Tuesday, June 5, 2012

فرنچ اوپن ٹینس، ماریا شراپووا اور رافیل نڈال ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پیرس ۔دفاعی چیمپئن چین کی لی نا قازقستان کی کھلاڑی سے شکست کے بعد فرنچ اوپن
ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں، روس کی ماریا شراپووا اورسپین کے رافیل نڈال ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ رولینڈ گیروس میں جاری ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں دفاعی چمپئن چین کی لی نا کا مقابلہ تھا قازقستان کی یارو سلاوا شیوی ڈووا سے۔
قازق کھلاڑی نے تین سیٹ کے مقابلے کے بعد تین چھ ،چھ دو اور چھ صفر سے کامیابی حاصل کرکے دفاعی چیمپئن کو ایونٹ سے باہر کردیا۔ دوسری جانب روس کی ماریا شراپووا کی ٹائٹل حاصل کرنے کی جانب سفر جاری ہے جنہوں نے جمہوریہ چیک کی کلارا زاکا پلووا کو تین سیٹ میں شکست دے کر کوراٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
ان کی جیت کا سکور چھ چار ، سات چھ اور چھ دو رہا۔ مینز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں سپین کے رافیل نڈال اور فرانس کے جو ولفریڈ سونگا نے کامیابی حاصل کی۔ ڈیل پوترو کی فتح کے ساتھ ہی چیک ری پبلک کے ٹامس برڈیچ کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیا ۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!