انتہاپسندوں کو شکست دینے کا تہیہ کررکھا ہے ،گیلانی
اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ پاکستانی قوم نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کی قوتوں کو شکست دینے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعظم ہاوس میں یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ لیڈی کیتھرین ایشٹن سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سیاسی مفاہمت پر مبنی افغان عوام کی زیر قیادت مسئلہ کے حل کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ جمہوری حکومت نے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا،خود مختار تجارتی ترجیحات کیلئے یورپی یونین کی حمایت خوش آئند ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت کو اقتدار کی پر امن منتقلی میرا خواب ہے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔