نواز شریف تنقید کرنے کے بجائے پنجاب حکومت میں اپنی کارکردگی بتائیں، شرجیل میمن
June 24, 2012,
کراچی(سی ایم لنکس) صوبائی وزیر اطلاعات شر جیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے پنجاب حکومت میں اپنی کارکردگی بتائیں ۔ نواز شریف یہ بتائیں کہ پچھلے سوا چار سال میں پنجاب کے عوام کی زندگی میں کیا فرق آیا اور کونسے کارنامے ایسے کئے ہیں جس کی بناءپر دوسروں پر تنقید کررہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کی پچھلی دو حکومتیں کرپشن کی بناءپر ہٹائیں گئیں ۔ وہ کرپشن کی بانسری بجانا بند کردیں اگر نواز شریف کے پاس کوئی ثبوت ہے تو عدالت میں جائیں صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کا بھائی اور بھتیجا پنجاب میں کرپشن کے بے تاج بادشاہ بن چکے ہیں، عوام کو معلو م ہے کہ پنجاب میں کس طرح شریف خاندان لوٹ مار میں ملوث ہیں۔ نواز شریف پیپلز پارٹی کے خلاف بولنا بند کردیں ورنہ لانڈھی جیل کے قصے عوام تک پہنچائیں گے اور ان کا کچا چھٹا عوام تک پہنچا دیں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات شر جیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے پنجاب حکومت میں اپنی کارکردگی بتائیں ۔ نواز شریف یہ بتائیں کہ پچھلے سوا چار سال میں پنجاب کے عوام کی زندگی میں کیا فرق آیا اور کونسے کارنامے ایسے کئے ہیں جس کی بناءپر دوسروں پر تنقید کررہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کی پچھلی دو حکومتیں کرپشن کی بناءپر ہٹائیں گئیں ۔ وہ کرپشن کی بانسری بجانا بند کردیں اگر نواز شریف کے پاس کوئی ثبوت ہے تو عدالت میں جائیں صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کا بھائی اور بھتیجا پنجاب میں کرپشن کے بے تاج بادشاہ بن چکے ہیں، عوام کو معلو م ہے کہ پنجاب میں کس طرح شریف خاندان لوٹ مار میں ملوث ہیں۔ نواز شریف پیپلز پارٹی کے خلاف بولنا بند کردیں ورنہ لانڈھی جیل کے قصے عوام تک پہنچائیں گے اور ان کا کچا چھٹا عوام تک پہنچا دیں گے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔