نیٹو سپلائی معاہدہ نہ ہوسکا، پینٹا گون نے مذاکراتی ٹیم واپس بلالی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)معاملات طے نہ ہوسکے،پینٹاگون نے نیٹو سپلائی معاہدے کے بغیر ہی مذاکراتی ٹیم کو واپس بلانے کا اعلان کردیا۔ پیٹناگون کے ترجمان جارج لٹل کے مطابق پاکستان میں موجود مذاکراتی ٹیم کو واپسی کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ جارج لٹل کے مطابق ٹیم کے کچھ ارکان چند یوم تک پاکستان میں موجود رہیں گے جبکہ دیگر ارکان جلد ہی پاکستان سے روانہ ہوجائیں گے۔ ترجمان کے مطابق پینٹاگون کے اعلی عہدیدار پیٹر لیوی نے سینئر پاکستانی حکام سے ملاقات کی تاہم انہیں جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ گزشتہ سال چھبیس نومبر کو سلالہ چیک پوسٹ پر امریکی طیاروں کے حملے سے چوبیس فوجیوں کی شہادت پر پاکستان نے نیٹو سپلائی بند کردی تھی۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق پاکستان کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں، بعض ایشوز حل نہیں ہوئے ٹیم واپس چلی گئی ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔