20/07/2012 سپورٹس نیوز
خبرنمبر01۔۔ ۔20/07/2012
ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑی بگ باش لیگ کھیلیں گے
سڈنی(سی ایم لنکس)ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑی کیرون پولارڈز، سنیل نارائن اور کیمار روچ آسٹریلوی ڈومیسٹک بگ بیش لیگ ٹی 20 ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔سنیل نارائن ٹورنامنٹ کی ٹیم سڈنی سکسرز، کیمار روچ برسبین ہیٹ اور کیرون پولارڈ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔آئی پی ایل کے پلئیر آف دی ٹورنامنٹ سنیل نارائن سکسرز ٹیم کی جانب سے اپنی شاندار کارکردگی دکھائیں گے۔کیرون پولارڈ بگ بیش کے چوتھے سیزن میں ایڈیلیڈ ٹیم کی نمائندگی کر کے اپنی گزشتہ ناقص پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔اس سے پہلے پولارڈ دو ہزار نو ، دس اور گیارہ کا سیزن سٹرائیکرز کی ٹیم سے کھیل چکے ہیں جبکہ کیمار روچ پہلی بار بگ بیش لیگ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔
خبرنمبر02۔۔۔20/07/2012
بھارت سری لنکا ون ڈے سیریز آج شروع ہوگی
کولمبو(سی ایم لنکس)بھارت اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کل سے شروع ہو گی۔بھارتی ٹیم کو ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا موقع مل گیا۔کولمبو میں کل سے شروع ہونے والی سیریز میں کلین سویپ فتح کے بعدموجودہ چوتھی رینک ٹیم بھارت آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔ بھارتی کپتان مہندراسنگھ دھونی نے آئی لینڈرز کے خلاف سیریز میں کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔ دوسری جانب سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد بھارت کو بھی ون ڈے سیریز میں شکست دیں گے جس کے لیے انہیں سخت محنت کرنا ہو گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 134 ایک روزہ میچز کھیلے گئے جن میں 71 بار بھارت کو کامیابی ملی۔ اکاون دفعہ سری لنکن نے بھارتی ٹیم کو مات دی۔ ایک میچ ٹائی ہوا جبکہ گیارہ میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔
خبرنمبر03۔۔۔20/07/2012
لندن اولمپکس، جرمنی کے جوڈو چیمپئن کی بھرپور تیاریاں
لندن(سی ایم لنکس )جرمنی کے اولمپک جوڈو چیمپئن اول بشو ف نے لندن اولمپکس میں اعزاز کے دفاع کے لئے بھرپور تیاریاں شروع کر دیں۔بشوف نے بیجنگ اولمپکس میں جرمنی کی جانب 81 کلو گرام کلاس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ 2011 کی یورپین جوڈو چیمپئن شپ میں وہ تیسری پوزیشن حاصل کر سکے تھے۔ وہ اولمپکس میں اپنے اعزاز کا دفاع کر نے کے لئے پر عزم ہیں۔ جرمنی کی جانب سے گیارہ رکنی جوڈو ٹیم لندن اولمپکس میں شرکت کرے گی۔
خبرنمبر04۔۔۔20/07/2012
دفاعی چیمپیئن رافیل نڈال لندن اولمپکس سے دستبردار
میڈرڈ(سی ایم لنکس )بیجنگ اولمپکس دوہزار آٹھ کے ٹینس مقابلوں کے دفاعی چیمپیئن اسپین کے رافیل نڈال لندن اولمپکس دو ہزار بارہ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ اسپین کے رافیل نڈال نے لندن اولمپکس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔رافیل نڈال کا کہنا ہے کہ گٹھنے میں انجری کی وجہ سے وہ اپنے ٹائٹل کا دفاع نہیں کرسکتے جس کے باعث انہوں نے اولمپکس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چھبیس سالہ ہسپانوی کھلاڑی نے کہا کہ وہ اس کنڈیشن میں نہیں ہیں کہ میگا ایونٹ میں شرکت کر سکیں۔ نڈال کا کہنا تھا کہ لندن اولمپکس میں شرکت نہ کرنا ان کی زندگی کا سب سے غمگین لمحہ ہوگا۔
بھارتی حکام کا پاک بھارت کرکٹ سیریز دبئی یا انگلینڈ میں کرانے پر غور
نئی دہلی(سی ایم لنکس)کرکٹ کے شائقین کے لئے ایک افسوس ناک خبر یہ ہے کہ بھارتی حکام نے پاکستان سے کرکٹ سیریز بھارت کے بجائے دبئی یا انگلینڈ میں کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ڈپلومیسی کے تناظر میں دونوں ممالک کے کرکٹ حکام کے درمیان اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام مقامی اپوزشن اور ہندو انتہا پسندوں کی وجہ سے پاک بھارت کرکٹ سیریز ملک سے باہر منعقد کروانے پر غور کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دبئی میں سٹے بازوں کی وجہ سے سیریز کرانے کا امکان کم ہے۔ جس کی وجہ سے انگلینڈ میں سیریز کرانے کے امکانات زیادہ ہیں۔ پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کا فیصلہ 16جولائی کو کیا گیا جس کے بعد صدر آصف علی زرداری نے بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کو خط میں کرکٹ بحالی کو خوش آئند قرار دیا تھا۔
مارک باﺅچر کی آنکھ کی کامیاب سرجری
جوہانسبرگ(سی ایم لنکس) جنوبی افریقہ کرکٹ کے سابق مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مارک باﺅچر کی آنکھ کی کامیاب سرجری کی گئی۔ مارک باﺅچر گزشتہ ہفتے دورہ انگلینڈ کے دوران ٹور میچ میں گیند لگنے سے آنکھ کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں سرجری کا مشورہ دیا تھا۔ مارک باﺅچر نے انجری کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کر دیا تھا اور کیریئر کی آخری سیریز کو یادگار بنانے کے حوالےسے ان کے تمام خواب بھی ادھورے رہ گئے۔ جمعرات کو باﺅچر کی میڈیکل ٹیم کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آنکھ کی سرجری تین گھنٹے تک جاری رہی اور آخرکار ڈاکٹرز کامیاب آپریشن کرنے میں کامیاب رہے ان کا کہنا ہے کہ سرجری کے دوران انہیں کسی بھی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور باﺅچر کی آنکھ پہلے جیسی ہو جائے گی لیکن ان کی کرکٹ کے بارے واپسی کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی باﺅچر کو مزید طبی معائنوں کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔
برمنگھم میں قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری
برمنگھم(سی ایم لنکس)لندن اولمپکس کی تیاریوں کے لیے برمنگھم میں لگے قومی ہاکی ٹیم کے کیمپ میں پریکٹس میچز میں شاندار پرفارمنسسز جاری ہیں۔قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں مقامی ہاکی کلبوں کے خلاف پریکٹس میچز کھیلے جا رہے ہیں گزشتہ روز اپنے دوسرے پریکٹس میچ میں گرین شرٹس نے مقامی ویلز ہاکی کلب کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ کپتان سہیل عباس اور محمد عرفان نے پنلٹی کارنر پر جبکہ وقاص شریف اور محمد رضوان نے فیلڈ گول سکور کیے۔ اس سے پہلے بھی قومی ٹیم نے مقامی کلب کے خلاف چار ایک سے کامیابی حاصل کی تھی۔قومی ٹیم بائیس جولائی کو لندن اولمپک ویلج میں منتقل ہو جائے گی۔
خبرنمبر01۔۔ ۔08/06/2012
اوسلو ڈائمنڈ ایتھلیٹک چیمپئن:یوزین بولٹ اور سیلی پئیرسن کی جیت
اوسلو(سی ایم لنکس)اولمپک چیمپئن جمیکن سٹار ایتھلیٹ یوزین بولٹ اورسیلی پئیرسن نے اوسلو ڈائمنڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ جیت لی۔ناروے کے شہراوسلو میں ہونیوالی ایتھلیٹک چیمپئن شپ کے ایک سو میٹر ریس مقابلےمیں تین بار کے اولمپک چیمپئن یوزین بولٹ نے فاصلہ نواعشاریہ سات نو سیکنڈز میں طے کرکے کامیابی حاصل کی۔جمیکا ہی کے آصفا پاول کا دوسرا نمبررہا۔چارسومیٹر ہرڈلز ریس میں جویئر کلسن کو فتح ملی۔پانچ ہزار میٹر ریس میں ایتھوپیا کے جیبرمسکیل سرفہرست رہے۔ویمنز ایونٹ کے ایک سو میٹر ہرڈلز مقابلے میں ورلڈ نمبرون آسٹریلوی ایتھلیٹ سیلی پیئرسن نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔
خبرنمبر02۔۔۔08/06/2012
دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی کی رونمائی
دبئی(سی ایم لنکس )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی کی رونمائی کر دی۔آئی سی سی کے ہیڈ کوارٹر دبئی میں ٹرافی کی رونمائی کی یہ تقریب ہوئی۔ رواں سال اٹھارہ ستمبر سے سری لنکا میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کے اس میگا ایونٹ کی ٹرافی میڈیا کے سامنے پیش کی گئی۔ اس موقع پر آئی سی سی کے چیف ایگزیکیٹو ہارون لوگارٹ بھی موجود تھے جنہوں نے مہمانوں سمیت بیٹ پر دستخط کئے۔
خبرنمبر03۔۔۔08/06/2012
اکیاسی روز سے بھوک ہڑتال، فلسطینی فٹبالر کی حالت نازک
مقبوضہ بیت المقدس(سی ایم لنکس )اسرائیلی جیل میں 81 روزسے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی فٹبالرکی حالت نازک ہوگئی۔ پچیس سالہ محمود ال سارسک فلسطین کی فٹبال ٹیم کے سٹار کھلاڑی تھے۔انہیں بارہ سال پہلے غزہ کی پٹی سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ انہیں عدالتی کارروائی کے بغیر جیل میں رکھا گیاہے۔فلسطینی قیدیوں نے رواں سال مارچ میں نامناسب سہولیات کےخلاف اجتماعی طور پر بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔دیگر قیدیوں نے مئی میں بھوک ہڑتال ختم کردی تاہم محمود سارسک نے انکار کر دیا۔ انہوں نے 81 روز سے ٹھوس غذا نہیں کھائی اور انہیں صرف جوس اور کچھ وٹامن دیے جا رہے ہیں۔حقوق انسانی کی تنظیموں سے منسلک ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ محمود ال ساسک کی کسی بھی وقت موت واقع ہو سکتی ہے۔ادھر اسرائیلی حکام نے فٹبالر کوعلاج کے لیے اسپتال بھیجنے سے انکار کر دیا۔
خبرنمبر04۔۔۔08/06/2012
یورو کپ2012 کے نتائج کی پیش گوئیوں کیلئے ہاتھی بھی میدان میں
وارسا (سی ایم لنکس)ورلڈ کپ فٹ بال2010ء میں ٹیموں کی ہارجیت کی د±رست پیش گوئی سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے پال نامی آکٹوپس کے بعد یورو کپ2012کے مقابلوں کے لیے ایک ہاتھی بھی میدان میں آگیا۔پولینڈ کے شہرKrakowکے ایک چڑیا گھر میں موجود33سالہ سیٹا نامی یہ بھارتی نسل کا ہاتھی آج کل یورو کپ مقابلوں کے درمیان ٹیموں کی ہار جیت کی پیش گوئیوں کے حوالے سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔سیٹا نامی یہ ہاتھی مختلف ممالک کے نام اور جھنڈوں والے بورڈزکے سامنے رکھا گیاخربوزہ کھاکرچناو¿ کرے گا کہ کونسی ٹیم میچ جیتے گی ۔
فرنچ اوپن ٹینسٹ ٹورنامنٹ: ویمنز فائنل کل کھیلا جائیگا
سابق ورلڈ نمبر ون ماریہ شراپوا اور اٹلی کی سارا ایرانی نےفرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ فائنل کل کھیلا جائے گا.پیرس میں جاری گرینڈ سلم کے ویمنزایونٹ سیمی فائنل میں روس کی ماریہ شراپوا نے ومبلڈن چیمپئن جمہوریہ چیک کی پیٹراکوویٹووا کوسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ میچ کا اسکور چھ تین اور چھ تین رہا۔دوسرے سیمی فائنل میں اٹلی کی سارا ایرانی نے آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر کو سخت مقابلے کے بعد زیر کیا۔ اور کیریر کے پہلے گرینڈ سلیم فائنل مقابلے کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
یورو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ آج سے شروع
وارسا(سی ایم لنکس )یورو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2012 آج سے شروع ہوگا۔ یوکرین اور پولینڈ مشترکہ طور پر ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں 16 بہترین ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پولینڈ، یونان، روس اور جمہوریہ چیک، گروپ بی میں ہالینڈ، ڈنمارک، جرمنی اور پرتگال، گروپ سی میں سپین، اٹلی، آئرلینڈ اور کروشیا جبکہ گروپ ڈی میں یوکرین، سویڈن، فرانس اور انگلینڈ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز پولینڈ اور یونان جبکہ دوسرے میچ روس اور جمہوریہ چیک کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ میزبان پولینڈ اور یونان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں روس اور جمہوریہ چیک کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 29 اور 30 جون جبکہ فائنل 31 جون کو کھیلا جائے گا
ثانیہ مرزا نے فرنچ اوپن مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
پیرس(سی ایم لنکس )بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا اور مہیش بھوپاتی کی جوڑی نے فرنچ اوپن کے مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔پیرس میں کلے کورٹ پر ثانیہ مرزا اور مہیش بھوپاتھی کی بھارتی جوڑی فرنچ اوپن کا فائنل کھیلنے میدان میں آئی۔ ثانیہ مرزا اور مہیش بھوپاتھی نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ انہوں نے پولینڈ اور میکسیکو کے کھلاڑیوں کو اسٹریٹ سیٹ سے ہرا دیا۔ میچ کا اسکور 6-7 اور 1-6 رہا۔ اس شاندار جیت کے ساتھ ثانیہ مرزا کی ریکارڈ ب±ک میں پہلے گرینڈ سلیم ٹائٹل کا اضافہ ہو گیا ہے۔
ہاکی ٹیم میں کم بیک پر تینوں سینئر پلیئرز کا مسرت کا اظہار
لاہور(سی ایم لنکس )دورہ یورپ کے لئے قومی ہاکی ٹیم میں کم بیک کرنے والے تینوں سینئر پلیئرز نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جونیئر کھلاڑیوں کے ساتھ شاندار کارکردگی دکھا کر اچھے نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔ سابق کپتان شکیل عباسی، وسیم احمد اور محمد عمران نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا فٹنس لیول بہتر ہے، جونیئر کھلاڑی اچھے ہیں، ان کی اسکواڈ میں واپسی سے ان کے حوصلے بلند ہوں گے اور اسپرٹ سے کھیل کر فیڈریشن اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ سینئر ہاکی پلیئرز نے کہا کہ وہ لندن اولمپکس جیتنے کا دعویٰ تو نہیں کرتے تاہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔
فرنچ اوپن: شراپوا اور سارا ویمنز سنگلز کے فائنل میں
پیرس(سی ایم لنکس) روس کی مریہ شراپوا اور اٹلی کی سارا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنزسنگلز کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ ویمنز سنگلزکے سیمی فائنل میں روس کی مریہ شراپوا نے ومبلڈن چیمپئین پیٹراکویٹووا کو شکست دے کرنہ صرف پہلی بار فرنچ اوپن کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا بلکہ ٹینس رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کرلی۔ روسی کھلاڑی نے کویٹووا کواسٹریٹ سیٹس میں چھ تین اورچھ تین سے زیرکیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں اٹلی کی سارا ایرانی نے سکستھ سیڈ آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسرکواپ سیٹ شکست دے کر اپنے پہلے گرینڈ سلم فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سارا ایرانی نے اسٹوسر کے خلاف سات پانچ، ایک چھ اورچھ تین کے اسکور کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ اٹالین کلے کورٹ اسپیشلسٹ سارا ایرانی نے ٹورنامنٹ کے دوران سابق چیمپئین اینا ایوانووچ، سویتلانا کوزنتسووا کوبھی شکست سے دو چار کیا۔
06/05/2012
خبرنمبر01۔۔۔
فرنچ اوپن : اعصام اور جولین آج ڈبلز کوارٹر فائنل کھیلیں گے
پیرس(سی ایم لنکس) پاکستان کے نمبر ون ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے ڈچ پارٹنر راجر جین جولین آج فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کھیلیں گے۔اعصام الحق قریشی اور راجر جین جولین کا کوارٹر فائنل میں فرانس کے مائیکل لودرا اور سربیا کے نیناد زیمونچ کی جوڑی سے مقابلہ ہوگا۔ سیمی فائنل میں رسائی کی صورت میں پاک ڈچ جوڑی کو عالمی نمبر ایک برائن برادرز کے سامنا کرنا ہوگا۔ اعصام الحق قریشی کو لندن اولمپک میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے لئے فرنچ اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچنا ضروری ہے۔
خبرنمبر02۔۔۔ 06/05/2012
بورڈ سے تنازع ختم ، کرس گیل کی ویسٹ انڈین سکواڈ میں واپسی
لارڈز(سی ایم لنکس) ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کی محنت آخر کار رنگ لے ہی آئی۔ بورڈ سے جاری تنازع کے حل اور دوسرے ممالک میں لیگ میچز کھیلنے کے بعد کرس گیل کو ویسٹ انڈیز ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔کرس گیل کے اپنے بورڈ سے تنازعات کا اختتام 15 ماہ بعد ہو ہی گیا۔ کرس گیل نے آخری بار ورلڈ کپ 2011 میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈیز میں نظر انداز کیے جانے پر کرس گیل نے کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر انہیں ٹیم سے ہی آو¿ٹ کر دیا گیا۔ اس دوران وہ بنگلہ دیش پریمیر لیگ، بھارتی پریمیئر لیگ، زمبابوین لیگ اور آسٹریلین بگ بیش میں اپنی تباہ کن پرفارمنس دکھاتے رہے۔ویسٹ انڈین سلیکشن کمیٹی نےحالیہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ون ڈے سکواڈ میں جگہ دی۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز 16 جون سے شروع ہو گی۔
خبرنمبر03۔۔۔ 06/05/2012
سابق س±پرلائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن عامرخان چودہ جولائی کو رنگ میں اتریں گے
لندن (سی ایم لنکس)سابق س±پرلائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن عامرخان اور ورلڈ باکسنگ کونسل کے س±پرلائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن ڈینی گاریشیا چودہ جولائی کو رنگ میں اتریں گے لیکن ان کے درمیان الفاظ کی جنگ تیز ہوگئی ہے۔پاکستانی نڑاد برطانوی باکسرعامرخان اورامریکا کے ڈینی گاریشیا کے درمیان فائٹ چودہ جولائی کو ہوگی۔ لاس اینجلیس میں ہوئی نیوزکانفرنس میں دونوں باکسرز کا کہنا تھا کہ کامیابی ان کی ہوگی۔ چوبیس سالہ امریکی باکسر ڈینی گاریشیا کہتے ہیں کہ چودہ جولائی کی رات باکسنگ کی تاریخ کی یادگار رات ہوگی۔ڈینی پیٹرشیا کے والد اور ٹرینر اینجل گاریشیا جب ڈائس پر آئے تو انہوں نے عامرخان کو ایک عام باکسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا انہیں بڑھا چڑھا کرپیش کرتا ہے۔ان کے اس فقرے نے عامرخان کو آگ بگولہ کردیا اور انہوں نے جوابی حملہ کرتے ہوئےکہا کہ جب وہ ان کے بیٹے ڈینی گاریشیا کو ناک آو¿ٹ کر دیں گے تو انہیں پتہ چلے گا۔ کون کتنے پانی میں ہے۔عامر خان اور ڈینی گاریشیا کے درمیان فائٹ چودہ جولائی کو لاس ویگاس میں ہوگی۔
خبرنمبر04۔۔۔ 06/05/2012
پاکستان ٹیم ون ڈے سیریز کیلئے کینڈی پہنچ گئی
کینڈی(سی ایم لنکس) قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچز کھیلنے کیلئے کینڈی پہنچ گئی۔ قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف دو میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک ایک سے برابرکی تھی۔ قومی ٹیم دشوارگزار راستوں پر آٹھ گھنٹے کے طویل سفر کے بعد ہمبنٹوٹا سے کینڈی پہنچ گئی۔ طویل سفرکے باعث کھلاڑیوں نے آرام کوترجیح دی۔ ٹیم آج سیون ڈے سیریزکی تیاریوں کا آغازکرے گی۔ ون ڈے ٹیم کے کپتان مصباح الحق اوریونس خان سمیت نوکھلاڑیوں نے کینڈی میں ٹیم کوجوائن کرلیا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے جمعرات کوپالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ بھی اسی گراو¿نڈ پر نو جون کوہوگا۔ پاکستان اورسری لنکا کی ٹیمیں پالی کیلے گراو¿نڈ پرپہلی بارآمنے سامنے آرہی ہیں۔ پاکستان نے ورلڈ کپ دوہزارگیارہ کے دوران اس گراو¿نڈ پر دو ون ڈے کھیلے جس میں سے اس نے ایک جیتا جبکہ ایک میں شکست ہوئی۔ پاکستان اورسری لنکا کی ٹیمیں ون ڈے میں ایک سوستائیس بار آمنے سامنے آچکی ہیں۔ پاکستان نے چھہتراور سری لنکا نے سینتالیس میں کامیابی حاصل کی۔ ایک میچ ٹائی ہوا جبکہ تین میچزبے نتیجہ رہے۔
خبرنمبر05۔۔۔ 06/05/2012
پاکستانی فٹ بال ٹیم آئندہ دو برسوں میں بہترین ٹیموں میں شامل ہوگی،میلازوک
اسلام آباد(سی ایم لنکس) پاکستانی فٹ بال ٹیم کے سربین کوچ میلازوک زیوسا نے کہا ہے کہ پاکستانی فٹ بال ٹیم کا آئندہ دو برسوں میں شمار بہترین ٹیموں میں شمار ہوگا، کھلاڑیوں کی کمزوریوں کو فوکس کیا ہوا ہے، گزشتہ ٹریننگ میچوں میں ٹیم نے عمدہ فنشنگ کا مظاہرہ کیا ہے، انڈر 22 کوالیفائنگ راو¿نڈ کی تیاری کیلئے پہلا فیز مکمل ہوچکا ہے، اب دوسرے فیز میں بحرین کے دورے کے موقع پر تین میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، 23 بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر سعودی ایونٹس میں کامیابی حاصل کریں گے۔ اسلام آباد کے پی ایس بی ہاسٹل میں جنگ سے باتیں کرتے ہوئے قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ میلازوک زیوسا کا کہنا تھا کہ میری پوری کوشش ہے کہ پاکستانی کھلاڑی کو عالمی معیار کی ٹریننگ دوں، ٹیم کو دفاعی حکمت عملی اختیار کرنے کے بجائے جارحانہ انداز میں کھیلانے کی کوشش کررہا ہوں۔ مجھے امید ہے پاکستانی ٹیم آئندہ دو برسوں میں دنیا کی بہترین ٹیم بن جائے گی۔ میرا اسسٹنٹ اسٹاف اس سلسلے میں بھرپور معاونت کررہا ہے۔ ایشین انڈر 22 کوالیفائر میں کامیابی کی مکمل حکمت عملی ترتیب دے رہا ہوں۔ اسلام آباد میں قومی ٹیم کا تربیت کا پہلا فیز مکمل ہوچکا ہے۔ دوسرے فیز کیلئے 11 جون کو 27 رکنی ٹیم کے ہمراہ بحرین جارہے ہیں، اس موقع پر تین فرینڈلی میچز کھیل کر بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل 23 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا جو سعودی عرب میں ایشین انڈر 22 کوالیفائنگ راو¿نڈ میں حصہ لے گی۔ یہاں ہماری ٹیم چھ ٹیموں کے گروپ میں شامل ہوگی پہلی دو پوزیشن حاصل کرنے والی اور دو ٹیمیں اور تیسرے نمبر کی بہترین ٹیم فائنل راو¿نڈ کیلئے منتخب کی جائے گی مجھے پوری امید ہے ہماری ٹیم فتح حاصل کرے گی اور فائنل راو¿نڈ کیلئے منتخب ہوجائے گی۔ میری کوچنگ میں ٹیم کی فنشنگ بہتر ہوئی ہے اور گزشتہ ٹریننگ میچوں میں ہماری ٹیم نے چھ گول کئے ہیں۔ سربیا کی قومی ٹیم کی جانب سے فٹ بال نہیں کھیلی البتہ وہاں کی کلب فٹ بال کا وسیع تجربہ ہے۔ سربیا کے بعد پاکستان میرا دوسرا وطن ہے یہاں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے۔ انہیں بہترین ٹریننگ کی ضرورت ہے۔ پی ایف ایف نے پاکستان میں فٹ بالرز کیلئے بہترین سہولتیں فراہم کیں ہیں جن سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔ ٹریننگ کیمپ میں موجود تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ان میں کسی کو نمبرنگ نہیں دو گا۔ دریں اثناءپاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام حیدر آباد کلب، نیاز سٹیڈیم ، حیدر آباد سندہ میں ڈسٹرکٹ اور صوبائی سطح پر فٹ بال کی سرگرمی کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار سندھ فٹ بال ایسو سی ایشن کے کے صدر سید خادم علی شاہ کی زیرصدارت ہوا جس کی میزبانی حیدرآباد فٹ بال ایسو سی ایشن کے چیئرمین اعظم خان نے کی۔ اجلاس میں سندھ بھر کی ضلعی فٹ بال ایسوسی ایشنزکے صدور اور سیکرٹریز نے حصہ لیا۔ سیمینار کا بنیادی مقصد سندھ میں فٹ بال کے فروغ کے لیے مشاورت اور پروگرام تشکیل دینا تھا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل احمد یار خان لودھی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ صدر پی ایف ایف مخدوم سید فیصل صالح حیات نے 2004ءسے فیڈریشن کا انتظام سنبھالنے کے بعد سے کھیل کی بہتری کیلئے کئی پروگرام ترتیب دیئے۔ اس وقت سے پاکستان میں فٹ بال کی سرگرمیاں پی ایف ایف کے سالانہ کیلنڈر کے تحت کھیلی جاتی ہیں۔ اس موقع پر شرکا نے فٹ بال کی بہتری کے لیے اپنی شفارشات پیش کیں تاکہ پی ایف ایف ان کو عملی شکل میں لا کر فٹ بال کو ضلع کی سطح پر روشناس کرا سکے۔ سندھ فٹ بال کے صدر سید خادم علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ بھر میں فٹ بال کی ترقی کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور 20 جنوری سے سکھر، میرپورخاص اور لاڑکانہ میں فٹ بال کوچنگ کورس کا آغاز کردیا جائے گا۔ سیمینار میں ڈائریکٹرز کلبز کرنل فراست ، ڈائریکٹر منجمنٹ کرنل (ر) پرویز سعید میرنے شرکت کی۔
فرنچ اوپن : اعصام اور جولین آج ڈبلز کوارٹر فائنل کھیلیں گے
پیرس(سی ایم لنکس) پاکستان کے نمبر ون ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے ڈچ پارٹنر راجر جین جولین آج فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کھیلیں گے۔اعصام الحق قریشی اور راجر جین جولین کا کوارٹر فائنل میں فرانس کے مائیکل لودرا اور سربیا کے نیناد زیمونچ کی جوڑی سے مقابلہ ہوگا۔ سیمی فائنل میں رسائی کی صورت میں پاک ڈچ جوڑی کو عالمی نمبر ایک برائن برادرز کے سامنا کرنا ہوگا۔ اعصام الحق قریشی کو لندن اولمپک میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے لئے فرنچ اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچنا ضروری ہے۔
خبرنمبر02۔۔۔ 06/05/2012
بورڈ سے تنازع ختم ، کرس گیل کی ویسٹ انڈین سکواڈ میں واپسی
لارڈز(سی ایم لنکس) ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کی محنت آخر کار رنگ لے ہی آئی۔ بورڈ سے جاری تنازع کے حل اور دوسرے ممالک میں لیگ میچز کھیلنے کے بعد کرس گیل کو ویسٹ انڈیز ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔کرس گیل کے اپنے بورڈ سے تنازعات کا اختتام 15 ماہ بعد ہو ہی گیا۔ کرس گیل نے آخری بار ورلڈ کپ 2011 میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈیز میں نظر انداز کیے جانے پر کرس گیل نے کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر انہیں ٹیم سے ہی آو¿ٹ کر دیا گیا۔ اس دوران وہ بنگلہ دیش پریمیر لیگ، بھارتی پریمیئر لیگ، زمبابوین لیگ اور آسٹریلین بگ بیش میں اپنی تباہ کن پرفارمنس دکھاتے رہے۔ویسٹ انڈین سلیکشن کمیٹی نےحالیہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ون ڈے سکواڈ میں جگہ دی۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز 16 جون سے شروع ہو گی۔
خبرنمبر03۔۔۔ 06/05/2012
سابق س±پرلائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن عامرخان چودہ جولائی کو رنگ میں اتریں گے
لندن (سی ایم لنکس)سابق س±پرلائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن عامرخان اور ورلڈ باکسنگ کونسل کے س±پرلائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن ڈینی گاریشیا چودہ جولائی کو رنگ میں اتریں گے لیکن ان کے درمیان الفاظ کی جنگ تیز ہوگئی ہے۔پاکستانی نڑاد برطانوی باکسرعامرخان اورامریکا کے ڈینی گاریشیا کے درمیان فائٹ چودہ جولائی کو ہوگی۔ لاس اینجلیس میں ہوئی نیوزکانفرنس میں دونوں باکسرز کا کہنا تھا کہ کامیابی ان کی ہوگی۔ چوبیس سالہ امریکی باکسر ڈینی گاریشیا کہتے ہیں کہ چودہ جولائی کی رات باکسنگ کی تاریخ کی یادگار رات ہوگی۔ڈینی پیٹرشیا کے والد اور ٹرینر اینجل گاریشیا جب ڈائس پر آئے تو انہوں نے عامرخان کو ایک عام باکسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا انہیں بڑھا چڑھا کرپیش کرتا ہے۔ان کے اس فقرے نے عامرخان کو آگ بگولہ کردیا اور انہوں نے جوابی حملہ کرتے ہوئےکہا کہ جب وہ ان کے بیٹے ڈینی گاریشیا کو ناک آو¿ٹ کر دیں گے تو انہیں پتہ چلے گا۔ کون کتنے پانی میں ہے۔عامر خان اور ڈینی گاریشیا کے درمیان فائٹ چودہ جولائی کو لاس ویگاس میں ہوگی۔
خبرنمبر04۔۔۔ 06/05/2012
پاکستان ٹیم ون ڈے سیریز کیلئے کینڈی پہنچ گئی
کینڈی(سی ایم لنکس) قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچز کھیلنے کیلئے کینڈی پہنچ گئی۔ قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف دو میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک ایک سے برابرکی تھی۔ قومی ٹیم دشوارگزار راستوں پر آٹھ گھنٹے کے طویل سفر کے بعد ہمبنٹوٹا سے کینڈی پہنچ گئی۔ طویل سفرکے باعث کھلاڑیوں نے آرام کوترجیح دی۔ ٹیم آج سیون ڈے سیریزکی تیاریوں کا آغازکرے گی۔ ون ڈے ٹیم کے کپتان مصباح الحق اوریونس خان سمیت نوکھلاڑیوں نے کینڈی میں ٹیم کوجوائن کرلیا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے جمعرات کوپالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ بھی اسی گراو¿نڈ پر نو جون کوہوگا۔ پاکستان اورسری لنکا کی ٹیمیں پالی کیلے گراو¿نڈ پرپہلی بارآمنے سامنے آرہی ہیں۔ پاکستان نے ورلڈ کپ دوہزارگیارہ کے دوران اس گراو¿نڈ پر دو ون ڈے کھیلے جس میں سے اس نے ایک جیتا جبکہ ایک میں شکست ہوئی۔ پاکستان اورسری لنکا کی ٹیمیں ون ڈے میں ایک سوستائیس بار آمنے سامنے آچکی ہیں۔ پاکستان نے چھہتراور سری لنکا نے سینتالیس میں کامیابی حاصل کی۔ ایک میچ ٹائی ہوا جبکہ تین میچزبے نتیجہ رہے۔
خبرنمبر05۔۔۔ 06/05/2012
پاکستانی فٹ بال ٹیم آئندہ دو برسوں میں بہترین ٹیموں میں شامل ہوگی،میلازوک
اسلام آباد(سی ایم لنکس) پاکستانی فٹ بال ٹیم کے سربین کوچ میلازوک زیوسا نے کہا ہے کہ پاکستانی فٹ بال ٹیم کا آئندہ دو برسوں میں شمار بہترین ٹیموں میں شمار ہوگا، کھلاڑیوں کی کمزوریوں کو فوکس کیا ہوا ہے، گزشتہ ٹریننگ میچوں میں ٹیم نے عمدہ فنشنگ کا مظاہرہ کیا ہے، انڈر 22 کوالیفائنگ راو¿نڈ کی تیاری کیلئے پہلا فیز مکمل ہوچکا ہے، اب دوسرے فیز میں بحرین کے دورے کے موقع پر تین میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، 23 بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر سعودی ایونٹس میں کامیابی حاصل کریں گے۔ اسلام آباد کے پی ایس بی ہاسٹل میں جنگ سے باتیں کرتے ہوئے قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ میلازوک زیوسا کا کہنا تھا کہ میری پوری کوشش ہے کہ پاکستانی کھلاڑی کو عالمی معیار کی ٹریننگ دوں، ٹیم کو دفاعی حکمت عملی اختیار کرنے کے بجائے جارحانہ انداز میں کھیلانے کی کوشش کررہا ہوں۔ مجھے امید ہے پاکستانی ٹیم آئندہ دو برسوں میں دنیا کی بہترین ٹیم بن جائے گی۔ میرا اسسٹنٹ اسٹاف اس سلسلے میں بھرپور معاونت کررہا ہے۔ ایشین انڈر 22 کوالیفائر میں کامیابی کی مکمل حکمت عملی ترتیب دے رہا ہوں۔ اسلام آباد میں قومی ٹیم کا تربیت کا پہلا فیز مکمل ہوچکا ہے۔ دوسرے فیز کیلئے 11 جون کو 27 رکنی ٹیم کے ہمراہ بحرین جارہے ہیں، اس موقع پر تین فرینڈلی میچز کھیل کر بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل 23 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا جو سعودی عرب میں ایشین انڈر 22 کوالیفائنگ راو¿نڈ میں حصہ لے گی۔ یہاں ہماری ٹیم چھ ٹیموں کے گروپ میں شامل ہوگی پہلی دو پوزیشن حاصل کرنے والی اور دو ٹیمیں اور تیسرے نمبر کی بہترین ٹیم فائنل راو¿نڈ کیلئے منتخب کی جائے گی مجھے پوری امید ہے ہماری ٹیم فتح حاصل کرے گی اور فائنل راو¿نڈ کیلئے منتخب ہوجائے گی۔ میری کوچنگ میں ٹیم کی فنشنگ بہتر ہوئی ہے اور گزشتہ ٹریننگ میچوں میں ہماری ٹیم نے چھ گول کئے ہیں۔ سربیا کی قومی ٹیم کی جانب سے فٹ بال نہیں کھیلی البتہ وہاں کی کلب فٹ بال کا وسیع تجربہ ہے۔ سربیا کے بعد پاکستان میرا دوسرا وطن ہے یہاں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے۔ انہیں بہترین ٹریننگ کی ضرورت ہے۔ پی ایف ایف نے پاکستان میں فٹ بالرز کیلئے بہترین سہولتیں فراہم کیں ہیں جن سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔ ٹریننگ کیمپ میں موجود تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ان میں کسی کو نمبرنگ نہیں دو گا۔ دریں اثناءپاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام حیدر آباد کلب، نیاز سٹیڈیم ، حیدر آباد سندہ میں ڈسٹرکٹ اور صوبائی سطح پر فٹ بال کی سرگرمی کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار سندھ فٹ بال ایسو سی ایشن کے کے صدر سید خادم علی شاہ کی زیرصدارت ہوا جس کی میزبانی حیدرآباد فٹ بال ایسو سی ایشن کے چیئرمین اعظم خان نے کی۔ اجلاس میں سندھ بھر کی ضلعی فٹ بال ایسوسی ایشنزکے صدور اور سیکرٹریز نے حصہ لیا۔ سیمینار کا بنیادی مقصد سندھ میں فٹ بال کے فروغ کے لیے مشاورت اور پروگرام تشکیل دینا تھا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل احمد یار خان لودھی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ صدر پی ایف ایف مخدوم سید فیصل صالح حیات نے 2004ءسے فیڈریشن کا انتظام سنبھالنے کے بعد سے کھیل کی بہتری کیلئے کئی پروگرام ترتیب دیئے۔ اس وقت سے پاکستان میں فٹ بال کی سرگرمیاں پی ایف ایف کے سالانہ کیلنڈر کے تحت کھیلی جاتی ہیں۔ اس موقع پر شرکا نے فٹ بال کی بہتری کے لیے اپنی شفارشات پیش کیں تاکہ پی ایف ایف ان کو عملی شکل میں لا کر فٹ بال کو ضلع کی سطح پر روشناس کرا سکے۔ سندھ فٹ بال کے صدر سید خادم علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ بھر میں فٹ بال کی ترقی کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور 20 جنوری سے سکھر، میرپورخاص اور لاڑکانہ میں فٹ بال کوچنگ کورس کا آغاز کردیا جائے گا۔ سیمینار میں ڈائریکٹرز کلبز کرنل فراست ، ڈائریکٹر منجمنٹ کرنل (ر) پرویز سعید میرنے شرکت کی۔
خبرنمبر01۔۔۔06/05/2012
لندن اولمپکس کیلئے اسٹیڈیم کا رنگا رنگ افتتاح
لندن(سی ایم لنکس) 2012لندن اولمپکس کا اسٹیڈیم مقابلوں کے آغاز سے ٹھیک 2012گھنٹے پہلے کھول دیا گیا۔اسٹیڈیم کھولے جانے کی شاندار تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اولمپکس اسٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر رنگوں، خوشبوویں،مسرتوں اور قہقہوں سے بھری شام کا اہتمام کیا گیا۔ لندن سے تعلق رکھنے والی9سال کی بچی نے اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین کے ساتھ بٹن دبا کر اسٹیڈیم کا افتتاح کیا تواسٹیڈیم کی فضا سیکڑوں سفید غباروں اور روشنیوں سے بھر گئی۔ یہ دل کش اور خوبصورت منظر کسی جادوئی دنیا کا حصہ لگ رہا تھا۔ لندن اولمپکس کا آغاز 27جولائی سے ہوگا ۔
خبرنمبر02۔۔۔06/05/2012
واٹمور آگئے، اب سلیکشن میں ہیراپھیری رک جائیگی، سلیم ملک
لاہور(سی ایم لنکس)سابق کپتان سلیم ملک نے کہا ہے کہ ڈیو واٹمور کے ہیڈ کوچ بننے سے سلیکشن میں ہیراپھیری رک جائے گی، دورہ سری لنکا کوچ اور پاکستان کے لئے کڑا امتحان ہو گا۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سلیم ملک کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز ٹف ہیں، پاکستانی بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ پاکستان کا بڑا مسئلہ ہے، اسے حل کرنے کے لئے گراس روٹ لیول پر گراو¿نڈز بہتر بنانا ہوں گی۔ سابق کپتان نے کہا کہ محمد یوسف ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ تو کر لیں گے لیکن فیلڈنگ میں مشکلات درپیش ہوں گی، انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے۔ سلیم ملک نے کہا کہ ماضی کی طرح اچھے بیٹسمین سامنے نہ آنے کی وجہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا نہ ہونا ہے۔
خبرنمبر03۔۔۔06/05/2012
پاکستان نے بھارت کو ہرا کر اسکواش چیمپئین شپ جیت لی
کویت(سی ایم لنکس)پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو با آسانی شکست دے کر ایشین ٹیم اسکواش چیمپئین شپ جیت لی۔ کویت میں کھیلے جانے والے ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کے فرحان زمان اور فرحان محبوب نے بھارتی کھلاڑیوں کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بھارت کے ہریندر پال سنگھ سندھو اور قومی نمبر ایک کھلاڑی سارو گھوشل کے خلاف غیرمعمولی کارکردگی پیش کی۔ بھارتی کھلاڑی پاکستانی کھلاڑیوں کی مہارت کا مقابلہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔ چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا اوربھارت نے میزبان کویت کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ فاتح قومی ٹیم کویت سے اتوار کی صبح ساڑھے چار بجے اسلام آباد پہنچے گی۔
خبرنمبر04۔۔۔06/05/2012
چیلسی ایف اے کپ کا فاتح قرار
لندن(سی ایم لنکس)ڈیڈیئر ڈروگبا کے فیصلہ کن گول کی بدولت لندن کے فٹبال کلب چیلسی نے لیور پول کو شکست کے دے کر ایف اے کپ جیت لیا۔ یہ کپ کی تاریخ میں ساتواں موقع ہے کہ چیلسی نے ٹورنامنٹ جیتا۔ آخری مرتبہ چیلسی نے 2010 میں پورٹ سمتھ کو شکست دے کر یہ مقابلہ جیتا تھا۔ گزشتہ روز لندن کے ویمبلے سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں چیلسی نے پہلے ہاف کے گیارہویں منٹ میں رمیرز کے گول کی بدولت سبقت حاصل کی تھی۔ ڈروگبا نے کھیل کے بانوویں منٹ میں اس سبقت کو دوگنا کر دیا۔ یہ ویمبلی میں کھیلے گئے ایف کپ کے کسی بھی فائنل میں ان کا چوتھا گول تھا۔ لیور پول کے متبادل کھلاڑی اینڈی کیرل نے چونسٹھویں منٹ میں لیور پول کی جانب سے میچ کا واحد گول کیا۔ اس گول کے بعد کھیل میں تیزی آگئی اور لیور پول کے کھلاڑیوں نے آخری لمحات تک چیلسی کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن وہ میچ برابر کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ ڈی میٹیو کی تقرری کے بعد چیلسی کی کارکردگی میں واضح بہتری آئی ہے۔ کپ جیتنے کے بعد چیلسی کے قائم مقام مینیجر رابر ٹوڈی میٹیو کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں اس کلب کی جانب سے کھیلا اور یہ ٹرافی جیتی اور آج بطور کوچ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ زیادہ کھلاڑیوں کو ایسا موقع نہیں ملتا۔ ڈی میٹیو انیس سو ستانوے اور دو ہزار میں چیلسی کی ایف اے کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن تھے۔ اس فتح کے بعد اب چیلسی کی توجہ یورپی چیمپئنز لیگ کے فائنل پر ہے جہاں انیس مئی کو اس کا مقابلہ بائرن میونخ سے اس کے ہوم گراﺅنڈ پر ہوگا۔ چیلسی کے لیے آئندہ برس ان مقابلوں میں شرکت یقینی بنانے کے لیے یہ ٹورنامنٹ جیتنا نہایت ضروری ہے کیونکہ انگلش پریمیئر لیگ میں اس کا سیزن کے اختتام پر ابتدائی چار پوزیشنز میں سے کسی ایک پر آنا بہت مشکل دکھائی دے رہا ہے۔
خبرنمبر05۔۔۔06/05/2012
ایسٹورل اوپن: اعصام اور جولین راجر آج فائنل کھیلیں گے
پرتگال(سی ایم لنکس) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اوران کے پارٹنر جولین راجر آج ایسٹورل اوپن کے ڈبلز فائنل میں جولین نوئل اور ڈیوڈ مریرو کے مدمقابل آئیں گے۔ پرتگال میں کھیلے جانے والے ایسٹورل اوپن میں ٹاپ سیڈ اعصام الحق اورجولین راجرکی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ اعصام اورجولین نے سیمی فائنل میں رچرڈ گاسکے اور راجر ویسلن کی جوڑی کو زیر کیا تھا۔ آج کھیلے جانے والے مینز ڈبلز فائنل میں اعصام اورراجر آسٹریا کے جولین نوئل اوراسپین کے ڈیوڈ مریروکی جوڑی کے مدمقابل آئیں گے۔ اعصام اورجولین نے رواں سیزن میں پہلی بار کسی ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔
لندن اولمپکس کیلئے اسٹیڈیم کا رنگا رنگ افتتاح
لندن(سی ایم لنکس) 2012لندن اولمپکس کا اسٹیڈیم مقابلوں کے آغاز سے ٹھیک 2012گھنٹے پہلے کھول دیا گیا۔اسٹیڈیم کھولے جانے کی شاندار تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اولمپکس اسٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر رنگوں، خوشبوویں،مسرتوں اور قہقہوں سے بھری شام کا اہتمام کیا گیا۔ لندن سے تعلق رکھنے والی9سال کی بچی نے اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین کے ساتھ بٹن دبا کر اسٹیڈیم کا افتتاح کیا تواسٹیڈیم کی فضا سیکڑوں سفید غباروں اور روشنیوں سے بھر گئی۔ یہ دل کش اور خوبصورت منظر کسی جادوئی دنیا کا حصہ لگ رہا تھا۔ لندن اولمپکس کا آغاز 27جولائی سے ہوگا ۔
خبرنمبر02۔۔۔06/05/2012
واٹمور آگئے، اب سلیکشن میں ہیراپھیری رک جائیگی، سلیم ملک
لاہور(سی ایم لنکس)سابق کپتان سلیم ملک نے کہا ہے کہ ڈیو واٹمور کے ہیڈ کوچ بننے سے سلیکشن میں ہیراپھیری رک جائے گی، دورہ سری لنکا کوچ اور پاکستان کے لئے کڑا امتحان ہو گا۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سلیم ملک کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز ٹف ہیں، پاکستانی بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ پاکستان کا بڑا مسئلہ ہے، اسے حل کرنے کے لئے گراس روٹ لیول پر گراو¿نڈز بہتر بنانا ہوں گی۔ سابق کپتان نے کہا کہ محمد یوسف ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ تو کر لیں گے لیکن فیلڈنگ میں مشکلات درپیش ہوں گی، انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے۔ سلیم ملک نے کہا کہ ماضی کی طرح اچھے بیٹسمین سامنے نہ آنے کی وجہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا نہ ہونا ہے۔
خبرنمبر03۔۔۔06/05/2012
پاکستان نے بھارت کو ہرا کر اسکواش چیمپئین شپ جیت لی
کویت(سی ایم لنکس)پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو با آسانی شکست دے کر ایشین ٹیم اسکواش چیمپئین شپ جیت لی۔ کویت میں کھیلے جانے والے ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کے فرحان زمان اور فرحان محبوب نے بھارتی کھلاڑیوں کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بھارت کے ہریندر پال سنگھ سندھو اور قومی نمبر ایک کھلاڑی سارو گھوشل کے خلاف غیرمعمولی کارکردگی پیش کی۔ بھارتی کھلاڑی پاکستانی کھلاڑیوں کی مہارت کا مقابلہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔ چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا اوربھارت نے میزبان کویت کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ فاتح قومی ٹیم کویت سے اتوار کی صبح ساڑھے چار بجے اسلام آباد پہنچے گی۔
خبرنمبر04۔۔۔06/05/2012
چیلسی ایف اے کپ کا فاتح قرار
لندن(سی ایم لنکس)ڈیڈیئر ڈروگبا کے فیصلہ کن گول کی بدولت لندن کے فٹبال کلب چیلسی نے لیور پول کو شکست کے دے کر ایف اے کپ جیت لیا۔ یہ کپ کی تاریخ میں ساتواں موقع ہے کہ چیلسی نے ٹورنامنٹ جیتا۔ آخری مرتبہ چیلسی نے 2010 میں پورٹ سمتھ کو شکست دے کر یہ مقابلہ جیتا تھا۔ گزشتہ روز لندن کے ویمبلے سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں چیلسی نے پہلے ہاف کے گیارہویں منٹ میں رمیرز کے گول کی بدولت سبقت حاصل کی تھی۔ ڈروگبا نے کھیل کے بانوویں منٹ میں اس سبقت کو دوگنا کر دیا۔ یہ ویمبلی میں کھیلے گئے ایف کپ کے کسی بھی فائنل میں ان کا چوتھا گول تھا۔ لیور پول کے متبادل کھلاڑی اینڈی کیرل نے چونسٹھویں منٹ میں لیور پول کی جانب سے میچ کا واحد گول کیا۔ اس گول کے بعد کھیل میں تیزی آگئی اور لیور پول کے کھلاڑیوں نے آخری لمحات تک چیلسی کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن وہ میچ برابر کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ ڈی میٹیو کی تقرری کے بعد چیلسی کی کارکردگی میں واضح بہتری آئی ہے۔ کپ جیتنے کے بعد چیلسی کے قائم مقام مینیجر رابر ٹوڈی میٹیو کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں اس کلب کی جانب سے کھیلا اور یہ ٹرافی جیتی اور آج بطور کوچ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ زیادہ کھلاڑیوں کو ایسا موقع نہیں ملتا۔ ڈی میٹیو انیس سو ستانوے اور دو ہزار میں چیلسی کی ایف اے کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن تھے۔ اس فتح کے بعد اب چیلسی کی توجہ یورپی چیمپئنز لیگ کے فائنل پر ہے جہاں انیس مئی کو اس کا مقابلہ بائرن میونخ سے اس کے ہوم گراﺅنڈ پر ہوگا۔ چیلسی کے لیے آئندہ برس ان مقابلوں میں شرکت یقینی بنانے کے لیے یہ ٹورنامنٹ جیتنا نہایت ضروری ہے کیونکہ انگلش پریمیئر لیگ میں اس کا سیزن کے اختتام پر ابتدائی چار پوزیشنز میں سے کسی ایک پر آنا بہت مشکل دکھائی دے رہا ہے۔
خبرنمبر05۔۔۔06/05/2012
ایسٹورل اوپن: اعصام اور جولین راجر آج فائنل کھیلیں گے
پرتگال(سی ایم لنکس) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اوران کے پارٹنر جولین راجر آج ایسٹورل اوپن کے ڈبلز فائنل میں جولین نوئل اور ڈیوڈ مریرو کے مدمقابل آئیں گے۔ پرتگال میں کھیلے جانے والے ایسٹورل اوپن میں ٹاپ سیڈ اعصام الحق اورجولین راجرکی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ اعصام اورجولین نے سیمی فائنل میں رچرڈ گاسکے اور راجر ویسلن کی جوڑی کو زیر کیا تھا۔ آج کھیلے جانے والے مینز ڈبلز فائنل میں اعصام اورراجر آسٹریا کے جولین نوئل اوراسپین کے ڈیوڈ مریروکی جوڑی کے مدمقابل آئیں گے۔ اعصام اورجولین نے رواں سیزن میں پہلی بار کسی ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔
جونئیر ایشیا ہاکی کپ: پاکستان، بھارت آج مدمقابل
ملاکا(سی ایم لنکس)جونئیر ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ آج دفاعی چیمپئین بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ ملائیشیا کے شہرملاکا میں جاری ٹورنامنٹ کے پول بی کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے چین کے خلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔ قومی ٹیم آج دوسرے میچ میں روایتی حریف اور دفاعی چیمپئین بھارت کا سامنا کرے گی۔ پاکستان تین مرتبہ جونئیرایشیا کپ چیمپئین رہ چکا ہے جبکہ بھارت نے دوبار ٹورنامنٹ جیتا۔ جونئیرایشیا کپ ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راو¿نڈ بھی ہے۔ فاتح اور رنر اپ ٹیمیں بھارت میں ہونے والے جونئیر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
یوسین بولٹ لندن اولمپک سے قبل فارم کی بحالی میں کامیاب
لندن(سی ایم لنکس )یوسین بولٹ لندن اولمپک سے قبل فارم کی بحالی میں کامیابٹرپل اولمپک اور ورلڈ چیمپئن جمیکا کے اسپرنٹر یوسین بولٹ لندن اولمپک سے قبل فارم کی بحالی میں کامیاب ہوگئے۔ یوسین بولٹ نے سال کی تیز ترین رفتار سے جمیکا میں منعقدہ سو میٹر ریس جیت لی۔انجریز سے نجات کے بعد دو ریسوں میں یوسین بولٹ درست آغاز کرنے میں ناکام رہے۔ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر یوسین بولٹ نے جمیکا انٹرنیشنل انوی ٹیشنل میں سومیٹرریس نو اعشاریہ آٹھ سیکنڈ سے جیت لی۔یہ رواں سال انکی بہترین کارکردگی ہے۔جمیکاکی چار ضرب سو میٹرٹیم کے ممبر مائیکل فریٹر دس سیکنڈ وقت کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے۔ خواتین ورلڈ چیمپئن کارمیلیٹاجیٹر نے عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ امریکی اسپرنٹر نے ویمن سومیٹر ریس دس اعشاریہ آٹھ ایک سیکنڈ میں جیتی ٹرینیڈاڈ کی کیلی این دوسرے اور جمیکا کی اولمپک سلور میڈلسٹ کیرن اسٹورٹ تیسرے نمبر پر رہیں۔
07/01/2012
اپنے ہاف سے گول کر نے والا دنیا کا چوتھا گول کیپر
لندن(سی ایم لنکس )امریکی گول کیپر کی غیر معمولی کِک،اپنے ہاف سے گیند مخالف ٹیم کے گول میں پہنچا کر سب کو حیران کر دیا۔رپورٹ کے مطابق فٹ بال ایک ایسا کھیل ہے جس کے دوران کب کیا ہو جائے اسٹیڈیم میں بیٹھا تما شائی بھی نہیں جانتا۔حال ہی میں برطانیہ میں کھیلے جانے والے ایک فٹ بال میچ کے دوران گول کیپر نے ایک غیر معمولی کِک لگا کر سب کو حیران کر دیا۔ ٹم ہوورڈ نامی اس گول کیپرنے اپنے ہاف میں کھڑے ہو کر گیند کوکِک لگائی اور100گزکا فاصلہ طے کرتی ہوئی گیند مخالف ٹیم کے گول میں جا پہنچی۔ اس کارنامے کی انجامی دہی کے بعد Timنے 100گز کے فاصلے سے گول کرنے والے دنیا کے چوتھے گول کیپر ہو نے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔
محمدآصف کی آئی سی سی کی پابندی کیخلاف ثالثی عدالت میں درخواست
کراچی(سی ایم لنکس )ٹیسٹ کرکٹ محمد آصف نے آئی سی سی اینٹی کرپشن ٹریبیونل کی جانب سے عائد سات سالہ پابندی کے خلاف عالمی ثالثی عدالت میں باقاعدہ اپیل کر دی۔ محمد آصف کی وکیل سویتا سکل کے مطابق محمد آصف نے مو قف اختیار کیا ہے کہ آئی سی سی ٹریبیونل کی جانب سے عائد پابندی غیر قانونی ہے۔ محمد آصف نے عالمی عدالت سے ایک ماہ کے اندر کیس کی سماعت کی درخواست کی ہے۔
انگلینڈ کی خلاف سیریز، قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آخری دن
لاہور(سی ایم لنکس ) انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج لاہور میں ختم ہوگا، قومی ٹیم 9 جنوری کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔ لاہور میں چار دن جاری رہنے والے کیمپ میں کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ کے ساتھ ساتھ نیٹ پربالنگ اور بیٹنگ پریکٹس کی، قومی ٹیم 9 جنوری کو متحدہ عرب امارات روانہ ہو گی جہاں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ کی سیریز کا پہلا میچ 17 جنوری سے شروع ہو گا۔
ڈیو واٹمور کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
لاہور(سی ایم لنکس )ڈیو واٹمور کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ڈیو واٹمور ہیڈ کوچ کے ساتھ بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کو پندرہ ہزار ڈالرز ماہانہ ادا کئے جائیں گے جبکہ دیگر سہولیات اس کے علاوہ ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا تھاکہ ڈیو واٹمور کے ساتھ سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو مستقل بولنگ کوچ مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈیو واٹمور چودہ جنوری کو پاکستان پہنچیں گے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف سے ملاقات کے بعد معاہدے پر دستخط کریں گے۔ذرائع کے مطابق ڈیو واٹمور پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ موجودہ کوچ محسن خان انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
ڈبلیوبی اے کے صدر نے عامر خان کاری میچ کا مطالبہ تسلیم کرلیا
لندن(سی ایم لنکس )ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر گلبرٹو مینڈوزا نے برٹش باکسر عامر خان کا لیمونٹ پیٹڑسن سے ری میچ کا مطالبہ مان لیاہے۔ مینڈوزا کے مطابق ٹائٹل فائٹ متنازعہ ثابت ہوئی ہے اور مقابلے کے دوران واشنگٹن کمیشن کا رویہ قوانین کے خلاف رہاہے۔عامر اور پیٹرسن کی ٹائٹل فائٹ میں ججز جارج ہل والیری ڈورسیٹ نے ایک سوتیرہ ایک سوبارہ سے پیٹرسن اورنیلسن ویسکوئز نے ایک پندرہ ایک سودس سے عامرکو فاتح قرار دیا۔ ریفری نے ساتویں اور بارہویں راﺅنڈ میں عامر خان کا ایک ایک پوائنٹ کاٹ لیا ،اور وہ ایک پوائنٹس سے ڈبلیوبی اے اور آئی بی ایف سپرلائٹ ویٹ ٹائٹل سے محروم ہوگئے۔عامر خان نے گذشتہ روز ٹوئٹر پر فائٹ کی وڈیو جاری کی ہے جس میں ایک نامعلوم شخص جج جارج ہل سے رابطہ کررہا ہے۔ ساتویں راو¿نڈ میں ہل کے اسکور کارڈ میں ردوبدل کرکے پیٹرسن کے حق میں کیا گیا ہے۔
ذاتی کارکردگی سے زیادہ آسٹریلیاکی فتح پرخوشی ہے، کلارک
سڈنی(سی ایم لنکس )آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ ذاتی ٹرپل سنچری سے زیادہ ٹیم کی فتح کی خوشی ہے۔آسٹریلیا کی فتح کی خاطر عالمی ریکارڈ کی کوشش نہیں کی۔ بھارتی کپتان مہندراسنگھ دھونی نے کہا کہ ہم نہ اچھا اسکور کرسکے اور نہ بیس وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔مائیکل کلارک نے اس وقت آسٹریلیاکی اننگز ڈیکلیئرڈ کردی جب وہ تین سو انتیس رنز پر کھیل رہے تھے اور برائن لارا کا عالمی ریکارڈ توڑ سکتے تھے۔ کپتان کے مطابق ٹیم کی جیت انفرادی ریکارڈ سے زیادہ اہم ہوتی ہے۔بھارتی کپتان نے اعتراف کیاکہ انکی ٹیم نے بولنگ اور بیٹنگ دونوں میں مایوس کیا۔ بولرز فتح کیلئے درکار وکٹیں لینے میں ناکام رہے تو بیٹسمین اسکور بورڈ پر بڑا مجموعہ نہیں سجاسکے۔ میچ کا مثبت پہلو دوسری اننگز میں چار بیٹسمینوں کی نصف سنچریاں ہیں۔
قطراوپن ٹینس: مونفلز نے رافیل نڈال کواپ سیٹ شکست دیدی
دوحہ(سی ایم لنکس )قطراوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں گیل مونفلز نے ٹاپ سیڈ رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست دیدی۔ فائنل میں مونفلز کا مقابلہ ہم وطن جو ولفریڈ سونگاسے ہوگا۔برٹش اینڈی مرے نے برسبین انٹرنیشنل کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔قطراوپن سیمی فائنل میں فرانس کے گیل مونفلز نے ورلڈنمبر دو اسپین کے رافیل نڈال کو چھ تین اور چھ چار سے شکست دی۔ جو ولفریڈ سونگا کو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کے زخمی ہوکر دستبردار ہونے سے بائی مل گئی۔برسبین سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ اینڈی مرے نے قبرص کے مارکس بغدیتس کو چھ دو اور چھ دو سے ہرادیا۔فائنل میں مرے کا مقابلہ آسٹریلوی برنارڈ ٹومک سے ہوگا۔ٹومک نے ازبک ڈینس استومن کو چھ تین اور سات چھ سے مات دی۔
قومی کھیل میں بہتری چاہتے ہیں، سابق اولمپئنز
لاہور(سی ایم لنکس )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاءکی دھواں دہار پریس کانفرنس کے جواب میں سابق اولمپئن کا کہنا ہے کہ صدر پی ایچ ایف ان کے مشوروں کو تنقید سمجھتے ہیں جبکہ وہ صرف قومی کھیل کی بہتری چاہتے ہیں۔ہاکی فیڈریشن سابق اولمپئنز کو نوٹس بھیجنے کے بعد اس کے جواب کا شدت سے انتظار کررہی ہے جبکہ صدر پی ایچ ایف قاسم ضیا تو انسانی اسمگلنگ کے الزام لگانے والے اولمپئنز سے ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔دوسری طرف سابق اولمپئن نے ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ماضی کے نامور کھلاڑیوں کو نوٹس بھجوانے پر افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر قاسم ضیا نے ہمیشہ ان کے مشوروں کو غیر سنجیدہ لیا ہے۔سابق اولمپئن کا موقف ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی پر پردہ ڈالنے کیلئے ہاکی فیڈریشن نے نوٹس کو ڈھال بنایا جبکہ نوٹس میں انسانی اسمگلنگ سمیت تمام ایشوز پہلے ہی تمام متعلقہ اداروں کے علم میں ہیں۔
انگلینڈ پروفیشنل حریف ہے ،ٹیم کو مزید محنت کرنا ہو گی ،مصباح الحق
لاہور(سی ایم لنکس )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم تینوں شعبوں میں اچھا کھیل رہی ہے مگر انگلینڈ پروفیشنل حریف ہے ،ٹیم کو مزید محنت کرنا ہو گی ،فیلڈنگ میں بھی بہتری کی ضرورت ہے۔مصباح الحق کا کہنا تھا ٹیم ہر شعبے میں اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے ،اور ہم فیلڈنگ کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حالیہ کا رکردگی کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ ٹیم اچھی فارم میں ہے ،اچھی کرکٹ کھیلی تو انگلینڈ کے خلاف نتائج ہمارے حق میں ہو نگے، مصباح الحق نے کہا کہ انگلینڈ ایک پروفیشنل حریف ہے اس وجہ سے ہمیں مزید محنت کرنا ہو گی، انہوں نے بتایا کہ ٹیم کامبینیشن بہترین ہے اور انگلینڈ سے بھی کا میابی کی امید ہے ،ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز بیٹسمین اور باو¿لرز کے لیے ایک چیلنج ہوگا۔ریفرل سسٹم کے حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یوڈی آر ایس میںکچھ بہتری کی ضرورت ہے ،امپائر بھی انسان ہوتا ہے اس لئے اس سے بھی غلطی ہو سکتی ہے۔
جنوبی افریقہ نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریر جیت لی
کیپ ٹاو¿ن(سی ایم لنکس ) جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاون ٹیسٹ میں سری لنکا کو دس وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔ کیپ ٹاو¿ن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے دوسری نامکمل اننگز ایک سو اڑتیس رنز چار کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی تو مہمان ٹیم کو دو سو تین رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔ اینجلو میتھیوز اور سماراویرا نے اننگز کا پر اعتماد آغاز کرتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا اور پانچویں وکٹ کے لئے ایک سو بیالیس رنز کی شراکت قائم کی۔ میتھیوز نے نصف سنچری بنائی۔ وہ تریسٹھ رنزبناکر فلنڈر کا شکار بنے۔ سمارا ویرا نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم تین سو بیالیس رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ سمارا ویرا نے ایک سو پندرہ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ فلنڈر، عمران طاہر اور جاک کیلس نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو اسی ماہ رہا کئے جانے کا امکان ہے،ذرائع
لندن(سی ایم لنکس ) کرکٹ کرپشن اسکینڈل میں سزا پانے والے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر اسی ماہ رہا کردیئے جائیںگے۔فاسٹ بولرمحمد عامر کرپشن اوردھوکہ دہی کے جرم میں لندن میں سزا بھگت رہے ہیں، محمدعامر نوجونواں کے اصلاحی مرکز میں اپنی سزا پوری کررہے ہیں،فاسٹ بولر محمد عامرکو لند ن کی عدالت نے 6 ماہ کی سزا سنائی تھی ،عامر کو سز ا میں سرکاری تعطیلات کے دنوں کی رعایت ملنے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق عامر کو آئی سی سی کی جانب سے عائدکردہ پانچ سالہ پابندی کی مدت پوری کرناہوگی۔
سڈنی ٹیسٹ:آسٹریلیا نے بھارت کو اننگز اور 68رنزسے ہرادیا
سڈنی(سی ایم لنکس )دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کو اننگز اور 68رنزسے شکست دے کر 4 میچوں پر مشتمل سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔ مائیکل کلارک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔انہوں نے ناقابل شکست 329 رنز بنائے اور سچن ٹنڈولکر کی وکٹ حاصل کی۔سڈنی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت نے 114 رنز دو کھلاڑی آو¿ٹ پر اپنی نامکمل اننگز شروع کی تو اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید354 رنز کی ضرورت تھی۔ مہمان ٹیم کو آج پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب گوتم گمبھیر 83 رنز بناکر سڈل کی گیندپروارنر کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔ٹنڈولکر نے 80 اور لکشمن نے 66 رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔ ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر 100 ویں ٹیسٹ سنچری بنانے میں ایک بار پھر ناکام رہے۔کپتان دھونی نے صرف دو رنز بنائے۔یوں بھارت کی پوری ٹیم 400 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔ہلفنہاس نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔آخری اسکور یہ رہا۔ بھارت 191 اور400رنز، آسٹریلیا 659 رنز 4 کھلاڑی آو¿ٹ پر اننگز ڈکلیئر۔ملبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 122 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
ڈاکار ریلی کے پانچویں مرحلے میں کرسٹوف ہولوسکی کامیاب
بیونس آئرز(سی ایم لنکس )ڈاکار ریلی کا پانچواں مرحلہ پولینڈ کے کرسٹوف ہولوسکی نے جیت لیا۔ فرانس کے پیٹر ہنسل کی مجموعی برتری برقرار ہے۔ موٹرسائیکل پر فرینچ سیرل ڈیسپریس نے کامیابی حاصل کرلی۔مارک کوما کی برتری برقرار رہی۔چلکیٹو سے فیمبالا تک ایک سو ترپن کلومیٹر کا فاصلہ کرسٹوف نے دو گھنٹے دس منٹ اور اکیاون سیکنڈ میں طے کیا۔امریکا کے رابی گورڈن دوسرے اورپیٹر ہنسل تیسرے نمبر پر آئے۔ پیٹرہنسل مجموعی برتری برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔دفاعی چیمپئن قطر کے ناصر ال اتیاہ مجموعی برتری میں آٹھویں نمبر پر چلے گئے۔ موٹر بائیک پرپانچواں مرحلہ سیرل ڈیسپریس نے دو گھنٹے اٹھائیس منٹ تینتیس سیکنڈ میں جیتا۔مارک کومادوسرے نمبر پررہے۔
قطر ٹینس:سیمی فائنل میں رافیل نڈال کا گیل مونفلز سے ٹکراو¿
دوحہ(سی ایم لنکس )قطر اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال کا ٹکراو¿ گیل مونفلز سے ہوگا۔ راجر فیڈرر فائنل میں رسائی کیلئے جو ولفریڈ سونگا سے مقابلہ کریں گے۔ قطر اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال نے روس کے میخائل یوزنی کوچھ چار اور چھ چار کے اسکور سے ہرادیا۔فرانس کے گیل مونفلز نے سربین وکٹر ٹروچی پر چھ دو اور چھ تین کے اسکور سے فتح پائی۔ سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے اٹلی کے ایندریس سپی کوچھ تین،پانچ سات اور چھ چار کے اسکور سے زیرکرلیا۔ یہ راجر فیڈرر کی مسلسل بیس ویں فتح ہے۔ فرانس کے جو ولفریڈ سونگا نے اسپین کے البرٹ روماس کو چھ دو اور چھ ایک سے مات دے دی۔
ٹنڈولکرسنچریوں کی سنچری بنانے میں ایک بار پھر ناکام
سڈنی(سی ایم لنکس )ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر سنچریوں کی سنچری بنانے میں ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔سڈنی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز سچن ٹنڈولکرکو اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ 80 رنز بناکر کلارک کی گیند پر مائیک ہسی کے ہاتھوں سلپ میں کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔ ٹنڈولکر 185 ٹیسٹ میچوں میں 56 رنز کی اوسط کے ساتھ 15288 رنز اسکور کرچکے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر نے 1989 میں پاکستان کے خلاف کراچی میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔
ملک میں اب انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونی چاہیئے،رحمان ملک
اسلام آباد(سی ایم لنکس ) وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ اب ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونی چاہیئے۔وزارت داخلہ میں پی سی بی کے چیئرمین ذکاءاشرف سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آنیوالی ہر کرکٹ ٹیم کو فل پروف سیکورٹی مہیا کی جائیگی۔انہوں نے مزید کہاکہ سری لنکن ٹیم پر حملے سے بہت کچھ سیکھا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ پی سی بی کے نئے چیئرمین نے کھیل سے بدمزگی ختم کردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ذکاءاشرف نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بھرپور کوششیں کی ہیں اور ان کا کردار بھی سب کے سامنے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں ایک ڈی آئی جی لیول کی پوسٹ متعارف کروائی جائیگی جو وزارت داخلہ اور کرکٹ بورڈ کے درمیان رابطہ کاری کے فرائض سرانجام دے گی۔
پاکستان کی کارکردگی کی بناپر انگلینڈ خوفزدہ ہے، ذکا اشرف
لاہور(سی ایم لنکس )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری محمد ذکا اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کی گزشتہ سال کی پرفارمنس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم پاکستان سے خوفزدہ دکھائی دہ رہی ہے۔پی سی بی نے لاہور میں قومی ٹیم کی گزشتہ سال شاندار پرفارمنس پر عشائیہ دیا۔اس موقع پر ذکا اشرف نے امیدظاہر کی کہ قومی ٹیم اس سال بھی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں جنگ سمجھ کر لڑے تو پاکستان ٹیم کامیاب ہو جائے گی۔ یونس خان نے کہا کہ مصباح الحق بہترین کپتان ہیں۔ ذکا اشرف نے قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو تین تین لاکھ اور معاون اسٹاف کو ایک ایک لاکھ روپے کے انعامی چیک دیئے۔
سری لنکا کو جنوبی افریقہ کیخلاف اننگز کی ہار سے بچنے کیلئے 203 رنز درکار
کیپ ٹاو¿ن(سی ایم لنکس ) سری لنکا کوجنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں اننگزکی شکست سے بچنے کیلئے مزید دو سو تین رنز درکار ہیں جبکہ اس کی چھ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ کیپ ٹاو¿ن میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا نے دوسری نامکمل اننگز ایک سو اننچاس رنز دو کھلاڑی آو¿ٹ پر دوبارہ شروع کی تو سنگاکارا اسکور میں کوئی اضافہ کئے بغیر پینتیس رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔ جے وردھنے تیس رنزبناکر اسٹائن کا شکار بنے۔ ایک سو چوراسی رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد مہمان ٹیم کا کوئی بھی بیٹسمین جنوبی افریقی بالرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم دو سو انتالیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فالو آن کے بعد سری لنکا نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اس کے چار کھلاڑی اٹھانوے رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ تیسرے روز کے اختتام تک سری لنکا نے چار وکٹوں پر ایک سو اڑتیس رنزبنالئے ہیں اور انہیں اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید دو سو تین رنز درکار ہیں۔ اینجلو میتھیوز اٹھائیس اور سماراویرا انیس رنزبناکر وکٹ پر موجود ہیں۔
انگلینڈ آئی سی سی کمبائنڈ الیون، سہ روزہ میچ کل سے شرو ع
دبئی(سی ایم لنکس )انگلینڈ اور آئی سی سی کمبائنڈ الیون کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ ہفتے سے دبئی میں شروع ہورہا ہے۔ آئی سی سی کمبائنڈ الیون میں آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور افغانستان کے کھلاڑی شامل ہیں اور اسکی قیادت پورٹر فیلڈ کریں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ سترہ جنوری سے دبئی میں شروع ہوگا۔ انگلش ٹیم ٹیسٹ سے پہلے دو پریکٹس میچز کھیلے گی۔ دوسرا پریکٹس میچ پی سی بی الیون سے گیارہ جنوری سے کھیلا جائیگا۔انگلینڈ کے کپتان اینڈریو اسٹراس کا کہنا ہے کہ یواے ای، ان کی ٹیم کیلئے نیا وینیو ہے اور پریکٹس میچوں سے ہمیں یہاں کے موسم اوروکٹوں سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔ فاسٹ بولر ٹم بریسنن پریکٹس میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
بھارتی بلےبازوں کی کمزوریوں سےآسٹریلوی باو¿لرزنےفائندہ اٹھایا،کلارک
سڈنی(سی ایم لنکس )آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ سڈنی کی فلیٹ وکٹ پر آسٹریلین فاسٹ بولرزکی پرفارمنس یادگاررہی جنہوں نے بھارت کے تجربہ کار بلے بازوں کی کمزوریوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔سڈنی ٹیسٹ میں ایک اننگز اوراڑسٹھ رنز کی کامیابی کےبعد میڈیا بریفنگ میں آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ سڈنی کی وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار تھی جہاں بھارتی بلے باز دونوں اننگز میں ناکام رہے جس کا کریڈٹ آسٹریلین فاسٹ بولرز کو جاتا ہے۔جنہوں نے ان کی کمزور تیکنیک کا مکمل فائدہ اٹھایا اوران پر دباو¿ قائم رکھا۔ ایک سوال کے جواب میں آسٹریلین کپتان کا کہنا تھا کہ وہ ریکارڈز کیلئے کرکٹ نہیں کھیلتے۔ اسی لیے انہوں نے اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا۔چارٹیسٹ کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ تیرہ جنوری سے پرتھ کے واکا کرکٹ گراﺅنڈ میں شروع ہوگا۔
کیپ ٹاو¿ن ٹیسٹ، سری لنکا نے 4 وکٹ پر 220 رنز بنا لئے
کیپ ٹاﺅن(سی ایم لنکس )کیپ ٹاو¿ن ٹیسٹ میں سری لنکا کو شکست کا سامنا ہے، دوسری اننگز میں سری لنکا نے چار وکٹ پر 220 رنز بنا لیے ہیں۔میچ کے چوتھے روز سری لنکا نے چار وکٹ پر ایک سو چونتیس رنز سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلیے دو سو سات رنز کی ضرورت تھی۔ ابتک مہمان ٹیم کے میتھوز اور سمارا ویرا کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت جاری ہے، سمارا ویرا ٹیسٹ میچوں میں اپنی اٹھائیسویں نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں۔
انگلینڈ کیخلاف نئی ڈلیوری آزماو¿ںگا: سعید اجمل
لاہور(سی ایم لنکس )انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج بارش کے باعث وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ تیسرے روز بھی جاری رہا لیکن بارش کے باعث کیمپ ایک گھنٹہ پہلے ہی ختم کر دیا گیا گیا۔ آف اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ انگلش بلے بازوں کو قابو کرنے کیلئے وہ ایک نئی ڈیلوری پر کام کر رہے ہیں۔ وکٹوں نے ساتھ دیا تو اس ڈلیوری کو آزمائیں گے۔ نوجوان بیٹسمین اظہر علی کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم کو ہرانے کیلئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہو گی۔ ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو بتا دیا ہے کہ کسی بھی تنازع کا جواب جیت کی صورت میں دیں۔
آسٹریلیا کی بھارت کیخلاف 659/4پرا ننگز ڈیکلئر ،کلارک کی ٹرپل سنچری
سڈنی(سی ایم لنکس ) کپتان مائیکل کلارک کی سنچری کی وجہ سے آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں پہلی اننگز 4 وکٹ پر 659 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے تیسرے دن کا آغاز 251 رنز سے کیا، انہوں نے مائیکل ہسسی کے ساتھ شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا، مائیکل کلارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی ٹرپل سنچری بھی اسکور کی جبکہ مائیکل ہسسی 150 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے، آسٹریلوی کپتان نے پہلی اننگز 4 وکٹ پر 659 رنز پر ڈکلیئر کی، 468 رنز کے خسارے کے ساتھ بھارت نے دوسری اننگز کا آغاز کیا لیکن چوتھے ہی اوور میں مہمان ٹیم کو وریندر سہواگ کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا، اس وقت تیسرے دن چائے کا وقفہ ہے اور بھارتی ٹیم کا اسکور 1 وکٹ پر 53 رنز ہے، مہمان ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید 415 رنز کی ضرورت ہے۔
پاکستانی انڈر 19کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ روانہ
لاہور(سی ایم لنکس )پاکستان کی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم تین ملکی ٹورنامنٹ جیتنے کا عزم لیے جنوبی افریقہ روانہ ہوگئی ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں۔ ٹیم براستہ دبئی جنوبی افریقہ پہنچے گی جہاں وہ تین ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔ اس ٹورنامنٹ میں میزبان ملک جنوبی افریقہ،زمبابوے اور پاکستان حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے کم وقت میں بہت محنت کی ہے اور ہم جیت کا عزم لیکر جنوبی افریقہ جارہے ہیں۔
مائیکل کلارک ٹرپل سنچری کلب میں شامل ہوگئے
سڈنی(سی ایم لنکس )آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے بھارت کے خلاف سڈنی میں جاری ٹیسٹ میں ناقابل شکست تین سوانتیس اسکورکئے۔کلارک ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے آسٹریلیا کے چھٹے اوردنیا کے اکیسویں بیٹسمین ہیں۔مجموعی طور پر اکیس بیٹسمینوں نے پچیس مرتبہ ٹرپل سنچری اسکور کی ہے۔مائیکل کلارک ہوم گراو¿نڈ پر ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلوی کپتان ہیں۔بھارت کے خلاف یہ تیسری ٹرپل سنچری ہے۔ ان سے پہلے سری لنکا کے سنتھ جے سوریا اور انگلینڈ کے گراہم گوچ ٹرپل سنچری اسکورکرچکے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑے انفرادی اسکور کا ریکارڈسابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا کے نام ہے۔لارا نے آسٹریلیا کے خلاف ایک اننگز میں چارسورنزبنائے تھے۔ڈان بریڈمین ،برائن لارا،وریندرسہواگ اورکرس گیل نے کیریئر میں دو،دو مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا۔ آسٹریلیا کے چھ،انگلینڈ کے پانچ،ویسٹ انڈیز کے چار،پاکستان کے تین،سری لنکا کے دو اور بھارت کا ایک بیٹسمین ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری بناچکاہے۔
نیوزی لینڈ: 14 رکنی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان
ویلنگٹن(سی ایم لنکس ) آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لئے نیوزی لینڈ کی 14 رکنی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں وہ پانچ ٹی 20 اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سوزی بیٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایمی ویٹکنز کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایمی سیٹرویٹ ان کی نائب ہوں گی۔ ریچل کینڈی اور مورنا نیلسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، میڈی گرین اور کیٹ پرکنز کو پہلی بار قومی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ میں ایمی ویٹکنز (کپتان) ایمی سیٹرویٹ (نائب کپتان)، کیٹ براڈمور، ریکل کینڈی، لوسی ڈولن، میڈی گرین، فرانسس میک کائے، کیٹی مارٹن، سیرا میک گلیشن، مورانا نیلسن، کیٹ پرکنز، لز پیری، لی تاہو اور سیان روک شامل ہیں۔
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو نازیبا اشاروں پر جرمانہ
سڈنی(سی ایم لنکس )بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو میچ کے دوران تماشائیوں کو نا زیبا اشارے کرنے پر میچ فیس کے پچاس فیصد جرمانے کی سزابھگتناپڑےگی۔آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران ویرات کوہلی نے تماشائیوں کی جانب سے آوازیں کسے جانے کے بعد غصے میں آکر انگلی سے نازیبا اشارے کئے جس پر میچ ریفری نے انہیں میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔ میچ ریفری کا کہنا تھا کہ ویرات نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کی۔ ادھر ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر پیغام میں کہا کہ وہ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ کرکٹرز کو جوابی کارروائی نہیں کرنی چاہئے، لیکن تب کیا کیا جائے جب تماشائی آپ کے خاندان والوں کو برا بھلا کہیں۔
ارجنٹائن ڈاکار کار ریلی کا چوتھا مرحلہ سٹیفنی پیٹر نے جیت لیا
بیونس آئرز(سی ایم لنکس )ارجنٹائن ڈاکار کار ریلی کا چوتھا مرحلہ فرانس کے سٹیفنی نے جیت لیا جبکہ موٹر بائیک مقابلے میں مارک کوما سرفہرست رہے۔پیٹرہانسل نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے 49 منٹ اور 33 سیکنڈز میں طے کیا۔میزبان ملک ارجنٹائن کے اورلینڈو ٹیرانووا دوسرے اور جنوبی افریقہ کے ڈی ویلئرز تیسرے نمبر پر رہے۔ دوسری جانب موٹر بائیک مقابلے میں سپینش رائیڈر مارک کوما ایک بار پھر سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ فرانس کے ڈیسپرز دوسری جبکہ ہالینڈ کے فرینس ویرووین تیسری پوزیشن پر رہے۔
آرمی نے قومی بیس بال چیمپئن شپ جیت لی
لاہور(سی ایم لنکس )پاکستان آرمی نے واپڈا کو ہرا کر انیسویں قومی بیس بال چیمپئن شپ جیت لی۔اقبال پارک لاہور میں اختتام ہونے والے اس ایونٹ میں آرمی نے دفاعی چیمپئن واپڈا کو بارہ دو سے ہرا کر کا میابی حاصل کی۔ آرمی کے بیٹرز نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ ان کے پچرز بھی پیچھے نہ رہے اور واپڈا کے بیٹرز کو آزادانہ سکور کرنے سے روکے رکھا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان پولیس نے پنجاب کو دس صفر سے ہرا دیا۔
بھارت کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید354 رنز درکار،8 وکٹیں باقی
سڈنی(سی ایم لنکس )تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنالیے ہیں، اس طرح اسے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید354رنز درکار ہیں اور 8وکٹیں ابھی باقی ہیں۔گوتم گمبھیر 68 اور ٹنڈولکر 8 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ ہیں۔سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ پر کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 482 رنز چار کھلاڑی آو¿ٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا اور بغیر کوئی وکٹ گنوائے اسکور میں 177 رنز کے اضافے کے بعد 659 پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ اس طرح مہمان ٹیم کو 468 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ بھارتی بالرز کیلئے آج کا دن بھی ڈراو¿نا خواب ثابت ہوا اور وہ کپتان مائیکل کلارک اور مائیک ہسی کے خلاف بالکل بے بس نظر آئے۔ دونوں بیٹسمینوں نے وکٹ کے چاروں طرف آزادانہ اسٹروک کھیلے۔ اس دورن کلارک نے اپنی ٹرپل سنچری مکمل کی، وہ 329 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے جبکہ ہسی نے ناقابل شکست 150 رنز بنائے۔ 468 رنز کے خسارے کے ساتھ بھارت نے دوسری اننگز کا آغاز کیا لیکن چوتھے ہی اوور میں مہمان ٹیم کو وریندر سہواگ کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا اور وہ صرف 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، دوسرے آو¿ٹ ہونے والے بیٹسمین ڈریوڈ نے 29 رنز بنائے۔دونوں کھلاڑیوں کو ہلفنہاس نے آو¿ٹ کیا۔
ٹیم کے لیے غیرملکی کوچ کا تقرر غیر ضروری ہے، صلاح الدین
کراچی (سی ایم لنکس )سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے لیے غیرملکی کوچ کا تقرر غیر ضروری عمل ہے۔ ہربڑی کامیابی پاکستانی کوچ نے ٹیم کو دلوائی۔ کراچی جمخانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صلاح الدین صلو نے کہا کہ وہ غیر ملکی کوچ کے حق میں نہیں کیونکہ قومی ٹیم کو بانوے اور دوہزار نو کے عالمی کپ سمیت ہر بڑی کامیابی پاکستانی کوچ کی تربیت کی بدولت ملی۔ صلاح الدین صلو نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوں گے۔ گرین شرٹس میں دنیا کی نمبر ون ٹیم کو شکست دینے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔
کرکٹ ٹیم کے کوچنگ پینل کی تقرری کیلئے سفارشات تیار
لاہور (سی ایم لنکس )پی سی بی کوچ کمیٹی نے نئے ہیڈ کوچ سمیت تین رکنی کوچنگ پینل کی تقرری کیلئے سفارشات تیار کرلیں۔سفارشات منظوری کیلئے اگلے ایک دو روز میں چیئرمین بورڈ کو پیش کی جائیں گی۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل اور سابق کوچ انتخاب عالم کی سربراہی میں کوچ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دونوں ممبران نے شرکت کی۔کمیٹی نے موصول ہونے والی تیس سے زائد درخواستوں کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات تیار کرلی ہیں۔انتخاب عالم نے میڈیا کو بتایا کہ ہیڈ کوچ سمیت تین رکنی کوچنگ اسٹاف پر مشتمل سفارشات اگلے ایک دو روز میں بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف کو پیش کریں گے اور ان کی منظوری کے بعد کوچیز پینل کو انٹرویو کیلئے بلا کر معاہدہ طے کیا جائے گا۔معاہدہ کم از کم دو سال کا ہوگا۔اور نیا کوچنگ پینل انگلینڈ سیریز کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گا۔ ذرائع کے مطابق کوچ کمیٹی کی سفارشات کے تحت آسٹریلین نڑاد ڈیو واٹمور ہیڈ اور بیٹنگ کوچ، انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جیولین فاو¿نٹین فیلڈنگ اور عاقب جاوید باو¿لنگ کوچ ہوں گے۔
سرینا ولیمز کی سال کے پہلے گرینڈ سلیم میں شرکت مشکوک
برسبین(سی ایم لنکس ) پانچ مرتبہ کی آسٹریلین اوپن چیمپئین سرینا ولیمز کی سال کے پہلے گرینڈ سلیم میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ برسبین میں جاری ایونٹ میں سابق عالمی نمبر ایک امریکا کی سرینا ولیمز ٹخنے کی انجری میں مبتلا ہونے کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔ انجری کے سبب ولیمز کی رواں ماہ سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ ولیمز پانچ مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت چکی ہیں۔
کیپ ٹاو¿ن ٹیسٹ،جنوبی افریقہ کی سری لنکا کیخلاف580رنزپراننگزڈکلیئر
کیپ ٹاو¿ن(سی ایم لنکس )جنوبی افریقا نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پانچ سو اسی رنز چار کھلاڑی آو¿ٹ پر اننگز ڈیکلیئر کردی۔ جیک کیلس نے دوسو چوبیس رنزکی کیریئر بیسٹ اننگز کھیلی۔ میچ کے اختتام پر مہمان ٹیم نے دو وکٹ پر ایک سو اننچاس رنز بنالئے۔سری لنکا اورجنوبی افریقا کے درمیان نیو لینڈز کیپ ٹاﺅن میں جاری سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن میزبان ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز تین سو سینتالیس رنز تین وکٹ کے نقصان پر دوبارہ شروع کی تو ڈی ویلیئرز اور جیک کیلس نے اسکور میں برق رفتاری سے اضافہ کیا۔ڈی ویلئیرز نے جلد ہی اپنی نصف سینچری مکمل کرلی۔ کیلیس نے بھی حریف بولرز کی دھنائی جاری رکھی اورڈبل سنچری کا سنگ میل عبور کرلیا۔ وہ اپنے کیرئیر کا بہترین اسکور دو چوبیس رنز بنانےکے بعد ہیراتھ کی گیند پرمیتھیوز کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔کیلیس کے جانے کے بعد۔۔ چیک کوئس روڈلف اور ڈی وہیلئرز نے پانچویں وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں ایک سو ستائیس رنز کا اضافہ کیا۔ اسکور پانچ سو اسی ہوا تو کپتان گریم اسمتھ نے اننگز ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈی ویلیئرز ایک سو ساٹھ اور روڈولف اکیاون رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے۔سری لنکن اننگز کا آغازپر اعتماد اندازمیں ہوا۔دلشان تلکارتنے اور لاہیرو نے پہلی وکٹ پرچوالیس رنز کا اضافہ کیا۔ لاہیرو تیئس رنز بنا کر مورکل کی گیند پربولڈ ہوئے۔ کپتان دلشان نے اپنی نصف سینچری مکمل کی۔ وہ اٹہتررنز بنا کرعمران طاہر کا نشانہ بنے۔ کھیل کے اختتام پر کمارسنگا کارا پینتیس اور جے وردھنے سات رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ ہیں۔
کلارک کی شاندار ڈبل سنچری ، آسٹریلیا کو بھارت پر291رنز کی برتری
سڈنی(سی ایم لنکس )تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلوی بیٹسمین رک پونٹنگ اور مائیکل کلارک نے بھارت کے خلاف چوتھی وکٹ کی شراکت میں 288 رنز بناکر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی، آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 482 رنزبناکر بھارت کے خلاف291رنز کی برتری حاصل کرلی۔ کپتان مائیکل کلارک نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی، وہ251 رنزپر ناٹ آو¿ٹ ہیں، ٹیسٹ میچوں میں یہ کلارک کا زیادہ سے زیادہ اسکور اور پہلی ڈبل سنچری ہے۔ سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ پر کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نے 116 رنز 3 کھلاڑی آو¿ٹ پر اپنی نامکمل اننگز شروع کی۔ آسٹریلوی بیٹسمینوں نے بھارتی بالرز کی ایک نہ چلنے دی اور پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں طرف آزادانہ اسٹروک کھیلے۔ مہمان ٹیم کو آج واحد کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب 324کے مجموعی اسکور پر پونٹنگ 134 رنزبناکر شرماکی گیند پر ٹنڈولکر کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔
پاکستان کیخلاف فتح کیلئے خاص مہارت درکار ہوگی، اسٹراس
دبئی (سی ایم لنکس ) انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اینڈریو اسٹراس نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم ان کیلئے مشکل چیلنج ہے اور اس کے خلاف فتح کیلئے خاص مہارت درکارہوگی۔ پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ، چار ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچزپرمشتمل سیریزکھیلنے کیلئے سولہ رکنی انگلش کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی۔ کپتان اینڈریو اسٹراس نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن کوئی معنی نہیں رکھتی اس کی حیثیت کاغذکے ٹکڑے پرلکھے نام سے زیادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان سیریزکے دوران جو بھی تنازعات ہوئے اسے بھول کرنئے دور کا آغاز کرنا چاہیے۔ پاکستان کے خلاف سیریز بڑا چیلنج ہے اور انگلش ٹیم جب بھی جنوبی ایشیا کے دورے پرآتی ہے تو وہ اس کیلئے بہت ٹف ہوتا ہے کیونکہ جنوبی ایشیائی ممالک کے خلاف کامیابی کیلئے آپ کوخاص قسم کی مہارت درکارہوتی ہے۔ ہم گزشتہ چند ماہ سے اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں اورامید ہے کہ یہاں بھی اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔ پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچزکی سیریزکا آغازسترہ جنوری سے ہوگا۔ انگلش ٹیم دورے کا آغاز سات جنوری سے سہ روزہ وارم اپ میچ سے کرے گی۔
قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر
لاہور(سی ایم لنکس ) دورہ جنوبی افریقہ کی تیاری کیلئے قومی انڈر نائینٹین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں ختم ہوگیا۔کوچ اورکپتان دورے میں شاندار کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ کوچ صبیح اطہرکی نگرانی میں لاہور میں ختم ہونے والے کیمپ میں کھلاڑیوں کی فیزیکل فٹنس اورفیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔جبکہ باو¿لنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کے علاوہ ٹارگٹ میچز کا بھی انعقاد کیا گیا۔ منیجر ہارون الرشید کہتے ہیں کہ دورے میں سہ ملکی ٹورنامنٹ بھی کھیلا جائے گا جس میں پاکستان،زمبابوے اورمیزبان جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔انہوں نے دورے کو رواں برس آسٹریلیا میں ہونے والے جونئیر ورلڈ کپ کی تیاریوں کی کڑی قراردیا۔ کوچ اور کپتان نے دورے کیلئے قومی ٹیم کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے تمام کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے اور امید ہے کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ اسکواڈ دورے کیلئے بدھ اور جمعرات کی درمیان شب دبئی کے راستے جنوبی افریقہ روانہ ہوگا۔ بورڈ حکام کے مطابق نوجوان کھلاڑی دورے کے دوران عمدہ کارکردگی سے اسکواڈ میں مستقل جگہ بنا کر ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرسکتے ہیں۔
انگلینڈ کیخلاف سیریز کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کا کنڈیشننگ کیمپ شروع
لاہور(سی ایم لنکس ) متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریزکی تیاری کیلئے قومی ٹیم کا مختصرکنڈیشننگ کیمپ لاہورمیں شروع ہوگیا۔ ٹیم کا کنڈیشننگ کیمپ عبوری کوچ محسن حسن خان کی زیرنگرانی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہوگیا۔ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے منتخب کئے گئے تمام سولہ کھلاڑی کیمپ میں شریک ہیں۔ کھلاڑی پہلے سیشن میں فزیکل ٹریننگ، فیلڈنگ اورنیٹ پریکٹس میں مصروف ہیں۔ شام کے سیشن میں کھلاڑی اکیڈمی میں جم ٹریننگ کریں گے جبکہ انہیں ضابطہ اخلاق اوراینٹی کرپشن کے حوالے سے لیکچربھی دئیے جائیں گے۔ کیمپ سات جنوری کوختم ہوگا جبکہ قومی ٹیم آٹھ اورنوجنوری کی درمیانی شب انگلینڈ کے خلاف سیریزکھیلنے کیلئے دبئی روانہ ہوگی۔
کسی سے معافی نہیں مانگیں گے، اصلاح الدین
لاہور(سی ایم لنکس ) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ وہ ہاکی ٹیم کی خراب کارکردگی پر فیڈریشن کی تعریف نہیں کرسکتے۔ ہاکی کی بہتری کے لیے مشورے دیتے رہیں گے نوٹس کا جواب قانونی انداز میں دیا جائے گا کسی سے معافی نہیں مانگیں گے۔
واپڈا نے قومی بیس بال چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
لاہور (سی ایم لنکس ) دفاعی چیمپیئن واپڈا نے پولیس کو ہرا کر انیس ویں قومی بیس بال چیمپیئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ اقبال پارک اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں جاری چیمپیئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا نے پولیس کے خلاف چودہ چار سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنا لی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے عثمان اور وقاص نے تین تین، امتیاز بٹ، آصف اور عرفان نے دو دو جبکہ حریف ٹیم کے احسن اور ناصر بٹ نے دو دو اسکور بنائے۔ فائنل دفاعی چیمپیئن واپڈا اور آرمی کی ٹیموں کے درمیان بدھ کو ہو گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے انتخاب کیلئے اجلاس آج ہو گا
لاہور (سی ایم لنکس )قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کے انتخاب کے لئے پی سی بی کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں ہو گا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں سابق کپتان انتخاب عالم کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہو گا، جس میں دونوں ممبران ظہیر عباس اور کرنل ریٹائرڈ نوشاد علی شریک ہونگے۔ کمیٹی ڈیو واٹمور سمیت تمام امیدواروں کی درخواستوں کا جائزہ لے گی اور کوچنگ اسٹاف کے لئے ناموں کو حتمی شکل دے کر اپنی سفارشات چیئرمین پی سی بی کو پیش کرے گی۔ ذرائع نے دعوٰی کیا ہے کہ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جولین فاو¿نٹین قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اور عاقب جاوید باو¿لنگ کوچ ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈیو واٹمور نو جنوری کو قومی اسکواڈ کی دوبئی روانگی کے بعد پاکستان پہنچیں گے اور ہیڈ کوچ کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔
ہوپ مین کپ ٹینس: فرانس نے آسٹریلیا کوشکست دیدی
پرتھ(سی ایم لنکس )ہوپ مین کپ ٹینس میں فرانس نیآسٹریلیا کوتین صفرسے شکست دے دی۔ پرتھ میں جاری ایونٹ کے ویمنز سنگلزمیں فرانس کی مارین بارتولی نے آسٹریلیا کی جارمیلا گجدوسووا کواسٹریٹ سیٹس میں آو¿ٹ کلاس کیا۔ بارتولی نے گجدوسووا کو صرف باون منٹ میں چھ صفراور چھ صفرسے شکست دی۔ بارتولی کے ٹیم میٹ فرانس کے رچرڈ گاسکے نے مینزسنگلزمیں سابق عالمی نمبر ایک لیٹن ہیوٹ کوشکست دے کر اپنے ملک کو دو صفر کی ناقابل شکست برتری دلادی۔ یہ گاسکے کی ہیوٹ کے خلاف کیرئیرکی پہلی کامیابی ہے۔ گاسکے کی فتح کا اسکورچھ دو، پانچ سات اورچھ ایک رہا۔ گاسکے اور بارتولی نے مکسڈ ڈبلز میں ہیوٹ اورگجدوسووا کو چھ تین اورچھ چارسے ہراکر فرانس کوتین صفرسے فتح دلادی۔
کھلاڑی سپاٹ فکسنگ بھول کر کرکٹ پر توجہ دے رہے ہیں: محسن خان
لاہور(سی ایم لنکس )پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی سپاٹ فکسنگ کو بھول کر صرف کرکٹ پر توجہ دے رہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری ہیڈ کوچ محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ میری کوچنگ کے حوالے سے بورڈ جو فیصلہ کرے گا وہ سر آنکھوں پر ہو گا۔ انہوں مزید کہاکہ انگلینڈ کے ساتھ سریز کے لیے 7 روزہ تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے ،کیمپ ایک ہفتہ لگانے کی وجہ کھلاڑیوں کا تھکا ہونا ہے۔ایک سوال کے جواب میں محسن حسن خان کا کہنا تھا کہ کپتان سمیت تمام کھلاڑی سپاٹ فکسنگ کو بھول کر کرکٹ پر توجہ دے رہیں اور مستقبل میں کرکٹ ٹیم فتوھات کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا میں میرے مصباح الحق کے حوالے سے بیان کو غلط رنگ دیا گیا ہے۔
سڈنی ٹیسٹ:کلارک اور پونٹنگ نے بھارتی باو¿لرز کا بھرکس نکال دیا
سڈنی(سی ایم لنکس )سڈنی ٹیسٹ میں مائیکل کلارک اور رکی پونٹنگ کی دھوان دھاڈاکار ریلی: تیسرے مرحلے میں نانی روما اور سیرل کامیاب
پیرو(سی ایم لنکس )ڈاکارریلی میں سان رافیل سے سان یوان تک کا تیسرا مرحلہ نانی روما اور سیرل ڈیسپریس نے جیت لیا۔ دفاعی چیمپئن قطرکے ناصر ال اتیاہ تیسرے نمبر پر آئے۔ڈاکارریلی پندرہ جنوری کو پیرو میں اختتام پذیر ہوگی۔ تیسرے مرحلے میں یوان نانی روما نے فاصلہ دوگھنٹے چھبیس منٹ اور اکیاون سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔نانی روما نے پندرہویں بار ڈاکار ریلی کا کوئی مرحلہ جیتاہے۔کزسٹوف ہولوسکی دوسرے اور دفاعی چیمپئن ناصر ال اتیاہ تیسرے نمبر پر آئے۔ موٹر سائیکل پر فرانس کے سیرل ڈیسپریس نے تین گھنٹے، اڑتالیس منٹ اور اڑتیس سیکنڈ میں جیت لیا۔فرانز ور ہوون دوسرے اورپاو¿لوگونزیلز تیسرے نمبر پررہے۔
مخالف کوچ پر تنقید، میراڈونا کو ڈھائی ہزار ڈالر جرمانہ
ابوظہبی(سی ایم لنکس )ارجنٹائن کے سابق لیجنڈری فٹبالر ڈیگو میراڈونا کو مخالف ٹیم کے کوچ پر تنقید کرنے پر جرمانہ کر دیا گیا۔متحدہ عرب امارات فٹبال ایسوسی ایشن نے ارجنٹائن کے سابق فٹبالر ڈیگو میراڈونا کو ڈھائی ہزار ڈالر جرمانہ کرنے کے ساتھ آئندہ محتاط رہنے کی وارننگ بھی دی۔ میرا ڈونا ان دنوں دبئی کے الوصل فٹبال کلب کے کوچ ہیں۔ العین کلب نے ان کے کلب کو میچ ہرانےکے بعد جیت کا جشن منایا تھا جس پر میراڈونا نے مخالف ٹیم کے کوچ کو مہذب انداز اختیار کرنےکا مشورہ دیا تھا۔ میرا ڈونا نے کہا کہ وہ اپنی سزا کو تسلیم کرتے ہیں لیکن تنقید سے باز نہیں آئیں گے۔
ڈاکار ریلی: تیسرے مرحلے میں نانی روما اور سیرل کامیاب
پیرو(سی ایم لنکس )ڈاکارریلی میں سان رافیل سے سان یوان تک کا تیسرا مرحلہ نانی روما اور سیرل ڈیسپریس نے جیت لیا۔ دفاعی چیمپئن قطرکے ناصر ال اتیاہ تیسرے نمبر پر آئے۔ڈاکارریلی پندرہ جنوری کو پیرو میں اختتام پذیر ہوگی۔ تیسرے مرحلے میں یوان نانی روما نے فاصلہ دوگھنٹے چھبیس منٹ اور اکیاون سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔نانی روما نے پندرہویں بار ڈاکار ریلی کا کوئی مرحلہ جیتاہے۔کزسٹوف ہولوسکی دوسرے اور دفاعی چیمپئن ناصر ال اتیاہ تیسرے نمبر پر آئے۔ موٹر سائیکل پر فرانس کے سیرل ڈیسپریس نے تین گھنٹے، اڑتالیس منٹ اور اڑتیس سیکنڈ میں جیت لیا۔فرانز ور ہوون دوسرے اورپاو¿لوگونزیلز تیسرے نمبر پررہے۔
پاکستان سے سیریز سپورٹس مین سپرٹ کے جذبے سے کھیلیں گے: براڈ
ابوظہبی(سی ایم لنکس )انگلینڈ کے فاسٹ باو¿لرسٹیورٹ براڈکا کہنا ہے کہ وہ ماضی کو فراموش کر چکے ہیں۔ پاکستان سے سیریز سپورٹس مین سپرٹ کے جذبے سےکھیلیں گے۔سٹیورٹ براڈ نے پاکستان کے خلاف دو ہزار دس میں ہو نے والےلارڈز ٹیسٹ میں نو یں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بنائی تھی مگر اسی میچ میں سپاٹ فکسنگ کا سکینڈل سامنے آنے پر ان کی شاندار اننگز کو شائقین بھول گئےجس کا انہیں بے حد افسوس تھا تا ہم اب براڈ کاکہنا ہے کہ وہ ماضی کو فراموش کر چکے ہیں اور پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سریز غصے اور جذبات کو با لائے طاق رکھتے ہوئے سپورٹس مین سپرٹ کے جذبے سے کھیلیں گے۔
رحمان ملک نے پی سی بی چیئرمین کو اسلام آباد بلا لیا
اسلام آباد(سی ایم لنکس ) وزیر داخلہ رحمان ملک نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران سیکیورٹی امور کا جائزہ لینے کیلئے پی سی بی چیئرمین ذکاءاشرف کو اسلام آباد بلالیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات بدھ کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں مہمان ٹیم کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ لیا جائے گا۔ ادھر پی سی بی نے سیکیورٹی ٹیم جلد پاکستان بجھوانے کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف کی جانب سے بنگلہ دیشی ہم منصب مصطفیٰ کمال کو بھیجی گئی ای میل میں درخواست کی گئی ہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ، ٹیم کی آمد سے قبل سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے اپنے سیکیورٹی ماہرین جلد پاکستان بھجوائے اور ٹیم کی آمد کی حتمی تاریخوں سے آگاہ کیا جائے۔ آج نیوز کے رابطہ کرنے پر چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف نے وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد مہمان ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا ہے۔
سڈنی ٹیسٹ:بھارت191پر آﺅٹ، آسٹریلیا3 وکٹوں پر116رنز
سڈنی(سی ایم لنکس )سڈنی ٹیسٹ کا پہلا دن بالرز کے نام رہا ، آج مجموعی طورپر 13وکٹیں گریں اور307رنز بنے۔آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن بھارت کو پہلے ہی اوور میں نقصان اٹھانا پڑا اور گوتم گمبھیر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، آسٹریلوی بالرز کی شاندار بالنگ کے باعث وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور صرف 96 کے مجموعی اسکور پر آدھی مہمان ٹیم آﺅٹ ہوچکی تھی، کپتان دھونی نے کسی حد تک ٹیم کو سنبھالا دیا، انہوں نے 57 رنز بنائے۔ اس طرح بھارت کی پوری ٹیم 191 رنز بناسکی۔ دیگر کھلاڑیوں میں ٹنڈولکر 41 اور سہواگ 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پیٹنسن نے 4 جبکہ ہلفنہاس اور سڈل نے تین تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں میزبان ٹیم کی اننگز کا آغاز بھی کچھ اچھا نا تھا اورپہلے ہی اوور میںوارنر نے پویلین کی راہ لی، ظہیر خان کی عمدہ بالنگ کی وجہ سے صرف 37 کے مجموعی اسکور پر اسے 3 وکٹوں سے ہاتھ دھونا پڑے۔تینوں وکٹیں ظہیر خان کے حصے میں آئیں۔پونٹنگ اور کلارک نے چوتھی وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 79 رنز بناکر آسٹریلیا کی پوزیشن کو مستحکم کردیا، پونٹنگ 44 اور کلارک 47 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔آسٹریلیا کو بھارت کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید 75 رنز درکار ہیں اور اس کی سات وکٹیں ابھی باقی ہیں۔
پاکستان کیخلاف سیریز چیلنج سے کم نہیں، اسٹراس
لندن (سی ایم لنکس ) انگلش کپتان اینڈریو اسٹراس کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل اور دیگر تنازعات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ان کی ٹیم متحدہ عرب امارات میں سیریز کھیلے گی۔ لندن سے دبئی روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹراس نے کہا کہ ایسا تاثر دیا جاتا ہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تعلقات خراب رہتے ہیں لیکن وہ متحدہ عرب امارات میں اس تاثر کی نفی کردیں گے۔ اگر دونوں ٹیموں کے درمیان تعلقات اچھے رہیں تو یہ دونوں ٹیموں اور عالمی کرکٹ کے لئے اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ ماضی کی بات ہوگئی، اب اسے بھلا کر آگے کی طرف بڑھنا چاہیے۔ اسٹراس نے کہا کہ پاکستان اچھی ٹیم ہے، سیریز ان کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگی۔ کامیابی کے لئے کھلاڑیوں کو پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ کی سیریز کا پہلا میچ سترہ جنوری سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔
ڈیو واٹمور کو پاکستان کا ملٹی پل ویزا دے دیا گیا
لاہور(سی ایم لنکس ) قومی کرکٹ ٹیم کے متوقع ہیڈ کوچ آسٹریلیا کے ڈیو واٹمور کو پاکستان کا ملٹی پل ویزا مل گیا، انگلینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہوم سیریز کھیلنے کے لئے قومی اسکواڈ کی روانگی کے بعد پاکستان آمد ہو گی۔ ڈیو واٹمور نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ہیڈکوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس سے واضح ہو گیا ہے کہ وہ قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈیو واٹمور کو پاکستان کا ملٹی پل ویزا مل گیا ہے، وہ منگل کو آسٹریلیا سے بھارت پہنچیں گے، جہاں وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے حکام سے الوادعی ملاقات کریں گے۔ پی سی بی کوچ کمیٹی کا اجلاس چار جنوری کو انتخاب عالم کی سربراہی میں لاہور میں ہو گا، جس میں واٹمور کو بھی شرکت کرنا تھی لیکن اب وہ نو جنوری کو قومی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے متحدہ عرب امارات روانگی کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چارجنوری کو ہونے والی میٹنگ میں کمیٹی ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور پر مشتمل کوچنگ اسٹاف کو حتمی شکل دے کر اپنی سفارشات چیئرمین پی سی بی کو منظوری کے لئے پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جولین فاو¿نٹین قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔
سال 2011 پاکستان کرکٹ کیلئے کیسا رہا، رپورٹ
لاہور (سی ایم لنکس )سال دو ہزار گیارہ پاکستان کرکٹ میں اسپاٹ فکسنگ کیس کے حوالے سے تلخ یادیں چھوڑ گیا، کیس کے شکار تینوں قومی کرکٹرز برطانوی عدالت سے سزائیں ملنے پر جیل کاٹ رہے ہیں۔ پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ کا تین سالہ دور ختم ہو گیا لیکن ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی سرگرمیاں بحال نہیں ہو سکیں۔ سال دو ہزار دس میں لارڈز ٹیسٹ کے دوران اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل منظر عام پر آیا تھا، جس کے نتیجے میں تین قومی کرکٹرز سابق کپتان سلمان بٹ، فاسٹ باو¿لرز محمد آصف اور محمد عامر پر بالترتیب دس، سات اور پانچ سال کے لئے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیش کی روشنی میں انگلینڈ میں چلنے والے فوجداری مقدمے میں سال دو ہزار گیارہ کے دوران عدالت نے سلمان بٹ کو اڑھائی سال، محمد آصف کو ایک سال اور محمد عامر کو چھ ماہ کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا، جس نے پاکستان کرکٹ کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں۔ پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ کا تنازعات سے بھرپور تین سالہ دور دو ہزار گیارہ میں ختم ہوا۔ ان کے دور میں کئی کپتان اور چیف سلیکٹرز تبدیل ہوئے۔ اعجاز بٹ کہتے ہیں کہ پلئیرز پاور کے خاتمے سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی، انہوں نے خسارے میں چلنے والے بورڈ کو اپنی پالیسیوں کے نتیجے میں بڑے اثاثوں کے ساتھ چھوڑا۔ پچھلے کئی سالوں کی طرح دو ہزار گیارہ میں بھی پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے بند دروازے کھلے نہ کھٹائی کی شکار پاک بھارت سیریز کا انعقاد ممکن ہو سکا۔ کرکٹ کے حلقوں کی رائے میں سال نو میں اسپاٹ فکسنگ سمیت تمام تنازعات کو بھلا کر پاکستان کرکٹ کو بلندیوں پر پہنچانے اور بین الاقوامی کرکٹ کی ملک میں واپسی کو یقینی بنانے کے لئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا۔
بارسا فٹبالر ننھے مداحوں کے جھرمٹ میں، میچ بھی کھیلا
بارسلونا(سی ایم لنکس )بارسلونا میں اسٹار میڈ فیلڈرز فیبرگیس اور تھیاگو ایک تقریب میں ننھے مداحوں کے ساتھ گھل مل گئے، انہوں نے فٹبال کھیل کر ان کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔تقریب کا انعقاد کرسمس کے حوالے سے تھا بارسلونا کی شرٹس پہنے شائقین بارسا پلیئز کے ساتھ بچوں کے میچ سے خوب لطف اندوز ہوئے اور کھلاڑیوں کو خوب داد دی۔ سالانہ تقریبات میں پینٹنگ، گیت سنگیت اور کھیل کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں لیکن اس سال ان کے خوشیاں اور بڑھ گئیں جب بارسلونہ کے کھلاڑی فیبرگیس اور تھیاگوان کے درمیان آن پہنچے۔ اسٹار کھلاڑیوں نے مداحوں کو آٹوگرا ف بھی دیئے۔
ارجنٹائن ڈاکار ریلی کا دوسرا مرحلہ نصیر العطیہ نے جیت لیا
سانتا روزا (سی ایم لنکس )قطر کے نصیر العطیہ نے ارجنٹائن ڈاکار ریلی کا دوسرا مرحلہ جیت لیا ہے جبکہ مارک کوما موٹر بائیک ریس میں فاتح رہے۔ قطری ڈرائیور نصیرالعطیہ ارجنٹائن کے شہر سانتا روزا سے سان رافل تک کا فاصلہ فرانس کے سٹیفن پیٹر ہینزل سے چوون سیکنڈ کم وقت میں طے کر کے سرفہرست رہے۔ہینزل کی کار پہلے مرحلے میں سب سے آگے تھی۔ امریک کے روبی گورڈن تیسرے نمبر پر رہے۔ ادھر موٹر بائیک مقابلوں میں سپین کے مارک کوما سب سے آگے ہیں۔فرانس کے لوپز دوسرے اور سپین کے ہی جان بیریڈا تیسرے نمبر پر رہے۔
آل کراچی مینز اوپن ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا افتتاح21جنوری سے ہوگا
کراچی(سی ایم لنکس ) صوبائی وزیر کھیل سندھ ڈاکٹر سید محمد علی شاہ کے مطابق سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والا آل کراچی مینز اوپن ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ21جنوری کو سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیکس ناظم آباد نمبر2پر کھیلا جائے گا۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر کھیل سندھ ڈاکٹر سید محمد علی شاہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹیبل ٹینس کے فروغ اور نوجوان نسل کو اس کھیل کی طرف راغب کرنے کے لئے اس ٹورنامنٹ کاانعقاد سندھ اسپورٹس بورڈ کے تحت کیا جارہا ہے۔ٹورنامنٹ کی کوئی انٹری فیس نہیں ہے اور اس ٹورنامنٹ میں ہر عمر کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ٹورنامنٹ میں شامل ہونے کے لئے مشیر سندھ اسپورٹس بورڈ رازق ربانی کے پاس15جنوری سے قبل کھلاڑی اپنی انٹری کراسکتے ہیں اس کے بعد آنے والے کھلاڑی ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے اہل نہیں ہونگے۔
سری لنکا کرکٹ کے تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب
کولمبو (سی ایم لنکس)مخالف امیدواروں کے احتجاجاً دستبردارہوجانے کے باعث سری لنکا کرکٹ کے تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ منگل کو یہاں سری لنکن وزارت کھیل کی زیر نگرانی سات برس بعد سری لنکا کرکٹ کے انتخابات ہوئے جس میں حکومتی مداخلت کے باعث مخالف امیدوار احتجاجاً دستبردار ہوگئے جس کے باعث سری لنکا کرکٹ کے تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ اوپالی دھرما سادا صدر‘ نشانتھا رانا ٹنگا سیکرٹری اور نوشکی محمد خزانچی منتخب ہوئے۔ واضح رہے کہ اوپالی دھرما سادا 1996ءسے 1998ءتک سری لنکا کرکٹ کے صدر رہ چکے ہیں۔
تیسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر سری لنکا کی فیلڈنگ
کیپ ٹاو¿ن(سی ایم لنکس)سری لنکا نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کیپ ٹاو¿ن میں کھیلے جارہے اس میچ میں سری لنکا نے دو تبدیلیاں کی ہیں، فاسٹ بالر دلہارا فرنانڈو کی جگہ دھمیکا پرساد جبکہ تھرنگا پراناویتانا کی جگہ اوپننگ بیٹسمین لہیرو تھریمانے کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ جنوبی افریقا نے دوسرے ٹیسٹ میں آٹھ وکٹیں لینے والے فاسٹ بالر مرچنٹ ڈی لینگ کو ٹیم سے باہر رکھا ہے، ان کی جگہ ورنون فیلانڈر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔
انگلینڈ کیخلاف سیریز، قومی کھلاڑی آج رپورٹ کرینگے
لاہور(سی ایم لنکس )انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لیئے لگائے جانے والے کیمپ میں قومی کرکٹرز آج رپورٹ کریں گے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیف کوچ محسن حسن خان کی سربراہی میں لگائے جانے والے کیمپ کے لئے سولہ کھلاڑی آج شام تک رپورٹ کر یں گے .کیمپ میں فاسٹ باو¿لرعاقب جاوید بھی شریک ہوں گے۔ قومی ٹیم کا باقاعدہ کیمپ چار سے سات جنوری تک جاری رہے گا۔ ایک دن کے آرام کے بعد ٹیم نو جنوری کو متحدہ عرب امارت کیلئے روانہ ہو گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ سترہ جنوری کو شروع ہو گا۔
لاہور:پاک آرمی قومی بیس بال چیمپئن شپ کے فائنل میں
لاہور(سی ایم لنکس )آرمی کی ٹیم نے پنجاب کو شکست دے کر انیسویں قومی بیس بال چیمپئن شپ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔منٹو پارک لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں آرمی نے پنجاب کو چودہ صفر سے شکست دی۔ مقابلہ صرف چھ اننگز تک جاری رہا۔ آرمی کے بیٹرز فاروق اور محمد امتیاز نے تین تین سکور کئے۔ اس سے پہلے آخری پول میچ میں پولیس کی ٹیم نے خیبر پختونخوا کو دس ایک سے شکست دی۔
نئی مینز ورلڈ سکوائش رینکنگ، کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا
لندن(سی ایم لنکس )پلیرز سکواش ایسوسی ایشن نے نئی مینز ورلڈ سکوائش رینکنگ کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ 25 کی فہرست میں جگہ نہ بنا سکا۔پلیئرز سکواش ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق برطانیہ کے جیمز ویلز ٹراپ پہلے، برطانیہ کے ہینک میتھیو دوسرے جبکہ فرانس کے جاجرے گلٹیر تیسرے نمبر پر ہیں۔ رینکنگ کے مطابق مصر کے رامے اشور چوتھے، مصر کے کریم درویش اور محمد الشور بیگے پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے پیٹر بارکر ساتویں، مصر کے عنبر شبانہ آٹھویں، ہالینڈ کے لورینزجان آن جیما نویں اور ملائیشیاءکے محمد اذلان اسکندر دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔ پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کے عامر اطلس واحد کھلاڑی ہیں جو ٹاپ 50 کھلاڑوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو سکے۔ عالمی رینکنگ میں وہ 26 ویں نمبر پر ہیں۔ فرحان محبوب 58 ویں نمبرپر جبکہ یاسر بٹ رینکنگ میں62 نمبر پر ہیں۔
قطرٹینس: رافیل نڈال اور فیڈرر سیزن کے عمدہ آغاز کیلئے پرعزم
دوحا(سی ایم لنکس )دوہزار بارہ ٹینس سیزن کا آغاز آج قطر اوپن سے ہورہاہے۔ ٹورنامنٹ کے دو ٹاپ سیڈ رافیل نڈال اور راجر فیڈرر نے سیزن کا عمدہ آغاز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ قطر اوپن میں اسپین کے رافیل نڈال ٹاپ سیڈ اور راجر فیڈرر نے سیکنڈ سیڈ ہیں۔ٹورنامنٹ میں فرانس کے ولفریڈ سونگا اور گیل مونفلز سربیا کے وکٹر ٹروچی اور اٹلی کے ایندریس سپی شامل ہیں۔ابوظبی کے نمائشی ٹورنامنٹ میں نڈال نے فیڈرر کو ہرادیا۔ قطر اوپن میں رافیل نڈال اپنا پہلا میچ جرمنی کے فلپ کول شریبرکے خلاف کھیلیں گے۔ سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر اپنی مہم کاآغاز روس کے نکولائی ڈیو ڈنکو کے خلاف میچ سے کریں گے۔
آسٹریلیا، بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا
سڈنی (سی ایم لنکس ) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج(منگل) سے سڈنی میں شروع ہوگا۔ پوری دنیا کی نظریں بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کی انٹرنیشنل سنچریوں کی سنچری پرلگی ہیں۔ آسٹریلیا نے بھارت کوپہلے ٹیسٹ میں ایک سو بائیس رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی تھی۔ ایک طرف جہاں دونوں ٹیموں کی نظریں سیریزمیں پوزیشن مستحکم کرنے پرمرکوزہیں وہیں پوری دنیا کی نگاہیں سچن ٹنڈولکرپرلگی ہیں جنہیں انٹرنیشنل سنچریوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے صرف ایک تھری فیگر اننگز درکار ہے۔ سڈنی میں ٹنڈولکر کا اوسط دو سو اکیس ہے اور اس شاندار ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے انہیں اپنا یہ خواب وہیں پورا ہوتا نظرآرہا ہے۔ سڈنی وی وی ایس لکشمن کا بھی فیورٹ وینیو ہے جہاں وہ پانچ اننگزمیں تین سنچریاں بناچکے ہیں۔ بھارتی کپتان مہیندر دھونی نے کہا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد بھارت کوآسان نہ لیا جائے ان کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی دکھا کرسیریزمیں کم بیک کرے گی۔ دوسرے ٹیسٹ کیلئے ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سڈنی کا تاریخی کرکٹ گراو¿نڈ سنچری ٹیسٹ کی میزبانی کررہا ہے۔ اس سے قبل انگلینڈ کے لارڈز اور آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراو¿نڈ کو سوسے زائد ٹیسٹ میچزکی میزبانی کا اعزازحاصل ہے۔
لیوی لوالی نے اسنو موبائل پر جمپ کا سابقہ ریکارڈ توڑدیا
سان ڈیاگو(سی ایم لنکس ) امریکا کے اسٹنٹ مین لیوی لوالی نے اسنو موبائل پر جمپ کا سابقہ ریکارڈ توڑدیا۔ ایکس گیمزکے سابق میڈلسٹ لیوی لوالی اور ان کے ساتھی رابی میڈیسن نے سان ڈیاگو میں ایک ایونٹ کے دوران اسنو موبائل اور موٹربائیک پر طویل جمپ لگا کر لوگوں کوحیران کردیا۔ لوالی نے اپنی اسنوموبائل پرایک سوساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چار سوبارہ فٹ لمبی جمپ لگاکراپنا ہی ریکارڈ توڑدیا۔ لوالی نے گزشتہ سال تین سو اکسٹھ فٹ طویل جمپ لگاکرریکارڈ قائم کیا تھا لیکن وہ اس کوشش میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ لوالی کے پارٹنر رابی میڈیسن نے اپنی موٹر بائیک پر تین سو اٹھہترفٹ پرلینڈ کیا اور وہ تیرہ فٹ کے فرق سے بائیک جمپ کا ریکارڈ نہ توڑسکے۔
ڈاکار ریلی: ارجنٹائن کا موٹرسائیکلسٹ جاں بحق
ڈاکار(سی ایم لنکس ) ڈاکار ریلی کے پہلے مرحلے میں ارجنٹائن کا موٹرسائیکلسٹ جاں بحق ہوگیا۔ دنیا کی سب سے طویل ریس ڈاکارریلی کے پہلے ہی مرحلے میں ایک موٹرسائیکلسٹ کی موت ہوگئی۔ ارجنٹائن کے اڑتیس سالہ موٹرسائیکلسٹ جارج مارٹینیزاسپیشل سیکشن کے فنشنگ پوائنٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئے جس سے ان کے سینے پر شدید چوٹیں آئیں۔ مارٹینیزہیلی کاپٹرمیں ہسپتال منتقل کئے جانے کے دوران جاں بحق ہوگئے۔ موٹرسائیکل کٹیگری میں چلی کے فرانسسکولوپیزپہلے اور اسپین کے مارک کوما دوسرے نمبرپررہے۔ کار کٹیگری میں روس کے لیوند نووٹسکلی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دفاعی چیمپئین قطر کے ناصرالعطیہ کی گاڑی اسپیشل اسٹیج کے دوران خراب ہوگئی اسلئے انہیں اپنی گاڑی کوٹو کرکے منزل تک پہنچنا پڑا۔
کرک انفو کا ٹیسٹ اور ون ڈے کی بہترین ویب ٹیم کا اعلان
لندن(سی ایم لنکس )کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے 2011 کی بہترین ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ پاکستانی سعید اجمل دونوں ٹیموں میں منتخب ہو گئے۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ نے ووٹوں کی بنیاد پر دوہزار گیارہ کی بہترین ٹیسٹ اور ون ڈے الیون منتخب کی۔ جس میں پاکستانی باولر سعید اجمل کو دونوں ٹیموں کے بہترین باولرز میں شامل کیا گیا ہے۔ٹیسٹ الیون میں سعید اجمل کیساتھ دوسرے پاکستانی کھلاڑی محمد حفیظ ہیں جبکہ دیگر پلئیرز میں الیسٹر کک ، راہول ڈریوڈ ، کیون پیٹرسن ، ایان بیل ، ڈیرن براوو ، میٹ پرایور ، اسٹیورٹ بروڈ ، ڈیل سٹین ، اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔ ون ڈے الیون میں شاہد آفریدی اور سعید اجمل کے علاوہ وریندر سہواگ ، شین واٹسن ویرات کوہلی ، مہیلا جے وردھنے ، یوراج سنگھ ، مہندراسنگھ دھونی ، مچل جونسن ، لیستھ مالینگا ، ظہیر خان شامل ہیں۔ شاہد آفریدی ایک روزہ میچز میں بہترین آل راو¿نڈر قرار دیے گئے ہیں۔
سچن ٹنڈولکرکی آسٹریلوی وزیراعظم جولیا گیلارڈ سے ملاقات
سڈنی(سی ایم لنکس )بھارت کے ماسٹر بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے آسٹریلوی وزیر اعظم جولیا گیرالڈسے ملاقات کی۔اس موقع پر بھارت اور آسٹریلیا کے دیگرکھلاڑی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم جولیاگیرالڈ نے سڈنی کی رہائش گاہ پرٹنڈولکر کیساتھ بھارت اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو چائے پر مدعوکیاتھا۔سچن ٹنڈولکر دس ماہ سے اپنی سنچریزکی سنچری نہیں بناسکے ہیں۔ وزیراعظم نے ٹنڈولکر سے ہاتھ ملاتے ہوئے کہا کہ آپ سے ملاقات ایک اعزاز ہے۔آپ کی سوویں سنچری یادگار ہو گی۔بھارت کے روہت شرما نے کہاکہ سچن کرکٹ میں جوکچھ کرچکاہے،صرف بھارت ہی نہیں آسٹریلیااور دنیا بھر کے شائقین بھی ان کی تاریخی سنچری کے منتظر ہیں۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اور مائیک ہسی نے امید ظاہرکی ٹنڈولکر اپنی سوویں سنچری آسٹریلیا سے سیریز کے بعد بنائیں گے۔سابق فاسٹ بولر گلن مک گرا نے کہاکہ سچن ورلڈ کلاس کرکٹر ہے۔
جنوبی افریقہ کاٹور، قومی انڈر19کرکٹ ٹیم کے پریکٹس میچز شروع
لاہور(سی ایم لنکس )دورہ جنوبی افریقہ کی تیاریوں کے لئے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے پریکٹس میچز شروع ہوگئے۔ قذافی اسٹیڈیم میں انڈر 19 کا پانچ روزہ تربیتی کیمپ شروع ہوچکا ہے۔ کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ میں حصہ لیا۔کوچ صبیح اظہر کا کہنا ہے کہ ٹیم متوازن ہے جس میں فاسٹ بولرز، اسپنرز اور بیٹسمین شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ افریقہ انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کے لئے کافی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔قومی ٹیم چار اور پانچ جنوری کی درمیانی شب جنوبی افریقہ روانہ ہوگی جہاں تین ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔تین ملکی ٹورنامنٹ کی تیسری ٹیم زمبابوے ہوگی۔
فٹبال پریمیئر لیگ، سندر لینڈ سرفہرست
لندن(سی ایم لنکس ) فٹبال پریمئر لیگ میں سندر لینڈ نے سر فہرست مانچسٹر سٹی کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک صفر سے ہرا دیا۔ لندن میں جاری فٹبال ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے ہوئے۔ لیگ کے پوائنٹ ٹیبل کی ٹاپ ٹیم مانچسٹر سٹی حریف سندر لینڈ کے خلاف میدان میں اتری۔ دونوں ٹیموں کی طرف سے تابڑ توڑ حملوں کے باوجود پہلے ہاف میں کوئی گول نہیں ہو سکا۔ دوسرے ہاف میں بھی مقابلہ انتہائی سخت رہا۔ اضافی ٹائم میں جی ڈونگ کا واحد گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔ اس سے پہلے ایورٹن نے ویسٹ بروم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے زیر کیا۔ میچ کا واحد گول 87 ویں منٹ میں ہوا۔
پی ایچ ایف کا کھلاڑیوں پرہرجانہ کا دعویٰ افسوسناک ہے، محمد علی شاہ
جامشورو (سی ایم لنکس ) وزیر کھیل سندھ ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی کھلاڑیوں پرہرجانہ کا دعویٰ افسوسناک اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ جامشورومیں سندھ اسپورٹس بورڈ کی جانب سے قائم کئے گئے کرکٹ گراو¿نڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کہا کہ قاسم ضیاءاس وقت غلط راستے پر نکل چکے ہیں جن کی واپسی مشکل نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا سندھ کے دوسرے اضلاع کی طرح جامشوروکے نوجوان کھلاڑی باصلاحیت ہیں۔جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی انڈر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈاکٹرمحمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس سال لاہور میں ہونے والے اولمپک کھیلوں میں سندھ بھر کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع ملے گا۔
شبیراقبال نے پاکستان اوپن گالف چیمپئین شپ جیت لی
کراچی(سی ایم لنکس ) اسلام آباد کے شبیراقبال نے اکتالیس ویں پاکستان اوپن گالف چیمپئین شپ جیت لی۔ ڈیفنس گالف کلب کراچی میں ہونے والے ایونٹ کے چوتھے اور آخری دن بھی اسلام آباد کے ٹاپ فیورٹ شبیر اقبال نے پروفیشنل کیٹگری میں اپنی برتری کو قائم رکھا۔ انہوں نے بہتر ہولز کے مقابلے میں مجموعی طور پر دوسو بیاسی گراس اسکور کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ چارلاکھ اڑتیس ہزارروپے کے حقدارٹھہرے۔ مطلوب احمد نے دوسو پچاسی کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ محمد منیراور افسرعلی مشترکہ طورپر تیسرے نمبر پر رہے۔ ایمیچراعزاز محمد علی حئی نے جیتا۔ سینیئر پروفیشنل میں پنجاب پولیس کے اصغرعلی چیمپیئن بنے۔مہمان خصوصی لیفٹننٹ جنرل ظہیرالاسالام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔
محسن خان کو کوچنگ سے فارغ کرنے کا فیصلہ
لاہور(سی ایم لنکس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے عبوری کوچ محسن حسن خان کو فارغ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ اس طرح محسن خان کے اس ڈرامے کا بھی ڈراپ سین ہوگیا۔ جس کے تحت ان کا دعویٰ تھا کہ وہ مستقل کوچ کے امیدوار ہیں اور انہوں نے بھی کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دے دی ہے۔ ایسے میں ایک سے زائد انٹرویوز میں محسن خان نے متنازع معاملات پر بات کی ہے۔ پی سی بی کے ترجمان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مصباح الحق کے بارے میں ان کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کرہے۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ کی سیریز کے بعد محسن خان کو فارغ کردیا جائے گا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی انہیں وارننگ دے گا کہ وہ اہم سیریز سے قبل بیان بازی سے گریز کریں، محسن خان نے کہا کہ میں نے ''للو پنجو'' کرکٹ نہیں کھیلی، عمران خان کی قیادت میں کھیل چکا ہوں۔ میرے بارے میں یہ تاثر دیا گیا کہ میں لڑکوں سے کہتا ہوں کہ وہ میری تعریف کریں۔ کیا یہ ممکن ہے کہ میں شاہد آفریدی، مصباح الحق اور یونس خان کو ایسا کہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں کھلاڑیوں کا دوست بھی ہوں، بزرگ بھی اور دشمن بھی،اگر کوئی غلط کام کرے گا تو اس کو ضرور ڈانٹوں گا۔ مجھے نہیں معلوم کہ عمر اکمل نے میری پی سی بی سے شکایت کی ہے۔ عمر اکمل سمیت کوئی کھلاڑی غلط اسٹروک کھیلے تو اسے ضرور ڈانٹوں گا۔ کوچنگ کیلئے پی سی بی کو درخواست دے دی ہے،موجودہ ٹیم میں تمام کھلاڑی سمجھ دار ہیں یہی وجہ ہے کہ ٹیم فتوحات حاصل کررہی ہے۔
آئی سی سی نے وہاب ریاض کوکلیئرکرنے کا دعویٰ مسترد کردیا
دبئی(سی ایم لنکس )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے فاسٹ بولر وہاب ریاض کوکلیئرکرنے کا پی سی بی کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈکے مطابق وہاب ریاض کو آئی سی سی کی کلیئرنس کے بعد انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے منتخب کیاگیاہے۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نےپی سی بی کادعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی ٹیم کے انتخاب میں مداخلت نہیں کرتے۔ کسی بھی کھلاڑی کا چناو¿ متعلقہ بورڈ کا اختیار ہے۔صرف ان کرکٹرز کو منتخب نہیں کیاجاسکتاجن پر آئی سی سی یاخودمختار ٹریبیونل نے پابندی عائد کی ہو۔آئی سی سی کے بیان پر پی سی بی نے وضاحت کی ہے کہ آئی سی سی سے وہاب ریاض کے انتخاب کے بارے میں نہیں بلکہ اینٹی کرپشن یونٹ سے معلوم کیا تھا کہ وہاب ریاض پر کوئی الزام یاشکوک تو نہیں ہیں اور اے سی یو کے پاس اس کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔
ڈیوواٹمور کاقومی کرکٹ ٹیم کوچ بننے کا امکان
کراچی(سی ایم لنکس )ڈایو وٹمور نے کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا،وہ رواں ماہ پاکستان آکر کوچنگ کے معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ڈیو وٹمور کا کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ مئی تک معاہدہ تھا۔لیکن شاہ رخ خان کی ٹیم سے واٹمورکامستعفی ہونا اس سلسلے کی کڑی ہے کہ ان کے پی سی بی کے ساتھ معاملات تقریبا طے پا چکے ہیں،اوروہ پاکستان کے نئے ہیڈ کوچ ہوں گے، ڈیو وٹمور ماہ رواں کے دوسرے ہفتے میں لاہور آئیں گے جہاں وہ پی سی بی حکام سے ملاقات میں کوچنگ کے معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔ ایشیا کپ میں ڈیوواٹمورپاکستان ٹیم کے کوچ کے طورپرذمہ داریاں سنبھالیں گے، وہ ماضی میں سری لنکااوربنگلادیش کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔
ٹینس اسٹار اعصام گرینڈ سلم میں شرکت کیلئے میلبورن روانہ
لاہور(سی ا یم لنکس) ٹینس اسٹار اعصام الحق دوہزار بارہ کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لئے میلبورن روانہ ہوگئے ہیں۔ایئرپورٹ پر روانگی کے وقت اعصام کا کہنا تھا کہ لندن اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی ان کی اولین ترجیح ہے۔دوہزاربارہ میں دنیا بھرکے ٹینس کورٹس میں شاندارکارکردگی کا عزم لے کر اعصام الحق آسٹریلیا روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ اپنے نئے پارٹنر روجر جولین کی شراکت میں برسبن اور سڈنی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سمیت نئے سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن کے ڈبلز ایونٹ میں حصہ لیں گے۔روانگی سے قبل لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر اعصام الحق کا کہنا تھا کہ ان کی تمام تر توجہ لندن اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی پر ہے۔رواں ماہ شادی کے بندھن میں بنے والے اعصام الحق کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ شادی ان کے ٹینس کیرئیر میں برکت لے کر آئے گی۔منگنی کے بعد بھی انہوں نے چار ٹائیٹل جیتے تھے۔ ٹینس کلینڈر کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن سولہ جنوری سے میلبورن میں شروع ہوگا۔
نیوایئرریس: ٹاریکوبکیلے فاتح،25 ہزارایتھلیٹس کی شرکت
ساﺅپولو(سی ایم لنکس)نیوایئرز ایو ساو¿ سلوسٹرریس میں ایتھوپیا کے ٹاریکو بکیلے نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ میراتھن ریس میں 25 ہزارایتھلیٹس نے حصہ لیکر سال کا پہلا ریکارڈ بنا لیا۔برازیل کے شہرساو¿ پولومیں ہونیوالی نیوایئرزمیراتھن ریس میں 34 ممالک سے 25 ہزارشرکا نے شرکت کر کے سال کاپہلا ریکارڈ قائم کردیا۔ریس میں بارش کے دوران ایتھوپیا کے ٹاریکو بکیلے 15 کلومیٹرکا فاصلہ48 منٹ اور 48 سیکنڈزمیں طے کرکے سرفہرست رہے۔ایونٹ میں دفاعی چیمپئن برازیل کے میرلسن کا آٹھواں نمبررہا۔ خواتین ریس میں کینیاکی ورلڈ چیمپئن پریسکا جیپٹو فاتح رہیں۔
ہوپ مین کپ ٹینس ٹورنامنٹ،فرانس فتحیاب
پرتھ(سی ایم لنکس) ہوپ مین کپ ٹینس ٹورنامنٹ فرانس نے چین کو شکست دے دی۔ آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ میں چین کی ٹینس سٹار لی نا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کی مارین برٹولی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-6، 6-2 اور 6-4 سے شکست دے دی۔ مینز سنگلز ایونٹ میں فرانس نے شاندار کم بیک کیا اور چین کو شکست دے کر میچ 1-1 سے برابر کر دیا۔ مینز سنگلز ایونٹ میں فرانس کے رچرڈ گیسکوئٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے چین کے وو ڈی کو سٹریٹ سیٹس میں با آسانی 6-1 اور 6-3 سے زیر کیا۔ فیصلہ کن مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں بھی فرانس کے کھلاڑیوں نے چین کو حاوی نہ ہونے دیا اور مقابلہ جیت لیا۔ مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں فرانس کے رچرڈ اور ان کی جوڑی دار مارین برٹولی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چین کے وو ڈی اور لی نا کو سٹریٹ سیٹس میں یک طرفہ مقابلے کے بعد 6-1 اور 6-1 سے شکست دی۔
نوواک جوکووچ ابوظہبی ٹینس کے فائنل میں
ابو ظہبی(سی ایم لنکس) ورلڈ نمبرون نوواک جوکووچ اورڈیوڈ فیریر ابوظہبی ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ ابوظہبی میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر کوسٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ ایک سے شکست دی۔ فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ سپین کے ڈیوڈ فیریرسے ہوگا جو دوسرے سیمی فائنل میں سابق نمبر ون رافیل نڈال کو چھ تین اور چھ دو سے زیر کر چکے ہیں۔ اے ٹی پی ایونٹ کو سولہ جنوری سے شروع ہونیوالے آسٹریلین اوپن کی تیاری کیلئے وارم اپ قرار دیا گیا تھا جس میں ٹاپ ٹینس سٹارز راجر فیڈرر اور رافیل نڈال پہلے راو¿نڈ سے ہی باہر ہوگئے۔
کازان کا سفر ویزا کے بغیر
کازاں(سی ایم لنکس )غیرملکی کھلاڑی اور کھیلوں کے شائقین ویزا کے بغیر روسی ری پبلک تاتارستان کے دارالحکومت کازان کا سفر کر سکیں گے جہاں سن دو ہزار تیرہ میں طلباءکے عالمی کھیل ہوں گے۔ یہ اطلاع کھیلوں کی انتظامی کمیٹی کے ڈائریکٹر جنرل ولادی میر لیونوو نے دی ہے۔ ان کے مطابق اندازہ ہے کہ کھیلوں کے موقع پر ایک لاکھ بیس ہزار افراد کازان آئیں گے جنہیں ویزوں کی بجائے سفری اجازت نامے دئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ طلباءکے سترہویں عالمی کھیل چھہ تا سترہ جولائی سن دو ہزار تیرہ کو ہوں گے۔
دورہ جنوبی افریقہ:قومی انڈر19 کرکٹ ٹیم کے پریکٹس میچز کا آغاز
لاہور(سی ایم لنکس )دورہ جنوبی افریقہ کی تیاریوں کے لیے قومی انڈر19 کرکٹ ٹیم کے پریکٹس میچز شروع ہوگئے۔ قذافی سٹیڈیم لاہورمیں قومی انڈر19 ٹیم کاپانچ روزہ تربیتی کیمپ شروع جاری ہے۔ کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ کھیلا۔کوچ صبیح اظہر کا کہنا ہے کہ ٹیم متوازن ہے جس میں فاسٹ باو¿لرز، سپنراور بہترین بیٹسمین ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دورہ افریقہ انڈرنائٹین ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے کافی کارآمد ثابت ہوگا۔انھوں نے بتایا کہ قومی ٹیم چارجنوری کوروانہ ہوگی اور سہ ملکی ٹورنامنٹ میں دس ون ڈے میچز کھیلےگی۔ ٹورنامنٹ میں تیسری ٹیم زمبابوے کی ہے۔
جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز:سری لنکاکیخلاف ٹیم کااعلان
پارل(سی ایم لنکس )جنوبی افریقہ نے سری لنکاکے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے چودہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیاہے۔ ٹیسٹ میچوں کے بعد پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل گیارہ جنوری کو پارل میں کھیلا جائیگا۔آسٹریلیا سے سیریز کھیلنے والی ٹیم میں سے وکٹ کیپر مارک باو¿چر، ڈیوڈ ملر اور اسپنر عمران طاہر جگہ برقرار نہیں رکھ سکے۔ ابراہم ڈی ویلیئر وکٹ کیپنگ کے ساتھ قیادت کے ذمہ داری بھی سنبھالیں گے، لیفٹ ہینڈر بیٹسمین ڈین ایلگر اور پیس بولر رورے کیلن ویلڈ پہلی بار منتخب ہوئے ہیں۔ کیلن ویلڈ جنوبی افریقہ کی جانب سے دو ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں۔ ڈی ویلیئر زخمی ہونے کے باعث آسٹریلیا سے سیریز نہیں کھیل سکے تھے اور پہلی بار جنوبی افریقہ کی قیادت کریں گے۔
قومی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا
کراچی(سی ایم لنکس )پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا اور بنگلہ دیش کی سیریز میں جس انداز میں میچ وننگ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ جمعرات کو لاہور میں قومی ٹیم کے اعزاز میں ایک استقبالیے کا اہتمام کررہا ہے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق 5 جنوری کو قو می اکیڈمی میں ہونے والی تقریب میں پی سی بی کے چیئرمین ذکاءاشرف کھلاڑیوں کے لئے نقد انعامات کا بھی اعلان کریں گے۔
2011 کرکٹ کیلئے یادگار سال رہا: ہارون لور گاٹ
دبئی(سی ایم لنکس )آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے کہا ہے کہ 2011 ورلڈ کپ کی وجہ سے کرکٹ کے لیے یادگار سال رہا۔ایک ریڈیو شو میں ہارون لورگاٹ نے کہا سال 2011 ورلڈ کپ کے باعث ایک کامیاب ترین سال رہا ،لیکن ساتھ ہی گورننگ بورڈ کو کچھ مشکلات بھی در پیش رہیں۔ کھلاڑیوں کی اکثریت کے پسند کرنے کے باوجود دو ہزار گیارہ میں ڈی آر ایس سسٹم مکمل طور پر نافذ نہیں کیا جا سکا تاہم 2012 میں اس میں کامیاب ہو جائیں گے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ اسی سال سری لنکا میں ہو گا۔ چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ٹیسٹ ورلڈ کپ کا انعقاد 2013 کی بجائے 2017 سے شروع کرنے کا فیصلہ بھی اسی سال کے دوران ہوا۔ ہارون لور گاٹ نے پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو سپاٹ فکسنگ کیس میں سزاو¿ں کو بھی اس سال کا بڑا المیہ قرار دیا۔
آسٹریلین اوپن جیت کر نئے سال کا آغاز کرنا چاہتی ہوں، سمانتھا
برسبین(سی ایم لنکس )یو ایس اوپن دو ہزار گیارہ کی چیمپیئن سمانتھا اسٹاسر نے آسٹریلین اوپن جیت کر آئندہ سال کا فاتحانہ آغاز کرنے کی امید ظاہر کردی ہے۔ آسٹریلین ٹینس اسٹار سمانتھا اسٹاسر نے رواں سال کے آخری گرینڈ سلم یو ایس اوپن کی ویمنز چیمپیئن بننے کا اعزازحاصل کیا ہے۔ستائیس سالہ خاتون کھلاڑی کا کہنا ہے کہ نئے سال کا آغاز وہ آسٹریلین اوپن جیت کر کرنا چاہتی ہیں جس کے لیے سخت محنت کررہی ہیں۔ سمانتھا اسٹاسر ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہیں اور انکا مقصد ٹاپ پوزیشن حاصل کرنا ہے۔آسٹریلین اوپن سے پہلے وارم اپ ایونٹ برسبین انٹرنیشنل ٹورنامنٹ دو جنوری سے شروع ہوگا جس میں صف اول کی خاتون کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
دوسرا ٹیسٹ: بھارتی کرکٹ ٹیم سڈنی پہنچ گئی
سڈنی(سی ایم لنکس )بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے سڈنی پہنچ گئی ہے۔ سڈنی میں دوسرا ٹیسٹ منگل سے شروع ہوگا۔ ایئرپورٹ پرماسٹر بیٹسمین سچن ٹنڈولکر مرکز نگاہ تھے۔ جو انٹرنیشنل ننانوے سنچریاں بناچکے ہیں اورانکی سوویں سنچری کے لیے تمام پرستار منتظر ہیں۔سڈنی میں ٹنڈولکر نے دوسو اکیس کی غیر معمولی اوسط سے تین سنچریاں سمیت رنزبنائے ہیں۔ سڈنی آمد پرٹنڈولکر نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز کیا۔ بھارتی بیٹسمینوں کی کمزوری کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا نے سڈنی میں بھی فاسٹ وکٹ بنائی ہے اور چوتھے فاسٹ بولر ریان ہیرس کو بارہ رکنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔آسٹریلیا کے کوچ مکی آرتھر نے کہاکہ سچن جلد یا بدیر سوویں سنچری بناہی لے گا لیکن وہ چاہتے ہیں کہ وہ آسٹریلیا سے سیریز میں یہ سنگ میل عبور نہ کرسکے۔
30/12/2011برٹش جونیئر سکواش ٹورنامنٹ:قومی ٹیم آج روانہ ہوگی
لاہور(سی ایم لنکس )انگلینڈ میں ہونے والے برٹش جونیئر اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے 7 رکنی سکواش ٹیم آج لاہور سے انگلینڈ کے لئے روانہ ہو گی۔ٹیم کے کوچ گوگی علاﺅالدین بھی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ اسکوائش ٹیم میں انڈر 13 سے انڈر 19 تک کے کھلاڑی شامل ہیں۔کھلاڑیوں میں احمد امین'حمزہ بخاری'علی بخاری'عماد فرید'طیب اسلم'اسرار اور کاشف شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرار اور علی کوپنجاب اسکوائش ایسوسی ایشن اسپانسر کر رہی ہے جبکہ باقی کھلاڑی اپنے خرچ پر انگلینڈ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سے اچھے نتائج کی توقع ہے۔
ڈربن ٹیسٹ سری لنکا نے جیت لیا ، سیریز 1-1 سے برابر
ڈربن(سی ایم لنکس )سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو ڈربن ٹیسٹ میچ میں دو سو آٹھ رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا نے نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم دو سو اناسی رنز پر آو¿ٹ ہوگئی۔ کمارا سنگاکارا ایک سو آٹھ رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ ڈیل اسٹین نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے چار سو پچاس رنز کا ہدف ملا۔ میزبان ٹیم دو سو اکتالیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ابراھم ڈی ویلیئرز نے اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے کی کوشش جاری رکھی لیکن وہ انہتر رنز پر آو¿ٹ ہوئے۔ ڈیل اسٹین تینتالیس رنز بناسکے۔ رنگانا ہیرتھ نے پانچ کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ تین جنوری سے کیپ ٹاو¿ن میں کھیلا جائیگا۔
نووک ڈجکوک ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں
ابوظہبی(سی ایم لنکس )سربیا کے نو وک ڈجکوک ورلڈ ٹینس چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے. ابوظبی میں کھیلے جانے والے اس ٹورنا منٹ میں ڈجکوک نے فرانس کے گائل موفلز کو 2-6، ،6-4 اور 2-6 سے ہرا دیا۔پہلا سیٹ جیتنے کے بعد ڈجکوک کچھ زیادہ ہی پر اعتماد ہو گئے جس کا ان کے حریف نے فائدہ اٹھایا اور اگلا سیٹ جیت کر میچ میں واپس آ گئےتاہم ڈجکوک نے اخری سیٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور ورلڈ نمبر 16 کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
بیس بال چیمپیئن شپ: آرمی اور پنجاب نے اپنے میچز جیت لئے
لاہور(سی ایم لنکس ) انیس ویں قومی بیس بال چیمپیئن شپ لاہور میں جاری ہے، افتتاحی روز آرمی اور پنجاب نے اپنے میچز جیت لئے۔ اقبال پارک اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں شروع ہونے والی چیمپیئن شپ میں افتتاحی میچ آرمی اور پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں آرمی نے گیارہ صفر سے فتح سمیٹی۔ دوسرے میچ میں پنجاب نے اسلام آباد کے خلاف اکیس دو سے کامیابی حاصل کی۔ چیمپیئن شپ میں جمعہ کے روز دو میچز کھیلے جائیں گے۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا پہلا اڈیشن 9 فروری سے شروع ہوگا
ڈھاکا(سی ایم لنکس )بنگلہ دیش پریمیئر کرکٹ لیگ کا پہلا ایڈیشن9 فروری 2012ئ سے شروع ہو گا۔20روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں ابتدائی طور پر 6 ٹیمیں قسمت آزمائی کریں گی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق لیگ میں مجموعی طور پر 33 میچز چٹاگانگ اور ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے اور ہر ٹیم راﺅنڈ روبن لیگ میں ایک دوسرے سے دو، دو میچز کھیلے گی۔ فائنل 29 فروری کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ آرگنائزرز کے مطابق ہر ٹیم میں5 غیر ملکی کھلاڑی کھلانے کی اجازت ہوگی۔ ایڈم گلکرسٹ، میتھیو ہیڈن، کیرون پولارڈ،وین براوو، کامران اکمل اور جیمز اینڈرسن سمیت 25 غیر ملکی کھلاڑیوں نے لیگ کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے۔ ٹیموں کی فرنچائز حاصل کرنے کیلیے نیلامی 5 جنوری کو جبکہ پلیئرز کی بڈنگ اس کے 10 روز بعد ہوگی۔
آئس ہاکی : فلاڈلفیا نے پینگوئن کو ہرادیا
پیٹس برگ(سی ایم لنکس )آئس ہاکی میں فلاڈلفیا فلائر نےپیٹس برگ پینگوئن کو 2-4 سے ہرا دیا۔ امریکی شہر پیٹس برگ میں ہو نے والے اس دلچسب میچ میں فلائر کے کھلاڑی کھیل پر چھائے رہے، جیرو میر،میگزم ٹالبوٹ، کیمو ٹمو نن اور میٹ ریڈ نے ایک ایک گول کیا۔پینگوئن کی طرف سے ٹائلر کینیڈی اور جورڈ ن سٹال نے گو ل کیے،فلائر کے گول کیپر سرجی بوبروسکی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے ہوئے کئی یقینی گول بچائے۔پینگوئن کا اگلا میچ نیو جرسی ڈیولز سے ہو گا۔
اے ٹی پی چمپئن شپ: اعصام آج آسٹریلیا جائینگے
لاہور(سی ایم لنکس )پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق(آج) 31 دسمبر کو لاہور سے آسٹریلیا روانہ ہوں گے جہاں وہ 2 جنوری سے برسبین میں ہونے والی اے ٹی پی چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے۔ اس کے بعد وہ 9 جنوری سے سڈنی میں ہونے والی اے ٹی پی چیمپئن شپ اور پھر ملبورن میں 16 جنوری سے شروع ہونے والی آسٹریلین اوپن گرینڈ سلام چیمپین شپ میں بھی حصہ لیں گے۔
پاک انگلینڈ سیریزکرکٹ کے معیارکی جنگ ہوگی، عاقب جاوید
کراچی(سی ایم لنکس )پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ عاقب جاوید نے پاک انگلینڈ سیریزکوکرکٹ کے معیارکی جنگ قراردیا ہے۔ عاقب جاوید نے ایک انٹرویو میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز میں بالنگ میں زیادہ ورائٹی اوربیٹنگ میں اعتماد کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم ہی سرخروہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی بیٹنگ اوربالنگ کا کمبی نیشن بہترین ہے لیکن یواے ای کی کنڈیشنزمیں مہمان ٹیم پر دباو¿ ہو گااسلئے توانگلش کھلاڑی سیریزکیلئے سخت محنت کررہے ہیں۔ انگلش ٹیم کی تیاریوں سے ایک تاثر یہ بھی ملتا ہے کہ وہ پاکستان سے سیریز کو مشکل چیلنج کے طور پر لے رہے ہیں۔ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریزکیلئے باصلاحیت بالرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ پاکستان کا بالنگ اٹیک دنیا کا بہترین بالنگ اٹیک ہے۔ پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں دو ہزار دس کے اسپاٹ فکسنگ تنازعے کے بعد پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں مدمقابل آرہی ہیں۔ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ٹیم اب اس مشکل دور سے نکل چکی ہے اور وننگ ٹریک پر واپس آچکی ہے۔ ہرکھلاڑی کواپنی ذمہ داری کا احساس ہے۔
واپڈا نے تیسری قومی ریسلنگ چیمپیئن شپ جیت لی
لاہور(سی ایم لنکس ) واپڈا نے تیسری قومی ریسلنگ چیمپیئن شپ جیت لی، رستم پاکستان عثمان مجید بلو پہلوان نے حکومت اور فیڈریشن کے زیراہتمام ہونے والے انڈو پاک دنگل مفت لڑنے کا اعلان کر دیا۔ واپڈا اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں ہونے والی دو روزہ چیمپیئن شپ میں تین صوبوں اور چار محکموں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ریسلنگ کے مقابلے ریت پر کرائے گئے۔ واپڈا کے ریسلرز چھائے رہے اور انہوں نے چار ایونٹس میں تین گولڈ میڈل جیت کر اڑتیس پوائنٹس کے ساتھ چیمپیئن شپ اپنے نام کی۔ آرمی چونتیس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ریلوے تیس پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ رستم پاکستان عثمان مجید نے بیچ ریسلنگ کے زیادہ سے زیادہ ایونٹس کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وہ انڈو پاک دنگل مفت لڑیں گے۔ ریسلنیگ فیڈریشن کے حکام کہتے ہیں کہ بیچ ریسلنگ میں بھی پاکستان کے پاس بے پناہ ٹیلنٹ ہے، کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ بیچ گیمز کے ایونٹس میں میڈلز جیت سکتے ہیں۔ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پی او اے کے صدر سید عارف حسن نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور ریسلرز میں میڈلز تقیسم کئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کامختصر تربیتی کیمپ4سے7جنوری کوہوگا
لاہور(سی ایم لنکس )انگلینڈ سے یواے ای میں سیریز کی تیاریوں کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ چار سے نو جنوری تک لاہور میں لگایاجائیگا۔ قومی ٹیم نو جنوری کو یواے ای روانہ ہوگی۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ سترہ جنوری سے دبئی میں کھیلا جائیگا۔ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل منظر عام پر آئے کے بعد پاکستان اور انگلینڈپہلی بار آمنے سامنے ہونگے۔گذشتہ سال انگلینڈ نے ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ دوہزار گیارہ میں پاکستان نے بھی انگلش ٹیم کے برابر چھ ٹیسٹ جیتے ہیں۔ کوچ محسن خان کا دعویٰ ہے کہ گذشتہ سیریز میں جو ہوا وہ ماضی کا حصہ ہے یواے ای میں سیریز تنازع سے پاک ہوگی اور کھیل کی بہترین اسپرٹ کے ساتھ میچز کھیلے جائیں گے۔ محسن خان نے کہاکہ مختصر تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی چھوٹی چھوٹی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائیگی۔
میلبورن ٹیسٹ میں ناکامی،بھارتی کپتان نے بلے بازوں کوقصوروارقراردیدیا
میلبورن(سی ایم لنکس ) آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میلبورن ٹیسٹ میں جیت عالمی نمبر ون رینکنگ کی جانب پہلا قدم ہے۔ کامیابی کا تسلسل سڈنی میں بھی برقرار رہے گا۔ بھارتی کپتان دھونی نے اپنے بلے بازوں کو شکست کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں ایک سو بائیس رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک نے بھارت کے خلاف کامیابی کو نئے دور کا آغاز قرار دیا ہے۔بھارتی کپتان مہندرسنگھ دھونی نے نیوز بریفنگ میں شکست کا ذمہ دار بلے بازوں کو قرار دیا جو وکٹ پر ٹہرنے میں ناکام رہے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ کی سیریز کا دوسرا معرکا دو جنوری سے سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ میں ہوگا۔
دلشان کا سری لنکن کرکٹ ٹیم کی کپتان چھوڑنے کا فیصلہ
کولمبو(سی ایم لنکس )تلکا رتنے دلشان نے سری لنکا کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ مہیلا جے وردھنے نئے کپتان ہو نگے. ایک سری لنکن ا خبار کا کہنا ہے کہ جے وردھنے اپنی شرائط پر دوبارہ قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔سٹار بیٹسمین کا مطالبہ ہے کی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی جائے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلف ٹیسٹ سریز میں ناکامی کے بعد دلشان نے رضاکارانہ طور پر ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہو نے کا فیصلہ کر لیا تھا جس پر سری لنکن بورڈ نے جے وردھنے کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہیں جنوبی افریقہ کے دورے کے بعد ٹیم کا کپتان بنا دیا جا ئے گا۔
29/12/2011 ملبورن ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو 122 رنز سے ہرادیا
ملبورن(سی ایم لنکس )آسٹریلیا نے بالرز کی شاندار کارکردگی کے باعث پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں بھارت کو 122 رنز سے شکست دے کر چار میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ ملبورن کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے گئے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے دوسری اننگز 179 رنز8 کھلاڑی آو¿ٹ پر دوبارہ شروع کی،لیکن اس کی پوری ٹیم 240 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی، مائیک ہسی نے 89 رنز بنائے، اس طرح بھارت کو میچ جیتنے کیلئے 292 رنز ہدف ملا۔بھارت کو دوسری اننگز میں ابتدا ہی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور81 کے مجموعی اسکور پر اس کے 6 ٹاپ آرڈر بیٹسمین پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔بھارت کی جانب سے ٹنڈولکر اور ایشوین کے سوا کوئی کھلاڑی آسٹریلوی بالرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا اور پوری ٹیم 169 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی، دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 32 اور30 رنز بنائے۔پیٹنسن نے 4 ، سڈل نے 3 جبکہ ہلفنہاس نے 2 کھلاڑیوں کو آو¿ ٹ کیا۔پیٹنسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
مکمل طور پر فٹ ہوں، انگلینڈ میں ہر مشکل کا سامنا کرونگا: وہاب ریاض
لاہور(سی ایم لنکس )پاکستان کرکٹ ٹیم کے باو¿لر وہاب ریاض نے ٹیم میں واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم سے دور رہنا ان کیلئے سوہانِ روح تھا، میں مکمل طور پر فٹ ہوں اور ہر مشکل کا سامنا کرونگا۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم سے دور رہنا میرے لیے بہت مشکل تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجھ پر اعتماد کرکے ایک مرتبہ پھر میرا انتخاب کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں مکمل طور پر فٹ ہوں اور انگلینڈ کیخلاف بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پی سی بی اور سلیکٹرز نے مجھ پر اعتماد کیا ہے اور ہر طرح سے میری مدد کی ہے۔ میں جتنی دیر ٹیم سے دور رہا بہت مشکل میں تھا مگر مجھے یقین تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر کرکٹ مقابلوں میں حصہ لے چکا ہوں اور انہیں اعتماد ہے کہ انگلینڈ کیخلاف بھی ہر مشکل کا سامنا کرونگا۔
انگلینڈ سے مقابلے کیلئے پاکستان بھرپور فارم میں ہے، محمدحفیظ
لاہور(سی ایم لنکس )ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ سخت حریف ہے لیکن پاکستان ٹیم بھی بھرپور فارم میں ہے۔ گلبرگ لاہور میں فلاور شاپ کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم ہے لیکن پاک، انگلینڈ سیریز میں شائقین کو زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسپنرزگریم سوان اور سعید اجمل کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا لیکن قومی ٹیم کو دوسرے ماہر اسپنر سے بہت امیدیں ہیں۔
پاکستان سرکٹ فور چیمپئن شپ عامر اطلس نے اپنے نام کرلی
لاہور(سی ایم لنکس ) پاکستان انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ فور چیمپئین شپ عامر اطلس خان نے جیت لی۔ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان اسکواش میں ایک بار پھر نام بناسکتا ہے۔
پاکستان نمبر ون عامر اطلس خان نے پچاس منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں فرحان زمان کو تین دو سے شکست دی۔اس موقع پر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ سہولتیں دی جائیں تو پاکستانی کھلاڑی عالمی چمپئن بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔سابق عالمی چمپئن جہانگیر خان اسکواش کے موجودہ معیار سے مطمئن نظر نہیں آتے۔ان کا کہنا ہے کہ راتوں رات کوئی بھی چمپین نہیں بن سکتا اس کے لیے سخت محنت کرنا پڑے گی۔شائقین کا کہنا ہے کہ ماضی کی طرح اسکواش میں دنیا پر حکمرانی کے لیے حکومتی سطح پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
پاکستان نمبر ون عامر اطلس خان نے پچاس منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں فرحان زمان کو تین دو سے شکست دی۔اس موقع پر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ سہولتیں دی جائیں تو پاکستانی کھلاڑی عالمی چمپئن بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔سابق عالمی چمپئن جہانگیر خان اسکواش کے موجودہ معیار سے مطمئن نظر نہیں آتے۔ان کا کہنا ہے کہ راتوں رات کوئی بھی چمپین نہیں بن سکتا اس کے لیے سخت محنت کرنا پڑے گی۔شائقین کا کہنا ہے کہ ماضی کی طرح اسکواش میں دنیا پر حکمرانی کے لیے حکومتی سطح پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
پروفیشنل ماہرین کےبغیرکھویامقام حاصل نہیں کیاجاسکتا،جہانگیرخان
لاہور (سی ایم لنکس )سابق عالمی چیمپئین جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ پروفیشنل ماہرین کے سامنے آنے تک اسکواش میں کھویا ہوا مقام حاصل نہیں ہوسکتا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے جہانگیرخان کا کہنا تھا کہ دنیائے اسکواش میں پاکستان کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ پروفیشنل ازم کی کمی ہے۔ میرٹ اور مانیٹرنگ کے بغیر اسکواش میں پاکستان کا مستقبل مایوس کن ہی رہے گا۔دس مرتبہ مسلسل برٹش اوپن اور چھ ورلڈ ٹائیٹل اپنے نام کرنے والے جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ اسکواش فیڈریشن کوچنگ کے حوالے سے ان سے رابطہ کرتی ہے لیکن کوچنگ ہرکسی کے بس کی بات نہیں۔ تاہم وہ جوکچھ وہ بتاتے ہیں اس پرعمل درآمد نہیں کیا جاتا۔جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ اسکواش میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے لیے ملک میں جونیئر لیول پر کام کرنے اور اہل کھلاڑیوں کو سامنے لانے کی ضرورت ہے۔
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان فیورٹ ہے، راشید لطیف
لاہور(سی ایم لنکس )سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر راشد لطیف نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔راشد لطیف کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے حالیہ مہینوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔وہ اگلے ماہ انگلینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز بھی جیت سکتی ہے۔ انہوں نے بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بیٹسمینوں کو فاسٹ باولر جیمز اینڈرسن سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بعد سے قومی ٹیم مکمل طور پر متحد ہے۔
پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے بتیس کوچز کو فارغ کر دیا
لاہور(سی ایم لنکس )پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ناقص کارکردگی کی بنیاد پر بتیس کوچز کو فارغ کر دیا۔پی ایف ایف کے سیکرٹری احمد یار لودھی کا کہنا ہے کہ ان کوچز کو ماہانہ بیس ہزار ادا کئے جاتے تھے جس کے برعکس ان کی کارکردگی سامنے نہیں آ رہی تھی۔ آئندہ ان میں سے کسی بھی کوچ کی ضرورت پڑی تو معاوضے دے کر کام لیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ کانگرس میں چاروں ایسوسی ایشن کے عمر رسیدہ سیکرٹریز کی جگہ نئے سیکرٹری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ احمد یار لودھی نے کہا کہ اگر ایسوسی ایشنز پرانے سیکرٹریز کو برقرار رکھنا چاہتی ہیں تو انہیں فیڈریشن تنخواہ نہیں دے گی۔
بیکھم کے فرانس میں کھیلنے کے عوض بھاری معاوضے لینے پر احتجاج
پیرس(سی ایم لنکس )برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کو فرانس میں کھیلنے کے عوض بھاری معاوضہ دینے پر ملک میں شدید رد عمل ہوا ہے۔ فرانس کی پیرس سینٹ جرمائن کلب اور ڈیوڈ بیکھم کے درمیان ایک معاہدے پر اصولی طور پر اتفاق ہو گیا ہے جس کے تحت انہیں کلب کی طرف سے کھیلنے کے عوض سات لاکھ پاو¿نڈ ماہانہ کا خطیر معاوضہ دیا جائے گا۔معاہدے کی مدت ڈیڑھ برس ہے تاہم ملک کی اپوزیشن سوشلسٹ پارٹی نے اس معاہدے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں ایک قانون بنانے کا مطالبہ کیا ہے جس میں غیر ملکیوں کیلیے زیادہ سے زیادہ تنخواہ کی حد مقرر کی جائے گی۔
عدنان اکمل کی ون ڈے کرکٹ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی خواہش
لاہور(سی ایم لنکس ) ٹیسٹ کرکٹر عدنان اکمل نے ون ڈے کرکٹ میں بھی پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی خواہش کا اظہارکر دیا ہے۔ وکٹ کیپر عدنان اکمل کاکہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان ٹیم کو کھیلنے کا بہت تجربہ ہے اس لیئے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ایڈ جسٹ ہونے میں مشکل نہیں ہوگی۔ اس سیریز میں مثبت کھیل پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوچز کے علاوہ وہ اپنے بھائی کامران اکمل سے بھی ٹپس لیتے رہتے ہیں۔ اب ان کا ون ڈے کرکٹ کھیلنے کو بھی دل کرتا ہے۔
ڈربن ٹیسٹ،خراب روشنی کے باعث جلدختم،جنوبی افریقہ کی گرفت مضبوط
ڈربن (سی ایم لنکس)سری لنکا اور ساو¿تھ افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کردیا گیا۔سری لنکا نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔ڈربن میں کھیلے جانے والے میچ کے تیسرے دن آئی لینڈرز نے اپنی دوسری اننگز سات رنز ایک کھلاڑی آو¿ٹ سے شروع کی۔دن کے کھیل میں کمار سنگا کارا ایک سو آٹھ رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ چندی مل نے چون اور سماراویرا نے تینتالیس رنز کی اننگز کھیلی۔جس وقت دن کا کھیل ختم کیا گیا سری لنکا نے سات وکٹوں کے نقصان پردو سو چھپن رنزبنالئے۔ڈیل اسٹین نے تین اور پاکستانی نڑاد عمران طاہر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا کو جنوبی افریقا پرچار سو چھبیس رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے جب کہ دوسری اننگز میں اسکی تین وکٹیں باقی ہیں۔
بنگلہ دیش لیگ، شعیب ملک کو این او سی مل گیا
لاہور(سی ایم لنکس )پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان ندیم سرور نے بتایا کہ پی سی بی نے شعیب ملک کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے این او سی جاری کر دیا ہے۔ شعیب ملک کل ہفتہ کو ڈھاکہ روانہ ہوں گے۔ شعیب ملک نے بنگلہ دیش لیگ کھیلنے کا معاہدہ کر رکھا ہے وہ کل ڈھاکہ روانہ ہوں گے جس کے بعد سترہ جنوری کو وطن واپس آ کر پنٹگولر کپ کھیلیں گے۔
لاہور:قومی بیس بال چیمپئن شپ آج شروع ہوگی
لاہور(سی ایم لنکس )قومی بیس بال چیمپئن شپ آج سے اقبال سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو رہا ہے۔لاہور میں شروع ہونیوالی بیس بال چیمپئن شپ پانچ جنوری تک جاری رہے گی۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے تمام صوبوں کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔چیمپئن شپ میں واپڈا کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
واٹمور یا کوئی بھی کوچ ہو، بہترین تعلقات قائم رہیں گے، مصباح
لاہور(سی ایم لنکس )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ڈیو واٹمور سمیت کوئی بھی کوچ آئے وہ ان کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلشن شپ قائم کر لیں گے۔ لاہور میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ پاک بھارت سیریز کیوں نہیں ہو رہی یہ تو حکام جانیں تاہم بطور کرکٹر ان سمیت کروڑوں شائقین کے لیے پاک،بھارت سیریز ہمیشہ دلچسپی کی حامل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان فٹ کھلاڑیوں کی واپسی کے بعد انگلینڈ کی ٹیم مزید مضبوط ہو گئی ہے۔ پاکستان کو انہیں ہرانے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا وہ ہمیشہ ڈومیسٹک کرکٹ کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کھیلتے ہیں اور بطور کپتان حالیہ کامیابیاں بھی پرفارمنس پر یقین کی بدولت ملی ہیں۔کپتان کا کہنا تھا کہ ریفرل سسٹم پر بھارتی اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے۔نئے کوچ کی تقرری کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وقار یونس اور محسن خان کے ساتھ ان کا تعلق مثالی رہا اور وہ واٹمور سمیت کسی بھی کوچ کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم کر لیں گے۔
28/12/2011 ملبورن ٹیسٹ:تیسرے دن کا کھیل، آسٹریلیا8 وکٹوں پر179 رنز
ملبورن(سی ایم لنکس )ملبورن ٹیسٹ کے تیسرے روزکھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں8وکٹوں کے نقصان پر179رنز بنالیے، اس طرح اسے بھارت کے خلاف230رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اس کی دو وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ مائیک ہسی 79 اور پیٹنسن3 رنز پر ناٹ آو¿ٹ ہیں۔ ملبورن کرکٹ گراو¿نڈ پر کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارت نے 214 رنز 3 کھلاڑی آو¿ٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، لیکن راہول ڈریوڈاسکور میں بغیر کوئی اضافہ کیے بین ہلفنہاس کی گیند پر بولڈ ہوگئے،لکشمن صرف دو رنز بناکر سڈل کا نشانہ بنے، کوہلی 11 اور کپتان دھونی نے صرف 6 رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔اس طرح بھارت کی پوری ٹیم آسٹریلیا کے 333 رنز کے جواب میں 282 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔یوں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں51 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ہلفنہاس نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کی دوسری اننگز کا آغاز کافی مایوس کن رہا اوراسے بھارتی بالرز کے سامنے مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ، پونٹنگ اور مائیک ہسی کے سوا کوئی بھی آسٹریلوی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، بھارتی بالر یادیو کے شاندار بالنگ کے باعث صرف 27 کے مجموعی اسکور پر اس کے چار ٹاپ آرڈر بیٹسمین پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔اس موقع پر رکی پونٹنگ اور مائیک ہسی نے پانچویں وکٹ کی شرکت میں 115بناکر آسٹریلوی اننگز کو مستحکم کیا، پونٹنگ 60 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔ پونٹنگ اور مائیک ہسی کے سوا کوئی بھی آسٹریلوی کھلاڑی ڈبل فیگر میں نہ پہنچ سکا۔مائیک ہسی شاندار 79رنز پرکے ساتھ ناٹ آو¿ٹ ہیں۔ یادیو نے 4 ، ظہیر خان نے 2 جبکہ اشانت شرما اور ایشوین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
امریکا کی نیشنل ہاکی لیگ: نیویارک رینجرز کی مسلسل پانچویں کامیابی
واشنگٹن(سی ایم لنکس ) امریکا کی نیشنل ہاکی لیگ میں نیویارک رینجرز نے آئی لینڈرز کو تین صفرسے شکست دے کر مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔ میڈیسن اسکوائر گارڈن میں کھیلے گئے میچ کے پہلے پیریڈ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان دھکم پیل اور ہاتھا پائی کا سلسلہ جاری رہا۔ دوسرے پیریڈ میں رینجرزکے کارل ہیگلن نے اپنی ٹیم کی جانب سے پہلا گول اسکورکیا۔ چند منٹ بعد ہیگلن نے مائیکل ڈیل زوٹو کی مدد سے اپنا دوسرا گول اسکورکردیا۔ تیسرے پیریڈ میں مارین گیبورک نے اوپن نیٹ دیکھ کر رینجرزکی جانب سے تیسرا اورآخری گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کوفتح دلادی۔ نیویارک رینجرزایسٹرن کانفرنس اٹلانٹک ڈویڑن میں سرفہرست ہے۔
اٹلیٹیکو میڈرڈ نے سیمیون کو کوچ مقرر کردیا
میڈرڈ (سی ایم لنکس ) اٹلیٹیکو میڈرڈ نے اکتالیس سالہ سیمیون کو گریگو ریومنزانوکی جگہ کوچ مقررکیا ہے۔ گریگوریو کو اٹلیٹکومیڈرڈ کے کنگزکپ کے تیسرے مرحلے سے باہر ہونے اور لالیگا میں دسویں نمبرپرآنے کے باعث چھ ماہ بعد ہی ان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا تھا۔ سیمیون انیس سوترانوے سے انیس سوستانوے اور پھر دو ہزار تین سے دو ہزار پانچ تک اٹلیٹکومیڈرڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ سیمیون نے اپنی پہلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان پربہت بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے لیکن وہ اس سے بھاگیں گے نہیں۔ سیمیون کا کہنا ہے کہ انہوں نے زندگی میں بہت سے چیلنجزکا سامنا کیا ہے اوراٹلیٹیکوکی کوچنگ بھی ان کیلئے ایک چیلنج ہے۔
بینظیر انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ: محمد وسیم فائنل میں پہنچ گئے
اسلام آباد(سی ایم لنکس ) پاکستان کے محمد وسیم نے بھارت کے مدن لال کوشکست دے کر دوسرے شہید بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں جاری انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ میں باون کلوگرام کٹیگری کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے بھارتھی باکسر مدن لال کو انیس بارہ سے ہرا کرفائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ چھیالیس سے اننچاس کلوگرام کٹیگری کے سیمی فائنل میں کینیا کے پیٹرمونگائی نے پاکستان کے محمد نثار کو اٹھارہ آٹھ سے زیرکیا۔ چھپن کلوگرام بینٹم ویٹ میں پاکستان کے غلام مصطفی کو شام کے وسام سلامانا کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ پاکستان کے نعمت اللہ خان بھی سیمی فائنل میں شکست سے دوچارہوئے۔ ٹورنامنٹ کے فائنلز کل کھیلے جائیں گے۔
ڈربن ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 168 رنز پر ڈھیر
ڈربن(سی ایم لنکس ) ڈربن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم فالو آن سے بچ گئی۔ سری لنکا کے خلاف میزبان ٹیم پہلی اننگز میں ایک سو ارسٹھ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ڈربن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز دو سو نواسی رنز سات کھلاڑی آو¿ٹ پر دوبارہ شروع کی اور اننچاس رن کے اضافے کے بعد پوری ٹیم تین سو اڑتیس رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔ سماراویرا ایک سو دو رنز بناکر نمایاں اضافہ رہے۔ مرچنٹ ڈی لانج نے سات کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے اننگز کا آغاز کیا تو ہاشم آملہ کے علاوہ اس کا کوئی بھی بیٹسمین مہمان بالرز کا ڈٹ کر سامنا نہ کرسکا اور پوری ٹیم کو صرف ایک سو ارسٹھ رنز پر پویلین لوٹا دیا۔ ہاشم آملہ نے چون رنزبنائے۔ ویلیگیدارا نے پانچ اور رنگانا ہیراتھ نے چار کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ سری لنکا نے ایک سو ستر رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا اور دوسرے روز کے اختتام تک ایک وکٹ پر سات رنزبناکر میزبان ٹیم پر ایک سو ستتر رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔ سنگاکارا تین اور پراناویتا بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔
پاکستان انٹرنیشنل اسکواش: عامر اطلس، فرحان زمان فائنل میں
لاہور(سی ایم لنکس )عامر اطلس خان اور فرحان زمان نے حریف کھلاڑیوں کو شکست دے کر پاکستان انٹرنیشنل اسکوائش سرکٹ فور ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ پنجاب اسکوائش کمپلیکس لاہور میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں فرحان زمان نے ثاقب یوسف کو دو کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں عامر اطلس خان نے ناصر اقبال کو یکطرفہ مقابلے کے بعد تین صفر سے ہرایا۔ ناصر اقبال کے انجری کا شکار ہونے پر میچ ریفری نے عامر اطلس کو فاتح قرار دے دیا۔ فائنل بدھ کو کھیلا جائے گا۔
باکسر عامر خان کا جنوری میں منگنی کرنے کا اعلان
اسلام آباد(سی ایم لنکس )پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے جنوری میں منگنی کرنے کا اعلان کردیا۔ عامر خان کہتے ہیں کہ یقین ہے کہ ایک دن عالمی چیمپئین کا اعزاز اپنے نام کروں گا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں عامر خان کا کہنا تھا کہ پیٹرسن سے مقابلے کے حوالے سے دنیا حقائق سے آگاہ ہے، پیٹرسن کے ساتھ کسی نیوٹرل جگہ پر میچ ہوا تو اسے ناک آو¿ٹ کی صورت میں جواب دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہوں۔ باکسنگ کے حوالے سے لیجنڈری محمد علی سے متاثر ہوں۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو ٹورنامنٹ میں سیکورٹی کے بہتر انتظامات تھے، پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کا انعقاد کیا جاسکتا ہے۔ آئندہ سالوں میں پاکستان میں باکسنگ کو اور فروغ ملے گا،، پروفیشنل آگے آئیں گے۔
دورہ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان
لاہور (سی ایم لنکس )دورہ جنوبی افریقہ کے لئے پندرہ رکنی پاکستان انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، بابر اعظم کپتان ہوں گے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیف سلیکٹر محمد الیاس نے قومی انڈر نائنٹین اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کپتان اور عمر وحید نائب کپتان ہونگے۔ کھلاڑیوں میں سمیع اسلم، سید فراز علی،شاہان اکرم، سید سعد علی، عدنان محمود، محمد عرفان، شاہد الیاس، احسن عادل، عزیز اللہ، ضیائ الحق، فواد خان، عثمان قادر اور سیف اللہ بنگش شامل ہیں۔ چھ کھلاڑیوں کو ریزرو میں رکھا گیا ہے۔ ہارون الرشید مینجر، صبیح اظہر کوچ، ڈاکٹر سہیل سلیم فزیو، یاسر ملک ٹرینر اور عثمان ہاشمی ویڈیو اینالسٹ ہونگے۔ ٹیم مینجمنٹ انڈر نائنٹین ورلڈ کپ تک اپنی ذیمہ داریاں انجام دے گی۔
پی ایچ ایف نے 13 سابق اولمپیئنز کو قانونی نوٹس بھجوا دیئے
لاہور (سی ایم لنکس )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انسانی سمگلنگ سمیت دیگر الزامات عائد کرنے پر تیرہ سابق اولمپیئنز کو قانونی نوٹس بھجوا دیئے۔ پی ایچ ایف نے کانگریس کے فیصلے پر عملدر آمد کرتے ہوئے سابق اولمپئینز شہناز شیخ، خالد محمود، اصلاح الدین صدیقی،سمیع اللہ، شہباز سنئیر، سلیم ناظم، قمر ابراہیم، نوید عالم، قمر ضیائ ، سعید خان، محمد ایاز اور طاہر زمان کو اپنے قانونی مشیر ساجد بشیر کے ذریعے ہتک عزت کے قانونی نوٹس بھجوائے ہیں۔ ان اولمپئینز نے پی ایچ ایف کے پیٹرن وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھ کر فیڈریشن کے موجودہ عہدیداروں پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے اور کثیر فنڈز آنے کے باوجود قومی ٹیم کی کارکردگی خراب ہونے کے الزامات عائد کئے تھے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اولمپئینز ان الزامات پر معافی مانگیں ورنہ فیڈریشن ان کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
سڈنی ہوبارٹ ریس، انویسٹیک لائل کو معمولی برتری
سڈنی(سی ایم لنکس )سڈنی، ہوبارٹ ،بوٹ ریس دلچسب مرحلے میں داخل ہو گئی۔ پانچ دفعہ چیمپئن شپ جیتنے والی وائلڈ اوٹس جو کل تک اس ریس میں اپنے حریف انویسٹیک لائل سے سبقت حاصل کیے ہوئے تھی۔ آج اس سے دو ناٹیکل میل کے معمولی فرق سے پیچھے ہے۔ابھی سو ناٹیکل میل کا فاصلہ باقی ہے۔ اوٹس کے کشتی رانوں کو امید ہے کہ وہ اس فرق کو ختم کر کے مخالف پر برتری حاصل کر لیں گے۔ وائلڈ اوٹس نے دو ہزار پانچ میں اس ریس کو ایک دن اٹھارہ گھنٹے اور چالیس منٹ میں طے کیا تھا۔
پاک،انگلینڈ سیریز میں سخت مقابلہ ہوگا، انتخاب عالم
لاہور(سی ایم لنکس )سابق ٹیسٹ کرکٹر انتخاب عالم نے کہا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلی جانے والی سیریز میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔ پاکستان ٹیم کی حالیہ پرفارمنس کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔ انتخاب عالم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
عمدہ کارکردگی سے ٹیم میں جگہ پکی کروں گا، وہاب ریاض
لاہور(سی ایم لنکس )انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم میں کم بیک کرنے والے آل راﺅنڈر وہاب ریاض کیا کہنا ہے کہ وہ دوہزار بارہ میں بھرپور محنت کریں گے اور عمدہ پرفارمنس کے ذریعے ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کی کوشش کریں گے۔ وہاب ریاض لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
والوو اوشن ریس: ٹیلی فونیکا نے دوسرا مرحلہ جیت لیا
کیپ ٹاﺅن(سی ایم لنکس )ٹیم ٹیلی فونیکا نے والوو اوشن ریس میں کیپمر پر برتری حاصل کر لی۔ گیارہ دسمبر کو کیپ ٹاو¿ن سے شروع ہونے والی اس ریس کا پہلا مرحلہ بحر ہند میں متحدہ عرب امارات کے ساحل کے نزدیک ایک نامعلوم مقام پر ختم ہوا۔یہ مقام ریس میں حصہ لینے والی ٹیموں کو سمندری قزاقوں سے بچانے کیلیے خفیہ رکھا گیا۔ ٹیموں نے کھلے سمندر میں طوفانی لہروں کے باوجود زبردست مقابلہ کیا۔ کرسمس والے دن تک کیپمر کی ٹیم جیت رہی تھی مگر ٹیلی فونیکا نے ایک منٹ ستاون سیکنڈ پہلے پہنچ کر دوسرا مرحلہ جیت لیا۔ ریس کا تیسرا مرحلہ جنوری کے پہلے ہفتے میں شارجہ سے شروع ہو کر ابو ظبی میں ختم ہو گا۔
27/12/2011میکسیکو: خواتین میں کشتی لڑنے کا رجحان فروغ پانے لگا
میکسیکو(سی ایم لنکس )میکسیکو کی خواتین میں کشتی لڑنے کا رجحان فروغ پانے لگا۔ ریسلنگ میں عام طور کسی بھی تشدد کا شکار اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین حصہ لیتی ہیں۔کشتی لڑنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ اس کھیل سے انہیں خاطر خواہ رقم ملتی ہے جس سے وہ اچھے طریقے سے زندگی بسر کرسکتی ہیں اور معاشرے میں موجود برے عناصر سے اپنا تحفظ خوب اچھے طریقے سے کرتی ہیں۔دوسری جانب خواتین کشی کی منتظمین کا کہنا ہے کہ میکسیکو میں مردوں کے اس کھیل کو بھر پور فنڈز میسر ہوتے ہیں جبکہ خواتین کے کھیل کو نظرانداز کردیا جاتا ہے۔
پہلا ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل، بھارت کے 3 وکٹوں پر 214 رنز
ملبورن(سی ایم لنکس )پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر بھارت نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے اسکور 333 رنز کے جواب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنالیے ہیں۔ ڈریوڈ 68 اور اشانت شرما صفر پر ناٹ آو¿ٹ ہیں۔ آسٹریلیا کا پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کیلئے اسے مزید 119 رنز درکار ہیں اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔ ٹنڈولکر 73 اور سہواگ 67 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔ اس سے قبل ملبورن کرکٹ گراو¿نڈ پر کھیلے جارہے اس میچ میں آسٹریلیا نے277 رنز چھ کھلاڑی آو¿ٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا اور اس کی پوری ٹیم کھانے کے وقفے سے قبل 333 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے نوجوان اوپنر ایڈ کووان نے کیریئر کے پہلے ہی ٹیسٹ میں نصف سنچری کی لیکن وہ امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار ہوگئے۔گزشتہ کئی ماہ سے ناقص فارم کا شکار رکی پونٹنگ نے مشکل وقت میں نصف سنچری کرکے اپنی فارم ثابت کردی۔ رکی پونٹنگ کے ٹیسٹ کیریئر کی یہ 59 ویں نصف سنچری ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں اسکور کرنے والوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ بھارت کی جانب سے ظہیر خان 4 جبکہ یادیو اور ایشوین نے تین تین کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔
بینظیر انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ: پاکستانی باکسر ایونٹ سے باہر
اسلام آباد (سی ایم لنکس )پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام دوسری شہید محترمہ بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ میں بھارتی باکسر نے پاکستانی باکسر کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ دوسری شہید محترمہ بینظیر بھٹو انٹر نیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ کے چھپن کلوگرام کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں بھارت،پاکستان، کینیا اور ازبکستان کے باکسرز نے اپنے مخالف کھلاڑیوں کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جبکہ ساٹھ کلوگرام مقابلوں میں شام، بلغاریہ، فلپائن اور ازبکستان کے باکسرز نے اپنے مخالفین کو شکست دی۔ انہتر کلو گرام کے مقابلوں میں ازبکستان، آئرلینڈ اور کینیا کے باکسرز نے بھی اپنے اپنے میچز جیت کر ایونٹ کے اگلے راونڈ تک رسائی حاصل کر لی ہے جبکہ اکیاسی کلوگرام مقابلوں میں پاکستان، ازبکستان، آئرلینڈ اور شام کے باکسرز اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے راونڈ میں پہنچ گئے۔ ایونٹ کا سیمی فائنل راونڈ منگل کو کھیلا جائے گا۔
ایشیاکپ کرکٹ: پاک،بھارت معرکہ 18مارچ کو ہوگا
میرپور(سی ایم لنکس )دسویں ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف پاکستان اوربھارت کا معرکہ اٹھارہ مارچ کوہوگا۔ ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیاکپ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ میرپور ڈھاکا میں ٹورنامنٹ بارہ سے بائیس مارچ تک کھیلا جائیگا۔افتتاحی میچ میزبان بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ہوگا۔ بھارت پانچ اور سری لنکا چار مرتبہ ایشین چیمپئن بن چکاہے۔ پاکستان ایک بار فاتح بنا۔تیرہ مارچ کو سری لنکا اوربھارت آمنے سامنے ہونگے۔ پندرہ مارچ کوپاکستان کا ٹکراﺅ سری لنکاسےہوگا۔ سولہ مارچ کو بھارت اور بنگلہ دیش کا میچ ہوگا۔اٹھارہ مارچ کو پاکستان اور بھارت کا معرکہ ہوگا۔ بیس مارچ کوسری لنکا اوربنگلہ دیش ایک دوسرے سے نبرد آزما ہونگے۔ راﺅنڈ روبن لیگ کے دو بہترین ٹیموں کے درمیان فائنل بائیس مارچ کو منعقد ہوگا۔
غیر منظور شدہ ایونٹس میں شرکت پر کھلاڑیوں پر پابندی کا فیصلہ
لاہور(سی ایم لنکس ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ سے غیر منظور شدہ ایونٹس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں پر پانچ سال کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پی ایچ ایف کی کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قاسم ضیاءکی زیرصدارت لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے بارے میں سیکرٹری ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ نے بتایا کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ایک جیسی سزا ملے گی۔ اجلاس میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے غیر منظور شدہ ایونٹس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں پر پانچ سال کی پابندی عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔ کانگریس نے پی ایچ ایف کو پندرہ سابق اولمپئینز کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کی اجازت دے دی۔ ان اولمپئینز نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں ہاکی فیڈریشن پر انسانی اسمگلنگ اور بدعنوانیوں کے الزامات لگائے تھے۔ سال کے بہترین مرد اور خاتون کھلاڑی کو نور خان ٹرافی اور ایک لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جونیئر کی سطح پر سال کے بہترین کھلاڑی کو بریگیڈئیر عاطف ٹرافی اور پچاس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کی دعوت ولیمہ
لاہور(سی ایم لنکس )سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے شادی کے سترہ سال بعد سنت رسول پورا کرنے کے لئے دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تقریب کا اہتمام کرکے خود کو اس وقت دولہا محسوس کر رہے ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے باو¿لنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں ان کے دوست احباب اور رشتہ داروں کے علاوہ انیس سو بانوے کے عالمی کپ کی فاتح ٹیم کے ساتھی کرکٹرز رمیز راجہ، انضمام الحق، عاقب جاوید، سلیم ملک، سابق جادو گر گگلی باو¿لر عبدالقادر، قومی ٹیم کے رکن محمد حفیظ اور بیسٹ امپائر آف دی ورلڈ علیم ڈار شریک ہوئے۔ ساتھی کرکٹرز کا کہنا تھا کہ پہلے وہ سمجھے کہ انہوں نے دوسری شادی کر لی ہے۔ عبدالقادر نے کہا کہ مشتاق احمد نے ولیمہ کر کے گگلی نہیں، فلپر مارا ہے۔ تقریب میں دولہا مشتاق احمد پھولے نہیں سما رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی خوشی اور سنت رسول پوری کرنے کے لئے دعوت ولیمہ کی، دل تو چاہ رہا ہے کہ ہنی مون پر جاو¿ں مگر پیشہ ورانہ مصروفیت اور بچوں کی وجہ سے ممکن نہیں۔ تقریب کے موقعے پر مشتاق احمد کے دوست نعیم بٹ نے وعظ کیا اور صاحبزادے نے نعت پڑھی۔ شرکاءتقریب کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد نے دعوت کرکے دوستوں کو مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
ڈربن ٹیسٹ: سری لنکاآج نامکمل اننگز289رنز سے شروع کریگا
ڈربن(سی ایم لنکس )جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن آج سری لنکا نامکمل اننگز دوسونواسی رنز سات کھلاڑی آﺅٹ سے شروع کریگا۔ ڈربن میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔ایک سو سترہ رنز پر انکے چار بہترین کھلاڑی آﺅٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ سمارا ویرا نےپہلا ٹیسٹ کھیلنے والے چندی مل اوراینجلو میتھیوز کے ساتھ پہلے دن کے اختتام تک اسکور سات وکٹوں کے نقصان پر دو سونواسی رنز تک پہنچادیا۔ چندی مل اٹھاون اور میتھیوز تیس رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ سمارا ویرا چھیاسی رنز بناکر رکیز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر مرچنٹ ڈی لانگ نے چار وکٹیں لیں۔ مورنی مورکل نے دو اور عمران طاہر نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
پاک بنگال کرکٹ سیریز:سیکورٹی پلان کیلئے وزارت داخلہ کوخط
لاہور(سی ایم لنکس )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے پاک بنگلہ دیش سیریز کے سیکیورٹی پلان کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے جنوری میں بنگلہ دیش کی سیکورٹی ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ وزارت داخلہ سے ملنے والے سیکیورٹی پلان کے تحت بنگلہ دیشی سیکیورٹی ٹیم کو بریفنگ دی جائے گی۔ جس کے بعد وہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو اپنی سفارشات پیش کریں گے۔چیئرمین پی سی بی کی درخواست پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے آمادہ ہوگئی لیکن دورہ کو سیکورٹی پلان سے مشروط قرار دیا گیا ہے۔
اسلام آباد :بے نظیر بھٹوباکسنگ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل آج ہونگے
اسلام آباد(سی ایم لنکس )دوسرے شہید بینظیر بھٹو انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے دس میں سے صرف دو باکسر ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر سکے۔ سیمی فائنل آج اسلام آباد میں ہوں گے۔سپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں جاری دوسرے شہید بینظیر بھٹو انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ کے اکیاسی کلو گرام کیٹیگری کے مقا بلوں میں پاکستان کے نثار حسین اور باون کلو گرام کیٹگری میں محمد وسیم سیمی فائنلز تک رسائی حاصل کر سکے۔ پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کے چھوٹے بھائی ہارون خان کو بھارتی باکسر مدن لال نے شکست دوچار کیا۔
انگلینڈ کیخلاف سیریز،16رکنی قومی کرکٹ اسکوڈکااعلان،شعیب ملک باہر
لاہور(سی ایم لنکس )انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کی سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ شعیب ملک اور محمد خلیل کی جگہ عمر اکمل اور وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس چیف سلیکٹر محمد الیاس کی صدارت میں پانچ گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی اور ٹیم منجمنٹ عمر اکمل کے نام پر متفق نہیں تھی۔ بعد ازاں پی سی بی کے چیرمین ذکاءاشرف کی مشاورت پر عمر اکمل کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ٹیم کے کھلاڑیوں میں مصباح الحق کپتان ، توقیق عمر، عمران فرحت ، اظہر علی ، یونس خان ، اسد شفیق ، عمراکمل، عدنان اکمل، عمر گل، اعزاز چیمہ، جنید خان، وہاب ریاض، محمد طلحہ، سعید اجمل اور عبدالرحٰمان شامل ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد الیاس نے ٹیم سے ان اور آوٹ ہونے والے کھلاڑیوں کے بارے میں کوئی جواب دینے سے گریز کیا۔ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم کو آسان نہیں لیا جاسکتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون ہے اس کے خلاف کارکردگی دکھانا ہی تمام کھلاڑیوں کا اصل امتحان ہوگا۔
فٹ بال مداحوں کیلئے برازیل میں انوکھا میوزیم
ساو¿ پالو(سی ایم لنکس ) برازیل میں فٹبال کا ایک ایسا میوزیم ہے جہاں کھلاڑیوں کی تصویروں سمیت کھیل کے تمام لوازمات موجود ہیں۔ساو¿ پالو میں موجود میوزیم میں داخل ہوتے ہی دروازے پر آپ کی ملاقات عظیم فٹبالر پیلے سے ہوگی جو آپ کو خوش آمدید کہیں گے۔میوزیم میں ڈیجٹیل تصاویر کے ذریعے آپ ماضی سے حال تک کے فٹبال کا موازنہ بھی کر سکتے ہیں۔ سیاحوں کی دلچسپی کے لئے میوزیم میں پٹی فٹبال سمیت ڈیجیٹل گیمز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس سے بچے بھرپور لطف اندوز ہوتے ہیں۔
میلبورن ٹیسٹ، آسٹریلوی ٹیم333رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی
میلبورن (سی ایم لنکس )میلبورن ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں تین سو تینتیس رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ کھیل کے اختتام پر بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں تین وکٹ کے نقصان پر دو سو چودہ رنز اسکور کیے تھے کیے ہیں۔باڈر گاواسکر کرکٹ ٹرافی کے حصول کے لیے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری جنگ کے پہلے معرکے کے دوسرے دن میزبان ٹیم نے چھ وکٹ کے نقصان پر دو سو پچیس رنز کے اسکور سے اپنی نامکمل اننگز شروع کی اور پوری ٹیم تین سوتینتیس رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔آو¿ٹ ہونے والے بلے بازوں میں پیٹرسڈل اکتالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے ظہیرخان نے چار کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ بھارت کی اننگز کا آغازبھی پراعتماد نہ تھا۔ گھمبیر بائیس کے مجموعی اسکور پر تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔دوسری وکٹ پرراہول ڈریورڈ اور وریندر سہواگ نے اسکور ستانوے رنز تک پہنچایا تو سہواگ سڑسٹھ رنز بناکرآو¿ٹ ہوگئے۔ ٹنڈولکر بھی تہتر رنز بنانے کے بعد۔۔پیٹر سڈل کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ کھیل کے اختتام پرراہول ڈریورڈ اڑسٹھ اور ایشانت شرما بغیر کوئی رنز بنائے وکٹ پر موجود تھے۔
26/12/2011پاکستان نے چین کیخلاف ہاکی ٹیسٹ سیریز 0۔4 سے جیت لی
لاہور(سی ایم لنکس ) پاکستان نے چین کو چوتھے اور آخری ہاکی ٹیسٹ میچ میں ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر لیا، زندہ دلان لاہور نے ایسے زیادہ سے زیادہ ایونٹس کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پانچ سال بعد پاک چین دوستی سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ فوول پروف سیکورٹی میں کھیلا گیا، جسے دیکھنے کے لئے لاہوریوں کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔ پاکستان نے کھیل کا آغاز انتہائی برق رفتاری سے کیا، شکیل عباسی نے چھٹے منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر ٹیم کو برتری دلا دی۔ بائیسویں منٹ میں فرید احمد نے دوسرا گول کر کے پاکستان کی برتری کو دو گنا کر دیا لیکن پہلے ہاف سے تھوڑی دیر پہلے مہمان ٹیم کے ڈونگ یانگ نے گول کرکے برتری کو کم کیا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کئے لیکن کوئی بھی گیند کو جال میں نہ پہنچا سکا اور یوں پاکستان نے میچ دو ایک سے اپنے نام کرتے ہوئے سیریز میں کلین سویپ کر لیا۔ پی ایچ ایف حکام نے پاک چین سیریز کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ چائنیز نے ان حالات میں دورہ پاکستان کر کے نہ صرف دوستی کا حق ادا کیا بلکہ دوسری ٹیموں کی آمد کی راہ بھی ہموار کر دی۔ زندہ دلان لاہور نے ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔ میچ کے مہمان خصوصی نادرا کے چیئرمین علی ارشد حکیم نے دوستی نبھانے پر چائنیز ٹیم کو وننگ ٹرافی دے دی۔
لندن، فٹبال پریمئر لیگ میں مانچسٹر سٹی اور یونائیٹڈ آج اِن ایکشن
لندن(سی ایم لنکس )فٹبال پریمئر لیگ میں آج سرفہرست مانچسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں اِن ایکشن ہوں گی۔لندن میں جاری فٹبال پریمئر لیگ میں دلچسپ مقابلے شیڈول ہیں۔ پوائنٹ ٹیبل پر سرفہرست ٹیم مانچسٹر کا سٹی ویسٹ بروم سے میچ پڑے گا جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ اور ویگن کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ چیلسی اور فلہیم کے کھلاڑی بھی اپنا زور بازو دکھائیں گے۔ دیگر میچز میں بولٹن کا نیو کاسل، لیورپول کا بلیک برن، سندلینڈ کا ایورٹن، اور سٹوک سٹی کا آسٹن ولا سے مقابلہ ہو گا۔
پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد(سی ایم لنکس ) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان پاکستان پہنچ گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کا خاصا ٹیلنٹ موجود ہے ، اس ٹیلنٹ کو مناسب مواقع اور تربیت فراہم کی جائے تو بہتر نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ اسلام آباد کے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پر عامر خان کے استقبال کے لیے ان کے رشتہ دار اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر دودا بھٹو ، سیکریٹری جنرل اکرم خان اور مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامرخان نے کہا کہ پیٹرسن کے ساتھ گزشتہ مقابلے کے متنازعہ نتائج کے خلاف بین الاقوامی باکسنگ فیڈریشن میں اپیل دائر کردی گئی ہے۔ آئندہ سال سے اس پر فیصلہ متوقع ہے۔ عامر خان نے کہا کہ ان کے بھائی ہارون خان بھی باکسنگ میں خاصی محنت کر رہے ہیں اور اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیں گے۔ عامر خان نے بتایا کہ وہ پاکستانیوں کی دعاو¿ں کی بہت قدر کرتے ہیں۔ بے نظیر بھٹو شہید باکسنگ ٹورنامنٹ پاکستان میں باکسنگ کے مستقبل کے لیے مو ثر ثابت ہوگا۔ وہ دورہ پاکستان میں آبائی گھر جائیں گے اور لاہور میں دوست احباب سے ملاقاتیں کریں گے۔
15 سالہ کوہ پیما نے انٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی سر کرلیکیلفورنیا(سی ایم لنکس )امریکا کے پندرہ سالہ کوہ پیما نے براعظم انٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی سر کر کے ساتوں براعظموں میں بلند پہاڑوں کو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز حاصل کر لیا۔جارڈن رومیرو نے سولہ ہزار فٹ سے زائد بلند ونسن ماسیف کو سر کیا۔ رومیرو کے والد نے پہاڑی کی چوٹی سے وائس میسج کے ذریعے یہ اعلان کیا۔ پندرہ سالہ رومیرو اس سے پہلے ماو¿نٹ ایورسٹ سمیت چھ براعظموں کے بلند ترین پہاڑوں کوزیر کر چکا ہے۔
انیس ویں قومی مینز کراٹے چیمپیئن شپ لاہور کے نام
لاہور(سی ایم لنکس ) لاہور نے انیس ویں قومی مینز کراٹے چیمپیئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ لاہور میں ہونے والی ایک روزہ چیمپیئن شپ میں ملک بھر کے تیرہ ڈویڑنز کی ٹیموں نے حصہ لیا، جس میں مختلف ویٹ کیٹیگریز کے ایونٹس ہوئے، جن میں دفاعی چیمپیئن لاہور کے کھلاڑی چھائے رہے، جنہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پچاسی پوائنٹس کے ساتھ چیمپیئن شپ جیت کر اپنے اعزاز کا دفاع کیا۔ ساہیوال پینتالیس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کوئٹہ تیس پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
انگلینڈ کے خلاف سیریز: قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور (سی ایم لنکس ) متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں ہو گا۔ فاسٹ باو¿لر وہاب ریاض کو انگلینڈ کے خلاف پریکٹس میچ میں موقع دیا جا سکتا ہے۔ چیف سلیکٹر محمد الیاس کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں چیف کوچ محسن حسن خان اور کپتان مصباح الحق بھی شرکت کریں گے۔۔ ذرائع کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی بنا پر نظر انداز کئے جانیوالے فاسٹ باو¿لر وہاب ریاض کی انگلینڈ کے خلاف گیارہ سے تیرہ جنوری تک کھیلے جانے والے سہ روزہ میچ میں واپسی ہو سکتی ہے، اگر وہ پرفارمنس دکھانے میں کامیاب ہو گئے تو انہیں ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کر لیا جائے گا۔ اس میچ میں قائداعظم ٹرافی میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے چھ سات کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق خراب کارکردگی کی وجہ سے آل راو¿نڈرشعیب ملک کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کر کے ڈومیسٹک میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مڈل آرڈر بلے باز ایوب ڈوگر کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ کمیٹی دورہ افریقہ کے لئے قومی انڈر نائینٹن ٹیم کا بھی انتخاب کرے گی۔
لاہور:سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کا17 سال بعد ولیمہ
لاہور (سی ایم لنکس )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی مشتاق احمدشادی کے 17 سال بعد آج دعوت ولیمہ دے رہے ہیں جس کے لئے مقامی شادی ہال میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے،مشتاق احمد کے مطابق شادی کے وقت کرکٹ مصروفیات کی وجہ سے ولیمہ کی دعوت کا اہتمام نہیں کرسکے تھے۔ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ ولیمے کی دعوت انتہائی سادہ ہوگی،جس میں عزیزواقارب کے علاوہ دوستوں اور کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف سیریز، شعیب ملک کی چھٹی کا فیصلہ
لاہور(سی ایم لنکس )انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے سابق کپتان شعیب ملک کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ وہاب ریاض کو پریکٹس میچ میں کھیلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو رہا ہے جس میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم میں صرف ایک تبدیلی متوقع ہے۔ آوٹ آف فارم سابق کپتان شعیب ملک کو ڈراپ کر کے ایوب ڈوگر یا عمر اکمل کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ فاسٹ بولر وہاب ریاض کو بھی انگلینڈ کے خلاف پریکٹس میچ میں موقع دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پریکٹس میچ کے لئے سات کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
ڈربن ٹیسٹ: جنوبی افریقا اور سری لنکا آج سے مدمقابل
ڈربن(سی ایم لنکس )جنوبی افریقا اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج ڈربن میں شروع ہو گا، میزبان پروٹیز ایک صفر کی برتری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ڈربن میں شیڈول یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہو گا۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کے خسارے کا شکار سری لنکن ٹیم میچ جیتنے کے لئے پ±رعزم ہے۔ مہمان اسکواڈ میں دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔ چندی مال کو ڈیبیو دیئے جانے کا امکان ہے، تھیسارا پریرا بھی اِن ایکشن ہو سکتے ہیں۔ جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر فلینڈر گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ سینچورین میں کھیلے گئے سیریز کے افتتاحی میں میں پروٹیز نے لنکنز کو اننگز اور اکاسی رنز کی شکست دی تھی۔
میلبورن ٹیسٹ:آسٹریلیاکے 6وکٹوں کے نقصان پر277رنز
میلبورن(سی ایم لنکس )بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر آسٹریلیا نے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر دوسو ستتررنز بنائے۔ میلبرن میں بھارت کے فاسٹ بولرز ظہیرخان اور ایشانت شرما فٹنس ٹیسٹ پاس کرکے ٹیم میں شامل ہوگئے۔ آسٹریلیا نے ایڈ کووان کو ٹیسٹ کیپ دی۔کووان اور ڈیوڈ وارنر نے ٹیم کو چھیالیس رنز کا آغاز دیا۔ وارنر سینتیس اور شون مارش صفرمسلسل گیندوں پر آﺅٹ ہو گئے۔ آسٹریلیا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر دوسو ستتر رنز بنائے۔ ایڈ کووان چھیاسٹھ،رکی پونٹنگ باسٹھ، ڈیوڈ وارنر سینتیس اور مائیکل کلارک اکتیس رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ بھارت کے امیش یادیو نے تین اور ظہیر خان نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
وہاب ریاض انگلینڈکیخلاف وارم اپ میچ میں شامل ، پی سی بی
لاہور(سی ایم لنکس )پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راو¿نڈر وہاب ریاض کو انگلینڈ کے خلاف تین روزہ وارم اپ میچ میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ سیریز میں شعیب ملک کی جگہ ایوب ڈوگر کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نو جنوری سے متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تین روزہ وارم اپ میچ میں وہاب ریاض کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی اس میچ میں وہاب ریاض کی پرفارمنس کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی ٹیم میں شمولیت کے بارے فیصلہ کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز میں شعیب ملک کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ پر ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بلے باز ایوب ڈوگر کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ایچ ایف نے باغی کھلاڑیوں پر5 سال کی پابندی عائد کر دی
لاہور(سی ایم لنکس )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں فروری سے شروع ہونیوالی ہاکی باغی لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں پر 5 سال کی پابندی عائد کر دی۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور پی ایچ ایف کانگرس کا اجلاس ہوا جس میں ہاکی فیڈریشن کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی گئی ،، اجلاس میں 48 کروڑ روپے کا بجٹ پاس کیا گیا۔فیڈریشن کا کہنا ہے کہ جو کھلاڑی بھی باغی لیگ میں شرکت کرے گا۔ اسے پی ایچ کی جانب سے پانچ سال کی پابندی اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔کانگرس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سابق پندرہ اولمپئنز نے وزیراعظم کو خط لکھ کر انسانی سمگلنگ کا جو الزام لگایا ہے۔ ہاکی فیڈریشن ان پندرہ اولمپئنز کیخلاف کورٹ میں جائے گی۔
این بی اے سیزن: شکاگو بلزنے لاس اینجلس لیکرز کو ہرا دیا
لاس اینجلس(سی ایم لنکس ) این بی اے سیزن کے افتتاحی میچ میں شکاگو بلزنے لاس اینجلس لیکرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد ستاسی کے مقابلے میں اٹھاسی پوائنٹس سے ہرادیا۔ لاس اینجلس میں کھیلے گئے میچ میں ایل اے لیکرزکوشکاگو کی باصلاحیت ٹیم پرگیارہ پوائنٹس کی واضح سبقت حاصل تھی لیکن آخری لمحات میں ہونے والی غلطیوں کے باعث شکاگو بلزنے میدان مار لیا۔ شکاگو نے آخری چند منٹ میں نہ صرف گیارہ پوائنٹس کا خسارہ کم کیا بلکہ ڈیرک روزنے صرف چار سیکنڈز قبل رننگ شاٹ مار کر اپنی ٹیم کو ایک پوائنٹ کی سبقت دلادی۔ لیکرز کے اسٹار پلیئرکوبے برائنٹ نے آخری لمحات میں پوائنٹس حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن لول ڈینگ نے ان کی کوشش کوناکام بنادیا۔ بلزکی جانب سے ڈیرک روز نے بائیس اورلول ڈینگ نے اکیس پوائنٹس اسکورکئے۔ لیکرز کے کوبے برائنٹ اٹھائیس پوائنٹس اسکور کر کے بھی اپنی ٹیم کوشکست سے نہ بچاسکے۔
پاکستان انگلینڈ کو ہرا سکتا ہے: مصباح الحق
لاہور(سی ایم لنکس )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کہ پاکستان انگلینڈ کو ہرا سکتا ہے۔ایک برطانوی اخبار میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتاہے اور اگلے ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹیسٹ سریز بہت سخت ہو گی تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم بھی اس وقت بھرپور فارم میں ہے اور اگر ہم نے اپنی کارکردگی کو برقرار رکھا تو انگلینڈ سمیت کس بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں۔ مصباح الحق کی قیادت میں گرین شرٹس نے ابتک تیرہ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔چھ میں کامیابی مقدر بنی اور ایک میں
شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے
کراچی(سی ایم لنکس) ٹاپ اسٹار عقیل خان، یاسر خان، ہیرا عاشق، نومی قمر اور زوہیر رضا عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی صبح نوہارڈ کورٹ ٹینس چیمپین شپ کے اگلے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ طلحہ زبیر سرما والا اور فہیم کے درمیان ٹورنامنٹ کا دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں طلحہ نے کامیابی حاصل کی۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ کراچی کے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اسپورٹس کمپلکس کشمیر روڈ پر کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے پہلے روز مینز سنگل کے پہلے راﺅنڈ میں قومی چیمپین اور ٹاپ سیڈ عقیل خان نے یکطرفہ میچ میں سید عباس رضا کو 6-1 اور 6-2 سے زیر کیا۔ نمبر دو سیڈ یاسر خان نے حسن جاوید کو 6-0 اور 6-1 سے ہرایا، طلحہ زبیر نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد فہیم رمضان کو 6-3 اور 6-3 سے ہرایا۔ ڈیوس کپر ہیرا عاشق نے محمد نسیم کو 6-1 اور 6-1 سے، ونود داس نے ایم اظہر 6-1 اور 6-1 جبکہ سید زوہیر رضا نے عمانویل انور 6-0 اور 6-2 سے ہرا کر اگلے راﺅنڈ میں کھیلنے کی راہ ہموار کی۔ ٹورنامنٹ میں لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر۔18، بوائز انڈر 14 اور مکسڈ انڈر 11 کے میچز کا آغاز آج ہوگا۔
کرکٹ کے لیے ہر شعبے میں ماہر کوچ کا ہوناکسی مسئلے کا حل نہیں‘جاوید میاندادلاہور(سی ایم لنکس)سابق کپتان جاوید میاندادنے کہا کہ کرکٹ کے لیے ہر شعبے میں ماہر کوچ کا ہوناکسی مسئلے کا حل نہیں۔ کرکٹ میں کوچ کے کردار کی کوئی اہمیت نہیں ہے ‘ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ کرکٹ میں کوچ کے کردار کی کوئی اہمیت نہیں جبکہ ٹیم کے ساتھ منصوبہ ساز کا ہونا ضروری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں کرکٹ میں کوچ کے کردار کی کوئی اہمیت نہیں ہے جبکہ ٹیم کے ساتھ ایک ایسے منصوبہ ساز کا ہونا ضروری ہے جو کہ ہر میچ کیلئے نئی حکمت عملی کی منصوبہ بندی تیار کرے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے۔ انکا کہنا تھا کہ میرے خیال میں کرکٹ کے لیے ہر شعبے میں ماہر کوچ کا ہوناکسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ کرکٹ میں کامیابی کھلاڑیوں کی ا علیٰ کارکردگی کی وجہ سے ہی حاصل کی جاسکتی ہے۔ سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ آپ کھلاڑی کو جتنے بھی مشورے دے دو اس کا انحصار کھلاڑی پر ہی ہوتا ہے کہ وہ میدان میں کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ اگر کسی کھلاڑی کو انٹرنیشنل سطح پر بھی کوچنگ کی ضرورت پڑتی ہے تو میرے خیال میں اس کھلاڑی کو انٹرنیشنل سطح پر کھیلنے کا کوئی حق نہیں ہے.
25/12/2011
پی سی بی سلیکشن کمیٹی آج انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کریگی
لاہور(سی ایم لنکس )پاکستان کرکٹ بورڈ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس( آج)پیرلاہور میں ہو گا۔ اجلاس میں انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونیوالے اجلاس کی صدارت چیف سلیکٹر پی سی بی محمد الیاس کریں گے جس میں دبئی میں ہونیوالی ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔سیریز کیلئے عبوری کوچ محسن حسن کی زیر نگرانی تربیتی کیمپ لاہور میں چار جنوری سے شروع ہو گا۔ چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے وننگ ٹیم کمبی نیشن برقرار رہے گا تاہم ٹیم میں ایک آدھ تبدیلی ہو سکتی ہے۔ قومی ٹیم انگلینڈ کیخلاف ابو ظبی میں ہونیوالی سیریز میں 3 ٹیسٹ ، 4 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔
باکسر محمد عامر آج پاکستانپہنچیں گے
اسلام آباد(سی ایم لنکس ) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان(آج) پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے، وہ دوسرے شہید بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل پاکسنگ ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کی خصوصی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں اور ٹورنا منٹ کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، پاکستان میں باکسر محمد عامر کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ان کی پاکستان آمد اور ان کو ایک نظر دیکھنے کے لئے بے تاب ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں محمد عامر کی شرکت سے ایونٹ کو چار چاند لگ جائیں گے۔
قومی ٹیم کا کنڈیشننگ کیمپ 4 جنوری سے شروع ہو گا
لاہور(سی ایم لنکس ) انگلینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں سیریز کی تیاری کے لئے قومی ٹیم کا کنڈیشننگ کیمپ چار جنوری سے لاہور میں شروع ہو گا۔ قومی ٹیم کے مینجر نوید اکرم چیمہ نے لاہور میں میڈیا کو بتایا کہ کیمپ سات جنوری تک جاری رہے گا جبکہ قومی ٹیم سیریز کھیلنے کے لئے نو جنوری کو یو اے ای روانہ ہو گی۔ انہوں نے قومی ٹیم کی حالیہ فتوحات کو ٹیم سپرٹ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی جس جذبے اور محنت سے کھیل رہے ہیں، اگر اسی طرح کھیلتے رہے تو دنیا کی ٹاپ ٹیم انگلینڈ کے خلاف بھی کامیابی ان کا مقدر ہو گی۔ مینجر نے کہا کہ بلاشبہ انگلینڈ دنیا کی ٹاپ ٹیم ہے اور اس کے خلاف سیریز ٹف ہو گی۔ نوید اکرم چیمہ نے بتایا کہ اسپاٹ فکسنگ سمیت دیگر مشکلات کی بنا پر قومی کرکٹرز توجہ سے کرکٹ کھیل کر فتوحات سمیٹ رہے ہیں۔
پاک چین دوستی کا چوتھا ہاکی میچ آج لاہور میں ہوگا
لاہور(سی ایم لنکس ) پاکستان چین دوستی سیریز کا چوتھا ہاکی میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم کو سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان چوتھے ہاکی میچ کے لئے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔جہاں سات سال بعد بین الاقوامی میچ کھیلا جارہا ہے۔ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم میں داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج شروع ہوگا
میلبورن(سی ایم لنکس )بھارتی ٹیم دورہ آسٹریلیا میں اپنی مہم کا آغاز آج سے کرے گی۔ آسڑیلیا اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچز کی سیریز آجسے شروع ہو گی۔باکسنگ ڈے سے شروع ہونیوالے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے اپنی تیاریاں مکمل کر لیں۔آسٹریلوی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فلپ ہیوز اور عثمان خواجہ کو ڈراپ کر کے ایڈ کووان اور شون مارش کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بین ہیفن ہاس کو مائیکل سٹارک کی جگہ پر فٹ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے اپنے تمام کھلاڑیوں کو فٹ قرار دیا ہے۔ ایشانت شرما اور ظہیر خان انجریز سے فٹ ہو کر میدان میں اترنے کو تیار ہو گئے۔
اعصام الحق اور عقیل خان کے درمیان کراچی میں نمائشی میچ
کراچی(سی ایم لنکس )ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ڈبلز رینکنگ میں ورلڈ نمبر ون پوزیشن کو ہدف قرار دیا ہے۔ اعصام الحق کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد بھی کھیلتے رہیں گے۔کراچی میں اعصام الحق نے پاکستان نمبر ایک عقیل خان سے نمائشی میچ کھیلا۔اعصام الحق نے اس سے پہلے ٹینس ٹورنامنٹ کے میچز بھی دیکھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعصام الحق کا کہنا تھا کہ وہ ڈبلز کی عالمی رینکنگ میں نمبر ایک پوزیشن کے خواہشمند ہیں۔
کریبین ٹی 20: ہالینڈ ٹیم کا اعلان
ایمسٹرڈیم(سی ایم لنکس ) ہالینڈ نے کیربیئن ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹربورین کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سٹار بلے باز رائن ٹین ڈسکاٹے اور ٹاپ کاپر دیگر مصروفیات کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے۔ اعلان کردہ ٹیم میں پیٹربورین (کپتان)، ویلسے بریسی، مدثر بخاری، ایٹس بورمن، ٹام ڈی گروتھ، ٹم گروٹرز، ٹم وان ڈر گگٹن ،ٹام ہیگلمین، ایلیکس کرویزی، آشا ملک، سٹیفن میبرگ، پیٹرسیلر، ایرک اور مائیکل سوارٹ شامل ہیں۔ ہالینڈ کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 10 جنوری کو سسیکس کے خلاف کھیلے گی۔
فارم کی بحالی کے لیے پونٹنگ نے سابق ٹرینر سے مدد مانگ لی
میلبورن(سی ایم لنکس) گزشتہ ایک برس نے ناقص فارم سے تنگ آکر آسٹریلوی بیٹسمین رکی پونٹنگ نے اپنے کیریئر کے سب سے پہلے ٹرینرگریگ شیپرڈ سے مدد طلب کرلی۔ 19 برس قبل جب رکی پونٹنگ نے شیفلڈ شیلڈکرکٹ کلب کے لیے ڈیبیوکیا تھا اس وقت گریگ شیپرڈ ان کی کوچنگ کیاکرتے تھے۔ پونٹنگ نے کہا کہ بھارت کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل بیٹسمینوں کے لیے لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ کے دوران میں نے اپنے سابق کوچ شیپرڈ سے درخواست کی کہ وہ کیمپ میں آکر فارم کی بحالی میں میری مددکریں۔کیمپ نے شیپرڈ نے بولنگ مشین کے ذریعے پونٹنگ کوبیٹنگ پریکٹس کرائی۔ پونٹنگ نے کہا کہ شیپرڈ میرے بیٹنگ اسٹائل کوسمجھتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ وہ نشاندہی کریں کہ میں کہاں غلطی کررہا ہوں۔گزشتہ چندبرسوں میں میراکھیل تبدیل ہواہے اور مجھ میں بہت سی بری عادتیںآ گئی ہیں، شیپرڈکو خصوصی طور پر بلانے کا مقصد اپنے پرانے بیٹنگ اسٹائل پر واپس آنا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی بیٹسمین سچن ٹندولکر نے بھی اپنے ٹرینرکوخاص طور پر بھارت سے بیٹنگ پریکٹس کے لیے آسٹریلیا بلوایا ہے۔
ورلڈکپ 2014: روماریواور رونالڈو32ہزارٹکٹ عطیہ کریں گے
برازیلیا(سی ایم لنکس) برازیل کے سابق فٹ بالرز روماریواور رونالڈو نے ورلڈکپ 2014ءمیں معذور افراد کے لیے32 ہزار ٹکٹیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برازیل 2014ء فٹبال ورلڈکپ کا میزبان ہے۔ سابق فٹبالر روماریو اس وقت برازیلین پارلیمنٹ کے رکن بھی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کے ہرمیچ میں 500 معذورافرادکو فری ٹکٹ دیے جائیں گے تاکہ وہ اسٹیڈیم میں بیٹھ کرکھیل سے لطف اندوزہو سکیں۔ روماریو کا کہنا تھا کہ برازیل میں معذورافرادکی حالت بہت خراب ہے اور ہمیں اس طرف توجہ دیناہوگی۔
پاکستان کا ایشین یوتھ اور بیچ گیمز کرانے کا اعلان
لاہور (سی ایم لنکس ) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ایشین یوتھ اور بیچ گیمز کرانے کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن کی زیر صدارت ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کامن ویلتھ یوتھ گیمز سمیت دیگر ایونٹس میں قومی دستوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ پی او اے کے کوڈ آف کنڈیکٹ، ویب سائٹ، سپانسر شپ اور سالانہ کیلنڈر کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے بعد صدر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں قومی سطح پر بیچ اور ملک میں یوتھ اور ویمن گیمز کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ان ایونٹس کا انعقاد کر کے ایشین بیچ اور یوتھ گیمز کے پاکستان میں انعقادکے لئے بولی دی جا سکے، جس کے لئے اسپورٹس کمیشن تمام معاملات کو حتمی شکل دے گا۔
بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق خدشات درست نہیں،سبحان احمد
لاہور(سی ایم لنکس ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ پاکستان پر خدشات درست نہیں، دوسری جانب بورڈ کے سربراہ ذکا اشرف نے ٹیم کے عبوری کوچ محسن حسن خان کو ملاقات کے لئے لاہور طلب کرلیا۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ پاکستان پر سابق کھلاڑیوں اور کھیل سے وابستہ شخصیات کے خدشات درست نہیں ہیں کیوں کہ انکے مطابق اس حوالے سے دونوں بورڈز کے درمیان ایک معاہدہ طے پاچکا ہے جس پرمیڈیا کی موجودگی میں ڈھاکا میں دستخط کئے گئے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ چوہدری ذکا اشرف نے سابق چیف سلیکٹر اور عبوری کوچ محسن حسن خان کو لاہور طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ کے سربراہ محسن حسن خان سےایک حالیہ انٹرویو کے حوالے سے جواب طلبی کے علاوہ انکو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد موجودہ ذمہ داری سے الگ کئے جانے کے متعلق بھی آگاہ کرینگے۔
اسٹرائیکر ڈیوڈ ویا ٹانگ کی سرجری کے بعد ہسپتال سے فارغ
بارسلونا(سی ایم لنکس)بارسلونا اور اسپین کے اسٹرائیکر ڈیوڈ ویا کو بائیں ٹانگ کی سرجری کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ اسپین کے آل ٹائم ٹاپ اسکورر ڈیوڈ ویا جاپان میں کلب ورلڈ کپ کے دوران اپنی بائیں ٹانگ تڑوابیٹھے تھے جس کے باعث انہیں فوری طورپروطن واپس آنا پڑا تھا۔ ویا کو سرجری کے پانچ روز بعد بارسلونا کے ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ویا سرجری کے باعث چار سے پانچ ماہ ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔ بارسلونا کے کوچ پیپ گارڈیولا اور ان کے ٹیم میٹ لائنل میسی، ڑاوی، سیسے فیبریگاس، کارلوس پیول سمیت کئی کھلاڑیوں نے ہسپتال میں ویا کی عیادت کی۔ اسپینش اسٹرائیکر کا کہنا ہے کہ یہ ان کی زندگی کا ایک اورامتحان ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی رینکنگ میں بہتری
لاہور (سی ایم لنکس ) بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دو صفر سے کامیابی نے قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر پہنچادیا۔مارچ دو ہزار نو کے بعد ٹیم کی رینکنگ میں پہلی بار ایک درجے بہتری ہوئی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان چھٹے درجے سے ترقی پاکر پانچویں نمبرپرپہنچ گیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ دو ہزارنو کے بعد اپنی رینکنگ بہتربنانےمیں کامیاب ہوئی ہے۔آئی سی سی رینکنگ میں انگلینڈ ایک سو پچیس پوائنٹ کے ساتھ پہلے، بھارت ایک سو اٹھارہ پوائنٹ کے ساتھ دوسرے، جنوبی افریقا ایک سو سولہ پوائنٹ کے ساتھ تیسرے اور آسٹریلیا ایک سو تین پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد ننانوے ہیں اور رینکنگ میں اس کا نمبر پانچ ہے۔ سری لنکا، ننانوے پوائنٹ کے ساتھ چھٹے، ویسٹ انڈیز اٹھاسی پوائنٹ کے ساتھ ساتویں، نیوزی لینڈ تیراسی پوائنٹ کے ساتھ آٹھویں اوربنگلہ دیش کی ٹیم آٹھ پوائنٹ کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان آئندہ سال سترہ جنوری سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پاکستان کو درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر پہنچا سکتی ہے۔
سپاٹ فکسنگ کیس :محمد عامر کی قبل از وقت رہائی کا امکان
لندن(سی ایم لنکس )سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ پاکستانی فاسٹ باو¿لر محمد عامر کی قبل از وقت رہائی کا امکان بڑھ گیا۔ لندن کی جیل میں قید محمد عامر کو سزا ختم ہونے سے قبل ہی رہا کیے جانے کا امکا ن پیدا ہو گیا ہے۔فاسٹ باو¿لر کو سپاٹ فکسنگ کیس میں چھ ماہ کی سزا ہوئی تھی جو اگلےبرس فرروری میں ختم ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق عامر جو ان دنوں ایک اصلاحی جیل میں اپنی سزا کے دن گزار رہے ہیں کو ان کے اچھے رویے کے باعث جلد رہا کیا جا سکتا ہے۔ فاسٹ باو¿لر کی کم عمری کے باعث لندن کی کراو¿ن کورٹ میں انکے خلاف مقدمے کے دوران بھی کئی سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے ان کےساتھ نرم رویہ برتنے کی آواز بلند کی تھی۔ ند روز قبل انگلینڈ کے سابق کپتان مائک بریلی نے بھی عامر کے ساتھ ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ وہ بہت جلد نو جوان فاسٹ باو¿لر کو کرکٹ میدان میں کھیلتا دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔
آسٹریلین اوپن ٹینس: 16جنوری سے آغاز
میلبورن(سی ایم لنکس )سال 2012ءکا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 16جنوری سے ملبورن میں شروع ہوگا۔ جس میں ٹینس کے نامور مینز اور ویمنز کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ سربیا کے عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار نوویک جوکوچ مینز سنگلز مقابلوں میں جبکہ بیلجیئم کی کم کلسٹر ویمنز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ مینز ڈبلز مقابلوں میں امریکن بھائیوں کی جوڑی باب اور مائیک برائن جبکہ ویمنز ڈبلز مقابلوں میں گسیلاڈلکو اور فلاویہ پینی یٹا اپنے اعزاز کا دفاع کرینگی۔ میگا ایونٹ 14روز جاری رہنے کے بعد 29 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔
امریکی ایتھلیٹ لیٹی نے میگا سلالم ریس جیت لی
روم(سی ایم لنکس )عالمی چیمپئن ٹیڈ لیٹی نے اٹلی کے برفانی پہاڑیوں پر اپنے شاندار کارکردگی سے فتح کے جھنڈے گاڑھ دیئے۔اٹلی کی برف میں ڈھکی خوبصورت پہاڑیوں پر ہونیوالی سلالم ریس میں دنیا بھر کے ایتھلیٹس نے شرکت کی۔ فرانس کے رچرڈ سیشن کے تیزترین کھلاڑی تھے البتہ میزبان ملک کے بروسوٹی نے ان کی برتری ختم کر دی۔ ساتھ ہی میگا ایونٹ میں دوسری پوزیشن بھی حاصل کی۔ عالمی چیمپئن ٹیڈ لیٹی نے اپنی برتری دکھائی اور چونتیس اعشاریہ سات دو سیکنڈز کے فرق سے فاتح قرار پائے۔
پاکستان اور چین کے درمیان تیسرا میچ آج ہوگا
فیصل آباد(سی ایم لنکس ) پاکستان اور چین کی ہاکی ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کا تیسرا مقابلہ آج فیصل آباد میں ہوگا۔ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے ابتدائی دو میچز میں گرین شرٹس نے اپنے مدمقابل کو زیر کیا تھا۔پہلے میچ میں تین صفر سے کامیابی میزبان ٹیم کے حصے میں آئی جب کہ دوسرے میچ میں ایک سخت مقابلے کے بعد پاکستان نے پانچ تین سے چین کو شکست دی تھی۔پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں فتح کے ذریعے سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائینگے۔
پی سی بی کا ڈیو واٹمورکو کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
لاہور(سی ایم لنکس )پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے ڈیو واٹمور کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور انہیں حتمی مذاکرات کیلئے آئندہ پاکستان طلب کرلیاہے۔ڈیو واٹمور کی کوچنگ میں سری لنکا نے انیس سوچھیانوے کا ورلڈ کپ جیتا۔ بنگلہ دیش ان کی کوچنگ میں دوہزار سات ورلڈکپ کے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچا۔ باب وولمر کے انتقال کے بعد بھی ڈیو واٹمور پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے مضبوط امیدوار تھے لیکن جیف لاسن کو ان پر ترجیح دی گئی۔ذرائع کے مطابق اس مرتبہ پی سی بی اور ڈیو واٹمور کے درمیان بیشتر امور طے پاگئے ہیں۔ جن کے مطابق واٹمور کو اٹھارہ ہزار ڈالر ماہانہ تنخواہ، فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام اور بلٹ پروف گاڑی فراہم کی جائیگی۔ واٹمور سلیکشن میں اختیار اور معاون اسٹاف بھی اپنی مرضی کا چاہتے ہیں۔ یہ تمام معاملات جنوری میں ان کے پاکستان آنے پر طے ہونگے۔ڈیو واٹمور ان دنوں ممبئی نیشنل اکیڈمی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ ایشیا کپ اور آئی پی ایل فور کے بعد پاکستان ٹیم کی کوچنگ سنبھالیں گے۔
آسٹریلوی ٹیم بھارت کو ہرانے کی اہل ہے، مائیک ہسی
میلبورن(سی ایم لنکس )آسٹریلیا کے مایہ ناز بیٹسمین مائیک ہسی کا دعویٰ ہے کہ میزبان ٹیم متوازن اور بھارت کو ہرانے کی اہل ہے۔آسٹریلیا اوربھارت کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پیر کو میلبرن میں شروع ہو رہا ہے۔ چھبیس سال بعد نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم تنقید کی زد میں ہے۔مچل جونسن اور شین واٹسن ان فٹ ہیں اور بولنگ کاانحصار اکیس سالہ جیمز پیٹنسن پر ہے۔ ماہرین اسے بھارت کیلئے آسٹریلیا میں سیریز جیتنے کا سنہری موقع قرار دے رہے ہیں۔مائیک ہسی کا کہنا ہے کہ ہماری بولنگ میں بہت گہرائی ہے، ریگولر بولرز کی معاونت وہ خود، کپتان مائیکل کلارک اور ڈیوڈ وارنر کرسکتے ہیں جبکہ بیٹنگ بھی کافی مضبوط ہے۔ شون مارش کی فارم اور فٹنس کی بحالیخوش آئندہے۔ ہسی نے کہاکہ وہ اپنی بیٹنگ پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں اور پونٹنگ اور کلارک کے ساتھ ذمہ داری بخوبی نبھائیں گے۔
کولکتہ: انڈین پریمیئر فٹبال لیگ فروری میں شروع ہو گی
کولکتہ(سی ایم لنکس )انڈین پریمیئر فٹبال لیگ فروری میں کولکتہ میں شروع ہو گی۔ یہ ایونٹ انڈین پریمیئر کرکٹ لیگ کی طرز پر کھیلا جائے گا جس کیلیے تیاریاں شروع کر دی گیئں ہیں۔کولکتہ میں ٹورنامنٹ کی تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے انڈین فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکریڑی یو کے گنگولی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیون کی نیلامی اگلے مہینے تک مکمل ہو جایئگی۔ ٹورنامنٹ میں چھ فرنچایئز کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور ہر ٹیم میں صرف ایک غیر ملکی کھلاڑی کو شامل کیا جا سکے گا۔
ماریا شراپوا زخمی، برسبین انٹرنیشنل ٹورنامنٹ سے دستبردار
برسبین(سی ایم لنکس )روسی ٹینس سٹار ماریا شراپوا زخمی ہونے کے باعث برسبین انٹرنیشنل سے دستبردار ہو گئیں۔ماریا نے اکتیس دسمبر سے آسٹریلیا کے شہر بر سبین میں ہونے والے اس ایونٹ کیلیے تیاریاں شروع کر دی تھیں لیکن پریکٹس کے دوران ٹخنے کی چوٹ کی وجہ سے انہیں ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس برس اپنا ٹینس کیرئر دوبارہ شروع کرنے کیلیے بہت پر جوش تھیں۔ ان کا کہنا تھا وہ 16 جنوری سے شروع ہونے والے آسٹریلیا اوپن میں ضرور حصہ لیں گی۔
پشاور :سکواش لیجنڈ جان شیر خان کی بیٹی کی نسبت طے پا گئی
پشاور(سی ایم لنکس )پشاور میں لیجنڈ جان شیر خان کی بیٹی کی نسبت سکواش کے کھلاڑی وقار محبوب سے طے پا گئی۔جان شیر خان کی بیٹی ثنا شیر خان اور اور سکواش پلیئر وقار محبوب کی منگنی کی تقریب میں کھلاڑیوں اور عزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وقار محبوب پاکستان کے ٹاپ سکواش پلیئر فرحان محبوب کے چھوٹے بھائی اور جان شیر خان کے بھتیجے بھی ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جان شیر خان کا کہناتھا کہ وہ اپنی بیٹی کی نسبت وقار محبوب سے طے پاجانے پر نہایت خوش ہیں۔ وقار محبوب نے بھی اپنی منگنی پر خوشی کا اظہار کیا۔
لاہور میں انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ کا آغاز
لاہور( سی ایم لنکس)انٹرنیشنل پاکستان اسکواش سرکٹ فور ٹورنامنٹ لاہور میں شروع ہو گیا۔پنجاب سکوائش کمپلکس لاہور میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں تین پاکستانی نڑاد غیر ملکی کھلاڑی بھی شریک ہیں۔ ٹورنامنٹ اٹھائیس دسمبر تک جاری رہے گا۔ پہلے دو روز کوا لیفائنگ راو¿نڈ کے میچز کھیلے جائیں گے۔ پچیس دسمبر سے مین راو¿نڈ شروع ہوں گے۔ افتتاحی روز ہونے والے میچز میں محمد ثاقب یوسف، عماد فرید، عاطف حنیف، شعیب حسن، علی شاہ بخاری، مجاہد حسین اور خواجہ عادل مقبول نے کامیابی حاصل کی۔
23/12/2011
انگلینڈ کیخلاف ٹیم کو مزید بہتر کاکردگی کیلئے محنت کرنا ہو گی،مصباح الحق
لاہور (سی ایم لنکس ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف کھیلنے کے لیے ٹیم کو مزید بہتر کاردگی کے لیے محنت کرنا ہو گی۔لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پربنگلہ دیش سے واپسی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصاح الحق کا کہنا تھا کہ سری لنکا اور بنگلہ دیش میں ہونے والے کرکٹ میچ میں ٹیم نے اچھی پرفارمنس دی جو ایک خوش آئند بات ہے۔کپتان نے کہا کہ ٹیم کے ہر کھلاڑی کی انفرادی کارکردگی بھی اچھی رہی۔مصاح الحق کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے ساتھ ہونیوالی سیریز بہت اہم ہے۔ تمام کھلاڑی انگلینڈ سے کھیلنے کیلئے ذہنی طور پر تیار ہیں اور ہر پلئیر جانتا ہے، انگلینڈ کے خلاف کھیلنے کے لیے اسے مزید بہتر پرفارمنس دینی ہو گی۔ایک سوال کو جواب دیتے ہوئے مصبا الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم میں زیادہ تبدیلی کی گنجائش نہیں تاہم ٹیم کی پرفارمنس مزید بہتر بنائی جائے گی۔
انگلینڈ کیخلاف سیریز میں سخت محنت کرنا ہوگی، محسن خان
کراچی(سی ایم لنکس )پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کیخلاف ٹیم کی پرفارمنس متاثر کن رہی ہے،اصل امتحان انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ہوگا۔ دورہ بنگلہ دیش سے واپسی کے بعدکراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن حسن خان نے کہا کہ رواں سال پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ہے جس کی وجہ سے ٹیم اور کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔انھوں نے کہا کہ سری لنکا کیخلاف یو اے ای سیریز اور دورہ بنگلہ دیش کے دوران کھلاڑیوں کی خامیوں کو مانیٹر کیا ہے جس پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست ہے اور اس کے ساتھ میچز کانٹے دار ثابت ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کیلئے کوچ مقرر کرنا پی سی بی کا کام ہے اگر انھیں کوچنگ کی آفر کی گئی تو خدمات پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔ نوجوان بیٹسمین اسد شفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سخت محنت کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ،سینئرز اور کوچ کابھرپور تعاون حاصل ہونے کی وجہ سے ان کی پرفارمنس بہتر ہوئی ہے۔
لاہور: بے نظیر بھٹو باکسنگ ٹورنامنٹ، بھارتی اسکواڈ پاکستان پہنچ گیا
اسلام آباد(سی ایم لنکس )بے نظیر بھٹو شہید انٹر نیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے آٹھ رکنی بھارتی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔پاک بھارت دوستی بس کے ذریعے پہنچنے والے بھارتی اسکواڈ میں کوچ، جگدیش ملک، کھلاڑیوں میں مدن لال، منجیت سنگھ، ارمندر سنگھ، نریندر سنگھ، سندیپ سنگھ اور دیوان چھو کے علاوہ ایک ٹرینر بھی شامل ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں کوچ و منیجر کا کہنا تھا کہ وہ اچھی تیاری کے ساتھ آئے ہیں۔ اسلام آباد میں شروع ہونے والا باکسنگ کا انٹرنیشنل ایونٹ تیس دسمبر تک جاری رہے گا۔
ذربائیجان میں 2020 اولمپکس کے لوگو کی رونمائی
باکو(سی ایم لنکس )2020 اولمپکس کے لوگو کی رونمائی آذربائیجان کے دارلحکومت باکو میں ہوئی۔آذربائیجان 2020 کے اولمپکس کی میزبانی کا امیدوار تو ہے لیکن اسے فیورٹ قرار نہیں دیا جا رہا ہےتا ہم دارلحکومت باکو میں جوش و خروش کا یہ عالم ہے کہ نیشنل اولمپک کمیٹی کے آفیشلز اور کھلاڑیوں نے ہاتھ سے بنے ہوئے ایک روایتی قالین کی تقریب رونمائی کا اہتمام کیا جس میں وزیر کھیل ازاد رحیموف نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کی اس تقریب کا مقصد دنیا کو آذربائجان کی مہمان نوازی کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔ لوگو پر اولمپکس 2020 کے الفاظ بنے ہوئے ہیں۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اگلے برس مئی میں بیونس آئرس کے اجلاس میں 2020 کے اولمپکس کے مقام کا فیصلہ کرے گی۔ دیگر امید وارممالک میں جاپان، سپین، ترکی، اٹلی اور قطر شامل ہیں۔
ٹنڈولکر ، بریڈ مین سے عظیم کرکٹر ہیں، آسٹریلوی محقق
میلبورن (سی ایم لنکس ) آسٹریلوی محقق نے سچن ٹنڈولکرکو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا کامیاب ترین بیٹسمین قرار دیا ہے۔ آسٹریلوی یونیورسٹی میں شعبہ معاشیات کے محقق ڈاکٹر نکولس رہوڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے معاشیات کے نظریات کو بنیاد بناکر اس معمہ کو حل کردیا اور معاشیات کے فارمولے کے حساب سے ٹنڈولکر، ڈان بریڈ مین سے آگے ہیں۔ نکولس نے بتایا کہ میں نے پہلے سچن ٹنڈولکر کے ٹیسٹ رنز کو اتنے رنز سے مائنس کیا جتنے اس عہد کا ایک اوسط بیٹسمین ٹنڈولکر کے برابر اننگز کھیل کر بناسکتا ہے۔ اسی طرح ڈان بریڈ مین کے ٹوٹل ٹیسٹ رنز کو ان کے عہد کے اوسط درجے کے بیٹسمین کے مجموعی رنز سے مائنس کیا، اس فارمولے سے مجھے معلوم ہوا کہ سچن ٹنڈولکر بریڈ مین سے عظیم ٹیسٹ کرکٹر ہیں۔ ٹنڈولکر نے 184 ٹیسٹ میچز میں 56.02 کی اوسط سے 15183 رنز بنائے ہیں۔جبکہ بریڈن مین نے52 ٹیسٹ میں99.94 کی اوسط سے 6996 رنز اسکور کئے ہیں۔ اس فہرست میں جنوبی افریقا کے جیک کیلس تیسرے، راہول ڈریوڈ چوتھے، برائن لارا 5 ویں، گارفیلڈ سوبرز چھٹے، ایلن بارڈر 7 ویں، سنیل گواسکر 8 ویں، اسٹیو وا 9 ویں اور پاکستان کے جاوید میاں داد 10 ویں نمبر پر ہیں۔
اعصام الحق کا اپنی اہلیہ کے ہمراہ شوکت خانم ہسپتال کا دورہ
لاہور (سی ایم لنکس )ٹینس اسٹار اعصام الحق نے اپنی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ شوکت خانم میموریل ہسپتال کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کیسنر کے مرض میں مبتلا مریضوں کی ہر ممکن امداد کیلئے تیار ہیں۔ اعصام الحق نے اپنی اہلیہ فاہا اعصام کے ساتھ شوکت خاتم میموریل ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں زیر علاج مریض بچوں کی تیمار داری کی اور انہیں تحائف دئیے۔اس موقع پر مریض بچے اعصام سے آٹو گراف لیتے رہے۔ اعصام نے اس موذی مرض میں مبتلا بچوں اور دوسرے مریضوں کو اصل ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات ایسے مریضوں کی امداد کیلئے آگے آئیں اور ان سے بھی جو بن سکے گا ان کیلئے کریں گے۔ اعصام کی نئی نویلی دلہن فاہا کہتی ہیں کہ وہ ماہر نفسیات ہیں ،ان کا مریضوں سے اکثر واسطہ رہتا ہے۔ وہ پہلے بھی اس ہسپتال میں آتی رہی ہیں کیونکہ ان کے والد انگلینڈ میں ڈاکٹر ہیں اور وہ اس ہسپتال کے مریضوں کی امداد کیلئے فنڈز اکٹھے کرتے ہیں۔ نو بیاہتا جوڑے کی رائے میں ہسپتال کے دورے کا مقصد کینسر کے مریضوں کی عیادت کرکے ان کا حوصلہ بڑھانا تھا کہ علاج سے وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔
بیونس آئرس: ڈاکار ریلی کیلئے گاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع
بیونس آئرس (سی ایم لنکس )یکم جنوری سے شروع ہونے والی ڈاکار ریلی کیلئے بیونس آئرس میں گاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں یکم جنوری سے شروع ہونیوالی ڈاکار ریلی کیلئے گاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ دنیا کی مشہور ریس کو سیکیورٹی خدشات کی بناءپر دو ہزار نو میں افریقہ سے جنوبی امریکا منتقل کردیا گیا تھا اوریہ خطہ ریس کے چوتھے ایڈیشن کی میزبانی کر رہا ہے۔ منتظمین نے گزشتہ سال کی ریس میں شائقین کی عدم دلچسپی کے سبب دو ہزار بارہ کی ریس میں پیرو اور ارجنٹائن کی کوسٹ لائن تک توسیع کردی ہے۔ ریس کا آغازیکم جنوری سے مارڈیل پلاٹا سے ہوگا جس میں کار، بائک اورٹرکس رائیڈرز پانچ ہزار پانچ سو نوے میل کا فاصلہ طے کریں گے۔
امریکی ہاکی لیگ: فلاڈیلفیا فلائرزنے ڈیلاس اسٹارز کو شکست دیدی
ڈیلاس (سی ایم لنکس ) امریکا کی نیشنل ہاکی لیگ میں فلاڈیلفیا فلائرزنے ڈیلاس اسٹارز کو ایک کے مقابلے میں چارگول سے شکست دے دی۔ ڈیلاس میں کھیلے گئے میچ میں فلائرزکے کلاڈ گیروکس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ایک گول اسکورکیا بلکہ بقیہ تین گول کرنے میں بھی فارورڈزکی مدد کی۔ یہ گیروکس کا این ایچ ایل میں سترواں گول تھا۔ اس کامیابی کی بدولت فلاڈیلفیا فلائرزنے ایسٹرن کانفرنس میں برتری حاصل کرلی۔ ڈیلاس اسٹارزکی جانب سے واحد گول مائیکل رائیڈر نے اسکور کیا۔
روس میں آئیس ہاکی کی 65 ویں سالگرہ
ماسکو(سی ایم لنکس)آج روس میں آئس ہاکی کے کھیل کو شروع ہوئے 65 سال ہو گئے ہیں۔ بائیس دسمبر 1946 کو سوویت یونین میں آئس ہاکی کی پہلی چیمپین شپ کا آغاز ہوا تھا۔ اس عرصے میں سوویت یونین اور روس کی ٹیم پچیس مرتبہ عالمی چیمپین شپ اور آٹھ مرتبہ اولمپک کھیل جیت چکی ہے۔ روس میں اس کھیل کی بنیاد گیند والی ہاکی کے روایتی کھیل پر رکھی گئی تھی۔ اس کھیل کے بہت زیادہ ماہرین نے نئے کھیل کو فروغ دینے کے لیے بہت کچھ کیا تھا اس لیے آئس ہاکی تیزی سے ترقی کرتی رہی۔ ستارشینوو، تریتیاک، فیرسوو، ہرلاموو، فیتیسوو، بورے اور اوویچکین جسے روسی کھلاڑیوں کے نام ساری دنیا جانتی ہے۔
مصباح الحق کامیاب ترین کپتان بن گئے
کراچی(سی ایم لنکس )اعداد و شمار کے مطابق مصباح الحق اس وقت کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان ہیں۔ مصباح نے 2008سے 2011تک 31انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی کپتانی کی اور ان کی قیادت میں پاکستان کو صرف دو میچز میں شکست ہوئی، جبکہ 5میچز ڈرا ہوئے۔ بحیثیت کپتان مصباح کی فتوحات کا تناسب 12.00ہے، جو دنیا کے کسی بھی کپتان سے زیادہ ہے۔ دوسرے نمبر پر کلائیو لائیڈ ہیں جنہوں نے 1974سے 1985تک 158میچز میں ویسٹ انڈیز کی کپتانی کی اور 100میچز جتوائے، ان کی قیادت میں ٹیم کو 30شکست ،ایک میچ ٹائی اور 26ڈرا ہوئے۔ تیسرے نمبر پر پونٹنگ ہیں۔
انضمام کا بیٹنگ اسٹائل بریڈمین سے بہت مشابہت رکھتا ہے، شلنگ لا
میلبورن (سی ایم لنکس )سابق انگلش کرکٹر اورکوچ شلنگ لا نے انضمام الحق کو بریڈمین سے بہت زیادہ مشابہ قرار دیا ہے۔ شلنگ لا جو بریڈمین کے بارے میں کتاب کے مصنف بھی ہیں ، اس مقصد کے لیے بایومیکنکس کا سہارا لے کر تجربہ گاہ میں بریڈمین کے اسٹروکس تخلیق کیے اور ان کا دیگر بیٹسمینوں کے انداز سے موازنہ کرکے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے تجربات کی بنا پر یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ انضمام الحق کے کھیلنے کا انداز بہت حد تک بریڈ مین جیسا تھا، ٹنڈولکر کی تکنیک بریڈ مین کی طرح نہیں ہے۔ یہ درست ہے کہ خود بریڈمین مانتے تھے کہ بھارتی لیجنڈ بیٹنگ میں ان سے بہت مشابہت رکھتے ہیں لیکن دراصل ایسا نہیں۔ درست ہے کہ دونوں ہی پستہ قدکے حامل ہیں اور ان کے کچھ اسٹروکس میں مماثلت بھی ہے۔ لیکن میرے سامنے انضمام ہی بریڈمین سے قریب ترہیں۔
بگ بیش: آفریدی و رزاق ناکام میلبورن کو مسلسل دوسری شکست
میلبورن(سی ایم لنکس )بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ شاہد آفریدی اور عبدالرزاق شاندار پرفارمنس دکھانے میں اب تک ناکام ہیں۔ ان کی ٹیم میلبورن رینیگیڈز کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پرتھ اسکارچرز نے میلبورن رینیگیڈز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا، عبدالرزاق نے 12 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ میلبورن نے 188 رنزبنائے۔ پرتھ اسکارچرز نے مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں شان مارش اور ہرشل گبز کی طوفانی اننگز کی بدولت حاصل کرلیا۔ شان مارش کو 99 رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔گبزنے 36گیندوں پر 2 چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ آفریدی نے 4 اوورز میں 36 جبکہ عبدالرزاق نے 2.2 اوورز میں 34 رنز دئیے۔ دونوں ہی وکٹوں سے محروم رہے۔
ایس او اے کے انتخابات 8جنوری کو ہونگے
کراچی(سی ایم لنکس )سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات 8جنور ی کو اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر ہوں گے۔ ایس اواے کے سیکرٹری احمد علی راجپوت نے کہا ہے کہ 8جنوری کو دوپہر دو بجے ہونے والے اجلاس میں نئے عہدے داروں کا اگلے چار سال کی مدت کے لئے انتخاب کیا جائے گا۔ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار 5جنو ری تک ایس اواے کے دفتر میں کاغدات جمع کراسکتے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی آج کراچی پہنچیں گے
کراچی(سی ایم لنکس )پی سی بی کے چیئرمین ذکاءاشرف جمعے کو کراچی پہنچ رہے ہیں۔ بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ کراچی ہے۔ وہ نیشنل اسٹیڈیم میں قائداعظم ٹرافی کے فائنل میچ کو بھی دیکھیں گے۔
جوکووچ کا یونیسیف کو 1لاکھ ڈالرز عطیہ
بلغراد(سی ایم لنکس ) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے اقوام متحدہ کی تنظیم برائے اطفال یونیسیف کو 1لاکھ ڈالر عطیہ کیے ہیں۔ اس موقع پر سربین اسٹار نے امید ظاہرکی کہ ان کی اس کوشش سے دنیا کے نادار بچوں کی حالات زندگی بدلنے میں کسی حد تک مدد ضرور ملے گی۔
آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ آجشروع ہوگا
کراچی(سی ایم لنکس )آل پاکستان این بی پی فٹبال ٹورنامنٹ ہفتے سے کالونی فٹبال اسٹیڈیم پرشروع ہوگا۔ افتتاح اقبال قاسم کریں گے۔ افتتاحی میچ پاکستان اسٹیل اورملیر ڈسٹرکٹ کے د رمیان 3بجے کھیلاجائے گا۔ گلفراز احمد خان ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔
بریڈ ڈریوٹ اے ٹی پی کے نئے صدر منتخب
پیرس(سی ایم لنکس )ٹینس کے سابق کھلاڑی بریڈ ڈریوٹ کو اے ٹی پی کا نیا ایگزیکٹو چیئرمین اور صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان باڈی جو مردوں کے ٹینس مقابلے منعقد کراتی ہے کی طرف سے جمعرات کو کیا گیا ہے۔ 53 سالہ آسٹریلین بریڈ ڈریوٹ موجودہ اے ٹی پی کے سینئر ایگزیکٹو ہیں انہیں اے ٹی پی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طرف سے متفقہ طور پر تین سال کیلئے نئے عہدے پر نامزد کیا گیا جس کے بعد وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ وہ یکم جنوری 2012ءسے اپنا نیا عہدہ سنبھالیں گے اور اے ٹی پی کے لندن آفس میں تعینات ہونگے۔ ڈریوٹ نے اپنے 12 سالہ پروفیشنل کیریئر کے دوران سنگلز مقابلوں میں سب سے زیادہ 34 ویں رینکنگ حاصل کیا انہوں نے دو اے ٹی پی ورلڈ ٹورز ٹورنامنٹ اپنے نام کئے اور ڈیوس کپ مقابلوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ 1975ءسے 1977ءتک آسٹریلین اوپن جونیئر چیمپئن کے طور پر انہوں نے 1976ءمیلبورن میں اپنے پہلے گرینڈ سلیم میں کوارٹر فائنلز تک رسائی حاصل کی۔ ڈریوٹ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اے ٹی پی ورلڈ ٹورز اور مردوں کے ٹینس مقابلے اب پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوچکے ہیں اور میرا یہ ارادہ ہے کہ اس تنظیم کو کامیابی کے راستے پر گامزن رکھ سکوں اور ہمارے کھلاڑیوں و ٹورنامنٹس کے ساتھ ہاتھ سے ہاتھ ملا کر کام کیا جائے۔ انکے بقول مجھے ملنے والے موقع سے میں بے حد خوش ہوں۔ اے ٹی پی پلیئرز کونسل کے صدر راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ بریڈ انتہائی تجربہ کار ایگزیکٹو ہیں اور کئی سالوں سے موثر انداز سے اے ٹی پی کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ بریڈ کے کام، اخلاق اور قیادت سے اے ٹی پی ورلڈ ٹور کی کامیابی کا تسلسل جاری رہے گا۔
کولکتہ: گنگولی میچ کے دوران زخمی
کولکتہ(سی ایم لنکس )بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی میچ کے دوران زخمی ہو گئے۔ گنگولی انٹرنیشنل کر کٹ سے ریٹائر تو ہو گئے لیکن ذائقہ بدلنے کیلئے کبھی کبھار بیٹ لے کر کریز پر آ جاتے ہیں۔ویسٹ بنگال کی طرف سے کھیلتے ہوئے گنگولی نے ساٹھ رنز بنائے تھے کہ انہیں پٹھہ کھچنے کے باعث میدان سے باہر آنا پڑا۔ ان کے ساتھی کرکٹرزکا کہنا ہے کہ گنگولی ایک دو روز میں صحت یاب ہو کر واپس گراو¿نڈ میں آجائیں گے۔
22/12/2011
انگلینڈ کے خلاف سیریز مشکل اور اہم ہوگی، مصباح الحق
ڈھاکا(سی ایم لنکس ) کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز مشکل اور اہم ہو گی۔ ڈھاکا میں پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ یہاں رینکنگ کو بہتر بنانا مقصد تھا، خوشی ہے کہ پلان میں کامیاب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈھاکا: ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانا ایک چیلنج تھا، پلاننگ اکیلے نہیں کرتا، ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑی بھی مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی حکمت عملی کا الزام لگانے والوں کو ٹیم کی کارکردگی دیکھنا چاہیے، لمبی پلاننگ کا قائل نہیں۔
پاکستان کی فاتح کرکٹ ٹیم آج پاکستان پہنچے گی
لاہور(سی ایم لنکس )بنگلہ دیش کے خلاف تینوں طرز کی کرکٹ میں کلین سوئپ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم آج رات وطن واپس پہنچ رہی ہے۔ مصباح الحق کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم نے واحد ٹوئنٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچز جیتے۔ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کی بدولت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی پانچویں نمبر پر ترقی ہوگئی۔ فاتح پاکستان ٹیم آج رات بنگلہ دیش سے وطن پہنچ رہی ہے۔ کپتان مصباح الحق،محمدحفیظ سمیت ٹیم کے بیشتر کھلاڑی ڈھاکا سے لاہور پہنچیں گے جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والے یونس خان اور اسد شفیق سمیت کچھ کھلاڑی کراچی آئیں گے۔
نسلی تعصب برتنے پر فٹبالر لوئی سواریز کو جرمانے اور پابندی کاسامنا
لندن (سی ایم لنکس ) نامور فٹبالر اورلیورپول کے اسٹرائیکر لوئی سواریز کو نسلی تعصب کا مظاہرہ کرنے پر 40ہزار پاونڈ جرامنہ اور 8 میچوں کی پابندی لگا دی گئی ہے۔سواریز پر مانچسٹر یونائٹڈ کے پیٹریس ایورا سے بدسلوکی کاالزام ہے۔اکتوبرمیں انفیلڈکے مقام پرکھیلے گئے پریمئیرلیگ کے میچ میں لوئی سوارئز Suarez Luis نے مانچسٹر یونائٹڈ کے ڈیفنڈر پیٹریس ایورا Evra Patrice کی توہین کی تھی اور فرانسیسی ڈینفنڈر کو اس کے رنگ کی بنیاد پر برا بھلا کہا تھا۔سواریز کیخلاف انگلینڈمیں مقدمے کی سماعت 14دسمبر سے جاری تھی۔تاہم سواریزاپنے اوپر عائد الزامات بے بنیاد ٹہراتے رہے ہیں اوراب سواریزنے اسے اپنی زندگی کو تکلیف ترین دہ ٹہرایا ہے۔تین رکنی کمیشن فیصلے کی وجوہات سے عوام کوتحریری طورپر بھی آگاہ کریگا۔لیورپول کلب کو شدید مایوسی ہوئی ہے۔تاہم سواریزکے توہین آمیز الفاظ کا نوٹس لیے جانیکا اکثرحلقوں نے خیر مقدم کیا ہے۔
ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ : شیڈول کا اعلان
دبئی(سی ایم لنکس ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ 2012ءکے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ایونٹ 13 سے 24 مارچ تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہو گا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 12 روز تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات کے پانچ مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا۔ 16 ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں افغانستان، ہالینڈ، کینیڈا، پاپوا نیو گنی، ہانگ کانگ، برمودا، ڈنمارک اور نیپال شامل ہیں جبکہ آئرلینڈ، کینیا، سکاٹ لینڈ، نمیبیا، یوگینڈا، اومان، اٹلی اور امریکہ کی ٹیموں کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ گروپ بی میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز جبکہ رنر اپ ٹیم گروپ اے میں انگلینڈ اور بھارت کو جوائن کرے گی۔ آئی سی سی کے مطابق ٹورنامنٹ دونوں گروپس کی دو بہترین ٹیمیں پہلے کوالیفائنگ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیں گی اور فائنل میچ 22 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے کوالیفائی کر لے گی۔ دونوں گروپس سے دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیمیں کراس میچز کھیلیں گی اور ان میں سے جیتنے والی ٹیم دوسرے کوالیفائنگ راﺅنڈ میں جگہ بنا لے گی اور دوسرا فائنل 23 مارچ کو دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔ کوالیفائنگ راﺅنڈز سے جیتنے والی ٹیموں کے درمیان آخری فائنل میچ 24 مارچ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پریمیئر فٹبال لیگ :مانچسٹر سٹی نے سٹاک کو 0-3 سے ہرا دیا
لندن(سی ایم لنکس )پریمیئر فٹبال لیگ کے میچ میں مانچسٹر سٹی نے سٹاک کو 0-3 سے ہرا دیا۔ ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے سرجیو اگیورو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے پہلا گول کھیل کے 29 ویں منٹ میں کیا۔ ایڈم جانسن نے 36 ویں منٹ میں دوسرا گول کر دیا۔ سرجیو نے اپنا دوسرا اور میچ کا تیسرا گول 54 ویں منٹ میں کیا۔ اس جیت سے 1929 کے بعد پہلی بار مانچسٹر سٹی کرسمس کے موقع پر لیگ میں ٹاپ پرپہنچ گئی ہے۔
ڈھاکا، مصطفی کمال کا نام آئی سی سی بطور نائب صدر منظور
ڈھاکا(سی ایم لنکس )بنگلہ دیش نے اپنے صدر کرکٹ بورڈ مصطفی کمال کا نام آئی سی سی کی نائب صدرکی نامزدگی کے لئے منظور کر دیا۔آئی سی سی کی روٹیشن پالیسی کے تحت پاکستان اور بنگلہ دیش کو اس ہفتے نائب صدر کے لئے نام پیش کرنا تھا۔ سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اعجاز بٹ پہلے ہی عہدے کے لئے بنگلا دیش کے حق میں دستبردار ہو چکے ہیں۔ پروگرام کے مطابق مصطفی کمال آئندہ سال کے آخر میں آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس تک نائب صدر بن جائیں گے اور ممکنہ نائب صدر بن جانے کے بعد وہ 2014 تک صدارت کے حق دار ٹھہریں گے۔
پاکستان کی جیت پر چیئرمین بورڈ اور سابق کرکٹرز کی داد
لاہور(سی ایم لنکس )بنگلہ دیش کے خلاف کلین سویپ جیت کو چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے ٹیم سپرٹ کا نتیجہ قرار دیا ہے جبکہ سابق کرکٹرز کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے خطرناک روپ دھار لیا ہے۔ڈھاکہ کا بیٹنگ ٹریک، شکیب الحسن کا آل راونڈ کی کارکردگی اور خراب موسم، سب پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کے آگے نہ ٹھہر سکے۔ پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اپنے شاہینوں کو شاباش دی اور کہا کہ مصباح الحق کو با اختیار کپتان بنایا ہے جس کے بعد ٹیم کامیابی کا سفر اختیار کر رہی ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید قومی ٹیم کو اسپن، فاسٹ اور بیٹنگ کے ہتھیار سے لیس دیکھ رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ بنگلہ دیش کو ڈرا کی حکمت عملی نے ہار کا دن دکھایا ہے۔ سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ ٹیم پاکستان نے اب صرف جیت کی عادت اپنائی اس لئے ہار کو کوئی جگہ نہیں مل رہی۔
میلبورن کرکٹ گراو¿نڈ میں شین وارن کا مجسمہ نصب
میلبورن(سی ایم لنکس )آسٹریلیا کے تاریخی میلبورن کرکٹ گراو¿نڈ میں سپین بالنگ کے جادوگر شین وارن کا مجسمہ نصب کردیا گیا۔ میلبورن گراو¿نڈ میں ہونے والی ایک تقریب میں شین وارن نے اپنے کانسی کے مجسمہ کی خود نقاب کشائی کی،،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شین وارن کا کہنا تھا کہ یہ ان کیلئے بہت اعزاز کی بات ہے۔عظیم بالر کی منگیتر برطانوی اداکارہ الزبتھ ہرلی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔شین وارن نے اپنے کیرئیر میں سات سو آٹھ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں،، جبکہ انہوں نے 700ویں وکٹ میلبورن گراو¿نڈ میں ہی حاصل کی تھی۔
امریکی آئس ہاکی لیگ میں فلاڈلفیا کی فتح
نیویارک(سی ایم لنکس )امریکی نیشنل لیگ میں فلاڈلفیا فلائرز نے ڈیلاس سٹارز کو 1-4 سے ہرا دیا۔ آئس ہاکی لیگ میں اپنے دو میچ ہارنے کے بعد فلاڈلفیا نے فتح حاصل کر لی۔فاتح ٹیم کی طرف سے کالاڈی گراوکس ، جیرمیر جاگر ، اندریج میزاروز اور وائن سمنڈز نے گول کیے۔ سٹارز کی طرف سے واحد گول مائکل رائڈر نے دوسرے ہاف میں کیا۔
پاکستان نے دوسرے ہاکی میچ میں بھی چین کو ہرا دیا
کراچی(سی ایم لنکس )پاکستان اور چین کی ہاکی ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج کراچی میں کھیلا گیا۔جس میں پاکستان نے دوبارہ چین کو شکست دے دی اور سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔میچ ہاکی کلب آف پاکستان میں کھیلا گیا جس میں کامیابی کے لئے میزبان ٹیم ہاٹ فیورٹ تھی۔گرین شرٹس نے کل کھیلے گئے سیریز کے افتتاحی میچ میں مہمان ٹیم کو تین صفر سے شکست دی تھی۔تیسرا میچ لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں اور آخری میچ فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔
21/12/2011
ڈھاکا ٹیسٹ:کھانے کے وقفے پر بنگلا دیش5 وکٹوں پر 200 رنز
ڈھاکا(سی ایم لنکس )ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز بنگلا دیش نے کھانے کے وقفے پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنالیے ہیں، آج پہلا سیشن بنگلادیشی بیٹسمینوں کے نام رہا اور بغیر کوئی وکٹ گنوائے مجموعی اسکورمیں 86 رنز کا اضافہ کیا، جس کے باعث بنگال ٹائیگرز نے 68 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے اور اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں آج پاکستان کی پہلی اننگزکے اسکور 470کے جواب میں بنگلہ دیشن نے 114رنز پانچ کھلاڑی آو¿ٹ پر اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا، لیکن کھانے وقفے تک پاکستان کے کسی بھی بالر کو کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی جس کے باعث بنگلا دیش کی ٹیم بغیر کسی نقصان کے 200 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی، اس دوران ناصر حسین نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔ناصر حسین 76 اور مشفق الرحیم 40 رنز پر ناٹ آو¿ٹ ہیں۔
باکسر عامر خان کی شکست کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور
نیویارک(سی ایم لنکس ) انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن نے پاکستانی نڑاد برطانوی باکسرعامر خان کی لیمونٹ پیٹرسن کے ہاتھوں متنازعہ شکست کے خلاف درخواست کو سماعت کیلئے منظورکرلیا ہے۔ اپیل کی سماعت جنوری کے وسط میں ہوگی۔ عامر خان نے دس دسمبر کو امریکی باکسر لیمونٹ پیٹرسن کے خلاف واشنگٹن ڈی سی میں فائٹ لڑی جس میں انہیں پوائنٹس کی بنیاد پرشکست ہوئی۔ ریفری اور ججز کے فیصلے پر پاکستانی نڑاد باکسراوران کے مداحوں نے بھرپوراحتجاج کرتے ہوئے اسے ماننے سے انکار کردیا۔ عامر خان نے نتیجہ تبدیل کرنے اور دوبارہ فائٹ کرانے کیلئے باکسنگ کی عالمی گورننگ باڈی آئی بی ایف اورڈبلیو بی اے کوباقاعدہ درخواست دی تھی جسے سماعت کیلئے منظور کر لیا گیا ہے۔ درخواست کی سماعت انیس اوربیس جنوری کونیویارک میں ہوگی۔ عامر نے لیمونٹ پیٹرسن کو نیوٹرل وینیو پر ری میچ کے لئے چیلنج کیا تھا جس کا پیٹرسن نے کوئی جواب نہیں دیا۔
بھارت کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان
میلبرن(سی ایم لنکس ) آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے تیرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ فلپ ہیوز اور عثمان خواجہ کوڈراپ کردیا گیا جبکہ رکی پونٹنگ ٹیم میں جگہ برقراررکھنے میں کامیاب ہوگئے۔ آسٹریلوی سلیکٹرزنے تسمانیہ کے لیفٹ ہینڈڈ اوپنر ایڈ کوان کوٹیم میں شامل کیا ہے جومیلبرن میں آسٹریلیا کی جانب سے ڈیبیوکریں گے۔ کوان نے بھارت کے خلاف تین روزہ میچ میں سنچری اسکورکی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں ڈیبیوکرنے والے اوپنرڈیوڈ وارنر، فاسٹ بالر جیمزپیٹنسن اورمچل اسٹارک ٹیم میں جگہ برقرارکھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ فل ہیوز اور عثمان خواجہ کوخراب کارکردگی کی بناء پرڈراپ کردیا گیا ہے۔ سابق کپتان رکی پونٹنگ اورمائیکل ہسی خراب کارکردگی کے باوجود ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار میچزپرمشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ چھبیس دسمبرسے میلبرن میں کھیلا جائے گا۔
ڈھاکا ٹیسٹ:پاکستان کو جیت کیلئے103رنز کا ہدف
ڈھاکا(سی ایم لنکس )ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز بنگلا دیش کی ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد234رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی، اس طرح پاکستان کو جیت کیلئے103رنز کا ہدف ملا ہے۔دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں آج پاکستان کی پہلی اننگزکے اسکور 470کے جواب میں بنگلہ دیش نے 114رنز پانچ کھلاڑی آو¿ٹ پر اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا، کھانے وقفے تک پاکستان کے کسی بھی بالر کو کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی جس کے باعث بنگلا دیش کی ٹیم بغیر کسی نقصان کے 200 رنز بنالیے ، ایک موقع پر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ بنگال ٹائیگرز یہ میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ،تاہم کھانے کے وقفے کے بعد پاکستانی بالرزنے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور بنگلا دیش کی آخری پانچ وکٹیں مجموعی اسکور میں صرف 34 رنز کا اضافہ کرسکیں۔ اس طرح پاکستان کو ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے 103رنز کا ہدف ملا ہے۔عبدالرحمان نے4،جبکہ عمرگل، اعزاز چیمہ اور سعید اجمل نے دو ،و وکٹیں حاصل کیں۔
ہاکی ٹیسٹ سیریز: پاکستان، چین آج مدمقابل
کراچی(سی ایم لنکس )پاکستان اورچین کی ہاکی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریزکا پہلا معرکہ آج شہر قائد میں ہوگا۔ ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کراچی میں منگل کو دونوں ٹیموں نے دو دو گھنٹے پریکٹس کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی کپتان ای سونگ نے کہا کہ وہ پاکستان آکرخوفزدہ نہیں ہیں۔ ایک بھائی دوسرے بھائی کے گھرپرآیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کھیل کر بھی ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں عمدہ کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ پاکستانی کپتان محمد عمران کا کہنا تھا کہ چین کے احسان مند ہیں کہ اس نے مشکل حالات میں اپنی ہاکی ٹیم کوپاکستان بھیجاانہوں نے کہا کہ چین کے خلاف سیریزآسان نہیں ہوگی، چینی ٹیم کا ڈیفنس بہت مضبوط ہے۔
آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز باڈی بلڈنگ چیمپیئن اختتام پذیر
لاہور (سی ایم لنکس )آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز باڈی بلڈنگ چیمپیئن لاہور میں اختتام پذیر ہو گئی۔ لاہور میں ہونے والی باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں ملک بھر کی تیرہ یونیورسٹیز کے تن سازوں نے شرکت کی۔ جس میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے باڈی بلڈرز چھائے رہے اور انہوں نے ایک سو چالیس پوائنٹس کے ساتھ چیمپیئن شپ اپنے نام کی۔ یونیورسٹی آف لاہور نے اٹھاون پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے اڑتالیس پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سو کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں جی سی یونیورسٹی کے حافظ محمد عمیر مسٹر یونیورسٹیز قرار پائے۔
میچ فکسنگ اسکینڈل: اٹالین ٹیم کے مڈفیلڈر کرسٹیانو ڈونی گرفتار
روم (سی ایم لنکس ) اٹلی کے میچ فکسنگ اسکینڈل میں اٹالین ٹیم کے مڈفیلڈر کرسٹیانو ڈونی کو میچ فکسنگ اور بیٹنگ میں بے قاعدگیوں کے الزامات پر سولہ افراد سمیت گرفتارکرلیا گیا۔ میچ فکسنگ کی تحقیقات کرنے والی اٹلی کی پولیس نے آپریشن لاسٹ بیٹ کے تحت ملک کے کئی شہروں میں چھاپے مار کر ان افراد کوگرفتارکیا۔ گرفتارہونے والے افراد پر الزام ہے کہ ان کے سنگاپور اور مشرقی یورپ میں موجود جرائم پیشہ افراد سے رابطے ہیں۔ تحقیقات رواں سال سامنے آنے والے اسی اسکینڈل کا حصہ ہیں جس میں اسپورٹس اتھارٹیزنے ڈونی سمیت کئی کھلاڑیوں پرپابندی عائد کردی تھی۔
مارٹن جیٹ ارجنٹائن کی ڈیوس کپ ٹینس ٹیم کے کپتان مقرر
بیونس آئرس(سی ایم لنکس ) ارجنٹائن نے مارٹن جیٹ کوآئندہ دوسال کیلئے ڈیوس کپ ٹینس ٹیم کا کپتان مقررکردیا۔ سابق عالمی نمبردس مارٹن جیٹ کوآئندہ دوسال کیلئے ارجنٹائن کی ڈیوس کپ ٹیم کا نان پلیئنگ کیپٹن مقررکردیا گیا۔ سابق ٹورپلیئرماریانوزبالیٹا کوجیٹ کا اسسٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ جیٹ کا کہنا ہے کہ انیس سو ترانوے میں ٹینس چھوڑنے کے بعد انہوں نے اس جاب کا خواب دیکھا تھا اور انہیں خوشی ہے کہ آج ارجنٹائن ٹینس ایسوسی ایشن انہیں اپناخواب پوراکرنے کا موقع دے رہی ہے۔ جیٹ ڈیوس کپ میں ارجنٹائن کی نمائندگی کر چکے ہیں انہوں نے اے ٹی پی سرکٹ میں بارہ سنگلزٹائٹل اپنے نام کئے۔ جیٹ موجودہ ٹیم میں شامل ڈیوڈ نالبینڈین اورگیسٹن گوڈیو کی کوچنگ کرچکے ہیں۔
میسی سال کے بہترین اسپورٹس مین کیلئے نامزد
لندن(سی ایم لنکس) ارجنٹائن کے معروف فٹبالر لیوئنل میسی کو سال رواں کے بہترین کھلاڑی کے لئے نامزد کر دیا گیا۔ میسی پہلے فٹبالر ہیں جسے انفرادی طور پر اس اعزاز کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ اسپورٹس کی دنیا میں آسکر کے برابر سمجھے جانے والے لیورس ورلڈ اسپورٹس ایوارڈ میں میسی کو ٹینس کے عالمی نمبرون نوواک جوکووچ، جمیکا کے ایتھلیٹ یوسین بولٹ، آسٹریلین سائیکلسٹ کیڈل ایوانز، جرمن باسکٹ بال پلئیر ڈرک نوویزکی اور فارمولا ون ڈرائیور سیباسٹین ویٹل کا سامنا ہوگا۔ ٹیم ایونٹ میں رگبی ورلڈ کپ جیتنے والی نیوزی لینڈ، یورپی فٹبال چیمپئن بارسلونا، ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم انگلینڈ، خواتین ورلڈکپ جیتنے والی جاپانی فٹبال ٹیم اور آسٹریا کی ریڈ بل فارمولا ون ٹیم کو نامزد کیا گیا
ہے۔ بہترین کھلاڑی اور ٹیم کا اعلان آئندہ برس کے اوائل میں کیا جائے گا۔
پیٹسبرگ: آئس ہاکی ، پیٹسبرگ پینگوئن کی جیت
پیٹر ز برگ(سی ایم لنکس )آئس ہاکی کے میچ میں پیٹسبرگ پینگوئن نے بلیک ہاکس کو تین ، دو سے ہرا دیا۔پیٹسبرگ کی سنٹرل لیگ میں کھیلے جانے والے دلچسپ میچ میں وقفے تک وہ صفر کے مقابلے میں تین گول سے جیت رہی تھی۔تینوں گول کرس کونٹز نے کیے۔ میچ کے تیسرے ہاف میں بلیک ہاک نے دو گول کر دئیے۔ ایک مرحلے پر وہ میچ برابر کرنے کی پوزیشن میں بھی آئی مگر پیٹرک شارپ کی ہٹ گول کیپر نے روک لی۔ پینگوئن اس سے پہلے ہونے والے پانچوں میچ جیت چکی ہے۔
ہاکی: پاکستان کی چین کو پہلے میچ میں 3-0 سے شکست
کراچی(سی ایم لنکس )پاکستان نے چین کو پہلے ہاکی میچ میں تین صفر سے شکست دے دی ہے۔ اس فتح کے بعد پاکستان نے چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ہاکی کلب آف پاکستان کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے پہلا گول میچ کے پندرہویں منٹ میں محمد عرفان نے پینلٹی کانر پر کیا۔پچیس ویں منٹ میں کپتان محمد عمران نے دوسرا گول بھی کردیا۔ وقفے پر پاکستان کو دو صفر کی سبقت حاصل تھی۔ پاکستان کی جانب سے تیسرا اور آخری گول۔ محمد توفیق نے کیا۔سیریز کا دوسرا میچ تیئس دسمبر کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔ تیسرا مقابلہ لاہور اور چوتھا فیصل آباد میں ہوگا۔
13-10-2011
شعیب ملک سینٹرل کانٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام
لاہور(سی ایم لنکس ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے کھلاڑیوں کو دستاویزات فراہم کردی ہیں۔ سابق کپتان شعیب ملک کا نام سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔پی سی بی کے مطابق یونس خان، مصباح الحق،عمرگل، محمد حفیظ، سعید اجمل اور عبدالرحمان کو اے کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ عمران فرحت، اظہر علی، اسد شفیق اور وہاب ریاض کا نام بی کیٹیگری میں شامل ہے۔جنید خان، سرفراز احمد، عدنان اکمل اور یاسر خان کو سی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ اعزاز چیمہ کو وظیفہ حاصل کرنے والی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی سے اکتیس دسمبر تک ہوگا۔کھلاڑی قانونی مشاورت کے بعد دستخط شدہ دستاویزات پی سی بی کو واپس کریں گے۔
کرپشن کیس:آج پی سی بی ڈائریکٹر ذاکرخان کی گواہی کاامکان
لندن(سی ایم لنکس )برطانوی عدالت میں پاکستانی کرکٹرز کے خلاف کرپشن کیس کے چھٹے دن مظہرمحمود کی گواہی مکمل ہوگئی۔ آج پی سی بی ڈائریکٹر ذاکر خان استغاثہ کے گواہ کےطور پر پیش ہوں گے۔ ذاکر خان وڈیو لنگ کے ذریعے گواہی دیں گے۔بدھ کو سماعت کے چھٹے روز رپورٹر مظہرمحمود کی گواہی مکمل ہوگئی۔فاسٹ بولر محمد آصف کے وکیل کی جرح پرمظہر محمود مشتعل بھی ہوئے۔وکیل صفائی الیگزنڈر ملن نے ان سے پوچھاکہ بلا اجازت کسی کے فون میسجز حاصل کرنا ہیکنگ نہیں ہے۔ مظہرنے دعویٰ کیاکہ ہیکنگ سمیت انہوں نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا،مظہرمجید کے بارے میں معلومات انکے ذرائع نے فراہم کیں جنہیں اخبار کے ذریعے باقاعدہ ادائیگی کی گئی۔انہوں نے عمران شیخ کے نام سے لندن میں محمد آصف سے ملنے اور لاہور میں نظر آنے کوبھی غلط اور آصف کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہاکہ کیس منظرعام پر آنے کے بعد وہ کبھی کرکٹرز سے نہیں ملا اور اسے موت کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ آج ذاکر خان وڈیو لنک کے ذریعے گواہی دیں گے۔سلمان بٹ اور محمد آصف کو بھی کٹہرے میں طلب کی جاسکتاہے۔
رافیل نڈال ، اینڈی مرے اور ٹومس برڈیچ شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راو ¿نڈ کیلئے کوالیفائی کر گئے
شنگھائی(سی ایم لنکس )عالمی نمبر دو رافیل نڈال ، اینڈی مرے اور ٹومس برڈیچ شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راو ¿نڈ میں پہنچ گئے جوویلفریڈ سونگا اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔شنگھائی میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے راو ¿نڈ میں اسپینش ٹینس سٹار رافیل نڈال نے ہم وطن گارشیا لوپز کو سٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ دو سے ہرایا دفاعی چیمپئن برطانوی اینڈی مرے کو روس کے دیمتری ترسنوو کیخلاف اس وقت واک اوور مل گیا جب روسی حریف زخمی ہونے کے باعث میچ سے باہر چلے گئے ،فرانس کے جوویلفریڈ سونگا جاپان کو کی نشکوری سے اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہونا پڑا جمہوریہ چیک کے ٹومس برڈیچ ، اسپین کے ڈیوڈ فیریر اور یون کارلوس فریرو بھی اپنے میچز جیت کر اگلے راو ¿نڈ میں پہنچ گئے۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا، جنوبی افریقہ آج مدمقابل
کیپ ٹاو ¿ن(سی ایم لنکس ) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کا پہلا میچ آج کیپ ٹاو ¿ن میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم پچیس مارچ کے بعد کسی بین الاقوامی فارمیٹ کی کرکٹ کھیلے گی۔ اس عرصے کے دوران آسٹریلوی ٹیم نے بنگلہ دیش اور سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ہاشم آملہ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ تجربہ کار آل راو ¿نڈر جاک کیلس اور فاسٹ بالر ڈیل اسٹین کو ریسٹ دیا گیا ہے۔ ایلبائی مورکل اور اے بی ڈولیرز انجری کے سبب ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اے بی ڈولیرز کی عدم موجودگی میں ہینو کن کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ دوسری جانب کیمرون وائٹ آسٹریلوی ٹیم کو لیڈ کررہے ہیں۔ جنوبی افریقہ نے آخری سات میں سے چھ ٹی ٹوئنٹی میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ آسٹریلیا کو آخری آٹھ میں سے صرف ایک ہی میچ میں کامیابی نصیب ہوسکی۔ دونوں ٹیموں کے کپتان میچ میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔
نوٹیفیکیشن کے اجراءمیں مسائل،ذکااشرف چارج نہیں سنبھال سکے
لاہور(سی ایم لنکس )نئی آئی سی سی گائیڈ لائن اور قانونی مسائل کے باعث پی سی بی کے نئے چیئرمین ذکا اشرف کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوسکا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لاہور ہیڈکوارٹر میں اسٹاف بدھ کو نئے سربراہ کا انتظار کرتا رہالیکن وہ عہدے کا چارج نہیں سنبھال سکے۔آئی سی سی کے منظورشدہ قوانین کے مطابق تمام ممبربورڈز عہدیداروں کاجون دوہزار تیرہ تک جمہوری انداز میں منتخب ہونا ضروری ہے ورنہ اسے پابندی اور جرمانے کا سامناہوسکتاہے۔ آئی سی سی نے بھی عندیہ دیا ہے کہ ذکااشرف کی دوہزار تیرہ سے زیادہ کی تقرری درست نہیں ہوگی۔ قانونی مسائل کی وجہ سے ذکا اشرف کے چیئرمین پی سی بی مقرر ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے میں تاخیر ہوگئی ہے۔قانونی ماہرین انکی تین سال سے کم مدت کیلئے تقرری پر غور کررہے ہیں۔ ذکا اشرف نے کہاہے کہ بنگلہ دیش اورسری لنکاکے دوست ممالک کو پاکستان بلاکر بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی کوشش کریں گے۔
ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ منصور رانا عہدے سے فارغ
لاہور(سی ایم لنکس ) پی سی بی ویمن ونگ نے دورہ ویسٹ انڈیز میں ناقص کارکردگی پر قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ منصور رانا کو فارغ کر دیا۔ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی انتہائی غیر تسلی بخش رہی، جس پر ویمن ونگ نے بنگلہ دیش میں چودہ نومبر سے کھیلے جانیوالے ویمن ورلڈ کپ کوالیفائنگ راو ¿نڈ کے لئے منصور رانا کو ان کے عہدے سے ہٹا کر محتشم رشید کو نیا کوچ مقرر کر دیا ہے۔۔ مینجر عائشہ اشعر کو بھی فارغ کر کے ان کی جگہ قومی مینز ٹیم کے سابق معاون مینجر شاہد اسلم کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ راو ¿نڈ کے لئے قومی ٹیم کی ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اکتوبر کے آخری ہفتے میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لگایا جائے گا۔
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کا کھیل حکومتی توجہ کا منتظر
کراچی(سی ایم لنکس )پاکستان میں ٹیبل ٹینس کا کوئی پرسان حال نہیں۔ جب بیرون ملک دوروں کیلئے کھلاڑیوں سے رقم طلب کی جائے گی تو کھیلوں کو کس طرح فروغ ملے گا۔پاکستانی کھلاڑیوں نے کئی کھیلوں میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے اور ملک کا نام روشن کیا۔ ملک میں ٹیبل ٹینس کے لئے بھی ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن بدقسمتی سے فیڈریشن اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی۔جس کے سبب کھیل تنزلی کا شکار ہے۔ قومی وومن چیمپئن غالیہ محسن کہتی ہیں کہ فیڈریشن ملک سے باہر بھیجنے کیلئے کھلاڑیوں سے رقم کا مطالبہ کرتی ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ عہدیداروں کی نااہلی کے سبب قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کئی سالوں سے بیرون ملک دورہ نہیں کرسکی۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ اسپورٹس فیڈریشنز کو لاکھوں روپے کی سالانہ گرانٹ دیتا ہے لیکن چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے عہدیدار اب کھلاڑیوں سے پیسے بنانے میں مصروف ہیں۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں موجود امپائرز روم علیم ڈار کے نام
لاہور(سی ایم لنکس )پاکستان کرکٹ بورڈ نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں موجود امپائرز کے کمرے کو علیم ڈار کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے پویلیئن کے ساتھ امپائرز روم پہلے سے موجود ہے۔ یہ کمرہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک میچز کے دوران امپائرز کے استعمال میں رہتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق علیم دار کی خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس کمرے کا نام علیم ڈار امپائرز روم رکھ دیا گیا ہے۔
AKU انٹر اسکول با سکٹ بال ، سٹی گلشنO اور A لیول ، دی CAS اور KN اکیڈمی فتیحا ب
سینٹ پیٹرک ہائی ،جنر یشن ، جعفر پبلک اوربے ویو ہا ئی اسکول کو شکست ہو گئی ۔
اریب حسین کے 35 پوائنٹس رائیگا ں ۔ کامر ان خان نے 28، یو سف علی خان نے 20 ، ایس شہر یا ر 18 پوائنٹس بنائے ۔
کراچی (سی اےم لنکس )آغا خان یو نیو رسٹی اسپورٹس سینٹر کے زیر اہتما م
AKU کے ایئر کنڈیشن جمنا زیم ہال میں منعقدہ 8 ویں AKU انٹرا سکول انڈ ر 17 باسکٹ بال بوائیز ٹورنا منٹ 2011 میں دوسرے روز کھیلے گئے مزید 4 میچوں کے فیصلے برآمد ہو گئے ۔ پہلے میچ میں گروپ "C" میں دی سٹی اسکول گلشن "O" لیول نے مد مقابل سینٹ پیٹرک ہائی اسکول کو انتہائی سننی خیز اور اعصا ب شکن مقابلے میں صرف ایک پوائنٹ 40-39 کے فرق سے مات دے کر قیمتی پوائنٹس اپنے کھا تے میں درج کر الیے ۔ سینٹ پیٹرک کے اریب حسین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور 35 پوائنٹس بنائے مگر ٹیم کو شکست سے بچانے میں نا کام رہے ۔ فاتح ٹیم کے یو سف علی خان عمد گی سے کھیلتے ہوئے 20 اور فہد خالد نے 6 پوائنٹس اسکور کیے۔ دوسرے میچ میں گروپ "B" میں دی CAS اسکول نے حریف جنر یشن اسکول کو 35-30 پوائنٹس سے زیر کر لیا۔ فاتح ٹیم کے رامش نا صر اور منہا س صابر 17-17 پوائنٹس اور ارسلان محمد نے 6 پو ائنٹس اسکو ر کیئے جبکہ دوسری جا نب سے جو زل خر م 14 اور سمیر اے خان نے 8 پوائنٹس بنائے ۔ تیسرے میچ میں گروپ "A" میں دی سٹی اسکول گلشن "A" لیول نے جعفر پبلک اسکول کو آسا ن مقابلے میں 61-8 پو ائنٹس کے بڑے ما رجن سے ہر ا کر ایو نٹ میں مسلسل دوسری کا میا بی کے ساتھ اپنے پوائنٹس کی تعداد کو ڈبل کر لیا ۔ فاتح ٹیم کے ایس شہر یا ر نے ٹورنا منٹ میں اپنی عمدہ کا رکر دگی کو جاری رکھتے ہوئے انفر ادی 18 ، ایس فراز علی نے 13 اور ایس قطب الدین نے 11 پو ائنٹس بنائے ۔ دوسری جانب سے طلحہ شفیع نے 4 پوائنٹس بنائے ۔ چوتھے میچ میں گروپ "D" میں KN اکیڈ می نے بے ویو ہائی اسکول کو یکطرفہ مقا بلے میں 57-15 پو ائنٹس سے قا بو کر لیا KN اکیڈمی کے کا مر ان خا ن نے شاند ار کھیل کا مظاہر ہ کر تے ہوئے انفر ادی 28 پو ائنٹس بنا کر اپنی ٹیم کو کا میا بی کی راہ پر گا مز ن کیا ، عامرغلا م نے 9 اور فتح محمد نے 8 پوائنٹس کا اضا فہ کیا ۔ بے ویو کی طر ف سے اشر ممتا ز نے 6 اور محمد واجد نے 5 پوائنٹس بنائے ۔ ریفریری کے فرائض یعقو ب قادری ، رضا آغا ، آصف محمو د ، غلا م رسول، ظفرا قبال اور طا رق حسین نے انجا م دیئے ، ٹیبل آفیشل کی ذمہ داری لائمہ خاتون اور صوبیہ صغر نے نبھائی جبکہ الیکٹر انک اسکو ر بورڈ سجا د اکبر نے آپریٹ کیا ۔سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے، مصباح الحق
لاہور(سی ایم لنکس ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنے کی کوشش کرے گی، مرلی دھرن کی غیر موجودگی میں حریف ٹیم کو آسان نہیں لیا جاسکتا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے، کسی ایک کھلاڑی پر بھروسہ کرنا درست نہیں، سری لنکا کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں ایسے بالرز ہیں جو مخالف ٹیم کو آو?ٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سیریز کے دوران ریفرل سسٹم کا ہونا خوش آئند ہے، مرلی دھرن کے بغیر سری لنکن بالنگ کو کمزور نہیں سمجھنا چاہئے۔
فرانس اور ویلز کی ٹیمیں ساتویں عالمی کپ رگبی ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں کل پنجہ آزما ہونگی
ویلنگٹن(سی ایم لنکس ) ساتویں عالمی کپ رگبی ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل مرحلہ کل( ہفتہ) سے شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں فرانس اور ویلز کی ٹیمیں عالمی کپ رگبی ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں (کل) ایڈن پارک آکلینڈ کے مقام پر پنجہ آزما ہونگی۔ نیوزی لینڈ میں جاری رگبی ورلڈ کپ میں دنیا بھر سے 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے مدمقابل ہوئیں تاہم اب تک16 ٹیمیں ناکامی کے بعد ایونٹ سے باہر ہو چکی ہیںجبکہ چار بہترین ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کے سیمی فائنلز 15 اور 16 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جن کے بعد عالمی کپ رگبی کی دو بہترین ٹیموں کے درمیان فائنل معرکہ 23 اکتوبر کو آکلینڈ میں ہوگا جس سے قبل ورلڈ کپ رگبی ٹورنامنٹ میں تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے میچ 21 اکتوبر کو کھیلا جائیگا ۔
12/10/2011
شنگھائی ماسٹرزٹینس:پاک بھارت جوڑی آج ڈبلزایونٹ میں میچ کھیلے گی
شنگھائی(سی ایم لنکس )پاکستان کے اعصام الحق آج ڈبلز ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے جبکہامریکا کے اینڈی راڈک شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راو ¿نڈ میں پہنچ گئے ہیں۔چین کے شہر شنگھائی میں جاری ایونٹ میں امریکا کے اینڈی راڈک نے بلغاریہ کے گریگور دیمتروف کو باآسانی شکست دے کر تیسرے مرحلے میں جگہ بنائی۔ ان کی جیت کا اسکور سات،چھ اور سات پانچ رہا۔ امریکا کے مارڈی فش اور رانس کے مائیکل لوڈرا شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ پاکستان کے اعصام الحق اپنے بھارتی پارٹنر روہن بوپنا کے ساتھ آج ڈبلز ایونٹ کے دوسرے راو ¿نڈ میں میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، ان کا مقابلہ برازیل کے برونو سوریز اور اسپین کے نکولس المیگرو سے ہوگا۔
میں نے بورڈ کے مالی معاملات درست کئے، اعجاز بٹ
لاہور (سی ایم لنکس )پی سی بی کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے تین سالہ دور میں بورڈ کے مالی معاملات درست کئے اورپلئیرپاورکا خاتمہ کیا۔ لاہور میں آج نیوز کے نمائندے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پی سی بی کے سبکدوش ہونے والے چیئرمین اعجاز بٹ نے کہا کہ میرے دور میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا اور ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی،انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ذکاءاشرف اپنے دور میں کرکٹ کو فروغ دیں گے۔
پاکستانی کھلاڑی شاہد آفریدی کو ہٹانا چاہتے تھے، مظہرمجید
لندن(سی ایم لنکس )بکی مظہر مجید نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز پیسے کی خاطر ون ڈے انٹرنیشنلز اور ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم اور کیپٹن شاہد آفریدی کو مشکلات میں ڈالنے کے لیے تیار تھے۔ یہ بات انہوں نے لندن میں ساو ¿تھ وارک کراو ¿ن کورٹ میں ہونیوالی سماعت کے موقع پر کہی۔مظہر مجید نے سماعت کے موقع پر الزام عائد کیا کہ کہا کہ پاکستانی کھلاڑی کپتان شاہد آفریدی کی جگہ سلمان بٹ کو ہر صورت میں کپتان کی حیثیت سے دیکھنا چاہتے تھے، اور میچز بک کرانے کیلیے بھی تیار تھے، سماعت کے دوران عدالت میں ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ اور فاسٹ بولر محمد آصف کی بکی مظہر مجید کے ساتھ ہونیوالی ملاقات کی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔
علیم ڈار کا ایشین جونیئر باڈی بلڈنگ چیمپین شپ ونر کو انعام
کراچی(سی ایم لنکس )کرکٹ امپائیر علیم ڈار نے ایشین جونیئر باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی تن ساز اویس سجاد کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں ایک لاکھ روپے کا چیک دیا۔ حال ہی میں بنکاک میں ہونے والی ایشین جونیئر باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں اویس سجاد نے بھارت تن ساز کو شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔علیم ڈار کا کہنا ہے کہ نوجوان تن ساز نے سونے کا تمغہ حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ ایسے کھلاڑیوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی ہونی چاہیئے۔ اویس سجاد نے اس حوصلہ افزائی پر علیم ڈار کا شکریہ ادا کیا اور ان کے جزبے کو سراہا۔
ڈنمارک پرتگال کو ہرا کریورو فٹ بال چیمپیئن شپ کیلئے کوالیفائی
کوپن ہیگن(سی ایم لنکس )ڈنمارک نے پرتگال کو ہرا کر یورو فٹ بال چیمپیئن شپ کے لیے کو لیفائی کر لیا ہے۔1992 میں یورو ٹائی جیتنے والی ڈنمارک کی فٹ بال ٹیم نے منگل کے روزہوم گراو ¿نڈ میں ہونے والے میچ میں تگال کو 1-2سے ہرا کر اگلے سال ہونے والی یورو چیمپیئن شپ کے لیے جگہ بنا لی ہے دلچسپ مقابلے میں دنمارک کے کرہون دہلی نے میچ کے پہلے ہاف کے تیر ہویں منٹ میں گول کر کے بر تری دلائی ،جبکہ دوسرا گول ایلسیو نے ساٹھویں منٹ میں کیا پرتگال کی طرف سے واحد گول رونالڈو نے دوسرے ہاف میں پلینٹی کک پرکیا۔
ساو?تھ ایشین بیچ گیمز: پاکستان نے کبڈی ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا
ہمبنٹوٹا(سی ایم لنکس ) پاکستان نے پہلے ساو ¿تھ ایشین بیچ گیمزکے کبڈی ایونٹ میں بھارت کوشکست دے کرگولڈ میڈل جیت لیا۔ سری لنکا کے ساحلی شہرہمبنٹوٹا میں جاری ساو ¿تھ ایشین بیچ گیمزکے کبڈی ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو تینتیس کے مقابلے میں بیالیس پوائنٹس سے شکست دے کرطلائی تمغہ جیتا۔ پاکستان نے پول میچ میں بھی بھارت کوشکست سے دو چارکیا تھا۔ پاکستان نے بھارت سے گزشتہ سال مسقط میں ہونیوالے ایشین بیچ گیمزکے فائنل کی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔ پاکستان کے نعیم احمد نے لائف سیونگ بورڈ ریس میں کانسی کا تمغہ اپنے سینے پرسجایا۔ مردوں کے ہینڈبال ایونٹ میں آج پاکستان کا مقابلہ افغانستان اورسری لنکا سے ہوگا جبکہ ویمن نیٹ بال میں قومی ٹیم مالدیپ کے مدمقابل آئے گی۔
مشعل اوباما کا جمپ لگانے کا رکارڈ بنانے کی کوش
واشنگٹن (سی ایم لنکس ) امریکا کی خاتون اول مشعل اوباما نے اسکول کے سیکڑوں بچوں کے ہمراہ جمپ لگانے کا عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے،واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاو ¿س کے لان پر ورجینیا اور میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے چار سو سے زائد اسکول کے طلبا کے ساتھ مشعل اوباما نے جمپ لگائی،جس کا مقصد نیا عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش تھی،انہوں نے مسلسل ایک منٹ تک بچوں کے ساتھ جمپ ماری، آج شام تک دنیا بھر سے بیس ہزارچار سو سے زائد افراد ایک ساتھ جمپ لگا کر نیا عالمی رکارڈ بنانا ہوگا،صحت مند کھانے اور ایکسرسائز کی حامی امریکی خاتون اول کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ ایک عالمی رکارڈ ہی نہیں ایکسرسائز بھی ہے۔
- فرانس ،ڈنمارک اور سوئیڈن یورو کپ فٹبال 2012میں پہنچ گئے
کراچی(سی ایم لنکس )فرانس، ڈنمارک اور سوئیڈن نے یوروکپ فٹ بال 2012 کے لئے کوالیفائی کرلیا، دوسری جانب ورلڈ کپ کوالی فائنگ میچز میں اردن، آسٹریلیا اور قطر کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔اگلے سال پولینڈ اور یوکرین میں ہونے والییورو کپ 2012کے لئے کوالی فائنگ میچز کا سلسلہ جاری ہے، فرانس نے ہوم گراو ¿نڈ پر بوسنیا کے خلاف ایک، ایک سے ڈرا میچ کھیل کر کے مین راو ¿نڈ کے لیے کوالیفائی کیا،ڈنمارک کی ٹیم کو پرتگال کے خلاف دو، ایک کی فتح نے مین راو ¿نڈ میں پہنچادیا۔سلووینیا سے شکست کے بعدسربیا کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے جبکہ عالمی چیمپئن اسپین، اٹلی اور جرمنی نے بھی اپنے میچز جیت لئے۔دوسری جانب 2014 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے کوالی فائنگ میچز میں اردن نے سنگاپور کو تین صفر سے شکست دی۔آسٹریلیا نے اومان کے خلاف تین گول اسکور کئے، اومانی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔تھائی لینڈ اور سعودی عرب کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا جبکہ قطر نے انڈونیشیا کو تین دو سے ہرا دیا۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔