Tuesday, June 5, 2012

دریاؤں میں پانی کی کم آمد، منگلا ڈیم نہ بھرنے کا خدشہ

 

ملک میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، دریاؤں میں پانی کی کم آمد کے باعث منگلا ڈیم اس سال نہ بھرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔

محکمہ آبپاشی پنجاب کے مطابق اس سال منگلا ڈیم میں صرف ایک ہزار ستانوے فٹ پانی بھر سکا ہے۔ گزشتہ سال ڈیم میں ان دنوں پانی کا لیول گیارہ سو چونسٹھ فٹ تھا۔ ماہرین کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کا لیول گیارہ سو پچاسی فٹ سے اوپر جانے کی امید نہیں۔ تربیلا ڈیم میں بھی پانی کی آمد گزشتہ سال کی نسبت بیالیس فٹ کم ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق گزشتہ سال ان دنوں میں پنجاب کےلیے پانی کی قلت زیرو تھی لیکن اس سال پنجاب کو چالیس فیصد شارٹیج کا سامنا ہے۔ پانی کی کمی سے پنجاب میں کپاس اور چاول کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!