Wednesday, June 13, 2012

چیف جسٹس پر ملک ریاض کے الزامات کیخلاف وکلاء کی ہڑتال

Jun-13-2012 
اسلام آباد(سی ایم لنکس) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری پر ملک ریاض کے الزامات کے خلاف راولپنڈی اور اسلام آباد میں وکلاء کی ہڑتال جاری ہے، ڈسٹرکٹ بار نے ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری کے راولپنڈی ہائیکورٹ اور اسلام آباد بار میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ اسلام آباد بار کے صدر نایاب گردیزی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء، چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر سپریم کورٹ کے خلاف سازش نہ روکی گئی تو وکلاء شاہراہ دستور پر ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے وکلاء بطور احتجاج عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جبکہ ججز نے بھی مقدمات کی سماعت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے الزامات لگانے پر اپنے ہی بیٹے کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا۔ از خود نوٹس اس وقت لیا گیا جب ملک کی اعلی عدلیہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ نایاب گردیزی نے کہا کہ ملک ریاض کے کسی بھی کیس میں پیش ہونے والے وکیل کے خلاف بار کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!