بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کا ردعمل قابل افسوس ہے، گیلانی
اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ عوام کی خواہشات کی واضح عکاس ہے،ارکان پارلیمنٹ کے تقدس کی زمہ داری کو بخوبی نبھائیں۔وہ ڈپٹی اسپیکرفیصل کریم کنڈی اوروفاقی وزراء کے وفد سے بات چیت کررہے تھے۔ بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کے ردعمل کووزیراعظم نے قابل افسوس اورجمہوری اداروں کی نفی کے مترادف قراردیتے ہوئے کہا کہ حکومت،حزب اختلاف کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود،پنجاب بجٹ اجلاس کے دوران جمہوری اصولوں پرکاربند رہے کرمہذب طورپرکارروائی آگے بڑھائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی جڑیں پکڑرہی ہے پارلیمانی اقدارکا خیال رکھا جائے۔ اس موقع پر وفاقی وزراء کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جمہوریت کیخلاف سازشیں کرنے سے گریز کرے اورجمہوری رویہ اختیار کرے بصورت دیگرسنگین نتائج کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔