Wednesday, June 6, 2012

ڈرون حملے روکنے کیلئے پارلیمنٹ کی قراردادوں کی روح کے مطابق فیصلے نہیں کئے گئے، محمد ثروت اعجاز قادری


 

لاہور(سی ایم لنکس) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مخلص نظریاتی کارکن کسی بھی تنظیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، کارکنان متحدو منظم ہوجائیں اور تحریک کے پیغام کو گھر گھر عام کرنے کیلئے اپنی تنظیمی سرگرمیاں تیز کردیں،حکمران بیرونی پالیسیوں کو مسلط کر کے غریب عوام کے منہ سے آخری نوالہ تک چھین لینا چاہتے ہیں ،قرضے لینے کیلئے بجلی سمیت ہر چیز کی قیمتوں میں اضافے کئے گئے ہیں،عوامی مسائل کا حل ہمارے منشور کا اہم جز ہے،عوام کے مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے،کارکنان عوام میں سیاسی،شعور بیدار کریں،اور وڈیرانہ ،جاگیردارانہ سوچ کے حامل افراد کی منفی پالیسیوں سے آگاہ کریں، جو نہیں چاہتے کہ غریب کا بچہ تعلیم یافتہ بن کر ایوانوں میں پہنچ کر عوام کے مسائل حل کرے عوام کو ان کے حقوق دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور صوبائی آفس داتا دربار میںمختلف شہروں سے آئے ہوئے وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ڈرون حملے روکنے کیلئے پارلیمینٹ کی قراردادوں کی روح کے مطابق فیصلے نہیں کئے گئے یہی وجہ ہے کہ 11روز میں 6 ڈرون حملے کر کے ہمارے ملکی خود مختاری کو چیلنج کیا گیا۔مگر اس کے باوجود حکمران میڈ ان پاکستان پالیسی بنانے کی بجائے بیرونی پالیسیوں کو عوام پر مسلط کر کے ان سے چھت تک چھین لینے کی پالیسی پر گامزن ہیں ۔جو کہ لمحہ فکر یہ اور قابل مذمت عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا ۔اور پاکستان کو بچانے کیلئے ہر محب وطن فرد نے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔شہر کا امن خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں جو نہیں چاہتے کہ شہر میں امن کا قیام ممکن ہو سکے مگر اس کے برعکس وفاقی و صوبائی حکومتوں کی بے بسی نہ صرف ایک سوالیہ نشان بن چکی ہے بلکہ تاجر برادر ی کا یہ مطالبہ سامنے آگیا ہے کہ پولیس انتظامیہ کو محدود کردیا جائے ۔ تو جرائم میں کافی کمی ہو سکتی ہے۔ تاجر برادری بھی قانون نافذ کرنیوالوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتی نظر آرہی ہے ۔ اب حکمرانوں کو چاہیے کہ عوام کو تحفظ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں یا پھر اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں۔ا س موقع پر پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر محمد شاداب رضا نقشبندی ،صوبائی اراکین محمد زاہد حبیب قادری ، محمد صدیق قادری ، ڈاکٹر شاہد حسین، لاہور ڈویژن کے صدر مولانا مجاہد عبدالرسول ،محمد طاہر قادری بھی موجود تھے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!