Wednesday, June 6, 2012

کوہستان جرگہ کیس، سپریم کورٹ میں ہونیوالی سماعت کل تک ملتوی

   اسلام آباد(سی ایم لنکس)کوہستان جرگہ کیس کی ہونے والی سپریم کورٹ میں سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی،سماعت چاروں لڑکیوں کوسپریم کورٹ میں پیش نہ کئے جانے پر ملتوی کی گئی .چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نے عدالت یقین دہانی کرائی کہکوہستان جرگہ میں جن لڑکیوں کو سزا سنائی گئی تھی انہیں کل صبح عدالت لایاجائیگا،انہوں نے لڑکیوں کو پیش نہ کئے جانے کا عذر یہ پیش کیا کہ موسم کی خرابی کے باعث لڑکیوں کونہیں لایاجاسکا،کل عدالت میں پیش کردیا جائے گا .اٹارنی جنرل اورچیف سیکریٹری نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ لڑکیوں کوتحفظ فراہم کیاجائیگا.دوسری جانبلڑکوں کے بھائی نے کہا ہے کہ حلفیہ کہتاہوں لڑکیوں کوقتل کردیاگیاہے ،جبکہ سرکاری افسران وہاں سے کچھ شواہدنہیں لاسکیں گے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!