
اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی آج دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ رہے ہیں وزیراعظم گیلانی آج دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے. چار سال سے زائد دور حکومت میں وزیراعظم کا یہ بلوچستان کا کم از کم چھٹا دورہ ہوگا.ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے اور اس میں بہتریلانے کی غرض سے کیا جارہا ہے جس کے حوالے سے وہ گورنر ہاوس و وزیراعلی سکریٹریٹ میں صوبائی کابینہ میں شامل اراکین کے علاوہ مختلف وفود سے ملاقاتیں کریں گے ، وزیراعظم کے اس دورے کو اس لئے بھی زیادہ اہمیت دی جارہی ہے کہ گذشتہ روز انہوں نے صوبے کی صورتحال پر ایک اہم اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں صوبے کی موجودہ صورتحال میں بہتریلانے کے لئے کئی اہم فیصلے کئے گئے تھے، دورے کے دوران وزیراعظم گیلانی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں تربیتی کورس مکمل کرنے والے ملٹری افسران سے خطاب کریں گے، اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی موجود ہوں گے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے شیڈول میں مکران کی ساحلی علاقے اورماڑہ کا مختصر دورہ بھی شامل ہے.
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔