Thursday, July 5, 2012

سپریم کورٹ :ملک ریاض کیخلاف توہین عدالت کاکیس ملتوی کرنے کی درخواست مسترد



اسلام آباد(سی ایم لنکس) سپریم کورٹ نے وکیل صفائی کی بیماری کے باعث ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی، جبکہ بابر اعوان نے اپنے خلاف توہین عدالت کیس کا معاملہ بار کونسل کو بھیجوانے کی استدعا کی ہے۔ملک ریاض کے وکیل ڈاکٹر باسط کی جانب سے رخصت کی درخواست میں استدعا کی کہ عارضہ قلب کے باعث حاضر نہیں ہو سکے اس لئے کیس کی کارروائی ملتوی کردی جائے،تاہم عدالت نے ان کی درخواست مسترد کردی۔ درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملک ریاض کے خلاف مقدمات انکا کردار واضح کرنے کیلئے کافی ہیں،ملک ریاض تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ مقدمے میں دیگر درخواست گذاروں نے بھی اپنے دلائل مکمل کر لئے۔ادھرتوہین عدالت کیس میں بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے توہین عدالت کا معاملہ بار کونسل کو بھجوانے کی استدعا کی،انہوں نے ارسلان افتخار کیس میں عدالتی فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت دہرا معیار اختیار نہیں کر سکتی۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ آپ کے معافی نامے پر غور کیا جائے گا، بابر اعوان نے استدعا کی کہ شب برات ہے کچھ لوگوں کو جاگنا ہوگا، سماعت کل نہ رکھی جائے، تاہم جسٹس اطہر سعید نے کہا کہ آپ فکر نہ کریں ہم جاگ کر بھی الرٹ رہیں گے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!