توہین عدالت کا قانون آئینی بالادستی کیلئے ہے ،عمران خان
July 05, 2012,
لاہور (سی ایم لنکس) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توہین عدالت قانون میں ممکنہ تبدیلی کو جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے خلاف قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سپریم کورٹ کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو فوری طور پر سونامی مارچ شروع ہو جائے گا۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نیٹو سپلائی بحال کر کے پارلیمینٹ کی توہین کی گئی ہے، امریکہ نے پارلیمینٹ کی مشترکہ قرارداد میں اٹھائے گئے نکات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ حکمرانوں نے ثابت کر دیا ہے کہ پارلیمنٹ صرف پیسہ بنانے اور کرپشن چھپانے کے لئے ہے، ملکی سالمیت کے حوالے سے اس کا کوئی کردار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو اسلام آباد کی طرف سونامی مارچ ہو گا۔عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ نون سے کوئی الائنس نہیں ہو سکتا، ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے، نون لیگ اس میں برابر کی شریک ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی بحران آتا ہے، نواز شریف ملک سے باہر بھاگ جاتے ہیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔