سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی وزیراعظم ہاویس کو تعلیمی ادارہ بنانے کی مخالفت
June 07, 2012

اسلام آباد(سی ایم لنکس) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسلام آباد میں 250 گز سے زائد زمین پر دو فی صد کیپٹل ویلیو ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ وزیر اعظم ہاویس کو تعلیمی ادارہ بنانے کے فیصلے کی مخالفت کی ہے. کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر نسرین جلیل نے اجلاس کی صدارت کی. اجلا س میں اراکین پارلیمنٹ کے ٹرانسپورٹیشن الاوینس کو ڈیڑھ لاکھ سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے کرنے کی سفارش کی گئی. اجلاس میں سینیٹر حاجی عدیل نے کہا کہ وزیر اعظم اور صدر ایک ہی گھر میں رہیں تاکہ خرچے کم ہوسکیں. سینیٹر صغری یامام، کلثوم پروین، عثمان سیف اللہ، فتح محمد اور الیاس بلور نے کہا کہ وزیر اعظم ہاویس کو تعلیمی ادارہ نہ بنایا جائے، بجلی کی پیداوار کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو 500 ارب روپے کے اضافی فنڈز دینے کی تجویز کا حتمی فیصلہ جمعہ تک مویخر کر دیا گیا۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔