Sunday, June 24, 2012

قومی معاملات پر باہمی مشاورت سے حل نکالنا ہوگا ، وزیر اعظم



June 24, 2012, 
کراچی (سی ایم لنکس) وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ قومی معاملات پر باہمی مشاورت سے حل نکالنا ہوگا ۔انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی ۔ا س موقعے پر ان کے ہمراہ گور نر عشرت العباد اور وزیرا علیٰ سندھ قائم علی شاہ سمیت دیگر پی پی وزراء بھی موجود تھے ۔بعد ازاں انہوں نے مزار قائد پر میڈیا سے بات چیت کی ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج بھی ہمار ا پیغام ہے محبت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی معاملات پر باہمی مشاورت سے حل نکالنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں قومی مفاہمت کی پالیسی کو فروغ دیں گے ۔راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ قوم کو قائد اعظم کے تین اصولوں پر قائم رہنا چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے اصولوں کے مطابق ملک کو آگے لے کر چلنا ہے ۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!