Monday, June 11, 2012

میمو کیس: 9 رکنی لارجر بینچ کل سے سماعت کرے گا



June 11, 2012,  
اسلام آباد(سی ایم لنکس) سپریم کورٹ نے میمو کیس کی سماعت کیلئے نو رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے جو کل سے سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں نو رکنی لارجر بینچ کے سامنے میمو تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس شاکر اللہ جان، جواد ایس خواجہ، خلجی عارف، طارق پرویز، آصف سعید کھوسہ، امیر حانی مسلم، اعجاز احمد چوہدری اور شیخ عظمت سعید شامل ہیں۔ میمو تحقیقاتی کمیشن نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔ رپورٹ میمو کمیشن کے سیکرٹری راجا جواد عباس نے سپریم کورٹ کے رجسٹرارآفس میں سوموار کو جمع کرائی۔ میمو سے متعلق تحقیقاتی کمیشن کا پہلا اجلاس دو جنوری کو ہوا تھا اور کمیشن نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں رواں ماہ کے آغاز میں اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دی تھی۔ کمیشن میں اسلام آباد اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان بھی شامل تھے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!