چھٹی کے روز بھی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، عوام کا جینا محال

June 24, 2012,
لاہور(سی ایم لنکس) لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے وزیراعظم کے احکامات کے باجود آج چھٹی کے روز بھی بجلی کا شارٹ فال سات ہزار آٹھ سو میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ سخت گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق ساڑھے سترہ ہزار میگاواٹ طلب کے مقابلے میں مختلف ذرائع سے صرف نوہزار سات سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے،تھرمل ذرائع سے ایک ہزار دو سو پچاس،ہائیڈل سے تین ہزار آٹھ سو اور آئی پی پیز سے پانچ ہزار دو سو میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ سات ہزار آٹھ سو میگاواٹ کے بھاری شارٹ فال کے باعث شہری علاقوں میں بارہ سے سولہ جبکہ دیہی علاقوں میں بائیس گھنٹے تک کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ،شدید گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ نے کاروبار ٹھپ اور عوام کا جینا محال کردیا ہے، لوڈ شیڈنگ کے باعث پمپنگ اسٹیشن نہ چلنے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے،اور عوام احتجاج پر مجبور ہیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔