مستونگ میں مسافرکوچ کے قریب دھماکا،چھ افراد جاں بحق چالیس سے زائد زخمی

June 11, 2012,
کوئٹہ (سی ایم لنکس)کوئٹہ سے نوشکی جانے والی مسافر بس مستونگ میں دہشت گردوں کا نشانہ بن گئی۔ حادثے میں دو مسافر جاں بحق اور چالیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ دہشت گردوں نے بم موٹرسائیکل میں نصب کر رکھا تھا جس کا نشانہ تفتان جانے والی زائرین کی بس تھی لیکن وہ خوش قسمتی سے بچ گئی۔ بلوچستان کے گلی محلوں اور شاہراہوں پر ہر طرف موت کا سناٹا ہے، نہ تو گھروں میں کوئی محفوظ ہے اور نہ ہی سڑکوں پر۔ دہشت گردوں کو بچوں کا احساس ہے نہ خواتین کا ان کی نظر میں کوئی بزرگ اور نہ بیمار۔ انسانیت کے ان دشمنوں کو بس دہشت پھیلانی ہے اور وہ پھیلائے جا رہے ہیں۔ کوئٹہ سے نوشکی جانے والے مسافر بھی گھروں سے دعا پڑھ کر منزل کی جانب روانہ ہوئے لیکن قدرت کو شاید کچھ اور ہی منظور تھا، بس مستونگ پہنچی تو خوفناک دھماکا ہوا اور مسافر خون میں نہا گئے، عینی شاہد کہتے ہیں کہ دھماکا ہوا اور دھویں کے بادل اٹھنے لگے تو وہ دوڑے چلے آئے۔ زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے جو بس میں پڑے تڑپ رہے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب تھا جسے سڑک کنارے کھڑا کر دیا گیا تھا۔ دہشت گردوں کا نشانہ تافتان جانے والی زائرین کی بس تھی لیکن خوش قسمتی سے وہ بچ گئی اور نوشکی جانے والی بدقسمت بس دہشت گردوں کا نشانہ بن گئی۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔