Thursday, July 5, 2012

ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

اسلام آباد(سی ایم لنکس)  ملک بھر کی طرح آج راولپنڈی اسلام آباد میں بھی شبِ برات انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ جڑواں شہروں میں شب برات کے موقع پر مساجد اور گھروں میں ذکر الہی، قرآن خوانی، حمد و نعت اور درود شریف کی محفلیں منعقد کی جائیں گی۔ مساجد میں علماکرام اور مذہبی دانشور اس رات کی فضیلت پر روشنی ڈالیں گے،جبکہ مسلمان اپنے گناہوں سے توبہ استغفار کے لئے اللہ کے حضور سر بسجود ہوں گے۔ اس مقدس رات میں اسلام کی سربلندی، وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور اخوت و بھائی چارے کے فروغ کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ شب برات کے موقع پر مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ مساجد میں سیکورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں ذکرواذکار کا سب سے بڑااجتماع فیصل مسجد میں ہوگا۔ شب برات کے موقع پرمساجد اورقبرستاتوں کے باہر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ شہرمیں پانچ سو اضافی اہلکار ڈیوٹی دیں گے جبکہ بڑی مساجد میں واک تھرو سکینرز بھی نصب کئے جائیں گے۔ بعض مقامات پر لیڈیز کمانڈوز تعینات کی گئی ہیں۔ راولپنڈی کی بھی تمام مساجد کے باہر اور ملحقہ عمارتوں پر اضافی سیکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ محافظ فورس کے اہلکار پوری رات گشت کریں گے اور شرپسندوں کے ساتھ ساتھ آتش بازی کا سامان استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!