Thursday, June 7, 2012

سلالہ واقعے کے بعد کئے گئے فیصلے عوامی ترجمانی تھے، وزیراعظم گیلانی


  

 June 07, 2012
کراچی (سی ایم لنکس) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ امریکا کے اتحادی آج اسی کے خلاف بول رہے ہیں، سلالہ واقعے کے بعد کئے گئے فیصلے عوام کی ترجمانی تھے، پرویز الیہی کے شروع کئے گئے نہروں کے منصوبے شہباز شریف نے ختم کردیئے. وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے. ان کا کہنا ہے کہ جب میں آیا تو آٹا بھی نہیں تھا آج برآمد کیا جا رہا ہے، آج چینی برآمد کی جا رہی ہے. وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے 3700 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرائی، سابق وزیراعلیی پنجاب پرویز الیہی کے دور میں شروع کئے گئے نہروں کے منصوبے موجودہ وزیراعلیی پنجاب شہباز شریف نے ختم کر دیئے. انہوں نے کہا کہ امریکا، نیٹو، ایساف سے تعلقات کیلئے پارلیمنٹ سے رائے مانگی، سلالہ واقعے کے بعد کئے گئے فیصلے عوام کی ترجمانی تھے، امریکا کے اتحادی آج اسی کے خلاف بول رہے ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!