Sunday, June 24, 2012

گیلانی کے فیصلوں کو آئینی تحفظ دینے کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری



June 24, 2012, 
اسلام آباد (سی ایم لنکس) سابق وزیر اعظم گيلانی کے 26 اپریل سے 19 جون تک کیے گئے تمام فيصلوں کو آئينی تحفظ دينے کيلئے صدارتی آرڈيننس جاری کردیا گیا۔ آرڈیننس کے مطابق 26اپريل تا 19 جون تک کے گیلانی کے گیے گئے اقدامات کو چيلنج نہيں کيا جاسکے گا۔آرڈيننس سے سابق کے تمام اقدامات جو 26اپريل 2012 سے لے کر19جون کے درميان ہوئے انہيں چيلنج نہيں کيا جاسکے گا۔ واضح رہے کہ 26اپريل کوسابق وزيراعظم يوسف رضا گيلانی کو توہين عدالت کے مقدمے ميں سزا سنائی گئی تھی،جب کہ 19 جون 2012 کو انہیں اس مقدمے میں وزارت عظمیٰ کیلئے نا اہل کردیا گیا تھا۔ عدالتی فيصلے ميں کہا گيا تھا کہ يوسف رضا گيلانی 26اپريل سے  ہی نا اہل ہو چکے تھے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!