کی تیاری
لاس اینجلس(سی ایم لنکس)سپر ہیروز کے فینز کے لئے اچھی خبر آئی ہے کہ ہالی ووڈ فلم ایکس مین کا سیکوئیل بن رہا ہے۔ ایک ہی فلم میں کئی سپرہیروز کی طاقت آزمائی۔ جی ہاں بات ہورہی ہے ہالی ووڈ کی فلم ایکس مین فرسٹ کلاس کی۔ جس کی مقبولیت دیکھتے ہوئے فلم ڈائریکٹر نے فلم کا سیکوئیل بنانے کااعلان کردیا ہے۔جس میں ہوگا مستقبل اور ماضی ساتھ ساتھ دلچسپ و عجیب ہوں گے واقعات۔ انسانی دنیا میں چھپے سپر ہیروز کی طاقت آزمائی جائے گی ایک نئے انداز میں اور ایک نیا کیریکٹر ان سپر ہیروز میں شامل ہوگا،۔ فلم ایکس مین کے سیکوئیل کی شوٹنگ دوہزار تیرہ میں ہوگی۔
کرینہ کیلئے گڈ لکنگ سیف نہیں کیان
ممبئی(سی ایم لنکس)سیف علی خان کے مداحوں کو یہ سن کرحیرت ہوگی کہ کرینہ کپور نے چھوٹے نواب کو گڈ لکنگ شخص کی فہرست سے ا ٓو¿ٹ کردیا ہے کیوں کہ بےبو کو کوئی اور پسند ہے۔کرینہ کپورکے لاکھوں دیوانے ہیں لیکن ان کی نظر وں کو جو سب سے زیادہ بھاتا ہے وہ کوئی اور نہیں بہن کرشمہ کپورکا بیٹا کیان ہے۔ خالہ جان نے اپنے دوسالہ بھانجے کو دنیا کا سب سے خوبصورت فرد قراردی دیا ہے۔ بےبوکہتی ہیں کہ انہوں نے اپنے لیپ ٹاپ کے وال پیپرپر صرف کیان ہی کی تصویر سجائی ہوئی ہیں۔ جب کرینہ سےان کے منگیتر سے متعلق سوال کیا گیا توانہوں نے مسکرا کرجواب دیا کہ سیف تو ان کے ہیرو ہیں سپرہیرونہیں۔
ادتیہ اور شردھا کپور فلم عاشقی کے سیکوئل میں
ممبئی(سی ایم لنکس)بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر اور پروڈیوسر مہیش بھٹ کی سپرہٹ رومانٹک فلم عاشقی کے سیکوئل کے سٹار کاسٹ فائنل کر دی گئی ہے جس کے تحت ادتیہ رائے کپور اور شردھا کپور مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم گزارش اور ایکشن ری پلے سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ادتیہ رائے کپور کو فلم میں بطور ہیرو اور اداکار رشکتی کپور کی بیٹی شردھا ہیروئن کا کردار نبھائیں گی۔
بیٹ مین کے مداح نے فلم جیسی ہزاروں کھلونا گاڑیاں جمع کر لیں
لاس اینجلس(سی ایم لنکس)ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دی بیٹ مین سیریز کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں جو اس فلمی کردار سے جڑی ہر چھوٹی بڑی بات میں بے حد دلچسپی رکھتے ہیں. امریکی ریاست فلوریڈا کے55سالہ Sergio کا شمار بھی ایسے ہی دیوانے مداحوں میں ہوتا ہے جن کے زیرِ استعمال ناصرف بیٹ مین طرز کی گاڑی ہے بلکہ اس جیسی ہزاروں کھلوناگاڑیاں بھی موجود ہیں.سرجیونے چھ سال کی عمر سے بیٹ موبائل کے کھلونے جمع کرنے شروع کر دئے تھے جن کی تعداد اب چودہ ہزار تک پہنچ چکی ہے.یہ جنونی مداح صرف بیٹ مین گاڑی کے کھلونے ہی جمع نہیں کرتے بلکہ انہوں نے بیٹ موبائل طرز کی خصوصی کار بھی تیار کروائی ہے جو بیٹ مین سیریز کے1966کے ماڈل کی ہم شکل ہے.
فلم’بول بچن‘کے گانے’چلاو¿ نا نینو سے‘کی وڈیو منظرعام پر آگئی
ممبئی(سی ایم لنکس)اجے دیوگن اور ابھیشک بچن کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم”بول بچن“کے نئے گانے”چلاو¿ نا نینو سے“کی وڈیو جاری کردی گئی ہے.موسیقار و گلوکار ہمیش کی آواز میں ریکاڑڈ کیے گئے اس گانے میں اجے دیوگن اور آسن کو ڈنس کرتے دکھایا گیاہے.بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار روہت شیٹھی کی اس فلم میں اجے دیوگن،ابھیشک بچن،آسن اور پراچی دیسائی مرکزی کردار ادا کررہے جبکہ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن بھی فلم کے ٹائٹل سونگ میں بطور مہمان اداکار موجود ہیں.1974کی کامیڈی فلم گول مال سے متاثر ہوکر بنائی گئی پروڈیوسرز دہلین مہتا اور اجے دیوگن کی یہ فلم6جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی.
میڈونا کی استنبول میں شاندار پرفارمنس،مداحوں کے دل جیت لئے
استنبول(سی ایم لنکس)شہرہ آفاق گلوکارہ میڈونا نے اپنے دورہ یورپ کے دوران ترکی کے شہر استنبول میں شاندار پرفارمنس سے شائقین کے دل جیت لئے۔تریپن سالہ گلوکارہ کے مداح شو کی ٹکٹیں حاصل کرنے کیلئے صبح سے قطاروں میں کھڑےتھے۔ اس موقع پر شائقین کا کہنا تھا کہ یہ انکی زندگی میں تاریخی لمحہ ہے کہ وہ اتنی بڑی گلوکارہ کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔ ایک مداح کا کہنا تھا کہ انھوں نے میڈونا کو انیس سال پہلے دیکھا تھا اور اب انہیں دوبارہ دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ میڈونا بارہ جون کو روم میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔
اینیمیٹٹ کرداروں کی طنزومزاح سے بھرپور فلم مڈاگاسکر تھری آج ریلیز ہو رہی ہے
لاس اینجلس( سی ایم لنکس)ہالی ووڈ کی نئی اینیمیٹڈ فلم مڈاگاسکر تھری آج سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔ بھارت میں بچوں نے انوکھے انداز میں فلم کی تشہیر کے کر شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔مڈاگاسکر تھری میں اینیمیٹڈ کرداروں کی طنز مزاح سے بھرپور دلچسپ حرکات اور معروف اداکاروں کی آوازوں کی ڈبنگ نے فلم کو چار چاند لگا دیے ہیں۔ فلم کے ہدایت کار ایرک ڈارنیل ہیں۔اس میں بین اسٹیلر کرس راک اور ڈیوڈ شومر سمیت دیگر معروف اداکاروں نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا ہے۔ بھارتی شہر ممبئی میں بچوں نے فلم کی تشہیر کے لیے رقص کرکے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔ان بچوں کو رقص کی تربیت معروف کوریو گرافر ٹیرس لیوس نے دی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے بھی بچوں کےساتھ رقص کیا۔
شلپا نے بیٹے کا نام ویان رکھ دیا
ممبئی(سی ایم لنکس)بالی ووڈ ہیروئن شلپا شیٹھی نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ویان رکھ دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرہ نے اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ شلپا کے شوہر کے مطابق 21 مئی کو پیدا ہونے والے ان کے بیٹے کا پورا نام ویان راج کندرہ ہے۔ واضح رہے کہ لندن میں مقیم راج کندرہ نے شلپا سے دوسری شادی کی ہے، ان کی پہلی بیوی کویتا سے ایک بیٹی ڈی لینا ہے۔
'پتنگ'' کا نیا ٹریلر جاری، فلم پندرہ جون کو ریلیز ہوگی احمد آباد(سی ایم لنکس)بالی ووڈ کی آنے والی فلم پتنگ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔فلم میں بھارتی شہر احمد آباد کے ایک گھرانے کی کہانی بیان کی گئی ہے جو چھوٹی چھوٹی خوشیوں میں ہی مگن ہے۔ فلم کے کرداروں کو شہر میں ہونے والے پتنگ بازی کے تہوار کے تناظر میں دکھایا گیا ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر پرشانت بھارگوو ہیں۔ فلم پندہ جون کو ریلیز کی جا رہی ہے۔
ما ئیکل جیکسن کا وہ گا نا جو کبھی نہیں سنا گیا ،اب سنا جا سکتا ہے
لاس اینجلس(سی ایم لنکس) مائیکل جیکسن کے مداحوں کے لیے خو شخبر ی ہے کہ اب وہ ا±ن کا ایک نیا گا نا بھی سن سکتے ہیں ۔ Don't be messin around کے بولوں پر مشتمل یہ گا ناپا پ اسٹا ر کی زندگی میں ریلیز نہیں کیا گیا تھا جسے اب ان کی وفا ت کے تین سال بعد ریلیز کر دیا گیا ہے ۔ ما ئیکل جیکسن کا یہ گانا ان کے مشہور البم Bad کے پچیس سال مکمل ہو نے پر ریلیز کیے جانے والے نئے ایڈیشن میں بھی شامل ہو گا۔
شوبز نیوز 05/06/2012
خبرنمبر01۔۔۔05/06/2012
محبت ایک مشکل کام ہے: کیلی مینوگ
لاس اینجلس(سی ایم لنکس )آسٹریلوی نڑاد معروف پاپ گلوکارہ کیلی مینوگ نے کہا ہے کہ محبت ایک مشکل کام ہے۔ کیلی نے کہا ہے کہ تعلق قائم رکھنے کیلئے سخت محنت درکار ہوتی ہے اور اس نے کئی برسوں میں یہ سیکھا ہے کہ محبت میں کیا ضروری ہوتا ہے اور کیا نہیں ہوتا۔ اداکارہ نے کہا کہ اس کا اس بات پر یقین نہیں کہ محبت کیلئے شادی آخری منزل ہے کیونکہ دنیا میں ایسے بھی لوگ ہیں جو اپنی محبت کو اپنی زندگی کے خاتمے تک لے جانے کے خواہش مند ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ جب تک آپ محبت کرسکتے ہیں، کرنی چاہئے۔ محبت میں برداشت زیادہ رکھنے کی ضرورت ہے اور طلب کم۔ گلوکارہ نے کہا کہ آندرس کے ساتھ خوش ہے کیونکہ وہ اس کا احترام کرتا ہے اور چاہے میں سٹیج پر ہوں یا گھر پر اس کیلئے ایک جیسی ہوں۔
خبرنمبر02۔۔۔05/06/2012
رنبیر کپور بھی سگریٹ کے تنازعے میں الجھ گئے
ممبئی(سی ایم لنکس )بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور بھی سگریٹ کے تنازعے میں الجھ گئے۔ ادے پور کی عدالت نے انہیں عوامی مقام پر تمباکو نوشی کے جرم میں طلب کر لیا ہے۔فلم راک اسٹار میں اپنے حق کا شور کرنے والے رنبیر کپور سرعام سگریٹ پیتے نظر آئے تو ایک شہری اپنے حق کی خاطر عدالت پہنچ گیا۔ عدالت میں سگریٹ نوش اداکار کی تصاویر پیش ہوئیں تو رنبیر کپور کو چھبیس جون کو طلب کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں عدالتی احکامات موصول ہو چکے ہیں اور جلد ہی رنبیر کپور کو سمن پہنچا دیا جائے گا۔
خبرنمبر03۔۔۔05/06/2012
ویمپائر فلم "Twilight" نے چار ایوارڈز جیت لئے
لاس اینجلس(سی ایم لنکس)لاس اینجلس میں نوجوانوں کی پسندیدہ ویمپائر فلم "Twilight" نے ایم ٹی وی مووی ایوارڈ اورفلم ہنگرگیم نے چارایوارڈز جیت کر میلہ لوٹ لیا۔ ایم ٹی وی مووی ایوارڈ ز کی ریڈکارپٹ تقریب میں ہالی وڈاسٹارز کی کہکشاں سج گئی، ٹوائی لائیٹ ساگا اور ہنگر گیمز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا،فلم ، ہنگر گیمز ، میں شاندارپرفارمنس پر"Josh Hutchersonکو بہترین اورجینفر لارنس کوبہترین اداکارہ کاایوارڈدیاگیا۔ ہنگرگیم نے مجموعی طورپر 4 ایواڈزجیتے۔بیسٹ مووی Twilight Saga - Breaking Dawn: Part 1 قراردی گئی، فلم کے تمام اسٹارز نے مل کر ایوارڈ وصول کیا۔جونی ڈیپ نے جنریشن ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔شو کیدوران نئی بیٹ مین فلم "The Dark Knight Rises۔" بھی پیش کی گئی۔
خبرنمبر04۔۔۔05/06/2012
اکشے کمار کی فلم راو¿ ڈی راٹھور نے اگنی پتھ کو پیچے چھوڑ دیا
ممبئی(سی ایم لنکس )بالی ووڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار کی فلم راو¿ڈی راٹھور نے اگنی پتھ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فلم نے تین دن میں اڑتالیس کروڑروپے کا بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔اکشے کمار کامیڈی فلم کریں یا ایکشن۔ انہیں ہر کیریکٹر میں پسند کیا جاتا ہے۔۔مگر جب ایک ہی فلم میں کامیڈی اور ایکشن کا ملاپ ہو اور وہ بھی ڈبل رول کی صورت میں تو پھر کیا ہی بات ہے۔ایکشن کامیڈی فلم راو¿ڈی راٹھور میں اکشے نےدونوں کردار بخوبی ادا کیے۔ فلم نے ریلیز ہوتے ہی ریکارڈ توڑ بزنس کرلیا۔ پینتالیس کروڑ کے بجٹ سے بننے والی یہ فلم ریلیز کے پہلے ہفتے ہی میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی۔
خبرنمبر05۔۔۔05/06/2012
ہالی ووڈ کی کوئین انجلیناجولی نے اپنی37 سالگرہ گذشتہ روزمنائی
نیویارک(سی ایم لنکس )اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکارہ انجلینا جولی انھوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔ جس کے بعدکئی میوزک ویڈیوز میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ انجلینا نے اسٹوڈنٹس کے موضوعات پر اپنے بھائی کی بنائی ہوئی پانچ فلموں میں کام کیا۔ جس کے بعد انھیں ہالی ووڈ میں کام کرنےکی آفر ہوئی۔فلم لاراکرافٹ سے ان کی مقبولیت کا دور شروع ہوا۔ انجلیناکو اب تک کئی فلمی ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے۔ انجلینا نے ایک شادی کی جو ناکام ہوئی اور اب ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کے ساتھ خوشحال زندگی گزار رہی ہیں۔ پہلی شادی سےانجلیناکےدو جڑواں بچے ہیں۔اس کے علاوہ انجلینا اور بریڈ پیٹ کی ایک اور بیٹی شیلوح بھی ہے۔جبکہ انجلینا اور بریڈ پٹ نے کمبوڈیا، ایتھیوپیا اور ویتنام سے تعلق رکھنے والے تین بچے گود لے رکھے ہیں۔کئی ایوارڈزجیتنے والی انجلینا جولی سات سالہ تعلق اور چھ بچوں کےبعد انجلیناجولی اوربریڈپٹ نے شادی کا فیصلہ کرلیاہے۔
اپنی اداکارانہ صلاحیتوں پرزیادہ اعتماد نہیں،روبرٹ پیٹن سن
لا س اینجلس(سی ایم لنکس)ہالی ووڈ ہارٹ تھروب روبرٹ پیٹن سن کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں پرزیادہ اعتماد نہیں ہے اور انہیں نہیں لگتا کہ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم کوسموپولسCOSMPOLIS کامیاب ہو گی۔ ویمپائر فلم سیریز ٹوالائٹ کے ختم ہو جانے ہر روبرٹ پیٹن سن خوش تو ہیں لیکن اس کے بعد ان کے فلم کیرئیر کا کیا ہو گا یہ وہ نہیں جانتے۔ آر پیٹس کو یقین ہے کہ ان کی فلم کوسموپولس جو کہ حال ہی میں کان فلم فیسٹیول کے دوران ریلیز ہوئی ہے زیادہ کامیاب نہیں ہو گی۔ ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایکشن فلمز کرنا ان کے بس کی بات نہیں ہے کیونکہ انہیں نہیں لگتا کہ ان کی جسامت ایسی فلمز کے لیے مناسب ہے۔ ٹوالائٹ فلم سیریز کی کامیابی سے وہ بے انتہا خوش ہیں لیکن انہیں نہیں لگتا ایسی کوئی فلمز انہیں مستقبل میں آفر کی جائیں گی۔ امریکی طالبعلموں نے اسٹارٹریک کے مر کزی کر داروں کو خلا ءمیں پہنچادیا
نیویارک(سی ایم لنکس) امریکی ریاست Illinoisمیں با کمال طالبعلموں نے ثابت کر دیا ہے کہ کارنامے سر انجام دینے کیلئے عمر کی کو ئی قید نہیں،بس ذہانت اور ہمت کا ہو نا ضروری ہے۔ یو نیورسٹی کے ان ذہین طالبعلموں نے نامور ٹی وی فلم سیریز Star Trekکے مرکزی کر داروں کے تیار کردہ ایک انسانی ہاتھ کے برابر ماڈل کو ہیلیم(Helium) گیس سے بھرے غبارے کے ساتھ باندھ کر فضامیں چھو ڑ دیا ۔اس فلم کے کرداروں پر مشتمل اس عملے کے ساتھ جدیدکیمرے اور ٹریکنگ ڈیوائسز بھی نصب کی گئی تھی جس نے 90منٹ میں ایک لاکھ فٹ کا فاصلہ طے کر کے خلا میں کا میابی سے اپنا سفر مکمل کیا۔
06/05/2012
خبرنمبر01۔۔۔06/05/2012
مسلسل ہاررفلم سے گھبراگئی،رازتھری کیریئرکی مشکل ترین فلم تھی،بپاشا
ممبئی(سی ایم لنکس )بالی ووڈکی نئی فلم رازتھری کی عکس بندی مکمل ہوگئی۔ بپاشا کہتی ہیں یہ فلم ان کے لیے انتہائی مشکل ثابت ہوئی۔فلم راز تھری میں بپاشا باسو کے علاوہ عمران ہاشمی اور ایشا گپتا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ فلم کی عکس بندی کے دوران ہدایت کار وکرم اور فلمساز مہیش بھٹ نے ان کی بھرپور رہنمائی کیلیکن پھر بھی یہ ان کے کیریئر کے لئے مشکل ترین کردار ثابت ہوا۔ راز تھری رواں سال اکتیس اگست کو ریلیز کی جائے گی۔
خبرنمبر02۔۔۔06/05/2012
خبرنمبر02۔۔۔06/05/2012
فلم اسٹار بننے کیلئے اچھے اچھوں کو وزن کم کرنا پڑا
ممبئی(سی ایم لنکس) فلم اسٹار بننا اتنا آسان نہیں ،بڑے بڑے اداکاروں کے بچوں نے وزن کم کیا تب کہیں جا کر اسٹار بنے ہیں۔دبنگ کی دبنگ ہیروئن سوناکشی سنہاجنہیں دیکھ کے لگتا ہے کہ وزن کبھی کم نہ ہوگا لیکن اب فرق سب کے سامنے ہے۔اسی طرح سونم کپور ، کیا آپ کو یقین آئے گا کہ ان کا وزن کبھی 90کلو گرام تھا۔زرین خان کا بالی وڈ میں قدم رکھنے سے پہلے سو کلو وزن تھا، اور اب ،فرق آپ کے سامنے ہے۔اور ارجن کپور ،فلم عشق زادے کے ہیرو، 170کلو گرام کے اس وزن کے ساتھ کیا ہیرو بن سکتے تھے؟؟ 68کلو وزن کم کیا تو ہی آگے جگہ ملی۔
خبرنمبر03۔۔۔06/05/2012
خبرنمبر03۔۔۔06/05/2012
فلم دی ایکس پینڈایبل ٹو، 17 اگست کو پیش کی جائے گی
لاس اینجلس(سی ایم لنکس )نان سٹاپ ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ فلم " دی ایکس پینڈایبل ٹو" اس سال سترہ اگست کو سینماو¿ں کی زینت بنے گی۔ہالی وڈ کے ٹاپ ایکشن ہیروز کے ہنگاموں سے سجی فلم کا ہر منظر سسپنس سے بھرپور ہے۔ فلم کے تہلکہ خیز ٹریلر نے شائقین کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے۔ فلم میں ہالی وڈ کے نامی گرامی ایکشن ہیرو مار دھاڑ کرتے دکھائی دیں گے جن میں اداکار سلوسٹر سلون ، آرنلڈ شیوارزنیگر، جیسن سٹے تھم،جیٹ لی ، جین کلاڈ وین ڈیم، کے نام قابل ذکر ہیں۔ فلم کے ہدایت کار سیمن ویسٹ ہیں جو کہ سترہ اگست کو امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں ریلیز کی جائے گی۔
خبرنمبر04۔۔۔06/05/2012
خبرنمبر04۔۔۔06/05/2012
بھارتی تاریخ کا مہنگا ترین ٹی وی شو آج شروع ہوگا
ممبئی(سی ایم لنکس )بھارتی ٹی وی کی تاریخ کا سب سے مہنگا شو ستیوامیو جیتے عامر خان کی میزبانی میں آج دوردرشن اور اسٹار پلس سے پیش کیا جائے گا۔بھارت کی 65 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ کوئی پروگرام بیک وقت دو چینلز ایک سرکاری اور نجی چینل سے براہ راست پیش کیا جائے گا۔ اس شو کی تشہیری مہم پر اب تک سوا 6 کروڑ روپے خرچ کیا جاچکے ہیں۔شو کی انفردایت یہ ہے کہ اسے بھارت کی 8 علاقائی زبانوں میں ڈب کرکے پیش کیا جائے گا۔13 اقساط پر مشتمل شوکی ایک قسط پر چار کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ شو کا دوراینہ ایک گھنٹے ہوگا۔
خبرنمبر05۔۔۔06/05/2012
خبرنمبر05۔۔۔06/05/2012
انجلینا جولی شادی سے پہلے وزن بڑھانے کے لیے کوشاں
نیویارک(سی ایم لنکس )ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے کہا ہے کہ وہ رواں موسم سرما میں شادی سے پہلے اپنا وزن دس پاونڈ وزن بڑھانا چاہتی ہیں تاکہ شادی کے دن پرکشش نظر آئیں۔ایک امریکی اخبار کے مطابق انجلینانے ایک برطانوی شیف کے ذمے یہ ڈیوٹی لگائی ہے کہ وہ انکے لیے ایسی ڈشیں تیار کرے جس سے جولی کے وزن میں اضافہ ہوسکے۔ اس بارے میں جولی نے بتایا کہ وہ ضرورت سے زیادہ سلم ہوگئی ہیں۔ اس لیے وہ چاہتی ہیں کہ انکے وزن میں دس پاونڈ کا اضافہ ہوجائے، ان کی شادی رواں موسم سرما میں فرانس میں ہوگی۔
جینیفر اینٹن کے ساتھ کام کا خواہشمند ہوں۔ بروس ویلیز
لاس اینجلس(سی ایم لنکس ) ہالی ووڈ اداکار بروس ویلیز نے کہا کہ وہ دوبارہ سے جینیفر اینٹن کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ کامیڈی ہیرو بروس نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ انہیں دوبارہ سے جینیفر کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنے کا موقع ملے بروس نے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ کامیڈی فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ بروس نے کہا کہ ایک سٹ کوم میں بطورمہمان شرکت کرنے کیلئے انہوں نے اپنے جم سے بنائے ہوئے مسلز بھی ختم کیے۔ بروس نے کہا کہ انہیں بس فلم میں بھی جینیفر کے ساتھ کام کی پیشکش ہوئی تو وہ اس آفر کو رد نہیں کریں گے۔
خود پرکسی کردارکی چھاپ نہیں لگانا چاہتی، سونا کشی
ممبئی(سی ایم لنکس )بالی ووڈ کی اداکارہ سونا کشی سنہا کا کہنا ہے کہ میں خود پر کسی بھی کردار کی چھاپ نہیں لگانا چاہتی۔انہو ںنے انٹرویو میں کہا کہ میں کرینہ کی طرح سمارٹ ہونا چاہتی ہوں تا کہ اس سے بھی مزید اچھے کردار کرنے کو ملیں میں فٹنس کے معاملے میں کرینہ کے نقش قدم پرگامزن ہوں مجھے ان کی فٹنس نے بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔ تاہم میں سائز زیرو کی خواہش مند نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کرینہ کا شمار بالی ووڈکی بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے میں یہاں کسی کی جگہ لینے نہیں آئی بس اپنی جگہ بنانا چاہتی ہوں۔
07/01/2012
پہلی بار کیمرے کاسامنا کرنا مشکل تھا، پامیلا
لندن(سی ایم لنکس )ہالی ووڈ کی ماڈل و اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے کہا ہے کہ میں پہلی کیمرے کا سامنا کرتے ہوئے بہت پریشان تھی۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب ایک میگزین نے فوٹوشوٹ کی آفر کی تو میں نے اپنی والدہ سے پوچھا۔ ان کو اس پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔ تاہم میں یہ ضرور کہوں گی کہ اگر وہ میری حوصلہ افزائی نہ کرتی تو شاید میں کبھی بھی کیمرے کا سامنا نہ کر سکتی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے پہلی بار انیس اناسی میں پلے بوائے کے لئے فوٹو شوٹ کروایا تھا۔ مجھے فیشن شوز اور میگزین کے لئے ماڈلنگ کا بہت شوق ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرا سرجری کرانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ میں نے اس بارے میں کبھی نہیں سوچا حالانکہ مجھ پر اس وجہ سے شدید تنقید ہوتی ہے۔لیکن میں نے اس کی کبھی پرواہ نہیں کی۔ میں عمر کے بڑھنے سے خوفزدہ نہیں ہوں کیونکہ یہ سب کچھ زندگی کا حصہ ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے شہرت حاصل کرنے کے لئے بہت محنت کی ہے۔ میں نے اب لوگوں پر اعتبار کرنا چھوڑ دیا ہے کیونکہ میں تو ہر ایک کے ساتھ بہت مخلص ہوتی ہوں لیکن میرے ساتھ کوئی مخلص نہیں ہوتا۔
بپاشا با سو کاآج جنم دن ہے،33برس کی ہوگئی
ممبئی(سی ایم لنکس )اپنی قاتلانہ اداو¿ں اور سحر انگیز آنکھوں سے لوگوں کو مسحور کردینے کی صلاحیت رکھنے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ بپاشا باسو آج 7جنوری کو اپنی 33ویں سالگرہ منا رہی ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری میں بنگال کی ساحرہ کے نام سے مشہور بپاشا 7جنوری 1979 ءکو بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پیدا ہوئیں۔ صرف 17سال کی عمر سے ہی ماڈلنگ کے شعبے میں قدم رکھنے والی بپاشا نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز2001میں فلم" اجنبی"سے کیا۔اسکے بعد بپاشا نے راز، جسم،فٹ پاتھ، نو انٹری،پھر ہیرا پھیری،کارپوریٹ،دھوم2،ریس،بچنا اے حسینو ، لمحہ اوردم مارو دم جیسی مختلف موضاعات کی فلموں میں کام کرکے کئی ایوارڈز اپنے نام کرتے ہوئے اداکاری کے شعبے میں اپنی صلاحیتیں منوائیں۔بپاشا کی آنے والی فلموں میں پلےئرز ،جوڑی بریکرز،Singularity،راز3Dاور ریس2 شامل ہیں جو اسی سال سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔
اگنی پت کے نئے گا نے ’گ±ن گن± گنا‘ کی ویڈیو منظر ِعام پر آ گئی
ممبئی(سی ایم لنکس )اگنی پت کے نئے گا نے ’گ±ن گن± گنا‘ کی ویڈیو منظر ِعام پر آ گئی۔رپورٹ کے مطابق ہر تیک روشن اور پر یا نکا چو پڑ ا کی فلم اگنی پت کے نئے گا نے’گ±ن گ±ن گ±نا ‘کی ویڈیو منظر ِ عام پر آ گئی ہے۔ سنیدھی چو ہا ن کا گا یا ہو ا یہ گا نا ہلکی پھلکی شاعری پر مشتمل ہے جس میں پر یا نکا سر خ رنگ کی سا ڑھی میں رقص کر تی نظر آرہی ہیں۔ گن گن گنا اگنی پت کا تیسر ا گا نا ہے جبکہ اس سے قبل فلم کے دو گا نے او سیا ں اور چکنی چمیلی بھی ریلیز کیے جا چکے ہیں جس میں آئٹم نمبر چکنی چمیلی فلم کی ریلز سے قبل ہی بے حد مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔
گلوکارہ تصور خانم کا کامیاب آپریشن
لاہور(سی ایم لنکس )پاکستان کی نامور گلوکارہ تصور خانم کا جناح ہسپتال لاہور میں پتے کا کامیاب آپریشن کیا گیا، اے آر وائی نیوز کی جانب سے ان کو پھول پیش کیئے گئے۔مقبول زمانہ نغمات کو آواز کے جادو سے امر کرنے والی معروف گلوکارہ تصور خانم پتے کے کامیاب آپریشن کے بعد روبصحت ہیں وہ چند روز قبل رنگیلا فاونڈیشن کی دعوت پر ایک تقریب میں پرفارم کرنے لاہور آئیں تھیں لیکن طبیعت کی خرابی کے باعث پرفارم نہیں کر سکیں دو روز قبل طبیعت کی ذیادہ خراب ہونے کے باعث انھیں جناح ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں پنجاب حکومت کی طرف سے ان کی لیپرو سکوپک کر کے پتے میں موجودپتھر نکالے گئے۔
مہوش حیات آج اپنا 29ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔
لاہور(سی ایم لنکس )ڈرامہ اورماڈلنگ کی دنیا میں اعلیٰ مقام رکھنے والی معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات آج اپنا 29ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔مہوش حیات 6 جنوری 1983 کو پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئیں۔مہوش حیات جہاںپاکستان شوبز انڈسٹری کی سب سے خوبصورت اور جرات مندانہ اداکاراو¿ں میں سے ایک ہیں وہیں ان کا شمارڈرامہ اور ماڈلنگ کی دنیا میں تیزی سے کامیابی حاصل کرنے والی اداکاروں میں بھی ہوتا ہے۔مہوش حیات نے کئی نامور ڈیزائنرز کے لیے نہ صرف ریمپ کیا ہے بلکہ ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ کئی ڈراموں میں بھی کام کیاہے ان کے مشہورڈراموںمیںماسی اور ملکہ ، اولاد،تھوڑی سی خوشیاں ،ریشم سی شام ،تحفہ،دامِ محبت شامل ہیں۔ آج کل مہوش حیات پاکستانی نوجوانوں کی اولین پسند ہیں۔
بوبی دیول بھی مادھوری کے پرستارنکلے
ممبئی(سی ایم لنکس )بالی ووڈ کے اداکار بوبی دیول اداکارہ مادوری ڈکشٹ کے پرستار ہیں۔ انہوں نے اس بارے میں انٹرویو میں کہا کہ مادھوری میری پسندیدہ اداکار ہیں۔ میری خواہش ہے کہ میں ان کے ساتھ کام کروں۔ میں نے اپنے موبائل فون پر ان کا سکرین سیور بھی لگایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ بالی ووڈ میں بہت سی اداکارائیں ہیں۔ لیکن مجھے ان کی مسکراہٹ بہت اچھی لگتی ہے۔ میرے بارے میں کہا جاتا ہے کہ میں بہت سنجیدہ انسان ہوں۔ لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ مجھے زیادہ لوگوں سے میل جول پسند نہیں ہے۔ میں بہت کم لوگوں سے فری ہوتا ہوں اوران سے اپنے دل کی بات شیئر کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ڈراو¿نی فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں تھا۔ تاہم میں نے مزاج تبدیل کرنے کے لئے ایک ڈراو¿نی فلم میں کام کیا۔ مجھے امید ہے کہ میرا یہ تجربہ کامیاب ہو گا۔ میں نے زیادہ تر ایکشن فلموں میں کام کیا ہے مجھے پرستار ایکشن ہیرو کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ تاہم ہر قسم کا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں اور خود پر کسی کردار کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتا۔ میں نے کسی سے جھگڑا نہیں کیا اور صرف اپنے کام کی طرف توجہ دی ہے۔
لاس اینجلس: فلم ہیوائر کا رنگا رنگ پریمئر
لاس اینجلس(سی ایم لنکس ) تھرل اور ایڈونچر سے بھر پور فلم ہیوائر کا رنگا رنگ پریمئر شو ہوا جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی۔ اس فلم کو ڈائیریکٹ کیا ہے آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر اسٹیون سودر برگ نے۔فلم کی کاسٹ میں مشہور اداکاروں نے کام کیا جس میں شامل ہیں چیننگ ٹیٹم، ایون میک گریگر اور مائیکل فاس بینڈر اس فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں گینا کارنو جو کہ حکومت کی انٹیلیجنس کے لئے کام کرتی ہے۔انتہائی خطر ناک جگہوں پرفلم میں صرف مار ڈھار ہی نہیں بلکہ اداکاری بھی اپنے جو بن پر نظر آئے گی اور اس بات کو کو اسٹار میک گریگر نے بھی تسلیم کیا ہے کہ اس فلم کی ہیروئن نے نہ صرف لڑائی بلکہ اداکاری کے جوہر دکھا کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ پرفیکٹ اداکارہ ہے۔
بن لادن پر فلم، حساس معلومات فراہم نہیں کرنی چاہییں
واشنگٹن(سی ایم لنکس )امریکی فوجی کمانڈوز نے ایک خفیہ آپریشن میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس کارروائی کو ہالی ووڈ ایک فلم کی شکل میں ترتیب دے رہا ہے۔ فی الحال اس بارے میں معلومات کی فراہمی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔امریکی تفتیش کار اس وقت اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ اوباما انتظامیہ ہالی ووڈ کے فلمسازوں کو اسامہ بن لادن آپریشن کے بارے میں کونسی معلومات فراہم کر رہی ہے۔ تفیتش کاروں کے مطابق یہ ایک انتہائی خفیہ کارروائی تھی اور اس بارے میں بہت سی معلومات کا ظاہرکرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ رپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے پیٹرکنگ نے اس بارے میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دریافت کیا ہے کہ 2 مئی کو پاکستان میں کیے جانے والے اس آپریشن کی کس قدر تفصیلات دی جا چکی ہیں۔ کنگ سلامتی کے قومی ادارے کے سربراہ بھی ہیں۔اس سے قبل امریکی محکمہ دفاع نے بتایا تھا کہ اس سلسلے میں فلمسازوں کو ان ہی کے دفتر کے اہلکار مطلع کریں گے۔ پیٹرکنگ نے گزشتہ برس امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی جانب سے لکھے گئے ایک خط کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ سی آئی اے فلمی صنعت سے رابطہ رکھنے اور معلومات کے تبادلے کے تناظر میں ایک حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔پیٹر کنگ امریکی انتظامیہ کے سونی پکچرز اور بن لادن پر بننے والی فلم کی ڈائریکٹر کیتھرین بیگیلو کے ساتھ تعاون پر اپنی تشویش کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔ اس تناظر میں انہوں نے گزشتہ برس اگست میں سی آئی اے اور پینٹاگون کے نام ایک خط میں تحریر کیا تھا کہ بیگیلو اور سونی پکچرز کو بن لادن آپریشن کے حوالے سے انتہائی اہم فائلوں تک رسائی دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خفیہ معلومات منظر عام پر آنے کے بعد پاکستانی حکومت نے کچھ افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔ ان پر شبہ ہے کہ انہوں اسامہ بن لادن تک پہنچنے میں امریکہ کی مدد کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسی طرح اور مزید حساس معلومات ظاہر ہوئیں تو مسائل مزید بڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی فلم کی تیاری میں سی آئی اے اور پینٹاگون کی شمولیت ان اداروں کی پیشہ ورانہ ساکھ کو متاثر بھی کر سکتی ہے۔کیتھرین اور مارک بول القاعدہ کے سربراہ کی ہلاکت سے متعلق اسکرپٹ پر بن لادن کی موت سے قبل ہی کام کرنا شروع کر چکے تھے۔ اب وہ بن لادن کی موت کے حوالے سے سامنے آنے والے نئے حقائق کو بھی استعمال کریں گے۔ بن لادن کی ہلاکت کے بعد یہ فلم اور بھی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ القاعدہ کے سربراہ اور دنیا کے سب سے مطلوب دہشت گرد اسامہ بن لادن کو دو مئی کو پاکستانی شہر ایبٹ آباد میں امریکی افواج نے ایک غیر معمولی آپریشن کر کے ہلاک کیا تھا۔
06/01/2012
راج نیتی کے سیکوئل کی تیاری کیلئے ابھیشیک کو چن لیا گیا
ممبئی(سی ایم لنکس )بالی ووڈ سپر ہٹ فلم راج نیتی کے دوسرے پارٹ کیلئے ابھیشیک بچن کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔بھارتی فلم ساز پرکاش جھا نے راج نیتی اور آراکشن کی صورت میں لگاتار دو سپرہٹ فلمیں دی ہیں۔پرکاش اب راج نیتی کا سیکوئل بنانے جارہے ہیں جس کے مرکزی کردار کے لئے انہوں نے ابھیشیک بچن کو کاسٹ کرلیا ہے۔جب کہ فلم کی ہیروئن کیلئے دیپیکا پڈوکون سے بات چیت جاری ہے۔
رجنی کانت کی ودیا بالن کو اپنی نئی فلم ’کو چادیاں‘ میں کام کی پیشکش
ممبئی(سی ایم لنکس )سپر اسٹاررجنی کانت کی ودیا بالن کو اپنی نئی فلم "کو چادیاں" میں کام کر نے کی پیشکش کردی۔رپورٹ کے مطابق سپرہٹ فلم ڈرٹی پکچر میں بالی ووڈ اسٹار ودیابالن نے اپنی بولڈ اداکاری سے جہاں لاکھوں مداحوں کو حیران کر دیا ہے وہیں تامل سپر اسٹار رجنی کانت بھی ان کی اداکارانہ صلا حیتوں سے متاثر ہوئے بنائ نہیں رہ سکے۔ یہی وجہ ہے کہ رجنی کانت نے اپنی نئی تامل تھری ڈی فلم "کوچادیاں" (Kochadaiyaan)میں ودیا بالن کو کام کر نے کی پیشکش کی ہے۔رجنی کانت نے ودیا کے ساتھ کام کر نے کی خواہش کااظہار پہلی مرتبہ نہیں کیا بلکہ وہ اس سے قبل بھی فلم "رانا" میں ودیا کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن بدقسمتی سے فلم کے اسکرپٹ اور اپنے کر دار کے بارے میں معلومات نہ ہو نے کے باعث ودیا کو انکار کر نا پڑا۔ رجنی کانت کے مدِ مقابل فلم "کو چادیاں" میں کام کر نے کی پیشکش ودیا کیلئے اہمیت رکھتی ہے مگر ڈرٹی پکچر کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ودیا نے فی الحال اس آفر کے بارے میں کو ئی جواب نہیں دیا لیکن یقینا وہ رجنی کانت کی اس سنہری آفر کو ایک بار پھر ٹھکرانے کی حماقت بھی نہیں کریں گے۔
موسیقار و گلوکار اے آر رحمن آج 46ویں سالگرہ منارہے ہیں
چنائے(سی ایم لنکس )بالی وڈ کے عالمی شہر ت یافتہ موسیقار و گلوکاراللہ رکھا رحمن المعروف اے آر رحمن(آج) 6 جنوری کو 46برس کے ہوجائیں گے۔ 6جنوری 1966 ء کو بھارتی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائے میں ایک موسیقار گھرانے میں پیدا ہونے والے اے آر رحمن نے 1992ءمیں ہدایت کار مانی رتنم کی تامل فلم”راجو“ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغازکیا جس پر نہ صرف انہیں بہترین میوزک ڈائریکٹر کا ایوارڈ بلکہ حیرت انگیز طور پربہترین میوزک ڈائریکٹر کا نیشنل فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا۔کامیاب شروعات کیساتھ ہی اے آر رحمن پر فلم انڈسٹری کے دروازے کھل گئے جس کے بعد انہوں نے رام گوپال ورما کی ہندی فلم”رنگیلا“ سے ہالی وڈ فلم”Slumdog Millionaire“ تک کے سفر میں سینکڑوں تامل، ہندی و دیگر فلموں کی دھنیں ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔بالی ووڈ انڈسٹری میں لاتعداد ایوارڈز حاصل کرنے والے اے آر رحمن کو ہالی ووڈفلمSlumdog Millionaire کا ساو¿نڈ ٹریک ترتیب دینے پر گولڈن گلوب ایوارڈ اورآسکر ایوارڈ سے نوازا گیاجو اس سے قبل کسی بھارتی آرٹسٹ کو حاصل نہیں ہوا۔اے آر رحمن کو جہاں 2009ءمیں دنیا کی بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیاوہیں2011ءمیں برطانوی میگزین کی جانب سے انہیں آنے والے دور کے میوزک آئکونز میں شامل کیا گیا۔2010ء میں ورلڈ اکنامک فورم کے لائف ٹائم اچیومنٹ کے کرسٹل ایوارڈ اور بھارت کے تیسرے بڑے سویلین اعزاز پدما بھوشن کے حقدار ٹھہرائے جانے والے اے آر رحمن کو اب تک کئی ملکوں کی یونیورسٹیز کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
برلن فلمی میلے کا آغاز ہوگیا
برلن(سی ایم لنکس )جرمنی کے دارالحکومت میں برلن فلمی میلے کا آغاز ہوگیا۔ میلے میں دکھائی جانے والی پہلی فلم ساٹھ کے عشرے کی ایک مشہور ویسٹرن فلم کی ری میک تھی جسے 12 آسکرز کیلیے نامزد کیا جاچکا ہے۔ امریکا میں آسکر یا اکیڈمی ایوارڈز کا اعلان بھی اسی مہینے لاس اینجلس میں کیا جائے گا۔ میلے کی پہلی فلم کا نام True Grit ہے۔ اس ری میک کو مجموعی طور پر دس شعبوں میں آسکر انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ برلن کا فلمی میلہ برلینالے دس روز تک جاری رہتا ہے۔ فیسٹیول میں اٹھاون ملکوں سے آنے والی چار سو کے قریب فلمیں دکھائی جائیں گی۔اس سال کے برلینالے فلم فیسٹیول میں مشہور امریکی گلوکارہ میڈونا، برطانوی اداکارہ وینیسا ریڈگریو، کولن فرتھ اور ہالی وڈ کے مشہور اداکار کیون اسپیسی شریک ہوں گے۔ برطانوی ڈائریکٹر ٹام ہوپر کی فلم دی کنگز اسپیچ امریکہ میں بارہ آسکر انعامات کے لیے نامزد کی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرو گرٹ اور دی کنگز اسپیچ میں سے کوئی ایک بھی فلم برلینالے کے اصل فلمی مقابلے کے لیے منتخب نہیں کی گئی۔ تاہم فلمی ماہرین کو امید ہے کہ یہ دونوں فلمیں اور دی سوشل نیٹ ورک نامی فلم اس سال سب سے زیادہ آسکر انعام حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گی۔
اداکارہ انجلینا جولی نے براڈپٹ کو آبشار کا تحفہ دیا
نیویارک (سی ایم لنکس) بالی وڈ کی سپر اسٹار انجلینا جولی نے اپنے شوہر براڈپٹ کو تحفہ میں دینے کے لئے ایک آبشار خریدا ہے۔ 36 سالہ اداکارہ نے آبشار کے اردگرد کی زمین کیلی فورنیا کے دیہی علاقے میں خرید کر پٹ کو تحفہ میں دی ہے۔ انجلینا کو یہ خیال اس وقت آیا جب گزشتہ سال وہ اور ان کے شوہر مشہور ہیرو فرینک لائیڈ رائٹ کی مشہور تفریح فالنگ واٹ اسٹیٹ میں چھٹیاں گزارنے گئے تھے جو پنسلوانیا میں واقع ہے۔ انجلینا کا کہنا ہے کہ براڈ کا خواب تھا کہ اس کا مکان ایسی جگہ ہو جہاں آبشار کی آواز سنائی دے تاکہ وہ خود کو فطرت کا حصہ سمجھ سکے۔ انجلینا نے اس کے اس خواب کی تعبیر اس طرح دی کہ آبشار کے قریب ڈیزائن کرکے گھر بنوایا اور سارا ماحول فطری طور پر ایسا کردیا جیسا کہ براڈ چاہتا تھا۔
بپاشا جیولری شاپ میں گھس گئیں، باہر نکلنے سے انکار
ممبئی(سی ایم لنکس )اداکارہ بپاشا باسو نے خود کو بنگلور کی ایک جیولری شاپ کے اسٹور روم میں بند کر لیا اور باہر نکلنے سے انکار کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہوا یوں کہ بپاشا جب بنگلور کی ایک جیولری شاپ کا افتتاح کرنے پہنچیں تو وہاں موجود مداحوں کے ہجوم کو دیکھ کر اتنا گھبرا گئیں کہ بھاگ کر دکان کے اسٹور روم میں داخل ہو گئیں اور سیکورٹی کے بغیر باہر آنے سے انکار کر دیا جبکہ وہاں پہلے ہی بپاشا باسو کی حفاظت کے لئے پچیس سیکورٹی گارڈز موجود تھے لیکن بپاشا کی ایک نا تو سونا۔ بالآخر بپاشا کی فرمائش پر جب مزید سیکورٹی منگوائی گئی تو وہ اسٹور روم سے باہر آئیں اور سب کی جان میں جان آئی۔
دا ڈیول ان سائیڈ آج ریلیز ہوگی
لاس اینجلس(سی ایم لنکس )شیطانی حرکتوں پر مبنی ہالی وڈ فلم دا ڈیول ان سائیڈ آج 6جنوری کوریلیز کی جائے گی۔یہ فلم ایک ایسی عورت کے گرد گھومتی ہے جس کی ماں ماریہ نے 1980ءمیں 3 قتل کیے مگر نفسیاتی طور پر الجھنوں کا شکار ہونے کی وجہ سے ماریہ کو اسپتال میں داخل کرا دیا جاتا ہے۔20سال بعد اسی کی بیٹی ازابیلہ نے اپنی ماں کے کیس کے عجیب وغریب قتل کا راز معلوم کرنے کے لیے کوششیں کیں اور وڈیوز بنائیں مگر اس دوران اسے بھی یہی خوف ہوتا ہے کہ کہیں ماں کی بیماری موروثی طور پر اس میں بھی منتقل نہ ہوجائے
شاہ رخ کی فلم نے 100 دن میں 100 کروڑ سے زائد رقم کمائی
ممبئی (سی ایم لنکس ) میگا اسٹار شاہ رخ کی فلم نے سو دن میں سو کروڑ روپیہ کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا ہے ان کی فلم RA One نے ایک سو دن پورے ہونے پر 100 کروڑ روپیہ سے زائد آمدنی کی جبکہ ان کی تازہ ترین فلم "Don 2" نے بھی 100 کروڑ سے زائد رقم بنالی ہے۔ دوبئی میں تعطیلات گزارنے کے بعد شاہ رخ نے اپنے ٹیوئٹ میں کہا کہ ”دوست ان سے فلم دل والے دلہنیا لے جائینگے“ کے بارے میں دریافت کرتے ہیں کہ اس فلم نے 100 دن میں کتنا نفع کمایا تھا۔ میرا خیال ہے کہ 100 کروڑ روپیہ سے زائد کنگ خان کی تازہ ترین فلموں نے یقیناً ان کی گزشتہ فلموں کا ریکارڈ نہ صرف توڑ دیا ہے بلکہ ایک ریکارڈ قائم بھی کیا ہے۔
عتیقہ اوڈھوکی بارہ سال بعد فلموں میں واپسی
لاہور(سی ایم لنکس )سیاست کے ساتھ ساتھ اداکارہ عتیقہ اوڈھونے فلمی دنیا میں بھی واپسی کافیصلہ کرلیا ہے۔عتیقہ اوڈھو فلم ’تیری میری کہانی“میں گلیمرس کردارادا کریں گی۔ دلکش اور اسٹائلش عتیقہ اوڈھونے بار ہ سال پہلے فلمی دنیا سے کنارہ کشی کرنے کے بعد خود کو ڈراموں کی حد تک محدودکردیا تھا مگر اب ان کے گلیمرس لیک کودیکھ کر فلمسازوں کو انہیں اولڈہیروئن کے طور پر کاسٹ کرلیا۔فلم ”تیری میری کہانی“ میں عتیقہ ایک ایسی خاتون کا کرداراداکررہی ہیں جس کے دلکش اندازسے ایک کم عمر لڑکا اس کا اسیر بن جاتا ہے۔اس فلم کے بارے میں عتیقہ اس قدر سنجیدہ ہیں کہ اپنے آپ کو مینٹین رکھنے کے لئے فٹنس کلب جوائن کرلیا ہے۔
حسن جہانگیر کا مشہورِ زمانہ گانا’ ہوا ہوا‘کا ریمکس ورڑن ریلیز
ممبئی(سی ایم لنکس )بالی ووڈ فلم4084(چالیس چوراسی)کے لیے پاکستانی پاپ گلوکار حسن جہانگیر کا مشہورِ زمانہ گانا ہوا ہواکا ریمکس ورڑن ریلیز کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق راحت فتح علی خان، شفقت امانت علی ،اسٹرنگز بینڈ اور عاطف اسلم کے بعدمشہور پاکستانی پاپ گلوکار حسن جہانگیر کو بھی بالی ووڈ فلم انڈسٹری نے بلاآخر پہچان ہی لیا۔جی ہاں بالی ووڈ فلم چالیس چوراسی(4084)میں گلوکار حسن جہانگیر کے مشہورِ زمانہ گانے" ہوا ہوا" کو بھی شامل کیاگیاہے۔ہدایتکار ہرائیڈے شیٹھی کی اس فلم میں نصیر الدین شاہ،کے کے مینن،اتل کلکرنی اور روی کشن سمیت کئی دیگر اداکار بھی کام کررہے ہیں۔اس فلم میں حسن جہانگیر کے گانے کو ریمکس کرکے شامل کیا گیا ہے جس کی پہلی وڈیو بھی باقاعدہ جاری کردی گئی ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آجکل قسمت کی ستم ظریفیوں کا شکار حسن جہانگیر کا یہ گانا اگر بالی ووڈ میں کامیاب ہوجاتا ہے تو عین ممکن ہے کہ وہ اس انڈسٹری میں مزید کام حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوجائینگے۔
سیف اور کرینہ کی شادی اپریل کے پہلے ہفتے میں متوقع
ممبئی(سی ایم لنکس )بالی ووڈ ہاٹ کّپل سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی کے چرچے ایک بار پھر میڈیا کی زینت بننے لگے۔ دونوں اس برس اپریل میں بندھن میں بندھ جائیں گے۔ جوڑے کے ایک قریبی دوست نے ایک اخبار کو بتایا کہ سیف کی فلم ایجنٹ ونود مارچ تئیس کو ریلیز کی جا رہی ہے۔فلم سیف کی پہلی پروڈکشن ہے۔ دونوں کی خواہش تھی کہ پہلے فلم کی شوٹنگ مکمل ہو جائے جونہی یہ کام مکمل ہوا دونوں چھٹیاں منانے چلے گئے۔ چھٹیوں کے بعد فلم کی پروموشن ہو گی اور ریلیز تک انکی زبردست مصروفیت ہو گی لہذا اپریل کا پہلا ہفتہ شادی کے لیے سب سے زیادہ موزوں ہے۔ انکا کہنا ہے شادی میں مزید تاخیر کی توقع نہیں کیونکہ کرینہ ایسا ہونے نہیں دیں گی۔
05/01/2012
دیپیکا پڈوکون آج اپنی 26ویں سالگرہ منا رہی ہیں
ممبئی(سی ایم لنکس ) دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ وہ کسی سے تحائف کی توقع نہیں رکھتیں،اور سالگرہ پر خود کو اپنی پسند کا تحفہ دے دیتی ہیں۔اپنی پہلی فلم سے بالی وڈ میں تہلکہ مچانے والی دیپیکا پڈوکون 5 جنوری 1986 کو پیدا ہوئیں۔ ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں پیدا ہونے والی دیپیکا نے ابتدائی تعلیم بنگلور میں حاصل کی۔ اپنے کالج کے زمانے سے ہی ماڈلنگ کرنیوالی دیپیکا ماڈل آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہیں اور آج فلموں میں صف اول کی اداکارہ بننے کے باوجود ماڈلنگ کیرئیر جاری ہے، بالی وڈ کی بولڈ بیوٹی کی کہنا ہے کہ وہ سالگرہ کا پورا دن اپنے گھر والوں کے ساتھ گذاریں گی۔ جبکہ اسپا میں جانا اور چاکلیٹ سے بھرا کیک کھانا انہیں بے حد پسند ہے۔
رانی مکھرجی رواں برس اصلی دلہن بن جائیں گی
ممبئی(سی ایم لنکس )دو ہزار بارہ میں جہاں لو گ کئی با لی ووڈ اسٹار ز کی شا دی کی خبر وں کے منتظر ہیں وہیں ان میں سے ایک رانی مکھرجی بھی ہیں۔تاز ہ ترین اطلاعات کے مطا بق دو ہزار با رہ کا سا ل رانی مکھر جی کی پیا گھر رخصتی کا سال ہو سکتا ہے اور ممکن ہے کہ ان کا مشہور با لی ووڈ پر و ڈیو سر ادیتہ چوپڑا سے طویل عرصہ سے جا ری رومانس ایک با قا عدہ رشتے میں تبدیل ہو جا ئے۔ یش چو پڑ ا کے بیٹے ادتیہ جو رانی کے ساتھ اپنے دوستی کو میڈیاسے چھپا نے کو ششوں میں لگے رہتے تھے اب ہر جگہ ان کے سا تھ نظر آتے ہیں اور رانی مکھرجی نے نئے سال کی خوشیا ں بھی ادتیہ چوپڑااور ان کے خاندان کے ساتھ بیر ونِ ملک منائیں جس کے بعدوہ ادیتیہ کے خاند ان کے ساتھ کا فی گھل مل گئی ہیں۔ میڈیا میں گر دش کرتی خبر وں سے یہی اندازہ ہوتا ہے کہ اس سا ل تو رانی مکھر جی کی ہا تھوں میں مہندی لگ ہی جا ئے گی۔
مادھوری نے بالاآخر مادام تساو¿ انتظامیہ کے دل میں جگہ بنا لی
لندن(سی ایم لنکس )مادام تساو¿ مومی مجسموں کی ٹیم میں اب ایک نیا اضافہ ہونے والا ہے اور وہ ہے بالی ووڈ کوئن مادھوری ڈکشٹ کا۔ جی ہاں بولی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بھی اپنے کیریئر کے دوران ہزاروں مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے کے بعد بالآخر مادام تساو¿ انتظامیہ کے دل میں بھی جگہ بنا لی۔خبر ہے کہ مادام تساو¿ کے مومی مجسموں میں عنقریب بولی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا مومی مجسمہ بھی رکھا جا رہا ہے۔ مجسمہ سازوں کی ایک ٹیم ممبئی پہنچ گئی ہے۔ ٹیم کے سربراہ جیتھرو کارب کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے مادھوری کے قد کی پیمائش، ان کے بالوں اور جلد کی رنگت کے علاوہ مختلف زاوئیے سے ان کی متعدد تصاویر بھی لے لی ہیں۔دوسری جانب مادھوری کا کہنا ہے کہ وہ بے انتہا خوش ہیں،اسے وہ اعزاز سمجھتی ہیں کہ ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ مادھوری کے مومی مجسے کی تیاری میں ایک لاکھ پچاس ہزار پاو¿نڈز اخراجات آئیں گے۔
سریلی دھنوں کے خالق موسیقار نذیر علی کی نویں برسی
لاہور (سی ایم لنکس )سینکڑوں سریلی دھنوں کے خالق موسیقار نذیر علی کی نویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ فلمی موسیقی کے جادوگر نذیر علی نے جو بھی دھن تخلیق کی، وہ سماعتوں میں شہد بن کر گھل گئی۔ انیس سو چھیاسٹھ میں فلم''پیدا گیر''سے کیریئر کا آغاز کرنے والے نذیر علی کو کامیابیوں کے تسلسل نے بام عروج پر پہنچا دیا۔ نذیر علی کی ابتدائی فلمیں ''دلاں دے سودے''،''سجناں دور دیا'' اور ''مستانہ ماہی'' ان کے کیرئیر کا اہم موڑ ثابت ہوئیں۔ نذیر علی کو قلندری موسیقار بھی کہا گیا ، صوفیائے کرام کی فکر اور کلام کا متوالا یہ فنکار فلموں میں دھمال کی صنف کو عام کرنے کا باعث بنا۔ یہ روح پرور دھمالیں صوفی بزرگوں کے مزاروں پر گونجتی اور ان کے پیرو کاروں کے لئے اظہار کا خوبصورت ذریعہ بنتی رہیں گی۔ نذیر علی اپنی اعلٰی تخلیقی صلاحیتوں اور اچھوتے انداز کے باعث ملکہ ترنم نورجہاں کے من پسند موسیقار رہے۔ وہ ان کی بنائی ہوئی دھنوں میں گانے کو اولین ترجیح دیتی تھیں۔ نذیر علی نے دو سو پچاس پنجابی اور اکتالیس اردو فلموں میں اپنی انمول دھنیں متعارف کروائیں۔ موسیقار نذیر علی کی بنائی ہوئی دھن ، شاعر کے بولوں اور فلم کی سیچوایشن کی خوبصورت عکاس ہوا کرتی تھی۔ ان کے فلمی گیت اور دھمالیں ہر دور اور نسل کے افراد سے پذیرائی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
چھوٹے نواب کی فلم ایجنٹ ونود کی ریلیز کے بعد شادی طے
ممبئی(سی ایم لنکس )کرینہ کپور کے لئے خوشی کے شادیانے، سیف علی خان کی ہوم پروڈکشن فلم ایجنٹ ونود اکتیس مارچ کوریلیز ہوگی۔ فلم کی ریلیز کے بعد چھوٹے نواب شادی کریں گے۔آخرکاربالی ووڈ بے بو کا انتظارختم ہونے ہی والاہے۔ جتنی شدت سے کرینہ کو فلم ایجنٹ ونود کی ریلیز کا انتظارہے۔ اتنا تو شاید کبھی کسی فلم کا نہ ہوگا بےبو آخر کیوں نہ ہوں مشتاق، فلم ایجنٹ ونود کی ریلیز کے بعد سیف علی خان نے ان سے شادی کا وعدہ جو کیا ہے۔سیف اور کرینہ کے مستقبل کا بندھن اسی فلم سے جڑا ہوا ہے۔ اب فلم کی ریلیز کی ڈیٹ اکتیس مارچ فکس ہوگئی ہے۔ جس کے بعد سیف نے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ اب وہ مزید انتظار نہیں کرسکتے۔
لندن میں فلم دی آئرن لیڈی کی ریڈ کارپٹ تقریب
لندن(سی ایم لنکس )برطانیہ کے شہر لندن میں فلم دی آئرن لیڈی کا پریمیر ہوا۔ فنکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے سیکڑوں مداح امڈ آئے۔ فلم کی ریڈ کارپٹ تقریب میں معروف فنکارہ میرل سٹرپ سمیت متعدد فنکار شریک ہوئے۔مداحوں نے بھی فنکاروں کا بھرپور استقبال کیا۔ میریل سٹرپ نے فلم میں سا بق برطانوی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کا کردار ادا کیا ہے۔
اوپرا ونفری آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کریں گی
ممبئی (سی ایم لنکس )معروف ہالی وڈ میزبان اوپرا ونفری آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کریں گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دئیے گئے بیان میں اوپرا کا کہنا تھا کہ وہ اگلے ماہ بھارت کا دورہ کریں گی وپرا کا یہ پہلا بھارتی دورہ ہو گا۔ جس کے دوران وہ ایک ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کریں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اوپرا جے پور لٹریچر فیسٹیول میں بھی شرکت کریں گی۔
رمیش بھٹ کی ”ہمسایہ“ میں دلیپ کمار سمیت ممتاز ترین اداکار شامل
کراچی(سی ایم لنکس )بالی ووڈ کے نامور اداکار دلیپ کمار امیتابھ بچن، ونود کھنہ، راجیش کھنہ، دھرمیندر، شبانہ اعظمی، ہیمامالنی، ریکھا، زینت امان، بالی ووڈ کے نامور فلم ساز ہدایتکار رمیش بھٹ کی فلم ”ہمسایہ“ میں جلوہ گر ہوں گے۔ ”جنگ“ کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رمیش بھٹ نے گزشتہ دنوں بالی ووڈ میں اعلان کیا ہے کہ ان کی فلم ”ہمسایہ“ سے بالی ووڈ کا قد بڑھے گا۔ نامور اداکار میری فلم میں جلوہ گر ہوں گے فلم ہمسایہ بھارت اور پاکستان کے حوالے سے ہے لیکن فلم کی اسٹوری بھارت کے تمام ہمسایہ ممالک سے ٹکراتی ہوئی محبت اور شانتی کا پیغام لیکر جلوہ گر ہوگی، فلم کی شوٹنگ بھارت 40فیصد، نیپال 10فیصد، پاکستان 15فیصد، بنگلہ دیش 20فیصد، بھوٹان میں 10فیصد، سری لنکا میں 5فیصد ہوگی۔ جبکہ فلم میں چین اور افغانستان کے کلچرز کو شامل کیا جائیگا۔ فلم ہمسایہ کی اسٹوری خود رمیش بھٹ نے تیار کی ہے جبکہ موسیقی کیلئے اے آر رحمان کا نام سامنے آیا ہے نئے اداکاروں میں سونم کپور، ریتک روشن، کترینہ کیف بھی شامل ہیں۔ فلم کیلئے سرمایہ رمیش بھٹ فیملی لگائے گی۔ مہمان اداکار کے طورسے دلیپ کمار اور دھرمیندر نے بلامعاوضہ کام کرنے کو کہا ہے۔ فلم کی شوٹنگ اور ٹائٹل کا اعلان جلد ہوگا۔ رمیش بھٹ دونوں ملکوں اور سارک ممالک کے حوالے سے بھارت کے تعلقات اچھے کرانے میں اہم رول ادا کرتے رہتے ہیں فلم میں سارک ممالک کے مسائل کے حوالے سے بھی باتیں اجاگر ہوں گی۔
سابق لیبیائی صدرقذافی پر کامیڈی فلم، دی ڈکٹیٹر
لاس اینجلس(سی ایم لنکس )موت کے بعد بھی امریکیوں نے سابق لیبیائی صدر معمرقذافی کا پیچھانہ چھوڑا اور ان پر کامیڈی فلم، دی ڈکٹیٹر بنا ڈالی۔ اچھلتے کودتے الٹی سیدھی حرکتیں کرتے یہ کامیڈین، سابق لیبیائی صدر معمرقذافی کی ترجمانی کررہے ہیں۔فلم میں یہ بارآورکرانے کی بھرپورکوشش کی گئی ہے کہ معمرقذافی نے اپنے دور حکومت میں ہر ممکن کوشش کی کہ کسی بھی طرح جمہوریت پروان نہ چڑھے۔ اس کوشش میں ایسے ایسے ہتھکنڈے اپنائے جن پر مذاق ہی اڑایا جاسکتا ہے۔فلم میں اپنے لباس اور خواتین فورس کے حوالے سے خاصے شوقین مزاج معمرقذافی کو کامیڈی اندازمیں دکھایا گیا ہے۔ فلم گیارہ مئی دوہزاربارہ کو ریلیزکی جائے گی۔
ہالی وڈ اسٹار رچرڈ گیئر دلائی لامہ کے مذہبی اجتماع میں شریک
بدھ گیا (سی ایم لنکس ) ہالی وڈ اسٹار رچرڈ گیئر بدھ مت کے ایک کورس میں شرکت کررہے ہیں جو تبت کے مذہبی رہنما دلائی لامہ کی زیر نگرانی ہورہا ہے۔ 10 روزہ یہ روحانی اجتماع کالا چاکاچرا پوجا بہار کے مقام پر بدھ گیا میں منعقد کیا جارہا ہے۔ رچرڈ گزشتہ اتوار کو وہاں پہنچے تھے۔ اسی دن دلائی لامہ نے اس کا افتتاح کیا جس کا مقصد عالمی امن کا پیغام دینا ہے۔ دلائی لامہ کے ایک ترجمان کے مطابق ممتاز اداکار اس روحانی اجتماع سے بے حد متاثر ہوئے اور انہوں نے پہلے دن ہی ایک عام آدمی کی طرح عبادت میں حصہ لیا۔ رچرڈ وہاں دعائیہ تقریب اور عبادت میں مصروف ہیں جو مہایودھی مندر میں کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ تمام ہدایات کو بھی بغور سنتے ہیں جو آئندہ روز کی عبادات کے بارے میں دی جاتی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ رچرڈ نے روحانی رہنما دلائی لامہ سے ملاقات کی اور قدیم ترین عبادت گاہوں کی زیارت کی جس میں ایک 1500 سال قدیم مہا یودھی مندر بھی شامل ہے جسے بدھ مت کی مقدس ترین عبادت گاہ کا اعزاز حاصل ہے۔ رچرڈ گیئر نے ”پریٹی ویمن“ اور ”رن وے برج“ جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کی ہے۔
لاہور: میوزیکل نائٹ، ملائیشین فنکار حیدر سلامت کا فن کا مظاہرہ
لاہور (سی ایم لنکس ) لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام میوزیکل نائٹ میں ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے جواں سال فنکار حیدر سلامت نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ حیدر سلامت کا تعلق ملائیشیا میں مقیم بھارتی سکھ فیملی سے ہے۔ وہ گیارہ سال پہلے قبول اسلام کے بعد گرجیت سنگھ سے حیدر سلامت بن چکے ہیں۔حیدر سلامت نے پاکستان کے معروف بخشی سلامت قوال خاندان کے کلاسیکل گلوکار ندیم سلامت علیخاں کی شاگردی اختیار کی اور ان سے فن موسیقی کی تربیت حاصل کی۔ حیدر سلامت آج کل پاکستان کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے لاہور آرٹس کونسل کے توسط سے پہلی بار سر زمین پاکستان میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنی پرفارمنس سے موسیقی کے رسیاو¿ں کو محظوظ کیا۔ اس میوزیکل ایوننگ میں آسیہ مراد نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ان کے علاوہ گلوکار آصف جاوید نے اپنے استاد مہدی حسن خاں کی غزلیں اور گیت پیش کئے۔ شام موسیقی کے آخر میں ندیم سلامت نے اپنے فن کے رنگ بکھیرے۔
بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کے پاس فلموں کی لائن لگ گئی
ممبئی (سی ایم لنکس )ودیا بالن کی فلم ڈرٹی پکچر کے بعد ایسی فلموں کی لائن لگ گئی ہے جس میں عورت کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔اس سلسلے میں سنجے گپتا نے فلم شوٹ آﺅٹ آٹ واولا کیلئے ودیا کے ساتھ جان ابراہام کو کاسٹ کیا لیکن ودیا بالن نے اس میں کام کرنے سے انکار کر دیا جس کی وجہ جان ابراہام نہیں بلکہ اپنے ایک بیان میں ودیا نے اس فیصلے کے بارے میں کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان پر یہ لیبل لگ جائے کہ وہ صرف ایسی فلموں کیلئے بنی ہیں جن میں عورت حاوی ہوتی ہے۔
ہم کسی سے کم نہیں،دو نوں ہاتھوں سے محروم روسی نو جوان ماہر ڈرمربن گیا
ماسکو (سی ایم لنکس )دو نوں ہاتھوں سے محروم روس سے تعلق رکھنے والے ایک نو جوان نے معذوری کا روگ لگانے کے بجائے ماہر ڈرمربن کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں۔Ruslan Nurislamovنامی یہ نو جوان کم عمری میں ایک حادثے کے دوران اپنے دونوں ہاتھوں سے محروم ہو گیا تھا جس کے بعد اس نے اپنے ہم عمر ساتھیوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر زندگی جینے کیلئے ہمت نہیں ہاری اور دیکھتے ہی دیکھتے سخت محنت کے بعد ایک ماہرڈرمربن گیا۔یہ نو جوان مختلف ٹی وی شوز میں میوزیکل بینڈز کے ہمراہ مصنوعی ہاتھوں کے سہارے ڈرم اسٹک پکڑ کر ڈرم بجاتا اور اپنی مہارت کا مظاہر ہ پیش کر تا ہے جوکہ اس جیسے معذور افراد کیلئے ہمت اور زندہ دلی کی اعلیٰ مثال ہے۔
ہالی ووڈ فلم دی ان کیپرز تین فروری کو ریلیز ہوگی
لاس اینجلس(سی ایم لنکس )ہالی وڈ کی ہارر مووی " دی اِن کیپرز" اگلےماہ کی تین تاریخ کو امریکی سینماو¿ں کی زینت بنےگی ،،،ٹریلرشائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔فلم کی کہانی ایک ہوٹل کے دو ملازمین کے گردگھومتی ہے جو ہوٹل کے ماضی سے جڑی پرسرارکہانیوں کی کھوج کیلئے نکلتے ہیں۔جیسے وہ پرسرار واقعات کا پتہ چلانے کی کوشش کرتےہیں ان کےساتھ عجیب وغریب واقعات کا سلسلہ شروع ہوجاتاہے۔ فلم میں اس وقت سسپنس عروج پر پہنچ جاتاہے جب ایک دن ہوٹل کے کچھ پرانے گیسٹ بھی رہنے کیلئے آجاتے ہیں جس کے بعد حالات اور بھی خوفناک صورتحال اختیارکرلیتےہیں۔ فلم کےہدایت کار ٹی ویسٹ ہیں جبکہ اداکارہ ساراپاکسٹن اور اداکارپیٹ ہیلے نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ فلم تین فروری کو امریکا میں باقاعدہ طورپر نمائش کیلئے پیش کی جائےگی۔
04/01/2012
عمر کے مطابق فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں :جوہی چاولہ
احمد آباد(سی ایم لنکس )بالی ووڈکی ماضی کی سپر سٹار جوہی چاولہ کا کہنا ہے وہ عامر خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں لیکن اب انکی عمر زیادہ ہو چکی ہے۔بھارت کے شہر احمد آباد میں ایک انٹرویو میں جوہی چاولہ نے کہا کہ وہ اب بھی فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند ہیں لیکن اب وہ ایسے کردار نہیں کر سکتیں جولڑکیاں کرتی ہیں۔جوہی نے کہا وہ آج کل کی ڈیمانڈ کے مطابق لباس پہننے کیلئے ڈائٹنگ بھی نہیں کر سکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے کردار ادا کرنا چاہیں گی جو انکی عمر کے مطابق ہو۔
خاموش فلم دی آرٹسٹ گولڈن گلوب ایوارڈ کیلئے نامزد
برلن(سی ایم لنکس )جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہونے والے پریمیئر کےدوران خاموش فلم دی آرٹسٹ کو گولڈن گلوب ایوارڈ کےلیے نامزد کر لیا گیا ہے۔فلم دی آرٹسٹ کو کامیڈی اور بہترین میوزک کی کیٹیگری میں نامزد کیاگیا ہے۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ فلم کی تیاری سے قبل لوگوں کی جانب سے اسے ایک مشکل اور ناممکن کام قرار دیا گیا مگر چیلنج قبول کرتے ہوئے پورا کیا۔فروری میں آسکر ایوارڈ حاصل کرنے کے امکان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلے مجھے یقین نہیں تھا تاہم فلم کی نمائش کے بعد اس کی پذیرائی کے بعد میں پر امید ہوں۔فلم میں بہترین اداکاری کا جوہر دکھانے والے فرانسیسی اداکار اور کامیڈین جین ڈی جیرڈن نے کہا کہ پہلے انہیں فلم کی کامیابی کے بارے میں یقین نہیں تھا تاہم فلم کی پذیرائی دیکھ کر ان کا اندازہ غلط ہوگیا ہے۔
ودیا بالن عورتوں کے مرکزی کردار والی فلموں میں کام نہیں کریں گی
ممبئی(سی ایم لنکس)ودیا بالن کی فلم ”ڈرٹی پکچر“ کے بعد جو ایک عورت کی بالادست کہانی تھی اب ان کیلئے ایسی فلموں کی لائن لگ گئی ہے جس میں عورت کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے اس سلسلے میں سنجے گپتا نے فلم ”شوٹ اوٹ آٹ وادلا“ کیلئے ودیا کے ساتھ جان ابراہام کو کاسٹ کیا ہے لیکن ودیا بالن نے اس میں کام کرنے سے انکارکر دیا ہے جس کی وجہ جان ابراہام نہیں ہیں جن کے ساتھ ان کا مبینہ رومان 5سال قبل چلا تھا۔ ودیا نے اس فیصلے کے بارے میں کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان پر یہ لیبل لگ جائے کہ وہ صرف ایسی فلموں کیلئے بنی ہیں جن میں عورت حاوی ہوتی ہے تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ ودیا بالن کی کامیاب ترین فلم ڈرٹی پکچر بھی ایک عورت ایکتا کپور کی تحقیق ہے۔
بگ بی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ کے بادشاہ بن گئے
ممبئی(سی ایم لنکس )بگ بی یعنی امیتابھ بچن سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر کے بھی بادشاہ بن گئے۔ امیتابھ بچن نے فلمی دنیا کی جتنی خدمت کی ،اس کا صلہ بھی خوب مل رہاہے۔بگ بی نے دوہزاردس میں ٹوئیٹر جوائن کیا تھامگر انہیں یہ علم نہ تھا کہ ایک دن وہ مداحوں کی تعدادمیں لڑکیوں کوبھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔امیتابھ کوٹوئیٹر پر ایک کروڑآٹھ لاکھ پچاس ہزارسے زیادہ مداحوں نے فولو کر کے حیران کردیا۔انھوں نے پریانکا چوپڑا کو ایک ہزار فولوررز سے مات دے دی جو اب تک بالی ووڈاداکاروں میں ٹوئیٹرزپرسب سے زیادہ فولورزکا تاج سجائے موجود تھیں۔
بالی وڈ: فلم پلیئرز چھ جنوری کو ریلیز ہو گی
ممبئی(سی ایم لنکس )فلم پلیئرز بھارت اور دنیا کے آٹھ سو نوے سینماوں میں ریلیز ہو گی۔ بالی وڈ کے ممتاز فلم ساز برماوالا کی فلم پلیئرز ہدایت کار عباس مستان کی ہدایت کاری میں مکمل ہوکر چھ جنوری کو ممبئی میں ریلیز ہو گی۔امریکہ،اسرائیل اور کئی یورپی ممالک کے علاوہ افغانستان ،پاکستان،تھائی لینڈ اور سنگا پور میں بھی ریلیز ہو گی۔پلیئرز کی شوٹنگ ممبئی سمیت بھارت کے بتیس شہروں اور دس سے ذائد باہر کے ممالک میں کی گئی ہے۔اس فلم میں برماوالا برادرز نے اپنے دو ہیلی کاپٹرز اور ایک چھوٹا جہاز استعمال کیا ہے۔کثیر سرمائے سے بننے والی فلم پلیئرز کے تین شو ممبئی، دبئی اور بنکاک میں ہوں گے۔اس فلم میں بالی وڈ کے نامور اداکار ابھیشک بچن،بوبی دیول ،ونود کھنہ اور سونم کپور جلوہ گر ہوں گے۔
ابھیشک اورایشوریہ کی بیٹی کا نام” ڈبل A“ سے شروع ہوگا
ممبئی(سی ایم لنکس)اداکار ابھیشک بچن کے ایک قریبی دوست کے مطابق بالی ووڈ کی وی وی آئی پی بیٹی B کا A سے شروع ہونے والا نام منتخب کرلیا ہے اور یہ نام ڈبل A سے شروع ہوتا ہے۔ اس کے مطابق نام طویل نہیں مگر بہت میٹھا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ خاندان میں سے لوگوں نے اس بچی کے لیے مختلف نام تجویزکیے تھے جنہیں زیر غور لایا گیا جن میں بعض بہت حد دلچسپ اور منفرد تھے۔ جن لوگوں نے نام تجویزکیے تھے ان میں ایشوریہ کاخاندان بھی شامل تھا تاہم سب کی رائے تھی کہ پوتی کا نام دادا یعنی امیتابھ بچن ہی تجویزکریں جس کے بعد ان ناموں کی ایک شارٹ لسٹ بنائی گئی جس کے بعد ایک نام منتخب کرلیا ہے تاہم ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ نام کیا ہے اورکس کا تجویزکردہ ہے۔
کرش 3آئندہ سال دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی،راکیش روشن
ممبئی(سی ایم لنکس)کوئی مل گیا اور کرش کے بعد کرش سیریز کی اگلی فلم کرش ٹو ہوگی یا تھری بلاآخر طے پاہی گیا اور فلم کے ہدایتکار راکیش روشن کا کہنا ہے کہ یہ فلم کرش تھری کہلائے گی۔فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے راکیش روشن کا کہنا تھا کہ فی الحال کرش تھری کی شوٹنگ عام انداز میں مکمل کی جارہی ہے اور یہ شوٹنگ مکمل ہونے کے بعدہی طے ہوگا کہ اسے 3Dورڑن میں تبدیل کیا جائے گا یا نہیں۔ روشن کے مطابق کرش تھری کی شوٹنگ رواں سال اکتوبر تک مکمل کرلی جائے گی جس کے بعد وہ تقریباً ایک سال تک اس کے اسپیشل ایفکٹس اور پوسٹ پروڈکشن کام کوپایہِ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے فلم2013میں دیوالی کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کرینگے۔
شرمیلاٹیگور کی بھوپال آمد، رائل فیملی کے متعدد تنازعات نمٹائے
بھوپال(سی ایم لنکس)ماضی کی مشہور اور مقبول ترین اداکارہ شرمیلا ٹیگور گزشتہ دنوں بھوپال سے دورے پر آئیں جہاں انہوں نے متعدد تنازعات کو نمٹانے کے ساتھ ساتھ حج کے سلسلے میں کئی معاملات کو نمٹایا۔شرمیلا جو عوام میں بیگم عائشہ جہاں کے نام سے پہچانی جاتی ہیں۔ خاوند کے انتقال کے بعد پہلی مرتبہ بھوپال آئی تھیں۔ اپنے قیام کے دوران انہوں نے اپنی نندوں سے ملاقاتیں کیں جن میں صالحہ سلطان اور ارجمن علی خان شامل تھیں جبکہ انہوں نے اپنی ایک نند 69 سالہ صبیحہ سلطان کے ساتھ کئی دہائیوں سے جاری تنازع کو طے کیا جو جائیداد کے سلسلے میں پیدا ہوا تھا۔ شرمیلا نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ ان کے بچے سیف علی خان، سوہا علی خان اور کزن اس بات پر اصرار کر رہے تھے کہ خاندانی تنازعات کو جلد از جلد سلجھا لیا جائے۔
مائیکل جیکسن کے سابق فزیشن کا لائسنس بحال کرنے کا فیصلہ
لاس اینجلس(سی ایم لنکس )مائیکل جیکسن کی وفات کے بعد اس کی تحقیقات کیلئے بنائے جانے والے میڈیکل بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کیلیفورنیا میڈیکل بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ مائیکل کے سابق فزیشن کا لائسنس بحال کیا جائے جو کہ اس وقت جیل میں ہیں۔ 29دسمبر کو کان ایڈ نے غیررسمی طور پر سزا کے بعد لائسنس سے دستبرداری کا اعلان کیا تھاجنہیں نومبرمیں سزا سنائی گئی تھی کیونکہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ پاپ اسٹار طاقت ور اورنیند میں مدد دینے والی ادویات کے استعمال سے ہلاک ہوئے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ دو ماہ کے دوران ڈاکٹرمرلے کو ان کا لائسنس واپس مل جائے گا اس بارے میں میڈیکل بورڈ خط ارسال کرچکا ہے۔
نامور موسیقار آر ڈی برمن کی آج برسی منائی جا رہی ہے
ممبئی(سی ایم لنکس )بھارت کے نامور موسیقار آر ڈی برمن کی آج اٹھارہویں برسی منائی جا رہی ہے۔ انہیں تین بار فلم افیئرایوارڈ سے نوازا گیا۔ستائیس جون انیس سو انتالیس کوکولکتہ میں جنم لینے والے آر ڈی برمن کو پیار سے پنچم کے نام سے پکارا جاتا تھا۔۔ نوسال کی عمر میں انہوں نے اپنے والد کی فلم فنتوش کے لئے پہلا گانا گایا۔سر اور سنگیت کی ابتدائی تعلیم استاد علی اکبرخان سے حاصل کی اور پھر اپنے والد کے ساتھ بطور اسٹنٹ کام کیا۔انیس سو اٹھاون میں بننے والی فلم چلتی کا نام گاڑی اور اس سے الگے سال بننے والی فلم کاغذ کے پھول میں انہوں نے اپنے والد کی بھرپور معاونت کی۔ان کی پہلی ہٹ فلم تیسری منزل تھی جو انیس سو چھیاسٹھ میں ریلیز ہوئی۔برمن نے دو شادیاں کیں۔ آشا بھوسلے بھی ان کی اہلیہ تھیں۔ زندگی کے آخری دنوں میں وہ شدید مالی مشکلات کا بھی شکار رہے اور چار جنوری انیس سو چورانوے کو دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔
03/01/2012
کترینہ کیف کی فیاضیاں‘بلا معاوضہ فلم میں کا م کر یںگی
ممبئی(سی ایم لنکس )کترینہ کیف نے بغیر معاوضے کے فلم میں کا م کر نے کی ہا می بھر لی۔وہ اپنے میک اپ آرٹسٹ کی فلم میں بغیر معا وضے کے کا م کر یں گی۔رپورٹ کے مطابق با لی ووڈ کے اداکاروں میں جہاںہر وقت معاوضہ بڑ ھا نے کی جنگ جا ری رہتی ہیں وہیں کترینہ کیف نے اپنی اگلی فلم میں بغیر پیسو ں کے کام کرنے کے لیے ہا می بھر لی ہے۔ یہ فلم مشہور ہا لی ووڈ مو وو ی P.S I Love You کا ری میک ہو گی جو کترینہ کے میک اپ آرٹسٹ سبھا ش سنگھ کی پہلی پر و ڈکشن بھی ہے۔ اہم با ت یہ ہے کہ اس فلم میں کتر ینہ کو ئی مہما ن اداکارہ کے طورپر نہیں بلکہ مر کزی کر دار میں ہی جلو ہ گر ہونگی لیکن وہ اپنے میک اپ آرٹسٹ سے اس فلم کے لیے ایک روپیہ بھی نہیں لیں گی۔ لگتا ہے کہ با لی ووڈ کی با ربی ڈول کا فی ہمدرد دل کی مالک ہیں کیو نکہ اس سے قبل وہ اپنے ہیر ڈریسر کی فلم "میں کر ش ہو ں" میں بھی بغیر پیسے لیے بطور مہما ن اداکارہ کا م کر چکی ہیں۔
بالی ووڈ ہیرو عامر خان اپنی سوانح عمری لکھنے کے خواہش مند
ممبئی(سی ایم لنکس )دھوم تھری کے ہیرو اپنی سوانح عمری لکھنے کے خواہش مند ہیں، عامر خان کہتے ہیں کہ دل تو کرتا ہے مگر مشکل کام ہے ڈر بھی لگتا ہے۔بالی وڈ میں اپنی سوانح عمری لکھنے کا چلن نیا نہیں ہے اور اب بالی وڈ اداکار عامر خان بھی ان اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ممبئی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ وہ اپنی آپ بیتی لکھنا چاہتے ہیں۔ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے تجربات، فلمی کیرئر اور اپنے تعلقات کو کتاب کی شکل دینا چاہتے ہیں لیکن یہ ایک مشکل کام ہے، اسے عملی جامہ پہنانے سے ڈر بھی لگتا ہے
موسیقار ناشاد کو بچھڑے بتیس برس بیت گئے
کراچی(سی ایم لنکس )پاکستان کے معروف موسیقارشوکت علی ناشاد کو بچھڑے بتیس برس بیت گئے۔بے شمار گیتوں کو اپنی موسیقی سے امر کرنے والے برصغیر پاک وہند کے معروف موسیقار شوکت علی ناشاد دہلی میں پیدا ہوئے۔ فنی زندگی کا آغاز انیس سو سینتالیس میں بالی وڈ فلم دلدار سے کیا۔ اور بےمثال موسیقی سے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیے۔انیس سو تریسٹھ میں پاکستان منتقل ہوگئے۔ لالی وڈ سے منسلک ہونے کے بعد مے خانہ، جلوہ، ہم دونوں ، تم ملے پیار ملا ، سالگرہ، سزا، افسانہ، چاند سورج ، رم جھم،بندگی، بہاروپھول برساو¿، ساجن، زینت اور شکوہ جیسی فلموں کے نغموں کو اپنی موسیقی سے امر کر دیا۔فن کی دنیا کا یہ چمکتا ستارہ تین جنوری انیس سو اکیاسی کو غروب ہوگیا لیکن ان کا کام اور نام آج بھی روشن ہے۔
پریانکا چوپڑا کو فلم میں ہیروئن کا کردار مل گیا
ممبئی(سی ایم لنکس )بالی ووڈاداکارہ پریانکا چوپڑا اب فلم میں بھی ہیروئن کا کردار کریں گی۔ پریانکا کو سپرماڈل کا کردار فلم فیشن میں مل گیا لیکن اب تک وہ فلمی ہیروئن کا کردار حاصل نہیں کرپائی تھیں اور مدھربھنڈارکر نے اپنی فلم میں انہیں اس کردار کی آفر کی تو انا آڑے آگئی اور انہوں نے پیشکش ٹھکرادی۔ کرینا کپور کہاں چوکنے والی تھیں انہوں نے فوراً نے یہ موقع اچک لیا اور یہ فلم آئی بے بو کے حصے میں۔پریانکا کوغلطی کا تو احساس ہوا لیکن اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاچگ گئیں کھیت لیکن قسمت پریانکا پر مہربان ہے اور انہیں ملا ایک اور چانس۔ ڈائریکٹر کنال کوہل کوشوبز پر فلم بنانے کے لئے ہیروئن کا خیال آیاتو کٹ کھنی بلی پریانکابےبی کوآفر کرڈالی،جسے پریانکا نے فوراً سے پیشترقبول کرلیا۔اس فلم میں ان کے ساتھ ہیروہوں گے شاہدکپور۔ مگر یہ ہیروئن کوئی اداس اور غمگین یا ڈرٹی پکچر والی غصے کی تیز اورمزاج کی کڑوی ہرگز نہ ہوں گی۔ یہ ہوں گی نرم و نازک اور ہنستی کھلکھلاتی ہیروئن جو اپنے نازواداسے سب کا د جیت لے گی۔ دیکھتے ہیں ہیروئن بننے کی دوڑ میں اب ودیا اور کرینہ کے مقابلے میں پریانکا کاسکہ چل پائے گا یا نہیں۔
فلم لوزیز 4جنوری کو امریکی سنیما گھروں کی زینت بنے گی
لاس اینجلس(سی ایم لنکس )ہالی وڈ فلم لوزیز 4 جنوری کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی کہانی کامیڈی اور رومانس پر مبنی ہے اور اسکے مرکزی کرداروں میں پیٹر فیسنلی اور جیمی الیگذینڈر ہیں۔ فلم میں نوجوان جیب تراش کو دکھایا گیا ہے جو امریکی شہر نیویارک میں مختلف علاقوں میں لوگوں کی جیبیں کاٹتا ہے اور اچانک ایک لڑکی کی زندگی میں آنے سے اس کی زندگی کے معاملات میں تبدیلی آ جاتی ہے.
ماضی کی عظیم اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی نئی شناخت ”بیگم صاحبہ“
بھوپال(سی ایم لنکس)ماضی کی مشہور اور مقبول ترین اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی شناخت اب ایک اداکارہ کے بجائے شاہی خاندان کی ”بیگم“ کی ہوگئی ہے۔ گزشتہ دنوں وہ بھوپال سے دورے پر بطور رائل فیملی بیگم آئیں جہاں انہوں نے متعدد تنازعات کو نمٹانے کے ساتھ ساتھ حج کے سلسلے میں کئی معاملات کو نمٹایا۔ شرمیلا جو عوام میں بیگم عائشہ جہاں کے نام سے پہچانی جاتی ہیں، خاوند کے انتقال کے بعد پہلی مرتبہ بھوپال آئی تھیں۔ اپنے قیام کے دوران انہوں نے اپنی نندوں سے ملاقاتیں کیں جن میں صالحہ سلطان اور ارجمن علی خان شامل تھیں جبکہ انہوں نے اپنی ایک نند 69سالہ صبیحہ سلطان کے ساتھ کئی دہائیوں سے جاری تنازع کو طے کیا جو جائیداد کے سلسلے میں پیدا ہوا تھا۔ شرمیلا نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ ان کے بچے سیف علی خان، سوہا علی خان اور کزن اس بات پر اصرار کررہے تھے کہ خاندانی تنازعات کو جلد از جلد سلجھالیا جائے۔ شرمیلا کو یہاں معلوم ہوا کہ پٹودی خاندان نے مکہ اور مدینہ میں دو انتہائی اہم جائیدادیں خریدی تھیں۔ اس سلسلے میں بیگم صاحبہ نے ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو سعودی عرب جاکر اس معاملے کی تحقیق کرے گی۔ واضح رہے کہ 1819ءمیں بیگم بھوپال جب خاندان کے ساتھ حج کرنے گئی تھیں تو انہوں نے دونوں مقدس شہروں میں قیمتی جائیدادیں خریدیں۔ اس موقع پر سعودی حکومت نے ان جائیدادوں کی بنیاد پر انہیں سعودی شہریت عطا کردی تھی۔
فلم ”پلیئرز“بھارت اور دنیا کے 890‘ سینماو¿ں میں ریلیز ہو گی
ممبئی(سی ایم لنکس)ممبئی فلم نگر بالی ووڈ (بھارت) کے ممتاز فلم ساز برما والا برادرز کی فلم پلیئرز (Players) ہدایت کار عباس مستان کی ہدایت کاری میں مکمل ہو کر 6 جنوری 2012ء کو ممبئی سمیت ملک کے 890 سینما گھروں میں ریلیز ہو گی اس کے علاوہ امریکا‘ اسرائیل‘ مشرق وسطیٰ اور کئی یورپی ممالک کے علاوہ برما‘ افغانستان‘ پاکستان‘ تھائی لینڈ‘ سنگاپور، میں بھی ریلیز ہو گی بتایا گیا ہے کہ فلم پلیئرز کی شوٹنگ ممبئی سمیت بھارت کے 32 شہروں اور دس سے زاہد باہر کے ملکوں میں ہوئی ہے کہا جارہا ہے کہ برما والا برادرز نے اپنی فلم کی شوٹنگ میں اپنے دو ہیلی کاپٹر اور ایک چھوٹا جہاز استعمال کیا ہے کثیر سرمائے سے بننے والی فلم پلیئرز کے تین شو دبئی‘ ممبئی اور بنکاک میں ہوں گے فلم پلیئرز میں بالی ووڈ کے نامور اداکار ابھیشک بچن‘ بوبی دیول‘ ونود کھنہ‘ وتاشابسو‘ سونم کپور جلوہ گر ہورہے ہیں۔
اداکارہ سونم کپور بہترین خوش لباس شخصیت قرار
ممئی(سی ایم لنکس ) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے خوش لباسی کے معاملے میں لیڈی گاگا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اداکارہ کو عالمی سطح پر بہترین خوش لباس شخصیت قرار دے دیا گیا ہے ۔سونم کپور نے صرف بھارت ہی میں نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی خوب شہرت حاصل کی ہے۔ انکی اداکاری کے ساتھ ، خوش لباسی اور منفرد ڈریسنگ اسٹائل فلم بینوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔عالمی شہرت یافتہ میگزین VOUGE کی جانب سے بین الاقوامی خوش لباس شخصیت کے لئے آن لائن ووٹنگ کرائی گئی ، جس میں اداکارہ تین سو سے زائد ووٹ کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔ یہی نہیں بلکہ انہوں نے شہرہ آفاق گلوکارہ لیڈی گاگا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اداکارہ سونم کپور کے ساتھ اس فہرست میں ، ڈچز آف کیمبرج کیٹ۔ Charlize Theron اور Sandra Bullock بھی شامل ہیں۔
مشن امپاسیبل دوسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر سرفہرست
نیویارک(سی ایم لنکس )مشن امپوسیبل 4 دوسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر سرفہرست رہی۔ دوسرے ہفتے میں فلم کا بزنس 31.3 ملین رہا جو کہ 2006 میں ریلیز مشن امپوسیبل 3 کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ فلم باکس آفس پر کامیابیاں سمیٹنے کا عمل مزید جارہی رکھے گی۔واضح رہے کہ مشن امپوسیبل 4 امریکا سمیت دنیا بھر کے سنیماو¿ں میں 16 دسمبر کو ریلیز کی گئی تھی اور اس میں مرکزی کردار ٹام کروز نے ادا کیا ہے۔
واہ استاد“عامرخان کااستادراشد خان کوخراج تحسین
ممبئی(سی ایم لنکس)بہت کم لوگوں کوعلم ہے مسٹر پرفیکٹ مشہورگلوکاراستادراشد خان کے زبردست مداح ہیں۔استاد کواس وقت خوشگوارحیرت ہوئی جب عامرخان نے انہیں ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر مخصوص افرادکی ایک محفل میں استادکومدعوکیاجوسال نو کی شب منعقدہورہی تھی۔ استادراشدخان جہازسے ممبئی گئے اوراگلی صبح واپس کولکتہ آگئے جہاں یکم جنوری کو ان کے صاحبزادے کی سالگرہ تھی۔ عامرخان کی استاد سے ملاقات ایک دوست کی معرفت ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کے درمیان دوستی کا رشتہ استوارہوگیا اوردونوں ایک دوسرے سے ملنے آتے جاتے رہتے تھے۔ اس سال عامرخان کی خواہش پراستاد راشد خان نے ممبئی اور مخصوص محفل میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
چین میں پہلے تھری ڈی ٹی وی چینل کا آغاز
لندن (سی ایم لنکس) چین میں پہلے تھری ڈائمنشنل ٹیلیویڑن کا تجرباتی طور پر آغاز کیا گیا ہے۔ تھری ڈی چینل چین کے سی سی ٹی وی یا چائنا سینٹرل ٹیلیویڑن نے شروع کیا ہے اور اس کا باقاعدہ آغاز چین کے نئے سال پر کیا جائے گا۔ چین کے سرکاری خبررساں ادارے نے ایک چینی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اس ٹی وی چینل کے پروگرامز کی روزانہ نشریات کا دورانیہ ساڑھے چار گھنٹے ہوگا اور ان کو دو بار نشر مکرر کیا جائے گا۔ چین کے ٹی وی اور فلم سے متعلق سرکاری ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تھری ڈی چینل کا تجرباتی طور پر آغاز چین کے ٹیلیویڑن کی ترقی کے حوالے سے ایک قابل ذکر قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں پچاس کروڑ ٹی وی سیٹس کو تھری ڈی ٹی وی سے تبدیل کردیا جائے تو اس سے تھری ڈی سروس بہت زیادہ سرمایہ اکٹھا کرسکتی ہے۔
استنبول میں افریقی فلموں کی نمائش
استنبول(سی ایم لنکس )استنبول میں افریقی فلمی میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔استنبول ماڈرن سینیما پروگرام کے تحت پانچ تا بائیس جنوری کے درمیان " افریقہ "نامی ایک فلمی میلے کے سلسلے میں دس فلموں کی نمائش کی جائے گی۔اِیلی نوئس یونیورسٹی کے شعبہ افریقی انسان شناسی کے پروفیسر ماہر شاول کی جانب سے اہتمام کر دہ فلموں کی نمائش میں سن ساٹھ کی دہائی میں اپنے سفر کا ا?غاز کرنے والے افریقی سینیما کی بہترین امثال پیش کی جائیں گیں۔مذکورہ فلموں میں روایتی موضوعات کے علاوہ افریقی سینیما کے حیرت انگیز تجربات کی عکاسی کی گئی ہے۔
02/01/2012
ہالی وڈ کی فاسٹ فائیو سب سے ز یادہ پائریٹڈ فلم
لندن (سی ایم لنکس) ایک فائل شیئرنگ بلاگ کے مطابق رواں سال بالی وڈ کی ایکشن فلم فاسٹ فائیو کی سب سے زیادہ غیر قانونی طور پر نقول تیار کی گئیں۔ فائل شیئرنگ بلاگ ٹورنٹ فرینک کے مطابق یہ فلم 92 لاکھ مرتبہ ڈاو¿ن لوڈ کی گئی جبکہ ہینگ اوور ٹو 88 لاکھ مرتبہ ڈاو¿ن لوڈ ہو کر دوسرے نمبر پر رہی۔ اس بلاگ نے سب سے زیادہ غیر قانونی طور پر ڈاو¿ن لوڈ ہونے والی فلموں کی فہرست شائع کی ہے۔ اس سال کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلمیں پائیریٹس آف دی کیربین عون اسٹینجر ٹائڈز اور ٹرانسفارمرز ڈارک آف دی مون اس فہرست میں نہیں تھیں۔ مشہور فلم ساز جیمز کیمرون کی سائنس فکشن فلم اوتار گزشتہ سال کی سب سے زیادہ غیر قانونی طور پر ڈ او¿ن لوڈ ہونے والی فلم تھی جسے ایک کروڑ 66 بار ڈاو¿ن لوڈ کیا گیا تھا۔
نئی فلم میں سنجو بابا سائنسدان کے روپ میں
ممبئی (سی ایم لنکس)بالی ووڈ کی نئی سنسنی خیز فلم میں سنجے دت کو سائنس دان کے کردار کیلئے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔بپاشا باسو ان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کریں گی۔ بنگالی زبان میں بننے والی اس فلم کا اب ہندی ورڑن تیارکیا جارہا ہے۔جس میں سنجے دت اور بپاشا باسو کو کاسٹ کیا گیا ہے۔فلم میں سنجے دت ایک ایسے سائنس دان کا کردار ادا کریں گے۔جو سو فٹ طویل انتہائی ذہین مگر مچھ تخلیق کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔فلم میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور اسپیشل افیٹس کا استعمال کیا جائے گا۔
کال آف ڈیوٹی کا تیسرا گیم شائقین کو سحر میں جکڑنے میں کامیاب
ٹوکیو (سی ایم لنکس) معروف آکشن گیم کال آف ڈیوٹی سیریز کا تیسرا گیم ماڈرن وار فئیر تھری شائقین کو اپنے سحر میں جکڑنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔گیم نے بہترین شوٹر گیم کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔مارڈرن وار فیئر سیریز کا تیسرا گیم اور کہانی وہیں سے آگے بڑھ رہی ہے جہاں سے پچھلی گیم میں ختم ہوئی تھی۔مستقبل قریب، تیسری جنگ عظیم، دنیا میدان جنگ، روسی فیڈریشن کا امریکا پر قبضہ جاری ہے۔ لیکن جنگ کا دائرہ اب دیگر ممالک تک پھیل چکا ہے۔اس گیم میں آپ کا مشن مارکو جو ایک روسی الٹرا نیشنلسٹ ہے اور جنگ کے پیچھے اسی کا ہاتھ ہے آپ کو اسے ہر حال میں ڈھونڈنا اور گرفتار کرنا ہے۔مارڈرن وار فیئر تھری نے آٹھ نومبر کو ریلیز کے ساتھ ہی ریکارڈ بنانے شروع کر دیئے۔یہ گیم حریف پیٹل فیلڈ تھری کو شکست دیتے ہوئے بیسٹ شوٹر گیم کا اعزاز حاصل کرچکا ہے۔
ٹوائیلائیٹ اسٹار رابرٹ پٹنسن دوسری بار سیلیبرٹی آف ایئرقرار
لاس اینجلس(سی ایم لنکس )ہالی ووڈٹوائیلائیٹ اسٹار رابرٹ پٹنسن کو اس سال بھی سلیبریٹی آف ایئرکاٹائیٹل مل گیا۔ ایک ہی فلم سے اگر کوئی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جائے تو اسے قسمت کا دھنی کہاجاسکتاہے۔فلم ٹوائیلائیٹ ساگا سے شہرت پانیوالے اداکاررابرٹ پٹنسن نے اس بار بھی بازی جیت لی اور سیلیبریٹی آف دی ایئرکے لئے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرلئے۔رابرٹ نے تریسٹھ اداکاروں کی فہرست میں خود کو نمبرون قراردیا ہے۔ رابرٹ کی کامیابی کایہ سلسلہ گزشتہ سال سے جاری ہے جب انھیں ہالی ووڈکے سب سے پرکشش ہیرواور سیلیبریٹی آف دی ایئرکاٹائیٹل ملاتھا۔
بھارتی اداکار رضا مراد نے سربجیت سنگھ بچاو¿ مہم کا اعلان کردیا
کراچی (سی ایم لنکس)بالی ووڈ اداکار رضا مراد نے سربجیت سنگھ بچاو¿ مہم کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رضامراد جو حال ہی میں امرتسرکے دورے سے واپس آئے ہیں انہوں نے اس کیلئے باقاعدہ ایک منصوبہ بندی کا اعلان کیا ہے۔ رضامراد نے بیس برس سے پاکستانی جیل میں دہشت گردی کے جرم میں سزا پانے والے کو بچانے کی مہم کا اغازکیا ہے رضامراد نے پاکستانی اور بھارتی پالیمان کے سامنے احتجاج کے علاوہ افلمی صنعت سے وابستہ پنجابی برادری سے مدد لینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق سربجیت کا المناک کیس ہے اگر اس نے غلط بھی کیا ہے تو اس نے اپنے جرم سے زیادہ سزا پالی ہے۔رضا کا کہنا ہے کہ اس وقت سر بجیت کو بھارت واپس لانے کیلئے آواز اٹھانے کا وقت ہے۔اس کیلئے اس نے پنجاب کی فلمی صنعت کو متحرک کرنے کا اعلان کے ساتھ ساتھبھارتی وزیر اعظم اور صدر کو جب سفارت خانے کے ذریعے پاکستانی صدر اور وزیرا عظم کو خطوط لکھنے کا اعلان کیا۔ اس نے وزارت خارجہ کے ذریعے احتجاج کی بھی یادداشت بھیجنے کا اعلان کیا۔رضا کی طرف سے پاک بھارت سرحد پر موم بتیاں روشن کرکے احتجاج کی منصوبہ بندی بھی ہے۔ سربجیت نے پاکستان کے لاہور اور ملتان شہر میں1990میں بم دھماکے کیے جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی۔
60 سال کی عمر میں بھی میرا دل جوان ہے‘ نصیرالدین شاہ
لندن(سی ایم لنکس) بالی وڈ اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ جس عمر میں انہیں ریٹائر ہونے کے بارے میں سوچنا چاہئے اس عمر میں انہیں رومانوی کردار کرنے کو مل رہے ہیں۔ نصیرالدین شاہ کی عمر بھلے ہی 61 برس ہوگئی ہو لیکن سلور اسکرین پر وہ اب بھی ایسے کردار ادا کررہے ہیں جس میں اپنے سے آدھی عمر کی لڑکیوں کے ساتھ ناچ گانا اور رومانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ”ڈرٹی پکچر“ میں نصیرالدین شاہ کی اداکاری کی بے حد تعریف ہوئی ہے ان کا ماننا ہے کہ آج کل انہیں جس طرح کے کردار مل رہے ہیں ویسے کردار انہوں نے کبھی نہیں کئے۔ ان کا کہنا ہے ”میں بہت قسمت والا ہوں کیونکہ جس عمر میں مجھے ریٹائر ہونے کے بارے میں سوچنا چاہئے اس عمر میں مجھے جوان لڑکیوں کے ساتھ رومانٹک کردار کرنے کو مل رہے ہیں۔“ نصیرالدین کہتے ہیں وہ بھلے ہی ساٹھ برس کے ہوگئے ہیں لیکن ان کا دل اب بھی جوان ہے۔
سیاست دان کو ”سیلف لیس“ ہونا چاہئے جو میں نہیں ہوں‘ شاہ رخ
نئی دہلی(سی ایم لنکس)رنگ ویو دنیا کے افراد ایک وقت میں مصنوعی دنیا سے حقیقت کی طرف سفر کرتے ہیں ایسے لوگ مزید شہرت اور اقتدر کے حصول کیلئے سیاست میں عمل دخل شروع کردیتے ہیں لیکن اس دنیا میں ایک ایسی بھی شخصیت ہے جسے پولیٹکس سے کوئی دلچسپی نہیں اور وہ ہیں بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ ایک تفصیلی انٹرویو میں انہوں نے انا ہزارے کی مہم لوک پال اور بھارت رتنا کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے اپنی کسی سیاسی جماعت میں مقبولیت کے بارے میں کہا کہ وہ موجودہ کیریئر میں ایک طویل عرصے سے ہیں اور اس پر پوری توجہ دیتے ہیں جبکہ سیاست بھی ایک فل ٹائم جاب ہے اور جو بھی اس کوچے میں قدم رکھے اس کو سیاست بطور پیشہ اختیار کرنا چاہئے یہ پارٹ ٹائم جاب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیاست دان ”سیلف لیس“ ہوتا ہے جس کا کام عام لوگوں کو خوش و مطمئن رکھنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان شرائط پر پورا نہیں اترتے اور یہ کہ وہ سیاست جانتے ہی نہیں ہیں۔
پاکستان کی مہنگی ترین فلم ”وار“ رواں سال ریلیز ہو گی
لاہور(سی ایم لنکس )دہشت گردی کے موضوع پربننے والی پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین فلم وار کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔فلم میں پہلی بار2 گلوکاروں نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔فلم کا موضوع پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی اور اس کی وجوہات ہے۔ دو گھنٹے بیس منٹ جت دورانیے پر محیط” وار“ پہلی پاکستان فلم ہوگی جسے امریکن پروڈیوسرآف فلم اینڈ ٹیلی ویڑن انٹرٹیمنٹ’ وارنر برادرز‘ دنیا بھر میں ریلیز کریں گے۔پاکستانی ہدایت کار کا ساتھ ہالی ووڈ کے پروڈیوسر بھی دے رہے ہیں۔فلم کے نمایاں اداکاروں میں شان ، ،شمعون عباسی ،سعدیہ اورعائشہ شامل ہیں جبکہ پہلی بار دوگلوکاروں میشا شفیع اور علی عظمت نے بھی اداکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو پرکھنے کا آغازکیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے زیراشتراک بننے والی اس فلم کی تیاری پر سترہ کروڑروپے کی لاگت آئی ہے۔ فلم میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔
ملکہ شراوت نے سال نو کی شب مہنگا ترین ڈانس کیا
ممبئی(سی ایم لنکس)ملکہ شراوت فلمی دنیا کی وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے نیو ایئر نائٹ میں رقص کرنے کیلئے ایک ریکارڈ معاوضہ لیا ہے۔ انہوں نے 30 منٹ کیلئے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے وصول کئے۔ ان کے انتہائی ہیجان انگیز ڈانس کا معاوضہ 4 لاکھ روپیہ فی منٹ تھا۔ یہ تقریب ایک ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ ملکہ نے اس رقص کی ریہرسل جوہو میں کی۔ اس موقع پر مشہور کریوگرافر گنیش اچاریہ بھی موجود تھے۔ جنہوں نے کترینہ کیف کی زبردست ہٹ آئٹم ”چکنی چمیلی“ کی ڈائرکشن دی تھی۔ ملکہ نے ریہرسل شروع ہونے سے قبل جو دو گھنٹے جاری رہی وہاں موجود افراد کو ”پرنام“ کرنے کے بعد شروع کی۔ ان کے رقص جن نغمات پر کئے گئے ان میں ”جلیبی بائی“ کو لاوردی ڈی“ اور ”بھیگے ہونٹ تیرے“ شامل تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ رقاصہ ملکہ نے اس موقع پر جو لباس پہنا تھا اس کی قیمت 10 لاکھ روپے تھی۔ جسے ایشے ریبیولو نے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا تھا جس میں ہیرے جواہرات ٹنکے ہوئے تھے۔
ثنا بھارتی فلم میں کام مکمل کراکے وطن واپس
لاہور(سی ایم لنکس)اداکارہ ثنا بھارتی فلم "دل پردیسی ہوگیا" کے لئے بھارت میں شو ٹنگ مکمل کر کے پاکستان واپس آگئیں، مزید عکسبندی کیلئے اگلے ماہ دوبارہ بھارت جائیں گی۔اداکارہ ثنا کو بھارتی ہدایتکار ٹھاکر تبسوی نے فلم میں کام کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے ٹائٹل رول کیلئے سائن کیا تھا جس میں کامیڈین سردار کمال کو بھی کاسٹ کیا گیا۔ فلم کی شوٹٹنگ بھارتی پنجا ب کے مختلف شہروں میں کی گئی جس میں اداکارہ ثنا اور سردار کمال سمیت بھارتی اداکار رضا مراد، شکتی کپور سمیت دیگر نے حصہ لیا۔ جبکہ فلم میں مہمان اداکار کے طور پر بالی وڈ اداکار سنجے دت اور اکشے کمار بھی جلوہ گر ہوں گے۔
01/01/2012
آج ودیا بالن، سونالی بیندرے اور نانا پاٹیکر کا جنم دن ہے
ممبئی(سی ایم لنکس )نئے سال کی خوشیاں منانے والوں میں تو مشہور بالی وڈ فنکار سونالی باندرے، ودیا بالن، نانا پاٹیکر بھی شامل ہوتے ہیں، مگر وہ یکم جنوری کو اپنی سالگرہ بھی مناتے ہیں۔بالی وڈ کے وراسٹائل اداکار نانا پاٹیکر یکم جنوری2012ءکو اپنی 61ویں سالگرہ منارہے ہیں۔1951ءمیں مہاراشٹرا کے گاو¿ںMurud-Janjira میں پیدا ہوئے۔ 1989ء میں فلم ”پرندہ“ میں ولن کے کردار نے انہیں بالی وڈ انڈسٹری میں نمایاں کیا جس پر انہیں بہترین معاون اداکار کے نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ نانا پاٹیکر فلم ”کرانتی ویر“، ”اگنی ساکشی ”خاموشی“،”وجود“،” اب تک چھپن،پاٹ شالہ“اور ”راج نیتی “ جیسی کامیاب فلموں میں فن اداکاری کے شاندار جوہر دکھا چکے ہیں۔ 37 ویں سال میں قدم رکھنے والی سونالی بیندرے ان خوش قسمت اداکاراو¿ں میں سے ہیں جو چاروں خانز یعنی شاہ رخ، عامر،سلمان اور سیف علی خان کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔ 1994 میں فلم آگ سے اپنا کیرئیر شروع کرنے والی سونالی کو فلم دل جلے سے شہرت ملی،وہ کئی ٹی وی پروگراموں کی میزبانی بھی کرچکی ہیں۔ 2011 میں سپر ہٹ فلم ڈرٹی پکچر میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ودیا بالن آج اپنی34ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ ودیا بالن یکم جنوری 1978 کو کیرالہ کے قصبے اوٹا پالم میں پیدا ہوئیں۔ کیریئر کا آغاز ٹی وی اشتہارات اور میوزک وڈیوز سے کیا۔ فلمی دنیا میں انکی آمد بنگالی فلم بھالو تھیکو سے ہوئی۔ اس کے بعد ودیا بالن نے ہے بے بی،بھول بھلیّاں،سلامِ عشق،پری نیتا، ہلا بول، قسمت کنکشن،لگے رہو منا بھائی، پا اور عشقیہ جیسی کامیاب فلموں سمیت کئی فلموں میں کام کر کے بہت سے ایوارڈز اپنے نام کیے۔
نئے سال کی تقریب میں نیہا دھوپیا اور جیکولین کی پرفارمنس
ممبئی(سی ایم لنکس )بالی ووڈ اداکارائیں نیہا دھوپیا اور جیکولین فرنانڈس نے بھارتی فلم نگری ممبئی میں نئے سال کی تقریب میں پرفارم کیا۔نئے سال کے استقبال کی پارٹی ایک بزنس گروپ نے منعقد کی تھی۔موسیقار وشال اور شیکھر کی شرکت نے شو میں جان ڈال دی۔نیہا دھوپیا نے اپنی فلم سنگھ از کنگ کے گانون پر رقص کرکے خوب داد پائی جبکہ سری لنکن بیوٹی جیکولین فرنانڈس نے بالی ووڈ گیتوں پرڈانس کیا۔تقریب کے دوران وشال اور شیکھر نے اپنی بنائی دھنوں پر پرفارم کر کے پارٹی میں جان ڈال دی۔
پاکستانی فلم انڈسٹری کے مزاحیہ اداکارمرحوم رنگیلاکایوم پیدائش آج منایاجارہاہے
لاہور (سی ایم لنکس ) پاکستانی فلم انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار رنگیلا کا جن کا آج پچھترواں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔ چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے رنگیلا یکم جنوری انیس سو سینتیس میں پارا چنار کرم ایجینسی میں پیدا ہوئے۔انہوں نے جوانی میں لاہور کا رخ کیا اورعملی سفر کا آغاز باڈی بلڈر کے طور پر کیا۔ بعد میں فلموں کے بورڈ پینٹ کرتے کرتے فلمی دنیا میں داخل ہو گئے۔ 1958 میں ہدایت کار ایم جے رانا کی فلم جٹی ان کی پہلی فلم تھی۔ ان کے پردہ اسکرین پر نمودار ہوتے ہی سینما ہال قہقہوں سے گونجنے لگتا۔نصابی تعلیم سے محروم تخلیقی ذہن کے مالک رنگیلا مزاحیہ اداکاری کے ساتھ کامیاب گلوکار، موسیقار ، ہدایتکار، مصنف اور فلمساز بھی تھے۔ ان کی مشہور فلموں میں چوڑیاں، بدنام، ہمراہی، سوال، بھریا میلہ اور لاڈو شامل ہیں۔انہوں نے کئی فلموں میں ہدایتکاری کے جوہر دکھائےلیکن رنگیلا کی ذاتی فلم ''کبڑا عاشق ''نے ان کا سنہرا خواب چکنا چور کردیا۔اس فلم کی تکمیل پر رنگیلا نے تن من دھن قربان کردیا تھا انکے خیال میں یہ عالمی سطح کا شاہکار تھا لیکن حقیقت اس کے بر عکس نکلی۔تاہم شہرت و ناموری کے بلند مینار سے گرنے کے بعد انہوں نے فلمی سفر نئے سرے سے شروع کیا۔ہیرو ، ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور رائیٹر کے اعلیٰ منصب سے وہ ایکسٹرا کی سطح پر آن گرے اور فلموں میں چھوٹے موٹے رول قبول کرنے شروع کر دیئے اور یوں برسوں کی مشقت جھیل کر وہ ایک بار پھر فلم بینوں کے لئے قابلِ قبول ہوگئے۔ ان کا انتقال چوبیس مئی دوہزار پانچ کو ہوا۔
کترینہ بھی کرکٹ کی شائق
ممبئی(سی ایم لنکس )بالی ووڈ کی صفِاول کی اداکارہ کترینہ کیف بھی کرکٹ کے کھیل کو پسند کرتی ہیں۔اپنی خوبصورتی سے لاکھوں شائقین کو اپنے سحر میں سے نچانے والی بالی ووڈاداکارہ کترینہ کیف فلموں کی شوٹنگ کے دوران اکثرکرکٹ کھیلتی ہیں۔کترینہ کے ساتھ فلموں میں کام کرنے والوں کاکہنا ہے کہ کترینہ کرکٹ کی جنونی ہیں مگر وہ اتنی اچھی کھلاڑی نہیں،اس لیے مجبورا جب وہ آٹ ہوتی ہے تو انہیں ناٹ آٹ کہنا پڑتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہکا یہ جنون دیکھ کرایسا لگتا ہے کہ وہ ایک دن اچھی کھلاڑی بن جائیں گی۔
شاہد کپور نے ودھووینوچوپڑا کی فلم کی آفرٹھکرادی
ممبئی(سی ایم لنکس )بھارتی سپراسٹار شاہد کپور نے ”منابھائی ایم بی بی ایس “ کے ڈائریکٹر ودھو وینود چوپڑا کی فلم چٹھیاں کی آفر ٹھکرادی‘بھارتی میڈیا کے مطابق شاہد کپور اپنی گزشتہ فلم موسم کی ناکامی کے بعد بہت محتاط ہوگئے ہیں اور کسی بھی نئے پراجیکٹ سائن کرنے سے پہلے خوب سوچتے ہیں۔ شاہد کپور کاکہنا ہے کہ وہ فی الحال منیش شرما کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے بارے میں وہ زیادہ نہیں بتائیں گے۔ شاہد کپور کی سابق فلم موسم جو کے ان کے والد پنکج کپور نے ڈائریکٹ کی تھی باکس آفس پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی تھی۔
کسی فلم کی ناکامی پر پچتھاوا نہیں ہوا:مادھوری
ممبئی(سی ایم لنکس )بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشت نے کہا ہے کہ انہیں اپنی کسی بھی فلم کی ناکامی پر کوئی پچھتاوا نہیں ہوتا اپنے ایک انٹرویو میں مادھوری نے کہا کہ 2007 ءمیں ان کی فلم ''آجانچ لے'' جب فلاپ ہوئی تو انہیں اس پر کوئی افسوس نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ میں جب بھی کسی فلم میں کام کرتی ہوں تو اس کی کامیابی یا ناکامی کے بارے میں کبھی نہیں سوچتی۔انہوں نے کہا کہ اپنے کیرئیر کے دوران میںنے کئی قسم کے کردار کئے ہیں اور میرے لئے یہ کہنا مشکل ہو گا کہ کونسا کردار مجھے سب سے زیادہ پسند آیا۔مگر میں نے جو بھی کردارادا کیا وہ پورے دل وجان سے کیا۔
پاکستان میں دہشت گردی کے اثرات پر مبنی فلم “وار”
کراچی(سی ایم لنکس )لالی ووڈ کی نئی فلم وار کو دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے سال میں پاکستانی فلمی صنعت کیلئے امید کی کرن بننے والی فلم ملکی تاریخ کی مہنگی ترین فلم ہے۔پاکستان میں دہشت گردی کےخلاف جنگ کے اثرات سے متعلق فلم ”وار“ آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنائی گئی ہے۔ اس فلم پر سترہ کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ یہ ملکی تاریخ کی مہنگی ترین فلم ہے۔فلم کی کہانی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اس کے عالمی اثرات پر مبنی ہے۔ فلم کی زیادہ تر عکس بندی شمالی علاقہ جات میں کی گئی ہے۔اس کا کچھ حصہ ترکی میں بھی فلمایا گیا ہے۔ فلم کا دورانیہ دو گھنٹے بیس منٹ ہے۔ سینما گھر وں سے پہلے اسے مختلف بین الا قوامی فلمی میلو ں میں بھی پیش کیا جا ئے گا۔لالی ووڈ کے پاکستانی ڈائریکٹر بلال لاشاری بنانے چلے ہیں بالی ووڈ نہیں بلکہ ہالی ووڈ طرز کی فلم،وار فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جسے دیکھ کرگماں تو ایک بہترین فلم کا ہورہاہے۔ کسی بھی اینگل سے لالی ووڈ کی فلم نہیں لگ رہی۔وار فلم پاکستان کی پہلی فلم ہوگی جسے امریکن پروڈیوسرآف فلم اینڈ ٹیلی ویڑن انٹرٹیمنٹ ونڈر برادرز دنیا بھر میں ریلیز کریں گے۔ فلم کی تکمیل کیلئے پاکستانی ہدایت کار کا ساتھ ہالی ووڈ کے پروڈیوسر بھی دے رہے ہیں۔فلم کے نمایاں اداکاروں میں شان ، علی عظمت ،شمون،سعدیہ،میشا، عائیشہ اور دیگر شامل ہیں۔ فلم کو رواں سال نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا امید کی جارہی ہے کہ وار فلم لالی ووڈ کو ایک بار پھر فلم انڈسٹری بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
31/12/2011
دبنگ خان کی کترینہ کیف کو دبئی میں نیو ایئر منانے کی دعوت
ممبئی(سی ایم لنکس )بالی ووڈ دبنگ خان نے کترینہ کیف کو دبئی میں اپنے ساتھ نیو ایئر منانے کی دعوت دے دی ہے۔کترینہ کیف اپنے اہل خانہ کے ساتھ کرسمس منانے لندن گئی تھیں۔۔ جہاں سلمان خان نے انہیں نیو ایئر ایک ساتھ دبئی میں منانے کی دعوت دی ہے۔کترینہ کے قریبی دوستوں کے مطابق، وہ سلمان خان کے بلاوے پر دبئی جانے کا سوچ رہی ہیں۔ تاہم طویل عرصے بعد اپنے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد ان کیلئے جانا آسان نہیں ہوگا۔
ملکہ شیراوت ایشیائی کمیونٹی میں مقبول، پرفارمنس دیکھنے کیلئے لوگ بیقرار
ممبئی (سی ایم لنکس ) ملکہ شیراوت اپنے رقص کے حوالے سے جنوب ایشیائی کمیونٹی میں انتہائی مقبول ہیں اور ہر برس سال نو کے موقع پر جشن میں انکی پرفارمنس دیکھنے کے لیے لوگ بیقرار رہتے ہیں۔شیراوت نے سن دوہزار سات میں فلم مرڈر سے شہرت پائی تھی اور 'The Myth'کے علاوہ 'Hisss.'فلم میں بھی انکی پرفارمنس شاندار رہی تھی۔
بے باک ملیکہ شراوت کی نئے سال کی تقریب کیلئے ڈانس ریہرسل
ممبئی (سی ایم لنکس ) بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شراوت نے نئے سال کی تقریب میں پرفارمنس کیلئے ڈانس کی ریہرسل کی۔آئٹم سونگ کرنے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی ملیکہ شراوت ممبئی کے ہوٹل میں پرفارم کرتی نظر آئیں گی۔۔ اس مقصد کیلئے انہوں نے ریہرسل کی۔ڈانس کی تیاری میں ان کی مدد بالی ووڈ کے معروف کوریوگرافر گینش اچاریہ نے کی۔ان کی ریہرسل کو دیکھنے کیلئے میڈیا کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد آئی تھی۔
دوہزار گیارہ جگجیت، بھوپن ہزاریکا، دیوآنند، شمی کپور کو ساتھ لے گیا
ممبئی(سی ایم لنکس )دو ہزار گیارہ میں بالی ووڈ کو جگجیت سنگھ اوربھوپن ہزاریکا جیسے عظیم گلوکاروں کے ساتھ دیو آنند اور شمی کپور جیسے سپر اسٹارز کا نقصان برداشت کرنا پڑا تو ہالی ووڈ کی لیجنڈ الزبتھ ٹیلر اور گلوکارہ ایمے وائن ہاو¿س بھی چل بسیں۔بھارتی کے عالمی شہرت یافتہ مصور ایم ایف حسین 9جون کو جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ متنازعہ تصاویر کے باعث بھارت سے جلاوطنی اختیار کرنے والے ایم ایف حسین نے بالی ووڈ کی تاریخی فلمیں تیار کیں۔ دو ہزار میں گاجا گامنی اور مناکشی عوام میں مقبول تو نہ ہوئیں لیکن آرٹ فلموں میں اپنا نام درج کرا گئیں۔چودہ اگست کو بالی ووڈ اپنے ایلوس پریسلے سے محروم ہوگیا۔ پچاس اور ساٹھ کی دہائی میں اپنی صلاحیتوں سے بھارت کو دیوانہ بنانے والے شمی کپور ممبئی کے ہسپتال میں سب کوچھوڑ گئے۔ اکتوبر کا مہینہ لیجنڈ گلوکارجگجیت سنگھ کوہمیشہ کے لئے خاموش کرگیا۔غزل گائیکی کو زندگی بخشنے والے جگجیت سنگھ کوسترسال کی عمرمیں موت نے آلیا۔ برین ہیمرج کا دورہ جان لیواثابت ہوااوروہ ممبئی کے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ نومبردوہزارگیارہ میں بھارتی گلوکاراورہدایت کاربھوپن ہزاریکا طویل بیماری کے بعد انتقال کرگئے۔ چھیاسی سالہ بھوپن ہزاریکا نے دادا صاحب پھالکے اور پدم بھوشن سمیت کئی ایوارڈز حاصل کئے۔ بھوپن ہزاریکا نہ صرف ایک بہترین گلوکار بلکہ میوزک کمپوزر، نغمہ نگار اور ہدایت کار بھی تھے۔ بالی ووڈ کے سدا بہار ہیرو دیو آنند تین دسمبر کو دنیا سے منہ موڑ گئے۔ پاکستان کے قصبے شکر گڑھ میں پیدا ہونے والے دیو آنند نے ساٹھ سال بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کیا۔ پوری زندگی فلموں کے ساتھ رہنے والے دیو آنند لندن میں دنیا ہی چھوڑ گئے۔ ہالی ووڈ میں چائلڈ اسٹار سے لیجنڈ کا سفر طے کرنے والی الزبتھ ٹیلر بھی اس سال سب کو خیر باد کہ گئیں۔ تیئس مارچ کو نواسی سالہ الزبتھ ٹیلر کا دل ان کا ساتھ چھوڑ گیا۔ تیئس جولائی کو گریمی ایوارڈ حاصل کرنے والی گلوکارہ ایمے وائن ہاو¿س بھی جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔
ہالی ووڈفلم دا گرل ود ڈریگن ٹیٹو: کا پریمیئر لندن میں ہوا
لاس اینجلس(سی ایم لنکس )سنسنی اورخوف سے بھرپوراس فلم کی کہانی کا آغازایک بےروزگار لڑکے سے ہوتاہے جو ملازمت کی تلاش میں ایک بڑی کمپنی کے مالک کا اکاو¿نٹ ہیک کرلیتا ہے۔کمپنی کامالک پہلے تو پریشان ہے اور پھر لڑکے کی ذھانت دیکھ کر حیران رہ جاتاہے اور اسے خطرناک اور عجیب و غریب ٹاسک دیتا ہے۔ یہ کیس ہے اسکی بھانجی کا جو چالیس سال قبل قل کردی گئی تھی اور پھر اس کیس کاہنٹ صرف اس کے ٹیٹو سے ملتا ہے۔ فلم دا گرل ود ڈریگن ٹیٹو آج دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی ہے۔
بپاشا کو اسکول میں لیڈی غنڈا کہا جاتا تھا
ممبئی(سی ایم لنکس )بھارتی اداکارہ بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ انہیں اسکول کے زمانے میں لیڈی غنڈا کہا جاتا تھا۔بھارتی ٹی وی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں بپاشا کا کہنا تھا کہ اسکول کے زمانے میں جو لڑکے انہیں تنگ کرتے تھے وہ ان کی اچھی طرح درگت بناتی تھیں اور اسی لیے وہ اسکول میں مشہور تھی کہ یہ لڑکی ہر کسی کو مارتی ہے۔ بپاشا کا مزید کہنا تھا کہ وہ ابھی بھی اپنے آپ کو کافی مضبوط سمجھتی ہیں۔
سال دوہزارگیارہ:موبائل فون پر کس اداکارہ کی حکمرانی رہی
ممبئی(سی ایم لنکس )بالی ووڈہاٹ گرل کترینہ کیف کی شہرت کو گرہن لگ گیا،سال دوہزارگیارہ میں بولڈگرل بن کر ودیا بالن موبائل فونزپرچھاگئیں۔ بالی ووڈ باربی ڈول سے ہاٹ گرل بننے والی ایکٹریس کترینہ کیف کے لئے یہ سال کچھ اچھا نہیں رہا۔گزشتہ تین برس سے ایشیا کی خوبصورت خاتون کااعزازکرینہ کپور نے چھین کر کترینہ کا غرورخاک میں ملا دیا سونے پہ سہاگہ موبائل فونز پرسب سے زیادہ دیکھی جانےوالی ویڈیو کا ٹائیٹل بھی اب کترینہ کے بجائے بولڈگرل بننے والی ودیا بالن کو مل گیا۔ جنھوں نے فلم ڈرٹی پکچر میں ڈرٹی رول اداکرکے تیرہ لاکھ چوبیس ہزار شائقین کو اپنی ویڈیو دیکھنے پر مجبورکردیا۔دوسری طرف بالی ووڈکنگ خان بھی کچھ کم نہیں اور وہ فلم راون سے آٹھ لاکھ موبائل فونز پر راج کررہے ہیں۔ دوسری طرف سونونگم کے ننھے میاں بھی اپنی گلوکاری سے موبائل فون پر سب سے زیادہ ڈاو¿ن لوڈ کیے جانےو الے گلوکارکا تاج سرپر سجائے بیٹھے ہیں۔ اور تواورکونٹروورسی کی کوئین وینا ملک کوشہرت کانایاب طریقہ ہاتھ آگیا۔ وینا ملک اپنی متنازع فوٹو شوٹ سے بھارت میں اٹھارہ ہزارموبائل فونز پر دیکھی گئیں۔
امیتابھ بچن پیانو سیکھنے لگے ، ابھیشک نے باو¿لنگ شروع کردی
ممبئی(سی ایم لنکس )بالی ووڈ بچنزنئے نئے کام کررہے ہیں۔بڑے بچن پیانوبجانا سیکھ رہے ہیں جبکہ چھوٹے بچن نےباو¿لنگ شروع کردی ہے۔ انہترسالہ میگاسٹارامیتابھ بچن اس بات پرعمل کررہے ہیں کہ دل ہونا چءدا جوان تےعمراں اچ کی رکھیاں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ انہوں نےاپنےدوست اورمیوزک ڈائریکٹرآدیش شریواستو سے پیانو بجانے کی ٹپس لیں اورانہیں بہت مزا آیا۔دوسری جانب چھوٹے بچن نے دارالحکومت نئی دہلی میں اپنی فلم کی تشہیری مہم کے دوران ایک شاپنگ مال میں باو¿لنگ کی اورمزے کی بات یہ ہے انہوں ساتھی اداکاراو¿ں سونم کپوراوربپاشا باسواوراداکارنیل نتن مکیش کوہرادیا۔
کیٹی پیری اور رسل برانڈ کا بندھن ٹوٹ گیا
لندن(سی ایم لنکس)ممتاز امریکی پوپ گلوکارہ کیٹی پیری اور برطانوی اداکار رسل برانڈ کے درمیان ہونے والی شادی کو انتہائی افسانوی قرار دیا گیا تھا۔ بھارت میں ہونے والی شادی صرف چودہ مہینے تک نبھ سکی۔ برطانوی اداکار رسل برانڈ کی جانب سے ایک بیان نیوز ایجنسی ایسوسی اییٹڈ پرس کو جاری کیا گیا۔ اس بیان کے مطابق رسل برانڈ انتہائی دکھ اور رنج سے اعلان کرتا ہے کہ کیٹی کے ساتھ ان کی شادی اب مزید آگے نہیں بڑھ سکتی ہے اور وہ دونوں طلاق پر راضی ہو گئے ہیں۔ رسل برانڈ نے کیٹی پیری کے حوالے سے کہا کہ وہ کیٹی کو بہت تعظیم اور احترام دیتے ہیں اور اسی باعث اسے یقین ہے کہ وہ دونوں طلاق کے بعد بھی اچھے دوست رہیں گے۔رسل برانڈ کی جانب سے طلاق کی مناسبت سے مزید کوئی تفصیل نہیں جاری کی گئی۔ البتہ یہ طے ہے کہ امریکی شہر لاس اینجلس کی ایک عدالت میں طلاق کے کاغذات جمع کروا دیے گئے ہیں۔ چھتیس سالہ برطانوی کامیڈین رسل برانڈ نے ستائیس سالہ امریکی پوپ سنگر کیٹی پیری کے ساتھ ایک بھرپور رومانس کے ساتھ بھارت میں جا کر انتہائی رنگ برنگی شادی رچائی تھی۔ شادی کا مقام جنگلی حیات سے بھرے جنگل کے بیچ میں واقع رنتھمبور کا مشہور سیاحتی مقام تھا۔کیٹی پیری اور رسل برانڈ کی شادی طلاق کے منطقی انجام پر پہنچ گئیکیٹی پیری اور رسل برانڈ کی شادی طلاق کے منطقی انجام پر پہنچ گئی یہ شادی اکتوبر سن 2010 میں طے پائی تھی۔ ان کے رومانس کی بنیاد سن 2009کے ایم ٹی وی (MTV) ویڈیو میوزک ایوارڈ کے موقع پر ہونے والی ملاقات بنی تھی۔ سن 2009کے ایم ٹی وی (MTV) ویڈیو میوزک ایوارڈ کی میزبانی رسل برانڈ نے کی تھی اور کیٹی پیری نے پرفارم کیا تھا۔کامیڈین رسل برانڈ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ کیٹی پری سے شادی رچانے سے قبل منشیات سے نجات پانے کی جدوجہد میں بھی مصروف رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کئی خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنے کی جانب بھی مائل رہ چکے ہیں۔ شادی کے بعد سن 2011کے اوائل میں وہ پیری کو اپنی زندگی میں ایک نئے عہد سے تعبیر کرتے رہے ہیں۔ کیٹی پیری بھی موقع ملنے پر اپنے شوہر رسل برانڈ کی تعریف میں کلمات ادا کرنے سے چوکتی نہیں تھیں۔ سن 2011 کے میوزک ایوارڈ کے موقع پر پیری نے رسل کی بیوی ہونے پر فخر کا اظہار کیا تھا۔ بعض سماجی مبصرین کے خیال میں رسل برانڈ کے دیرینہ مسائل اس شادی کے ختم ہونے کا سبب ہو سکتے ہیں لیکن اس بارے میں حقائق اگلے ہفتوں میں سامنے آ سکتے ہیں۔گزشتہ دنوں کے دوران لندن میں رسل برانڈ کو شادی کی انگوٹھی کے بغیر دیکھ کر احباب کے دل دھڑکنے لگے تھے۔ ابھی کرسمس کے موقع پر کیٹی پیری اکیلی ہی امریکی ریاست ہوائی کے جزیرے کوائی کے ساحل پر گھومتی دکھائی دی تھیں۔
30/12/2011پچھتانے کی بجائے نئے سال کی طرف دیکھ رہی ہوں: بپاشا باسو
ممبئی(سی ایم لنکس )بالی وڈ بنگالی بیوٹی بپاشا باسو کا کہنا ہے وہ پچھتانے کی بجائے آنےو الے سال کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا جو انکا حق ہے وہ معاوضہ مانگ لیں گی۔ ایک انٹرویو میں بپاشا نے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔ منی بدنام ہوئی کے تیلگو، ری میک، کے بارے میں انہوں نے کہا انہوں وہ معاوضہ مانگا جس کی وہ حقدار ہیں۔بپاشا کا کہنا تھا دو ہزار گیارہ میں انہوں نے بہت سے نئے دوست بنائے اور خوب مزہ کیا۔ اب وہ نئے سال کا بھرپور استقبال کریں گی لیکن اس برس کوئی پرفارمنس نہیں دیں گی۔ وہ سات جنوری کو اپنی سالگرہ منائیں گی۔ پھر فلم پلیئرز کی تشہیری مہم میں حصہ لیں گی۔ راز تھری میں وہ اپنی زندگی کا سب سے مشکل کردار ادا کریں گی اور اپریل میں وہ اپنی دوسری فٹنس ڈی وی ڈی کی شوٹنگ کریں گی۔
2011: سب سے زیادہ غیر قانونی ڈاو¿ن لوڈ ہونیوالی فلم’فاسٹ فائیو‘
ہالی ووڈ(سی ایم لنکس )ایکشن فلم فاسٹ فائیو سال 2011 میں غیر قانونی طور پر سب سے زیادہ ڈاو¿ن لوڈکی جانے والی فلم قرار پا گئی۔رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکار وِن ڈیزل کی بلاک بسٹر ایکشن فلمFast & Furiousکے رواں سال ریلیز ہونے والے پانچویں حصے فاسٹ فائیوکوسال 2011میں سب سے زیا دہ غیر قانو نی طور پر ڈاو¿ن لوڈ کی جانے والی فلم قرار دیا گیا ہے۔اعدادوشمارکے مطابق دنیا بھر میں626ملین ڈالر کا بزنس کرنے والی فلم فاسٹ فائیو کو صرف ایک سال کے دوران9.26 ملین سے زائد مر تبہ ڈاو¿ن لوڈ کیاگیا۔ فاسٹ فائیو کے ساتھ اس فہرست میں دوسرا نا م فلم Hangover IIکا ہے جو8.8ملین مرتبہ ڈاو¿ن لوڈ ہوئی جبکہ تیسرا نمبر کامک کردار پر مبنی فلمThorکا ہے جسے 8.3 ملین مرتبہ غیر قانونی طور پر ڈاو¿ن لوڈ کیا گیا۔ٹاپ ٹین کی اس فہرست میں ڈینی بوئل کی ہارر فلم127 Hoursساتویں نمبر پر،آسکر ایوارڈ یافتہThe King's Speechنویں نمبر پر جبکہ ہیری پورٹر سیریزکی آخری فلمHarry Potter and the Deathly Hallowsپارٹ ٹو دسویں نمبر پر موجود ہے۔
بالی ووڈ فلم ’مسٹر انڈیا‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں
ممبئی(سی ایم لنکس )انیل کپور اور سری دیوی کی سپرہٹ فلم مسٹر انڈیا جلد ہی سیکوئل کے روپ میں ایک بار پھر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ سری دیوی کے شوہر اور پروڈیوسر بونی کپور نے ماضی کی بلاک بسٹر فلم کا سیکوئل بنانے کے قانونی حقوق حاصل کر لئے ہیں، جس کا ارادہ انہوں نے دو سال قبل ظاہر کیا تھا۔ بونی کپور نے اعلان کیا ہے کہ ماضی کی طرح سیکوئل میں بھی انیل کپور اور سری دیوی کی مشہور جوڑی موجود ہو گی جبکہ ولن کا کردار سلمان خان ادا کریں گے۔ بونی کپور کا کہنا ہے کہ تمام قانونی الجھنیں دور ہو جانے کے بعد وہ جلد ہی مسٹر انڈیا کے سیکوئل پر کام شروع کر دیں گے جو2014 ئ تک ریلیز کیا جائے گا۔
کرن جوہر اور ایکتا کپور باہمی اشتراک سے فلم بنائیں گے
ممبئی(سی ایم لنکس )بھارتی ہدایتکار اور پروڈیوسر کرن جوہر اور ایکتا کپور باہمی اشتراک سے فلم بنائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ایک دوسرے کی صلاحیتوں کے گرویدہ ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرکرن جوہر کا کہنا ہے کہ وہ اور ایکتا کپور کی آنے والی فلم کے سکرپٹ کو پڑھ کر بہت پرجوش ہیں اور جلد از جلد فلم کی عکسبندی شروع کرنا چاہتے ہیں تاحال فلم کے نام اور کاسٹ کے بارے میں اعلان نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فلم کی کہانی رومانوی ہے جبکہ اس کے ہدایتکار اکشے رائے ہوں گے۔ کرن اور ایکتا کی شادی کی افواہیں کافی عرصہ میڈیا میں گردش کرتی رہی ہیں۔
ہالی وڈ فلم انڈر ورلڈ اویکنگ کا نیا ٹریلر شائقین میں مقبول
لاس اینجلس(سی ایم لنکس )ہالی وڈ کی ایکشن فلم انڈر ورلڈ اویکننگ کا نیا ٹریلر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ویمپائرز اور انسانوں کے درمیان جنگ کے مناظر پر مشتمل یہ ایکشن فلم اگلے ماہ کی بیس تاریخ کو امریکا میں ریلیز ہو گی۔ فلم کے ایکشن مناظر کو انتہائی خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے جسے دیکھ کر ہارر فلمیں پسند کرنے والے شائقین خوب محظوظ ہوں گے۔
لندن میں گھر دیں ، کترینہ سے نیو ایئر نائٹ پر رقص کرالیں
ممبئی(سی ایم لنکس )بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ اگر انہیں نیوائیر نائٹ پر رقص کرنے کے بدلے لندن میں گھر خرید کر دے تو وہ سوچ سکتی ہیں۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ انہیں گزشتہ کئی سالوں سے نیوائیر نائٹ پر رقص کرنے کیلیے متعدد آفرز موصول ہوئی ہیں لیکن کرسمس اور نیو ائیر کے تہوار وہ اپنے خاندان کے ساتھ لندن میں گزارتی ہیں اورابھی تک ان کو کسی نے نیو ائیر نائٹ پر رقص کرنے کیلیے اتنے بڑے معاوضے کی پیشکش نہیں کی کہ وہ ان لمحات کو اس پیسے پر قربان کرسکیں۔ کترینہ کیف سے جب بڑے معاوضے کے باریے میں پوچھا گیا تو انکا جواب تھا کہ معاوضہ یا تو لندن میں ایک بڑا گھر ہونا چاہیے اور یا اتنا کہ انہیں فلموں میں کام کرنے کی ضرورت نہ رہے۔
چٹھی نہ کوئی سندیس جانے وہ کون سا دیس جہاں تم چلے گئے
کراچی(سی ایم لنکس)سال دو ہزار گیارہ اپنے دامن میں شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی اہم شخصیات کو سمیٹ کر رخصت ہو رہا ہے جن میں لیجنڈز بھی شامل ہیں۔ سال دو ہزار گیارہ میں شوبز کے کئی اہم جگمگاتے ستارے ہمیشہ کے لئے ڈوب گئے، پاکستان میں لیجنڈری معین اختر کی اچانک موت نے دنیا بھر میں پھہلے ان کے پرستاروں کو صدمہ سے دو چار کیا تو وہیں مشہور زمانہ غلام فرید صابری قوال نے بھی جہان فانی کو الوداع کہا۔بھارتی فلم نگری کو بھی کئی لیجنڈز سے جدائی کاصدمہ سہنا پڑا، جدت طراز جنگلی، شمی کپور چل بسے تو ان کے پیچھے ہی شہرہ آفاق مصور اور فلمساز ایم ایف حسین نے بھی اس دنیا سے کوچ کر لیا، گائیکی کی دنیا کو سب سے بڑا صدمہ اس وقت اٹھانا پڑا جب چھٹی نہ کوئی سندیس جیسے گیت کو اپنی پرسوز آواز سے امر کر دینے والے غزل گائیک جگجیت سنگھ نے نہ صرف سروں سے بلکہ دنیا سے بھی منہ موڑ لیا، ایک اور لیجنڈ جو سال کے جاتے جاتے رخصت ہوئے وہ تھے سدا بہار ہیرو دیو آنند۔ہالی ووڈ کی ملکہ الزبتھ ٹیلر اور گلوکارہ ایمی وائن ہاو¿س نے بھی دنیا چھوڑ کر مداحوں کو سوگوار کر دیا،تو بجا طور پر یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے۔
لاہور ، تین روزہ قوالی فیسٹیول ختم
لاہور(سی ایم لنکس)پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام لاہور میں جاری قوالی فیسٹول کے آخری روز بھی الحمرا ہال میں صوفیانہ دھنیں گونجتی رہیں۔ تین روزہ فیسٹول کے آخری روز شائقین قوالی کی بڑی تعداد الحمراءہال میں موجود تھی اس موقع پر ملک کے معروف قوالوں عمران عزیز میاں، ندیم جمیل ہجویری، رشید اختر اور اسد مبارک علیخاں نے صوفی بزرگوں کو کلام پڑھ کر وجد کی کیفیت طاری کر دی۔فیسٹیول کے آخری روز مہمان خصوصی ڈی جی پی این سی اے توقیر ناصر کا کہنا تھا کہ اس فیسٹیول کے انعقاد سے ملک میں قوالی کا احیاءہوا ہے اور وہ دن دور نہیں جب فن قوالی ایک مرتبہ پھر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گا فیسٹیول کے دوارن لوگوں دلچسپی اور پذیرائی انتہائی حوصلہ افزا رہی۔
میکال حسن بینڈ بھارت میں پرفارم کریگا
لاہور (سی ایم لنکس)میکال حسن بینڈ 6 جنوری کو کولکتہ میں پرفارم کریگا۔ معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کا مشہور بینڈ بھارت کے 3 شہروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔ وہ کولکتہ کے علاوہ 9 جنوری کو بنگلور اور 11 جنوری کو نئی دہلی میں پرفارم کرے گا جبکہ فنکاروں کی وطن واپسی 14 جنوری کو ہوگی۔
عظیم اداکار دلیپ کمار کو صدر بھارت کی طرف سے لائف اچیومنٹ ایوارڈ
نئی دہلی (سی ایم لنکس)برصغیر کے عظیم اداکار دلیپ کمار اس ماہ 89 سال کے ہو گئے ہیں۔ انہیں ایک انتہائی معتبر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جو ”لوک دت جیوں گرد“ یعنی لائف اچیومنٹ ایوارڈ 2011ئ ہے۔ انہیں یہ اعزاز صدر جمہوریہ پرتھیبا پاٹل کی طرف سے دیا گیا ہے۔ اس سال جن 9 دیگر افراد کو اس اعزاز سے نوازا گیا ہے ان میں امیتابھ بچن بھی شامل ہیں۔ دلیپ کمار کو ایک ٹرافی، اعترافی سند اور 5 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا ہے۔ لیجنڈری فنکار نے اپنے بلاگ میں ان جذبات کا اظہار کیا ہے کہ جب انہیں خبر ملی کہ انہیں لائف اچیومنٹ ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے جو صدر بھارت پرتھیبا پاٹل دیں گی تو وہ بہت خوش ہوئے اور اس سے بڑھ کر یہ بات باعث اعزاز تھی کہ انہیں مہاراشٹر کی طرف سے نامزد کیا گیا تھا جو ان کا ”گھر“ ہے۔ دلیپ کمار کا کہنا تھا کہ مہاراشٹر نے انہیں عزت، شہرت اور دولت سے نوازا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ان کی پوری زندگی کا صلہ یہ ایوارڈ دے کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے ماضی کی یادوں کو کریدا جن میں ناسک میں اسکولنگ اور پونا جس میں ان کی زندگی کو نیا رخ ملا اور اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔
29/12/2011ہالی وڈ باکس آفس ،2011 کی کامیاب فلمیں
کراچی(سی ایم لنکس )سال دوہزار گیارہ میں ہالی ووڈمیں جادوٹونے اوربچوں کی فلموں نے راج کیا۔سال کی دس بہترین فلموں نے ایک طرف پروڈیوسرز کی جیبیں گرم کیں تو دوسری جانب اداکاروں کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ہیری پوٹر سیریز کی آخری فلم” ہیری پوٹر اینڈدیتھلی ہیلوزپارٹ ٹو“ جاتے جاتے بھی ایک اعشاریہ تین بلین ڈالرزکابزنس کرگئی۔ اور چمکا گئی قسمت ڈینئیل ریڈکلف کی۔ فلم کا مرکزی کردار ادا کرنے والا یہ نوجوان برطانیہ کا امیر ترین نوجوان بن گیا ہے۔ٹاپ ٹین کی لسٹ میں نمبر دو پر ہے سائنس فکشن فلم”ٹرانسفارمرز،ڈارک آف دی مون“جس نے ایک اعشاریہ ایک بلین ڈالرزکا بزنس کرکے کامیابی حاصل کی۔ نمبر تین پررہی کامیڈی اورایکشن سے بھرپور فلم” پائریٹس آف کیریبین“انسانوں کی فلموں کے درمیان بھلاجانورکیوں پیچھے رہتے ، تو جناب چوتھے نمبر پر آگئے ”کنگ فو پانڈا ٹو“۔ فلم ”ٹیولائٹ ساگا بریکنگ ڈان “نے جسے ملی پانچویں پوزیشن۔ فلم ”فاسٹ فائیو“ نے دوڑ تو بہت فاسٹ لگائی لیکن چھٹے نمبر سے آگے نہ نکل سکی۔۔فلم ہینگ اوور ٹو “نے پایا ساتواں نمبر۔ سال دوہزارگیارہ میں بچوں کے لئے بنائی گئی فلموں کو بھی پذیرائی ملی۔ آٹھویں نمبر پر آئی ”دی اسمرفس“نویں پوزیشن ملی کارزٹواوردسواں نمبر ملا باتونی طوطے ’ریو ‘کو۔ مگر مقابلہ ابھی باقی ہے۔کیوں کہ” مشن امپاسبل فور گھوسٹ “پروٹوکول نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں شانداربزنس کرکے مقابلے کی فضا کو گرما دیا ہے۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار راجیش کھنہ آج اپنی 69 ویں سالگرہ منا رہے ہیں
امرتسر(سی ایم لنکس )بالی ووڈ کی رومانوی فلموں کے بے تاج بادشاہ راجیش کھنہ آج اپنی انہترویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ساٹھ کے عشرے کے آخر میں فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے عظیم ادکار مشرقی پنجاب کے شہر امرتسر میں 29 دسمبر 1942 میں پیدا ہوئے۔ اصل نام جیتن کھنہ ہے۔ اپنی ابتدائی فلموں "بہاروں کے سپنے"، "راز" اور "عورت" سے ہی انہیں ملک گیر شہرت حاصل ہوگئی اور اس کے بعد وہ 1991 میں فلمی دنیا چھوڑنے تک سینما اسکرین پر چھا ئے رہے۔ فلم "خاموشی" میں ان کے کردار کو بے حد سراہا گیا اور نقادوں نے بھی انہیں بھارتی سینما اور ہندی فلموں کا پہلا سپر اسٹار قرار دے دیا۔ انہوں نے 1973 میں اپنے سے تقریباً آدھی عمر کی اداکارہ ڈمپل کپاڈیا سے شادی کی جن سے ان کے دو بیٹیاں ٹوئنکل کھنہ اور رنکل کھنہ ہیں۔ تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور 1984 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی اور 80 کی دھائی کی معروف اداکارہ ٹینا منیم ان کے پیار میں گرفتار ہو گئی اور دونوں میں کئی برس تعلقات رہے جو ٹینا کے فلمی دنیا چھوڑنے پر ختم ہوگئے۔ راجیش کھنہ نے 1991 میں فلمی دنیا چھوڑ کر سیاست کا آغاز کیا اور کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے اور رکن پارلیمنٹ بھی منتخب ہوئے۔
ہالی وڈ: ایکشن فلم انڈرورلڈ اویکننگ کا نیا ٹریلرشائقین کی توجہ کا مرکز
لاس اینجلس(سی ایم لنکس )ہالی وڈ کی ایکشن فلم انڈرورلڈ اویکننگ کا نیا ٹریلرشائقین کی توجہ کا مرکزبن گیا۔ویمپائرز اور ویئر وولفس کےدرمیان جنگ کےمناظرپر مشتمل یہ ایکشن فلم اگلے ماہ کی بیس تاریخ کو امریکا میں ریلیزہوگی۔ فلم کے ایکشن مناظرکو انتہائی خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے جسے دیکھ کر ہاررفلمیں پسند کرنےوالے شائقین خوب محظوظ ہوں گے۔ ہالی وڈ اداکارہ کیٹ بیکن سل، اداکار چارلس ڈانس اور مائیکل ایلے فلم میں مرکزی کرداراداکررہےہیں۔
کترینہ مظلوم خواتین کے حقوق کیلئے سرگرم
ممبئی(سی ایم لنکس )حال ہی میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ ڈھونڈی جانے والی بالی ووڈ ہیروئن کا اعزاز حاصل کرنے والی کترینہ کیف نے اپنی اس شہرت کو مظلوم خواتین کے لئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کترینہ نے ایک ایسی ویب سائٹ بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس کے ذریعے ظلم و زیادتی کا شکار خواتین کی مدد کی جا سکے گی۔ اس بارے میں کترینہ کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر اپنی مقبولیت کو بہتر انداز میں استعمال کرنا چاہتی ہیں لہٰذا ان کی ویب سائٹ ایسی خواتین کے لئے مدد کا ذریعہ ثابت ہو گی جو یہ نہیں جانتیں کہ انہیں اپنے مسائل کے حل کے لئے کس سے رابطہ کرنا چاہئے۔
’وے سب توں سوہنیا…‘تقسیمِ ایوارڈز کی تقریب میں نشو روٹھ گئیں
لاہور(سی ایم لنکس )لاہور میں رنگیلا فاو¿نڈیشن کے زیرِ اہتمام تقسیمِ ایوارڈز کی تقریب ہوئی، جس میں ماضی کی معروف ہیروئن نشو روٹھ گئیں۔’ وے سب توں سوہنیا، ہائے وے من موہنیا‘اداکارہ نشو کا رنگیلا مرحوم کے ساتھ یہ گانا آج بھی کانوں میں رس گھولتا ہے۔ماضی کی خوب صورت یادوں کا اثر ہے۔ یا رنگیلا سے محبت کا اظہار کہ جب رنگیلے کی یاد میں سجائی گئی تقریب میں اس گانے پر پرفارم کیا نئے فنکاروں نے، تو نشو روٹھ گئیں۔ نشو روٹھیں تو انہیں منایا بھی ان کے ساتھی فنکاروں نے اور منانے کیلئے چنا ان کا ہی ایک اور مقبول گیت’تو حسن کی دیوی ہے اور میں ہوں تیرا پجاری‘ ۔
آئٹم سانگ : بالی ووڈ میں تیزی سے مقبول ہونے کا آسان نسخہ
ممبئی(سی ایم لنکس )بھارتی فلم انڈسٹری میں آئٹم سانگ کسی بھی ہیروئن کی تیزی سے مقبولیت کا آسان نسخہ بن گئے ہیں۔ دھک دھک گرل ما دھوری ڈکشٹ نے نوے کے عشرے میں فلم تیزاب کا گانا”ایک دو تین۔۔۔“ پکچرائز کراتے ہو ئے یہ سوچا بھی نہیں ہو گا کہ یہ گانا کتنے گانوں اور آنے والی کتنی ہی ہیروئنز کے لئے کامیابی کی آسان راہیں کھول دے گا۔مثلاً ملائکہ اروڑہ کو ہی دیکھ لیجئے۔وہ ” چھیاں چھیاں “لیکر فلم انڈسڑی میں آئیں اور’ منی کو بدنام‘ کرکے ہی دم لیا۔ یہاں تک کہ فلم” دبنگ “بھی کروڑوں کا بزنس کرکے سپر ہٹ ہو گئی پھر آئیں شیلاکی جوانی لئے کترینہ کیف۔ یہاں تک کے سال 2011 آیا تو انھی جیسے گانوں کی وجہ سے تین اور ہیرئنز کے بھی دن پھر گئے۔ یعنی ڈپیکا پڈوکون ”دم مارو دم“ کہتی ہو ئیں اس سال کی سب سے مشہور آئیٹم گرل بن گئیں۔اس کے بعد ملیکہ شراوت نے یک نہ شد تین شد۔۔ تین آئٹم سانگ دئے”جلیبی بائی،رضیہ غنڈو میں پھنس گئی“ اور” شالو کے ٹھمکے“۔ان تینوں گانوں کا صرف اتنا فائدہ ہو اکی کہ ملیکہ کے گرتے ہو ئے کرئیر کو جیسے ایک سہارا مل گیا ہو۔
اکشے کمار نے نئی فلم میں آگ کا خطر ناک اسٹنٹ کرکے سب کو حیران کردیا
ممبئی(سی ایم لنکس )خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے اپنی نئی فلم میں آگ کا خطرناک اسٹنٹ کرکے سب کو حیران کردیا،سپراسٹار اکشے کمار اپنی ایکشن فلموں کی وجہ سے کافی مشہور ہیں جس میں زیادہ تر ایکشن خود کرتے ہیں ، لیکن انہوں نے فرح خان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم جوکر میں آگ کا خطرہ ناک اسٹنٹ کرکے سب کو حیران کردیا۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران ایکٹریس سوناکشی سنہا اوردیگر افراد نے ان کو یہ خطرناک سین کرنے سے منع کیا۔اکشے کمار نے ایک ہی ٹیک میں سین کرلیا۔
امریکی نیشنل فلم رجسٹری میں مزید 25 فلمیں شامل
واشنگٹن(سی ایم لنکس )امریکی دارالحکومت واشنگٹن کی لائبریری آف کانگریس ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی قومی لائبریری کا درجہ رکھتی ہے۔ اس سال اس لائبریری کی نیشنل فلم رجسٹری میں پچیس مزید فلموں کا اضافہ ہوا ہے۔لائبریری آف کانگریس کتابوں کے ذخیرے کے اعتبار سے د±نیا کی سب سے بڑی لائبریری ہے اور اِس کی نیشنل فلم رجسٹری میں ہر سال مزید فلموں کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ چیف لائبریرین جیمز بلنگٹن نے بدھ اٹھائیس دسمبر کو ایک بیان میں بتایا:”ان فلموں کو امریکی ثقافت کے لیے ان کی مستقل اہمیت کے پیشِ نظر منتخب کیا گیا ہے۔ ہمارے فلمی ورثے کو بہرصورت محفوظ کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ فلمی خزانے ہماری تاریخ اور ثقافت کو ہی بیان نہیں کرتے بلکہ ہماری امیدوں اور خوابوں کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔“نیشنل فلم رجسٹری میں شامل کی جانے والی 25 فلمیں نو عشروں کا احاطہ کرتی ہیں۔ اِن میں بہت زیادہ دیکھی جانے والی چار فلمیں ’بامبی‘، ’دی کِڈ‘، 1991ء میں بننے والی ’دی سائلنس آف دی لیمبز‘ اور 1994ءکی ’فوریسٹ گمپ‘ بھی شامل ہیں، جس میں مرکزی کردار ٹوم ہینکس نے ادا کیا تھا۔1942ءمیں بننے والی والٹ ڈزنی کی کارٹون فلم ’بامبی‘ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لائبریری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس فلم کو ’قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے اس فلم کے پ±ر زور پیغام کی وجہ سے منتخب کیا گیا ہے‘۔1921ءمیں تیار ہونے والی فلم The Kid چارلی چپلن کی پہلی طویل دورانیے کی فیچر فلم تھی۔ اِس فلم کے ساتھ ساتھ 1912ءکی خاموش فلمیں ’دی کرائی آف دی چلڈرن‘ اور ’اے کرائی فار پوکیرائٹس‘ بھی نیشنل فلم رجسٹری میں شامل کی گئی ہیں۔دیگر فلموں میں 1924ءکی جون فورڈ کی ویسٹرن فلم ’دی آئرن ہارس‘، 1953ءکی جرم و سزا کے موضوع پر بننے والی فلم ’دی بِگ ہِیٹ‘ اور حقوقِ نسواں کے موضوع پر 1971ءمیں تخلیق ہونے والی دستاویزی فلم ’گروئنگ اَپ فی میل‘ بھی شامل ہیں۔ان پچیس فلموں میں 1972ءکی ایک منٹ دورانیے کی فلم ’اے کمپیوٹر اینیمیٹڈ ہینڈ‘ بھی شامل ہے، جس کے ذریعے تھری ڈائمینشنل یا سہ جہتی فلموں میں چھپے امکانات بتائے گئے تھے۔ یہ فلم ایک کالج طالبعلم اَیڈ کیٹ مَل نے تیار کی تھی، جو بعد میں Pixar اینی میشن اسٹوڈیوز کے بانیوں میں سے ایک تھا۔
28/12/2011مسٹر انڈیا کاسیکو ئل بنا نے کی تیا ر یاں شروع
ممبئی(سی ایم لنکس )انیل کپور اور سر ی دیوی کی سپر ہٹ فلم مسٹر انڈیا جلد ہی سیکو ئل کے روپ میں ایک بار پھر سنیما گھر وں کی زینت بنے گی۔ سر ی دیو ی کے شوہر اور پرو ڈیو سر بو نی کپور نے ما ضی کی بلا ک بسٹر فلم کا سیکو ئل بنا نے کا قانونی حق حاصل کرلیا ہے، جس کا ارادہ انہو ں نے دوسال قبل ظاہر کیا تھا۔ بو نی کپور نے اعلان کیا ہے کہ ماضی کی طر ح سیکو ئل میں بھی انیل کپور اور سری دیو ی کی مشہورجوڑی مو جو د ہو گی جبکہ ولن کا کاکردار سلما ن خان ادا کر یں گے۔ بو نی کپور کاکہناہے کہ تما م قانو نی الجھنیں دور ہو جانے کے بعد وہ جلد ہی مسٹر انڈیا کے سیکوئل پر کا م شروع کر دیں گے جو دو ہزار چو د ہ تک ریلیزکیا جائے گا۔
فلم مشن امپاسبل فورکاباکس آفس پرریکارڈبزنس کامشن مکمل
لاس اینجلس(سی ایم لنکس )ہالی ووڈفلم مشن امپاسبل فور گھوسٹ پروٹوکول نےریلیزکے پہلے ہی ہفتے ایک سو چالیس ملین ڈالرزکاکھڑکی توڑ بزنس کرلیا۔ ایک امریکی ایجنٹ اور قاتل حسینہ دونوں کا کام ایک دوسرے کےخلاف مشن کو امپاسبل کرنا ہے۔ ان دونوں کی یہی لڑائی شائقین کو بے حدپسندآئی۔ اور انھوں نے فلم کے دھڑادھڑ ٹکٹس خریدکر کامیاب کردیا۔فلم نے امریکا میں پہلے ہی دن گیارہ کروڑکا بزنس کرکے ابتداتو اچھی کرلی۔ جس کے بعد اب تک ایک سو چالیس ملین ڈالرزکابزنس کرکے فلم میں لگنے والے سرمائےکاچھیانوے فیصد پیسہ تو وصول کرلیا۔ ایکشن اورسسپنس سے بھرپورفلم سنیماگھروں پرمزید راج کرے گی۔
ابھیشک اور سونم کپور نئی فلم پلیئرزکی تشہیری مہم کیلئے بنگلورپہنچ گئے
بنگلور(سی ایم لنکس )اداکار ابھیشک بچن اور سونم کپور بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم "پلیئرز "کی تشہیری مہم کے سلسلہ میں بنگلورپہنچ گئے ہیں۔چھ جنوری کو سینماو¿ں کی زینت بننے والی اس فلم کی کہانی ،،ہالی وڈ فلم "دی اٹیلین جاب "سےمتاثر ہو کر لکھی گئی ہے ،، ابھیشک بچن اور سونم کپور کےعلاوہ بالی وڈ اداکارہ ،بپاشا باسو،اور اداکار نیل نیتن مکیش بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔فلم کی کاسٹ نے تشہری مہم کےسلسلہ میں بنگلورکا دورہ کیا اور پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتےہوئے اداکارابھیشک بچن نےکہاکہ بیٹی کا باپ بننے کے بعد وہ بہت خوش اور نئی فلم کی کامیابی کیلئے خاصے پرامید ہیں۔
کترینہ کے آئٹم سانگ چکنی چمیلی نے بھی دھوم مچادی
ممبئی(سی ایم لنکس )بالی ووڈ سٹار قطرینہ کیف۔ کے آئٹم سانگز ایک سے بڑھ کر ایک ثابت ہو رہے ہیں۔ شیلا کی جوانی نے دھوم مچائی تھی لیکن اب انکا آنے والا آئٹم سانگ چکنی چمیلی تو لگتا ہے ہر ریکارڈ توڑ دے گا۔فلم اگنی پتھ کا آئٹم سانگ۔چکنی چمیلی۔کا دو منٹ تیرہ سیکنڈز کا پرومو یو ٹیوب پر ریلیز کیا گیا اور ایک ہفتے میں اسے اڑتیس کروڑ لوگوں نے دیکھا۔ گانا دس دن میں فلمایا گیا۔ قطرینہ نے ایک مچھیرن کا لباس پہن رکھا ہے اور تیز د±ھن کے گانے پر قطرینہ نے اسی تیزی سے رقص کیا ہے۔ گانے کے پرومو کی ریلیز پر ہی فلم پروڈیوسر کرن جوہر کو مبارکباد کے پیغامات ملنا شروع ہو گئے۔ فلم چھبیس جنوری کو ریلیز ہوگی۔
انجلینا جولی افغانستان پر فلم بنائیں گی
نیویارک(سی ایم لنکس )ایکشن اور تھرل کی شوقین اینجلینا جولی کو خطروں سے کھیلنے کا بےحد شوق ہے۔اس لئے پہلی فلم ڈائریکٹ بھی کی تو بوسنیا کے مسلمانوں کی حمایت میں بناڈالی اور اب اس کھیل میں اتنا مزہ آیا کہ افغانستان پر بھی فلم بنانے کی ٹھان لی۔پہلی فلم ان دا لینڈآف بلڈاینڈہنی سے انہیں تنازعوں کا جتنا سامنا کرنا پڑا، اتنی ہی شہرت بھی ملی۔سونے پہ سہاگہ ڈائریکٹر گلڈ ایوارڈ بھی مل گیا۔ جس کے بعد انجلینا جولی نے مزید متنازعہ موضوعات پر فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
بپاشا باسو کی نئی فلم”جوڑی بریکرز“ کا پہلا پوسٹر جاری
ممبئی(سی ایم لنکس )بپاشا باسو اور مہادیون کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم ”جوڑی بریکرز“ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔بالی ووڈ میں جہاں ایک طرف ایکشن فلموں کا گراف تیزی سے اوپر جا رہا ہے وہیں محتاط ہدایتکاروں کی جانب سے ہلکی پھلکی رومانٹک کامیڈی فلمیں بھی بڑی تعداد میں پیش کی جا رہی ہیں۔ اسی فہرست میں تازہ ترین اضافہ بپاشا باسو اور مہادیون کی نئی فلم جوڑی بریکرز کا ہے۔ فلم جوڑی بریکرز ہلکی پھلکی رومانٹک کامیڈی فلم ہے جس کی ہدایتکاری اشونی چوہدری نے دی ہے۔ بپاشا اور مہادیون کیساتھ ساتھ جوڑی بریکرز کی کاسٹ میں اومی دیدیا، دیپانیتا شرما اور ہیلن بھی شامل ہیں۔ رومانس، بریک اپس اور کامیڈی پر مبنی یہ فلم جوڑی بریکرز اگلے سال فروری میں نمائش کے لئے پیش کر دی جائیگی۔
بالی ووڈ میں تیس سال سے لگاتار فلموں میں کام کر رہاہوں‘انیل کپور
ممبئی(سی ایم لنکس )بالی ووڈ میں تیس سال سے لگاتار فلموں میں کام کرنے والے اور بعض بے حد مقبول فلمیں کرنے والے اداکار انیل کپور باون برس کے ہوگئے ہیں۔ وہ ابھی بھی اسی جذبے کے ساتھ فلمیں کر رہے ہیں جیسے پہلے کبھی کرتے تھے۔ انیل کپور حال ہی میں ہالی ووڈ فلم ''گھوسٹ پروٹوکول'' میں ٹام کروز کے ساتھ نظر آئے تھے۔ انیل کپور نے بتایا کہ اس فلم کی شوٹنگ ان کے لئے بے حد یادگار تھی کیونکہ پورے وقت ٹوم کروز خود بیٹھ کر انہیں اداکاری میں مدد کر رہے تھے اور مناظر سمجھا رہے تھے۔ انیل کپور کی بیٹی کا کہنا ہے کہ ان کے والد اپنے جنم دن پر گھر پر سب کے ساتھ کھانا پسند کرتے ہیں۔
ڈان ٹو نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے
ممبئی (سی ایم لنکس )بالی وڈ فلم ڈان ٹو نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئے۔ تیسری فلم میں بھی شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کریں گے۔ شاہ رخ خان اصلی ڈان تو نہیں ہیں البتہ پردہ اسکرین پر ڈان سا رعب و دبدبہ ضرور ہے۔ یہ ہے کمال نام کے ڈان شاہ رخ خان کا جنہوں نے پہلے فلم ڈان اور پھر ڈان ٹو سے فلم بینوں کے دلوں پر ایسا تاثر چھوڑا کہ لوگ عش عش کر اٹھے۔ گو کہ ڈان ری میک ہے امیتابھ بچن کی فلم کا لیکن فرحان اختر کی ڈائریکشن نے اسے بھی شاہکار بنا دیا۔ لوگوں نے شاہ رخ خان کو ڈان کے روپ میں نا صرف قبول کیا بلکہ ولن سے محبت کرنے پر بھی مجبور کر دیا۔ فلم کی کامیابی کا اندازہ تو اس کی ریلیز سے لگایا جاتا ہے۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن یعنی تئیس دسمبر کو بھارت میں پندرہ کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔ ایک اندازے کے مطابق فلم اب تک باسٹھ کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔ یوں شاہ رخ خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ ہیں کنگ خان۔ اور یوں ڈان ٹو، ڈرٹی پکچر، باڈی گارڈ، ریڈی اور را ون سمیت دو ہزار گیارہ کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی ہے۔
وینا ملک کو غلطی کا احساس،کہتی ہیں تصاویر کھنچوا کر غلطی کی
نئی دہلی (سی ایم لنکس ) دیر سے سہی پر بالآخر وینا ملک کو اپنی غلطی کا احساس ہو ہی گیا۔کہتی ہیں کہ ایسی تصاویر کھنچوا کر انھوں نے ایک بڑی غلطی کی۔ ایک بھارتی میگزین کے دیے گئے انٹرویو میں وینا ملک نے اعتراف کیا کہ انھوں نے قابل اعتراض تصاویر کھنچوا کر اپنے آپ کو مذاق بنوالیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے ہاتھ میں ہوتا تو وہ وقت کو پیچھے لے جاتیں اور اس حصے کو اپنی زندگی سے ہمیشہ کے لیے مٹا دیتیں۔وینا کہتی ہیں کہ غلطیاں انسان سے ہی ہوتی ہیں۔اور انھوں نے بھی اپنی اس غلطی سے بڑا سبق سیکھا ہے۔ اور وہ اب آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔
ہیری پوٹر فلموں سے میں نے بہت کچھ سیکھا، ڈینئل ریڈ کلف
لندن (سی ایم لنکس ) مقبول ترین فلموں کے سلسلے ہیری پوٹر کے ہیرو ڈینئل ریڈ کلف کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سلسلے میں کام کر کے بہت کچھ سیکھا ہے۔ 22 سالہ اداکار جنہوں نے اس سلسلے کی ساتوں فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، کا کہنا ہے کہ انہیں اس کردار کے ادا کرنے سے علم ہوا کہ لوگوں کو ان کی اداکاری سے کیا شکایات تھیں تاہم ان کی خوش قسمتی تھی کہ انہیں تجربہ کار اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جس سے انہوں نے بہت کچھ حاصل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ سمجھتے ہیں کہ جو کچھ انہوں نے کیا وہ اس سے بہتر بھی کرسکتے تھے، تاہم ہم اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتے ہیں اور انہوں نے اس عمر میں اداکاری کی، جب لڑکے اسکول کے ڈراموں میں کام کرکے اپنی غلطیاں درست کرتے ہیں تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے3 سال اسکول کے ڈراموں میں اداکاری سے بہت کچھ سیکھا تھا جو میرے لئے بہت کام آیا۔
کوئین خان تقریب میں شمولیت کے لاکھوں روپے لیتی ہیں
ممبئی (سی ایم لنکس )گو وہ بالی ووڈ کی اسٹار نہیں ہیں اس کے باوجود گوری خان کی حاکمیت مسلم ہے اور ان کی ایک گراں قدر مالیت بھی ہے کنگ خان کی اہلیہ ہونے کے باعث وہ صحیح معنوں میں کوئین خان کہلائے جانے کے قابل ہیں۔ وہ تقریبات کی جان سمجھی جاتی ہیں۔ وہ بھی صرف گھنٹہ یا آدھ گھنٹے اپنا جلوہ دکھانے کے لیے، اس سلسلے میں وہ شکر ادا کرتی ہیں کہ شاہ رخ کی بیوی ہیں۔ گوری کی برانڈ ویلیو یہ ہے کہ تقریبات کا بندوبست کرنے والی ایک کمپنی کے ذریعہ کے مطابق اگر گوری کے کریڈٹ میں کوئی فلم نہیں ہے تاہم شاہ رخ کی اہلیہ ہونے کے باعث انہیں محفلوں کی جان سمجھا جاتا ہے اور اب یہ اسٹیٹس سمبل بن چکا ہے کہ اعلیٰ شخصیات محافل کو رونق بخشیں اور وہ اپنی قدر و قیمت سمجھتے ہوئے رقم وصول کریں۔ گوری چونکہ بڑا نام ہیں اور شاہ رخ کی فلموں کی پروڈیوسر لہٰذا لوگ ان کی موجودگی کو ترجیح دیتے ہیں تاہم انہیں کرینہ کپور اور کترینہ کیف سے کہیں کم معاوضہ ملتا ہے۔
2012ءسلمان خان کیلئے عزت شہرت اور دولت لائیگا
ممبئی (سی ایم لنکس ) ستارہ شناسوں کے مطابق سلمان خان کی آنے والی فلم ”ایک تھا ٹائیگر“ ان ہی کی فلم ”دبنگ 2“ کو آمدنی اور مقبولیت میں مات دے دے گی۔ یہ فلم اندازوں کے مطابق سلمان خان کی ان فلموں میں سے ہوگی جو متعدد ریکارڈ بنائے گی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ماضی میں حال کے مقبول ترین ہیرو نے غلطیاں کی ہوں گی، مگر اب ان کے ستارے عروج پر ہیں۔ ان کی خوش بختی کا دور ”ایڈی“ سے شروع ہوا جو ”دبنگ“ تک جاری تھا۔ ستارہ شناس بھاوک سنگھوی کا کہنا ہے کہ سلو کی سالگرہ ایسے موقع پر آئی ہے جب ان کے سارے ستارے سعد ہیں اور وہ 2012ءمیں بالی وڈ کی ایک کرشماتی شخصیت بن کر ابھریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ 27 دسمبر 1965ءکو پیدا ہوئے تھے، اس لحاظ سے ان کا نمبر9 ہے اور وہ کیپریکون ہیں۔ اس لحاظ سے ستارے بتاتے ہیں کہ وہ ہر اس کام میں برتری حاصل کریں گے جس میں ہاتھ ڈالیں گے۔ ذہنی توازن انتہائی متوازن، شہرت، دولت اور کامیابیاں ان کے قدم چومیں گی۔دریں اثناءسلمان خان نے اپنی 46 ویں سالگرہ منائی متضاد عادات و اطوار کے مالک جو برے لڑکے کے تاثر کے ساتھ ابھرے، مقدمات کا سامنا کیا، ہر ایک سے پنگا لیتے رہے، میڈیا سے انہیں مستقل شکایت رہی، مگر یہی ہیرو اپنے فرصت کے اوقات میں جب وہ کیمرے سے دور ہوتا ہے تو ایک بالکل الگ شخصیت کا مالک لگتا ہے۔ ہیوی بائیک پر امریکن چڈی پہنے ہوئے ایک منکسر المزاج مخلوق نظر آتا ہے مگر بعد میں انہوں نے خود کو اتنا تبدیل کیا کہ لوگوں کی آنکھوں کا تارا بن گئے۔
فلم"اِک میں اور اِک تو"کے ٹائٹل سونگ "آنٹی جی" کی وڈیوریلیز
ممبئی(سی ایم لنکس )بالی ووڈ فلمساز و ہدایتکارکرن جوہر کی نئی فلم"اِک میں اور اِک تو"کے ٹائٹل سونگ اور نئے گانے "آنٹی جی"کی وڈیو ریلیز کردی گئی۔"ایک میں اور ایک تو "نامی اس رومینٹک کامیڈی فلم میں عمران خان اور کرینہ کپور پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔دھرما پروڈکشنز کی آئن لائن وڈیو چینل پرر یلیز کیے گئے اس ٹائٹل سونگ کے بول فلم کے نام پر"اِک میں ہوں اور اِک تو"ہیں جس میں عمران اور کرینہ کوامریکی شہر لاس ویگاس کی سڑکوں پر تفریح کرتے دکھایا گیا ہے۔ آنٹی جی نامی گانے میں عمران خان کو گانا گاتے اور کرینہ کے ساتھ امریکی شہر لاس ویگاس کے ایک کلب میں ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے جبکہ ان دونوں گانوں کی موسیقی امت ترویدی نے دی ہے۔واضح رہے کہ شکن باترا کی ہدایتکاری میں بننے والی کرن جوہر کی یہ فلم "ایک میں اور ایک تو" اگلے سال10فروری کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔
مائیکل جیکسن کی”تھرلر “ عظیم ترین میو زک ویڈیوقرار دے دی گئی
لاس اینجلس(سی ایم لنکس )پا پ مو سیقی کے شہنشاہ ما ئیکل جیکسن کی مشہور زمانہ ویڈیو تھر لر کو مدّاحوں نے مو سیقی کے ہر دور کی عظیم ترین میوزک ویڈیوقرار دے دیا ہے۔28 سال قبل بنائی گئی اس ویڈ یو میں ما ئیکل جیکسن کو ایک بھیڑیئے اور خو ن آشام بلا کا روپ بدلتے دکھا یا گیاتھا جس کے انو کھے پن نے میوزک ویڈیوز کو ایک نیا انداز دے دیا تھا۔ تھر لر نامی یہ مشہورویڈیو اپنے وقت کی مہنگی ترین میوزک ویڈیو بھی تھی جس کی تیار ی پر پا نچ لاکھ ڈالر کی لا گت آ ئی تھی۔مو سیقی سے وابستہ ایک ویب سائٹ کے تحت کر ائے گئے اس پو ل میں لیڈی گا گا کی میوزک ویڈیو "ٹیلی فون" دوسرے جبکہ Bohemian Rhapsodyکی ویڈیو " کو ئین" تیسرے نمبر پر مو جو د ہیں۔
سلمان خان 46 برس کے ہو گئے
ممبئی(سی ایم لنکس )بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو اور کسرتی جسم کے مالک سلمان خان آج چھیالیسویں سالگرہ منارہے ہیں۔ سلمان خان ستائیس دسمبر انیس سو پینسٹھ کو بھارتی ریاست مدیہ پردیش کے شہر اندور میں معروف لکھاری سلیم خان کے گھر پیدا ہوئے سلمان خان نے ابتدائی تعلیم گوالیار سے حاصل کی جس کے بعد وہ مزید تعلیم کے لئے ممبئی آگئے۔ سلمان خان نے فلمی کئیرئیر کا آغاز انیس سو اٹھاسی میں فلم بیوی ہو تو ایسی سے کیا لیکن انہیں بطور ہیرو پذیرائی انیس سو نواسی میں ریلیز ہونے والی فلم میں نے پیار کیا سے ملی۔اس فلم میں سلمان خان کو عمدہ کارکردگی کی بدولت ایوارڈ بھی ملا۔اس فلم کے بعد سلمان کی کامیابیوں کا نہ تھمنے والا سفر شروع ہوا جو آج بھی جاری ہے۔ یوں تو سلمان خان کی فلموں کی طویل فہرست موجود ہے لیکن انکی جن فلموں کو عوام میں پذیرائی حاصل ہوئی ان میں ساجن،انداز اپنا اپنا، کرن ارجن ، جیت ، کچھ کچھ ہوتا ہے،پیار کیا تو ڈرنا کیا، ہم دل دے چکے صنم، بیوی نمبر ون،باغبان، تیرے نام ، نو اینٹری ، میری گولڈ ،مجھ سے شادی کرو گی، وانٹڈ ، دبنگ ریڈی اور باڈی گارڈ شامل ہیں۔ سلمان خان نے اپنی اداکاری کا جادو صرف سلور اسکرین پر ہی نہیں جگایا بلکہ انھوں نے خود کو ٹیلی ویڑن پریزنٹر کی حیثیت سے پروگرام دس کا دم اور پھر بعد میں بگ باس میں جلوہ گر ہوکے دنیا بھر کے ناظرین کے سامنے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ سلو بھائی کو لکھنے کی صلاحیت تو ورثہ میں ملی ہے انہوں نے باغی اور ویر جیسی فلموں کا اسکرپٹ لکھ کر بطور فلم رائٹر بھی خود کو منوایا ہے۔ سنیما کے پردے پر نظر آنے والے سلمان خان نے ایک فلاحی تنظیم بینگ ہیومن بھی قائم کی جس کا مقصد غریب اور مستحق لوگوں کی فلاح کیلئے کام کرنا ہے۔ چھالیس سال کے سلو بھائی ابھی تک کنوارے ہیں۔ بہت سی اداکاراوں کا نام ان کے ساتھ لیا جاتا رہا مگر سلو بھائی ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر پائے کہ جیون ساتھی کسے چنیں۔بھارتی اداکارہ سونم کپور شوگر میں مبتلا
ممبئی(سی ایم لنکس )بھارتی اداکارہ سونم کپور شوگر کے مرض میں مبتلا ہوگئیں۔ انھوں نے شدید تکلیف کے باوجوداپنی حال ہی میں مکمل ہونے والی فلم پلیئرز کی شوٹنگ مکمل کروائی۔سونم کے ذیابیطیس میں مبتلا ہونے کا پتا اس وقت چلا جب انھوں نے فلم پلیئرز کی عکس بندی کے دوران سیٹ پر ہی انسو لین لینا شروع کردی جس پر سیٹ پر موجود سارا عملہ حیران ہوگیا۔ اس موقع پر سونم نے بتایا کہ وہ اگر آج اپنے پیروں پر کھڑی ہیں تو اسکی سب سے بڑی وجہ انکا انسولین کا بروقت استعمال اور مکمل ڈائٹ پلان پر عمل کرنا ہے۔ سونم کپور نے آئندہ ماہ ریلیز ہونے والی پلیئرز میں اداکارہ بباشا باسو اور ابھیشک بچن کے ہمراہ لیڈ رول کیا ہے۔ کولکتہ: اداکارہ بپاشا باسو کی فلم پلیئرز کی تشہیری مہم میں شرکت
کولکتہ(سی ایم لنکس )بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اپنی آنے والی فلم" پلیئرز" کی کامیابی کیلئے تشہیری مہم پر بھارتی شہر کولکتہ پہنچ گئیں۔ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عباس مستان کی آنے والی فلم "پلیئرز" میں بالی وڈ سٹار ابھیشک بچن، بوبی دیول، بپاشا باسو اور سونم کپور جیسے سپر ہٹ اداکار شامل ہیں۔ کولکتہ میں میڈیا سے گفتگو کر تے بپاشا باسوکا کہنا تھا کہ فلم تفریح سے بھر پو رایک سٹائلش فلم ہو گی جس میں خوبصور ت گانے شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فلم میں کردار ادا کرکے انہیں بے حد خوشی ہے۔ شاہ رخ اورپریانکاکے درمیان تعلقات میں دراڑ
ممبئی(سی ایم لنکس )بالی ووڈ ایسی دنیا ہے جہاں برسوں کے دوست دشمن بن جاتے ہیں اور دشمن سینے سے لگ جاتے ہیں۔ یہی کچھ معاملہ پریانکا چوپڑا اورشاہ رخ کے درمیان بھی ہوا ہے۔ دونوں بڑی شخصیتوں کے درمیان ڈان 2کے دوران تعلقات اس قدرگہرے ہوگئے کہ لوگ طرح طرح کی افواہیں اڑانے لگے۔ یہی نہیں بلکہ یونٹ کے لوگ بھی ان کی ایک دوسرے سے وابستگی کو عجب عجب نام دینے لگے اور اخباروں میں اس سلسلے میں شہ سرخیاں شائع ہوئیں، یہی نہیں بلکہ پیگی چوپ، کنگ خان کی سرکاری اور نجی محافل میں نمایاں طور پر شامل رہتی تھیں۔ اب تازہ ترین خبر یہ ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں دراڑآگئی ہے اور شاہ رخ کی کرسمس پارٹی کے شرکاءمیں پریانکا کا نام شامل نہیں تھا۔ ایک قریبی ذریعہ کے مطابق یہ کوئی نادانستہ بات نہیں تھی بلکہ گوری نے جہاں ڈان 2کے یونٹ کے ہرفردکو مدعوکیا تھا وہاں انہوں نے پیگی کونہیں بلایا۔ طویل عرصے کے بعدیہ پہلاموقع تھاکہ اداکارہ منت میں موجودنہیں تھیں جب کہ ہرشخص یہ تصورکررہاتھا کہ وہ اب آئیں اب آئیں؟عظیم سخن ور غالب کی 214 واں یوم پیدائش
کراچی(سی ایم لنکس )غالب کے بغیر اردو شاعری ادھوری ہے۔اس عظیم سخن ور کی دو سو چودہواں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔ "ہیں اور بھی دنیا میں سخنور بہت اچھے، کہتے ہیں کہ غالب کا ہے انداز بیاں اور "۔ غالب کے بغیر اردو شاعری کا تذکرہ ادھورا ہے اس لئے کہ اسد اللہ خان غالب سب پر غالب ہے۔یہی وجہ ہے کہ اردو شاعری آج بھی غالب کے سحر سے آزاد نہیں ہوسکی۔ غالب ستائیس دسمبر سترہ سو چھیانوے کو اکبر آباد میں پیدا ہوئے جو اب آگرہ کہلاتا ہے۔ غالب کے والد عبداللہ بیگ اور چچا نصر اللہ بیگ کا پیشہ سپاہ گری تھا۔مگر غالب نے اسے زریعہ عزت نہیں سمجھا غالب کی شاعری انسان اور کائنات کے مسائل کے ساتھ ساتھ محبت اور زندگی سے بھرپور وابستگی کی عکاس ہے۔ غالب عمر بھر بادشاہ کے دربار سے ملنے والے وظیفے پر گزر بسر کرتے رہے اٹھارہ سو ستاون کی جنگ آزادی کے بعد وظیفے کا یہ سلسلہ بھی بند ہوگیا۔رفتہ رفتہ ان کے قوی مضمحل ہوتے چلے گئیاور اردو ادب کا یہ آفتاب پندرہ فروری اٹھارہ سو انہتر کو غروب ہوگیا۔ شاعری کو نئی جہات عطا کرنے والا یہ عظیم سخنور اردو ادب میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔ ابھیشک بچن نے انا ہزارے کی حمایت کا اعلان کردیا
ممبئی(سی ایم لنکس )بھارتی سیاست کی طرح بالی وڈ میں بھی کرپشن کے خلاف جنگ کی باتیں ہو رہی ہیں۔ شاید اسی لیے ابھیشک بچن نے بھی سماجی راہنما انا ہزارے کی مہم کی حمایت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ممبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جونیر بچن نے کہا کہ وہ کرپشن کے خلاف جنگ لڑنے والے کسی بھی شخص کی حمایت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ملکی مفاد میں کرپشن کے خلاف اٹھائے جانے والے ہراقدام کی حمایت کریں گے۔ جونیئر بچن ان دنوں ممبئی کے مقامی سٹوڈیو میں اپنی اگلی فلم پلیئرز کی شوٹنگ مکمل کرواہے ہیں۔ اس سے قبل بھارت کے تمام بڑے اداکار کرپشن کے خلاف مہم میں انا ہزارے کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔ دبنگ خان کی پذایرئی پر اصل خوشی ہوئی، کترینہ کیف
ممبئی(سی ایم لنکس )بالی ووڈ باربی گرل کے نئے آئٹم نمبر کو خاصی پذایرئی مل رہی ہے لیکن کترینہ کہتی ہیں انہیں سلمان خان کی طرف سے گانا پسند کرنے پر اصل خوشی ہوئی۔کتریہ کیف نے اگنی پتھ کے ری میک میں آئٹم نمبر پر پرفارم کیا ہے جس نے فلم کی ریلیز سے پہلے ہی شہرت حاصل کرلی ہے۔باربی گرل کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس گانے میں پرفارمنس کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا۔۔ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ یہ گانا دبنگ سلمان کو بھی پسند آیا ہے جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔ لوگوں نے میرا بہت مذاق اڑایا تھا، اے آر رحمن
لندن(سی ایم لنکس) اے آر رحمن ایک ایسے موسیقار ہیں جن کا نام پوری دنیا میں مشہور ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ اپنے کیریئر کی شروعات میں انہوں نے یہ کہا تھا کہ ایک دن ان کے نغمے پوری دنیا میں مقبول ہوں گے۔ اس وقت لوگوں نے ان کا مذاق اڑایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تب انہیں لوگوں کے اس رویے پر بڑا غصہ آیا تھا۔ رحمن آپ غصے کو چھوڑیئے کیونکہ اب آپ کی موسیقی بولتی ہے آپ کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ 2011ئ بالی وڈ اسکینڈل، وینا ملک سرفہرست رہیں
ممبئی(سی ایم لنکس)فلمی دنیا میں 2011ئ اس لحاظ سے یادگار ہو گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران متعدد اداکاراو¿ں کے ایسے واقعات رونما ہوئے جو شرمناک کہے جاسکتے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق ان بدنام ہونے والیوں میں پاکستانی اداکارہ وینا ملک جو اب بالی وڈ کی متعدد فلموں میں کردار ادا کر رہی ہیں سرفہرست ہیں۔ سب سے پہلے لوگوں کی تیوریوں پر اس وقت بل پڑے جب انہوں نے ایک ٹی وی شو میں حد سے گزر جانے والی حرکات کیں۔ اس کے بعد ان کا وہ اسکینڈل سامنے آیا جب انہوں نے پاکستان کے فاسٹ بولر محمد آصف کے بارے میں میڈیا میں تہلکہ مچا دیا لیکن سب سے بڑا واقعہ جو ان کی ذات سے وابستہ ہے وہ ہے ان کی ایک میگزین میں عریاں تصاویر کی اشاعت، جس کے متعلق لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ سستی شہرت حاصل کرنے کا گھٹیا طریقہ تھا۔ اس کے بعد گو وینا نے رسالے کو قانونی نوٹس دیا اور پریس کانفرنس بھی کی لیکن کسی کو بھی ان پر اعتبار نہیں آیا۔ ان کے علاوہ منک ہیں جو ٹی وی شو ”زور کا جھٹکا“ میں شریک تھیں اور شاہ رخ میزبانی کر رہے تھے جبکہ پائل بھگت نے ایک ڈائریکٹر پر الزامات لگائے۔ پونم پانڈے بھی عریانیت کے سلسلے میں خبروں میں آئیں جبکہ راکھی ساونت نے بالی وڈ کی صف اول کی ہیروئنوں پر الزامات کی بارش کردی۔شاہد کپور کا شمی کپور اور دیوآنند کو رقص سے خراج عقیدت
مکاو¿ (سی ایم لنکس) ایک بھارتی ٹی وی کی ایوارڈ کی تقریب میں جہاں پوری فلمی دنیا کے ستارے جگمگائیں گے، وہیں شاہد کپور اس دنیا سے گزر جانے والی اعلیٰ شخصیات کو اپنے فن کے ذریعے خراج عقیدت پیش کریں گے۔ وہ اپنے بے مثال ڈانسز کو لیجنڈ اداکاروں شمی کپور اور دیو آنند کے نام کریں گے۔ شاہد کپور اپنے فن کو حاضرین کے سامنے پوری عقیدت کے ساتھ پیش کرنے جارہے ہیں۔ شاہد کپور نے اس سلسلے میں کہا کہ وہ ٹی وی چینل کے ممنون ہیں جس نے انہیں اس عظیم تقریب میں شرکت کا موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارتی سنیما کے ان عظیم فنکاروں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جنہوں نے اپنی لازوال اداکاری سے خود کو امر کر لیا ہے۔ انہوں نے شمی جی اور دیو جی کی فلموں کے بارے میں کہا کہ وہ فلمیں نہیں، ادارے ہیں جن سے جونیئر بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں اور وہ ان کے لئے اپنی ناچیز صلاحیت کو استعمال کر کے عزت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اے آر رحمان اسٹیون اسپل بر گ کی فلم کا میوزک دینگے
لاس اینجلس(سی ایم لنکس)شہرہ آفاق فلم سلم ڈاگ ملینئیر کا میوزک دے کر آسکر ایوارڈ اپنے نام کر نے والی بھارتی کمپوزر اور گلوکار اے آر رحمان ایک با ر پھر ہالی ووڈ پہنچ گئے ہیں۔ اس مرتبہ اے آر رحمان تھر ی ڈی اینی میٹڈ فلم ایڈ ونچرز آ ف ٹن ٹن اور Jurassic Park جیسی ہٹ فلمیں بنانے والے آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ ڈائیریکٹر اور پروڈیوسر اسٹیون اسپل بر گ کے ساتھ بحیثیت میوزک کمپوزر کام کر رہے ہیں۔ اے آر رحمان نے اس خبر کی تصدیق کر تے ہو ئے کہا ہے کہ وہ اسٹیون اسپل بر گ کی فلم Welcome To People کا میوزک ترتیب دے رہے ہیں جو ان کی سابقہ میوزک کمپوز کر دہ ہالی ووڈ فلموں 27 Hours اور Couples Retreat سے مختلف ہو گا واضح رہے کہ یہ فلمWelcome To People اگلے سال دسمبرمیں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ فلم سیریز سٹار وارز پر مبنی ویڈیو گیم دی اولڈ ریپبلک کی مقبولیت
نیویارک(سی ایم لنکس )مشہور فلم سیریز سٹار وارز پر مبنی ویڈیو گیم "دی اولڈ ریپبلک" لاکھوں افراد کی پسندیدہ گیم بن گئی۔گیم پبلشر ای اے کا کہنا ہے کہ دس لاکھ سے زائد افراد یہ گیم بیک وقت آن لائن کھیل سکتے ہیں، جبکہ پلیرز اب تک اٹھائیس لاکھ گھنٹے اس گیم میں گزار چکے ہیں۔ ویڈیو گیم "دی اولڈ ریپبلک ایک ہفتے قبل ریلیز کی گئی ہے اور یہ ایک ساتھ لاکھوں افراد کے کھیلنے کے باعث ایم ایم او جی گیم کہلاتی ہے۔ 26/12/2011
بپاشا باسو کی نئی رومانٹک کامیڈی ’جوڑی بریکرز‘کا پہلا پوسٹر جاری
ممبئی(سی ایم لنکس ) بپاشا باسو اورمدھاون کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم"جوڑی بریکرز"کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔ بالی ووڈ میں جہاں ایک طرف ایکشن فلموں کا گراف تیزی سے اوپر جارہا ہے وہیں محتاط ہدایتکاروں کی جانب سے ہلکی پھلکی رومانٹک کامیڈی فلمیں بھی بڑی تعداد میں پیش کی جارہی ہیں۔ اسی فہرست میں تازہ ترین اضافہ بپاشا باسو اور آر مدھاون کی نئی فلم جوڑی بریکرز کا ہے۔آجکل اپنی نئی ایکشن فلم پلےئرز کی پروموشن میں مصروف بپاشا باسو کی تھری ایڈیٹس اور تنو ویڈز منو اسٹار آر مدھاون کیساتھ بطور ہیروئن پہلی فلم جوڑی بریکرز بھی ہلکی پھلکی رومانٹک کامیڈی فلم ہے جسکی ہدایتکاری اشونی چودھری نے دی ہے۔بپاشا اور مدھاون کیساتھ ساتھ جوڑی بریکرز کی کاسٹ میں اومی ویدیا،دیپانیتا شرما اور ہیلن بھی شامل ہیں۔یونان،ممبئی اور گوا میں فلمائی گئی رومانس ،بریک اپس اور کامیڈی پر مبنی یہ فلم جوڑی بریکرز اگلے سال فروری میں نمائش کے لیے پیش کردی جائیگی۔
اینجلینا اورسارہ پارکر زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارائیں
نیویارک(سی ایم لنکس )اداکارہ اینجلینا جولی اور سارہ جیسیکا پارکر ہالی ووڈ کی سب زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارائیں ہیں۔ امریکی جریدے فوربزکے مطابق اداکارائین سالانہ تین کروڑ ڈالرکماتی ہیں۔ امریکی جریدے فوربز کی فہرست کے مطابق دونوں اداکارون کی بہترین اداکاری کے باعث ان کی فلمیں عالمی سطح تک ہٹ ہوتی ہیں۔اور سینما حال اورایجنٹ خاصہ پیسا کماتے ہیں۔ فلم سالٹ سیکس اینڈ سٹی اورٹورسٹ فلموں کی کامیابی کی وجہ ان اداکاروں کی بہترین اداکاری کا نتیجہ ہیں۔
کرینہ نے سیف علی خان کے ساتھ کرسمس سوئزر لینڈ میں منایا
ممبئی(سی ایم لنکس )اس سال کرسمس کرینہ کپور کیلئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے کرشمہ کپور کی حال ہی میں جنم لینے والی صاحبزادی سمیرا کی خالہ بننے کی خوشی انہیں ان دنوں ہی حاصل ہوئی ہے ادھر وہ ان یادوں میں کھوئی ہوئی ہیں جب کرسمس کی شب وہ کرسمس ٹری سجانے میں اپنی والدہ کی مدد کرتی تھیں۔ کرسمس کیلئے خصوصی لنچ تیار کرنے میں وہ پیش پیش رہتی تھیں۔ ان ساری یادوں کے ساتھ ساتھ وہ اپنے محبوب سیف علی خان کے ساتھ سوئٹزر لینڈ میں اپنا سنہری وقت گزار رہی ہیں جہاں دونوں پوری دنیا سے دور ایک دوسرے کے ساتھ تفریح کررہے ہیں کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ یہاں کرسمس پر تعیش نہیں منا رہے بلکہ وہ چرچ گئے اور خصوصی کرسمس عبادات میں شریک ہوئے اس کے ساتھ ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ وہ مذہبی طور پر شریک نہیں تھے بلکہ روحانی مقصد کے حصول کیلئے دیگر افراد کے ساتھ شامل تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سارا ماحول بے حد خوشگوار تھا اور ہر شخص ایک دوسرے سے گرم جوشی سے مل رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سوئٹزر لینڈ میں دو ہفتے کی چھٹیاں گزاریں گی جس میں سیف علی خان بھی ان کے ساتھ موجود رہیں گے۔
ڈان ٹو کا پہلے تین دنوں میں48 کروڑ سے زائد کا بزنس
ممبئی(سی ایم لنکس ) ہدایتکار فرحان اختر کی فلم ڈان ٹوریلیز کے پہلے ہی ویک اینڈ پر اپنا جادو چلانے میں کم و بیش کامیاب ہوگئی ہے۔ اس نے پہلے تین دنوں میں48.39 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔2006کی بلاک بسٹر فلم ڈان کے سیکوئل ڈان ٹو میں ایک بار پھر کنگ خان شاہ رخ نے بازی مار لی ہیں اور اور پوری اسٹار کاسٹ پریانکا،بومن ایرانی،لارا دتہ،کنال کپور اور اوم پوری سمیت تمام اداکاروں پر حاوی نظر آئے ہیں۔پہلے دن15اعشاریہ3کروڑاوردوسرے دن15اعشاریہ09کروڑکے بعد تیسرے روزڈان ٹو تقریباً18کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی جسکے تحت پہلے ویک اینڈ کی مجموعی آمدنی48اعشاریہ39تک جاپہنچتی ہے۔
معروف شاعرمنیر نیازی کی آج 5 ویں برسی منائی جارہی ہے
لاہور(سی ایم لنکس )اردو اور پنجابی کے معروف شاعر منیر نیازی کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ وہ 26 دسمبر 2006ءکو حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔اس سلسلے میں ملک بھر کے ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں منیر نیازی کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ صاحب طرز شاعر منیر نیازی1927 کو مشرقی پنجاب کے علاقہ ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔ وہ جنوبی پنجاب کے اہم شہر بہاول پور میں بھی زیر تعلیم رہے ہیں۔ ان کا شمار پرانے شعرا میں ہوتا ہے۔ منیر نیازی برصغیر کے وہ نامور شاعر تھے جس کی شاعری کے مختلف زبانوں میں تراجم ہو چکے ہیں۔ وہ پنجابی شاعری میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔ ان کے اردو شاعری کے 13، پنجابی کے 3 اور انگریزی کے 2 مجموعے شائع ہوئے۔ ان میں کلیات منیر، آغاز، بے وفا کا شہر، تیز ہوا، تنہا پھول، جنگل میں دھنک، سیاہ شب کا سفر اور دیگر قابل ذکر ہیں۔
محبت کی خوشبو بکھیرنے والی پروین شاکر کو بچھڑے16 برس بیت گئے
کراچی(سی ایم لنکس ) ہم خود بھی جدایی کا سبب تھے۔ اسکا ہی قصور سارا کب تھا محبت کی خوشبو کو شعروں میں سمونے والی شاعرہ پروین شاکر کو ہم سے جدا ہوئے سولہ برس بیت گئے لیکن اردو ادب کی سرزمین میں جو پھول پروین نے کھلائے تھے ان کی خوشبو سے فضا ہمیشہ معطر رہے گی۔26دسمبر 1994 وہ دن تھا جس دن پروین شاکر نے رضائے الہی کی تکمیل کی اور اس دنیا سے رخصت ہوئیں۔پروین شاکر کی شاعری کا بنیادی وصف جراتِ اظہار تھا وہ منظر نامے پر ماہِ تمام کی طرح چمکتی نظر آتی ہیں۔پروین سے پہلے کسی شاعرہ نے نسوانی جذبات کو اتنی نزاکت سے بیان نہیں کیا۔پروین نے الفاظ اور جذبات کو ایک انوکھے تعلق میں باندھ کر سادہ الفاظ میں نسائی انا،خواہش اور انکار کو شعر کا روپ دیا۔ان کی شاعری میں روایت سے انکار اور بغاوت بھی نظر آتی ہے۔ پروین کی شاعری کلیوں کی مسکراہٹ، چڑیوں کی چہکار، بارش کی کن من، ہجر و فراق کے گیتوں اور بہار کی سرگرشیوں سے عبارت ہے۔انہوں نے اپنی شاعری میں صنف نازک کے جذبات کی تصویریں بنائیں اور اس کے دکھوں اور کرب کو نظموں میں ڈھالا۔پروین شاکر جہاں زندگی،رنگ اور خوشبو سے اپنی تمام تر سچائیوں کے ساتھ محبت کرتی رہیں پرائڈ آف پرفارمنس پروین شاکر چھبیس دسمبر انیس سو چورانوے کو خاک میں پہناں ہوگئیں مگر ان کی شاعری خوشبو کی طرح کو بہ کو پھیل چکی ہے۔
ودیا بالن سے شادی ہوجاتی تو سرنیم ”ودیا“ رکھ لیتا، شاہ رخ
ممبئی(سی ایم لنکس)آخر ودیا بالن کو شاہ رخ کی طرح ”خان“ کا خطاب کس نے دیا ہے اس کا سارا سہرا فلمساز ایکتا کپور کے سر جاتا ہے جنہوں نے فلم ڈرٹی پکچرز کو بے حد احسن طریقے سے فلما کر پیش کیا۔ انہوں نے ہی شوٹنگ کے دوران ودیا بالن کی اعلیٰ فنکارانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انہیں ”ودیا بالن خان“ کہنا شروع کردیا تھا۔ ایکتا کی نظر میں مردوں کے ”خان“ اگر شاہ رخ ہیں تو خواتین کی ”خان“ ودیا بالن ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری کے باعث یہ اعزاز حاصل کیا بلکہ ایک موقع پر ایکتا کا کہنا تھا کہ سارے فلمی خانوں کے نام کے آگے ودیا بالن لگادینا چاہئے۔ اس بارے میں صرف ردعمل شاہ رخ کی طرف سے آیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ودیا بالن ان سے شادی کرلیتیں تو وہ بخوشی اپنا سرنیم ودیا بالن رکھ لیتے۔ کنگ خان کا کہنا تھا کہ صلاحیت اور سخت محنت کا کوئی نام نہیں ہوتا اور نا ہی کامیابی کو کوئی نام دیا جاسکتا ہے۔ ودیا نے سب کچھ انہی چیزوں سے حاصل کیا ہے اور یہ ان کا حق ہے اور ہم انہیں ”خان“ کیوں کہیں ان کی کامیابی میں ان کا اپنا نام ہے۔
اداکارہ لارا دتہ حاملہ خواتین کیلئے راہنما ڈی وی ڈی جاری کریں گی
ممبئی(سی ایم لنکس)اداکارہ لارا دتہ جو بہت جلد ماں بننے والی ہیں ایک ڈی وی ڈی تیار کریں گی جو ماں بننے والی خواتین کیلئے ایک راہنما ثابت ہوگی۔ لارا نے وہ تمام حالات اور واقعات اس میں بتائیں گی جن سے وہ گزری ہیں۔ ورسٹائل اداکارہ مئی میں ماں بننے کے بعد اپنی فلمساز کمپنی کی دو فلمیں بنائیں گی جن میں مرکزی کردار خود ادا کریں گی۔ کرسمس کے سلسلے میں لارا دتہ ممبئی آئی ہوئی ہیں تاکہ اپنے خاندان کے ہمراہ کرسمس مناسکیں۔ لارا دتہ کو ڈی وی ڈی بنانے کا خیال حاملہ ہونے کے بعد آیا اور ان کی ساری توجہ اپنے بچہ پر مبذول ہوگی۔ اس مرحلے میں انہوں نے سوچا کہ وہ ایک ایسی ڈی وی ڈی بنائیں جو حاملہ خواتین کی نہ صرف راہنمائی کرے بلکہ اس عمل سے گزرنے والی خواتین کے تجربوں سے بھی فائدہ اٹھائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب خود پر کوئی تکلیف گزرتی ہے تو دوسروں کے تکالیف کا احساس ہوتا ہے۔
بنگلور: فنکاروں کا گلیوں میں رقص
بنگلور(سی ایم لنکس)بھارت کے شہر بنگلور میں فنکاروں نے گلیوں میں رقص کرکے عوام کے دل موہ لئے۔اس رقص میں پچاس کے قریب فنکاروں نے حصہ لیا جنہوں نے مختلف دھنوں پر ڈانس کیا۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد لوگوں میں رقص کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہے۔
25/12/2011
امیتابھ بچن اصلی ڈان ہیں اور ہمیشہ رہیں گے،شاہ رخ خان
ممبئی(سی ایم لنکس )گزشتہ دن بلاک بسٹر فلم ڈان ٹو دنیا کے 41 ممالک میں بیک وقت ریلیز کردی گئی ہے جس میں ڈان شاہ رخ خان کے منفرد ڈائیلاگ اور ایکشن نے شائقین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کو ڈان کے روپ میں بے حد سراہا جاتا ہے لیکن 21ویں صدی کے ڈان شاہ رخ کا کہناہے کہ اوریجنل ڈان امیتابھ بچن ہیں اور ہمیشہ وہی ڈان رہیں گے۔شاہ رخ خان کی 2006 میں ریلیز کی گئی فلم ڈان 1978میں بنائی جانے والی بلاک بسٹر فلم ڈان کا ری میک تھا جس میں ڈان کا کر دار امیتابھ بچن نے اداکیا تھا۔شاہ رخ خان کا مزید کہناہے کہ انھوں نے امیتابھ بچن کی ڈان سے متا ثر ہو کر ہی نئی نسل کیلئے Don 2 - The King Is Back بنائی ہے۔ اب دیکھنایہ ہے کہ2006 سے شاہ رخ خان کی تلاش میں مصروف 11ملکوں کی پولیس انھیں ڈھونڈنے میں کامیا بی ہو تی ہے یا نہیں۔
بھارت: سپر ہٹ گانا کولہ ویری ڈی باضابطہ ریلیز
چنائے(سی ایم لنکس )بھارت کے طول و عرض میں تہلکہ مچا دینے والے سپر ہٹ تامل گانے کولہ ویری ڈی کو باضابطہ طور پر ریلیز کر دیا گیا۔بھارتی شہر چنائے میں تامل فلم تھری کی آڈیو لانچ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں فلم کی کاسٹ سمیت تمام عملے نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں گانے کو باضابطہ طور پر ریلیز کیا گیا اس موقع پر فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار دھنوش اور فلم کی ہیروئن شیروتی حسن بھی موجود تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق باضابطہ ریلیز سے قبل ہی سپر ہٹ گانے کو بھارت بھر میں دو کروڑ سے زائد افراد انٹرنیٹ پر دیکھ چکے ہیں۔
فلم اگنی پتھ کا آفیشل ٹریلر ریلیز کردیا گیا
ممبئی(سی ایم لنکس )بالی وڈ کے ڈانسنگ ہیرو رتیھک روشن نے اپنی فلم اگنی پتھ کا آفیشیل ٹریلر با ضابطہ طور پر ریلیز کردیا.فلم میں لیڈ رول رتیک روشن اور پریانکا چوپڑا نے ادا کیے ہیں۔ اگنی پتھ بڑے بجٹ کی فلم ہے۔ گزشتہ روز ممبئی میں منعقد کی جانے والی آفیشیل ٹریلر ریلیز کرنے کی تقریب میں بالی وڈ کے کئی ستاروں نے شرکت کی۔شرکا میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ اداکار سنجے دت اور ہدایت کار کرن جوہر خاص طور پر نمایاں تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کار کرن ملہوترا نے کہا کہ اگنی پتھ میں شائقین پریانکا چوپڑا کو ایک نئے انداز میں دیکھیں گے۔ یہ فلم آئندہ ماہ بھارت سمیت دینا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔
معروف موسیقار نوشاد علی کی آج 92 ویں سالگرہ
نئی دہلی(سی ایم لنکس )موسیقار اعظم نوشاد علی کی آج 92 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ ان کی دل موہ لینے والی موسیقی آج بھی لوگوں کے کانوں میں رس گھول رہی ہے۔ کومل سروں کو لازوال دھنوں میں ڈھالنے والے عظیم موسیقار نوشاد علی 25 دسمبر 1919ءکو دہلی میں پیدا ہو ئے۔رتن ، انمول گھڑی، مغل اعظم ، گنگا جمنا، دل لگی، دلاری ، بیجو باورا، انداز، آن، امر اور مدرانڈیا جیسی فلموں میں دلکش موسیقی ترتیب دے کر نوشاد نے اپنا نام تاریخ میں امر کرا لیا۔ نوشاد نے اپنے فلمی کیرئر کا آغا 1937 میں فلم پریم نگر سے کیا جسے زیادہ پذیرائی نہ مل سکی لیکن 1944ءمیں ان کی فلم ’ رتن‘کی موسیقی نے تہلکہ مچا دیا اور نوشاد دیکھتے ہی دیکھتے ہندوستان کے گھر گھر ، گلی گلی میں موضوعِ گفتگو بن گئے۔ اس کے بعد نوشاد نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ 2005ء میں فلمساز اکبر خان کی فلم ’تاج محل‘ بطور موسیقار نوشاد کی آخری فلم تھی چھ دہائیوں میں پھیلے اپنے فلمی سفر میں نوشاد نے 66 فلموں کے لیے یادگار د±ھنیں تیار کیں۔ موسیقی کی دنیا میں نوشاد کی لافانی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور سنگیت اکیڈمی ایوارڈ کے علاوہ پدم بھوشن کے خطاب سے بھی نوازا گیا۔
ہالی وڈ کے مزاحیہ اداکارچارلی چپلن کو مداحوں سے بچھڑے 34 برس گزرگئے
لندن(سی ایم لنکس )مزاح کی دنیا کے شہرہ آفاق اداکار چارلی چپلن کومداحوں سے بچھڑے ہوئے 34 برس بیت گئے۔چارلی 16 اپریل 1889 کو برطانیہ کے شہر لندن میں پیدا ہوئے۔ بچپن میں ملنے والی غربت اور جذباتی نا ہمواری نے چارلی چپلن کو مسکراہٹیں بانٹنے کا ہنر سکھا دیا۔ محض چھ سال کی عمر میں چارلی چپلن نے فنی سفر کا آغاز کیا اور پچھتر سال تک اسی سفر پر گامزن رہے۔ دی لٹل ٹریمف کے لازوال کردار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے چارلی چپلن نے خاموش فلموں کے دور میں با کمال اداکاری کی۔ چارلی نے نہ صرف جنگ عظیم اول کے دور میں اپنی اداکاری سے پریشان حال عوام کے چہروں پر خوشیاں بکھیریں بلکہ مزاحیہ اداکاری کو پردہ سکرین کی مقبول ترین صنف بھی بنا دیا۔
بالی ووڈ اداکار انیل کپور آج باون ویں سالگرہ منارہے ہیں
ممبئی(سی ایم لنکس )بالی ووڈ کے سپر اسٹار انیل کپور آج باون ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ انیل کپور کے والدین بھی پشاور میں رہتے تھے۔ انیل کو پشاوری ہونے پر فخر ہے۔صرف شاہ رخ خان ہی نہیں بلکہ ماضی کی سپر ہیروئن مدھو بالا اور انیل کپور کے والدین بھی پشاور کے باسی رہے ہیں جب کہ راج کپور، دلیپ کمار، ونود کھنہ اور امجد خان نے تو آنکھ بھی پشاور میں کھولی۔مدھو بالا کے والد عطا ءاللہ خان افغانستان سے پشاور منتقل ہوئے جب کہ انیل کپور کے والد سریندر کپور فیصل آباد سے پشاور آئے اور ڈھکی لعل شاہ میں اپنے عزیز راج کپورکے گھر کے قریب رہنے لگے جہاں اب نئی عمارت تعمیر ہو چکی ہے۔ بھارت منتقل ہو کر پرتھوی راج ،راج کپور اور سریندر کپور فلم انڈسٹری سے وابستہ ہو گئے اور یہ ہی راستہ انیل کپور کو بھی فلم انڈسٹری میں لے آیا۔ پشاور کی مٹی کی خوشبو انیل کپور آج بھی محسوس کرتے ہیں مگر نادیدہ نادیدہ۔سریندر کپورکی تاریخ پیدائش 23 دسمبراور انیل کپور کی24 دسمبر ہے۔ دلچسپ باتیہ کہ دلیپ کمار، راج کپور، انیل کپور، ونود کھنہ اور شاہ رخ خان کے گھر ایک دوسرے سے چند قدموں کے فاصلے پر ہیں۔
بڑھتی عمر سے خوفزدہ نہیں:مادھوری
ممبئی(سی ایم لنکس )انیس سو اسّی کے عشرے میں بالی ووڈ پرراج کرنے والی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ وہ بڑھتی عمر سے خوف زدہ نہیں کیونکہ یہ ایک حقیقت ہے.ممبئی میں ایک انٹرویو میں مادھوری نے اپنی سدا بہار خوبصورتی اور فیملی کے بارے میں بتایا .انہوں نے کہا وہ خود کو فِٹ رکھنے کے لیے روازنہ ایکسرسائز ، متوازن غذا کھاتی اور بری عادتوں سے پرہیز کرتی ہیں۔ جاذب نظر دکھنے کے لیے وہ اپنی جلد کا خصوصی خیال رکھتی ہیں۔ مادھوری نے اپنی بڑھتی ہوی عمر کے بارے میں کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہر شخص پر عمر کے اثرات نمایاں ہوتے ہیں۔
ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم پرومیتھس کا پہلا ٹریلر جاری
لاس اینجلس(سی ایم لنکس (ہالی وڈ فلم کی سائنس فکشن، ایکشن مووی "پرومیتھس" کا پہلا ٹریلرجاری کردیاگیا، فلم جون 2012میں پردہ سکرین کی زینت بنےگی۔فلم کی کہانی ایسے ماہرین کے گردگھومتی ہے جو کائنات کے رازجاننے کی کوششوں میں ایک ایسی پرسرارجگہ پر جانکلتےہیں جہاں ان کا واسطہ ایک خوفناک غیرانسانی مخلوق سے پڑتاہے۔ انسانی وجود کےارتقا کی تلاش کرنے والے ان ماہرین کیلئے اپنا وجود برقراررکھنا مشکل ہوجاتاہے۔ غیرانسانی مخلوق انہیں صفحہ ہستی سے مٹانےکی ہرممکن کوشش کرتی ہے لیکن یہ ماہرین اپنی ہمت اور بہادری سے اس کو نیست ونابود کر دیتے ہیں۔ فلم آٹھ جون دوہزاربارہ کو امریکا، کینیڈ ا، اورجرمنی کےسینماو¿ں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
لازوال اشعارکے خالق قتیل شفائی کایوم پیدائش،مداحوں کے دل میں آج بھی زندہ
لاہور(سی ایم لنکس)لازوال اشعار کے خالق قتیل شفائی کایوم پیدائش مداحوں نے جوش جذبے سے منایا۔ ترانوے سال قبل ہری پورمیں پیدا ہونے والے اس شاعر کی زندگی فن سے بھری پڑی ہے۔سادہ مگر پ±رتاثیرانداز کے حامل شاعرقتیل شفائی چوبیس دسمبر انیس سو انیس کو ہری پور ہزارہ میں پیدا ہوئے۔ کم عمری میں ہی گھر کی ذمہ داریوں نے زندگی کے تلخ حقیقتوں سے سے آشنا کردیا۔تخلیقی صلاحیتوں کو تجربات کی حدت ملی تو کندن بن کرنکلے۔ حساس مگر باہمت قتیل شفائی نے انیس سو اڑتیس میں قتیل شفائی قلمی نام اختیارکر کے دنیا ادب سے رشتہ جوڑا۔انکی لکھی نظمیں اور غزلیں بہت سے ادبی پرچوں کی زینت بننے لگیں۔ انیس سو سینتالیس میں پاکستان کی پہلی فلم 'تیری یاد' کے لئے شاعری کی۔ آپ کی بیشمار فلمی گیتوں کو سرحد کے اس پار بھی بے پناہ شہرت ملی۔ادبی حلقے قتیل شفائی کو جدید اردوغزل کے نمائندہ شعراء میں شمار کرتے ہیں۔ صف اول کے ترقی پسند شاعروں میں منفرد انداز بیاں کے مالک قتیل شفائی کے اہلی خانہ کے مطابق وہ ایک درویش صفت انسان تھے۔قتیل شفائی کے چوبیس مجموعہ کلام منظرعام پرآ چکے ہیں جب کہ انہوں نے پاکستان اوربھارت کی فلموں کے لئے ڈھائی ہزار سے زائد گیت تحریر کئے۔ انہیں ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں تمغہ ح±سنِ کارکردگی سمیت دیگر کئی اعزازات سے بھی نوازاگیا۔
ہٹلر کا پسندیدہ گلوکار انتقال کر گیا
برلن(سی ایم لنکس) نازی جرمنی کے دوران ہٹلر کے پسندیدہ ترین گلوکار جوہ ینس ہسٹرز 108 سال کی عمر میں ہسپتال میں انتقال کر گئے وہ 1903 میں پیدا ہوئے تھے۔ 1963 میں سٹیج پر ہٹلر کی طرح سلیوٹ کرنے پر ناظرین ان کے پیچھے پڑ گئے تھے۔
مہیش بھٹ نئے چہروں کے ساتھ عاشقی ٹو بنانے کا اعلان کردیا
ممبئی(سی ایم لنکس)مہیش بھٹ نے 90کی دہائی کی ہٹ فلم عاشقی کا سیکوئل بنانے کیلئے کام شروع کردیا۔ بالی ووڈ کے کامیاب ڈائیریکٹر اور پروڈیوسرمہیش بھٹ نے اپنی 90 کی دہا ئی کی سپر ہٹ فلم عاشقی کے سیکوئل پر کا م شروع کر نے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔مہیش بھٹ نے اس خبر کی تصدیق کر تے ہو ئے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ عاشقی ٹو بنائی جارہی ہے جسے ہٹ فلم مرڈر ٹو کے ہدایت کارMohit Suri ڈائیریکٹ کر یں گے۔ پیاراور محبت کی کہانی پر مبنی اس رومانوی فلم کو 1990کی کامیاب ترین فلم قرار دیا گیا تھا جس نے ناصرف با لی ووڈ میں رومانوی فلموں کو ایک نیا مقام دیا بلکہ اس کے گلو کار کمار سانو کے گائے گئے گانے آج بھی مداحوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔ مہیش بھٹ کی ڈائیریکٹ کر دہ فلم عاشقی میں مر کزی کر دار اداکر نے والے Rahul Roy اور Anu Agarwal کی جگہ عاشقی ٹو میں نئے چہروں کو کاسٹ کیا جائے گا جس کیلئے تلاش جاری وساری ہے۔
ونٹر فیسٹول کی تیاریاں عروج پر،شہر برفانی علاقے میں تبدیل
بیجنگ (سی ایم لنکس)چین میں سالانہ ونٹر فیسٹیول کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ اس سلسلے میں پورے شہر کو برفانی علاقے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ فیسٹیول میں دنیا بھر سے مجسمہ ساز اور سیاح شریک ہوں گے۔ہربین میں آئس اینڈ اسنو فیسٹول ہر سال موسم سرما کے دوران سجایا جاتا ہے۔ روسی سرحد کے قریب اس شہر میں درجہ حرارت منفی بائیس ڈگری ریکارڈ تک گر جاتا ہے۔خون جما دینے والی سردی کے باوجود یہاں اٹھائیس برس سے فیسیٹول کا اہتمام کیا جاتا ہے اور دنیا بھر کے مجسمہ ساز اور سیاح اس میں شریک ہوتے ہیں۔ اس سال بھی میلے کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں۔ برفانی رائیڈز، عمارتیں اور مجسمے تیار کئے جا رہے ہیں۔ہربین آئس فیسٹول کا شمار دنیا کے چوتھے بڑے ونٹر فسیٹول میں ہوتا ہے۔ اس شاندار برفانی میلے کا آغاز پانچ جنوری سے ہوگا اور رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ فروری کے آخر تک جاری رہے گا۔ منتظمین کو توقع ہے کہ دنیا بھر سے لاکھوں شائقین میلے میں شریک ہوں گے۔
ابو ظہبی : شیخ زید مسجد پر44 پر وجیکٹرز سے روشنیوں کا دلفریب منظر
ابو ظہبی(سی ایم لنکس)حال ہی میں متحدہ عرب امارت کے دا رلحکو مت ابو ظہہبی کی مشہور شیخ زید مسجد پر رو شنیوں کا دلفریب شو پیش کیا گیا۔ابو ظہبی کی اس اہم ترین مسجد کے بیر ونی حصے پر چوالیس(44) پر وجیکٹرز کے ذریعے روشنیاں ڈالی گئی تو اس کی دیواروں اور ستونو ں پر کی گئی نقا شی نے ایک حسین منظر پیش کیا جس نے دیکھنے والو ں کو دنگ کر دیا۔ چا لیس ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجا ئش رکھنے والی اس مسجد میں کل بیا سی(82) گنبد ہیں جہاں ہونے والے اس خوبصورت لا ئٹ شو نے مسجد کے منفرد تعمیراتی انداز کو نمایاں کر کے پیش کیا۔
مہاتما بدھ کا دانت میانمر سے واپس چین بھیج دیا گیا
میانمر(سی ایم لنکس )بدھ مت کے بانی مہاتما گوتم بدھ کا دانت میانمر سے واپس چین بھیج دیا گیا۔ مہاتما بدھ کے دانت کی واپسی کے لئے منڈلے ائرپورٹ پر ایک مذہبی تقریب منعقد کی گئی جس میں میانمر کے وزیر مذہبی امور اور دوسرے اعلیٰ حکومت عہدیداروں نے شرکت کی۔مہاتما بدھ کا دانت بیجنگ کے لِینگ گوانگ مندر کی ملکیت ہے۔ اسے میانمر کے تین شہروں میں لوگوں کے دیدار کے لئے چھ نومبر کو دارالحکومت ینگون لایا گیا تھا جہاں اسے سولہ دن عوام کے دیدار کے لئے رکھا گیا۔ دانت کو تین شہروں میں تقریباً تیس لاکھ لوگوں نے دیکھا۔
چین : دلہن لینے 50 سے زائد کاروں کی بارات
بیجنگ(سی ایم لنکس )دنیا بھر میں عام طور پردلہا دلہن اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے کچھ منفردکر نے کی کو شش کر تے نظر آتے ہیں مگر چین میں ایک دلہا اپنی دلہن کو لینے کے لیے 50سے زائد کاروں کی بارات کے ساتھ پہنچ گیا۔چین کے شہر Lingfenمیں دولہا نے اپنی شادی کی تقریب کو پ±رتعیش اور منفرد بنانے کے لیے ان سرخ اور سفید کاروں کی با رات کا سہارا لیا۔ گلابی غباروں سے سجی یہ باراتی کاریں نہایت منظم طریقے سے ایک قطار میں سڑک سے چلتی ہو ئی دلہن کے گھر پہنچی جسے دیکھ کر ناصرف دلہن کو بے حد خوشی محسوس ہوئی بلکہ ان کاروں کے قافلے کو دیکھ کر لوگ بھی حیران ہوتے نظر آئے۔
دبئی : مشر قِ وسطی کا پہلا زیرِ ِ آ ب فیشن شو
دبئی(سی ایم لنکس )فیشن کی دنیا میں جہاں لبا س کی تخلیق میں جدّت سے کا م لیا جا تا ہے وہیں انہیں پیش کر نے کے لیے بھی نت نئے انداز اپنا ئے جا تے ہیں۔ ایساہی جد ت سے بھر پور فیشن شو دبئی کے ایک ہو ٹل میں پیش کیا گیا جہا ں ماڈلز نے ریمپ پر نہیں بلکہ ایکو ریم میں زیرِ آ ب جلو ے بکھیرے۔مشر ق ِ وسطی کا یہ پہلے زیر ِآ ب فیشن شو امریکی فیشن اسکو ل کے طا لبِ علموں نے منعقد کیاتھا جس میں ما ڈلزنے خو بصورت ملبوسات کے سا تھ سا تھ آکسیجن ٹینک اور ما سک بھی پہنے ہوئے تھے۔
تھائی لینڈ: سانتا کلاز کے لبادے میں ہاتھی نے طلبا میں تحائف تقسیم کیے
بینکاک(سی ایم لنکس )کرسمس میں صرف ایک دن باقی ہے لیکن کرسمس تقریبات کا آغاز ابھی سے دنیا بھر میں شروع ہوچکا ہے۔اسی سلسلے میں تھائی لینڈ کے شہر Ayutthayaمیں بھی اسکول کے بچوں کے لیے کرسمس ٹریٹ کا اہتمام کیا گیا۔تھائی لینڈ کے اس خاص خطے کے سب سے بڑے پرائیوٹ اسکول میں منعقد کی گئی کرسمس ٹریٹ کی خاص بات4سے23سال عمر کے چھ ہاتھیوں کی پرفارمنس تھی۔سانتا کلاز کا لبادہ اوڑھے یہ ہاتھی ناصرف اپنے ساتھ تحائف کی ٹرالی گھسیٹ کر لائے بلکہ اپنی سونڈ کی مدد سے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔ان دیوہیکل ہاتھیوں نے بچوں کو محظوظ کرنے کے لیے کرسمس کی مناسبت سے مشہور گانے جِنگل بیلز(Jingle Bells) پر ڈانس کیا اور اپنی اگلی ٹانگوں پر کھڑے ہوکر ایکروبیٹک اسٹنٹس کا بھی مظاہرہ کیا۔
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد کے قریب نامعلوم سیٹیلائٹ کا ملبہ
بنکاک(سی ایم لنکس )ایک ناکارہ ایشیائی سیٹیلائٹ کا ملبہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد کے قریب گرا ہے۔ اخبار بنکاک پوسٹ کی رپورٹوں کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ملبہ گرنے سے قبل زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں۔ ان کے بقول یہ ملبہ کسی نامعلوم ایشیائی سیٹیلائٹ کا ہے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ میں ہونے والی ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا کہ یہ ملبہ کسی جاسوس یا ڈرون طیارے کا ہے۔
10ہزار کرسٹلز سے مزین کھوپڑی فروخت کے لیے پیش
ایمسٹرڈیم(سی ایم لنکس ) دس ہزارسواروسکائی کرسٹلز سے مزین کھوپڑی فروخت کے لیے پیش کردی گئی۔آرٹ کے میدان میں اپنے منفرد خیالات اور تخلیقات کی وجہ سے جداگانہ پہچان بنانے کی ہر آرٹسٹ کوشش کرتا ہے جس میں کچھ کامیاب ہوپاتے ہیں تو کچھ نہیں۔نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم سے تعلق رکھنے والے48سالہJan Roedemaکا شمار بھی ایسے ہی چند آرٹسٹوں میں ہوتا ہے۔حال ہی میں روڈیمانے اپنے کلائنٹ کے لییسواروسکائی کرسٹلز جڑی ایک کھوپڑی تخلیق کی ہے جس کے مزید350ماڈلز مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردیے گئے ہیں۔10ہزارSwarovski کرسٹلز سے مزین کھوپڑی مگرمچھ کے چمڑے سے تیار کیے گئے باکس میں فروخت کی جارہی ہے جس کی قیمت4ہزار800ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
سن دو ہزار بارہ میں "بلاوا" میزائل کے تجربات کا سلسلہ جاری رہے گا
ماسکو(سی ایم لنکس )اگلے سال ماہ مئی میں روس میں"بلاوا" میزائلوں کے تجربات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ یہ اطلاع خبر رساں ایجنسی "نوووستی" نے میزائل تجربات سے متعلق سرکاری کمیشن کے ذرائع کے حوالے سے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سن دو ہزار بارہ میں ایسے میزائلوں کے تجربات فوجی مشقوں کی نوعیت کے حامل ہوں گے۔
پودوں سے تخلیق شہر میں ٹرین شو کا انعقاد
نیویارک(سی ایم لنکس )نیویارک میں پودوں سے تخلیق کردہ ما ڈل شہر کے اندر ٹرین شو کا انعقاد کیا گیا،امریکی شہر نیویارک کے ایک ہرے بھرے گارڈن میں لو گوں کی تفریح کیلئے دلکش ٹرین شو کا انعقاد کیا گیا۔اس گارڈن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مشہور عما رتوں کے پست قامت ما ڈلز کو پودوں سے تخلیق کر کے نمایاں بنایا گیا ہے جس میں ایک کھلو نا سائز ٹرین ان چھوٹے چھوٹے گھروں اور پودوں کے بڑے بڑے پتوں میں سے گزرتی ہوئی سب کو محظوظ کر تی ہے۔ دنیا بھر سے سیا ح اور بچے ہر سال اس گارڈن میں سجے اس شہر اور ٹرین شو کو دیکھنے کیلئے یہاں کا رخ کر تے ہیں جو 16جنوری تک جاری رہے گا۔
24/12/2011
راون ،ریڈی اور با ڈی گار ڈ 2011 ءکی بدترین فلموں کے لیے نا مزد
ممبئی(سی ایم لنکس ) 2011 ءمیں کر وڑوں کا بزنس کر نے والی فلموں راون ،ریڈی اور با ڈی گارڈ کو سا ل کی بد ترین فلموں کے لیے نا مزد کرلیا گیا ہے۔بالی ووڈمیں خر اب ترین کام پر دیئے جانے والے گو لڈن کیلا ایوارڈ میں بدترین اداکار ی کی کیٹیگر ی میں سو نم کپور کو فلم مو سم کے لیے بدترین ادکارہ جبکہ اجے دیو گن کو فلم را سکل کے لیے بدتر ین اداکا رکے طورپر نامز دکیا گیا ہے۔ بد قسمتی سے فلم راک اسٹار سے کیر ئیر کا آغا ز کرنے والی نرگس فخری بھی اپنی پہلی ہی فلم میں بدترین ادکا رہ کی کیٹیگری کے لیے نا مزد ہو گئی ہیں جبکہ آ راکشن کی ہیروئن دیپکا پڈو کو ن بھی اس نا مزدگی میں شامل ہیں۔ بدترین نا مزد فلموں کی فہر ست میں شاہد کپور کی موسم جبکہ اجے دیوگن کی سنگھا م بھی مو جو دہے۔ دلچسپ با ت یہ ہے کہ پا نچ نامز د فلموں میں چا ر اس سال کی کامیا ب ترین فلمیں ہیں جنہوں نے با کس آ فس پر بزنس کے کئی ریکا رڈز توڑ ے ہیں۔ ان فلموں اور اداکاروں میں سے Golden Kela Award کسے ملتا ہے اس کا فیصلہ مار چ2012 میں ہو گا۔
معروف بھارتی گلوکار محمد رفیع کی 87 ویں سالگرہ
ممبئی(سی ایم لنکس )آ ج بھارتی پلے بیکر سنگر محمد رفیع کا ستاسی واں یوم پیدائش ہے۔محمد رفیع 24 دسمبر 1924 کو امرتسر کے کوٹلہ سلطان سنگھ گاو¿ں میں پیدا ہوئے۔ کہتے ہیں کہ ان کی گلی میں ایک فقیر آتا تھا جو بلند آواز میں گیت گاتا تھا۔دس سال کی عمر میں رفیع کو اسکے گیت گنگناتا دیکھ کر ان کے بڑے بھائی نے استاد عبدالوحید خان کی سرپرستی میں انہیں موسیقی کی تعلیم دلائی۔ رفیع نے لاہور ریڈیو پر پنجابی نغموں سے اپنے سفر کی ابتدا کی۔ ایک پروگرام میں موسیقار شیام سندر نے رفیع کو گاتے سنا اور انہیں اپنی پنجابی فلم گل بلوچ میں گانے کا موقع دیا۔ انہوں نے پہلا فلمی گانا زینت بیگم کے ساتھ گایا۔ تقسیم سے پہلے انہوں نے کئی فلموں میں نغمے گائے۔ فلم جگنو میں ملکہ ترنم نورجہاں کے ساتھ ان کا گایا یہ گیت یہاں بدلہ وفا کا بے وفائی کے سوا کیا ہے‘ ان کے ہزارہا یاد گار نغموں میں سے ایک ہے۔ رفیع کی زندگی میں سب سے بڑا موڑ اس وقت آیا جب موسیقار اعظم نوشاد نے انہیں گانے کا موقع دیا۔ نوشاد کے ساتھ انکی جوڑی بہت کامیاب رہی۔ بیجوباو¿را کے سارے نغمے ہٹ ہوئے۔ رفیع کو کلاسیکی اور شوخ و چنچل ہر طرح کے گیت گانے میں مہارت تھی۔ "من تڑپت ہری درشن "کو آج، جیسا کلاسیکی گیت اور "چاہے کوئی مجھے جنگلی کہے " جیسا چنچل نغمہ انکی مہارت کا ثبوت ہیں۔ رفیع نے اردو ہندی مراٹھی، گجراتی، بنگالی، بھوجپوری ،تمل کے علاوہ کئی زبانوں میں ہزاروں گیت گائے
کروڑوں دلوں پر راج کرنیوالے معین اختر کی آج 61 ویں سالگرہ
کراچی(سی ایم لنکس )کروڑوں لوگوں کے دلوں پر اپنی لاجواب اداکاری سے راج کرنے والے عظیم فنکار معین اختر کی آج 61 ویں سالگرہ ہے۔ معین اختر کی اداکاری اور نبھائے گئے کردارایک تاریخ رقم کرگئے۔معین اختر پاکستان کا وہ سپوت ہے جس نے اپنے فن سے کروڑوں لوگوں کے دل جیت لئے۔ پاکستان ٹیلیویڑن ہو فلم ہو یا پھر اسٹیج، معین اختر نے ہر پلیٹ فارم پر کامیابی سے فن کے جوہردکھا کر یہ ثابت کیا کہ انکا مد مقابل کوئی نہیں۔ 24دسمبر1950کو شہر قائد میں پیدا ہونے والے اس لاجواب فنکار نے 1966میں پاکستان ٹیلیویڑن سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا۔ چاہے بچے ہوں یا بڑی عمر کے افراد معین اختر کی کامیڈی سے سب محظوظ ہوتے تھے۔ ڈرامہ سیریل روزی میں ادا کئے جانے والے یادگار کردار نے ان کے نقادوں کو بھی حیران کردیا۔ انکے یادگار ڈراموں اور اسٹیج شوز میں روزی، سچ مچ، رفتہ رفتہ، فیملی 93 ، اسٹوڈیو پونے تین ، بندر روڈ سے کیماڑی ، شو ٹائم سمیت کئی اور شامل ہیں۔ دنیا بھر کے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت سمیت اہم شخصیات کی پاکستان آمد کے موقعے پر حکومت کی جانب سے منعقد کئے جانے والے پروگرامز میں معین اختر ہی ایسے واحد فنکار تھے جنکی خدمات ہوسٹنگ کیلئے حاصل کی جاتیں۔ انکی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا۔ معین اختر اپریل 2011 میں اپنے کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انکی وفات سے نہ صرف پاکستان ایک بہترین فنکار بلکہ معاشرتی ناہمواریوں کا درد سینے میں رکھنے والے لاجواب انسان سے بھی محروم ہوگیا۔
فلم کی شوٹنگ شروع نہ ہونے پر سیف نے 11 کروڑ واپس کردئیے
ممبئی(سی ایم لنکس )معروف بھارتی اداکار سیف علی خان نے ایک ہدایت کار کی طرف سے 11 کروڑ کی رقم فلم کی شوٹنگ شروع نہ ہونے کے باعث واپس کردی۔سیف نے ساڑھے تین سال قبل ایک پروڈکشن کمپنی کی طرف سے گیارہ کروڑ کی رقم لینے کے بعد فلم سائن کی تھی لیکن اس دوران بعض ناگریز وجوہات کے باعث فلم کی عکس بندی شروع نہ ہوسکی جس پر پروڈکشن کمپنی نے گیارہ کروڑ کی رقم واپس طلب کی تو سیف نے کسی حیل و حجت کے بغیر وہ رقم متعلقہ ہدایت کار کو واپس کردی۔ بالی وڈ کی تاریخ کا یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اداکار نے اتنی بڑی رقم لینے کے بعد واپس کی ہو۔ سیف کے اس اقدام کو بالی وڈ کے حلقوں نے سراہتے ہوے انکے پروفشنلز ازم کی تعریف کی ہے۔
کترینہ ہورہی ہیں چکنی چنبیلی میں نئے روپ کیساتھ جلوہ گر
ممبئی(سی ایم لنکس )لاکھوں دلوں کی دھڑکن کترینہ کیف اب آرہی ہیں شائقین کو چونکانے ایک نئے روپ کے ساتھ آئیٹم سانگ چکنی چنبیلی میں۔ نئی فلم اگنی پت کا یہ گانا لوگوں کی نیندیں اڑادے گا ایسا کہنا ہے کہ فلم ڈائریکٹر کرن ملہوترا کا۔ وہ تو کترینہ کی ادائیں دیکھ کر اپنے ہوش وحواس گنوا بیٹھے ہیں کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ کترینہ نے اس گانے میں توقع سے بڑھ کر اچھا کام کیا ہے۔آئٹم سونگ کے میوزک کمپوزر اجے اور اوتل ہیں۔ یہ دونوں بھائی اپنی پہلی ہندی فلم کی میوزک کمپوز کررہے ہیں۔ چکنی چنبیلی میں کترینہ کا جو گیٹ اپ ہے وہ ایک مراٹھی عورت کا ہے اور یہ گانا مراٹھی گانے کا ہی ہندی ورڑن ہے۔ اس فلم کے بارے میں یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ انیس سو نوے میں اسی نام سے ریلیز ہونے والی فلم کا ری میک ہے۔اگنی پتھ کے اس ورڑن میں ریتھک روشن، سنجے دت، پریانکا چوپڑا اور رشی کپور نے نمایاں کردار ادا کئے ہیں۔ یہ فلم چھبیس جنوری کو ریلیز ہورہی ہے۔
فلم دھوبی گھاٹ کی ڈی وی ڈی ریلیز
ممبئی(سی ایم لنکس )بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی فلم دھوبی گھاٹ کی ڈی وی ڈی ریلیز کر دی۔بھارتی فلم نگری ممبئی میں ہوئی ایک تقریب میں عامر خان کے ہمراہ انکی اہلیہ اور فلم کی ہدائتکار کرن راو¿ بھی تھیں۔فلم اس برس جنوری میں ریلیز کی گئی تھی۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامر نے کہا دھوبی گھاٹ انکے پروڈکشن ہاو¿س کی بہترین فلم ہے۔وہ چاہتے تھے کہ فلم میں انکی اہلیہ کرن بھی کام کرتیں کیونکہ وہ ایک اچھی اداکارہ ہیں۔کرن نے ممبئی کو زبردست شہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر بہت سی فلمیں بنا سکتی ہیں۔ دھوبی گھاٹ عام بالی ووڈ فلموں سے ہٹ کر ہے جس میں ناچ گانا اور رومانس نہیں ہے۔
روہت اور اجے کے اختلافات ختم، گول مال4ساتھ بنانے کا اعلان
ممبئی(سی ایم لنکس ) روہت شیٹھی اور اجے دیوگن کے اختلافات ختم، گول مال4ساتھ بنانے کا اعلان کردیا۔بالی ووڈ کی کامیاب ترین کامیڈی سیریزگول مال کے مداحوں کے لیے تازہ ترین خوشخبری یہ ہے کہ گول مال 4بہت جلد تیاری کے مراحل میں داخل ہونے جارہی ہیں۔جی ہاں بلاک بسٹر کامیڈی فلم سیریز کے ہدایتکار روہت شیٹھی کے اجے دیوگن کیساتھ اختلافات ختم ہوگئے ہیں اور دونوں نے ایک بار پھر گول مال4ساتھ بنانے کے لیے ہاتھ ملالیا ہے۔گول مال 4کی شوٹنگ کا آغاز روہت شیٹھی کی فلم چنائے ایکسپرس کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد ہوگا۔فلم میں جہاں اجے دیوگن اپنے کردار میں واپس نظر آئینگے وہیں کرینہ کپور بھی دوبارہ ہیروئن کے مرکزی کردار میں نظر آئینگی تاہم فلم کی بقیہ کاسٹ کے بارے میں فی الحال کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔
بالی وڈ ”باڈی گارڈ“ سلمان کی فین نے پٹائی کردی
ممبئی(سی ایم لنکس )فلمی دنیا کے مضبوط اور انتہائی فٹ اداکار سلمان خان جو فلموں میں ایسے ایسے کمال دکھاتے ہیں کہ دیکھنے والا حیران ہوجاتا ہے ان کا ورزش کرنا اور اپنے مسلز بنانا بالی وڈ میں ضرب المثل بن چکا ہے مگر حالیہ باکسنگ کے افتتاحی اور نمائشی مقابلے میں مسٹر بالی وڈ کی زبردست پٹائی ہوئی اور انکا مخالف باکسر محمد رفیق نے مار مار بھرکس نکال دیا۔ کہا جاتا ہے کہ محمد رفیق جو انہی جیسے مسلز کے مالک ہیں کی زبردست خواہش تھی کہ ان کا مقابلہ ”باڈی گارڈ“ سے ہو۔ انہوں نے کہا کہ ”سلمان بھائی نے جب انہیں رنگ میں دیکھا تو کہا کہ کیا آرم ریسلنگ کرنا ہے؟ اس کے جواب میں اس نے انہیں ایک زبردست پنچ مارکر پوچھا کہ کیسا ہے میرا آرم؟ تاہم ماہر باکسنگ رفیق نے کہا کہ وہ سلمان خان کے بہت بڑے فین ہیں مگر انہوں نے خود کہا کہ اگر تو ان کا فین ہے تو ”شیرا“ کو ہرا کر دکھا۔ جس کے بعد رفیق نے سلمان کے باکسر شیرا کی زبردست ٹھکائی کی۔
کرینہ ایسا بلب ہیں جس سے آنکھیں چکاچوند ہوجائیں‘ عمران
ممبئی(سی ایم لنکس )عمران خان نے اس بات کااعتراف کیا ہے کہ کرینہ کپور ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں ”ایک میں اور ایک تو“ کی رومانی مزاحیہ فلم میں وہ ان کے ساتھ کردار ادا کررہی ہیں۔ عمران خان نے ببو کو ایک بجلی کے بلب سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اِدھر ڈائریکٹر نے انہیں ہدایت دی اور ا±دھر ان کے فن کی روشنی جل اٹھی جس سے آنکھوں میں چکاچوند پیدا ہوجاتی ہے۔ وہ لڑکی نہیں بلکہ ایک سحر ہے۔ تازہ ترین فلم کے پرومو میں ان کی کیمسٹری مثالی ہے جس سے ان کے فطری جوہر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ فلمساز کرن جوہر نے کہا کہ انہوں نے فلم کی تشہیر کیلئے کرینہ کے 100 سے زائد فوٹو لئے ہیں جو اس قدر حیرت انگیز ہیں کہ وہ ان کی نمائش کریں گے۔ اِدھر جب عمران خان سے پوچھا گیا کہ بالی وڈ کی ذہین ترین فنکارہ کون ہے تو انہوں نے بے ساختہ کرینہ کپور کا نام لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں ببو کو ووٹ دیں گے۔ کرن جوہر کی یہ فلم جسے شاکن مترا نے ڈائریکٹ کیا ہے آئندہ سال ویلنٹائن ڈے پر ریلیز ہو گی۔
بھارت کے یوم جمہوریہ پر اے آر رحمان کی دھنیں بجائی جائیں گی
کراچی(سی ایم لنکس )بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے نامور مسلمان موسیقار اے آر رحمان کی دھنوں پر بھارتی یوم جمہوریہ 26 جنوری 2012ءکی پریڈ (انڈیا گیٹ) میں تینوں افواج آرمی، نیوی، ایئر فورس کے بینڈ میں بھارتی جنتا کی پریڈ گراو¿نڈ میں نئی دھنیں سنوائی جائیں گی جنگ کو اپنے خصوصی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اے آر رحمن کی دھنوں کو افواج بھارت کے پریڈ بینڈ یونٹ میں شامل کرنے کیلئے صدر جمہوریہ محترمہ پریتھا پاٹل کے خصوصی حکم نامے کے ذریعہ شامل کیا گیا ہے بتایا گیا ہے کئی برسوں سے اے آر رحمن فوجی دھنوں پر کام کررہے ہیں انہیں اس سلسلے میں ایوارڈ میں مل چکا ہے سال 2012ءکے یوم جمہوریہ میں بھی اے آر رحمان کی کئی دھنیں سننے کو ملیں گی۔ یوم جمہوریہ کی پریڈ کی ریہرسل میں اے آر رحمان نے ممبئی کے تاج ہوٹل میں اپنی نئی دھن ریکارڈ کرائی ہے۔
ممبئی: ابھیشک بچن کی خصوصی بچوں کے پروگرام میں شرکت
ممبئی(سی ایم لنکس )بھارتی اداکار ابھیشک بچن نے جمعے کوممبئی میں خصوصی بچون کے لئے منعقد کئے گئے ایک اسپورٹس شو میں شرکت کی۔ اس موقعے پر خصوصی بچوں نے مارچ پاسٹ کیا ،ان کے درمیان ریس ہوئی اور بچوں نے ڈانس بھی کئے۔ابھیشک جو کہ اس پروگرام کے مہمان خسوصی تھے انہوں نے اسٹیج پر کھڑے ہو کر بچوں کو سلامی دی۔اس موقعے پر ابھیشیک بچن نے بہت خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے یہاں آکر بہت مزا آ رہا ہے یہ بچے بہت ذہین ہیں اور اگر آپ دیکھیں کہ یہ بچے کیا کر رہے ہیں تو یقینا آپ کو بھی اچھا لگے گا اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ان کو محبت سے زیادہ کسی چیز کی ضرورت نہیں اور عام لوگوں کو بھی اس سلسلے میںآگے آنا چایئے۔بھارت کی ایک این جی او کے مطابق پورے ملک میں ستر ملین خصوصی لوگ ہیں ان میں سے دس فیصد سے بھی کم ہیں جن کا باقاعدہ علاج ہوتا ہے۔
بپاشا باسو کا آئٹم سونگ کیلئے 1کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ
ممبئی(سی ایم لنکس)بنگالی حسینہ بپاشا باسو کا دماغ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا۔ایک آئٹم سونگ کے لیے 1کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کردیا۔بنگال کی حسینہ اور بالی ووڈ ماڈل و اداکارہ بپاشا باسو کا دماغ آج کل ساتویں آسمان پر پہنچا ہوا ہے اور وہ ہدایت کاروں سے منہ مانگا معاوضہ طلب کررہی ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بیڑی جلئی لے جیسا آئٹم سونگ کرکے خود کو بہترین آئٹم گرل کی فہرست میں شامل کروانے والی بپاشا باسو نے حال ہی میں ایک آئٹم گانا کرنے کے لیے 1کروڑ معاوضے کا مطالبہ کیاہے۔بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دبنگ کا تیلگو ریمیک 'گبر سنگھ"بنانے والے ہدایتکار ہریش شنکر نے بپاشا کو منی بدنام ہوئی کے تیلگو ورڑن کے لیے50لاکھ روپے کی پیشکش کی تھی۔ہدایتکار کی آفر ٹھکراتے ہوئے بپاشا نے اس آئٹم سونگ کے لیے دوگنے یعنی1کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کردی ہے جس پر ہدایت کار اب ان سے مذاکرات کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔
کراچی :نئی آرٹس کو نسل قائم کرنے کا با ضابطہ اعلان
کراچی(سی ایم لنکس )کراچی میں شہر قائد پینل نے نئی آرٹس کونسل قائم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیاہے۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر شریف کا کہنا تھا کہ فنکار برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کام نہیں کیا جارہا اور نہ ہی کراچی آرٹس کونسل میں فنکاروں کو انکا صحیح مقام مل رہا ہے۔ فنکاروں کیلئے بنائی گئی کراچی آرٹس کونسل اپنا مقصد کھو چکی ہے۔ اس موقع پرکیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں اور اظفر رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے اور یہاں مختلف گروپس کرپشن کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں جن میں بڑے بڑے سرمایہ دار بھی شامل ہیں۔
22/12/2011
ملکہ ترنم نورجہاں کو مداحوں سے بچھڑے11 برس بیت گئے
کراچی(سی ایم لنکس )برصغیر کی ملکہ ترنم نورجہاں کو اپنے مداحوں سے بچھڑے11 برس بیت گئے۔23دسمبر کو ان کی برسی کے موقع پر تقریبات کا انعقاد ہوگا۔ وہ 21ستمبر 1926ءکو قصور میں پیدا ہوئیں۔ ان کا نام اللہ وسائی رکھا گیا۔ 6سال کی عمر میں گائیکی کا آغاز کیا۔ 9 برس کی عمر میں کلاسیکل موسیقی میں مہارت حاصل کی تاہم فلمی کیریئر کا آغاز 10 برس کی عمر میں کیا۔ 1935ءمیں انہوں نے برصغیر کی پہلی پنجابی متکلم فلم ”شیلا عرف پنڈ دی کڑی“ کیلئے گانا ریکارڈ کرایا۔ ان کا پہلا گانا ”لنگ آجا پتن چنا دا یار“ لوگوں میں پسند کیا گیا۔ انہیں دنیا کی پہلی خاتون قوال کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انہوں نے 1945ءمیں زہرہ بائی امبالے والی اور امیربائی کرناتکی کے ہمراہ قوالی ”آہیں نہ بھریں شکوہ نہ کیا“ ریکارڈ کرائی۔ ملکہ ترنم نے اردو‘ پنجابی‘ ہندی اور سندھی زبان میں 10ہزار سے زائد نغمات ریکارڈ کرائے۔ غزل میں بھی وہ منفرد مقام رکھتی تھیں۔ نورجہاں کو اس لحاظ سے بھی انفرادیت حاصل ہے کہ انہوں نے 1965ء میں پاک بھارت جنگ کے دوران جس جذبہ? حب الوطنی اور خاص لگن سے اپنی پ±رکیف و دلگداز آواز میں جو نغمات گائے وہ ہماری قومی، ملی اور عسکری تاریخ کا سنہری باب ہیں جن میں ”اے وطن کے سجیلے جوانو“، ”رنگ لائیگا شہیدوں کا لہو“، ”میریا ڈھول سپاہیا“، ”میرا ماہی چھیل چھبیلا کرنیل نی جرنیل نی“، ”میرا سوہنا شہر قصور“ اور ”ایہ پتر ہٹاں تے نئیں وکدے“ شامل ہیں۔ نورجہاں کو 1966ءمیں ستارہءامتیاز سے نوازا گیا۔ 1962ءمیں انہوں نے دہلی میں بھارتی وزیراعظم اندراگاندھی سے ملاقات کی۔ برصغیر کے سپراسٹار دلیپ کمار اور لتا منگیشکر نے ان کا استقبال کیا۔ ان کے گائے ہوئے نغمات پر پرفارم کر کے بے شمار اداکاراو¿ں نے شہرت حاصل کی۔ نورجہاں کے گانے فلموں میں نغمہ، فردوس، نیلو، نشو، سنگیتا، رانی، آسیہ، نجمہ، عالیہ، نازلی، ممتاز، انجمن، صائمہ اور دیگر اداکاراو¿ں پر فلموں میں پکچرائز کئے گئے۔ نورجہاں نے 2 شادیاں کیں پہلے شوہر فلمساز و ہدایتکار شوکت حسین رضوی سے 2بیٹے اور ایک بیٹی جبکہ دوسرے شوہر اداکار اعجاز درانی سے 3 بیٹیاں پیدا ہوئیں۔ 1986ءمیں نورجہاں جب نارتھ امریکہ کے دورے پر تھیں تو انہیں دل کی تکلیف ہوئی 2000ءمیں دل کا دورہ پڑا گیا جس کے باعث 23دسمبر 2000ءکو خالق حقیقی سے جا ملیں۔ موسیقی سے وابستہ لوگوں نے ان کی برسی کے موقعہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا کہ ملکہ ترنم نے سنگیت کی دنیا پر حکمرانی کی ان کے گانے آج بھی لوگوں میں مقبول ہیں۔ گلوکارہ شبنم مجید نے کہا کہ ان کی گائیگی کا منفرد انداز تھا۔ گلوکارہ نوراں لعل نے کہا کہ نورجہاں کا گائیکی میں کوئی ثانی نہیں۔ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا وہ فن موسیقی کا ایک سمندر تھیں۔
کرینہ اور پریانکا کے اختلافات ختم،ایک دوسرے کو گلے لگا لیا
ممبئی(سی ایم لنکس ) فلمی دنیا میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی جنگ اور نوک جھوک تو چلتی ہی رہتی ہے۔لیکن ایک ایوارڈ شو میں کرینہ اور پریانکا کی دوستی نے سب کو حیران کردیا۔بھارتی علاقے اندھیری میں کر ینہ کپور اور پریانکا چوپڑا کئی دوسرے ستاروں کے ساتھ موجود تھیں،، پرفارمنس کے لیے اسٹیج پر جانے کی منتظر پریانکا اچانک اٹھ کر کرینہ کے پاس گئیں اور جھٹ سے گلے لگا لیا۔ کر ینہ نے بھی بغیر کسی جھجک کے مثبت جواب دیا۔اصل میں کرینہ کپور کے سابقہ بوائے فرینڈ شاہد کپور سے پریانکا کی دوستی کے باعث دوریاں ہوگئیں تھیں مگر پریانکا نے پہل کرکے فاصلوں کو مٹا دیا۔
ہدایتکار منیش گپتا انا ہزارے پر فلم بنائیں گےممبئی(سی ایم لنکس )معروف سماجی کارکن اور بھارت میں کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے والے انا ہزارے پر اب فلم بنائی جائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار منیش گپتا نے انا ہزارے کے کردار کو لے کر فلم کی پری پروڈکشن پر کام شروع کردیا ہے اور اس فلم میں انا ہزارے کے کردار کو ایک پولیس والے کی شکل میں دکھایا جائے گا جو کرپشن سے آزاد بھارت کا مقصد اپنے دل میں لے کر جدوجہد کا آغاز کرتا ہے اور کرپشن کے خلاف اس جنگ میں اسکا مقابلہ کرپٹ ترین سیاستدانوں سے پڑے گا۔ منیش ، فلم" سرکار "کےمصنف بھی تھے اور حال ہی میں انہوں نے فلم "ہاسٹل" کی ہدایتکاری بھی کی جس میں طالب علموں کے ساتھ تعلیمی اداروں میں ہونے والے پہلے دن کے مذاق کو موضوع بنایا گیا ہے۔
کترینہ کیف جنوب کی فلموں میں ڈانس نہیں کریں گی
چنائے(سی ایم لنکس ) بالی وڈ کی ممتاز ترین اداکارہ کترینہ کیف نے کسی بھی جنوب کی فلم میں ڈانس کرنے سے صاف انکار کردیا ہے، معلوم ہوا ہے کہ کیف کو اس ڈانس کیلئے بہت بڑی رقم کی پیشکش کی گئی تھی مگر انہوں نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہہ دیا کہ وہ جنوب میں بننے والی فلموں کیلئے رقص نہیں کریں گی۔ کترینہ کیف جو بالی وڈ کی متعدد فلموں میں آئٹم سانگ اور دیگر رقص کے کمال دکھا چکی ہیں اور بے مثل کامیابی بھی حاصل کی ہے اب کسی اور جگہ جا کر رقص کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ جنوبی فلمساز نے انہیں 3 منٹ کے ڈانس کیلئے 2 سے 3 کروڑ کی پیشکش کی تھی مگر وہ ناکام ہوگئے اس سلسلے میں کترینہ کو متعدد مرتبہ کالیں بھی کی گئیں مگر انہوں نے اپنے فیصلے کو تبدیل کرنے سے انکار کر دیا۔
ڈینل کریگ کو کروڑوں پاونڈز کی پیشکش
لاس اینجلس(سی ایم لنکس )اداکار ڈینل کریگ کو بانڈ سیریز کی پانچ فلموں میں اداکاری کیلئے کروڑوں پاونڈز کی پیشکش ہوئی ہے جو اب تک کسی بھی جمیز بانڈ کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔ بانڈ سیریز کے پروڈیوسر مائیکل ولسن کا کہنا ہے کہ جیمز بانڈ کے کردار کیلئے اس وقت ڈینیل کریگ سے بہتر کوئی اداکار نہیں ہے۔ فلمی نقادوں کے مطابق ڈینل کریگ اگر اس پیشکش کو منظور کرتے ہیں تو وہ بانڈ فلموں کی سیریز میں ان کی فلموں کا اسکور آٹھ ہو جائے گا جو ایک ریکارڈ ہوگا۔ اس سے قبل اداکار راجر مور بانڈ سیریز کی سات فلموں میں خود کو کامیاب جیمز بانڈ منوا چکے ہیں۔
فرانس میں 109سال پر انی فلم ایک نئے انداز میں
پیرس (سی ایم لنکس ) فرانس کے ماہر ین نے ایک سونو سال پرانی فلم کو ایک نیا روپ دے دیا ہے۔ A Trip to the Moon نامی یہ خا مو ش فلم سن انیس سودو میں فرانسی ہد ایتکار نے بنا ئی تھی جسے جد ید ٹیکنا لوجی کے ذریعے بلیک اینڈ وائٹ سے رنگین فلم میں تبدل کر دیا گیاہے۔ چا ند کی تسخیر کے موضوع پر بنا ئی گئی اس فلم کو سینما کی تا ریخ کی پہلی بلا ک بسٹر فلم بھی کہا جا تاہے جس کا یہ نیا ورڑن چند ماہ قبل کینز فلم میلے میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔
ابھیشک بچن کی درگاہ اجمیر شریف پر حاضری
اجمیر شرےف(سی ایم لنکس )بھارتی اداکار ابھیشک بچن نے باپ بننے کے بعد پہلی مرتبہ اجمیر شریف میں واقع عظیم صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر حاضری اور دعا مانگی۔ ابھیشک جب درگاہ میں داخل ہوئے تو اس موقع پر انکے گرد ہجوم اکھٹا ہوگیا۔اس موقع پر انھوں نے اپنے سر پر ٹوکرا اٹھا رکھا تھا جس میں مزار پر ڈالنے کے لیے پھول اور چادر تھی۔ اس موقع پر ابھیشک نے مزار پر دعا مانگی اور ماتھا ٹیکا۔ ابھیشک کی آمد پر مقامی میڈیا بھی بھاری تعداد میں موجود تھا۔ ابھیشک نے بتایا کہ وہ سات سال بعد اس درگاہ پر آئے ہیں۔ وہ جب بھی یہاں آتے ہیں۔ انھیں بہت سکون ملتا ہے۔ وہ ہمیشہ یہاں پر فیض حاصل کر نے آتے ہیں۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ہدایت کار عباس مستان بردارز بھی موجود تھے۔
عامر خان بنیں گے ڈاکو
ممبئی(سی ایم لنکس )بھارتی فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اپنی نئی فلم میں ڈاکو بنیں گے، چالیس سال سے زائد عمر میں کالج بوائے سے لے کر دھوم 3 میں مارڈرن ولن کا رول کرنے والے عامر اپنی آئندہ فلم میں ڈاکو بنیں گے۔ بھارتی میڈیا کے عامر خان مقبول خان کی فلم چمبل سفاری میں کام کریں گے۔ جس میں وہ ڈاکو کاکردارادا کریں گے۔ مقبول خان کاکہناتھا کہ فلم کی کاسٹ مکمل نہیں ہوئی لیکن عامر خان کو فائنل کرلیا گیا ہے۔
فلم ہیروئن میں لیڈ رول کیلئے کرینہ پرفیکٹ ہیں: پریانکا
ممبئی(سی ایم لنکس )بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ ہدایت کار مدھر بھنڈارکر کی فلم ہیروئن کے لیڈ رول کے لیے کرینہ کپور پرفیکٹ چوائس ہیں۔پریانکا نے بتایا کہ کہ مدھر بھنڈارکر نے فلم ہیروئن میں مرکزی کردار کے لیے پہلے مجھے پیشکش کی تھی تاہم میں نے یہ رول اس لیے قبول نہیں کیا کیونکہ اس میں میرا کردار فلم فیشن کے کردار سے خاصی مطابقت رکھتا تھا۔ پریانکا نے کہا کہ بےبو بہت زبردست اداکارہ ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ فلم ہیروئن میں اپنے کردار سے انصاف کریں گی۔ ایک سوال کے جواب میں پریانکا نے کہا کہ ہیروئن میں لیڈ رول کے لیے کرینہ سے بہتر اداکارہ اس وقت مارکیٹ میں نہیں ہے۔
اداکارہ کرسٹین بیل کو شدید تنقید کا سامنا
بیجنگ(سی ایم لنکس )چین نے ہالی ووڈ سٹار کرسٹین بیل کو ایک اندھے نظر بند سماجی کارکن سے ملنے کی کوشش کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ہوا یوں کہ کرسٹین بیل جو گزشتہ ہفتے اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں چین آئی ہوئی تھیں۔ انہوں نے کیمرہ مینوں کے ہمراہ صوبہ شیئرنگ میں گزشتہ پندرہ ماہ سے گھر پر نظر بند ایک اندھے سماجی کارکن شینڈونگ سے ملنے کی کوشش کی تھی تاہم سکیورٹی محافظوں نے انہیں ملنے سے روک دیا تھا جس کے بعد کافی ہنگامہ آرائی ہوئی۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیل کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ حرکت شرمناک ہے۔
ہالی ووڈ، تھری ڈی ٹیکنالوجی میں بہتری کیلئے کوشاں
لاس اینجلس(سی ایم لنکس ) تھری ڈی میگھائٹ بریک تھرو کے دو سال بعد بھی ہالی ووڈ نئی ٹیکنالوجی کی بہترین استعمال کے فیصلے کیلئے کوشاں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2011 کے اختتام پر تھری ڈی فلموں کے جن میں سٹیون سیلبرگ کی ہالیڈے سمیش ٹینٹائیٹ اور دیگر شامل ہیں کی ریلیز کے بعد بھی فلم میکر ان میں استعمال کی گئی ٹیکنالوجی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہالی ووڈ انڈسٹری کے باکس آفس کے ایک سینئر تجزیہ نگار چیف باکس کا کہنا ہے کہ دو ہزار گیارہ میں تھری ڈی فلم ڈسٹری بیوشن سٹوڈیو اور تھیٹروں کیلئے سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے کیونکہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال میں بہتری لانے کے حوالے سے کافی گنجائش موجود ہے۔
وینا کی متنازع حرکتوں پربھارتی مسلم کمیٹی کا فتویٰ
ممبئی(سی ایم لنکس)بھارت میں آل انڈیا مسلم کمیٹی نے اداکارہ وینا ملک کے خلاف فتویٰ جاری کردیا۔ فتوے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی اداکارہ وینا ملک کی قابل اعتراض اور نازیبا تصاویر اور رئیلٹی شو میں نکاح کی توہین اسلامی معاشرے میں منفی رجحانات کو فروغ دے سکتے ہیں۔ بھارتی مسلمانوں کی تنظیم آل انڈیا مسلم کمیٹی بھوپال نے فتوے میں کہاہے کہ وینا ملک کو بھارت میں مسلم کمیونٹی سے خارج کردیا گیا ہے لہٰذا اب اس کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے۔آل انڈیا مسلم کمیٹی کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین اے ایس خرم کا کہناہے کہ پاکستانی اداکارہ کے طرزعمل سے نوجوانوں بالخصوص لڑکیوں میں منفی رجحانات فروغ پاسکتے ہیں۔ وینا نے ٹی وی رئیلٹی شو میں ہندوانہ طریقے سے شادی کا معاہدہ کرکے اسلام کی بھی توہین کی۔بھااتی میڈیا کے مطابق ستر ارکان پر مشتمل شوری نے دو روز غور کے بعد فتوی جاری کیا ہے۔اس کی قابل اعتراض تصویروں سے خود اس کے والد کو لاتعلق ہونے پر مجبور کردیا ہے۔ ادھر بولڈ کرداروں کے حوالے سے مشہور بھارتی اداکارہ راکھی ساونت بھی یہ کہنے پر مجبوور ہوگئی ہیں کہ وینا تو پہلے ہی شادی شدہ ہیں۔ ٹی وی شو میں انہیں ،سوئمور ، ”کون چنے“ گا۔ انہوں نے کہاکہ وینا تو شادی کے بغیر ہی اشمت پٹیل کے ساتھ اس کے گھر میں مقیم ہیں۔
گلوکارہ ریحانہ پر تنقید، میگزین ایڈیٹر مستعفیٰ
نیویارک(سی ایم لنکس)امریکی گلوکارہ ریحانہ پر تنقید کرنے والے میگزین ایڈیٹر نے استعفیٰ دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میگزین چیکی کے ایڈیٹر انچیف ایوا ہوتیکی نے گلوکارہ ریحانہ کے حوالے سے اپنے میگزین میں ایک تنقیدی آرٹیکل شائع کرتے ہوئے لکھا تھا کہ گلوکارہ کا سٹائل اور انداز جارحانہ اور رجڈ ہے جس پر گلوکارہ نے اپنے ٹویٹر پر جوابی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے خلاف لکھے گئے آرٹیکل کو حقوق انسانی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے میگزین ایڈیٹر کو بھی بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد میگزین ایڈیٹر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
لاہور : چار روزہ برائیڈل فیشن ویک ختم
لاہور(سی ایم لنکس)لاہور میں چار روزہ برائیڈل فیشن ویک ختم ہوگیا ہے۔ آخری روز ماڈلز نے ملبوسات پہن کر ریمپ پر واک کی۔آخری روز ملک کے معروف ڈیزائنر عمر سعید،کارما اور ڈیماس کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کے نمائش کی گئی۔ اس موقع پر مختلف ماڈلز نے دیدہ زیب عروسی ملبوسات پہن کر ریمپ پر واک کی۔شائقین فیشن نے نت نئے ڈیزائن اور ملبوسات کے ساتھ ساتھ ماڈلز کی پرفارمنس کو بھی بے پناہ سراہا۔فیشن انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کا کہنا تھا کہ ملکی فیشن انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے جو انتہائی خوش آئند ہے۔ فیشن شو کے دوران بدنظمی کے باعث شائقین کو دشواری کا سامنا بھی رہا۔
کرن جوہر کی فلم ”اگنی پت“ ہندوستان کے یوم دفاع پر ریلیز ہوگی
کراچی(سی ایم لنکس)بھارتی فلم انڈسٹری (بالی ووڈ) کے نامور فلمساز و پروڈیوسر، ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ”اگنی پت“ نمائش کیلئے سینسر بورڈ آف انڈیا سے منظور ہو گئی ہے۔ فلم اگنی پت کے ہدایت کار کرن ملہوترہ نے بدھ کے روز فلم نگر کے گورے گاو¿ں میں فلم اگنی پت کی ریلیز کے بارے میں کہا ہے کہ 26جنوری 2012 کو اگنی پت سات چالیس سنیما گھروں کے بک ہو چکی ہے صرف ممبئی کے چالیس سنیما گھروں میں 26جنوری 2012 بھارتی یوم دفاع کے دن ریلیز ہو گی۔ 26جنوری 2012 کو اس کے تینوں شو بغیر سرکار کے ٹیکس کے ہوں گے۔ طلباءاور معذور افراد کیلئے تینوں شو ممبئی کے سنیما گھروں میں مفت ہوں گے۔ فلم اگنی پت میں نامور بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار کام کر رہے ہیں جن میں سنجے دت، ریتک روشن، پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف اور رشی کپور شامل ہیں۔ فلم کی صدابندی میں اجے اتول اور وشال شیکھر کے نغمے شائقین کیلئے تیار کئے ہیں فلم کی شوٹنگ ممبئی سمیت گیارہ بھارتی شہروں میں ہوئی ہے فلم میں خاصی سرمایہ کاری کی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ فلم اگنی پت کے تین شو پروگرام دبئی، بنکاک اور تل ابیب میں ہوں گے فلم کے پبلسٹی نگراں جے شنکر کا کہنا ہے لبنان، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور عراق میں فلم اگنی پت 26جنوری 2012 ہی کو ریلیز ہو جائیگی۔
رابندر ناتھ ٹیگور اور ان کی محبوبہ پر فلم بن رہی ہے
لندن (سی ایم لنکس)ارجنٹائن کے ہدایت کار پابلو سیزر بھارتی شاعر رابندر ناتھ ٹیگور پر ایک ایسی فلم بنارہے ہیں جس کا موضوع اس عظیم شاعر کی نجی زندگی کا ایک انتہائی حسّاس پہلو ہے۔ پابلو سیزر کا نیا فلمی منصوبہ ارجنٹائن کی ہی ادیبہ وکٹوریہ اوکیمپو کے ساتھ ٹیگور کے قریبی تعلق پر مبنی ہے۔ وکٹوریہ ارجنٹائن کے ایک ادبی جریدے کی ایڈیٹر تھیں اور ساتھ ہی ثقافتی حقوق کیلئے بھی سرگرم تھیں۔ فلم کی کہانی 1924ءمیں ٹیگور کے ارجنٹائن میں عارضی قیام کے گرد گھومتی ہے جس کے دوران وکٹوریہ اوکیمپو کے ساتھ ان کا گہرا جذباتی تعلق پیدا ہوگیا تھا۔ ڈائریکٹر سیزر کہتے ہیں کہ فلم کے کچھ حصے میں آج کے دور کی جبکہ کچھ میں 1920ءی دہائی کے زمانے کی منظر کشی کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا میں نے اس فلم پر کام 2008 ء میں ارجنٹائن میں بھارتی سفیر کے کہنے کے بعد شروع کیا تھا لیکن ریسرچ اور فنڈنگ کی وجہ سے میں یہ منصوبہ ٹیگور کی ایک سو پچاسویں برسی کے موقع پر مکمل نہیں کرسکا۔ وکٹوریہ اوکیمپو ایک چھوٹی عمر سے ہی ٹیگور سے متاثر تھیں اور بھارتی شاعر کا ان کی شخصیت پر گہرا اثر تھا۔ ٹیگور اور وکٹوریہ کے آپس میں رشتے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے 1925ءمیں شائع ہونے والی اپنی نظموں کی کتاب کا انتساب وکٹوریہ کے نام کیا تھا۔
لاکھوں انسانوں کی پسند ہیمامالنی کو جانوروں سے محبت پر اعزاز
ممبئی(سی ایم لنکس) لاکھوں انسانوں کی دلوں کی دھڑکن ہیمامالنی کو جانوروں سے محبت کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے جانوروں پر ظلم کے خلاف مسلسل آواز بلند کی اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کئے جس پر انہیں ”سال کی بہترین شخصیت“ کا خطاب ملا ہے۔ ”حیوانوں کے ساتھ اخلاقی برتاو¿“ نامی تنظیم کے چیف پورواجوشاپورا کا کہنا ہے کہ ”ڈریم گرل“ نے حیوانوں کے ساتھ جو محبت اور مہربانی کا رویہ رکھا وہ ایک عظیم کام تھا۔ وہ نہ صرف ہندوستان بلکہ ساری دنیا کے جانوروں کیلئے مہم چلا رہی ہیں اس کے لئے اپنا قیمتی وقت دیتی ہیں اور عملی اقدامات بھی کر رہی ہیں۔ ہیما بل فائٹنگ پر پابندی لگانے کی مہم چلا رہی تھیں جس میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور ہندوستان میں اس پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے اس کے علاوہ وہ ممبئی میں گاڑیوں میں گھوڑوں کے استعمال کے خلاف بھی کام کر رہی ہیں۔
کترینہ اور عمران کی ”ایک میں ایک تو“ کی شوٹنگ لاس ویگاس میں ہوگی
لاس ویگاس (سی ایم لنکس) فلمساز کرن جوہر اور ڈائریکٹر شوکون میرا اپنی آئندہ فلم ”ایک میں اور ایک تو“ کی شوٹنگ دنیا کے سب سے مہنگے شہر لاس ویگاس میں کریں گے۔ اس فلم میں کترینہ کیف اور عمران خان کردار ادا کر رہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ شوٹنگ کرسمس کے موقع پر ہوگی جبکہ جوا خانوں کا یہ شہر اور زیادہ مہنگا ہو جاتا ہے۔ ہالی وڈ کے فلمساز بھی وہاں ان دنوں شوٹنگ کرنے کی ہمت نہیں کرتے مگر فلمساز اور ہدایتکار دونوں ہی وہاں شوٹنگ کرنے کے حق میں ہیں۔ اس فیصلے کا سب سے زیادہ فائدہ کترینہ کو پہنچے گا جنہیں کرسمس لاس ویگاس جیسے شہر میں منانے کا موقع حاصل ہوگا۔ ایک ذریعہ کے مطابق کرسمس کے دنوں میں لاس ویگاس میں شوٹنگ کی اجازت نہیں ملتی کیونکہ اس کیسینو سٹی ساری دنیا سے لوگ وہاں تفریح کرنے اور جوا کھیلنے آتے ہیں۔ تاہم فلم کی کہانی کے مطابق مرکزی کردار لاس ویگاس میں کرسمس کی شب شادی کرنے والے ہیں تو یہ ضروری ہوگیا ہے کہ اصل مقام پر ہی شوٹنگ کی جائے۔ اس مقصد کیلئے فلمساز اصل فیس سے 50فیصد زائد ادا کرکے وہاں فلمبندی کی اجازت حاصل کر رہے ہیں۔
فرحان اختر کی ہٹ فلم ’راک آن‘ کے سیکوئل پر کام شروع
ممبئی (سی ایم لنکس) فرحان اختر کی ہٹ فلمراک آن کے سیکوئل پر کا م شروع کر دیا گیا۔بالی ووڈ اداکار اور ما یہ ناز ڈائیریکٹرفرحان اختر نے سال2008کی ہٹ فلمراک آن کا سیکوئل بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔فرحان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ڈان ٹو کی تیاری کے بعداب وہ فلم Bhaag Milkha Bhaagکی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی تکمیل کے ساتھ ہی وہ راک آن ٹو کی شوٹنگ کا آغاز کر دینگے۔ واضح رہے کہ ا س فلم کے ذریعے ہدایت کار فرحان اختر نے پہلی مر تبہ بالی ووڈ میں بحیثیت اداکار قدم رکھا تھا جس میں ان کی اداکاری اور گائیگی دونوں کو شائقین نے بے حد پسند کیا تھا۔فر حان اختر کاکہنا ہے کہ راک آن ٹو میں فلم کی اوریجنل کاسٹ کو ہی شامل کیا جائے گا جس میں ان کے علاوہ ارجن رام پال نے مر کزی کردارادا کیا تھا۔فرحان کے مطابق اس فلم کے سیکوئل کی شوٹنگ کا آغاز2012 میں کر دیا جائے گا۔
21/12/2011
ممبئی:پریانکا کی شاہ رخ پر مکوں اور لاتوں کی بارش
ممبئی(سی ایم لنکس )ممبئی میں ایک شو کے دوران بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کو اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے مکوں سے پیٹ ڈالا اور لاتیں بھی برسائیں۔مئی میں شو کے دوان جب میزبان نے پریانکا چوپڑا سے سوال کیا کہ اگر کوئی سرپھرا سرعام کسی لڑکی سے بدتمیزی کرے تو اسے کیا کرنا چاہئے۔ اس پر پریانکا نے شاہ رخ خان کو پیشکش کی کہ وہ سڑک پر چلتے کسی لڑکے کی طرح اداکاری کریں جو کسی راہ چلتی لڑکی سے بدتمیزی کرے۔ شاہ رخ خان نے پریانکا کو تنگ کرنے کی اداکاری کی جس پر اداکارہ نے ا±ن پر مکے برسائے اور لاتیں بھی ماریں۔ دونوں فنکاروں کی اس اداکاری پر شو میں موجود تمام لوگوں نے بھی خوب لطف اٹھایا۔
ممبئی(سی ایم لنکس )بالی ووڈ کے اداکار گوندا 48 برس کے ہوگئے، 21 دسمبر 1963ءکو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر تھینے میں پیدا ہونے والے گوندانے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز 1986ءمیں فلم الزام سے کیا۔ 120سے زائد ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے گوندا نے ابتدائی دور میں ایکشن اور ہلکی پھلکی رومانس فلموں میں اپنے ڈانس اور اداکاری سے بے حد شہرت حاصل کی تاہم بعد میں انہیں ایک بہترین اور منفرد کامیڈی اداکار کی حیثیت اور پہچان حاصل ہوئی۔ گووندا کی کامیاب فلموں میں غیر قانونی، ظلم کی حکومت، شعلہ اور شبنم، آنکھیں، راجو بابا، دیوانہ مستانہ، شکاری، ساجن چلے سسرال، قلی نمبر 1، حسینہ مان جائیگی، سلامِ عشق، بھاگم بھاگ اور پارٹنر سمیت لاتعداد فلمیں شامل ہیں جن پر انہیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔ فلموں میں بے مثال اداکاری کا مظاہرہ کر کے ایوارڈز وصول کرنے والے گوندا سیاست کے شعبے میں بھی کامیاب رہے اور انہوں نے قریباً پانچ سال پارلیمنٹ میں خوش اسلوبی سے اپنے فرائض نبھائے۔ واضح رہے کہ گوندا کو 1999ءمیں بی بی سی چینل کی جانب سے کروائے گئے ایک سروے میں پچھلے ہزار سالوں کے دس بہترین سٹیج اور آن اسکرین سٹارز میں بھی شامل کیا گیا۔
لاس اینجلس(سی ایم لنکس ) ہالی ووڈ کی ایکشن سریز انڈرورلڈ کی نئی فلم جنوری میں رلیز کی جائے گی۔انڈر ورلڈ سیریز کی تسیری فلم انڈر ورلڈ اویکننگ میں ایک مرتبہ پھرکیٹ بیکنسیل اور سینڈرن ہولٹ ایکشن میں نظر آئیں گے۔تھری ڈی فارمیٹ میں تیارکی گئی اس فلم کی کہانی ویمپائرز اور انسانوں کے درمیان لڑائی کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کے خوبصورت ایکشن مناظر قابل دید ہیں۔ فلم اگلے سال بیس جنوری میں سینماو¿ں گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
ممبئی(سی ایم لنکس )رتیس سدھوانی، فرحان اختر اور شارخ رخ نے اس وقت اطمینان کی سانس لی جب ممبئی ہائیکورٹ نے ان کی فلم ”ڈون2“ پر پابندی کی درخواست مسترد کردی۔ یہ درخواست شرمان فلمز کی طرف سے دائر کی گئی تھی جنہوں نے 1978ءمیں فلم ”ڈون“ بنائی تھی جس میں امیتابھ بچن نے مرکزی ادار کیا تھا۔ درخواست میں الزام لگایا تھا کہ اس فلم کا نام دھن اور نغموں کو ڈون 2 میں استعمال کرکے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ مدعی نے یہ بھی کہا کہ اس فلم کا نام استعمال کرنے اور ان کی فلم کی کہانی اور موسیقی کے سلسلے میں انہیں پہلے سے مطلع نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم ممبئی ہائیکورٹ کے جج جسٹس ایف ایف وجیندار نے فلم کی نمائش کا حکم امتناعی جاری کرنے کی درخواست کو رد کردیا۔ دریں اثناءمدعی نے عدالت میں ایک اور درخواست دائر کی ہے جس میں 2 سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔
لندن(سی ایم لنکس )ٹوئٹر اور فیس بک پر پاپ دیوا لیڈی گاگا کے پرستاروں کو سامنا کرنا پڑا ایک دلچسپ صورتحال کا۔ پاپ دیوا لیڈی گاگا کے ایک لاکھ پرستاروں کی خوشی کا اس وقت ٹھکانا نہ رہا جب ان کو گلوکارہ کی جانب سے موصول ہو ا پیغام جس میں تھا وعدہ ایک عدد آئی پیڈ2 دینے کا وہ بھی بالکل مفت۔ لیکن یہ خوشی اس وقت مایوسی میں بدل گئی جب اس بات کا انکشاف ہو ا کہ یہ پیش کش دراصل لیڈی گاگا کی طرف سے نہیں تھی بلکہ یہ کارنامہ تھا ہیکرز کا۔ ہاں ایک خبر انھوں نے اپنے پرستاروں کو ضرور دی اور وہ خبر تھی ہیکنگ ختم ہونے کی۔
لاس اینجلس(سی ایم لنکس ) ہالی ووڈ کی نئی تھرلر مووی دی گرل ود دی ڈریگن ٹیٹو بدھ کو پردہ اسکرین کی زینت بنے گی۔ فلم کی کہانی ایک صحافی کے گرد گھومتی ہے جو چالیس سال سے گمشدہ خاتون کی تلاش میں نکلتا ہے لیکن یہ تلاش اسے خاصی مہنگی پڑتی ہے اور اسے خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہالی ووڈ ایکشن ہیرو ڈینیل گریک فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
ممبئی(سی ایم لنکس )اداکارہ میرا معروف بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ پر فلمائے گئے گانوں پر رقص کریں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سال کرسمس کے موقعے پر امریکا میں ایک تقریب میں اداکارہ میرا شرکت کریں گی۔ میرا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نئے سال کی آمد کے حوالے سے امریکا میں پرفارمنس کی متعدد آفرز ہیں لیکن تاحال انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
کراکس(سی ایم لنکس )سابق مس وینزویلا ایوا اکوال کینسر کے باعث صرف اٹھائیس سال کی عمرمیں انتقال کر گئیں۔ایوااکوال امریکی ریاست ہیوسٹن کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھیں ، اور ان کا انتقال بھی وہیں ہوا۔سن 2000 ءمیں ایوا اکوال کو مس وینزویلا منتخب کیا گیا تھا۔ اور وہ اسی سال مس یونیورس مقابلے میں فائنل تک پہنچی تھیں۔ایوا نے ماڈل، اداکارہ اور ٹی وی اینکر کے طور پر بھی کام کیا۔ایوا کو وینزویلا میں چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلانے کی وجہ سے کافی مقبولیت ملی۔کینسر کی بیماری سے اپنی لڑائی کے حوالے سے انہوں نے ایک کتاب بھی لکھی جسے بے حد پسندکیاگیا۔
لاس اینجلس (سی ایم لنکس )ہالی وڈ فلم "دی ہابٹ ،این ان ایکس پیکٹڈ جرنی کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔فلم کے ہدایتکار پیٹر جیکسن ہیں اور مرکزی کرداروں میں" کیٹ بلینچٹ ،لیوک ایونز اور "الیجا وڈ شامل ہیں۔انگلش ناول سے لی گئی اس فلم کی کہانی میں مرکزی کردار بونوں کی مملکت بچانے کی کوشش کرتا ہے جسکے دوران اسکا مقابلہ جادوگر سے ہوتا ہے۔فلم آئندہ سال دسمبر میں سینماو¿ں کی زینت بنے گی۔
لاہور(سی ایم لنکس) ماضی کے معروف اداکار زاہد خان طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے۔ان کی عمر چونسٹھ برس تھی، نمازجنازہ آج نماز ظہرکے بعد ماڈل ٹاو¿ن میں ادا کی جائیگی۔زاہد خان ستر نے ستر اور اسی کی دہائی میں کئی کامیاب فلموں میں اہم کردار ادا کئے۔ انکی پہلی فلم میری دوستی تیرا پیار انیس سو ارسٹھ میں ریلیز ہوئی جس کے بعد بیس سالہ کیرئیر میں انہوں نے ہر نوعیت کے کردار ادا کئے۔ ان کی مشہور فلموں میں آنسو ، تہذیب ، دو آنسو ، انہونی ، پردہ نہ اٹھاو¿ ، پیاسا ، بلونت کور ، محل میرے سپنوں کا شامل ہیں۔ دیا اور طوفان اور آنسو میں انہیں ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ زاہد خان کئی سال سے فلمی دنیا سے کنارہ کش اور علالت کے باعث گھر تک محدود تھے۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں منگل کی شام ہسپتال لایا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ انہیں ماڈل ٹاو¿ن میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
کراچی(سی ایم لنکس) قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو جہان فانی سے کوچ کئے 29 برس بیت گئے۔ ان کا لکھا گیا قومی ترانہ ہمیشہ گونجتا رہیگا۔حفیظ جالندھری 14 جنوری 1900 میں مشرقی پنجاب کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے۔انہوں نے رسمی تعلیم تو محض 7 جماعت تک حاصل کی۔ مگر قدرت نے انہیں ایسی ذہانت عطا کی کہ کئی اخبارات و جرائد میں بطور مدیر کام کیا۔حفیظ جالندھری نے تحریک پاکستان میں بھی سرگرم کردار ادا کیا۔ 1948 میں قومی ترانہ کمیٹی نے ان کے لکھے گئے ترانے کو مملکت خداد کے قومی ترانے کے طور پر منظور کر لیا۔وہ 1965 کی پاک بھارت جنگ میں ولولہ انگیز شاعری سے عوام میں جوش و جذبہ پیدا کرتے رہے۔بہترین خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ حفیظ جالندھری 21 دسمبر 1982 کو ہم سے بچھڑ گئے۔ لیکن ان نام اور کام دونوں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
دوبئی (سی ایم لنکس) ابھیشک بچن کی فلم ”پلیئر“ کے پریمیئر کے موقع پر ریڈکارپٹ کی روایت کے بجائے گولڈن کارپٹ پر واک ہوگی۔ فلم کے منتظمین نے فیصلہ کیا ہے کہ فلم کی اہمیت کے پیش نظر روایتی ریڈ کارپٹ کی جگہ طلائی رنگ کا قالین استعمال ہوگا جس پر فلم کے ستارے رونق افروز ہوں گے جن میں ابھیشک کے علاوہ سونم کپور اور بپاشا باسو قابل ذکر ہیں۔ یہ پریمیئر دوبئی میں 4 جنوری کو ہوگا۔ بالی ووڈ کی یہ فلم عظیم کلاسک ”ڈی اٹالین جاب“ کی ری میک ہے جس میں چوروں کے ایک گینگ کو دکھایا گیا ہے جو سونا چرانے کا منصوبہ بناتا ہے۔ عالمی پریمیئر کے مقامی منتظمین کا کہنا ہے کہ ریڈ کارپٹ کی جگہ گولڈن کا انتخاب اس بنیاد پر کیا گیا ہے کہ فلم کی کہانی کا تانا بانا سونے کے گرد بنا گیا ہے لہٰذا اس کیلئے طلائی رنگ ہی مناسب سمجھا گیا۔ آرگنائزر شجاع سید نے بتایا کہ پریمیئر کے موقع پر ایک گولڈن مقابلہ تھا جس میں حاضرین سے ایک تجوری کے کمبینیشن ملانے کے لیے کہا جائے گا اور جو بھی کامیاب ہوگا اسے تجوری میں رکھا ہوا سونا دیدیا جائے گا۔
کراچی (سی ایم لنکس)دی نیوز نے انٹرنیشنل ایڈیٹوریل کارٹون مقابلے میں جو عالمی پیمانے پر ہوا دوسری پوزیشن حاصل کی ہے اس میں 70 اقوام نے شرکت کی تھی۔ اس کمپٹیشن میں 73 ممالک کے ایک ہزار کارٹون شامل ہوئے تھے جسے سینٹر آف انٹرنیشنل پرائیوٹ انٹرپرائزز نے اسپانسرز کیا تھا۔ واشنگٹن میں جج کمیٹی کے چیئرمین ٹام گبسن کا کہنا تھا کہ مقابلے میں 1000 کی انٹری نے انہیں حیرت زدہ کردیا تھا جس میں مختلف النوع کے نادر نمونے شامل تھے۔ پاکستانی کارٹون جسے کریم راٹھور نے جس کا تھیم کرپشن تھا، دوسرا انعام حاصل کیا۔ اس کے علاوہ دو اور کارٹون بھی شامل تھے جو ڈیموکریسی اور جنڈر ایکویٹی تھے۔ دریں اثناءاسرائیل سے تعلق رکھنے والے کارٹونسٹ کو اول اور ہندوستانی کارٹونسٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پشاور میں دلیپ کمار کا مکان قومی ورثہ قرار دینے پر اظہار تشکر
نئی دہلی(سی ایم لنکس) برصغیر کے عظیم فنکار دلیپ کمار نے اپنے آبائی گھر جو پشاور میں واقع ہے کو قومی ورثہ قرار دینے پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ ان کے ہم عصر اداکار راجکپور کا خاندانی مکان بھی پشاور میں ہی ہے۔ لیجنڈ اداکار جنہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر 11 دسمبر کو ٹوئٹر میں شمولیت کی ہے اپنے بلاگ میں کہا ہے کہ ”یہ خبر کہ ان کا مکان جہاں وہ 1922ئ میں پیدا ہوئے تھے اور جہاں قصہ خوانی بازار میں ان کے بچپن کا سنہرا دور گزرا ہے جب غیرمنقسم ہندوستان تھا کو قومی ورثہ قرار دیدیا گیا ہے یہ ایک انتہائی خوش کن خبر ہے جس نے انہیں اس دور میں پہنچادیا جب قیمتی ایام ان اطراف میں گزرے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میری یادوں میں میرے آباو¿ اجداد گھوم رہے ہیں۔ میرے دادا اور میرے چچا آج بھی میرے ذہن میں زندہ ہیں جن کے ساتھ میرا انتہائی خوشگوار بچپن گزرا ہے۔ دلیپ کمار نے لکھا کہ میری انتہائی حسین ماں اور ان کا صاف ستھرا باورچی خانہ آج بھی میری یادوں میں تازہ ہوگیا جن کی شکل دیکھ دیکھ کر ان کا دل نہیں بھرتا تھا۔ انہوں نے پشاور کے قصہ خوانی بازار کے ان داستان گوو¿ں کو یاد کیا جن کی داستانیں ان کی زندگی کے اولین اسباق تھے۔ واضح رہے کہ محمد یوسف جو بعد میں دلیپ کمار کی حیثیت سے مشہور ہوئے پشاور کے قصہ خوانی بازار کے محلے خداداد میں 11 دسمبر 1922ءکو پیدا ہوئے تھے۔
جان ابراہام کا ایکشن شائقین کو بھا گیا
ممبئی(سی ایم لنکس )جان ابراہام کا ایکشن شائقین کو بھا گیا فلم فورس نے پہلے ہی ہفتے بائیس کروڑکا بزنس کرلیا۔ جان ابراہام کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم فورس نے ریلیزہوتے ہی فلم بینوں کو سنیماگھر آنے پر فورس کردیا۔مزاحیہ اداکاری کے بعد جان ابراہام ایک بار پھر ف ±ل ایکشن میں نظرآئے ہیں۔ فلم میں جان نے اپنی باڈی بلڈنگ کا خوب فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک سو پچاس کلو کی ہیوی بائیک اٹھا لی۔ جس پر بالی ووڈتو حیران ہوا ہالی ووڈنے بھی داد دی۔ بپاشا کے ساتھ جوڑی ٹوٹنے کے بعد جان ابراہام جنیلا ڈی سوزا کے ساتھ پہلی بار نظرآئے ہیں۔
ممبئی(سی ایم لنکس )بینڈ باجا بارات میں اپنی بے ساختہ اداکاری سے سب کو متاثر کرنے والے رنویر سنگھ صرف ایک فلم کے بعد ہی مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی جگہ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ نو سموکنگ اور بلیک فرائیڈے جیسی منفرد فلمیں بنانے والے فلم ساز انوراگ کشپ رنویر سنگھ کی اداکاری سے اتنے متاثر ہوگئے کہ انہوں نے اپنی آنے والی فلم میں عامر خان کی جگہ رنویر سنگھ کو لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انوراگ اپنی فلم بلیک والویٹ کے لیے طویل عرصے سے عامر خان کا انتظار کر رہے ہیں جو وقت نہ ہونے کے سبب انہیں کوئی جواب نہیں دے رہے تھے۔ تاہم رنویر سنگھ کو دیکھ کر انوراگ کو لگا کہ عامر کا متبادل مل گیا ہے اور بالاآخر انہوں نے عامر خان کا انتظار چھوڑ کر بلیک والوٹ میں رنویر سنگھ کو کاسٹ کر لیا ہے۔
کراچی(سی ایم لنکس )مسحور کن آواز اور منفرد انداز سے گانوں کو امر کرنے والے گلوکار کشور کمار کو مداحوں سے بچھڑے چوبیس برس بیت گئے۔ کشور کمار انیس سو انتیس میں مدھیا پردیش کے بنگالی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ اُن کا اصل نام ابہاس کمار گنگولی تھا،، ان کے بڑے بھائی اشوک کمار اور انوپ کمار کے نام بھارتی فلم انڈسٹری میں کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ کشور کو کم عمری سے ہی اداکاری اور گلوکاری کا شوق تھا جو اُنہیں بمبئی کھینج لایا۔ انیس سو اڑتالیس میں فلم ضدی کے لیے کشور دا نے پہلا گانا ریکارڈ کرایا۔ قدرت نے انہیں خداداد صلاحیتوں سے نوازا تھا جس کی بدولت کشور کمار نے بھارتی فلمی نگری میں آواز کا ایسا جادو جگایا جو آج تک کانوں میں رس گھول رہا ہے۔ کشور کمار نے دلوں کو ایسا چھوا کہ ہر نیا آنے والا گلو کار انہیں اپنا روحانی استاد مانتا ہے۔ ان کے بیشتر گیت آج بھی اتنے ہی مقبول ہیں جتنے ریلیز کے وقت ہٹ تھے۔ کشور دا نے جہاں اپنی آواز سے دلوں کو مسحور کیا وہیں انہوں نے شوخ اور چلبلے انداز میں گیت گا کر سب کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ کشور کمار نے اکاسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اُن کی مشہور فلموں میں چلتی کا نام گاڑی،آشا،ہاف ٹکٹ ،نیو دہلی جیسی فلمیں شامل ہیں۔ کشور کمار نے بارہ فلمیں بھی بنائیں لیکن اُنہیں پزیرائی نہ مل سکی۔ کشور نے تقریباََ پانچ سو سے زائد فلموں کیلئے گیت گائے۔ ا نہیں آٹھ بار بہترین گلوکار کیلئے فلم فیئرایوارڈز سے نوازا گیا۔ کشور کو ہندی کے علاوہ مختلف زبانوں میں گیت گانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انہوں نے ماضی کی خوبصورت اداکارہ مدھوبالا سے شادی کی جو کشور کی زندگی میں ہی انتقال کرگئیں۔ انیس سو ستاسی میں آج ہی کے روز کشور کمار اپنے مداحوں کو غمگین چھوڑ گئے۔
لندن(سی ایم لنکس )دنیا بھر میں مومی مجسموں سے شہرت پانے والے مادام تساو ¿ میوزیم نے پہلی بار ایک پاکستانی فنکار کا مجسمہ لگانے کی خواہش ظاہر کی ہے اور اس خواہش کی تکمیل کیلئے کوئی اور نہیں بلکہ لیجنڈکامیڈین معین اختر کا نام سامنے آرہا ہے۔ معین اختر کی فنون لطیفہ میں لازوال خدمات کو دیکھتے ہوئے لندن میں قدیم عالمی شہرت یافتہ مادام تساو ¿ میوزیم نے معین اختر کے اہل خانہ سے رابطہ کیا ہے۔ لیجنڈاداکارمعین اختر نے ریڈیو، ٹی وی اور فلم میں کئی یادگار پرفارمنسز دیں۔ 44سال تک کامیڈی، اداکاری، گلوکاری اور پروڈکشن سمیت شوبز کے تقریباً ہر شعبے میں ہی کام کیا۔لیجنڈ معین اختر پہلے پاکستانی فنکار ہوں گے جن کا مومی مجسمہ مادام تساو ¿ میوزیم کی زینت بنے گا۔
ممبئی(سی ایم لنکس )بالی ووڈکے نئے راک اسٹار رنبیر کپورکوفریڈہ پنٹو کی حکمرانی سے خطرہ ہوگیا۔ رنبیر کپور کو فلم راک اسٹار کیا ملی ان کے قدم تو زمین پر نہیں ٹک رہے۔ہر طرح سے پرموشن کرتے ہوئے جب انہیں یقین ہوا کہ ان کی فلم راک اسٹار کی ریلیزکے وقت سنیما گھر وں پر کوئی اور فلم نہیں لگے گی تب اجے دیوگن کی فلم تیز کی ریلیز ڈیٹ ان سے کلیش ہوگئی۔رنبیر نے بھی ہمت نہ ہاری اور فلم تیز کی ریلیز کی تاریخ ڈیلے کرا دی۔ابھی رنبیر نے سکون کا سانس لیا ہی تھا کہ انہیں ایک زوردارجھٹکا لگا۔ بلکہ بہت ہی زوردار جھٹکا لگا۔ جوہالی ووڈکی طرف سے انہیں فریڈہ پنٹو نے دیا۔جن کی فلم امورٹلزا ±سی دن ریلیز ہورہی ہے جس دن راک اسٹار نے سنیما گھروں پر ڈیرہ جمانا تھا۔رنبیر کے لئے یہ بات اس لئے بھی تکلیف دہ تھی کہ ان کی فلم دنیا بھر کےدوہزارسنیماپردوں پرآئے گی فریڈہ پنٹو کی وجہ سے بھارتی شائقین فلم۔ ہالی ووڈفلم دیکھنے کے لئے کھنچے جارہے ہیں اور رنبیر کو سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کریں۔ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔
کراچی(سی ایم لنکس )فن موسیقی سے دنیا بھرمیں پاکستان کی پہچان بننے والے گلوکارنصرت فتح علی خان کی آج 63ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔آج کے روز سر زمین پاکستان پر پیدا ہونے والے نصرت فتح علی خان نے قوالی کے فن کو بام عروج پر پہنچا دیا۔انہوں نے قوالی میں نئے موسیقی آلات کو استعمال کرکے اسے نئی جدت بخشی۔قوالی کو سن کر اردو اور دوسری زبانوں کو سمجھنے والے جھوم اٹھتے۔مغربی دنیا میں قوالی کو متعارف کرانے والے نصرف فتح علی خان کی قوالی لوگوں کے کانوں میں ایسے رس گھولتی کہ سب ہی اس کے نشہ میں جھومنے لگتے۔کہا جاتا کہ جاپانی نصرف کے اس قدر چاہنے والے تھے کہ ان کو دیوتا مانتے تھے۔
ممبئی(سی ایم لنکس )بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امتیابھ بچن نے کہا ہے کہ وہ ابھیشک اور ایشوریا بچن کی فیملی کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔ممبئی میں اپنی 69 سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوے انھوں نے کہا کہ انکی خواہش ہے کہ انکا خاندان بڑھے اور پھلے پھولے، امیتابھ بچن کی بہو اور معروف اداکارہ ایشوریا ان دنوں امید سے ہیں ، اور رواں سال کے آخر میں انکے ہاں بچے کی پیدایش متوقع ہے، بگ بی نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ انکی خواہش ہے کہ وہ مختلف اقسام کے رول کریں،ان سے دریافت کیا گیا کہ وہ اپنے سے کم عمر فنکاروں کے ساتھ اداکاری کرتے ہوےے کیا محسوس کرتے ہیں تو انھوں نے کہا کہ وہ سیٹ پر جونیر اداکاروں کی گرم جوشی دیکھ کر متاثر ہوتے ہیں.
لاہور (سی ایم لنکس )برطانیہ کی معروف سنگر جولیا مارٹن نے لاہور میں اپنی پرفارمنس کے دوران مغرب کی معروف گلوکاراو ¿ں کو ٹریبیوٹ پیش کیا۔ معروف برطانوی ٹریبیوٹ سنگر جولیا مارٹن کو نامور مغربی گلوکاراو ¿ں کو انہی کے انداز میں گانے کا ملکہ حاصل ہے۔ جولیا مارٹن کا کمال یہ ہے کہ وہ جس بھی گلوکارہ کو ٹریبیوٹ پیش کرتی ہیں، اس کی آواز کے ساتھ ساتھ وہ اس کا ہیر سٹائل ، ڈریسنگ اور ادائیں بھی مستعار لے لیتی ہیں۔ جولیا مارٹن کو لائیو گانے پر پوری فنکارانہ دسترس حاصل ہے۔ لاہور کے اطالوی ریسٹورانٹ چیروز پوموڈورو میں اپنی زبردست لائیو پرفارمینس میں جولیا مارٹن نے معروف مغربی گلوکاراو ¿ں شرلے بیسی ، ٹینا ٹرنر ، سلین ڈیان اور میڈونا کو ٹریبیوٹ پیش کیا۔ اس شو میں جولیا مارٹن نے اپنی آواز کا جو جادو جگایا وہ سننے والوں کو ہمیشہ یاد رہے گا۔ جولیا مارٹن کی گلوکاری سے محظوظ ہونے کے لئے مغربی موسیقی کے دلدادہ خواتین و حضرات چیروز پوموڈورو میں موجود تھے۔ جولیا مارٹن پانچ روز تک لاہور میں قیام کریں گی۔
ممبئی(سی ایم لنکس )بھارتی ٹی وی کے پروگرام کون بنےگا کروڑ پتی نے ٹی وی ریٹنگ میں بگ باس فائیو کو شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی.بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس کے بارے میں رائےتھی کہ وہ چھوٹی سکرین کا سب سے مقبول پروگرام ہے تاہم ٹی وی ریٹنگ میں کون بنے گا کروڑ پتی نےپہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ بگ باس نےدوسری پوزیشن حاصل کی ٹی وی رٹینگ کے مطابق اداکارہ دھرمیندر کے پروگرام انڈیا گاٹ ٹیلنٹ تیسرے نمبر پر ہے .
لاس اینجلس(سی ایم لنکس )ہالی وڈ میں فلم پریٹی وومن میں اپنی جاندار اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑنے والی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جولیا رابرٹس کی فلم فایر فلایز ان دی گارڈن کا لاس اینجلز میں ریڈ کارپٹ پریمیر ہوا جسے میڈیا کی بھاری تعداد نے شرکت کی.جولیا نے فلم کی ریڈ کارپٹ تقریب میں نہ صرف اپنے ساتھی فنکاروں کے ساتھ تصاویر بنوائیں، بلکہ اس موقع پر انھوں نے اپنے مداحوں کو آٹو گراف بھی دیے فلم میں جولیا نے ایک قبیلے کی خاتون سربراہ کا کردار ادا کیا ہے فلم میں معروف اداکار ریان راے نالڈز نے جولیا کے مقابل لیڈ رول میں اداکاری کے جوہر دکھاے ہیں، جولیا نے میڈیا کو بتایا کہ فلم میں انکا کردار بہت چیلیجنگ ہے، اس موقع پر ریڈ کارپٹ پر موجود دوسررے اداکاروں نے بھی جولیا کی شاندار اداکاری کی تصدیق کی، اس فلم کی نمایش 14 اکتوبر کو امریکہ کے تھیٹرز میں کی جاے گی.
ودیابالن کام کی زیادتی اور تھکن سے اسپتال میں داخل
ممبئی(سی ایم لنکس ) بالی ووڈ اداکارہ ودیابالن کام کی زیادتی اور تھکان کے بعد چکر اور بے چینی کا شکار ہوکر اسپتال میں داخل ہوگئیں۔ ودیا بالن کی طبیعت ڈرٹی پکچر کی شوٹنگ کے دوران خراب ہوئی۔ اس کی وجہ کام کی زیادتی اور تھکان بتائی جاتی ہے اور وہ کام سے چھٹی لے کر فی الحال آرام کرنا چاہتی ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ودیابالن کی صحت کی خرابی کی ایک وجہ کام اور دوسرا کردار کو بہت زیادہ ڈوب کر ادا کرنے کی وجہ سے ان کی طبعیت خراب ہوئی۔ کام کے دوران ان کی طبیعت خراب ہوئی تو ان کے والدین انہیں قریبی اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا۔
ممبئی(سی ایم لنکس ) بالی وڈ کے سانوریا بوائے رنبیر کپور ایک بار پھر اپنی پرانی گرل فرینڈ دپیکا پاڈوکون کے ساتھ فلم میں آرہے ہیں،یہ خبر تو اب پرانی ہوگئی کہ بالی وڈ کی نئی مووی ٹو سیٹس کے لئے شاہ رخ کی جگہ رنبیر کو ہیرو لے لیا گیا ہے،لیکن نئی خبر یہ ہے کہ رنبیر اس فلم میں اپنی پرانی گرل فرینڈ دپیکا پاڈوکون کے ساتھ کام کریں گے،فلم ٹوسیٹس کی کہانی پنجابی بوائے اور تامل لڑکی کی لواسٹوری ہے، یہ جوڑی ان دنوں فلم،یہ جوانی ہے دیوانی کی شوٹنگ کرارہے ہیں جس سے فارغ ہوتے ہی،وشال بھردواج کی فلم ٹوسیٹس کا آغاز کردیں گے۔
ممبئی (سی ایم لنکس ) بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے انہتر ویں سالگرہ اپنے مشہور ٹی وی شو کون بنے گا کروڑ پتی کے سیٹ پر کیک کاٹ کر منائی،مشہور ٹی وی شوکون بنے گاکروڑ پتی کی ریکارڈنگ اتفاق سے اسی دن تھی جس دن امیتابھ بچن انہتر برس کے ہوئے تھے،بس پھر کیا تھافوری طور پر ٹی وی انتظامیہ نے بگ بی کی سالگرہ کی تقریب کرڈالی،سیٹ پر ہی کیک منگوا کر بالی وڈ لیجنڈ سے کٹوایا گیا،اور اس شو کی پوری ٹیم نے اسے کھایا، بگ بی نے اس موقع پر اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ کون بنے گا کروڑ پتی سے ان کی کافی حسین یادیں وابستہ ہیں،جس میں ایک اور حسین یاد کا اضافہ ہوگیا۔
لاہور(سی ایم لنکس ) انگلینڈ کی ٹریبیوٹ سنگر جولیا مارٹن نے اپنے ایک گانے کی آمدنی شوکت خانم کینسر اسپتال کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ جولیا مارٹن نے لاہور کے ایک اطالوی ریسٹورانٹ چیرو پوموڈورو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ چند ماہ پہلے بھی پاکستان آئی تھیں اور انہیں جو پیار ملا، وہ ایک بار پھر یہاں کھینچ لایا ہے۔ جولیا مارٹن نے کہا کہ وہ پانچ روز تک چیرو پوموڈورو میں پرفارم کریں گی اور اس دوران وہ دنیا کی نامور گلوکاراو ¿ں میڈونا ، ٹینا ٹرنر ، سلین ڈیان ، اور شرلے بیسی کو انہی کے انداز میں ٹریبیوٹ پیش کریں گی۔ جولیا مارٹن کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کو مغربی میڈیا کے پروپیگنڈا کے برعکس پایا ہے اور یہاں کے لوگ دہشت گرد نہیں ہیں۔ جولیا مارٹن نے کہا کہ وہ پاکستان میں قیام کے دوران اپنے ایک گیت کو ریلیز کریں گی اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن شوکت خانم کینسر ہسپتال کو عطیہ کریں گی۔
ممبئی(سی ایم لنکس ) نوسال دوستی کے بعد جان ابراہام اور بپاشاباسوکا بریک اپ تو ہوگیا مگر جان آج بھی تیکھے نینوں والی کے ساتھ کام کرنے پر تیارہیں مگر بپاشا نہیں ریڈی۔جان اوربپاشا کی نوسالہ دوستی کوٹوٹے ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دن بھی نہیں ہوئے کہ ایک بار پھر ملن کے اشارے مل رہے ہیں۔اصل میں نہیں بلکہ فلمی دنیا میں۔ہواکچھ یوں کہ جان سے جب یہ پوچھا کہ اتنے اختلافات کے بعد اگر انہیں پبس کے ساتھ اداکاری کرنے پڑے تو کیا وہ دوبارہ اتنی ہی خوشی سے کریں گے؟جس پر جان نےتوفورا سے پیشتر کہہ دیا کہ کیوں نہیں۔ ضرورکریں گے جبکہ تیکھے نینوں والی بپاشا نے اس کا جواب کچھ یوں دیا کہ ان کی اڑان اونچی ہوگئی ہے وہ اب جان کے بجائے کسی اور بڑے اسٹار کے ساتھ کام کرنے میں مزا آئے گا۔جس پر جان کا یہ حال ہوگیا کہ ہم ہیں مشتاق وہ ہیں بیزار۔۔لگتاہے اب گیند بپاشا کی کورٹ میں آگئی ہے۔ تبھی ناک پر مکھی تک نہیں بیٹھنے دے رہیں۔
ممبئی(سی ایم لنکس ) بالی وڈ کی ایکشن، سسپنس اور تھرلر سے بھرپور فلم فورس نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں اندورن و بیرون ملک 22 کروڑ کا بزنس کرکے باڈی گارڈ کا ریکارڈ برابر کردیا۔فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں 16 کروڑ کا بزنس صرف اندرون ملک کیا ہے، جبکہ 6 کروڑ کا بزنس بیرون ملک ہوا فلم کے پروڈوسر وپل شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ جان ابراہم نے فلم فورس میں اپنی شاندار اداکاری، اور ایکشن سے بھر پور مناظر سے تمام ناقدین کے منہ بند کردئیے ہیں فلم کے ڈسٹری بیوٹر وجے سنگھ نے بتایا کہ انھیں امید ہے کہ فلم باکس آفس پر مقبولیت کے ریکارڈ توڑے گی.
طرابلس(سی ایم لنکس ) ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر انجلینا جولی لیبیاکے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے طرابلس پہنچ گئیں۔انجلینا جولی کے دورے کا مقصد طرابلس اور مصراتہ کے متاثرین کی امداد کرنا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ لیبیا کے عوام کو اس وقت جو چیلنجز درپیش ہیں ان میں ،پناہ گزین ،قانون کی حکمرانی ، تعلیم ،حفظان صحت اور سیکورٹی کے مسائل سر فہرست ہیں جنہیں انصاف اور مفاہمت کے ماحول میں مناسب طریقے سے حل کرنا ضروری ہے۔اس دوران وہ اقوام متحدہ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گی جس میں لیبیا کے لیے امداد پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ممبئی(سی ایم لنکس)بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ کا کہنا ہے وہ اپنی ایکشن اور سائنس فکشن را۔ون کی ریلیز کے شدت سے منتظر ہیں .ممبئی میں اپنی فلم کی تشہیری مہم کے دوران شاہ رخ خان نے کہا انہیں امید ہے کہ فلم عوامی توقعات پر پورا اترے گی انہوں نے کہا انہوں نے فلم پر پانچ سال بہت محنت کی ہے،،، فلم میں عالمی معیار کے سٹنٹس دکھائے گئے ہیں 26اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم میں شاہ رخ سپر ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں .
ہڈاپست(سی ایم لنکس )بالی ووڈ سٹار"براڈ پٹ"اس وقت مشکل میں پڑگئے، جب ہنگری کی پولیس نے انکی زیر تکمیل فلم کے سیٹ پر چھاپہ مار کر شوٹنگ میں استعمال ہونے والے اصل اسلحے کو اپنے قبضے میں لے لیابراڈ پٹ ان دنوں ہنگری کے دارلحکومت بڈاپسٹ میں اپنی فلم "ورلڈ وار زیڈ "کی عکس بندی میں مصروف ہیں،پولیس نے فلم کے ایک سین کی فلمبندی کے لیے لگائے گئے سیٹ پر چھاپہ مار کر 100 اصلی ہتھیار برآمد کرلیے،،، ان ہتھیاروں کو فلم کے جنگی مناظر میں استعمال کیا جانا تھا،، حکام نے چھاپے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ہنگری کے قانون کے تحت کسی بھی فلم میں اصل اسلحہ چلانے کی اجازت نہیں ہے قبضے میں لیے گئے ہتھیاروں میں مشین گن ، رائفل اور پسٹل شامل ہیں، ان ہتھیاروں کو بذریعہ طیارہ لندن سے منگوایا گیا تھا.
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔