Tuesday, June 5, 2012

بورڈ سے تنازعہ ختم ، کرس گیل کی ویسٹ انڈین سکواڈ میں واپسی

جمیکا ۔ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کی محنت آخر کار رنگ لے ہی آئی، بورڈ سے جاری تنازعہ کے حل اور دوسرے ممالک میں لیگ میچز کھیلنے کے بعد کرس گیل کو ویسٹ انڈیز ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔کرس گیل کے اپنے بورڈ سے تنازعات کا اختتام پندرہ ماہ بعد ہو ہی گیا۔ کرس گیل نے آخری بار ورلڈ کپ دو ہزار گیارہ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔
پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈیز میں نظر انداز کیے جانے پر کرس گیل نے کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر انہیں ٹیم سے ہی آؤٹ کر دیا گیا۔ اس دوران وہ بنگلہ دیش پریمیر لیگ، بھارتی پریمیر لیگ، زمبابوین لیگ اور آسٹریلین بگ بیش میں اپنی تباہ کن پرفارمنس دکھاتے رہے ۔ویسٹ انڈین سلیکشن کمیٹی نے حالیہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ون ڈے سکواڈ میں جگہ دی۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز سولہ جون سے شروع ہو گی۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!