بھکر :دو مسافربسوں میں تصادم ،سات افراد جاں بحق

بھکر(سی ایم لنکس) بھکرکے قریب میانوالی مظفر گڑھ روڈ پر دو مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں تین خواتین اور بچی سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایم ایم اے روڈ پر حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا جب آنے سامنے آنے والی دو مسافر بسیں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو بسوں سے باہر نکالا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو آرایچ سی جنڈاوالا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں منیر احمد،محمد اشرف، توقیر احمد، مریم بی بی، عائشہ بی بی اور ان کی دو سالہ بیٹی سکینہ شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والی ایک خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔