Wednesday, June 13, 2012

ارسلان کیس میں تعلق ثابت ہوجائے سیاست چھوڑ دونگا، رحمن ملک


اسلام آباد(سی ایم لنکس) وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ارسلان افتخار کیس میں ان کا یا حکومت کا کوئی کردار نہیں ،اگر اس مقدمے سے ان کا یا ان کی وزارت کے کسی ماتحت ادارے کا تعلق ثابت ہو جائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن اینکرز نے اس کیس میں ان کا نام لیا ہے انہیں وہ تین ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں رحمان ملک نے کہا کہ بعض اینکرز ریٹنگ بڑھانے کیلئے ان کا نام گھسیٹتے ہیں، ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے اپنے وکلاءکو ہدایت کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ارسلان افتخار کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے،اس پر وہ تبصرہ نہیں کریں گے،اگر سپریم کورٹ اس کیس پر ان کا بیان لینا چاہے تو وہ حاضر ہیں۔مشیر داخلہ نے اس بات کی تردید کی کہ ملک ریاض کو سپریم کورٹ پیشی پر وئی آئی پی سیکیورٹی فراہم کی گئی،انہوں نے کہا کہ کچھ شرپسند عناصر کی جانب سے شاہراہ دستور پر حکومت اور سپریم کورٹ کے خلاف احتجاج کی اطلاع ملی تھی،اس لئے انہوں نے کسی ناخوش گوار صورت حال سے بچنے کے لئے ملک ریاض اور ارسلان افتخار دونوں کو یکساں سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔رحمان ملک نے کہا کہ چیف جسٹس سمیت وی آئی پیز کے بچے دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں ،اور وہ رجسٹرار سپریم کورٹ کے توسط سے ارسلان افتخار سے کہتے ہیں کہ وہ کسی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں تاکہ انہیں سیکیورٹی فراہم کی جا سکے۔
June 13, 2012

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!