بلاول بھٹواورآصف زرداری کا دورہ لاہور موٴخر



کراچی(سی ایم لنکس) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کا دورہ لاہور موخر ہوگیا۔دونوں رہنماء اب مئی کے پہلے ہفتے میں لاہور آئیں گے۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اٹھائیس اپریل تک ایک ہفتے کے دورے پر لاہور آنا تھا۔دورے کے دوران انہوں نے پارٹی کارکنان اور سیاسی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کرنی تھی۔پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماء اب مئی کے پہلے ہفتے میں لاہور کا دورہ کریں گے۔دورے کے انتظامات کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں،جن میں استقبالیہ،سکیورٹی اور کلچرل شو کمیٹیاں شامل ہیں۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت



کراچی(سی ایم لنکس)سندھ میں حزب اختلاف جماعت متحدہ قومی موومنٹ سندھ حکومت میں شمولیت اختیار کرنے جارہی ہے،کئی دنوں سے جاری اس خبر کی تصدیق ہوگئی ہے،ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ایم کیو ایم کے وزرا آج شام گورنر ہاوٴس میں حلف اٹھائیں گے، ترجمان کے مطابق فیصل سبزواری کو وزارت امور نوجوان کا قلم دان دیا جائے گا،عبدالرروٴف صدیقی کو کامرس اور صغیر احمد کو صحت کا محکمہ دیا جائے گا،عادل صدیقی اور عبدالحسیب کو وزیر اعلی ٰکا مشیر بنایا جا رہا ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

رانی مکر جی نے ادیتا چو پڑا سے شادی کرلی


 


ممبئی (سی ایم لنکس)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکرجی نے یش راج فلمزکے پروڈیوسر اور ہدایت کار ادیتا چو پڑا سے شادی کرلی ہے۔شادی کی یہ تقریب21اپریل کو اٹلی میں خفیہ طور پر منعقد کی گئی جس میں دلہا دلہن کے اہل خانہ کے علاوہ صرف چند ایک دوست احباب بھی مو جود تھے۔یش راج فلمز کے مارکیٹنگ اور کمیو نی کیشن کے وائس پریذیڈنٹ رفیق گینگ جی نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے رانی اورادیتا کو شادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ا ن کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ ادیتا چو پڑا نے رانی مکر جی سے دوسری شادی کی ہے جنہوں نے رانی کیلئے2009 میں اپنی پہلی اہلیہ پائل کھنہ کو طلاق دے دی تھی۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

ایم کیو ایم نے حکومت سندھ میں شمولیت کو حتمی شکل دیدی

کراچی(سی ایم لنکس) رحمن ملک کا جادو پھر چل گیا، ایم کیو ایم نے حکومت سندھ میں شمولیت کو حتمی شکل دے دی ، بڑے بجٹ والی دو وزارتیں ایم کیو ایم کو دینے کا فیصلہ۔ وزراء آج حلف اٹھائیں گے۔ایم کیو ایم ، پیپلزپارٹی میں رابطہ پل کا ہمیشہ سے کردار ادا کرنے والے رحمن بابا کا جادو ایک مرتبہ پھر چل گیا،، رحمان ملک ملے ایم کیوایم کی اعلی قیادت سے ، آج گورنر سندھ سے بھی ملاقات کی ، پہنچایا آصف زرداری کا پیغام اور کردیئے ایم کیو ایم کے تحفظات دور،رحمن ملک ، گورنر ملاقات میں ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کا فارمولا طے پاگیا ، بڑے بجٹ کی دو وزارتیں ایم کیو ایم کو مل گئیں ، جبکہ وزیر اعلیٰ کے دو مشیر اور ایک معاون خصوصی بھی ایم کیو ایم سے لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ یوں جب رحمان ملک گورنر ہاوس سے نکلے تو گورنر ہاوس کے ترجمان تقریب حلف برداری کا اعلان کردیا، گویا رحمان بابا کی جادو کی چھڑی نے پھر کام کردکھایا۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>





کراچی بدامنی کیس،اسمگلنگ کی روک تھام کی ہدایت

کراچی(سی ایم لنکس) سپریم کورٹ نے کراچی بد امنی عملدرآمد کیس میں کہا ہے کہ کوسٹ گارڈ میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ،اور اے این ایف سمیت دیگرادارے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات کریں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کراچی بد امنی عملدرآمد کیس کی سماعت کے بعد عبوری حکم نامہ جاری کیا جس میں عدالت کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز سمیت وفاقی اداروں کا فوری اجلاس بلایا جائے اورامن امان کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے، صرف پولیس اور رینجرز پر ہی صورت حال کو نہ چھوڑا جائے اب وقت نہں ہے کہ تاخیر کی جائے کوئی یہ نہیں سمجھہ رہا کہ یہ ہمارا شہر ہے ،ہمارا ملک ہے۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ اداروں کو انسداد دہشت گردی کے لیے اختیارات واپس دیئے جائٰیں ، اپنے عبوری حکم میں مزید کہا کہ ہمارے لیے حیرت انگیز ہے کہ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے مافیاز کے بارے میں جانتے ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جاتی جبکہ یہ تاثر بھی مل رہا ہے کہ جرائم اور منشیات اور اسلحہ کی اسمگلنگ سے جو پیسہ مل رہاہے اس کی روک تھام کے لیے کوئی سدباب نہیں کیا گیا جبکہ ڈرگ مافیا آزاد ہے سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>



 
مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے برطانوی وزیرخارجہ سے بات کی، وزیراعظم
لندن(سی ایم لنکس) وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے برطانوی وزیرخارجہ سے بات کی ہے، بھارت کو مسئلے کے حل کیلئے کسی تیسرے فریق کی شمولیت پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ برطانیہ کے وزیرخارجہ کے ساتھ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر بات چیت ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر پر کسی فریق کے کردار کو نہیں مانتا، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ کسی تیسرے فریق کا کردار ہونا چاہئے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل میں کشمیری، پاکستان اور بھارت کا کردار ہونا چاہئے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ دوستی، اچھے تعلقات اور تجارت کا فروغ چاہتے ہیں۔نوازشریف نے کہا کہ ہم نے امریکا سے ہمیشہ کہا ہے کہ ہمیں ایڈ نہیں ٹریڈ چاہئے، سہہ فریقی اجلاس میں افغانستان میں امن کے حوالے سے بات چیت کی گئی، افغانستان کا امن پاکستان کے استحکام کیلئے ضروری ہے، اور اس اس کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے،اس موقع پر نوازشریف نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت بھی کی۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا


 July 20, 2012
کراچی(سی ایم لنکس) پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا، پہلا روزہ اکیس جولائی بروز ہفتہ ہو گا۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔ اجلاس کے بعد رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر آنے کی شہادیں ملنے کا بتاتے ہوئے باقاعدہ اعلان کیا کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔ بنوں میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا جبکہ اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف علاقوں میں مطلع ابرآلود ہونے کے باعث چاند نظر نہیں آسکا۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

پاکستان میں غریب ہونا 302 سے بڑا جرم بن گیا ہے،جسٹس خلجی


پشاور(سی ایم لنکس)عظمیٰ ایوب کیس کی سماعت کے دوران جسٹس خلجی عارف نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان میں غریب ہونا تین سو دو سے بڑا جرم بن گیا ہے ۔ غریب ہو کر بولنا اس سے بھی بڑا جرم ہے ۔عظمیٰ ایوب قتل کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔ عظمی ایوب کے وکیل انیس جیلانی نے دلائل میں کہا کہ عظمی ایوب کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پولیس موجودگی میں ان کے بھائی کو قتل کردیا گیا۔ ملزمان کا ابھی تک ٹرائل شروع نہیں ہوسکا جبکہ پشاور ہائی کورٹ نے ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا۔ جسٹس خلجی عارف حسین نے ریمارکس میں کہا کہ پاکستان میں غریب ہو نا تین سو دو سے بھی بڑا جرم بن گیا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ عظمی ایوب اور اس کے ورثہ کو ایف آئی آر کے اندران کے لیے در بدر کی ٹھو کریں کھانا پڑی ۔ ملزمان کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ عظمی ایوب کا زیادتی کا الزام میڈیکل رپورٹ کے بعد ثابت نہیں ہوسکا۔ مقدمہ کی مزید سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی ۔


مکمل تحریر اور تبصرے >>>

ابراہیم ضیاء نےآزاد کشمیر کے نئے چیف جسٹس کاعہدہ سنبھال لیا


 

July 20, 2012,
اسلام آباد (سی ایم لنکس) جسٹس چودھری ابراہیم ضیاء آزاد جموں وکشمیر نے نئے چیف جسٹس کاعہدہ سنبھالنے کے لئے حلف اٹھا لیا۔ آزاد جموں وکشمیر کے صدر حاجی سردار یعقوب خان نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے سینئر موسٹ جج جسٹس محمد ابراہیم ضیاء سے سپریم کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا ۔اس موقع پر سیکرٹری قانون محمد ادریس تبسم نے قائمقام چیف جسٹس کی تقرری کا نوٹیفیکیشن پڑھ کر سنایا۔ تقریب حلف برداری میں چیف جسٹس ہائی کورٹ غلام مصطفی سپریم کورٹ کے جج جسٹس راجہ سعید اکرم،سینئر کورٹ کے جسٹس عبدالرشید نے شرکت کی۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

آرمی ایکٹ کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور


 

July 20, 2012,
اسلام آباد (سی ایم لنکس) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سزا کی وجوہات نہ بتانے کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی۔ سماعت اگست کے آخری ہفتے میں ہو گی۔ فوجی عدالتوں میں سزا کی وجوہات نہ بتانے کے خلاف دائر درخواست میں سپریم کورٹ نے اہم آئینی نکات کی وضاحت کیلئے اٹارنی جنرل کو بھی طلب کر لیا۔ جیگ برانچ کے نمائندے میجر شاہ جہاں کا کہنا تھا کہ عدالتی  فیصلے کے مطابق ملزمان کو  اپیل کا حق ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وجوہات نہیں بتائی جاتیں تو اپیل کیسے کی جائے گی۔ سول عدالتیں تو قتل کے جرم میں بھی سزا کی وجوہات بتاتی ہیں۔ فوجی عدالت صرف دو لفظ کہتی ہے کہ جرم ثابت ہو گیا۔ جسٹس ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ وجوہات کا علم نہیں ہو گا تو فئیر ٹرائل نہیں ہو سکتا۔ آئین کے تحت فیئر ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

پشاور ہائیکورٹ کے 4 نئے ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھا لیا



July 20, 2012, 
پشاور(سی ایم لنکس) پشاور ہائی کورٹ کے چار نئے ایڈیشنل ججوں نے عہدے کاحلف اٹھا لیا، نئے ججوں کے حلف کے بعد پشاور ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد چودہ ہو گئی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے چارنئے ایڈیشنل ججوں کی حلف برداری کی تقریب ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے ججوں سے حلف لیا۔ نئے ججوں میں جسٹس مسز ارشاد قیصر، جسٹس شاہ جہاں خان، جسٹس اخونزادہ روح الامین خان اور جسٹس اسد اللہ خان چکمنی شامل ہیں۔ جبکہ ایک خاتون جج بھی شامل ہیں۔ نئے ججوں کے حلف کے بعد پشاور ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد چودہ ہو گئی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں اب بھی چھ ججز کی کمی ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

کراچی سی آئی ڈی نے 11 افراد کی گرفتاری ظاہر کر دی

July 20, 2012,
کراچی(سی ایم لنکس)  کراچی سی آئی ڈی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رکن اور ایک ٹارگٹ کلر سمیت گیارہ افراد کی گرفتاری ظاہر کردی ادھر یونیورسٹی روڈ سے برآمد ہونے والے بم کو ناکارہ بنا کر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے رپورٹ ارسال کردی۔ سی آئی ڈی کی مخصوص ٹیموں نے شہر کے تین مختلف علاقوں میں کارروائی کی جہاں سے مجموعی طور پر گیارہ افراد گرفتار کئے گئے جن کے قبضے سے چھ ٹی ٹی پستول، چھ نائن ایم ایم پستول اور بڑی تعداد میں کارتوس برآمد ہوئے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی محمد اسلم خان کے مطابق گرفتار ملزمان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ایک رکن نصیب اللہ عرف موسٰی بھی شامل ہے جب کہ ایک کارروائی میں محبوب علی نامی شخص گرفتار ہوا جس نے دوران تفتیش پندرہ افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ ان کے علاوہ گرفتار نو افراد ایسے ہیں جو ڈکیتی، رہزنی، اسٹریٹ کرائم سمیت اور جرائم کی دیگر وارداتوں ملوث رہے ہیں۔ ادھر یونیورسٹی روڈ سے برآمد ہونے والے بم کو ناکارہ بنا کر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔پندرہ کلو گرام وزنی بم صفورہ چورنگی کے قریب یونیورسٹی روڈ پر واقع نجی اسکول کی بیرونی دیوار کے ساتھ نصب تھا۔ جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کیا اور بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرلیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر بم کا مکمل جائزہ لیا اور انتہائی مہارت کے ساتھ اسے ناکارہ بنادیا۔ بم کو پھاڑنے کے لئے دو ڈیٹونیٹر نصب کئے گئے تھے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بتایا کہ صفورہ سے برآمد ہونے والا بم چہلم دھماکے کے بعد جناح اسپتال اور گزشتہ دنوں سچل رینجرز کے ہیڈ کواٹر سے برآمد ہونے والے بموں سے مماثلت رکھتا ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

بلوچستان: بجلی بحران سنگین، 16 اضلاع میں 3 روز سے تاریکی



July 20, 2012,  
کوئٹہ(سی ایم لنکس)  بلوچستان میں بجلی کا بحران بدستور جاری صوبے کے سولہ اضلاع گذشتہ تین دنوں سے تاریکی میں ڈوبے ہیں۔ بحران کے باعث کوئٹہ میں اٹھارہ سے بیس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ ساٹھ میگا واٹ بجلی شہر کے مختلف فیڈز کو باری باری دی جارہی ہے۔ کیسکو حکام کے مطابق کوئٹہ میں موجود نجی پاور ہاؤس کو بھی چلایا جارہا ہے جس کے بعد سو میگا واٹ بجلی کوئٹہ کے لیئے دستیاب ہوجائے گی۔ کیسکو حکام نے دعویٰ کیاہے کہ آج شام تک اوچ پاور ہاؤس مکمل طور پر کام شروع کردے گا جس کے بعد معول کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔ دو روز قبل اوچ پاور ہاؤس میں فنی خرابی کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سولہ اضلاع بجلی سے محروم ہوگئے تھے۔ کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے متاثرہ تمام اضلاع کو تاحال بجلی سپلائی نہیں کی جاسکی۔ بجلی کی قلت سے کوئٹہ میں کاروبار زندگی معطل اور پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ واسا نے بھی بجلی کا بحران ختم ہونے کے بعد کوئٹہ میں پانی کی سپلائی بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

پاکستان، افغانستان اور برطانیہ کا قیام امن کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق


کابل (سی ایم لنکس) پاکستان، افغانستان اور برطانیہ نے خطے میں قیام امن کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ برطانیہ نے پاکستان اور افغانستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ملحقہ سرحدی علاقوں میں شرپسند عناصر کے خلاف مشترکہ کارروائی کریں۔افغان صدر حامد کرزئی، پاکستانی وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے درمیان سہ فریقی ملاقات بھی ہوئی جس میں تینوں رہنماﺅں نے افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کےلئے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا عزم ظاہر کیا۔ تینوں ملکوں کے اعلیٰ حکام کے درمیان باہمی ملاقات کے ایجنڈے میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کے واقعات اور التواء کے شکار افغان امن عمل کی بحالی جیسے معاملات سرفہرست تھے۔ اس سے قبل برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور افغان صدر حامد کرزئی کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گرد جو افغانستان کو نقصان پہنچاتے ہیں وہی دہشت گرد ہیں جو پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ ہمیں اس مشترکہ جنگ میں مل کر حصہ لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس جانب پیشرفت کررہے ہیں اور یہ اسی طرح ہماری لڑائی ہے جس طرح یہ افغانستان اور پاکستان کی جنگ ہے۔ ڈیوڈ کیمرون نے طالبان کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا کہ عالمی برادری 2014ء میں نیٹو فورسز کے انخلاء کے بعد افغان حکومت کی حمایت جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شکاگو میں نیٹو کانفرنس میں لیا گیا فیصلہ طالبان کیلئے ایک واضح پیغام ہے کہ ہم 2014ء کے بعد بھی افغانستان کے پختہ دوست اور اتحادی رہیں گے۔ اافغانستان سے فوجی انخلاء کے حوالے سے کیمرون کا کہنا تھا کہ جونہی افغان فورسز مکمل طور پر تیار ہونگی ہم فوج میں کمی لانے کے قابل ہونگے اور یہ اقدام سوچ سمجھ کر اٹھایا جائے گا۔ اس سے قبل وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور افغان صدر درمیان ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم کے ترجمان اکرم شہیدی نے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم نے افغان حکومت پر سرحد پار شدت پسندوں کے حملے روکنے کے اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مصالحتی بات چیت کی حمایت کرتا ہے تاہم اس سے ملک پر تشویش ناک اثرات مرتب نہیں ہونے چاہیں۔ برطانوی وزیراعظم سے ملاقات اور بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ پاکستان افغانستان اور برطانوی قیادت کے درمیان بات چیت کی یہ تجویز ڈیوڈ کیمرون نے پیش کی تھی اور اس سے قبل تینوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی کرزئی نے کہا کہ آج پہلا موقع ہے کہ تینوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت مل بیٹھ کر دہشتگردوں سے نمٹنے کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کرنے پر غور کیلئے اکٹھی ہوئی۔

مکمل تحریر اور تبصرے >>>

پاکستان کی سلامتی وبقاء پر خطرات منڈلارہے ہیں،الطاف حسین


کراچی(سی ایم لنکس) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کی سلامتی وبقاء پر خطرات منڈلارہے ہیں، پاکستان کا وجود، اس کی سالمیت اور خودمختاری داوٴ پر لگی ہوئی ہے لیکن بدقسمتی سے اس نازک وقت میں بھی ہمارے سیاستداں ،پاکستان کی بقاء کی فکر کرنے کے بجائے اقتدار کی رسہ کشی میں مصروف ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں انتہائی فکرانگیز لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حال ہی میں امریکی کانگریس اور سینیٹ نے ایک عسکری تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قراردیکر اس کے خلاف پاکستان سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، اگر خدانخواستہ اس تنظیم کا کوئی رہنما پاکستان سے باہر کسی قسم کی منفی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا یا غیرملکی قوتوں کو اسامہ بن لادن کی طرح پاکستان سے برآمد ہو اتو اس کی بنیاد پرامریکہ کی جانب سے پاکستان کو دہشت گرد ملک قراردیا جاسکتا ہے اوراگر ایسا ہوا تو یہ پاکستان کے مستقبل کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔الطاف حسین نے کہاکہ کل کے تمام عالمی رسائل وجرائد میں یہ خبر ہے کہ پاکستان کی سمندری حدود کے قریب بحیرہ عرب میں متعدد امریکی بحری بیڑے پہنچ چکے ہیں جن پر جدید میزائل اور توپوں سے لیس جنگی جہاز موجود ہیں ۔ میں اس سے قبل بھی اپنے خطابات میں اشارہ دے چکا ہوں کہ بلوچستان کے ساحل پر امریکی بحیریہ کے بیڑے پہنچ چکے ہیں مگرکسی نے اس پر توجہ نہں دی۔انہوں نے عالمی رسائل وجرائد میں آنے والے دفاعی تجزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ مستقبل میں خطے میں جنگ کا آغاز افغانستان سے ہوگا اور افغانستان ،پاکستان پر حملہ کرے گا جہاں نیٹو افواج پہلے ہی موجود ہیں ۔ اس نازک صورتحال سے نمٹنے اور پاکستان کو بچانے کیلئے ضروری ہے کہ ملک وقوم کو اندرونی طورپر مضبوط ومستحکم کیا جائے ، حکومت، عدلیہ، عسکری اداروں اوراپوزیشن کے مابین محاذ آرائی کا خاتمہ کیا جائے ، پاکستان کی سلامتی وبقاء کو یقینی بنانے کیلئے گول میز کانفرنس طلب کی جائے اور اس کانفرنس میں عسکری قیادت ، سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماوٴں اور دانشوروں کو مدعو کیا جائے اورموجودہ حالات کے تناظر میں اس کانفرنس میں ٹھوس فیصلے کیے جائیں الطاف حسین نے کہاکہ موجودہ نازک ترین حالات میں پاکستان کو بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک سے دوستانہ تعلقات قائم کرنے چاہئیں اوربھارت کو بھی چاہئے کہ وہ خطے میں قیام امن اورخطے کے تمام ممالک کے درمیان دوستی کی راہ ہموار کرنے میں مثبت کردار ادا کرے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مسئلہ کے حل کیلئے بلوچ عوام کوان کے حقوق دینا ہونگے اوراگران کی بعض کڑی شرائط ماننے سے پاکستان کی سلامتی یقینی بنائی جاسکے تو ان شرائط کو مان لینا چاہئے کیونکہ قومی سلامتی کویقینی بنانے کیلئے بسااوقات کڑوے گھونٹ بھی پئے جاتے ہیں۔

  
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

مفاد پرست ٹولہ ملک کی تباہی کا ذمہ دار ہے، نواز شریف


 

July 19, 2012,
کراچی(سی ایم لنکس) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ  میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مفاد پرست لوگ اکٹھے بیٹھے ہیں اور یہی ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، اگر ملک میں آئین و  قانون کی بالادستی ہوتی تو آج وطن عزیز کو ایسے سنگین بحرانوں کا سامنا نہ کرنا پڑتا، نواز لیگ میثاق جمہوریت پر آج بھی قائم ہے، گالی گلوچ اورکیچڑ اچھالنے کی سیاست اب ختم ہونی چاہیے، ملک کو بے داغ قیادت اور صرف ستھرے لوگوں کی ضرورت ہے، عوام اب ماورائے آئین کوئی اقدام قبول نہیں کرینگے، نواز لیگ سندھ کی تقسیم کی حامی نہیں اور نہ ہی  ایسے اقدام کی حمایت کریگی، سندھ  یونائیٹڈ پارٹی سے میثاق سندھ پر دستخط کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم کبھی بھی مفاد پرستی کی سیاست کے حامی نہیں رہے، ہم نے ہمیشہ ایسی سیاست کا ساتھ دیا جس کے ذریعے پاکستان ترقی کرے،  گالیوں کی سیاست سے ہمیں پرہیز کرنا چاہیے، ہمیں چاہیے کہ ہم ایشوز  پر بات کریں، آج  ہم جب صدر زرداری کی سیاست پر بات کرتے ہیں تو ایشوز پر بات کرتے ہیں ان پر کیچڑ نہیں اچھالتے لیکن آج سیاست میں لوگ اپنا مقام بنانے کے لیے  ایک دوسرے پر کیچڑ  اچھالتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مجھے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے،بہت اچھا لگا کوئی شرم نہیں آئی، ہم مکمل طور پر اس پر کام کرینگے۔  ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں مفاد پرستی کی سیاست نہ ہو لیکن یہاں ڈکٹیٹروں نے آکر پاکستان کو تباہ کردیا،  اگر ڈکٹیٹر نہ آتے تو آج پاکستان بلندیوں کو چھو رہا ہوتا، ہم سمجھتے ہیں کہ اگر پاکستان کو دستور کے مطابق چلنے دیا جاتا تو پاکستان آج دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہوتا لیکن افسوس کہ اب بہت دیر ہوگئی ہے،  بہت کچھ آگے چلا گیا ہے۔   نواز شریف نے کہا کہ جب صوبوں کو تسلیم کرنے کی بات کی جارہی تھی تو سب سے پہلے میں نے کہا کہ نئے صوبوں کے خلاف نہیں لیکن سندھ کی تقسیم برداشت نہیں کرینگے، میں سمجھتا ہوں کہ پارٹی وہ ہے جو ملک کو ایک نظر سے دیکھے، تفریق نہ کرے اور عوام کو دھوکہ نہ دے۔  ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو ملک کی حالت کی ہے وہ انتہائی  افسوسناک ہے، کرپشن نے ملک کے ادارے کھوکھلے کردیئے ہیں، قتل و غارت عروج پر ہے، اسلام آباد میں سب مفاد پرستی کی سیاست کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

ملتان : ضمنی انتخاب ،عبدالقادر گیلانی کامیاب،غیر سرکاری نتائج

July 19, 2012,
ملتان(سی ایم لنکس) ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو اکاون پر ضمنی انتخابات میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قرار دے دیئے گئے ۔ ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو اکاون پر ضمنی انتخابات میں پولنگ آج صبح شروع ہوئی، حلقے میں دو سو پینتالیس پولنگ اسٹیشن اور سات سو بارہ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ۔ حلقے میں تین لاکھ سات ہزار آٹھ سو اکہتر رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو اکاون پر ضمنی انتخابات میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کامیاب ہوگئے ہیں ۔انہوں نے چونسٹھ ہزار چھ سو ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل شوکت حیات بوسن نے ساٹھ ہزار پانچ سو تیس ووٹ حاصل کیے۔ پولنگ کے دوران سیاسی کارکنوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔پولنگ کے دوران بند بوسن کے علاقے میں ایک پولنگ اسٹیشن پر سیاسی کارکنوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی،جبکہ نواب پور روڈ کی پولنگ اسٹیشن پر ووٹر پرچیاں نہ ملنے پر الیکشن کمیشن کے عملے اور ووٹرز کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے دیے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی بھی اطلاعات موصول ہو ئیں۔پولنگ کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

ملک میں کوئی آئینی بحران نہیں ،زرداری

کراچی(سی ایم لنکس)  صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی آئینی بحران نہیں، سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔کراچی میں بلاول ہاوس صدر آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں نے ملاقات کی جس میں صدر زرداری نے کہا کہ جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلزپارٹی نے دیں ،سیاست میں مقابلہ جمہوری طریقے سے ہوتا ہے آئندہ انتخابات اتحادیوں سے مل کر لڑیں گے، صدر زرداری نے کہا کہ ان کے پاس مینڈیٹ ہے اس لیے قانون سازی کرتے رہیں گے،صدرزرداری نے ملاقات مین شریک سندھ سے تعلق رکھنے والے صوبائی اراکین اسمبلی ،وزراء مشیروں اور دیگر رہنماوٴں کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

  
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

چیف الیکشن کمشنر کی حلف برداری کی تقریب تئیس جولائی کو ہوگی


 

July 19, 2012,
اسلام آباد (سی ایم لنکس) چيف اليکشن کمشنر فخرالدين جی ابراہيم کی تقريب حلف برداری تئیس جولائی کو ہوگی۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نو تعینات شدہ چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔حلف برادی کی یہ تقریب پہلے بیس جولائی کو ہونا تھی۔ تاہم فخرالدين جی ابراہيم کی درخواست پر  پروگرام تبديل کيا گيا
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

جعلی ادویات کیس، فارماسسٹ کے نام ای سی ایل ڈالنے پر جواب طلب

July 19, 2012,
لاہور(سی ایم لنکس)  لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی سی جعلی ادویات کیس میں فارماسسٹ کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی امیگریشن سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار پانچ فارماسسٹ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پی آئی سی جعلی ادویات کیس میں ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے، اس کے باوجود ان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، جنہیں خارج کرنے کا حکم صادر کیا جائے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی امیگریشن سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے۔
  
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

پہلے ایٹمی دھماکا کیا، اب اقتدار میں آکر اقتصادی دھماکا بھی کرینگے، نواز شریف


 

July 19, 2012,
کراچی (سی ایم لنکس) ن لیگ کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اب کی بار اقتدار میں آکر معاشی دھماکا کریں گے۔ ساری دنیا جانتی ہے کہ ان کے خاندان کے خلاف ریفرنس کس کی ایماء پر کھولے جارہے ہیں۔میاں نواز شریف کراچی پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ لائونج سے باہر آئے تو صحافیوں کا ہجوم سوالات کے لیئے تیار تھا۔ سندھ آمد کے سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ پورے ملک کی طرح سندھ کے عوام بھی معاشی انقلاب چاہتے ہیں۔ گزشتہ دور حکومت میں بھی انقلابی فیصلے کئے تھے اور اب کی بار موقع ملا تو معاشی دھماکا کریں گے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی ن لیگ میں شمولیت کے امکان پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ شیخ صاحب کی کچھ باتیں اچھی ہوتی ہیں۔ جب نواز شریف سے ان کے خلاف میڈیا کمپین اور نیب ریفرنس کھولے جانے کے بارے میں پوچھا گیا تو براہ راست جواب دینے سے گریز کیا ۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

لاہور ہائیکورٹ :پولیو ویکسین کیخلاف درخواستیں نمٹا دی گئیں

July 19, 2012,
لاہور (سی ایم لنکس)  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ناقص پولیو ویکسین کیخلاف تمام دائر درخواستیں نمٹا تے ہوئے قرار دیا ہے کہ پولیو کے خاتمہ کیلئے محکمہ صحت تمام تر وسائل بروئے کار لائے۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عمرعطابندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو محکمہ صحت کے وکیل کاشف حسین نے عدالت کے روبرو پولیو ویکسین کو محفوظ رکھنے کیلئے باکس پیش کئے اور بتایا کہ پولیو ویکسین سے متعلق تمام انتظامات مکمل ہیں اور ویکسین کو محفوظ جگہ پر رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کو ٹرینینگ بھی دی گئی ہے۔چیف جسٹس نے قرار دیا پولیو کے مریضوں کی تعداد زیرو کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔ چیف جسٹس نے ناقص پولیو ویکسین کیخلاف درخواستیں نمٹادیں۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

علی بابا چالیس چوروں کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بحران ہے،شہبا زشریف



July 19, 2012,
لاہور (سی ایم لنکس) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ علی بابا چالیس چوروں کی کالی کرتوتوں کی وجہ سے ملک میں بجلی کا شدید بحران ہے،جب تک پنجاب کے ساتھ اس ظلم کا خاتمہ نہیں ہوتا،آواز بلند کرتے رہیں گے۔شاہدرہ لاہور میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرائے کے بجلی گھروں کے نام پر قوم کے اربوں روپے لوٹ لئے گئے،جبکہ پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کی پوری گنجائش موجود ہے،حکمرانوں کو لوٹ مار کے سوا کسی چیز سے غرض نہیں،انہوں نے کہا کہ عوام کا دکھ درد بانٹنے اور ان سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی کیمپ لگائے گئے ہیں۔محنت،دیانت اور امانت سے ملک کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے، پاکستان کے حالات ضرور بدلیں گے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

بیرون ملک پاکستانیوں کی بغیر ویزا وطن آمد کیلئے کارڈ کا اجرا 14 اگست کو ہوگا


 

July 19, 2012,
اسلام آباد(سی ایم لنکس) نادرا نے بيرون ملک مقيم 25 لاکھ پاکستانيوں کو ترجیحی سفري، سيکيورٹي اور بينکنگ سميت بغير ويزا پاکستان داخلے ہونے کي سہوليات فراہم کرنے کيلئے جديد سيکيورٹي خصوصيات اور تھرڈ جنريشن چپ کا حامل نائيکوپ کارڈ تيار کرليا جو 14 اگست پر جاري ہوگا. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چيئرمين نادرا طارق ملک نے کہاکہ نادرا نے سمندر پار پاکستانيوں کيلئے نيا اسمارٹ آئيڈينٹٹي کارڈ تيار کرليا ہے جس کي تياري ميں کئي ماہ کا عرصہ لگا، اس کارڈ ميں 26 طبعي سيکيورٹي خصوصيات اور جديد انکرپشن کوڈ استعمال کيا گيا ہے اور يہ عالمي معيار کا بہترين کارڈ ہے. بيرون ممالک مقيم پاکستانيوں کو يہ کارڈ جاري کرنے کيلئے لندن، برمنگھم، مانچسٹر، بريڈ فورڈ اور گلاسگو ميں نئے دفاتر قائم کرنے کا فيصلہ کيا گيا ہے. چيئرمين نادرا کا کہنا تھا کہ کارڈ کے اجراء کي حکومت پاکستان نے منظوري دے دي ہے جس کي تياري صرف اسلام آباد ہيڈ کوارٹر ميں ہوگي اور 14 اگست سے اس کا اجراء کيا جائے گا.
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

توہین عدالت قانون کالعدم قرار دینے پر بحران کا خدشہ ہے ،عرفان قادر



  July 19, 2012,
اسلام آباد(سی ایم لنکس)  اٹارنی جنرل عرفان قادر کہتے ہیں عدالت نے توہین عدالت کے نئے قانون کو کالعدم قراردیا تو بحران پیدا ہو جائے گا،پارلیمنٹ عدالتی تجاویز پر غور کرسکتی ہے لیکن سپریم کورٹ کا خلاف آئین فیصلہ قابل عمل نہیں ہوگا۔سپریم کورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا کہ توہین عدالت مقدمات سے عدالت کی عزت میں اضافہ نہیں ہوتا، بلکہ غلط فیصلوں سے عدلیہ کی تضحیک ہوتی ہوتی ہے ،انہوں نے کہا کہ توہین عدالت کے نئے قانون کے حوالے سے عدالت اچھی تجاویز دے سکتی ہے، جس پر پارلیمنٹ غور کرے گی، عدالت کی تجاویز تسلیم کرنا یا نہ کرنا پارلیمنٹ کی صوابدید ہے، انہوں نے کہا کہ عدالتیں آئین اور قانون سے بالاتر نہیں اور عدالت کا خلاف آئین فیصلہ قابل عمل نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ موجودہ قانون سے پہلے توہین عدالت کا کوئی قانون نہیں تھا،توہین عدالت کا قانون کالعدم قرار دیا گیا تو بحران پیدا ہو جائے گا،عرفان قادر نے کہا کہ مقدمے کا فیصلہ اینا چاہئے جس سے تمام فریق مطمئن ہوں،تمام اداروں کے مابین ہم ایہنگی سے ہی نظام چل سکتا ہے۔
  
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!