Wednesday, June 13, 2012

عدلیہ کو تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، ن لیگ



June 13, 2012, 
اسلام آباد(سی ایم لنکس) پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے واضح کیا ہے کہ حکومت کو عدلیہ جیسے اداروں کو تباہ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور اس سلسلے میں حکومت کی ہر کوشش کو ناکام بنادیا جائے گا۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ کے فیصلوں کی زد میں آنے والے عناصر کی یہ بھول ہے کہ وہ قانون کی گرفت سے بچ جائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کا اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں میاں نواز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصاً ملک ریاض کی پریس کانفرنس اور ڈاکٹر ارسلان افتخار کیس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بارے میں پارٹی کی حکمت عملی طے کی گئی۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت نے اس بات پر حیرانگی ظاہر کی کہ تمام ریاستی اداروں کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ دار حکومت اس وقت ملک ریاض اور عدلیہ کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر معنی خیز خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ ادھر لاہور سے جاری اپنے بیان میں نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم سپریم کورٹ کیخلاف کی جانیوالی سازشوں اور ان کے محرکات سے بخوبی آگاہ ہے، اور وہ ان سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ خودمختار عدلیہ پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعتیں، سول سوسائٹی، دانشور اور عوام چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور آزاد عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!