وزیراعظم گیلانی کا بلوچ نوجوانوں کیلئے 5500 ملازمتوں کا اعلان

کوئٹہ((سی ایم لنکس)) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے صوبے کے نوجوانوں کو لیویز مں تین ہزار اور وفاقی محکموں مں ڈھائی ہزار نوکریاں دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم گیلانی کے دورہ کوئٹہ کے پہلے روز مختلف وفود نے ان سے ملاقاتیں کیں۔ صادق عمرانی کی قیات میں پیپلزپارٹی بلوچستان کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم نے بلوچستان میں امن و امن کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے وفد کو بتایا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے پندرہ ہزار نئی اسامیاں پیدا کی جارہی ہیں۔لیویز میں تین ہزار اور وفاقی محکموں میں ڈھائی ہزار تعیناتیاں ہوں گی۔ وزیراعظم سے بلوچستان بارکونسل کےوفد نے بھی ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر آل گو رنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن نے ریلی نکالی اور میزاب چوک پر دھرنا دیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ رہنماوں نے کہا کہ حکومت ان کے مطالبات تسلیم کرنے میں مخلص نہیں ۔ وزیر اعظم ان کے پر امن احتجاج کا نو ٹس لے۔ اس سے پہلے وزیراعظم جب کوئٹہ پہنچے تو ائیرپورٹ سے گورنر ہاوس تک تمام شاہراوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ گورنر ہاوس میں وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پيش کيا گيا۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔