ڈرون حملے ملکی خود مختاری کیخلاف ہیں، دفتر خارجہ
اسلام آباد(سی ایم لنکس) دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں پر پاک امریکا اختلافات برقرار ہیں۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نیٹو سپلائی پارلیمنٹ کی سفارشات کی روشنی میں بحال کی گئی۔ پاک امریکا مذاکرات وزیر خارجہ کے گھر ہوئے اور وہ دفتر خارجہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔ مذاکرات میں ڈرون حملوں کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھایا۔ ڈرون حملوں پر پاک ا مریکا اختلاف برقرار ہے۔ ضروری نہیں کہ ڈرون حملوں پر پاکستان امریکا کا مئوقف تسلیم کرے۔ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کیخلاف ہیں۔ اتحادی سپورٹ فنڈ کے طریقہ کار پر بھی بات چیت جاری ہے۔ امریکا کو اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں دو ارب ڈالر سے زائد دینے ہیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔