لاہور ہائیکورٹ :ینگ ڈاکٹرز کو او پی ڈی کھولنے کا حکم
July 07, 2012,
لاہور(سی ایم لنکس) لاہورہائیکورٹ میں ینگ ڈاکٹرز کو فوری طور پر او پی ڈی کھولنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ہڑتالی ڈاکٹرز کے خلاف جاری کئے گئے شوکاز نوٹسز کو بھی منسوخ کردیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کوئی نہیں کرسکتا۔ یقین دلاتے ہیں کہ ڈاکٹرز کے خلاف غیر قانونی کارروائی نہیں ہوگی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف اور ہڑتالی ڈاکٹروں کی ڈگریوں کو منسوخ کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت کر رہے ہیں۔ وائی ڈی سے کے عہدیدار عدالت میں موجود ہیں۔ دوران سماعت ینگ ڈاکٹرز نے موقف اختیار کیا کہ ان کا کوئی سروس سٹرکچر نہیں ہے۔ انہوں نے علامتی ہڑتال کی لیکن حکومت نے ان پر دھاوا بول دیا۔ صدر وائی ڈی اے حامد بٹ نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز موجود نہیں تھے اس لئے ہلاکتوں کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر ہے۔ پنجاب حکومت نے اپنے جواب میں کہا کہ کچھ ڈاکٹروں کے خلاف قتل کا مقدمہ ہے،جس میں مدعی ایک بچے کا باپ ہے۔ینگ ڈاکٹرز کو عدالتی حکم سے قبل ہی پیڈا ایکٹ کے تحت نوٹس جاری کئے گئے تھے۔فاضل جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کسی کو بنیادی حقوق حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔ کیس کی سماعت جاری ہے۔۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔