Saturday, June 9, 2012

پاکستان اوربھارت کے درمیان سیاچن، سرکریک ، کشمیر اورپانی سمیت دیگرا یشوز پربھی مثبت انداز میں پیشرفت ہونی چاہئے: شاہد ملک


 


 

 June 09, 2012
نیو د ہلی(سی ایم لنکس)بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر شاہد ملک نے امید ظاہرکی ہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات جلد بحال ہوجائیں گے۔ نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگوکے دوران پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ ان کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات سب سے نچلی سطح پر رہے ہیں۔شاہد ملک نے کہا کہ میری طرح کے کرکٹ شائقین کیلئے اس سے بہتر نظارہ نہیں ہوگا کہ کرکٹ کی دو بہترین ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف سپورٹس مین سپرٹ کے ساتھ کھیلیں۔ مجھے امید ہے کہ ایسا نظارہ جلد دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے جوکہ خوش آئندہے تاہم تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ سیاچن، سرکریک ، کشمیر اورپانی سمیت دیگرا یشوز پربھی مثبت انداز میں پیشرفت ہونی چاہئے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!