مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم

July 19, 2012,
اسلام آباد (سی ایم لنکس) نائب وزیراعظم پرویز الہی کے بیٹے مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی کارروائی ختم کر دی گئی۔ ایف آئی اے سراغ نہ لگا سکی کہ ان کے بیرون ملک اکاؤنٹ میں ساڑھے گیارہ لاکھ پاؤنڈ کہاں سے آئے۔ چيف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اين آئي سي ايل کيس کی سماعت کی ۔ ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مونس الہي کے برطانیہ کے اکاؤنٹ ميں گیارہ لاکھ اڑتیس ہزار پاؤنڈ موجود ہيں۔ ايف آئي اے کو علم نہيں ہو سکا کہ يہ رقم پاکستان کے کس اکاؤنٹ سے منتقل کی گئ۔ اسی طرح ان کی اہلیہ تحریم الٰہی کے لاہور کے اکاؤنٹ میں دبئی سے نو کروڑ روپے منتقل ہوئے۔ چيف جسٹس نے کہا يہ ثابت کرنا ايف آئي اے کا کام ہے کہ رقم ناجائز ذرائع سے حاصل کی گئی۔ عدالت نے مونس الہٰی کے خلاف مني لانڈرنگ کيس کي کارروائي ختم کرتے ہوئے قرار دیا کہ اس حوالے سے مذيد کسي کارروائي کي ضرورت نہيں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔