Wednesday, June 6, 2012

سینٹ : ن لیگ کا بجٹ پر بحث نہ کرنے دینے پرواک آؤٹ



اسلام آباد(سی ایم لنکس) ن لیگ نے بجٹ پر بات کرنے کا موقع فراہم نہ کئے جانے پر سینیٹ کے اجلاس سے احتجاجا واک آوٴٹ کیا ، ایوان میں وزراء کی عدم موجودگی پر بھی اراکین نے احتجاج کیا۔سینیٹ کا اجلاس قائم مقام چیئرمین صابر بلوچ کی صدارت میں شروع ہوا تو ن لیگ کے سینیٹر راجہ ظفرالحق نے قائمقام چیئرمین سے شکوہ کیا کہ اپوزیشن کو بجٹ پر بات کرنے کا وقت نہیں دیا جا رہا۔ آپ سینیٹ جیسے ادارے پر ظلم نہ کریں۔ صرف حکومتی اراکین کو بات کرنے کا وقت دینا سراسر نا انصافی ہے۔ آپ کو اس بات کا احساس ہے اور نہ انصاف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے کہ ہم پورے بجٹ سیشن کا ہی بائیکاٹ کر دیں۔ آپ اپنے طرز عمل سے ادارے کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ جس کے بعد ن لیگ کے اراکین سینیٹ نے ایوان سے احتجاجاً واک آوٴٹ کر گئے۔ سینیٹ اجلاس میں ایک بھی وزیر موجود نہ ہونے پر اراکین نے شدید احتجاج کیا۔ اے این پی کے سینیٹر حاجی عدیل نے اس موقع پر کہا کہ ایوان میں کوئی وزیر ہے نہ ہی وزارت خزانہ کا کوئی اہلکار موجود ہے۔ مجھے تقریر کرتے ہوئے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں دیواروں سے باتیں کر رہا ہوں۔ اس پر سینیٹر جہانگیر بدر نے کہا کہ میں ضمانت دیتا ہوں کہ کل تمام لوگ ایوان میں موجود ہونگے، راجہ ظفر الحق نے کہا کہ جس کل کا وعدہ کیا گیا ہے وہ کل کبھی نہیں آئے گی۔ اس سے قبل بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹر حاجی عدیل نے کہا کہ موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر یہ بزنس فرینڈلی بجٹ ہے۔ دفاع کے بجٹ میں دس فیصد کمی کر کے ادویات پر ٹیکس کو زیرو کیا جائے۔ جی ایس ٹی کو پندرہ فیصد کم اور نان رجسٹرڈ اداروں سے تین فیصد اضافی وصول کیا جائے۔ سینیٹر حاجی عدیل کا مزید کہنا تھا کہ سب کو بلانے والے نے آج اپنے بیٹے کو بلا لیا ہے۔ چاہیئے تو یہ تھا کہ بینچ کی سربراہی کوئی اور کرتا۔ حضرت عمر فاروق نے اپنے بیٹے کو کوڑے مارے تھے۔ دیکھتے ہیں اب یہ کیا کرتے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی ادارہ بچا تھا جس کی طرف سب حسرت سے دیکھتے تھے۔ اب اس کا بھی اللہ ہی حافظ ہے۔ جس کے بعد سینیٹ کا اجلاس کل صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!