Sunday, June 3, 2012

نواز شریف آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کی ملک پر مسلط حکومت میں برابر کے جرم دار ہیں ، مخدوم جاوید ہاشمی




لاہور((سی ایم لنکس)) تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نواز شریف آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کی ملک پر مسلط حکومت میں برابر کے جرم دار ہیں‘ (ن) لیگ چار سال تک فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کرتی رہی اور اب عوام کو دھوکہ دینے کیلئے احتجاجی سرگرمیاں کر رہی ہے تاہم اب وقت گزر چکا ہے قوم (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی مسترد کردیگی‘ تحریک انصاف کا سونامی دیہاتوں کے ساتھ شہروں میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیگا۔ اتوار کواپنے ایک انٹرویومیں جاوید ہاشمی نے کہا کہ آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی (ن) لیگ کی وجہ سے صدر اور وزیراعظم بنے اور اگر نواز شریف پہلے دن سے حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرتے تو ملک کی صورتحال مختلف ہوتی مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا اور چار سال تک (ن) لیگ فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کرتی رہی اور آج ملک میں جو بھی مسائل ہیں (ن) لیگ بھی ان کی برابر کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی کارکردگی سے پوری طرح واقف ہے اس لئے آئندہ انتخابات میں دونوں جماعتوں کو مسترد کر کے تحریک انصاف کو ووٹ دیگ






0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!