Saturday, June 9, 2012

لاہور :کمشنر کے مجرم بیٹے کو بچانے کیلئے پولیس سرگرم



 June 09, 2012  

لاہور (سی ایم لنکس) لاہور میں چند روز قبل سابق کمشنر کے بیٹے کے ہاتھوں مبینہ طورپر قتل ہونے والے نوجوان کے واقعہ کو دبانے کے لئے پولیس سرگرم ہو گئی۔شاہ عالم مارکیٹ کی تاجر تنظیم کے صدر شیخ فضل الٰہی کے او لیول کے طالب علم بیٹے حمزہ الٰہی کو مبینہ طور پر سابق کمشنر لاہور خسرو پرویز کے بیٹے نے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا اور لاش کو برکی کے علاقے میں پھینک دیا گیا۔ مقتول کے لواحقین کے مطابق ملزم شان کو رنجش تھی کہ حمزہ پڑھائی میں اس سے بہتر تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عبوری ضمانت پر ہے۔ خارج ہونے کی صورت میں اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔ تاجر برادری قتل کی اس واردات کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر حمزہ الہٰی کے قاتل کو گرفتار کر کے سزا نہ دی گئی تو وہ ملک بھر میں شٹرڈاوٴن ہڑتال اور پرتشدد مظاہرے کرینگے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو مقدمے کی تفتیش کسی دباوٴ کے بغیر کرنی چاہیئے اور مجرم کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا تاکہ مقتول کے لواحقین کی داد رسی ہو سکے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!