دفاع پاکستان کونسل کا ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کا اعلان

دفاع پاکستان کونسل نے 15 جون کو پشاور اور 17 جون سے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔
دفاع پاکستان کونسل کا اجلاس مولانا سمیع الحق کی صدارت میں دارالعلوم اکوڑہ خٹک میں ہوا۔ اجلاس میں جامعہ اکوڑہ کے شیخ الحدیث مولانا نصیب خان کے اغواء اور قتل کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ امریکی سفارتکاروں کی ملک بھر میں نقل و حرکت پر پابندی عائد کی جائے۔ ڈرون حملوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ کونسل کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ تھرکول منصوبہ کی تکمیل کیلئے ڈاکٹر ثمر مبارک مند کو پیسے دیئے جائیں اور ڈاکٹر شکیل آفریدی پر غداری کا مقدمہ چلا کر اسے سزائے موت دی جائے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔