Tuesday, June 5, 2012

باکسر عامر خان اپنے مدمقابل اور اس کے کوچ پر برس پڑے

لندن ۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان چودہ جولائی کو ہونے والے مقابلے کے حوالے سے ہونے والی نیوز کانفرنس میں اپنی تضحیک پر مدمقابل ڈینی گارشیا اور اس کے والد پر برس پڑے۔ نیوز کانفرنس میں امریکی باکسر ڈینی گارشیا کا کہنا تھا کہ اس مقابلے میں وہ جان کی بازی لگا دیں گے اور اپنے گزشتہ مقابلے کی طرح اس بار بھی اپنے مد مقابل کو خون میں نہلا دیں گے۔ اس موقع پر ڈینی کے کوچ اور والد اینجل گارشیا کا کہنا تھا کہ عامر خان میں اتنی اہلیت نہیں صرف میڈیا ان کو زیادہ کوریج دے رہا ہے۔
جواب میں عامر خان کا کہنا تھا کہ جب وہ ڈینی کو میدان میں چت کریں گے تو اینجل گارشیا پر میری اہلیت ثابت ہوجائیگی۔ عامر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ یہ مقابلہ ہر حال میں جیتیں گے۔ شائقین چودہ جولائی کو ہونے والے اس مقابلہ کو نہایت اہم قرار دے رہے ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!